بدھ, مارچ 25, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 366

مدراس ہائی کورٹ نے کورونا کی دوسری لہر کے لئے الیکشن کمیشن کو تنہا ذمہ دار ٹھہرایا

0
مدراس ہائی کورٹ نے کورونا کی دوسری لہر کے لئے الیکشن کمیشن کو تنہا ذمہ دار ٹھہرایا
مدراس ہائی کورٹ نے کورونا کی دوسری لہر کے لئے الیکشن کمیشن کو تنہا ذمہ دار ٹھہرایا

مدراس ہائی کورٹ نے ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر کے لئے الیکشن کمیشن کو مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ اس نے سیاسی جلسوں پر پابندی نہ لگانے کے لئے الیکشن کمیشن کو مورد الزام قرار دیا ہے۔

چنئی: مدراس ہائی کورٹ نے ملک میں کورونا وبا کے دوسری لہر کے لئے الیکشن کمیشن کو تنہا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ اس نے سیاسی جلسوں پر پابندی عائد نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ عدالت نے پیر کو یہ انتباہ بھی دیا کہ اگر الیکشن کمیشن کورونا کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل پیرا ہونے کو یقینی نہیں بناتا ہے تو عدالت 2 مئی کو ووٹوں کی گنتی روکنے پر مجبور ہوگی۔

وزیر ٹرانسپورٹ ایم آر وجے باسکر نے اس سلسلے میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں الیکشن کمیشن سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ سخت حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے اور ووٹوں کی منصفانہ گنتی کو یقینی بنانے کے لئے ایک گائیڈ لائن جاری کرے۔

چیف جسٹس سنجیو بنرجی اور جسٹس سینتھل کمار رامامورتی نے 6 اپریل کو ہونے والے مرحلہ 1 کے انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کو دانستہ طور پر انتخابی جلسوں میں کورونا کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے سے نہ روکنے کے لئے الیکشن کمیشن کی زبردست کھینچائی کی۔

جسٹس شانتناگودر کے اعزاز میں عدالت کی تمام کارروائیاں ملتوی

0
جسٹس شانتناگودر کے اعزاز میں عدالت کی تمام کارروائیاں ملتوی
جسٹس شانتناگودر کے اعزاز میں عدالت کی تمام کارروائیاں ملتوی

چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں بھری عدالت نے جسٹس شانتناگودر کو دو منٹ خاموش خراج تحسین پیش کیا۔ اس کے بعد چیف جسٹس این وی رمن نے آج زیر غور آنے والی تمام عدالتی کارروائیوں کو آنجہانی جج کے اعزاز میں ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ آج کی فہرست میں درج تمام مقدمات کی سماعت کل ہوگی۔

نئی دہلی: آنجہانی جسٹس موہن ایم شانتناگودر کے اعزاز میں پیر کے روز سپریم کورٹ میں عدالتی کارروائی ملتوی کردی گئی۔

چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں بھری عدالت نے جسٹس شانتناگودر کو دو منٹ خاموش خراج تحسین پیش کیا۔ اس کے بعد چیف جسٹس این وی رمن نے آج زیر غور آنے والی تمام عدالتی کارروائیوں کو آنجہانی جج کے اعزاز میں ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ آج کی فہرست میں درج تمام مقدمات کی سماعت کل ہوگی۔

چیف جسٹس نے کہا "ہم 24 اپریل کی شام کو اپنے ساتھی جج کے غیر وقتی انتقال ہونے سے سخت رنجیدہ ہیں”۔ اپنے تعزیتی پیغام میں چیف جسٹس این وی رمن نے اتوار کے روز کہا تھا کہ "میں ان (جسٹس شانتناگودر)کے جلد اور مکمل صحت یاب ہونے اور جلد از جلد بنچ میں واپس لوٹ آنے کی امید کررہا تھا”۔

انہوں نے کہا "ان کی وفات کی خبر سخت صدمے کی طرح آئی ہے۔ میں نے اپنا ایک اہم رفیق کار کھو دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں چار سال سے ان کے ساتھ وابستہ رہنے سے مجھے ان کے حیرت انگیز قانونی قابلیت سے بہت فائدہ پہنچا ہے”۔

چیف جسٹس نے آنجہانی جسٹس شانتناگودر کے بیٹے سے بھی بات کی تھی اور اپنی طرف سے اور عدالت عظمی کے ساتھی ججوں کی جانب سے غمزدہ لواحقین کے تئيں گہری تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

