اتوار, مئی 10, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 429

عام آدمی پارٹی کی کسانوں کی حمایت میں مَوڑ منڈی میں اگلے ماہ ہونے والی ریلیاں ملتوی

0

جرنیل سنگھ نے کہا کہ پہلے یہ امید تھی کہ 26-27 کے دن کسانوں کی تحریک کے پیش نظر مودی حکومت مطالبات تسلیم کرے گی۔ مودی حکومت کے ہٹ دھرمی کے رویے کے سبب یہ تحریک طول پکڑ سکتی ہے لہٰذا یہ ریلیاں ملتوی کر دی گئی ہیں۔

چنڈی گڑھ: پنجاب عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے کسان، مزدور، تاجر بچاؤ مہم کے تحت دسمبر کے مہینے میں موڑ منڈی میں کی جانے والی ریلیاں ملتوی کر دی ہیں۔ 

پنجاب امور کے پارٹی انچارج جرنیل سنگھ نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ کسان تحریک کی حمایت میں یہ ریلیاں ملتوی کر دی گئی ہیں۔ ملک کا کسان دہلی میں اپنے مطالبات کے سلسلے میں تحریک چلا رہا ہے۔ اسی کا خیال کرتے ہوئے پارٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ چار، 13 اور 20 دسمبر کی ریلیاں ملتوی کر دی گئی ہیں۔ ان ریلیوں کی اگلی تاریخ بعد میں اعلان کی جائے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنما، والنٹیئرز بڑی تعداد میں کسانوں کی دہلی میں جاری مظاہرے میں شامل ہیں۔ پہلے یہ امید تھی کہ 26-27 کے دن کسانوں کی تحریک کے پیش نظر مودی حکومت مطالبات تسلیم کرے گی۔ مودی حکومت کے ہٹ دھرمی کے رویے کے سبب یہ تحریک طول پکڑ سکتی ہے لہٰذا یہ ریلیاں ملتوی کر دی گئی ہیں۔ 

ان کے مطابق کسان ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان کی جانب سے اپنے حقوق کے لیے چلائی جانے والی تحریک عام آدمی پارٹی کے رہنما اور والنٹیئرز بغیر پارٹی کے بینر جھنڈے کے اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی کیجریوال حکومت کی جانب سے کسانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

لو جہاد: یوگی حکومت کے تبدیلی مذہب مخالف آرڈیننس کو یوپی گورنر کی منظوری

0

آرڈیننس پر گورنر نے جمعہ کو اپنے دستخط کردئیے تھے۔ آرڈیننس کا نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ کے ذریعہ ہفتہ کو جاری کیا گیا اور آرڈیننس میں بین مذہبی شادی کے لئے اجازت طلب کرنے کی غرض سے عرضی کا ایک ڈرافٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔

لکھنؤ: اترپردیش کی گورنر نے ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی جانب سے مبینہ لو جہاد کو روکنے کے لئے کابینہ کے ذریعہ منظور کئے گئے تبدیلی مذہب آرڈیننس کو آج اپنی منظوری فراہم کردی جس کے ساتھ ہی یہ ریاست میں نافذ العمل ہوگیا۔

آفیشیل ذرائع نے یہاں بتایا کہ اس آرڈیننس پر گورنر نے جمعہ کو اپنے دستخط کردئیے تھے۔ آرڈیننس کا نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ کے ذریعہ ہفتہ کو جاری کیا گیا۔ آرڈیننس میں بین مذہبی شادی کے لئے اجازت طلب کرنے کی غرض سے عرضی کا ایک ڈرافٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں گذشتہ منگل کو ہوئی کابینی میٹنگ میں کابینہ نے ‘غیر قانونی تبدیلی مذہب مانع آرڈیننس 2020’ کو منظوری فراہم کی تھی۔ تاکہ ریاست میں ایسے قانون کو نافذ کیا جاسکے جس کے تحت جبری تبدیلی مذہب، شادی کے لئے بہلا پھسلا کر مذہب تبدیل کرانے جیسے عمل کو قابل سزا اور غیر ضمانتی جرم قرا ر دیا جاسکے۔

