ہفتہ, مارچ 21, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 422

ایف ڈی اے مشاورتی پینل کی فائزر کو کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت

0

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے مشاورتی پینل نے 17.4 کی اکثریت سے فائزر اور جرمنی کی تیار بائیو ٹیک کو کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

واشنگٹن: امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے مشاورتی پینل نے امریکی عوام کو فائزر کا کووڈ – 19 ٹیکہ لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

ایف ڈی اے پینل کے ممبر نے اس میٹنگ کے بعد بتایا کہ پینل نے 17.4 کی اکثریت سے فائزر اور جرمنی کی تیار بائیو ٹیک کو کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

مہاراشٹر: زنا بالجبر کے مجروں کو اب ہوگی سزاۓ موت، کیبنٹ میں منظوری، آئندہ اجلاس میں ہوگا پیش

0

 

حکومت مہاراشٹر ممبئی میں 14 دسمبر 2020 سے شروع ہونے والے دو روزہ اسمبلی اجلاس میں ایک جامع اور سخت مسودہ قانون پیش کررہی ہے۔ جس میں عصمت دری کے مرتکب افراد کو سزائے موت اور دیگر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

ممبئی: خواتین اور بچوں کو جنس زدہ بھیڑیوں کی جنسی زیادتیوں سے بچانے کے لیے، ایک موثر قدم اٹھاتے ہوئے، حکومت مہاراشٹرا ایک جامع اور سخت مسودہِ قانوں، 14 دسمبر 2020 کو ممبئی میں شروع ہونے والے دو روزہ اسمبلی اجلاس میں متعارف کرا رہی ہے۔ جس میں زنا بالجبر کے مجروں کو سزائے موت کے بشمول دیگر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

مہاراشٹرا میں ریاستی کابینہ نے کل بدھ کے روز دو مسودوں کے بلوں کی منظوری دے دی ہے۔ جس میں عصمت دری، تیزاب حملوں اور بچوں سے زیادتی کے سنگین اور گھناؤنے مقدمات میں سزائے موت کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ حکومت کا یہ نیا قانون، آندھرا پردیش میں نافذ قانوں "دِیشا” کی بنیاد اور اسی طرز پر بنایا گیا ہے۔ بلوں میں سزا کی معیاد میں اضافہ، بشمول عمر قید، جرائم کی نئی اقسام کا احاطہ کرنے اور جلد از جلد مقدمات چلانے کے لئے ایک طریقہ کار تجویز کرنے کی بھی شقیں موجود ہیں۔

 اب سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو دھمکیاں دینا اور بدنام کرنا جرائم میں شمار ہوں گے

اس مسودہ قانون کے مطابق، اب سوشل میڈیا کے ذریعے خواتین کو دھمکیاں دینا اور بدنام کرنا۔ عصمت دری، چھیڑ چھاڑ اور تیزاب حملوں کے بارے میں جھوٹے الزامات لگانا۔ سوشل میڈیا، انٹرنیٹ اور موبائل سروس فراہم کرنے والوں کی تحقیقات میں عدم تعاون۔ تفتیش میں سرکاری ملازم کا عدم تعاون وغیرہ معاملات بھی جرائم میں شمار ہوں گے۔

اس مجوزہ قانون کی خصوصیات میں یہ بھی شامل ہے کہ اب تک صرف عصمت دری کا شکار لڑکی کا نام چھپانے پر پابندیاں عائد تھیں۔ یہ پابندیاں اب چھیڑ چھاڑ اور تیزاب کے حملوں پر بھی لاگو ہوں گی۔
تیزاب حملوں کے لیے 10 لاکھ جرمانے کی سزا بھی رکھی کی گئی ہے اور یہ رقم متاثرہ کو علاج اور پلاسٹک سرجری کے لئے ادا کی جائے گی۔ جرم کی تفتیش کی مدت دو ماہ سے کم کرکے 15 دن کردی گئی ہے۔

20 دن کے اندر چارج شیٹ داخل کرنا لازمی ہوگا

کسی بھی صورت میں 20 دن کے اندر چارج شیٹ داخل کرنا لازمی ہوگا۔ اس کے لئے ضابطہ اخلاق کی دفعہ 173 میں ایک ترمیم کی تجویز کی گئی ہے۔ مقدمے کی سماعت کی مدت دو ماہ کے بجائے 30 دن اور اپیل کی مدت چھ ماہ کے بجاۓ 45 دن کردی گئی ہے۔ ریاستوں میں مقدمات کے فیصلے کے لئے 36 نئی خصوصی عدالتیں کھولی جائیں گی۔ ہر عدالت میں ایک خصوصی سرکاری وکیل مقرر کیا جائے گا۔