حیدرآباد میں کووڈ مریضوں کیلئے اویسی کا 1.40 کروڑ روپئے کے پیکیج کا اعلان

0
حیدرآباد میں کووڈ مریضوں کیلئے اویسی کا 1.40 کروڑ روپئے کے پیکیج کا اعلان
حیدرآباد میں کووڈ مریضوں کیلئے اویسی کا 1.40 کروڑ روپئے کے پیکیج کا اعلان

حیدرآباد میں کووڈ مریضوں کیلئے صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے 1.40 کروڑ روپئے کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ کووڈ ہیلپ لائن اور آکسیجن بینک کے قیام کے لئے فنڈس صرف کئے جائیں گے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے حیدرآباد میں کووڈ سے لڑنے کے لئے 1.40 کروڑ روپئے کے پیکیج کا اعلان کیا۔

کووڈ ہیلپ لائن اور آکسیجن بینک کے قیام کے لئے فنڈس صرف کئے جائیں گے۔ ہیلپ لائن میں ڈاکٹرس مریضوں کا تعاون کریں گے اور اس عمل کے دوران دیکھ بھال کرنے والوں کی رہنمائی بھی کریں گے۔ ضرورت مند مریضوں میں میڈیکل کٹس کی بھی تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔

مجلس کی جانب سے اس سلسلہ میں جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عوام اس وبا سے شدید طور پر متاثر ہیں۔ نہ صرف یہ افراد اس مرض کی روک تھام کے سلسلہ میں فکر مند ہیں بلکہ اسپتالوں میں بستروں، آکسیجن سلنڈرس، ضروری دواؤں کی کمی کے ساتھ ساتھ بروقت طبی توجہ کی کمی دیکھی جارہی ہے۔ اسی لئے صدر مجلس نے اس ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

ہیلپ لائن صبح 6 بجے تا 12 بجے شب کام کرے گی

پہلے مرحلہ میں 20 کال اگزیکٹیوز کے ساتھ ایک فون ہیلپ لائن قائم کی جائے گی۔ ابتدا میں یہ ہیلپ لائن صبح 6 بجے تا 12 بجے شب کام کرے گی اور اس ہیلپ لائن کے ذریعہ تمام مناسب رہنمائی مریضوں اور ان کی د یکھ بھال کرنے والوں کی ہوگی۔اس میں ہلکی اور اوسط علامات والے مریضوں کو گھر میں دیکھ بھال کے لئے مشورے دیئے جائیں گے۔ تشویشناک حالت والے مریضوں کے لئے پیشہ وارانہ رہنمائی کی جائے گی۔

ہیلپ لائن نمبر 7306600600 ہے۔ ساتھ ہی طبی کٹس بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ہر کٹ ضروری دواؤں پر مشتمل ہوگی۔ ان ہی مریضوں کے لئے یہ کٹ ہوگی جن میں ہلکی یا پھر اوسط علامات پائی جاتی ہیں۔ گھر میں زیر علاج مریضوں کے لئے 200 بڑے آکسیجن سلنڈرس اور 50 چھوٹے آکسجن سلنڈرس حاصل کئے گئے ہیں۔ عوام اپنے خالی آکسیجن سلنڈرس لاکر ان کو دوبارہ ری فل کرسکتے ہیں۔

حبیب نگر پولیس اسٹیشن کے قریب واقع آغاپورہ فنکشن ہال کو کووڈ وار روم میں تبدیل کردیا جائے گا جہاں سے ہیلپ لائن کام کرے گی۔ آکسیجن بینک وار روم سے کام کرے گا۔ پہلے مرحلہ کے اخراجات ایک کروڑ 40 لاکھ روپئے کے ہورہے ہیں اور یہ مجلس چیریٹی ایجوکیشنل اینڈ ریلیف ٹرسٹ کی جانب سے ممکن ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال: اسمبلی انتخابات کے ساتویں مرحلے کے لئے ووٹنگ شروع

0
مغربی بنگال: اسمبلی انتخابات کے ساتویں مرحلے کے لئے ووٹنگ شروع
مغربی بنگال: اسمبلی انتخابات کے ساتویں مرحلے کے لئے ووٹنگ شروع

مغربی بنگال میں 294 نشستوں کے لئے آٹھ مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے ساتویں مرحلے کے لئے ووٹنگ آج صبح سات بجے شروع ہوئی۔

کولکاتہ: مغربی بنگال میں 294 نشستوں کے لئے آٹھ مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے ساتویں مرحلے میں پیر کی صبح 34 نشستوں کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ کا آغاز ہوا۔

