جمعہ, مارچ 20, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 430

افغانستان: کابل میں 23 راکٹوں سے کئے گئے حملے میں 10 افراد ہلاک، 51 زخمی

0

افغانستان کے وزارت داخلہ کے مطابق سنیچر کی صبح کابل میں 23 راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا، جس میں 10 لوگوں کی موت ہوگئی اور 51 دیگر زخمی ہوگئے۔

کابل: افغانستان کی راجدھانی کابل میں 23 راکٹوں سے کئے گئے حملے میں کم سے کم 10 لوگوں کی موت ہوگئی اور 51 دیگر زخمی ہوگئے۔ خبررساں ایجنسی نے اتوار کو نائب فرسٹ صدر امیتابھ صالح کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔

اس سے پہلے کی رپورٹوں میں سینٹرل کابل کے مختلف علاقے میں ہوئے دھماکوں میں آٹھ شہریوں کے مارے جانے اور پچاس دیگر کے زخمی ہونے کی بات کہی گئی تھی۔ افغانستان کے وزارت داخلہ کے مطابق سنیچر کی صبح کابل میں 23 راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا۔

راجدھانی کابل میں ایرانی سفارت خانہ نے بعد میں بتایا کہ ایک راکٹ سفارت خانہ پر گرا ہے۔ اسلامی اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

کورونا کی صورتحال نہ صرف امریکہ بلکہ پوری دنیا میں خطرناک ہوتی جارہی ہے: ٹرمپ

0

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا کہ فرضی خبریں پھیلانے والے چینلز یہ نہیں بتا رہے ہیں کہ کووڈ – 19 کا خطرہ امریکہ میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس (کووڈ – 19) وبا کے حالات صرف امریکہ میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مسلسل خطرناک ہوتے جارہے ہیں۔

مسٹر ٹرمپ نے ہفتے کو ٹویٹ کرکے کہا، ’’فرضی خبریں پھیلانے والے چینل یہ نہیں بتا رہے ہیں کہ کووڈ – 19 کا خطرہ امریکہ میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔ میں نے آج صبح جی – 20 گروپ ملکوں کی میٹنگ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ حصہ لیا۔ میٹنگ میں کورونا کی وبا پر بنیادی طورپر بحث کی گئی۔ ہم اپنی ویکسین کی مدد سے جلد ہی کورونا سے نجات پا لیں گے۔‘‘

امریکی صدر نے کہا کہ کورونا مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر مسلسل اس وائرس کے سلسلے میں معلومات جمع کر رہے ہیں۔ علاج کے طور طریقوں کے بہتر ہونے سے اب کم لوگوں کی موت ہورہی ہے۔

نومنتخب صدر جو بائیڈن پر ٹرمپ کی تنقید

انہوں نے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی تنقید کرتے ہوئے ایک دیگر ٹویٹ میں کہا، ’’جو بائیڈن ایچ 1 این 1 سوائن فلو کو روکنے میں پوری طرح سے ناکام رہے تھے۔ مسٹر بائیڈن ویکسین کے طے مدت میں بنانے کے عمل کے محاذ پر بھی ناکام رہے تھے۔ کیا یہ بات سبھی لوگ جانتے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر خود بھی کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اس ہفتے کی شروعات میں مسٹر ٹرمپ کے بڑے بیٹے بھی کورونا انفیکشن سے متاثر ہوگئے ہیں۔

امریکہ میں یہ وبا خطرناک شکل اختیار کر چکی ہے۔ اب تک 1.20 کروڑ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2,55,804 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 1,20,85,389 ہوگئی ہے۔

پینسلوینیا سے متعلق عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی ٹرمپ ٹیم

0

پینسلوینیا میں ٹرمپ ٹیم کے مطابق 682777 ووٹ غیر قانونی ہیں۔ عدالت کے حکم پر ٹرمپ ٹیم نے کہا کہ ہم مایوس ہیں کہ ہمیں کم از کم سماعت میں اپنے ثبوت پیش کرنے کا موقع بھی نہیں ملا۔

