بدھ, مارچ 25, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 365

ضرورت مند کی مدد کرنا بلاک بسٹر فلموں کا حصہ بننے سے زیادہ بہتر: سونو سود

0
ضرورت مند کی مدد کرنا بلاک بسٹر فلموں کا حصہ بننے سے زیادہ بہتر: سونو سود
ضرورت مند کی مدد کرنا بلاک بسٹر فلموں کا حصہ بننے سے زیادہ بہتر: سونو سود

سونو سود ضرورت مند کی مدد کے لئے پہچانے جاتے ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں بھی سونو سود غریبوں، مسکینوں، مزدوروں اور طلبا کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سونو سود ہزاروں لوگوں کی مدد کرچکے ہیں۔

ممبئی: ہندی فلموں کے مشہور اداکار سونو سود کا کہنا ہے کہ بلاک بسٹر فلم کا حصہ بننے کے بجائے ضرورت مند کی مدد کرنا کہیں زیادہ بہتر کام ہے۔

سونو سود حاجت مند لوگوں کی مدد کے لئے پہچانے جاتے ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر میں بھی سونو سود غریبوں، مسکینوں، مزدوروں اور طلبا کی مدد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سونو سود ہزاروں لوگوں کی مدد کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ بلاک بسٹر فلم کا حصہ بننے کے بجائے ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا کہیں بہتر کام ہے۔

سونو سود نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ’’آدھی رات کو بہت ساری کالز کے بعد اگر آپ ضرورت مندوں کے لئے بستر، کچھ لوگوں کے لئے آکسیجن کا بندوبست کرپاتے ہیں اور ان کی جانیں بچا پاتے ہیں تو قسم سے… یہ 100 کروڑ والی فلم کا حصہ بننے سے لاکھوں گنا زیادہ اطمینان بخش ہوتا ہے۔ ہم سو نہیں سکتے جب اسپتال کے باہر بستر کے لئے لوگوں کی لائنیں لگی ہوں‘‘۔

اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کورونا مریضوں کی مدد کے لئے آئے سامنے

0
اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کورونا مریضوں کی مدد کے لئے آئے سامنے
اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کورونا مریضوں کی مدد کے لئے آئے سامنے

پورے ملک میں کورونا کی دوسری لہر نے کہرام برپا کر رکھا ہے۔ ادھر بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات لوگوں کی مدد کے لئے آگے آ رہی ہیں۔ ایسے میں اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ بھی کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا تعاون دینے کے لئے آگے آئے ہیں۔

ممبئی: بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اور ان کی اہلیہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کورونا مریضوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔

پورے ملک میں کورونا کی دوسری لہر نے کہرام برپا کر رکھا ہے۔ ادھر بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات لوگوں کی مدد کے لئے آگے آ رہی ہیں۔ ایسے میں اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ بھی کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا تعاون دینے کے لئے آگے آئے ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ایک بہت اچھی خبر ہے کہ لندن ایلیٹ ہیلتھ کے ڈاکٹر درشنکا پٹیل اور ڈاکٹر گووند بنکانی دیوک فاؤنڈیشن کے ذریعہ 120 آکسیجن کنسٹریٹرز عطیہ کررہے ہیں۔ وہیں میں نے اور اکشے کمار نے 100 آکسیجن کنسٹریٹرز کا بندوبست کیا ہے۔ اب ہمارے پاس کل 220 آکسیجن کنسٹریٹرز ہوگئے ہیں۔ رہنمائی کا شکریہ۔ آئیے سب اپنا تعاون دیتے ہیں’’۔

اس سے قبل ٹوئنکل کھنہ نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’براہ کرم، مجھے تصدیق شدہ، قابل اعتماد اور رجسٹرڈ این جی اوز کے بارے میں معلومات فراہم کریں جو 100 آکسیجن کنسٹریٹرز (فی منٹ 4 لیٹر آکسیجن کی فراہمی کرنے والے) دینے میں مدد کرسکیں۔ یہ کنسٹریٹرز براہ راست برطانیہ سے ان تک پہنچائے جائیں گے‘‘۔

مرزاپور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی کنبے کے 5 لوگوں کی موت

0
مرزاپور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی کنبے کے 5 لوگوں کی موت
مرزاپور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی کنبے کے 5 لوگوں کی موت