تبدیلی مذہب مخالف آرڈیننس کی تفصیل

تبدیلیِ مذہب کی صورت میں اس کو چیلنج کرنے والے کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ اس ضمن میں ثبوت فراہم کرے۔ نئے قانون کے مطابق دو مختلف مذاہب والے جوڑے کو شادی سے 2 مہینے قبل ڈسٹرک مجسٹریٹ کو اپنی شادی کے لئے اجازت لینے کی غرض سے نوٹس دینی ہوگی۔ بغیر اجازت کے بین مذہبی شادی کرنے کی صورت میں 6 ماہ سے 3 سال کی جیل اور 10ہزار روپئے جرمانہ کی سزا کا مستحق ہوگا۔ شادی سے قبل نام چھپانے کی صورت میں 10سال کی قید کی سزا قانون میں رکھی گئی ہے۔

آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ تبدیلی مذہب کو سزاوار اور غیر ضمانتی جرم میں رکھا گیا ہے۔ اس سے متعلق کیس کی سماعت فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کی عدالت میں ہوگئی۔ قانون کی تجاویز کے مطابق ایسی تمام شادیاں جو تبدیلی مذہب کی مقصد سے کی جائیں گی وہ غیرقانونی قرار دیا جائے گا۔ جبکہ بڑے پیمانے پر تبدیلی مذہب کی صورت میں اس متعلقہ تنظیم کے رجسٹریشن کو منسوخ کردیا جائے گا۔

نئے قانون کے مطابق ایسے معاملے جس میں ایس سی ایس ٹی سماج کی خاتون نے مذہب تبدیل کیا ہوگا تو ایسی صور ت میں سخت سزا کی شق رکھی گئی ہے۔ایسی صورت میں 3 تا 5 سال کی جیل اور 25 ہزار روپے کی سزا ہوسکتی ہے۔ عام صورتحال میں قانونی دفعات کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک تا 5 سال کی قید اور 15 ہزار روپے کا جرمانہ ہوسکتا ہے۔ جبکہ بڑے پیمانے پر تبدیلی مذہب کی صورت میں کم سے کم 3 سال اور زیادہ سے زیادہ 10 سال کی جیل اور 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائےگا۔

مجلس کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی اور بی جے پی صدر بنڈی سنجے کے خلاف معاملہ درج

0
مجلس کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی اور بی جے پی صدر بنڈی سنجے کے خلاف معاملہ درج
مجلس کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی اور بی جے پی صدر بنڈی سنجے کے خلاف معاملہ درج

سنجے کمار نے مجلس کے دفتر دارالسلام کو دو گھنٹے میں بی جے پی کارکنوں کے ساتھ منہدم کردینے کی دھمکی دی تھی اور اکبرالدین اویسی نے ٹینک بنڈپر واقع سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی سمادھی اور این ٹی آر گھاٹ کو منہدم کرنے کا مطالبہ کیا تھا

حیدرآباد: حیدرآباد سٹی پولیس نے بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے اور تلنگانہ اسمبلی میں مجلس کے فلورلیڈر اکبرالدین اویسی کے خلاف معاملات درج کئے ہیں۔

یہ معاملات،ان دونوں کی تقاریر پر درج کئے گئے۔ اشتعال انگیز بیان دینے پر ایس آر نگر پولیس نے آئی پی ایس کے سیکشن 505 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ ایرہ گڈا ڈویژن کے روڈ شو میں شریک سنجے کمار نے مجلس کے دفتر دارالسلام کو دو گھنٹے میں بی جے پی کارکنوں کے ساتھ منہدم کردینے کی دھمکی دی تھی اور انہوں نے پرانا شہر میں سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا بھی متنازعہ بیان دیا تھا۔

اسی طرح، اکبرالدین اویسی نے غیر مجاز قبضوں کو برخواست کرنے کے لئے پہلے ٹینک بنڈپر واقع سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی سمادھی اور این ٹی آر گھاٹ کو منہدم کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے اشتعال انگیز بیان قرار دیتے ہوئے پولیس نے ازخود کاروائی کے تحت دونوں لیڈروں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔

محسن فخری زادہ: ایران کے ٹاپ جوہری سائنسداں کا قتل

0
محسن فخری زادہ: ایران کے ٹاپ جوہری سائنسداں کا قتل
محسن فخری زادہ: ایران کے ٹاپ جوہری سائنسداں کا قتل

محسن فخری زادہ وہ واحد ایرانی سائنسدان تھے جن کا نام ایران کے جوہری پروگرام اور اس کے مقصد سے متعلق سوالات کے حوالے سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے 2015 کے ’حتمی تجزیے‘ میں شامل تھا۔

تہران: ایران کے ٹاپ جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کو دارالحکومت تہران کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ دہشت گردوں نے محسن فخری زادہ کی کار کو نشانہ بنایا۔ جس میں تجربہ کار سائنسدان شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ جدید اسلحوں سے لیس دہشت گردوں نے دماوند کاؤنٹی کے ابسرد شہر میں سینئر جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کی کار کو نشانہ بنایا۔ فخری زادہ کے محافظوں اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں تجربہ کار سائنسدان شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود ڈاکٹروں کی ٹیم اسے بچا نہیں سکی۔

محسن فخری زادہ کو مغرب، اسرائیل اور ایران کے جلاوطن دشمنوں کی جانب سے ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کے خفیہ پروگرام کا مشتبہ ماسٹر مائنڈ قرار دیا جاتا تھا، حالانکہ طویل عرصے سے جوہری ہتھیار بنانے کی تردید کرتا آیا ہے۔

ایرانی میڈیا نے مسلح افواج کے بیان کے حوالے سے کہا، ’’بدقسمتی سے طبی ٹیم ان کی جان نہیں بچا سکی اور چند لمحے قبل محسن فخری زادہ نے کئی برسوں کی محنت اور جدوجہد کے بعد شہادت کا اعلیٰ مقام حاصل کرلیا‘‘۔

محسن فخری زادہ کو اقوام متحدہ کے ایٹمی واچ ڈاگ اور امریکی انٹیلی جنس سروسز کی جانب سے ایران کے جوہری ہتھیاروں کے مربوط پروگرام کا سربراہ سمجھا جاتا تھا۔ تاہم ایران کا موقف رہا ہے کہ اس نے یہ پروگرام 2003 میں ملتوی کردیا تھا۔

ایران کے وزیر خارجہ جاوید ظریف نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ ‘دہشت گردوں نے آج ایک نامور ایرانی سائنس دان کا قتل کر دیا ہے۔ یہ ایک بزدلانہ حرکت ہے جس میں اسرائیلی کردار کے اشارے ملتے ہیں، مجرموں کو شدت سے دیکھتی ہے۔ ایران نے عالمی برادری اور خاص طور پر یورپی اتحاد سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنے شرمناک دوہرے معیارات کو ختم کریں اور ریاستی دہشت گردی کے اس اقدام کی مذمت کریں۔’

محسن فخری زادہ واحد ایرانی سائنسدان

محسن فخری زادہ وہ واحد ایرانی سائنسدان تھے جن کا نام ایران کے جوہری پروگرام اور اس کے مقصد سے متعلق سوالات کے حوالے سے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے 2015 کے ’حتمی تجزیے‘ میں شامل تھا۔

آئی اے ای اے کا کہنا تھا کہ محسن فخری زادہ، نام نہاد عمَد منصوبے کے تحت ایران کے جوہری پروگرام کی ممکنہ فوجی جہت کے حوالے سے سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے تھے۔

اسرائیل نے بھی عمد منصوبے کو ایران کا جوہری ہتھیاروں کا خفیہ پروگرام قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس نے ایران کی جوہری ’آرکائیو‘ تفصیلات کے بڑے حصے تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے 2018 میں اپنی ایک تقریر کے دوران آرکائیو سے حاصل ہونے والی تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا، ’’یہ نام یاد رکھیں، فخری زادہ، جو عمد کے سربراہ ہیں‘‘۔