"مہاراشٹرا شکتی فوجداری قانون (مہاراشٹر ترمیمی) ایکٹ "2020 اور "مہاراشٹر شکتی فوجداری قانون 2020 کے نفاذ کے لئے خصوصی عدالت اور مشینری” ایک دوسرے سے منسلک یہ بل، جو 14 دسمبر کو ریاستی مقننہ کے سرمائی اجلاس میں شکتی ایکٹ کے ایک حصے کے طور پر پیش کیے جائیں گے۔

آندھرا پردیش کے ذریعہ وضع کردہ دیشا ایکٹ کی شکل پر تیار کردہ، ان بلوں میں، ہندوستانی تعزیرات (آئی پی سی)، فوجداری ضابطہ اخلاق (سی آر پی سی) اور بچوں سے تحفظ برائے جنسی جرائم کے قانون کے متعلقہ حصوں میں ترمیمات تجویز کی گئیں ہیں۔ ریاستی
وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے کہا کہ ایک بار جب مقننہ کے دونوں ایوانوں سے بل منظور ہوجاتے ہیں تو وہ منظوری کے لئے مرکز کو بھیج دیئے جائیں گے۔

بی جے پی کے کارکنوں نے نائب وزیر اعلیٰ سسودیا کی رہائش گاہ پر حملہ کیا: اے اے پی

0

 

بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں پر پولیس کی ملی بھگت سے ڈپٹی چیف منسٹر کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اے اے پی کے ترجمان آتشی مارلینا نے کہا کہ ایسا واقعہ دہلی کی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہے۔ کیا مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نائب وزیر اعلی کے اہل خانہ کو مروانا چاہتے ہیں؟

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں پر پولیس کی ملی بھگت سے ڈپٹی چیف منسٹر کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

اے اے پی کے ترجمان آتشی مارلینا نے جمعرات کو بتایا "آج پولیس کی ملی بھگت سے نائب وزیر اعلی کے گھر پر حملہ کیا گیا ہے۔ ایسا واقعہ دہلی کی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کیا مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نائب وزیر اعلی کے اہل خانہ کو مروانا چاہتے ہیں۔ کیا بی جے پی دہلی اسمبلی انتخابات میں نقصان کا بدلہ لے رہی ہے؟

عام آدمی پارٹی کے رہنما سورو بھاردواج نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی کو نظربند کرنے کے بعد وزیر داخلہ امت شاہ کی سرپرستی میں نائب وزیر اعلی کے گھر پر ان کی غیر موجودگی میں بی جے پی کے غنڈوں نے حملہ کیا۔ دہلی پولیس نے بی جے پی کے غنڈوں کی حملہ کرنے میں مدد کی ہے۔

حج 2021 کے لیے محض 43 ہزار درخواستیں موصول، حج ہوگا مہنگا: نقوی

0

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور حج مختار عباس نقوی نے اعلان کیا کہ حج 2021 کے لیے صرف 43 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ حج 2021 کے اخراجات کے تخمینے کی بنیاد پر فیس مقرر کی گئی ہے۔ ممبئی سے 3.5 لاکھ اور گوہاٹی سے چار لاکھ، ادا کرنے ہوں گے۔

ممبئی: آج یہاں مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور حج مختار عباس نقوی نے اعلان کیا کہ حج 2021 کے لیے صرف 43 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس کے پیش نظر آخری تاریخ میں 10جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔ جبکہ اس بار ملک میں 21 کے بجائے 10 روانگی مراکز ہوں گے اور محرم بغیر حج کاسفر کرنے والی خواتین کی 500 درخواستیں ملی ہیں اور انہیں بلاقرعہ اندازی سے منظور کرلیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حج 2021 کے اخراجات کے تخمینے کی بنیاد پر فیس مقرر کی گئی اور سعودی عرب سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر اس میں کمی کی گئی ہے۔ ممبئی اور احمدآباد سے سفر کرنے والے عازمین حج تقریباً تین لاکھ تیس ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ بنگلورو، لکھنئو، دہلی اور حیدرآباد مراکز سے تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے اور کوچین اور سری نگر سے تین لاکھ ساٹھ ہزار روپے، جبکہ کولکاتا سے تین لاکھ ستر ہزار اور گوہاٹی سے سب سے زیادہ چار لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے۔