ساتویں مرحلے کے لئے ووٹنگ آج صبح سات بجے شروع ہوئی۔ اس دوران مرشد آباد سمیت ریاست کے دیگر تمام پولنگ بوتھوں کے باہر رائے دہندگان کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں، جو اپنے ووٹ ڈالنے کے منتظر تھے۔ ریاست کے تمام پولنگ بوتھوں پر کورونا پروٹوکول پر عمل کیا جا رہا ہے۔

کچھ امیداوروں کے انتقال کے باعث 34 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں

ریاست میں ساتویں مرحلے کے پولنگ کا آغاز آج صبح پانچ اضلاع اور 34 اسمبلی نشستوں پر ہوا۔ جن پانچ اضلاع میں ووٹنگ جاری ہے ان میں مالدہ پارٹ ۔ 1، کولکتہ جنوبی، مرشد آباد پارٹ 1، مغربی وردھمان اور جنوبی دیناج پور شامل ہیں۔ بنگال کے ساتویں مرحلے میں کل 34 نشستوں پر 37 خواتین امیدواروں سمیت کل 268 امیدوار کی قسمت داؤ پرلگی ہوئی ہیں۔ اس سے قبل اس مرحلے میں 36 نشستوں پر انتخابات ہونے تھے، جن میں سے شمشیر گنج اور جانگی پور کے علاقوں کے امیداوروں کے انتقال کے باعث 34 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔

شمشیر گنج اور جانگی پور اسمبلی حلقوں کے لئے الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اب ان دونوں جگہوں پر 16 مئی کو انتخابات ہوں گے اور انتخابی عمل کا مکمل عمل 21 مئی تک مکمل ہوجائے گا۔

اب تک 294 رکنی اسمبلی میں سے 223 سیٹوں پر پولنگ مکمل

ریاست میں چھ مرحلوں کے انتخابات میں اب تک 294 رکنی اسمبلی میں سے 223 سیٹوں پر پولنگ مکمل ہوچکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے ریاست میں آزادانہ اور پرامن ووٹنگ کے لئے مرکزی اور ریاستی سیکیورٹی فورسز کی تعینات کرکے سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں۔

بنگال میں ساتویں مرحلے میں، امیدواروں کی تقدیر کا فیصلہ 81.88 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان کریں گے۔ ان میں 39.87 لاکھ خواتین اور 221 تیسرے درجے کے ووٹر شامل ہیں۔ پولنگ کے لئے کل 11376 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

برسراقتدار ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست کی تمام 34 نشستوں پر انتخاب لڑ رہی ہیں۔ کانگریس، متحدہ محاذ کے بینر کے تحت انتخاب لڑرہی ہے۔ کانگریس 18 نشستوں پر، مارکسسٹ کی کمیونسٹ پارٹی 12، آئی ایس ایف کی چار، آر ایس پی کی تین اور آل انڈیا فارورڈ بلاک ایک نشست پر انتخاب لڑ رہی ہے۔  اس کے علاوہ بہوجن سماج پارٹی 25 نشستوں اور 63 آزاد امیدواروں کے سمیت دیگر 74 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

دہلی کے لاک ڈاؤن میں تین مئی تک کی توسیع

0
دہلی کے لاک ڈاؤن میں تین مئی تک کی توسیع 
دہلی کے لاک ڈاؤن میں تین مئی تک کی توسیع 

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے آج ایک مزید ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلی میں کورونا قہر جاری ہے اس لئے اسے آئندہ پیر کی صبح 5 بجے تک کے لئے بڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن آخری ہتھیار ہے۔

نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں کورونا انفیکشن کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی مدت میں 3 مئی تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

دلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے آج ایک مزید ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلی میں کورونا قہر جاری ہے اس لئے لاک ڈاؤن کو آئندہ پیر کی صبح 5 بجے تک کے لئے بڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن آخری ہتھیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہم نے دیکھا کہ پازیٹو ریٹ تقریباً 36-37 فیصد تک پہنچ گیا۔ دلی میں انفیکشن کی اتنی شرح آج تک نہیں دیکھی گئی۔ گزشتہ ایک دو دن سے انفیکشن کی شرح کم ہوئی ہے اور آج 30 فیصد کے نیچے آئی ہے۔

