منگل, مئی 12, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 368

مراٹھواڑہ: کورونا کے 8093 نئے کیسز، 173 کی موت

0
مراٹھواڑہ: کورونا کے 8093 نئے کیسز، 166 کی موت
مراٹھواڑہ: کورونا کے 8093 نئے کیسز، 166 کی موت

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں کورونا کے 8093 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 166 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔

اورنگ آباد: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں کورونا کے 8093 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 173 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

صحت کے عہدیداروں نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔

تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے یو این آئی کے یکجا کی گئی تفصیل کے مطابق، خطہ کے آٹھ اضلاع میں سے ناندیڑ، بیڑ اور لاتور سب سے زیادہ متاثر رہے جہاں 1210 – 1210 نئے معاملے سامنے آئے اور 28 – 28 افراد کی موت ہوئی۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 1496 افراد میں انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوئی اور 27 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ لاتور میں 1478 لوگ متاثر ہوئے اور 26 کی موت ہوئی۔

اسی طرح پربھنی میں 943 نئے معاملے اور 25 لوگوں کی موت ہوئی۔ جالنا میں 809 نئے معاملے اور 16 لوگوں کی موت، عثمان آباد میں 719 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور 16 مریض فوت ہوئے اور ہنگولی میں 216 نئے کیسز جبکہ سات متاثرہ افراد کی موت ہوئی۔

لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 130 پناہ گزینوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ

0
لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 130 پناہ گزینوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ
لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 130 پناہ گزینوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ

لیبیا میں طرابلس کے شمال مشرق میں بحیرہ روم کے ساحل پر ایک اوشین وائکنگ کشتی ڈوب جانے سے اس میں سوار تقریباً 130 پناہ گزینوں کی موت کا خدشہ ہے۔

طرابلس: لیبیا میں بحیرہ روم کے ساحل پر ایک کشتی ڈوب جانے سے اس میں سوار تقریباً 130 پناہ گزینوں کی موت کا خدشہ ہے۔

غیر سرکاری تنظیم ایس او ایس میڈیٹیرنی نے یہ اطلاع دی۔

تنظیم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اوشین وائکنگ کشتی بدھ کو طرابلس کے شمال مشرق میں بحیرہ روم کے ساحل کے نزدیک سمندر میں ڈوب گئی۔  کشتی پر تقریباً 130 افراد سوار تھے۔ کافی تلاشی کے بعد ان لوگوں کا پتہ نہیں چل سکا۔

مہاراشٹر: پالگھر کے اسپتال میں آگ لگنے سے 13 کورونا مریضوں کی موت

0
مہاراشٹر: پالگھر کے اسپتال میں آگ لگنے سے 13 کورونا مریضوں کی موت
مہاراشٹر: پالگھر کے اسپتال میں آگ لگنے سے 13 کورونا مریضوں کی موت

پالگھر اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کی علی الصبح سوا تین بجے ویرار میں واقع وجے ولبھ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں ایئر کنڈیشن میں دھماکہ ہو جانے سے آگ لگ گئی۔

پالگھر: مہاراشٹر میں پالگھر کے ویرار کے ایک اسپتال میں جمعہ کی صبح آگ لگ جانے سے 13 کورونا مریضوں کی موت ہوگئی۔

اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کی علی الصبح سوا تین بجے ویرار میں واقع وجے ولبھ اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں ایئر کنڈیشن میں دھماکہ ہو جانے سے آگ لگ گئی۔

آئی سی یو وارڈ میں 17 مریض داخل تھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ان میں 13 مریض فوت ہوگئے جبکہ چار مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید تفصیلات کا اانتظار ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک والیا کا کورونا سے انتقال

0
کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک والیا کا کورونا سے انتقال
کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک والیا کا کورونا سے انتقال

دلی کانگریس کے سینئر لیڈر ڈاکٹر اشوک والیا دلی حکومت میں مسلسل 15 برس تک وزیر رہے اور اس وقت کی وزیراعلی شیلا دکشت کے خاص اور قابل اعتماد تھے۔ انہوں نے دلی میں کانگریس کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

نئی دہلی: دلی کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک والیا کا کورونا انفکیشن کے سبب جمعرات کو انتقال ہوگیا۔