ماسکو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سینئر قانونی مشیر جینا ایلس اور ایٹارنی روڈی گیولیانی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ٹیم پنسلوینیا عدالت کے فیصلے کے خلاف جلد اپیل کرے گی۔

ہفتہ کو امریکی ضلع عدالت کے جج میتھیو بران نے پینسلوینیا میں میل ان بیلٹ پیپر کو غیر قانونی قرار دینے کے ٹرمپ کیمپین کی عرضی خارج کردی تھی۔ جسٹس بران نے کہا کہ ٹرمپ کیمپین کی عرضی قانونی دلیلوں اور ثبوتوں کے بغیر ہے۔

ٹرمپ ٹیم کے مطابق پینسلوینیا میں 682777 ووٹ غیر قانونی ہیں۔ عدالت کے حکم پر ٹرمپ ٹیم نے کہا کہ ہم مایوس ہیں کہ ہمیں کم از کم سماعت میں اپنے ثبوت پیش کرنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ بدقسمتی سے سینسرشپ جاری ہے۔

راجستھان: نااہل امیدوار کا انتخاب کرنے پر سابق سرپنچ پانچ سال کے لئے نااہل

0

راجستھان کے ضلع باڑمیر میں کم عمر والی نااہل امیدوار کا آنگن واڑی اسسٹنٹ کے طور پر انتخاب کرنے پر سابق سرپنچ چوکھا رام کو پانچ سال کیلئے الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دے دیا گیا۔

باڑمیر: راجستھان کے ضلع باڑمیر میں اصولوں اور انتخاب کیلئے طے عمل کی خلاف ورزی کرنے اور عمر کی حد میں دو سال کی غیر ضروری راحت دیتے ہوئے کم عمر والی نااہل امیدوار کا آنگن واڑی اسسٹنٹ کے طور پر انتخاب کرنے پر ڈیویژن کمشنر ڈاکٹر سمت شرما نے گرام پنچایت گول اسٹیشن کے سابق سرپنچ چوکھا رام کو پانچ سال کیلئے الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دے دیا ہے۔

وہیں ڈیویژنل اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر گرام سیوک اور سابقہ سکریٹری گوتم چند اور خاتون آبزرور رجنی جین کے خلاف 16 سی سی اے میں کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈیویژنل کمشنر ڈاکٹر سمت شرما نے آج بتایا کہ انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ سروسز ڈائریکٹر کی جانب سے حاصل خط میں بتایا گیا کہ گول اسٹیشن کے سابق سرپنچ چوکھا رام، گرام سیوک اور سابقہ سکریٹری نے دو اکتوبر 2015 کو منعقد گرام سبھا میں ڈیویژنل ہدایات، اصولوں اور انتخاب کے لئے طے عمل کی خلاف ورزی کرکے کم از کم عمر کی حد میں دو سال کی غیر ضروری راحت مہیا کرتے ہوئے کم عمر والی نااہل امیدوار محترمہ بھنوری دیوی کا آنگن باڑی اسسٹنٹ کے طور پر انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ابتدائی جانچ کی تفصیلی جانچ باڑمیر اڈیشنل ضلع کلکٹر سے کرائی گئی۔ جانچ میں ملزم کی تصدیق ہونے پر راجستھان پنچایتی راج ایکٹ 1994 کی دفعہ 38 کے التزامات کے تحت گرام پنچایت گول اسٹیشن کے سابق سرپنچ چوکھا رام کو پانچ سال کیلئے الیکشن لڑنے سے نااہل قرار دیا گیا ہے، جبکہ گرام سیوک اور سابقہ سکریٹری گوتم چند، خاتون آبزرور محترمہ رجنی جین کے خلاف راجستھان سیول سروس ایکٹ 1958 کے اصول 16 کے تحت محکمہ جاتی کارروائی کرنے کے حکم دئے گئے ہیں۔

