چین کا مقابلہ کرنے کے لئے امریکہ کو اتحاد کی ضرورت: بائیڈن
حکومت نے 30 دسمبر کو کسان تنظیموں کو بات چیت کے لئے کیا مدعو
40 کسان تنظیموں کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت صاف نیت اور کھلے ذہن کے ساتھ متعلقہ امور کو عقلی طریقے سے حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
نئی دہلی: حکومت نے زرعی اصلاحاتی قوانین کے خلاف تحریک چلانے والے کسان تنظیموں کو 30 دسمبر کو بات چیت کے لئے مدعو کیا ہے۔
سکریٹری زراعت سنجے اگروال نے آج 40 کسان تنظیموں کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ حکومت صاف نیت اور کھلے ذہن کے ساتھ متعلقہ امور کو عقلی طریقے سے حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ حکومت تینوں زرعی اصلاحاتی قوانین اور فصلوں کی خریداری کو کم از کم سہارا قیمت پر تبادلہ خیال کے لئے تیار ہے۔
اس سے قبل حکومت نے کسانوں کی تنظیموں سے بات چیت کے وقت اور مقام کی نشاندہی کرنے کو کہا تھا۔ کسان تنظیموں نے 29 دسمبر کو حکومت سے مذاکرات کی تجویز پیش کی تھی۔
مزید پڑھیں:
کسان تحریک کو تیز کرنے کی کوششیں، کسان تنظیموں کے نمائندوں کا دارالحکومت آنا شروع
حکومت کو اپنی جوابدہی پر کاربند رہتے ہوئے کسانوں سے بات کرنی چاہئے: پرینکا
پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ کسان نئے زراعتی قانون سے پیدا ہوئے بحران کی وجہ سے احتجاج کررہے ہیں اور حکومت کو اپنی جوابدہی پر کاربند رہتے ہوئے ان سے بات کرنی چاہئے۔
نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہاہے کہ کسان نئے زراعتی قانون سے پیدا ہوئے بحران کی وجہ سے احتجاج کررہے ہیں اور حکومت کو اپنی جوابدہی پر کاربند رہتے ہوئے ان سے بات کرنی چاہئے۔
محترمہ پرینکا گاندھی نے کانگریس کے قیام کے 135 سال مکمل ہونے پر یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کے بعد صحافیوں سے کہا کہ حکومت کو کسانوں سے بات کرنی چاہئے۔ انکی بات سننی چاہئے اور کسان مخالف تینوں قوانین واپس لینے چاہئیں۔
کانگریس نے آج اپنے قیام کے 135 سال مکمل ہونے پر یہاں ایک پروگرام کا انعقادکیا جس میں محترمہ پرینکا گاندھی سمیت پارٹی کے کئی سرگردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس دوران پرچم لہرایاگیا اور سبھی رہنماؤں نے ملکر قومی ترانہ گایا۔
اسے بھی پڑھیں:
اداکارہ پرینکا چوپڑا نے زرعی قانونوں کے خلاف کسانوں کے احتجاج کی حمایت کی
ترکی کو چین سے کووڈ 19 ویکسین ملنے میں تاخیر
ترکی کو چین سے کووڈ 19 ویکسین ملنے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔ بیجنگ کسٹم ڈپارٹمنٹ میں کووڈ 19 کی وجہ سے اس کا آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
انقرہ: ترک وزیر صحت فرطین کوکا نے کہا کہ چین سے آنے والی سائنوویک بایوٹیک ویکسین کی پہلی کھیپ وہاں کے کسٹم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے روکے جانے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔
مسٹر کوکا نے ٹویٹ کیا ’’بیجنگ کسٹم ڈپارٹمنٹ میں کووڈ 19 کی وجہ سے اس کا آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ لہذا ویکسین کی آمد میں ایک سے دو دن کی تاخیر ہو سکتی ہے۔‘‘
توقع کی جا رہی ہے کہ ترکی کو سائنوویک ویکسین کی 50 ملین خوراکیں اور ساتھ ہی فائزر اور بایو نٹیک ویکسین کی 4.5 کروڑ خوراکیں ملیں گی۔ ملک میں زیادہ متاثرہ علاقوں میں چار مرحلوں میں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
صدر رجب طیب اردگان کے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے منصوبے کے تحت 31 دسمبر سے 4 جنوری کی صبح تک لاک ڈاؤن عمل میں لایا جائے گا۔
