پیر, مئی 11, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 422

نائیجیریا میں اسکول پر نامعلوم ہتھیار بند افراد کا حملہ، تقریباً 400 بچوں کا اغوا

0

نائیجیریا کے شمالی صوبے کاتسینا میں کچھ ہتھیار بند افراد نے ایک اسکول پر حملہ کر دیا۔ موجود سیکیورٹی اہلکاروں کا قتل کرکے اسکول احاطے میں داخل ہو گئے۔ حملے کے وقت 800 سے زائد بچے اسکول میں موجود تھے۔ 406 بچے محفوظ گھروں کو لوٹ چکے ہیں جبکہ دیگر لاپتہ بچوں کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ابوجا: نائیجیریا کے شمالی صوبے کاتسینا میں کچھ نامعلوم ہتھیار بند افراد نے ایک اسکول پر حملہ کرکے تقریباً 400 بچوں کا اغواء کر لیا ہے۔ نائیجیریا کے وین گارڈ نامی اخبار نے افسران کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ 

یہ واقعہ جمعہ کے روز کا ہے جب کنکارہ گورنمنٹ سیکنڈری اسکول پر کچھ ہتھیار بند افراد نے حملہ کر دیا۔ اسکول کے سیکیورٹی اہلکاروں کا قتل کرنے کے بعد وہ اسکول احاطے میں داخل ہو گئے۔ حملے کے وقت 800 سے زائد بچے اسکول میں موجود تھے۔ بندوق بند افراد نے کتنے بچوں کا اغوا کیا ہے، اس بارے میں اب تک کوئی واضح اطلاع نہیں مل سکی ہے۔ حملے کے دوران بڑی تعداد میں اسکول کے بچے آس۔پاس کے علاقوں میں چھپ گئے۔ 

ایجوکیشن کمشنر بادماسی چارانچی نے بتایا کہ 406 بچے محفوظ لوٹ چکے ہیں جبکہ دیگر لاپتہ بچوں کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ افسر کے مطابق یہ بچے پوری رات آس۔پاس کی جھاڑیوں میں چھپے رہے اور صبح ہونے کے بعد اپنے اپنے گھروں کو لوٹے۔

نائیجیریا پولیس، فوج اور فضائیہ بھی لاپتہ بچوں کا پتہ لگانے کے لیے اسکول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ نائیجیریا کے صدر محمد بحاری نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سی پی آئی (ایم) اور دیگر تنظیموں کا پیر کو کسان تحریک کی حمایت میں مظاہرہ

0

سی پی آئی ایم کی ضلع سکریٹری سُمترا چوپڑا نے آج بتایا کہ جے پور میں بائیں بازو سمیت کئی ٹریڈ یونین، خاتون اور عوامی تنظیموں کی جانب سے کلیکٹریٹ پر مشترکہ طور پر مظاہرہ کیا جائے گا اور ضلع کلیکٹر جے پور کو صدر رام ناتھ کووند کے نام میمورنڈم سونپا جائے گا۔

جے پور: راجستھان میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ’مارکسسٹ‘ (سی پی آئی ایم) اور دیگر تنظیمیں ملک میں کسان تحریک کی حمایت اور مودی حکومت کی مخالفت میں پیر کے روز مشترکہ طور پر دھرنا – مظاہرہ کریں گے۔ 

سی پی آئی ایم کی ضلع سکریٹری سُمترا چوپڑا نے آج بتایا کہ جے پور میں بائیں بازو سمیت کئی ٹریڈ یونین، خاتون اور عوامی تنظیموں کی جانب سے کلیکٹریٹ پر مشترکہ طور پر مظاہرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع کلیکٹر جے پور کو صدر رام ناتھ کووند کے نام میمورنڈم سونپا جائے گا اور مودی حکومت فوراً مزدور، کسان اور عوام مخالف کالے زرعی قوانین واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ پیر کے روز صبح 11 بجے خاصہ کوٹھی چوراہے پر مظاہرین یکجا ہوں گے اور وہاں ریلی کی شکل میں کلیکٹریٹ پہنچیں گے جہاں ریلی ہوگی اور میمورنڈم سونپا جائے گا۔

فیڈیکس کو فائزر- بایو انٹیک سے ویکسین ملنا شروع، امریکی ریاستوں کو پیر سے ویکسین ملنے کی امید

0

فیڈیکس کے نمائندے بونی ہیریسن کے بیان کے مطابق، فائزر-بایو انٹیک سے کووڈ – 19 اینٹی ویکسین ملنا شروع ہوگیا ہے۔ امریکہ میں ویکسین کی فراہمی کے لئے ’آپریشن وارپ اسپیڈ‘ کے ایک افسر کے مطابق، امریکی ریاستوں کو پیر سے ’فائزر بایو انٹیک‘ کی ویکسین مل سکتی ہے۔