امریکی وزارت دفاع نے کورونا پر قابو پانے کے لئے نافذ کیں نئی پابندیاں

0

امریکی محکمہ دفاع نے کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ نئی پابندیوں کے مطابق پینٹاگون میں ملازمین کی زیادہ سے زیادہ تعداد 80 فیصد سے گھٹا کر 60 فیصد کردی گئی ہے۔

واشنگٹن: امریکی وزارت دفاع نے پینٹاگون میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے نئی پابندیاں نافذ کردی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نئی پابندیاں جمعرات سے نافذ العمل ہوگئیں جس کے مطابق پینٹاگون میں ملازمین کی زیادہ سے زیادہ تعداد 80 فیصد سے گھٹا کر 60 فیصد کردی گئی ہے۔ حالانکہ کورونا کا اثر ہونے کے بعد سے ہی یہاں ملازمین کی تعداد 50 فیصد سے زیادہ نہیں رہی ہے۔
وزارت دفاع کی پینٹاگون کی عمارت میں داخل ہوتے وقت ملازمین کا درجہ حرارت دو مرتبہ ناپا جائے گا۔ یہاں کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور وہ ضرورت کے مطابق بیماری کی چھٹی بھی لے سکتے ہیں۔

دہلی اسمبلی: ماسک نہ پہننے پر دو ہزار روپے کا جرمانہ غریب مخالف، واپس لینے کا مطالبہ

0

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ غریب لوگوں کی ایک بڑی تعداد دہلی میں رہتی ہے اور ماسک نہ پہننے پر 2000 روپے کا جرمانہ ان کے لئے بہت زیادہ ہے۔

نئی دہلی: دہلی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر رامویر سنگھ بدھوڑی نے ماسک نہ پہننے پر 2000 روپے جرمانے کو غریب مخالف قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسٹر بدھوڑی نے جمعہ کے روز کہا کہ غریب لوگوں کی ایک بڑی تعداد دہلی میں رہتی ہے اور 2000 روپے جرمانہ ان کے لئے بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے کیجریوال حکومت سے اپیل کی کہ وہ پوری دہلی میں مفت ماسک کی تقسیم کو یقینی بنائے اور لوگوں کو کورونا وائرس سے بھی آگاہ کرے۔ جب تک کہ اس عالمی وبا کو روکنے کے لئے کوئی ویکسین یا دوائی موجود نہیں ہوجاتی، اس سے بچنا ہی اس کو روکنے کا ایک واحد راستہ ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے دہلی میں کورونا وائرس کے خلاف دہلی پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کی آگاہی مہم کے تحت مفت ماسک تقسیم پروگرام میں لوگوں کو مفت ماسک تقسیم کیا۔ یہ پروگرام بدر پور اسمبلی حلقہ کے موڈلبند اگروال مارکیٹ میں میں منعقد کیا گيا تھا۔

خدا کو حاضر ناظر رکھ کر کہتا ہوں دفعہ 370 کبھی واپس نہیں آئے گی: سید شاہنواز حسین

0
خدا کو حاضر ناظر رکھ کر کہتا ہوں دفعہ 370 کبھی واپس نہیں آئے گی: سید شاہنواز حسین
خدا کو حاضر ناظر رکھ کر کہتا ہوں دفعہ 370 کبھی واپس نہیں آئے گی: سید شاہنواز حسین

شاہنواز حسین نے کہا ‘میں حاجی بھی ہوں اور حضرت نصیر الدین چراغ دہلوی کے خاندان سے نسبت بھی رکھتا ہوں۔ میں ذمہ داری سے خدا کو حاضر و ناظر رکھ کر کہتا ہوں کہ دفعہ 370 کبھی بھی واپس نہیں آئے گی۔’