ان کا کہنا تھا کہ عمد کو بند کرنے کے بعد محسن فخری زادہ، ایرانی وزارت دفاع کے ماتحت تنظیم میں ’خصوصی منصوبوں‘ پر کام جاری رکھے ہوئے تھے۔

اس واقعہ کے بعد اسلامک ریولیوشنری گارڈ کارپس کے میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ’’جوہری سائنسدانوں کا قتل کرنے اور ہمیں جدید سائنس تک پہنچنے سے روکنے کی یہ واضح کوشش ہے‘‘۔

صومالیہ میں دہشت گردانہ حملے میں 6 افراد ہلاک، 12 زخمی

0

یہ حملہ سیکیورٹی کے ایک اعلی افسر اور انٹیلی جنس افسر کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا جس میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ ایتھوپیائی سفارت خانے کا ایک عملہ بھی ہلاک ہوا ہے۔

موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہوائی اڈے کے قریب ایک خودکش حملے میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع صومالیہ کی مقامی میڈیا کے حوالہ سے دی گئی ہے۔
گیروے آن لائن ریڈیو براڈکاسٹر کے مطابق یہ حملہ ایئر پورٹ کے چیک پوائنٹ کے قریب ہوا۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ سیکیورٹی کے ایک اعلی افسر اور انٹیلی جنس افسر کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ اس دہشت گردانہ حملے میں ایتھوپیائی سفارت خانے کا ایک عملہ بھی ہلاک ہوا ہے۔

مغربی بنگال: یکم دسمبر سے میڈیکل کالجوں میں کلاسز شروع

0

مغربی بنگال میں یکم دسمبر سے میڈیکل کالجوں میں کلاسز شروع ہوجائیں گے۔ مارچ میں لاک ڈاؤن کا اعلان ہونے کے بعد سے ہی ریاست کے میڈیکل کالجوں میں کلاسز نہیں ہو رہے ہیں۔

کلکتہ: مغربی بنگال کے تمام میڈیکل کالجوں میں یکم دسمبر سے کلاسز دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔

ریاستی محکمہ صحت کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بتایا کہ انفیکشن کی روک تھام کے بعد طبی تعلیمی اداروں کی کلاسیں مرحلہ وار انداز میں شروع ہوں گے۔

خیال رہے کہ مارچ میں لاک ڈاؤن کا اعلان ہونے کے بعد سے ہی ریاست کے میڈیکل کالجوں میں کلاسز نہیں ہو رہے ہیں۔

شوبھندو ادھیکاری نے پارٹی نہیں چھوڑی ہے، انہیں منانے کی کوششیں جاری رہیں گی: سوگت رائے

0

شوبھندو ادھیکاری نے آج وزیر ٹرانسپورٹ کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سوگت رائے نے کہا کہ وزارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ ان کا ذاتی قدم ہے۔ میں ان سے بات کروں گا اور انہیں پارٹی نہ چھوڑنے کی اپیل کروں گا۔

کلکتہ: ترنمول کانگریس کے سینئر ممبر پارلیمنٹ سوگت رائے نے کہا کہ گرچہ نندی گرام سے ممبر پارلیمنٹ شوبھندو ادھیکاری وزارت سے استعفیٰ دیدیا ہے تاہم انہوں نے پارٹی نہیں چھوڑی ہے۔ انہیں منانے کی کوشش جاری رہے گی اور امید ہے کہ وہ پارٹی چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔

خیال رہے کہ آج شوبھندو ادھیکاری نے وزیر ٹرانسپورٹ کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ ای میل کے ذریعہ گورنر کو بھیجا جسے انہوں نے قبول کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھ کر ریاست کے عوام کی خدمت کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

سوگت رائے نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک ممبر اسمبلی کے عہدے سے استعفی نہیں دیا ہے۔ اور پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے بھی استعفیٰ نہیں دیا۔ جب تک وہ ایم ایل اے ہیں، وہ پارٹی کے ممبر ہیں۔ وزارت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ ان کا ذاتی قدم ہے۔ میں ان سے بات کروں گا اور انہیں پارٹی نہیں چھوڑنے کی اپیل کروں گا۔ انہوں نے جمعرات کو ہوگلی ریور برج کمیشن (ایچ آر بی سی) کے چیئرمین کے عہدے سے استعفی دے دیا۔ کلیان بینرجی کو اس جگہ پر نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