واشنگٹن: ملٹی نیشنل ڈلیوری سروسز کمپنی فیڈیکس کو ’فائزر-بایو انٹیک‘ سے کووڈ – 19 اینٹی ویکسین ملنا شروع ہوگیا ہے۔ ’کمرشیل اپیئل‘ اخبار نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

فیڈیکس کے نمائندے بونی ہیریسن نے کہا ’’یہ ویکسین ہمارے نیٹ ورک تک پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔‘‘

امریکہ میں ویکسین کی فراہمی کے لئے ’آپریشن وارپ اسپیڈ‘ کے ایک افسر جنرل گستاؤ پیرنا نے بتایا کہ امریکی ریاستوں کو پیر سے ’فائزر بایو انٹیک‘ کی ویکسین مل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا امید ہے کہ پیر کی صبح پہلی کھیپ آئے گی ۔ ہم نے ویکسین کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی اور مقامی لا انفورسمنٹ ایجنسیوں سمیت ’فازئر‘، ’میک کیسن‘، ’یو پی ایس‘ اور ’فیڈیکس‘ کے ساتھ حکمت عملی بنائی ہے۔ بغیر کسی غلطی کے فی الحال سپلائی کا کام شروع ہوچکا ہے‘‘۔

عالمی رہنماؤں سے اقوام متحدہ کی ’موسمیاتی ایمرجنسی حالات‘ کا اعلان کرنے کی اپیل

0

پیرس معاہدہ کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ، برطانیہ اور فرانس نے 2020 کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔ سربراہی اجلاس کے شرکاء نے موسمیاتی تبدیلی کے حالات سے نمٹنے کے لئے اقدامات پر توجہ دی۔ سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ممالک کو اپنی آنے والی نسلوں کے لئے زمین کو بچانے کے لئے آگے آنا چاہئے۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے 2020 کے موسمیاتی تبدیلی کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم ’کاربن نیوٹرلٹی‘ کی پوزیشن حاصل نہیں کرلیتے، موسمیاتی ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا جانا چاہئے۔
مسٹر گوٹریس نے کہا ’’آج میں دنیا بھر کے تمام رہنماؤں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جب تک ’کاربن نیوٹرلٹی‘ کی حیثیت حاصل نہیں کر لیتے تب تک وہ اپنے اپنے ملکوں میں ’موسمیاتی ایمرجنسی‘ کا اعلان کریں۔‘‘
پیرس معاہدہ کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ، برطانیہ اور فرانس نے 2020 کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔ سربراہی اجلاس کے شرکاء نے تبدیلی موسمیاتی کے حالات سے نمٹنے کے لئے اقدامات پر توجہ دی۔
سکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ممالک کو اپنی آنے والی نسلوں کے لئے زمین کو بچانے کے لئے آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہا ’’میں سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عزم کا مظاہرہ کریں اور ہماری زمین کے استحصال کو روکیں۔ ہمیں اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کے مستقبل کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے‘‘۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر عالمی سطح پر اخراج کو 2010 کی سطح کے مقابلے میں 2030 تک 45 فیصد تک کم کیا گیا تو عالمی برادری ’کاربن نیوٹرلٹی‘ حاصل کرسکتی ہے۔
پیرس معاہدہ کو 196 ممالک نے 12 دسمبر 2015 کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بین الاقوامی معاہدے اپنایا اور اس کو 4 نومبر 2016 کو نافذ کیا گیا تھا۔

اتراکھنڈ: شادی میں ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر 25 افراد کے خلاف مقدمہ درج

0

ہلدوانی پولیس کے مطابق شیث محل کے کینال روڈ پر کچھ لوگوں کے ذریعہ شادی کے بہانے سڑک جام کیا گیا اور کورونا وائرس کے ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی۔ پولیس نے 25 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

نینی تال: اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں پولیس نے شادی کی تقریبات میں کورونا وائرس کے ہدایات کی خلاف ورزی کرنے اور سڑک پر جام کرنے کے الزام میں 25 افراد کے خلاف ہفتہ کے روز مقدمہ درج کیا۔

یہ معاملہ شیث محل تھانہ کے شیوالک وہار فیز 2 کا ہے۔ ہلدوانی پولیس کے مطابق شیث محل کے کینال روڈ پر کچھ لوگوں کے ذریعہ شادی کے بہانے سڑک جام کیا گیا اور شادی کی ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی۔ جس سے عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

پولیس کے مطابق علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس نے آج ملزم بھولا دتہ اور 25 دیگر افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 341 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ پولیس معاملے کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔

جھانسی: کسانوں کے سوالات پر لاجواب ہوئے بی جے پی نائب صدر

0

بھارتیہ جنتا پارٹی نائب صدر رادھا موہن سنگھ کسانوں کے مسائل سے متعلق میڈیا نمائندوں کے ذریعہ پوچھے گئے سوالوں پر لاجواب ہوگئے اور کسانوں کے مسائل پر پوچھے گئے تلخ سوالوں کو نظر انداز کردیئے۔

جھانسی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے راشٹریہ نائب صدر اور ریاست کے انچارج رادھا موہن سنگھ کے ہفتہ کو اپنے دورے کے دوران کسانوں کے مسائل سے متعلق میڈیا نمائندوں کے ذریعہ پوچھے گئے چبھتے سوالوں پر لاجواب ہوگئے۔

نائب صدر نے یہاں سرکاری آڈیٹوریم میں ڈویژن انچارجوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ سے قبل میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران مرکز کی نریندر مودی حکومت کی جم کر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 100سال میں یہ پہلی بار دیکھنے کو ملا ہے کہ ملک کی عوام وزیر اعظم مودی کے ساتھ کھڑی ہے۔ بہار کے الیکشن، اترپردیش اور مدھیہ پردیش کے ضمنی انتخابات اس بات کے ثبوت ہیں۔

لیکن میڈیا نمائندوں کے کسانوں کے مسائل پر پوچھے گئے تلخ سوالوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کارکنوں کی میٹنگ میں مشغول ہوگئے۔ اس میٹنگ میں وہ کارکنوں اور پارٹی کے لیڈروں سے کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے اور آنے والے انتخابات میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے بھی بات چیت کریں گے۔

حکومت جلد ہی کسانوں کا ڈیٹا بینک تیار کرے گی

0

مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ حکومت نے جلد ہی کسانوں کا ڈیٹا بینک تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کا مقصد کاشتکاروں کی معاشی حالت کو بہتر بنانا ہے، زرعی شعبے کو فائدہ ہو اور نئی نسل زراعت کی طرف راغب ہو۔

نئی دہلی: حکومت جلد ہی کسانوں کا ڈیٹا بینک تیار کرے گی، تاکہ سیلاب کی وارننگ، سیٹلائٹ کی تصاویر، زمین کے محصولات کے ریکارڈ وغیرہ کے بارے میں معلومات گھر پر دستیاب ہوں۔
مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے ہفتہ کے روز کہا کہ مرکزی حکومت کسانوں اور زرعی شعبہ کو خوشحال بنانے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں اس سمت میں اہم اقدامات کئے گئے ہیں، جس کے ثمرات کاشتکاروں کو ملنا بھی شروع ہوگئے ہیں۔ حکومت جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کسانوں کو بھی فائدہ پہنچا رہی ہے۔
تومر نے یہ بات ’ایلیٹس ٹیکنومیڈیا‘ کے زیر اہتمام سہ روزہ ’نالج ایکسچینج سمٹ‘ کے دسویں ایڈیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد کاشتکاروں کی معاشی حالت کو بہتر بنانا ہے، زرعی شعبے کو فائدہ ہو اور نئی نسل زراعت کی طرف راغب ہو۔
ملک میں زرعی اصلاحات کے حوالے سے منعقدہ اس اجلاس میں وزیر زراعت نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصہ میں زراعت اور اس سے وابستہ شعبوں میں کچھ نئی جہتیں شامل کی گئیں۔ وزیر اعظم نے اس سیکٹر کو ترجیح دی ہے، ریاستوں کے ساتھ مل کر گاؤں کے غریب کسانوں کی ترقی بنیادی مقصد ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔ ہمارے دیہات اور زرعی علاقے برسوں سے اس ملک کی طاقت بنے ہوئے ہیں، جن کو حکومت مزید مضبوط بنانے پر پوری توجہ دے رہی ہے۔

کسانوں کو اور کتنی قربانی دینی ہوگی: راہل

0

کانگریس نے کہا ’’پچھلے 17 دنوں میں 11 کسان بھائیوں کی شہادت کے باوجود بے لگام مودی حکومت کا دل نہیں پسیج رہا۔ وہ اب بھی کسانوں کے ساتھ نہیں، اپنے صنعت کاروں کے ساتھ کیوں کھڑی ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت شدید ٹھنڈ کے باوجود تحریک کرنے کے لئے مجبور کسانوں کی بات سننے کو تیار نہیں ہے اس لئے اسے بتانا چاہئے کہ کسانوں کو ابھی کتنی قربانی دینی ہوگی۔

کانگریس مواصلاتی محکمے کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا ’’پچھلے 17 دنوں میں 11 کسان بھائیوں کی شہادت کے باوجود بے لگام مودی حکومت کا دل نہیں پسیج رہا۔ وہ اب بھی کسانوں کے ساتھ نہیں، اپنے صنعت کاروں کے ساتھ کیوں کھڑی ہے۔ ملک جاننا چاہتا ہے – ’راج درھم‘ بڑا ہے یا ’راج ہٹھ‘ کسان تحریک۔‘‘