سری نگر: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت دفعہ 370 کو بحال نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ‘گپکار گینگ’ والے اس حقیقت سے خود بخوبی واقف ہیں لیکن لوگوں کو اس سلسلے میں ورغلا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آسمان میں لکھی ہوئی عبارت دکھ رہی ہے جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ وہ ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں وادی کے چار روزہ دورے پر ہیں۔
انہوں نے دفعہ 370 کے عدالت عظمیٰ میں زیر سماعت ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا: ‘کس نے کہہ دیا آپ کو کہ دفعہ زیر سماعت ہے، میں حاجی بھی ہوں اور حضرت نصیر الدین چراغ دہلوی کے خاندان سے نسبت بھی رکھتا ہوں۔ میں ذمہ داری سے خدا کو حاضر و ناظر رکھ کر کہتا ہوں کہ دفعہ 370 کبھی بھی واپس نہیں آئے گی، یہ بات "گپکار گینگ” والے بھی جانتے ہیں لیکن وہ لوگوں کو ورغلانے کے لئے طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں’۔

جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت دفعہ 370 کو واپس نہیں لا سکتی اور آسمان میں لکھی ہوئی عبارت دکھ رہی ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے۔

مسٹر شہنواز حسین نے کہا کہ فاروق عبداللہ دلی میں آکر ‘بھارت ماتا کی جے’ اور ‘بھجن کرتن’ بھی مست ہوکر گاتے ہیں اور یہاں دوسری بولی بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے فکر مند ہے اور ان کی ہمہ گیر ترقی یقینی بنانا چاہتی ہے۔

شاہنواز حسین نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ محبت کرتی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہاں بھی ایسی ہی ترقی ہو جس طرح باقی ملک میں ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر وزیر اعظم نریندر مودی کے دل میں بستا ہے اور دماغ پر چھایا ہوا ہے اور جموں و کشمیر میں ترقی ہو اور نوجوانوں کو روزگار ملے یہ ان کی ضد ہے۔

پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے موصوف ترجمان نے کہا: ‘یہ جو "گپکار گینگ” ہے انہوں نے ہمیشہ اپنا اور اپنے رشتہ داروں کی بھلائی کے لئے کام کیا ہے اگر کشمیر کے لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کیا ہوتا تو آج یہ لوگ بھی کشمیر میں کھل کر گھومتے اور ان کی مقبولیت ختم نہیں ہوئی ہوتی’۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں جتنی بھی پارٹیاں آئیں انہوں نے اپنے لئے کام کیا لیکن ہم لوگوں کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔

فاروق عبداللہ اور محبوبہ پر تنقید

ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مسٹر حسین نے کہا: ‘ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی جو خواب لوگوں کو دکھا رہے ہیں وہ پورے نہیں ہونے والے ہیں، یہ لوگ پہلے دفعہ 370 کو بچانے کے لئے لوگوں کو ورغلا رہے تھے اور اب اس کو واپس لانے کے لئے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں’۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح مردہ قبر سے واپس نہیں لوٹ سکتا اسی طرح دفعہ 370 بھی واپس نہیں لوٹ سکتا۔ موصوف نے کہا کہ جموں وکشمیر میں شعبہ سیاحت دنیا کے لئے سیاحت کا مرکز بن سکتا ہے لیکن یہاں ٹورزم کی بجائے ٹررزم (جنگجویت) کو تھوپا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لیکن اب جنگجویت کا دور ختم ہوچکا ہے اور ٹورزم کا دور شروع ہوچکا ہے۔ مسٹر حسین نے کہا کہ کورونا وبا کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو شروع کرنے میں حائل ہوا لیکن ہم جموں وکشمیر کی ترقی کے لئے پرعزم ہیں اور ترقی کسی بھید بھاؤ کے بغیر ہوگی امیر کی بھی ہوگی اور غریب کی بھی ہوگی۔

میں یہاں کنول کا پھول کھلانے آیا ہوں

ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘میں یہاں کنول کا پھول کھلانے آیا ہوں اور وادی میں بہت سے کنول کے پھول کھل گئے ہیں’۔

کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے موصوف ترجمان نے کہا: ‘کانگریس ملک کی سیاست میں ہار کی گارنٹی ہے اور مودی جی جیت کی گارنٹی ہے۔ ملک کی سیاست میں راہل گاندھی کی ہار کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ہے’۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہم سے ڈرتی ہے اور مودی جی اور امیت شاہ جی کا نام سن کر ہی کانپتی ہے۔

گجر بکروال طبقے کے لوگوں کے رہائشی ڈھانچوں کے انہدام کے بارے میں پوچھے جانے پر موصوف نے کہا: ‘جموں و کشمیر کے لوگوں کی اراضی کوئی نہیں چھینے گا یہ محض ایک پروپیگنڈا ہے اور گجر بکروال طبقے کے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے گا’۔

اترپردیش: باراتیوں سے بھری گاڑی ٹرک سے ٹکرائی، 14 ہلاک

0

پرتاب گڑھ میں باراتیوں سے بھری گاڑی ٹرک سے ٹکرائی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بولیرو گاڑی کو زبردست نقصان پہنچا، جس میں 14 ہلاک ہوگئے۔ مرنے والے افراد اس میں پھنس گئے تھے۔ لاشوں کو گیس کٹر کی مدد سے نکالا گیا ہے۔

پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے پرتاپ گڑھ کے مانیک پور علاقے میں ایک ٹرک سے لگژری گاڑی ٹکرا گئی جس میں سوار 14 باراتیوں کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ گذشتہ رات دیش راج انارہ گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار بولیرو سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 14 افراد کی موت ہوگئی۔ یہ سب باراتی تھے جو نواب گنج کے علاقے شیخ پور گاؤں میں شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بولیرو گاڑی کو زبردست نقصان پہنچا۔ مرنے والے افراد اس میں پھنس گئے تھے۔ لاشوں کو گیس کٹر کی مدد سے نکالا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں میں 12 افراد کنڈہ کوتوالی کے جیگرا پور گاؤں کے باشندے ہیں جبکہ ایک کا تعلق مانیک پور اور ایک ہتھی گنواں علاقے سے ہے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبوں سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں ببلو (22)، دنیش کمار (49)، پون کمار (10)، دیا رام (40)، امن کمار (7)، رام سمن (40)، انش (9)، گورو کمار (10)، نان گوڑ (55)، 55)، سچن (12)، ہمانشو (12)، میتھلیش کمار (17)، ابھیمنیو (28) اور مانک پور علاقہ کے رہنے والا ڈرائیور پارس ناتھ (40) شامل ہیں۔

میوالال چودھری نے بہار ایجوکیشن منسٹری کے اپنے عہدے سے دیا استعفیٰ

0

 میوالال چودھری نے بہار ایجوکیشن منسٹری کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان پر بھاگلپور ایگریکلچر یونیورسیٹی کے وائس چانسلر عہدے پر رہتے ہوئے تقرری میں گھوٹالے کا الزام ہے۔

پٹنہ: بہار کے وزیرتعلیم میوالال چودھری نے آج عہدہ سنبھالنے کے تین گھنٹے کے اندر ہی عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ مسٹر میوالال پر بھاگلپور ایگریکلچر یونیورسیٹی کے وائس چانسلر عہدے پر رہتے ہوئے تقرری میں گھوٹالے کا الزام ہے۔

اس کے ساتھ ہی وزارت کا حلف لینے کے بعد انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے ایک سابق افسر نے ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ مسٹر میوا لال چودھری کی اہلیہ نیتا چودھری کی آگ سے جھلس کر ہوئی موت کے معاملے کی خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) سے کرائی جائے۔

ان دونوں معاملوں کو لیکر اپوزیشن مسلسل حکومت پر حملہ آور تھا۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے بھی معاملہ سامنے آنے کے بعد کرائم ریسرچ محکمہ (سی آئی ڈی) کو جانچ کا حکم دیا تھا۔

