بدھ, مارچ 25, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 367

دہلی کے سروج اسپتال میں آکسیجن کی کافی قلت، مریضوں کے داخلے پر پابندی

0
دہلی کے سروج اسپتال میں آکسیجن کی کافی قلت، مریضوں کے داخلے پر پابندی
دہلی کے سروج اسپتال میں آکسیجن کی کافی قلت، مریضوں کے داخلے پر پابندی

قومی دارالحکومت کے سروج اسپتال نے آکسیجن گیس کی عدم دستیابی کے باعث مریضوں کو داخل کرنا بند کر دیا ہے۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت کے سروج اسپتال نے آکسیجن گیس کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو داخل کرنا بند کر دیا ہے۔

اسپتال کے ذرائع نے یو این آئی سے فون پر کہا، ’تمام بیڈ بھر گئے ہیں۔ علاوہ ازیں آکسیجن کی کافی قلت ہے، لہٰذا ہم مریضوں کا داخلہ بند کر رہے ہیں‘۔

مذکورہ اسپتال میں ابھی 141 مریض داخل ہیں۔ قبل ازیں اسپتال نے جمعرات کو دہلی ہائی کورٹ سے آکسیجن کی سپلائی کے لیے ہدایت دیے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

کورونا کی دوسری لہر کے دوران لوگوں کی مدد کے لئے مہم میں مصروف بھومی پیڈنیکر

0
کورونا کی دوسری لہر کے دوران لوگوں کی مدد کے لئے مہم میں مصروف بھومی پیڈنیکر
کورونا کی دوسری لہر کے دوران لوگوں کی مدد کے لئے مہم میں مصروف بھومی پیڈنیکر

بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران لوگوں کی مدد کے لئے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ کورونا کی دوسری لہر کے درمیان بالی ووڈ کی متعدد مشہور شخصیات نے لوگوں کی براہ راست مدد کرنے کی ذمہ داری بھی لی ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران لوگوں کی مدد کے لئے ایک مہم شروع کی ہے۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر کے درمیان بالی ووڈ کی متعدد مشہور شخصیات نے لوگوں کی براہ راست مدد کرنے کی ذمہ داری بھی لی ہے۔

وہیں بھومی پیڈنیکر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ لوگوں کی مدد کرنے کے لئے ایک مہم شروع کی ہے جس کے تحت بھومی نے ایک فارم کا فارمیٹ پوسٹ کیا ہے جس میں مریض کا نام، عمر، جنس، اسپتال، بلڈ گروپ کی معلومات طلب کی گئی ہیں۔

بھومی نے لکھا، جو لوگ مدد کے لئے آ رہے ہیں وہ اس فارمیٹ میں بھیجیں۔

بھومی کے علاوہ منوج باجپئی، سوشانت سنگھ، انوبھو سنہا، ویر داس جیسی مشہور شخصیات اپنے ٹویٹر اکاؤنٹس سے لوگوں کی اپیل کو ری ٹوئیٹ کرکے اضافہ کر رہے ہیں۔

پرینکا چوپڑا بھی لگاتار کووڈ انڈیا ہیش ٹیگ کے ساتھ ضروری معلومات شیئر اور ری ٹوئیٹ کررہی ہیں۔

سونم کپور ان دنوں لندن میں ہیں لیکن انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو کووڈ ۔ 19 کے مریضوں کی مدد کے لئے کھول رکھا ہے۔ انسٹاگرام پر سونم نے ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے کووڈ ۔ 19 کے وسائل شیئر کیے ہیں۔

سونم نے کہا کہ انہیں اپنی ضرورت کو ٹیگ کیجیئے اور وہ اس میں اضافہ کریں گی۔
سونم ٹویٹر کے ذریعے اس کام میں مصروف ہیں۔

آکسیجن کی کمی کا سلسلہ بدستوری جاری، دلی کے اسپتال میں مزید 20 سنگین مریضوں کی موت