سوگت رائے کی شوبھندو ادھیکاری کو منانے کی ذمہ داری

سوگت رائے کو پارٹی نے شوبھندو ادھیکاری سے بات چیت کرنے اور انہیں منانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ رائے نے ان سے ملاقات کر کے ان کی ناراضگی کے وجوہات کو جاننے کی کوشش کی۔ اطلاعات کے مطابق شوبھندو ادھیکاری میں پارٹی میں اپنے پرانے عہدے کو بحال کرنا چاہتے تھے۔ وہ کئی اضلاع کے انچارج تھے۔

اس درمیان شوبھندو ادھیکاری نے ذاتی طور پر مشرقی مدنی پور اور دیگر اضلاع میں پروگرام کرتے رہے اور اشاروں میں پارٹی قیادت کے تئیں ناراضگی ظاہر کرتے رہے۔ ایک طرف جہاں کلیان بنرجی نے شوبھندو ادھیکاری کے خلاف مورچہ کھلا تو دوسری طرف ترنمول کانگریس کے کئی ممبران پارلیمنٹ ادھیکاری کو منانے اور نرم رویہ اختیار کیا جاتا رہا۔ شوبھندو ادھیکاری نے وزارت چھوڑنے کے بعد ہلدیہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

راج کوٹ کے کووڈ اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 5 ہلاک، 28 جھلسے

0
راج کوٹ کے کووڈ اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 5 ہلاک، 28 جھلسے
راج کوٹ کے کووڈ اسپتال میں خوفناک آتشزدگی، 5 ہلاک، 28 جھلسے

گجرات کے راج کوٹ کے کووڈ اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اسپتال میں کل 33 مریض داخل تھے۔ آئی سی یو میں داخل 11 مریضوں میں سے 5 کی موت ہوگئی، جبکہ دیگر 6 مریض سمیت 28 افراد جھلس گئے۔

راج کوٹ: گجرات کے شہر راج کوٹ کے مالویہ نگر علاقے میں واقع ایک کووڈ اسپتال میں جمعرات کو نصف شب میں خوفناک آتشزدگی میں پانچ افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔
تھانہ انچارج کے این بھوکان نے بتایا کہ آنند بنگلہ چوک کے قریب واقع تین منزلہ ادے شیوانند کووڈ سنٹر اسپتال کی پہلی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اسپتال میں کل 33 مریض داخل تھے۔ واقعہ میں آئی سی یو میں داخل 11 مریضوں میں سے 5 کی موت ہوگئی، جبکہ آئی سی یو کے دیگر 6 مریضوں سمیت 28 افراد جھلس گئے۔
جھلسے ہوئے افراد کو دوسرے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہلاک شدگان کی شناخت اے راٹھود (57)، رام سنگھ بھائی (65)، نتن بھائی، کیشو بھائی اکبری (50) اور رسک لال اگروات (69) کی گئی ہے۔
فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی چھ فائر بریگیڈ گاڑیوں کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ آگ بجھانے والے عملے نے آج صبح تقریبا چھ گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/drharshvardhan/status/1332197231051476993?s=20
مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے مرنے والوں کے لیے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہون نے ٹویت کرکے کہا کہ ‘گجرات کے راجکوٹ کے ایک اسپتال میں خوفناک آگ سے متعدد مریضوں کی بے وقت موت بے حد افسوسناک ہے۔ خدا سے دعا ہے کہ وہ معذور افراد کی روح کو سکون اور غمزدہ کنبہ کو صبر جمیل عطا کرے۔ اس حادثے میں زخمی مریضوں کی جلد صحت یابی کی ہم تمنا کرتے ہیں۔’
[ہمس لائیو]