 

مسٹر چودھری نے سوموار کو مسٹر نتیش کمار کے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لینے کے بعد بطور وزیر حلف لیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی اپوزیشن ان پر لگے بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے حملہ آور تھا۔ مسٹر چودھری کے علاوہ کابینہ کے دیگر اراکین نے اپنے ۔ اپنے محکمہ کی ذمہ داری سنبھال لی تھی۔ مسٹر چوھری نے عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی تھی اور کچھ ہی دیر بعد انہوں نے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔

مانا جارہا ہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی بدعنوانی سے متعلق زیرو ٹالیرنس پالیسی کی وجہ سے مسٹر چودھری کو استعفیٰ دینا پڑاہے۔

اس سے قبل مسٹر چودھری نے عہدہ سنبھالنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا تھا کہ ان پر لگے الزامات بے بنیاد ہیں۔ وہ بدعنوانی کے کسی بھی معاملے میں ملوث نہیں ہیں اور ان پر ایسے کسی بھی معاملے میں کارروائی بھی نہیں ہوئی ہے۔ جو لو گ بھی ان پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

تیجسوی کا اس سے قبل بذریعہ ٹوئٹر  نتیش سے سوال

اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے اس سے قبل سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرکے سوال کیا کہ "معزز نتیش کمار جی، میوال لال جی کے کیس میں تیجسوی کو عوامی طور سے صفائی دینی چاہئے کہ نہیں۔” اگر آپ چاہیں تو میوال سے متعلق آپ کے سامنے میں ثبوت سمیت صفائی ہی نہیں، بلکہ گاندھی جی کے سات اصولوں کے ساتھ تفصیلی گفتگو بھی کر سکتا ہوں۔ آپ کے جواب کا انتظار ہے“۔

غور طلب ہے کہ مسٹر میوالال چودھری سے قبل سال 2005 میں مسٹر نتیش کمار کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حکومت بنی تھی تب نومبر 2005 میں اس وقت کے درج فہرست ذات، قبائل فلاح کے وزیر بنائے گئے مسٹر جیتن رام مانجھی کو بھی راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) کی مدت کار میں ان کے وزیر کے عہدہ پر رہتے ہوئے محکمہ تعلیم سے متعلق بدعنوانی کا ایک معاملہ زیر التوا ہونے کی وجہ سے استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ حالانکہ بعد میں الزامات سے بری ہونے پر مسٹر مانجھی کو 2008 میں پھر سے نتیش کابینہ میں جگہ مل گئی تھی۔

میوالال چودھری کا استعفیٰ منظور، اشوک چودھری کو ملی وزارت تعلیم کی اضافی ذمہ داری

0

وزیر تعلیم میوالال چودھری کا استعفیٰ گورنر نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صلاح پر منظور کرلیا ہے۔  محکمہ تعلیم کی اضافی ذمہ داری عمارت تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری کو سونپی گئی ہے۔

پٹنہ: بہار کے گورنر پھاگو چوہان نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صلاح پر وزیر تعلیم ڈاکٹر میوالال چودھری کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

گورنر ہاﺅس سے موصولہ اطلاع کے مطابق گورنر مسٹر پھاگو چوہان نے آج وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صلاح پر وزیر تعلیم ڈاکٹر میوالال چودھری کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ کی صلاح پر گورنر نے محکمہ تعلیم کی اضافی ذمہ داری عمارت تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری کو سونپ دی ہے۔

غور طلب ہے کہ بھاگلپور ایگریکلچر یونیورسیٹی تقرری گھوٹالے میں الزامات کی وجہ سے وزیر تعلیم کا عہدہ سنبھالنے کے تین گھنٹے کے اندر ہی مسٹر چودھری نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس سے قبل مسٹر چودھری نے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی تھی اور ایسا سمجھا جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ نے ان پر لگے بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے انہیں فوراً استعفیٰ دینے کو کہا۔