ون نیشن، ون فئیر (ایک ملک، ایک کرایہ) فی الحال ممکن نہیں

مختار نقوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا "ون نیشن، ون فئیر” (ایک ملک، ایک کرایہ) فی الحال ممکن نہیں ہے، لیکن یہ ایک اچھی تجویز ہے، جس پر سبھی ائیر لائنز کو عمل کرناچاہئیے۔ موجودہ کرایہ تخمینہ کی بنیاد پر ہے اور صرف عزیزیہ کیٹگری کے لیے ہے، اس میں کم و بیش ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کے پیش نظر عالمی پروٹوکال کے رہنما خطوط پر مستعدی سے عمل کیا جائے گا۔ ابھی سعودی عرب حکومت نے عمرہ کے بارے میں کوئی ہدایت نہیں جاری کی ہے، لیکن عمرہ کے لیے سعودی حکومت نے 18-50 کی عمر والے عازمین عمرہ کو منظوری دی تھی اور اب اس میں 65 سال تک کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

پاکستان اور سعودیہ سمیت کچھ تشویشناک ممالک کو اقتصادی پابندیوں سے چھوٹ

0

امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو نے صدر کی طرف سے ایک استثنیٰ جاری کیا ہے جس سے ان دس ممالک میں سے جن کو سال 20-2019 کے دوران تشویشناک ممالک قرار دیا گیا تھا کچھ ملکوں کو اقتصادی پابندیوں سے چھوٹ مل جائے گی۔

واشنگٹن: امریکہ نے جن دس [10] ملکوں کو سال 20-2019 کے دوران مذہبی آزادی کی خلاف ورزی پر خاص طور سے تشویشناک ممالک قرار دیا تھا ان میں سے کچھ ملکوں کو اقتصادی پابندیوں سے چھوٹ دی گئی ہے۔ جن میں پاکستان سمیت سعودی عرب، نائیجیریا، تاجکستان اور ترکمانستان شامل ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو نے صدر کی طرف سے یہ استثنیٰ جاری کیا ہے جس سے ان ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک پر لگنے والی پابندیوں سے چھوٹ مل جائے گی۔ امریکہ کے اہم قومی مفادات کی وجہ سے استثنٰی دینے کے اختیار کو استعمال کیا گیا ہے۔

پاکستان کو اس فہرست میں امریکی بین الاقوامی مذہبی آزادی ایکٹ 1998 کے تحت شامل کیا گیا جس کے نتیجے میں مبینہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت معاشی پابندیاں عائد ہوجاتی ہیں۔

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی ہندوستان کو بھی ان ممالک میں شامل کرنے کی تجویز

ہر چند کہ امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے ہندوستان کو بھی ان ممالک میں شمار کرنے کی تجویز دی تھی لیکن ہندوستان نے جہاں اسے دو ٹوک مسترد کر دیا تھا وہیں پیر کو جاری کردہ فہرست میں ہندستان کا نام شامل نہیں تھا۔

روزنامہ ڈان کے مطابق امریکی ایمبیسیڈر ایٹ لارج برائے مذہبی آزادی سیموئل ڈی براؤن بیک کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا بھر میں توہین مذہب کے الزام میں قید لوگوں کی نصف تعداد پاکستان میں ہے اور اس نکتے کو بھی پاکستان کو اس فہرست میں شامل کرتے ہوئے مدِ نظر رکھا گیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ان ممالک میں بھی شامل ہے جہاں جبری طور پر زیادہ تر اقلیتی دلہنوں کو چین بھیجا جاتا ہے۔

ترکی کے شہریوں کو کووڈ – 19 کا ٹیکہ مفت دیا جائے گا

0

ترکی کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے کہا کہ آئندہ ہفتہ ہمیں کورونا وائرس کا ٹیکہ مل جائے گا۔ ترک شہریوں کو کووڈ – 19 ٹیکہ مفت دیا جائے گا۔ شہریوں کو یہ ٹیکہ 14 دن کے اندر دو مرتبہ لگایا جائے گا‘‘۔