ریاستی کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ ڈاکٹر والیا کچھ دن قبل کورونا سے متاثر پائے گئے تھے اور اس کے بعد انہیں یہاں اپول اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

ڈاکٹر والیا دلی حکومت میں مسلسل 15 برس تک وزیر رہے اور اس وقت کی وزیراعلی شیلا دکشت کے خاص اور قابل اعتماد تھے۔ انہوں نے دلی میں کانگریس کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

پیشے سے ڈاکٹر، ڈاکٹر والیا چار بار دلی اسمبلی کے رکن رہے۔ انہوں نے سال 1993 میں سیاست میں داخلہ کیا اور دلی حکومت میں تعلیم، صحت اور خزانہ کی وزارت جیسے اہم عہدوں پر کام کیا۔

مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے چھٹے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا آغاز

0
مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے چھٹے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا آغاز
مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے چھٹے مرحلے کے لئے ووٹنگ کا آغاز

مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے چھٹے مرحلے میں 43 نشستوں کے لئے ووٹنگ آج صبح سخت سیکیورٹی کے درمیان شروع ہوئی۔

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی الیکشن کے چھٹے مرحلے میں 43 سیٹوں کے لئے جمعرات کی صبح زبردست حفاظتی انتظامات کے دوران ووٹنگ شروع ہوئی۔

چھٹے مرحلے میں جن 43 حلقوں میں پولنگ ہو رہی ہے ان میں چوپڑا، اسلام پور، گوالپوکھر، چاکولیا، کرندیگھی، ہیمت آباد (محفوظ)، کلیا گنج (محفوظ)، رائے گنج، اتاہار، کریم پور، تپتا، پلاشی پاڑا، کالی گنج، نقش پاڑا، چھپرا، کرشن نگر شمالی، نودیپ، کرشن نگر جنوبی، باگدا (محفوظ)، بنگاؤں شمالی (محفوظ)، بنگون جنوبی (محفوظ)، گائے گھاٹ (محفوظ)، سوروپ نگر (محفوظ)، بادوریہ، ہووڑہ، اشوک نگر، امڈانگا، بیج پور، نیہاٹی، بھاٹپر، جگت پال، نواپاڑا، بیرک پور، کھرداہا، دم دم شمالی، بھاٹر، پوروستھلی جنوب، پور وستھلی شمالی، کٹوا، کیٹوگرام، منگل کوٹ، اوسگرام (محفوظ) اور گلسی (محفوظ) شامل ہیں۔

ان نشستوں پر کل 306 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، جن میں 27 خواتین شامل ہیں۔ ریاست کے چار اضلاع پر محیط 43 اسمبلی نشستوں کے لئے ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 50.65 خواتین اور 256 خواجہ سرا رائے دہندگان سمیت کل 1.03 کروڑ سے زیادہ ووٹرز کریں گے۔ پولنگ کے لئے مجموعی طور پر 14480 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

آزادانہ، منصفانہ اور پرامن ووٹنگ کو یقینی بنانے کے لئے الیکشن کمیشن نے مرکزی اور ریاستی افواج کی تعیناتی کے ساتھ سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لئے سیکیورٹی کے وسیع انتظامات

0
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لئے سیکیورٹی کے وسیع انتظامات
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے لئے سیکیورٹی کے وسیع انتظامات

سخت سیکیورٹی کے درمیان، مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے میں 43 نشستوں کے لئے ووٹنگ جمعرات کو ہوگی۔ چھٹے مرحلہ کے لئے کل ملاکر 306 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 27 خواتین ہیں۔ ان سیٹوں کے لئے 1.03 کروڑ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان میں 50.65 لاکھ خواتین اور 256 تھرڈ جینڈر ہیں۔ حکمراں ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی ان تمام 43 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

کولکتہ: نہایت سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے چھٹے مرحلے کے تحت جمعرات کو 43 سیٹوں کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

بنگال میں چار اضلاع کی 43 سیٹوں پر چھٹے مرحلہ کے لئے جمعرات کو انتخابات ہوں گے۔ یہ اضلاع شمالی 24 پرگنہ پارٹ ٹو، نادیا پارٹ ٹو، ایسٹ وردھمان، پارٹ ٹو اور شمالی دیناج پور ہیں۔ چوپرا، اسلام پور، گولپوکھر، چکلیہ، کرندیگھی، ہمت آباد، کلیا گنج، رائے گنج، ایٹاہار، کریم پور، تیہٹا، پالاشی پورا، کالی گنج، نقاشی پارا، چھپرا، کرشنا نگر شمال، نوادیپ، کرشنا نگر جنوب، باگدا، بانگاوں شمال (محفوظ)، بانگاوں جنوب (محفوظ) اور دیگر شامل ہیں۔