0
آکسیجن کی کمی کا سلسلہ بدستوری جاری، دلی کے اسپتال میں مزید 20 سنگین مریضوں کی موت
آکسیجن کی کمی کا سلسلہ بدستوری جاری، دلی کے اسپتال میں مزید 20 سنگین مریضوں کی موت

اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ آکسیجن کی کمی کا سلسلہ بدستوری جاری ہے اور اب تو یہاں صرف 30 منٹ کی سپلائی کے لائق ہی آکسیجن باقی بچی ہے۔

نئی دہلی: قومی راجدھانی دلی میں آکسیجن کی کمی کا سلسلہ بدستوری جاری ہے۔ جے پور گولڈن اسپتال میں آکسیجن گیس کی کمی کے سبب کل دیر رات کم از کم 20 سنگین مریضوں کی موت ہوگئی۔

اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ آکسیجن گیس کی کمی مسلسل جاری ہے اور اب تو یہاں صرف 30 منٹ کی سپلائی کے لائق ہی آکسیجن باقی بچی ہے۔

اس سے قبل دلی کے سر گنگا رام اسپتال میں جمعہ کو 20 مریضوں کی موت ہوگئی تھی، اگرچہ یہاں کی اسپتال انتظامیہ نے ان اموات کا سبب آکسیجن کی کمی ہونے سے انکار کیا ہے۔

تھانے: کلیان اور بھیونڈی کے درمیان واقع کووڈ کیئر سینٹر سے دو قیدی فرار، چار پولیس اہلکار معطل

0
تھانے: کلیان اور بھیونڈی کے درمیان واقع کووڈ کیئر سینٹر سے دو قیدی فرار، چار پولیس اہلکار معطل
تھانے: کلیان اور بھیونڈی کے درمیان واقع کووڈ کیئر سینٹر سے دو قیدی فرار، چار پولیس اہلکار معطل

تھانے میں ٹاٹا امانترا کووڈ کیئر سینٹر سے دو قیدیوں کے فرار ہونے کے سلسلے میں چار پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

تھانے: مہاراشٹر کے تھانے میں ٹاٹا امنترا کووڈ کیئر سینٹر میں داخل دو قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملے میں چار پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ کلیان اور بھیونڈی کے درمیان واقع کووڈ کیئر سینٹر میں کلیان آدھاواڑی جیل کے تقریباً 30 قیدیوں کو بھی علاج کے لئے رکھا گیا تھا۔ ان میں سے دو قیدی جمعہ کے روز عمارت کی 15 ویں منزل کے بیت الخلاء سے فرار ہوگئے، جن کی شناخت جعفری اور خورشید عبدالحمید شیخ کے طور پر کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متعلقہ معاملے میں چار پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے فرار قیدیوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے اور انہیں پکڑنے کے لئے مہم شروع کردی ہے۔

مراٹھواڑہ: کورونا کے 8093 نئے کیسز، 173 کی موت

0
مراٹھواڑہ: کورونا کے 8093 نئے کیسز، 166 کی موت
مراٹھواڑہ: کورونا کے 8093 نئے کیسز، 166 کی موت

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں کورونا کے 8093 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 166 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔

اورنگ آباد: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں کورونا کے 8093 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 173 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

صحت کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔

تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے یو این آئی کے یکجا کی گئی تفصیل کے مطابق، خطہ کے آٹھ اضلاع میں سے ناندیڑ، بیڑ اور لاتور سب سے زیادہ متاثر رہے جہاں 1210 – 1210 نئے معاملے سامنے آئے اور 28 – 28 افراد کی موت ہوئی۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 1496 افراد میں انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی اور 27 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ لاتور میں 1478 لوگ متاثر ہوئے اور 26 کی موت ہوئی۔

اسی طرح پربھنی میں 943 نئے معاملے اور 25 لوگوں کی موت ہوئی۔ جالنا میں 809 نئے معاملے اور 16 لوگوں کی موت، عثمان آباد میں 719 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 16 مریض فوت ہوئے اور ہنگولی میں 216 نئے کیسز جبکہ سات متاثرہ افراد کی موت ہوئی۔

لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 130 پناہ گزینوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ

0
لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 130 پناہ گزینوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ
لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 130 پناہ گزینوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ

لیبیا میں طرابلس کے شمال مشرق میں بحیرہ روم کے ساحل پر ایک اوشین وائکنگ کشتی ڈوب جانے سے اس میں سوار تقریباً 130 پناہ گزینوں کی موت کا خدشہ ہے۔

طرابلس: لیبیا میں بحیرہ روم کے ساحل پر ایک کشتی ڈوب جانے سے اس میں سوار تقریباً 130 پناہ گزینوں کی موت کا خدشہ ہے۔

غیر سرکاری تنظیم ایس او ایس میڈیٹیرنی نے یہ اطلاع دی۔

تنظیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اوشین وائکنگ کشتی بدھ کو طرابلس کے شمال مشرق میں بحیرہ روم کے ساحل کے نزدیک سمندر میں ڈوب گئی۔  کشتی پر تقریباً 130 افراد سوار تھے۔ کافی تلاشی کے بعد ان لوگوں کا پتہ نہیں چل سکا۔

مہاراشٹر: پالگھر کے اسپتال میں آگ لگنے سے 13 کورونا مریضوں کی موت

0
مہاراشٹر: پالگھر کے اسپتال میں آگ لگنے سے 13 کورونا مریضوں کی موت
مہاراشٹر: پالگھر کے اسپتال میں آگ لگنے سے 13 کورونا مریضوں کی موت

پالگھر اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کی علی الصبح سوا تین بجے ویرار میں واقع وجے ولبھ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں ایئر کنڈیشن میں دھماکہ ہو جانے سے آگ لگ گئی۔

پالگھر: مہاراشٹر میں پالگھر کے ویرار کے ایک اسپتال میں جمعہ کی صبح آگ لگ جانے سے 13 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔

اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کی علی الصبح سوا تین بجے ویرار میں واقع وجے ولبھ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں ایئر کنڈیشن میں دھماکہ ہو جانے سے آگ لگ گئی۔

آئی سی یو وارڈ میں 17 مریض داخل تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ان میں 13 مریض فوت ہوگئے جبکہ چار مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کا اانتظار ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک والیا کا کورونا سے انتقال

0
کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک والیا کا کورونا سے انتقال
کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک والیا کا کورونا سے انتقال

دلی کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر اشوک والیا دلی حکومت میں مسلسل 15 برس تک وزیر رہے اور اس وقت کی وزیراعلی شیلا دکشت کے خاص اور قابل اعتماد تھے۔ انہوں نے دلی میں کانگریس کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

نئی دہلی: دلی کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک والیا کا کورونا انفکیشن کے سبب جمعرات کو انتقال ہوگیا۔

ریاستی کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ ڈاکٹر والیا کچھ دن قبل کورونا سے متاثر پائے گئے تھے اور اس کے بعد انہیں یہاں اپول اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

ڈاکٹر والیا دلی حکومت میں مسلسل 15 برس تک وزیر رہے اور اس وقت کی وزیراعلی شیلا دکشت کے خاص اور قابل اعتماد تھے۔ انہوں نے دلی میں کانگریس کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

پیشے سے ڈاکٹر، ڈاکٹر والیا چار بار دلی اسمبلی کے رکن رہے۔ انہوں نے سال 1993 میں سیاست میں داخلہ کیا اور دلی حکومت میں تعلیم، صحت اور خزانہ کی وزارت جیسے اہم عہدوں پر کام کیا۔

مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے چھٹے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا آغاز

0
مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے چھٹے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا آغاز
مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے چھٹے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا آغاز

مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے چھٹے مرحلے میں 43 نشستوں کے لئے ووٹنگ آج صبح سخت سیکیورٹی کے درمیان شروع ہوئی۔

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے چھٹے مرحلے میں 43 سیٹوں کے لئے جمعرات کی صبح زبردست حفاظتی انتظامات کے دوران ووٹنگ شروع ہوئی۔