اترپردیش کے مرزاپور شہر میں ایک پرانے مکان کی چھت گرنے سے اس کے ملبے میں دب کر ایک ہی کنبے کے 5 افراد کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں میاں بیوی کے ساتھ ان کے دو بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔ ریاستی حکومت نے دس لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

مرزاپور: اترپردیش کے مرزاپور شہر کوتوالی علاقے میں چھوٹی گدری محلے میں آج ایک پرانے مکان کی چھت گرنے سے اس کے ملبے میں دب کر ایک ہی کنبے کے 5 افراد کی موت ہوگئی۔

مرنے والوں میں میاں بیوی کے ساتھ ان کے دو بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ شہر کوتوالی تھانے سے کچھ دوری پر واقع گدری محلے میں اوما شنکر اپنے اہل خانہ کے اراکین کے ساتھ آشوتوش کے مکان میں کرایہ دار کی حیثیت سے رہ رہے تھے۔ ان کے اہل خانہ میں ان کی بیوی گڈیا دیوی دو بیٹے شبھم اور سورب اور بیٹی سندھیہ تھی۔

آج صبح تقریبا تین بجے اچانک مکان کی چھت گر گئی۔ جس میں پورا کنبہ ملبے میں دب گیا۔ مکان گرنے کی آواز پر آس پاس کے لوگ جاگ گئے اور راحتی کام کے لئے دوڑ پڑے۔ پولیس نے راحت و بچاؤ کے کاموں کے لئے فائر بریگیڈ کے ساتھ جے سی بی مشین منگوا کر راحت و بچاؤ کارروائیوں کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے شبھم کو نکالا گیا لیکن اس کی موت ہوگئی تھی۔

تقریباََ تین چار گھنٹوں کی مشقت کے بعد کسی طرح سب کو نکال لیا گیا۔ لیکن سب کی موت ہوگئی تھی۔

ریاستی حکومت نے دس لاکھ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمشنر یوگیشور رام مشرا دیگر افسروں کے ساتھ جائے وقوع پر موجود تھے۔

آسام میں آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے

0
آسام میں آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے
آسام میں آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق آج صبح 7:51 بجے آسام میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

گوہاٹی: آسام میں بدھ کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق آج صبح 7:51 بجے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ضلع سونت پور تھا۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز 26.69 ڈگری شمالی عرض بلد اور 92.36 ڈگری مشرقی طول بلد میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے گوہاٹی میں بھی محسوس کئے گئے۔

تھانے میں آکسیجن ختم ہونے کی وجہ سے 12 مریض دوسرے اسپتال میں منتقل

0
تھانے میں آکسیجن ختم ہونے کی وجہ سے 12 مریض دوسرے اسپتال میں منتقل
تھانے میں آکسیجن ختم ہونے کی وجہ سے 12 مریض دوسرے اسپتال میں منتقل

مہاراشٹرا کے تھانے میں واقع ایک اسپتال میں آکسیجن ختم ہونے کی وجہ سے اسپتال کے آئی سی یو میں داخل 12 مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق اس اسپتال میں کووڈ کے 42 مریض داخل تھے، ان میں سے 12 آئی سی یو میں تھے۔

تھانے: مہاراشٹرا کے تھانے میں واقع ایک اسپتال میں آکسیجن ختم ہونے کی وجہ سے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کورونا وائرس سے متاثر 12 مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح یہاں واقع ایک اسپتال میں آکسیجن ختم ہوگئی جس کی وجہ سے اسپتال کے آئی سی یو میں داخل 12 مریضوں کو دوسرے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔ ذرائع کے مطابق اس اسپتال میں کووڈ کے 42 مریض داخل تھے، ان میں سے 12 آئی سی یو میں تھے۔

دریں اثنا ضلع کے وزیر تحفظ ایکناتھ شندے نے ضلع میں وبا کی صورتحال، سرکاری اور نجی اسپتالوں میں آکسیجن اور ریمڈیسیور انجکشن کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے اسپتالوں کو آگ بجھانے والے آلات، آکسیجن وغیرہ کے آڈٹ تیسرے فریقوں سے کروانے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کورونا میں مبتلا اور اسپتالوں میں داخل خواتین مریضوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی ہے۔