مزدوروں-کسانوں کی ملک گیر ہڑتال کامیاب: سی پی آئی

0

ہزاروں کسان مزدور’گرامین بھارت بند‘ کا نعرہ لے کر اپنے مطالبات کی حمایت میں اترے۔ بینک، ایل آئی سی جنرل انشورنس، کوئلہ کان، متعدد ریاستوں کے روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں مکمل بندی رہی۔

نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے سینئر لیڈر و اکھل بھارتیہ کسان مہاسبھا کے جنرل سکریٹری اتل کمار انجان نے مزدوروں اور کسانوں کی ملک گیر ہڑتال کو کامیاب قرار دیتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ ہڑتال کے سبب پبلک سیکٹر کے ادارے اور دیہی بازار 80 فیصد بند رہے۔

جناب انجان نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ ملک کے بینک، ایل آئی سی جنرل انشورنس، کوئلہ کان، متعدد ریاستوں کے روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں مکمل بندی رہی اور ہزاروں کسان مزدور’گرامین بھارت بند‘ کا نعرہ لے کر اپنے مطالبات کی حمایت میں اترے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی معاشی پالیسیاں، بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور حال ہی میں پارلیمنٹ میں پاس کئے گئے مزدور و کسان مخالف قوانین کے خلاف ملک کی ٹریڈ یونیوں اور کسان تنظیموں نے مل کر ملک گیر ہڑتال اور گرامین بھارت بند کا انعقاد کیا۔ اس سے ملک میں معاشرتی اور معاشی زندگی رک سی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ 27 نومبر کو کسانوں کے ’’دہلی چلو‘‘ کی اپیل کے تحت دہلی کو چاروں جانب سے مرکزی حکومت نے پولیس کے ذریعہ سے گھیر لیا اور لاکھوں کی تعداد میں آرہے پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، اتراکھنڈ اور جنوب کی ریاستوں کے کسانوں کا داخلہ دارالحکومت میں تقریباً روک دیا۔

’نوار‘ طوفان سے پڈوچیری میں تباہی، درختوں اور بجلی کے کھمبے اکھڑے

0
نوار طوفان سے پڈوچیری میں تباہی، درختوں اور بجلی کے کھمبے اکھڑے
نوار طوفان سے پڈوچیری میں تباہی، درختوں اور بجلی کے کھمبے اکھڑے

پڈوچیری کے سمندری طوفان ’نوار‘ نے بدھ کی رات تمل ناڈو کے ضلع ولپورم کے مرکنم کو عبور کیا، بڑے پیمانے پر تباہی

پڈوچیری: سمندری طوفان ’نوار‘نے پڈوچیری میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا ئی ہے ،طوفان سے متعدد مقامات پر درختوں اور بجلی کے کھمبے اکھڑنے کی اطلاعات ہیں۔

سمندری طوفان ’نوار‘نے بدھ کی رات تمل ناڈو کے ضلع ولپورم کے مرکنم کو عبور کیا۔ پڈوچیری کے ایجل نگر ، وینکٹ نگر ، بالاجی نگر اور دیگر نشیبی علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے۔ کچھ مکانات سیلاب کی زد میں ہیں ، جس کی وجہ سے لوگ گھروں سے نکلنے سے قاصر ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی نے واٹس ایپ پوسٹ میں بتایا ہے کہ صرف گرینڈ بازارپولیس ایریا سے سات درخت گرنے کے واقعات کی اطلاع ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رینبو نگر میں ایک گھر میں بے ہوشی کی حالت میں ایک بوڑھی خاتون اور بچے کو بچایا گیا ہے۔

بارش کے دوران پڈوچیری کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی میں خلل پڑا، جسے بحال کردیا گیا ہے۔ سمندری طوفان کے نتیجے میں جان و مال کے نقصان کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیرکے اقدامات کیے گئے تھے۔ سمندری طوفان کے انتباہ دینے والے تمام نشانات کو پڈوچری بندرگاہ سے ہٹا دیئے گئے تھے۔

ادھر وزیر اعلی وی نارائن سامی آج ’نوار‘ سے ہونے والے نقصانات کاجائزہ لینے کے لئے شہر کا دورہ کر رہے ہیں۔

[یواین آئی]