انہوں نے کہا ’’جمہوریت میں بے لگامی کی کوئی جگہ نہیں۔ آپ اور آپ کے وزرا کی پالیسی ہر مخالف کو ماؤنوازی اور ملک سے غدار قرار دینے کی ہے۔ شدید سردی اور برسات میں جائز مطالبات کے لئے دھرنے پر بیٹھے کسانوں سے معافی مانگئے اور ان کے مطالبات فوری طور پر پورے کرئے۔‘‘

ڈبلیو ایچ او کی کووڈ 19 ویکسین کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی اپیل

0

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی چیف سائنسدان سومیا سوامی ناتھن نے دنیا بھر کی حکومتوں سے شہریوں کو کوڈ – 19 ویکسین کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت ہی کم لوگ قطرے پلانے کے لئے تیار ہیں۔

ماسکو: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی چیف سائنسدان سومیا سوامی ناتھن نے دنیا بھر کی حکومتوں اور صحت سے متعلق حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ شہریوں کو کوڈ – 19 ویکسین کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہ کریں۔
محترمہ سوامی ناتھن نے کہا ’’دنیا بھر کی حکومتیں اور صحت عامہ کے عہدیداروں کو اپنے ملکوں کے شہریوں پر ویکسین لگانے کے عمل کی وضاحت کے لئے اقدامات کرنا شروع کردیں۔ کیونکہ معاملات تیزی سے چل رہے ہیں اور لوگوں کے دلوں میں خدشات بڑھتے جارہے ہیں۔ کووڈ – 19 کے حوالے سے بہت سارے حقیقی سوالات ہیں جن کے جوابات لوگوں کو دینے کی ضرورت ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ بہت ہی کم لوگ قطرے پلانے کے لئے تیار ہیں۔

موجودہ ڈبلیو ایچ او کی فہرست میں کووڈ – 19 سے متعلق 48 ویکسین ہیں۔ کچھ ویکسین تیار کرنے والوں نے ویکسین کے فیز III ٹرائلز کے عبوری نتائج جاری کرنا شروع کردیئے ہیں۔ روس کے اسپوتنک وی، امریکہ کے فائزر / بائیوٹیک اور موڈیرنا نے ابتدائی اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق یہ ویکسین کورونا سے 90 فیصد بچاؤ کرتی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں مجموعی طور پر 69،143،017 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 1،576،516 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ریل مسافروں کے لئے خوشخبری، جلد چلیں گی عام ٹرینیں: پنت

0

شمال مشرقی ریلوے عزت نگر ڈویژن کے ریلوے منیجر آشوتوش پنت نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ ریلوے بورڈ کی ہدایت پر ‘زیرو وے ورکنگ ٹائم ٹیبل’ کا عمل پورا ہونے پر ہی معمول کے مطابق ٹرینوں کا آغاز مرحلہ وار طریقے سے ممکن ہو پائے گا۔

فرخ آباد: شمال مشرقی ریلوے عزت نگر ڈویژن کے ریلوے منیجر آشوتوش پنت نے جمعہ کو کہا کہ ریلوے بورڈ کی ہدایت پر ‘زیرو وے ورکنگ ٹائم ٹیبل’ کا عمل پورا ہونے پر ہی جنرل ٹرینیں دھیرے دھیرے چلائی جائیں گی۔

مسٹر پنت نے ڈویژن کے کاس گنج ۔ فرخ آباد ریلوے روٹ کے مختلف اسٹیشنوں اور ٹریک لائن کا ونڈو جائزہ لیا۔ اس کے بعد فرخ آباد جنکشن اسٹیشن پر مسٹر پنت نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ ریلوے بورڈ سے ٹرینوں کے چلانے کا فیصلہ ہونے پر ہی دھیرے دھیرے گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جن میں پرائیویٹ شعبے کی ٹرینیں الگ سے چل رہی ہیں۔

ڈویژن ریل منیجر نے کہا کہ معمول کے مطابق لوکل ٹرینوں کے بند رہنے سے ریل مسافروں کو کافی دقتوں کا سامنا ہے لیکن کورونا انفیکشن سے بچاؤ کے لئے اچانک سبھی ٹرینیں نہیں چل سکتی ہیں۔ ریلوے بورڈ کی ہدایت پر ‘زیرو وے ورکنگ ٹائم ٹیبل’ کا عمل پورا ہونے پر ہی معمول کے مطابق ٹرینوں کا آغاز مرحلہ وار طریقے سے ممکن ہو پائے گا۔ اس ٹائم ٹیبل کا سبھی انتظار کررہے ہیں۔