دہلی حکومت کورونا سے متاثرہ تعمیراتی مزدوروں کو مالی مدد فراہم کرے گی

0
دہلی حکومت کورونا سے متاثرہ تعمیراتی مزدوروں کو مالی مدد فراہم کرے گی
دہلی حکومت کورونا سے متاثرہ تعمیراتی مزدوروں کو مالی مدد فراہم کرے گی

دہلی حکومت کورونا بحران کے وقت مہاجر، دہاڑی اور تعمیراتی مزدورں کی مالی مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی مزدوروں اور مہاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ دہلی نہ چھوڑیں کیونکہ دہلی حکومت ان کے لیے ہر طرح کا تعاون یقینی بنا رہی ہے۔

نئی دہلی: دہلی حکومت کورونا وائرس (کووڈ-19) کے دوران متاثر ہونے والے رجسٹرڈ مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کو طبی سہولت کے طور پر پانچ ہزار سے 10 ہزار روپیے کی مالی مدد دے گی۔

دہلی حکومت کے محکمہ مزدور نے آج اس کا اعلان کیا۔ متاثر ہوئے رجسٹرڈ مزدوروں کو پانچ سے 10 ہزار روپیے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ تعمیراتی مزدورں کی آر ٹی پی سی آر رپورٹ کی آئی سی ایم آر کے پورٹل پر جانچ کرکے امدادی رقم براہ راست ان کے کھاتوں میں بھیجی جائے گی۔ یہ امدادی رقم کورونا کے دوران مزدوروں کے مالی بحران کو کم کرنے میں کارآمد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کی جانب سے مہاجردہاڑی اور تعمیراتی کاموں میں سرگرم مزدوروں کی دیگر ضروریات کو مکمل کرنے کے لیے دہلی کے تمام اضلاع میں کئی اسکول اور کنسٹرکشن سائٹ پر 150 سے زیادہ فوڈ ڈسٹری بیوشن سینٹر بھی شروع کر دیے ہیں۔ ان مراکز کے ذریعے اب تک تقریباً 83 ہزار فوڈ پیکٹ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

کیجریوال کی مہاجر مزدوروں سے دہلی نہ چھوڑنے کی اپیل

دہلی حکومت کورونا بحران کے وقت مہاجر، دہاڑی اور تعمیراتی مزدورں کی مالی مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بھی مزدوروں اور مہاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ دہلی نہ چھوڑیں کیونکہ دہلی حکومت ان کے لیے ہر طرح کا تعاون یقینی بنا رہی ہے۔

غور طلب ہے کہ دہلی حکومت نے کہا کہ دارالحکومت کے رجسٹرڈ تعمیراتی مزدورں کو پانچ پانچ ہزار روپیے کی مالی امداد دی گئی ہے۔ اب تک تقریباً دو لاکھ مزدوروں کو 100 کروڑ کی مدد دی گئی ہے۔ گذشتہ برس دہلی میں رجسٹرڈ تعمیراتی مزدوروں کی تعداد تقریباً 55 ہزار تھی۔ انھیں گذشتہ برس بھی لاک ڈاؤن کے دوران دہلی حکومت کی جانب سے پانچ پانچ ہزار روپیے کی امدادی رقم دی گئی تھی۔ دہلی میں فی الحال ایک لاکھ 72 ہزار رجسٹرڈ تعمیراتی مزدور ہیں۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج کے بعد فتح کے جشن پر لگائی پابندی

0
الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج کے بعد فتح کے جشن پر لگائی پابندی
الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج کے بعد فتح کے جشن پر لگائی پابندی

الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج 2 مئی کو آنے کے بعد انتخابات میں فتح کے جشن پر پابندی لگانے کا ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ مدراس ہائی کورٹ کی مداخلت کے بعد کیا ہے۔