چھٹے مرحلہ کے لئے کل ملاکر 306 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے 27 خواتین ہیں۔ ان سیٹوں کے لئے 1.03 کروڑ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان میں 50.65 لاکھ خواتین اور 256 تھرڈ جینڈر ہیں۔ حکمراں ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی ان تمام 43 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتیں اور دیگر اتحادی انڈین سیکولر فرنٹ مشترکہ مورچہ کے بینر تلے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ اس مرحلہ کے لئے بہوجن سماج پارٹی کے 37 امیدوار، مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے 23، کانگریس کے 12، اے آئی ایف بی کے چار اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے دو امیدوار، 60 دیگر امیدوار میدان میں ہیں۔

ناسک میں آکسیجن ٹینکر میں رساؤ کے سبب سپلائی متاثر ہونے سے 22 کورونا مریضوں کی موت 

0
ناسک میں آکسیجن ٹینکر میں رساؤ کے سبب سپلائی متاثر ہونے سے 22 کورونا مریضوں کی موت 
ناسک میں آکسیجن ٹینکر میں رساؤ کے سبب سپلائی متاثر ہونے سے 22 کورونا مریضوں کی موت 

آج صبح تقریباََ گیارہ بجے مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی کرنے والے ٹینکر میں رساؤ کے سبب تقریباََ آدھے گھنٹے تک آکسیجن کی سپلائی ٹھپ ہوگئی، جس کی وجہ سے 22 مریضوں کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں 11 خواتین اور 11 مرد شامل ہیں۔

ناسک: مہاراشٹر کے ناسک میں ڈاکٹر ذاکر حسین اسپتال کے باہر آکسیجن ٹینکر میں رساؤ کے سبب سپلائی متاثر ہونے سے اسپتال میں داخل 22 مریضوں کی موت ہو گئی۔ ناسک میں میونسپل کارپوریشن کے ڈاکٹر ذاکر حسین اسپتال دوارکا علاقے میں واقع ہے۔

آج صبح تقریباََ گیارہ بجے مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی کرنے والے ٹینکر میں رساؤ کے سبب تقریباََ آدھے گھنٹے تک آکسیجن کی سپلائی ٹھپ ہوگئی، جس کی وجہ سے 22 مریضوں کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں 11 خواتین اور 11 مرد شامل ہیں۔

اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثر 150 مریض آکسیجن پر تھے۔ آکسیجن سپلائی کرنے والے ٹھیکیدار کے ٹینکر میں لیکیج ہو گئی۔ ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ ٹینکر میں آکسیجن بھرنے کے کچھ دیر بعد ساکٹ ٹوٹ گیا، جس سے گیس کا اخراج شروع ہو گیا۔ اس واقعہ کے فوراََ بعد ناسک میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کیلاس جادھو، میئر ستیش کلکرنی، ضلع مجسٹریٹ سورج ماندھارے، پولیس کمشنر دیپک پانڈے، میونسپل کارپوریشن کے عہدیدار اور کارپوریٹر موقع پر پہنچ گئے۔

ناسک کے میئر ستیش کلکرنی نے کہا کہ آکسیجن رساؤ کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور قصوروار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ہر متوفی کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

باغیوں کے حملے میں چاڈ کے صدر ادریس دیبی کی موت

0
باغیوں کے حملے میں چاڈ کے صدر ادریس دیبی کی موت
باغیوں کے حملے میں چاڈ کے صدر ادریس دیبی کی موت

فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چاڈ کے صدر ادریس دیبی باغیوں کے حملے میں سنگین طور پر زخمی ہوگئے تھے اور منگل کو ان کی موت ہوگئی۔

نجامینا: چاڈ کے صدر ادریس دیبی کی باغیوں کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد موت ہوگئی۔

فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسٹر دیبی باغیوں کے حملے میں سنگین طور پر زخمی ہوگئے تھے اور منگل کو ان کی موت ہوگئی۔