چھٹے مرحلے میں جن 43 حلقوں میں پولنگ ہو رہی ہے ان میں چوپڑا، اسلام پور، گوالپوکھر، چاکولیا، کرندیگھی، ہیمت آباد (محفوظ)، کلیا گنج (محفوظ)، رائے گنج، اتاہار، کریم پور، تپتا، پلاشی پاڑا، کالی گنج، نقش پاڑا، چھپرا، کرشن نگر شمالی، نودیپ، کرشن نگر جنوبی، باگدا (محفوظ)، بنگاؤں شمالی (محفوظ)، بنگون جنوبی (محفوظ)، گائے گھاٹ (محفوظ)، سوروپ نگر (محفوظ)، بادوریہ، ہووڑہ، اشوک نگر، امڈانگا، بیج پور، نیہاٹی، بھاٹپر، جگت پال، نواپاڑا، بیرک پور، کھرداہا، دم دم شمالی، بھاٹر، پوروستھلی جنوب، پور وستھلی شمالی، کٹوا، کیٹوگرام، منگل کوٹ، اوسگرام (محفوظ) اور گلسی (محفوظ) شامل ہیں۔

ان نشستوں پر کل 306 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جن میں 27 خواتین شامل ہیں۔ ریاست کے چار اضلاع پر محیط 43 اسمبلی نشستوں کے لئے ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 50.65 خواتین اور 256 خواجہ سرا رائے دہندگان سمیت کل 1.03 کروڑ سے زیادہ ووٹرز کریں گے۔ پولنگ کے لئے مجموعی طور پر 14480 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

آزادانہ، منصفانہ اور پرامن ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن نے مرکزی اور ریاستی افواج کی تعیناتی کے ساتھ سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لئے سیکیورٹی کے وسیع انتظامات

0
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لئے سیکیورٹی کے وسیع انتظامات
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لئے سیکیورٹی کے وسیع انتظامات

سخت سیکیورٹی کے درمیان، مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 43 نشستوں کے لئے ووٹنگ جمعرات کو ہوگی۔ چھٹے مرحلہ کے لئے کل ملاکر 306 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 27 خواتین ہیں۔ ان سیٹوں کے لئے 1.03 کروڑ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان میں 50.65 لاکھ خواتین اور 256 تھرڈ جینڈر ہیں۔ حکمراں ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی ان تمام 43 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

کولکتہ: نہایت سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے تحت جمعرات کو 43 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

بنگال میں چار اضلاع کی 43 سیٹوں پر چھٹے مرحلہ کے لئے جمعرات کو انتخابات ہوں گے۔ یہ اضلاع شمالی 24 پرگنہ پارٹ ٹو، نادیا پارٹ ٹو، ایسٹ وردھمان، پارٹ ٹو اور شمالی دیناج پور ہیں۔ چوپرا، اسلام پور، گولپوکھر، چکلیہ، کرندیگھی، ہمت آباد، کلیا گنج، رائے گنج، ایٹاہار، کریم پور، تیہٹا، پالاشی پورا، کالی گنج، نقاشی پارا، چھپرا، کرشنا نگر شمال، نوادیپ، کرشنا نگر جنوب، باگدا، بانگاوں شمال (محفوظ)، بانگاوں جنوب (محفوظ) اور دیگر شامل ہیں۔

چھٹے مرحلہ کے لئے کل ملاکر 306 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 27 خواتین ہیں۔ ان سیٹوں کے لئے 1.03 کروڑ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان میں 50.65 لاکھ خواتین اور 256 تھرڈ جینڈر ہیں۔ حکمراں ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی ان تمام 43 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتیں اور دیگر اتحادی انڈین سیکولر فرنٹ مشترکہ مورچہ کے بینر تلے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ اس مرحلہ کے لئے بہوجن سماج پارٹی کے 37 امیدوار، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے 23، کانگریس کے 12، اے آئی ایف بی کے چار اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے دو امیدوار، 60 دیگر امیدوار میدان میں ہیں۔