انقرہ: ترکی کے شہریوں کو کورونا وائرس کا ٹیکہ مفت دیا جائے گا۔ یہ اطلاع ملک کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے دی ہے۔
مسٹر کوکا نے کہا ’’آئندہ ہفتہ ہمیں یہ ٹیکہ مل جائے گا۔ اس کی جانچ کی جائے گی اور اگر یہ سبھی ٹیسٹ میں کامیاب ہوجاتا ہے تو ہم اس کے استعمال کی اجازت دیں گے۔ شہریوں کو یہ ٹیکہ 14 دن کے اندر دو مرتبہ لگایا جائے گا‘‘۔
وزیر نے توقع ظاہر کی کہ کورونا ٹیکہ آنے سے اس وبا کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ نومبر میں مسٹر کوکا نے بتایا تھا کہ ترکی کے مختلف علاقوں میں کورونا سب سے اوپر ہے۔ یہاں کورونا معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
ترکی کی وزارت صحت نے بتایا تھا کہ یہاں کورونا کے 31712 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 558517 ہوگئی ہے۔ 217 اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 15531 ہوگئی ہے۔

کسان تنظیموں نے حکومت کی تجویزوں کو کردیا مسترد

0

آل انڈیا کسان سنگھرش کوآرڈینیشن کمیٹی (اے آئی کے ایس سی سی) نے آج صحافیوں کو بتایا کہ کسانوں کے مسئلے کو حل کرنے کے بارے میں مودی حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ اور متکبرانہ ہے۔ لہذا تمام کسان تنظیموں نے نئی شکل میں دیئے گئے ان پرانی تجویزوں کو مسترد کردیا ہے۔

نئی دہلی: زرعی قوانین کے خاتمے کے مطالبے پر احتجاج کرنے والے کسان تنظیموں نے کسانوں کے مسئلے کو حل کرنے کے بارے میں مودی حکومت کے رویے کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے حکومت کی تجویز کو مسترد کردیا۔

آل انڈیا کسان سنگھرش کوآرڈینیشن کمیٹی (اے آئی کے ایس سی سی) نے آج صحافیوں کو بتایا کہ کسانوں کے مسئلے کو حل کرنے کے بارے میں مودی حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ اور متکبرانہ ہے۔ لہذا تمام کسان تنظیموں نے نئی شکل میں دیئے گئے ان پرانی تجویزوں کو مسترد کردیا ہے۔

اے آئی کے ایس سی سی اور تمام کسان تنظیموں نے کاشتکاری کے تین قوانین اور بجلی بل 2020 کو منسوخ کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج جاری رہے گا۔ دہلی میں کسانوں کی تعداد بڑھے گی۔ ضلعی سطح پر تمام ریاستوں میں دھرنا شروع ہوں گے۔

اے آئی کے ایس سی سی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں مرکزی حکومت کی نام نہاد "نئی” تجاویز کو غیر سنجیدہ قرار دے کر مسترد کردیا گیا۔ ان تجاویز کو مسترد کرنے میں تمام کسان تنظیمیں ان کے ساتھ ہیں۔

اے آئی کے ایس سی سی نے کسانوں کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ تمام اضلاع اور ریاستی دارالحکومتوں میں معاون تنظیموں کے ساتھ مل کر عوامی مقامات پر دھرنا کا انعقاد کریں۔

انہوں نے کہا کہ 8 دسمبر کے بھارت بند نے کسانوں کے اس ملک گیر مقبول احتجاج کو استحکام فراہم کیا اور تمام شکوک و شبہات کو مسترد کردیا۔

22 ہزار 810 کروڑ روپے کی ‘خود انحصاری بھارت روزگار یوجنا’ کو منظوری

0

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بدھ کے روز منعقدہ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں 22 ہزار 810 کروڑ روپے کی ‘خود انحصاری بھارت روزگار یوجنا’ کو منظوری دی گئی۔

نئی دہلی: روزگار کو فروغ دینے کے لئے مرکزی حکومت نے 22 ہزار 810 کروڑ روپے کی ‘خود انحصاری بھارت روزگار یوجنا’ کو منظوری دی ہے، جس سے ماہانہ 15 ہزار سے کم تنخواہ پانے والے ملازمین کو فائدہ ہوگا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بدھ کے روز منعقدہ مرکزی کابینہ کے اجلاس میں اس سے متعلق تجویز کو منظوری دی گئی۔
میٹنگ کے بعد وزیر محنت و روزگار سنتوش کمار گنگوار نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ کل 22 ہزار 810 کروڑ روپے خود انحصاری بھارت روزگار یوجنا میں خرچ ہوں گے۔ یہ منصوبہ سال 2020 سے 2023 تک کے لیے ہوگا۔ رواں مالی سال میں 1584 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم سے تقریبا 58.5 لاکھ ملازمین مستفید ہوں گے۔
مسٹر گنگوار نے کہا کہ اس اسکیم کا فائدہ ان آجر اداروں کو دیا جائے گا جن میں 1000 ملازمین کام کرتے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت آنے والے اداروں میں حکومت ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ میں 24 فیصد حصہ ادا کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں مسٹر گنگوار نے دعوی کیا کہ ملک میں منظم شعبے کے ملازمین کی تعداد 10 کروڑ ہوچکی ہے، جو سال 2014 میں چھ کروڑ تھی۔