آکسیجن کی سپلائی کے بہتر بندوبست کے لئے پورٹل کا آغاز

مسٹر کیجریوال نے کہا کہ انہوں نے ایک پورٹل شروع کیا ہے جو آکسیجن کی سپلائی کے بہتر بندوبست کے لئے آکسیجن مینوفیکچروں، سپلائرس اور اسپتالوں کے ذریعہ ہر دو گھنٹے میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ مرکز اور ریاست کی ٹیمیں ایک ساتھ کام کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ 19 اپریل کو چھ دنوں کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جو پیر کی صبح پانچ بجے جاری رہنا تھا۔ لیکن اب انفیکشن کا سلسلہ منقطع کرنے کے لئے لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ وہ امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں افراتفری کا ماحول ختم ہوجائے گا۔

اجمیر میں کورونا مریضوں کو گھر پر علاج فراہم کرنے کی ہدایت

0
اجمیر میں کورونا مریضوں کو گھر پر علاج فراہم کرنے کی ہدایت
اجمیر میں کورونا مریضوں کو گھر پر علاج فراہم کرنے کی ہدایت

راجستھان کے اجمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لئے، ضلعی انتظامیہ نے ویکسین کی دستیابی، تنہائی اور دیگر معلومات اکٹھا کرنے کے لئے کورونا مریضوں کے گھروں کا دورہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کو دور کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے اجمیر میں کورونا مریضوں کے گھر جاکر ویکسین کی دستیابی، تنہائی اور دیگر معلومات اکٹھا کرنے کے احکامات دیئے۔

ضلع کلکٹر پرکاش راج پروہت نے آج انسیڈنٹ کمانڈروں کو یہ ہدایات دیں۔ اس کے تحت انسیڈنٹ کمانڈر اجمیر میں منتخب ایک ہزار سے زیادہ کورونا مریضوں کے گھر پہنچے گا اور معلومات حاصل کرے گا۔

ادھر، ریاست کے طبی اور صحت کے وزیر ڈاکٹر رگھو شرما نے آکسیجن کی کمی کے پیش نظر جواہر لال نہرو اسپتال میں 800 سلنڈر بھیجے ہیں، جو سنگین مریضوں کے لئے استعمال ہوں گے۔ اسپتال سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انل جین نے کووڈ وارڈوں میں جسمانی تصویر بنائی ہے اور مریضوں میں آکسیجن کی سطح بڑھانے کے لئے عوام کیلئے بھی یہ جاری کیا ہے۔ اگرمریض معدہ کے مخالف سمت پر لیٹا ہے تو اس کے آکسیجن کی سطح میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ تصویر میں دی گئی ہدایات کے مطابق جو افراد آکسیجن کی کمی کا شکار ہیں وہ گھر میں بھی آکسیجن کی سطح بڑھا سکتے ہیں۔

اجمیر شمالی کے ایم ایل اے اور سابق وزیر تعلیم واسودیو دیوانانی نے کورونا کنٹرول کے لئے ایم ایل اے فنڈ سے 40 لاکھ روپے کی امداد فراہم کی ہے جس کے ذریعہ آکسیجن پلانٹ اور آکسیجن کنسنٹریٹر آلات کی خریداری کی جائے گی۔

بغداد میں کووڈ اسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ کی جانچ کا حکم

0
بغداد میں کووڈ اسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ کی جانچ کا حکم
بغداد میں کووڈ اسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ کی جانچ کا حکم

عراق کے وزیراعظم مصطفى الکاظمی نے بغداد میں کووڈ اسپتال میں آگ لگنے کے  واقعے کے اسباب کی فوری طور پر جانچ کئے جانے کے احکام جاری کئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جانچ مکمل ہونے تک اسپتال کے سربراہ، سیکیورٹی سروسز کے ڈائریکٹر اور آلات کی دیکھ ریکھ کے ذمہ دار افراد زیر حراست رہیں گے۔

بغداد: عراق کے وزیراعظم مصطفى الكاظمی نے راجدھانی بغداد میں کووڈ اسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ کی جانچ ہونے تک اسپتال کے سربراہ کو حراست میں رکھے جانے کے احکام جاری کئے۔

وزیراعظم کے دفتر نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

بغداد میں واقع ایک کووڈ اسپتال میں ہفتہ کی رات آکسیجن سلنڈر میں دھماکہ ہو جانے سے آگ لگ گئی۔ مقامی میڈیا کی تازہ رپورٹوں کے مطابق واقعہ میں مرنے والوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے جبکہ 50 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسٹر الکاظمی نے فوری طور پر حادثے کے اسباب کی جانچ کئے جانے کے احکام جاری کئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جانچ مکمل ہونے تک اسپتال کے سربراہ، سیکیورٹی سروسز کے ڈائریکٹر اور آلات کی دیکھ ریکھ کے ذمہ دار افراد زیر حراست رہیں گے۔