فوج نے کہا کہ صدر کی موت کے بعد ان کے بیٹے جنرل محمد ادریس دیبی کو ملک کا عبوری صدر منتخب کیا گیا ہے۔

گزشتہ 30 سالوں سے چاڈ کے صدر کے عہدے پر فائز رہے مسٹر دیبی اسی ماہ 11 اپریل کو ہوئے صدارتی انتخابات میں مسلسل چھٹی بار فاتح ہوئے تھے۔

مسٹر دیبی کے انتقال پر ملک میں 14 دنوں کا قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

صدر کی ہلاکت کے بعد چاڈ میں کرفیو

صدر ادریس دیبی کی ہلاکت کے بعد افریقی ملک چاڈ میں فوج نے حکومت اور پارلیمان توڑ کر کرفیو لگا دیا ہے اور ملک کی سرحدیں بند کر دی گئی ہیں۔

ٹی وی پر فوج کے جنرل نے ایک اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر کی موت میدان جنگ میں وطن کے دفاع میں لڑتے  ہوئے ہوئی۔ حکام نے ان کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔

فوجی کونسل اگلے اٹھارہ ماہ تک ملک کا نظم و نسق چلائے گی

سرکاری اعلامیے کے مطابق اقتدار اب ملٹری کونسل نے سنبھال لیا ہے، جس کی قیادت صدر ادریس کے صاحبزادے جنرل محمد دیبی کر رہے ہیں۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ فوجی کونسل اگلے اٹھارہ ماہ تک ملک کا نظم و نسق چلائے گی۔ اس کے بعد ملک میں ‘آزاد اور جمہوری‘ انتخابات کرائے جائیں گے۔

صدر ادریس دیبی خود بھی 1990 میں ایک مسلح فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار میں آئے تھے۔ وہ لمبے عرصے سے فرانس اور دیگر مغربی طاقتوں کے اتحادی رہے اور افریقہ کے ساحل خطے میں مسلح شدت پسند گروہوں کے خلاف برسر پیکار رہے۔

چاڈ کی سرحدیں نائجیریا سے بھی ملتی ہیں۔ پچھلے ماہ عسکریت پسند تنظیم بوکو حرام نے دونوں ملکوں میں الگ الگ حملے کرکے ڈیڑھ سو سے زائد فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ بوکو حرام نے یہ حملہ لاک صوبہ میں بوما جزیرہ نما علاقے میں کیا، جس کی سرحدیں نائجر اور نائجیریا سے ملتی ہیں۔

افسانہ نگار تبسم فاطمہ کا انتقال، شوہر کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکیں

0
افسانہ نگار تبسم فاطمہ کا انتقال، شوہر کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکیں
افسانہ نگار تبسم فاطمہ کا انتقال، شوہر کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکیں

مشہور ناول اور فکشن نگار مشرف عالم ذوقی کی اہلیہ، فلمساز، صحافی اور افسانہ نگار تبسم فاطمہ شوہر کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے آج تقریباً چھ بجے شام اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

نئی دہلی: مشہور ناول اور فکشن نگار مشرف عالم ذوقی کی اہلیہ، فلمساز، صحافی اور افسانہ نگار تبسم فاطمہ شوہر کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے آج تقریباً چھ بجے شام اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ ان کی عمر تقریباً پچاس تھی۔ پسماندگان میں ایک بیٹا شاشا ہے۔

ذرائع کے مطابق وہ لیور کینسر سے متاثر تھیں جس کا علاج چل رہا تھا۔ کل ہی ان کے شوہر مشرف عالم ذوقی کا انتقال ہوا تھا اور آج وہ اپنے شوہر کی موت کا صدمہ برداشت نہیں کر پائیں اور اپنی روح خدا کے سپرد کردی۔

محترمہ فاطمہ تبسم صحافت سے بھی وابستہ تھیں

محترمہ فاطمہ تبسم نے دوردرشن کے لئے متعدد سیریلس بنائی تھیں، وہ صحافت سے بھی وابستہ تھیں اور کئی اداروں میں میڈیا ایڈوائزر کی ذمہ داری بھی ادا کی تھی۔ انہوں نے افسانے کے ساتھ شاعری بھی کی تھی۔ ان کے شعری مجموعہ کا نام ’تمہارے خیال کی آخری دھوپ‘ ہے۔ وہ بے حد ملنسار اور مہمان نواز تھیں۔