ایک نظر ادھر بھی:
کورونا وائرس کی نئی شکل دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی پھیلنے لگی
کورونا وائرس کی نئی شکل کے کیسز اب سوئیڈن، کینیڈا، اسپین، جاپان سمیت 15 ملکوں تک پہنچ گئے ہیں۔
جنیوا: مہلک ترین اور جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ – 19‘ کی نئی شکل برطانیہ میں سامنے آنے کے بعد دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی پھیلنا شروع ہوگئی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹوں میں بتایاگیا ہے کہ وائرس کی نئی قسم کے کیسز اب سوئیڈن، کینیڈا، اسپین، جاپان سمیت 15 ملکوں تک پہنچ گئے۔
خیال رہے یوروپ کے مختلف ممالک میں طبی عملے اور کیئر ہوم کے مکینوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ قبرص (سائپرس) اور عمان میں بھی کورونا ویکسی نیشن شروع کردی گئی۔
کورونا وائرس سے بری طرح پریشان فرانسیسی حکومت تیسرے لاک ڈاؤن پر غور کررہی ہے۔
دریں اثنا آسٹریلیا کے سڈنی میں لوگ سال نو کے جشن کے لئے حکومت کی اجازت کے منتظر ہیں۔
دنیا بھر میں جان لیوا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 7 لاکھ 27 ہزار 380 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 17 لاکھ 64 ہزار 778 ہو چکی ہیں۔
مزید اسے بھی پڑھیں:
کیمرون: بس کے خوفناک حادثے میں 60 مسافر کی موت
کیمرون میں بس کے خوفناک حادثہ میں 60 مسافروں کی موت ہوگئی۔ بس میں 70 افراد سوار تھے۔
یاؤنڈے: کیمرون میں بس کے خوفناک حادثہ میں تقریبا 60 مسافروں کی موت ہوگئی۔ مقامی میڈیا نے اس حادثہ کے بارے میں اطلاع دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بس میں 70 افراد سوار تھے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس یاؤندے کی طرف جارہی تھی اور نمیل گاؤں کے قریب ایک کھائی میں گر کر تباہ ہوگئی۔
کورونا ویکسین: اسلام میں جان کی حفاظت سب سے اہم، سنی سنائی باتوں پر فیصلہ کرنا ناجائز: مولانا خالد رشید فرنگی محلی
مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے کہا ہے کہ اگر کسی دوا میں کوئی حرام چیز بھی شامل ہو اور جان بچانے کے لئے اس کا کوئی متبادل نہ ہو تو وہ لی جا سکتی ہے۔
اسلام میں جان کی حفاظت
دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی نئی شکل کی تصدیق
برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک نئی شکل کی تصدیق کی گئی ہے، جو ملک میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ وائرس کی یہ نئی شکل 70 فیصد زیادہ متعدی ہے۔
لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی شکل کے پائے جانے کے بعد متعدد یوروپی ممالک میں بھی پہلے سے 70 فیصد زیادہ متعدی شمار کی جانے والی کورونا وائرس کی نئی شکل کی تصدیق ہوگئی ہے۔
یوروپ کے علاوہ کورونا وائرس کی نئی شکل جاپان اور کناڈا جیسے ممالک میں بھی پائی گئی ہے۔
برطانیہ کے سفر کے بعد اسپین، سوئٹزرلینڈ، سویڈن اور فرانس واپس لوٹنے والے بہت سارے مسافروں میں کورونا وائرس کی اس نئی شکل کے پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے، جس سے خدشات کافی بڑھ گئے ہیں۔
بی بی سی کی ایک خبر کے مطابق ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں جمعرات کے روز برطانیہ سے واپس آنے والے ایک شخص کے تین رشتہ داروں میں کورونا وائرس کی نئی شکل پائے جانے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