دلی کے پینٹامیڈ اسپتال میں صرف ایک گھنٹے کی آکسیجن باقی

0
دلی کے پینٹامیڈ اسپتال میں صرف ایک گھنٹے کی آکسیجن باقی
دلی کے پینٹامیڈ اسپتال میں صرف ایک گھنٹے کی آکسیجن باقی

دلی کے پینٹامیڈ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ یہاں 50 ایسے مریض ہیں جنہیں آکسیجن کی ضرورت ہے جبکہ کچھ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے سبب بحران کی صورتحال ہے۔

نئی دہلی: قومی راجدھانی کے پینٹامیڈ اسپتال میں صرف ایک گھنٹے استعمال کی آکسیجن بچی ہے۔

اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ یہاں 50 ایسے مریض ہیں جنہیں آکسیجن کی ضرورت ہے جبکہ کچھ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے سبب بحران کی صورتحال ہے۔

انہوں نے کہا ’’اسپتال نے 55 سلنڈر ریفلنگ کے لئے نزدیک کے پلانٹ میں بھیجے تھے لیکن ابھی تک ایک بھی سلنڈر ریفل نہیں ہوا ہے۔ ہمارے ملازمین گزشتہ شب سے اس کے لئے قطار میں لگے ہوئے ہیں‘‘۔

واضح رہے کہ آکسیجن کے بحران کا سامنا کررہی دلی میں اب تک 45 لوگوں کی زندگی بچانے والی آکسیجن کی کمی کے سبب موت ہوچکی ہے۔

عراق: کووڈ اسپتال میں آتشزدگی سے 21 مریضوں کی موت، 40 دیگر زخمی

0
عراق: کووڈ اسپتال میں آتشزدگی سے 21 مریضوں کی موت، 40 دیگر زخمی
عراق: کووڈ اسپتال میں آتشزدگی سے 21 مریضوں کی موت، 40 دیگر زخمی

عراقی دارالحکومت بغداد میں ہفتہ کی شب ایک کووڈ اسپتال میں آتشزدگی سے کم از کم 21 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

بغداد: عراق کی راجدھانی بغداد میں ہفتہ کی شب ایک کووڈ اسپتال میں آتشزدگی سے کم از کم 21 مریضوں کی موت ہوگئی اور 40 دیگر زخمی ہوگئے۔

نیوز پورٹل بغداد الیوم نے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آکسیجن سلنڈر میں دھماکہ ہونے سے آگ لگ گئی۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

آکسیجن کی کمی سے امرتسر میں 6 کورونا مریضوں کی موت

0
آکسیجن کی کمی سے امرتسر میں 6 کورونا مریضوں کی موت
آکسیجن کی کمی سے امرتسر میں 6 کورونا مریضوں کی موت

امرتسر کے نیل کانٹھ اسپتال کے ایم ڈی نے بتایا کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے پانچ مریضوں کی موت ہوگئي۔ یہاں پچھلے 48 گھنٹے سے آکسیجن کی کمی ہے اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں سے پہلے پرائیویٹ اسپتالوں کو آکسیجن نہیں دی جاسکتی ہے۔

امرتسر: پنجاب میں امرتسر کے نیل کانٹھ اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث 6 کورونا مریضوں نے دم توڑ دیا، جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

اطلاع ملتے ہی اہل خانہ موقع پر پہنچ گئے اور اسپتال انتظامیہ کے خلاف ہنگامہ برپا کردیا۔

دوسری جانب اسپتال کے ایم ڈی نے بتایا کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے پانچ مریضوں کی موت ہوگئي۔ یہاں پچھلے 48 گھنٹے سے آکسیجن کی کمی ہے اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری اسپتالوں سے پہلے پرائیویٹ اسپتالوں کو آکسیجن نہیں دی جاسکتی ہے۔ اسپتال کی انتظامیہ نے ضلع انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسپتالوں کو آکسیجن کی فراہمی یقینی نہیں بنا رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے وزیر اعظم کے ساتھ منعقدہ ورچوئل جائزہ اجلاس کے دوران ریاست میں آکسیجن کی کمی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ وزیر اعلی نے آکسیجن کی سپلائي کی مناسب مشینری بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر گرپریت سنگھ کھیرا نے بھی حکم جاری کیا تھا کہ جن اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی ہے وہاں کے مریضوں کو گرو نانک دیو اسپتال منتقل کیا جائے۔