سیریل بنانے میں اپنے شوہر کا ہاتھ بھی بٹاتی تھیں اور پروڈیوسر کی ذمہ داری بھی ادا کرتی تھیں۔ اردو کے علاوہ ہندی میں ان کی کہانیاں شائع ہوئی ہیں۔ ہندی کتابوں میں ’جرم اور انیہ کہانیاں‘، ’اردو کی شاہکار کہانیاں‘ ہیں۔ ان کے افسانوی مجموعے کا نام ’لیکن جزیرہ نہیں‘ ہے۔

اردو دنیا ان کی موت سے حیرت زدہ

ان کے انتقال سے ان کے بیٹے شاشا پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ اردو دنیا ان کی موت سے حیرت زدہ اور غموں سے نڈھال ہے۔ اس طرح غموں کے پہاڑ شاید ہی ٹوٹتے ہیں۔ ایک امید تھی کہ مشرف عالم ذوقی کے ادھورے کاموں کو وہ پورا کریں گی لیکن وہ خود بھی شوہر کے پاس چلی گئیں اور اردو دنیا کو غمگین کرگئیں۔

راہل گاندھی کی مرکزی حکومت سے مہاجر مزدوروں کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کرانے کی اپیل

0
راہل گاندھی کی مرکزی حکومت سے مہاجر مزدوروں کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کرانے کی اپیل
راہل گاندھی کی مرکزی حکومت سے مہاجر مزدوروں کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کرانے کی اپیل

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’مہاجر کارکن ایک بار پھر ہجرت کر رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں مرکزی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان کے بینک کھاتوں میں رقم جمع کرائے۔ لیکن کورونا پھیلانے کیلئے عوام کو قصوروار قرار دینے والی سرکار کیا ایسا عوامی امدادی قدم اٹھائے گی؟‘‘

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کے روز لاک ڈاؤن کی وجہ سے وطن واپس جانے پر مجبور مہاجر محنت کشوں کے ساتھ ذمہ داری سے نمٹنے کی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مالی پریشانی نہ ہو لہذا ان کے بینک اکاؤنٹس میں چھ ہزار روپے فوری طور پر جمع کرائے جانے چاہئے۔

مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’مہاجر کارکن ایک بار پھر ہجرت کر رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں مرکزی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ان کے بینک کھاتوں میں رقم جمع کرائے۔ لیکن کورونا پھیلانے کیلئے عوام کو قصوروار قرار دینے والی سرکار کیا ایسا عوامی امدادی قدم اٹھائے گی؟‘‘

حکومت حزب اختلاف کے رہنماؤں کی تجاویز کا مذاق اڑاتی ہے

کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ حکومت حزب اختلاف کے رہنماؤں کی بات نہیں سنتی ہے اور ان کی تجاویز کا مذاق اڑاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال فروری میں جب مسٹر گاندھی نے کورونا وبا کے بارے میں متنبہ کیا تھا تو حکومت نے پہلے ان کا مذاق اڑایا اور ’نمستے ٹرمپ‘ مناکر مدھیہ پردیش کی کانگریس حکومت کو زبردستی گرادیا۔ پھر بغیر بتائے مہلک لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ایک بار پھر متنبہ کیا ہے کہ لاک ڈاؤن انتظامات کئے بغیر غریب مزدوروں کا کیا بنے گا… حکومت نے ایک بار پھر نہیں سنی اور اس کے نتیجے میں ملک کو آزادی کے بعد سب سے بڑا انسانی المیہ دیکھنے کو ملا۔ کانگریس نے مہاجر مزدوروں کے لئے ریلوے کا کرایہ جمع کرایا اور بسوں کا انتظام کیا تو پہلے اس کا مذاق اڑایا گیا اور پھر کہیں ریلوے کا انتظام کیا گیا۔

ترجمان نے الزام لگایا کہ گزشتہ ایک سال میں عوام کو کورونا ٹیکس کے نام پر لوٹا گیا لیکن نہ ہی اسپتال، نہ ڈاکٹروں، نہ ہی وینٹی لیٹر، نہ ویکسین، نہ دوائیں اور نہ ہی 6000 روپے کی رقم اکاؤنٹ میں جمع کروائی گئی۔