دریں اثناء، جاپان 29 دسمبر سے کورونا وائرس کی نئی شکل پھیلنے کے پیش نظر غیر ملکی شہریوں کے ملک میں داخل ہونے پر مکمل پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
سوئٹزرلینڈ واحد ملک ہے جس نے کرسمس کے موقع پر غیر ملکی سیاحوں کے لئے اپنی سرحدیں کھول رکھی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران بڑی تعداد میں برطانوی باشندے وہاں چھٹیاں منانے پہنچے ہيں۔
ڈنمارک، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈ اور آسٹریلیا میں لوگوں کو کورونا وائرس کی نئی شکل کی لپیٹ میں آنے کا خطرہ ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ برطانیہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔ 19) کی ایک نئی شکل دریافت کی گئی ہے، جو ملک میں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے۔ کورونا وائرس کی یہ نئی شکل 70 فیصد زیادہ متعدی ہے۔
اسے بھی پڑھیں:
برطانیہ، جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی شکل و صورت سے نائب صدر کو متعارف کرایا گیا
پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، چار افراد ہلاک
پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے گلگت بلتستان کے منی مرگ میں حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا۔
اسلام آباد: گلگت-بلتستان علاقے میں اتوار کے روز پاکستانی فوجی ہیلی کاپٹر کے حادثہ کے شکار ہونے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروس پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) نے یہ اطلاع دی ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ "پاکستان کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے گلگت بلتستان کے منی مرگ میں حادثے کا شکار ہوکر تباہ ہوگیا۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر سپاہی عبد القادر کی لاش کو نکال رہا تھا۔ آئی ایس پی آر نے حادثے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی ہیں۔
کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کو فون پر جان سے مارنے کی دھمکی
کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کو نامعلوم شخص نے فون پر دھمکی دی ہے۔ جس نمبر سے دھمکی آمیز کال دی گئی ہے اس کا تعلق بہار سے ہے جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔
غازی آباد: زرعی قوانین سے دستبرداری کے لئے احتجاج کرنے والے کسان یونین کے رہنما راکیش ٹکیت کو نامعلوم شخص نے فون پر دھمکی دی ہے۔ اس سلسلہ میں کسان رہنما نے مقامی کوشامبی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔
راکیش ٹکیت نے بتایا کہ ہفتہ کی شام ساڑھے چار بجے ان کے فون پر ایک نامعلوم شخص نے انھیں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسانوں کے احتجاج کے پلیٹ فارم سے مندروں کے بارے میں تبصرے کررہے ہیں۔ انہیں اپنی حفاظت کیلئے کتنے ہتھیار چاہئے جمع کرلیں کیونکہ ان کا قتل کردیا جائے گا۔ فون پر دھمکی ملنے کے بعد راکیش سنگھ ٹکیت نے دیر شام پولیس افسران سے اس سلسلے میں تحریری شکایت کی ہے۔
پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس سپرنٹنڈنٹ گیانیندر سنگھ نے بتایا کہ راکیش سنگھ ٹکیت کے سیکیورٹی نظام کے حوالے سے ٹھوس انتظامات کیے جارہے ہیں۔ پولیس کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے. انہوں نے بتایا کہ اسے جس نمبر سے دھمکی آمیز کال دی گئی ہے اس کا تعلق بہار سے ہے جس کی تفتیش کی جارہی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:
عآپ کی وارننگ: زرعی قانون واپس نہیں ہوئے تو عآپ ہریانہ میں بی جے پی ممبران اسمبلی کا گھیراؤ کرے گی