پلوامہ تصادم میں تین دہشت گرد ہلاک، ایک شہری زخمی

0

پلوامہ میں بدھ کے روز محاصرہ اور تلاشی مہم کے دوران سلامتی دستوں کے ساتھ ہوئے مڈبھیڑ میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ جائے مڈ بھیڑ سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بدھ کے روز محاصرہ اور تلاشی مہم کے دوران سلامتی دستوں کے ساتھ ہوئے مڈبھیڑ میں تین دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ایک شہری زخمی ہو گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر نیشنل رائفلس، سینٹرل ریرزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل ٹاسک فورس نے ٹیکین گاؤں میں صبح کے وقت مہم شروع کی۔
سلامتی فورس کے جوان گاؤں میں ایک متعینہ (ہدف) علاقے کی جانب بڑھ رہے تھے، اسی وقت وہاں چھپے دہشتگردوں نے ہتھیاروں سے اندھا دھند گولی باری شروع کر دی۔ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کاروائی میں گولیاں چلائیں۔ دونوں کے مابین مڈبھیڑ کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گولی لگنے سے ایک شہری صادق لون زخمی ہو گیا جسے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جائے مڈ بھیڑ سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ آخری رپورٹ ملنے تک مڈبھیڑ جاری تھی۔

اس دوران کسی طرح کی افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاطاً انتظامیہ نے پلوامہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں۔ لاء اینڈ آرڈر (امن عامہ) قائم رکھنے کے لیے اضافی سلامتی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے 15.56 اموات

0

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اب تک 192 ممالک میں 6،81،77،887 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 15،56،062 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واشنگٹن/ریو ڈی جنیرو/نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ – 19) کے انفیکشن سے اب تک دنیا میں 15.56 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد قریب 6.82 کروڑ ہے اور اس سےصحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 4.39 کروڑ سے زیادہ ہے۔ دنیا بھر میں اموات کی شرح 2.28 فیصد ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اب تک 192 ممالک میں 6،81،77،887 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 15،56،062 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اب تک، امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1.51 کروڑ کو عبور کرچکی ہے۔ 57.86 لاکھ سے زیادہ افراد اس سے صحت مند ہو چکے ہیں اور 2،86،232 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا اموات 1.88 فیصد ہے۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا کے 32،080 نئے کیسز

بھارت میں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا کے 32،080 نئے کیسز، متاثرہ افراد کی کل تعداد 97.35 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ وہیں، صحت مند افراد کی تعداد بڑھ کر 92.15 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ 402 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 1،41،360 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا اموات 1.45 فیصد ہے۔

اس وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ ہلاک ہونے والوں اور اس سے نجات پانے والوں میں دوسرے مقام پر ہے۔ ملک میں کورونا وائرس کی زد میں آئے افراد کی تعداد 66.75 لاکھ کے قریب رہی ہے، جبکہ 59.65 لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہوگئے ہیں اور 1،78،159 کی موت ہوگئی ہے۔ ملک میں اموات کی شرح 2.67 فیصد ہے۔

یوروپی ملک اٹلی اور روس میں کورونا متاثرین

روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 24.92 لاکھ سے زیادہ ہے اور اس وبا سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 19.94 لاکھ ہوگئی ہے، جبکہ اب تک 43،674 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں 23.63 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1.77 لاکھ سے زیادہ افراد بازیاب ہوئے ہیں اور 56،453 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں، 17.57 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے متاثر ہوئے ہیں اور 9.58 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں اور 61،240 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اب تک برطانیہ میں اس وائرس سے 17.54 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 62،130 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا کی وجہ سے 17.02 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 46،646 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 1.50 لاکھ اس وائرس سے آزاد ہوگئے ہیں۔