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر منگل کو الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں کے انتخابی نتائج 2 مئی کو آنے کے بعد انتخابات میں فتح کے جشن پر پابندی لگانے کا ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ 27 مارچ سے 29 اپریل کے درمیان مغربی بنگال، کیرالہ سمیت پانچ ریاستوں میں انتخابات ہورہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ مدراس ہائی کورٹ کی مداخلت کے بعد کیا ہے۔ اس سے قبل مدراس ہائی کورٹ نے کورونا دور میں اسمبلی انتخابات کرانے پر الیکشن کمیشن اور اس کے عہدیداروں کی سخت سرزنش کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ "2 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد کوئی فریق فتح کا جشن نہیں منا سکے گا۔ فاتح امیدوار کے ساتھ دو سے زیادہ افراد کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صرف اس کا اہل نمائندہ ہی انتخابی نتائج کا سرٹیفکیٹ متعلقہ انتخابی افسر سے حاصل کر سکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پورے ملک میں کووڈ 19 کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر کمیشن نے 21 اگست 2020 کی موجودہ جامع ہدایات کو شامل کرتے ہوئے گنتی کے عمل کے دوران مزید سخت التزامات کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل پیر کو مدراس ہائی کورٹ نے ملک میں کورونا وبا کے دوسرے دور کے لئے تنہا الیکشن کمیشن کو ذمہ دار قرار دیا تھا جس نے سیاسی جلسوں پر پابندی عائد نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

عدالت نے یہ بھی انتباہ کیا کہ اگر الیکشن کمیشن نے کووڈ 19 پروٹوکول کی سختی سے پیروی نہیں کی تو اسے 2 مئی کو گنتی کا عمل روکنا پڑے گا۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے افسران پر قتل کے الزام میں مقدمہ درج ہونا چاہئے۔

نئے عالمی انسداد بدعنوانی قوانین نافذ ہونا شروع، 22 افراد پر پابندیاں عائد، اثاثے منجمد

0
نئے عالمی انسداد بدعنوانی قوانین نافذ ہونا شروع، 22 افراد پر پابندیاں عائد، اثاثے منجمد
نئے عالمی انسداد بدعنوانی قوانین نافذ ہونا شروع، 22 افراد پر پابندیاں عائد، اثاثے منجمد

برطانیہ میں نئے عالمی انسداد بدعنوانی قوانین پر عمل درآمد شروع ہوگیا اور اس کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرپشن پر 22 افراد پر پابندیاں عائد اور اثاثے منجمد کردیئے گئے ہیں۔

لندن: برطانیہ میں نئے عالمی انسداد بدعنوانی قوانین پر عمل درآمد شروع ہوگیا اور اس کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرپشن پر 22 افراد پر پابندیاں عائد اور اثاثے منجمد کردیئے گئے ہیں۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق پابندیوں کا سامنا کرنے والوں کا تعلق روس، جنوبی افریقہ، سوڈان اور لاطینی امریکہ سے ہے، یوروپی یونین سے علیحدگی کے بعد برطانیہ نے اپنے یہ نئے قوانین متعارف کرائے۔

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ پابندیوں کا سامنے کرنے والے افراد عالمی سطح پر بڑے کرپشن کیسز میں ملوث ہیں۔ کرپشن سے غریب ملکوں کی دولت ختم ہوجاتی ہے، لوگ غربت میں پھنس جاتے ہیں۔

برطانیہ کی انسانی حقوق سے متعلق پابندیوں کی فہرست میں 78 افراد اور اداروں کے نام شامل ہیں۔ ان کا تعلق روس، سعودی عرب، وینزویلا، پاکستان، میانمار، شمالی کوریا، بیلاروس اور گامبیا سے ہے۔

آکسیجن ایکسپریس ٹرین 70 ٹن آکسیجن لے کر پہنچی دہلی

0
آکسیجن ایکسپریس ٹرین 70 ٹن آکسیجن لے کر پہنچی دہلی
آکسیجن ایکسپریس ٹرین 70 ٹن آکسیجن لے کر پہنچی دہلی

ملک بھر میں آکسیجن کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ریلوے نے حیات بخش گیس کی طلب کو پورا کرنے کے لئے مائع میڈیکل آکسیجن لانے کے لئے آکسیجن ایکسپریس ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت کے مریضوں کے لئے تقریبا 70 ٹن حیات بخش آکسیجن والی پہلی آکسیجن ایکسپریس ٹرین منگل کی صبح یہاں پہنچی۔

وزیر ریلوے پیوش گوئل نے ٹوئٹر پر یہ معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے کہا ’’آکسیجن ایکسپریس چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ سے قومی دارالحکومت میں مریضوں کے لئے آکسیجن لے کر دہلی پہنچی ہے۔ ہندوستانی ریلوے کووڈ ۔ 19 کے خلاف ہماری لڑائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا اور ملک بھر میں حیات بخش وسائل کی مناسب فراہمی کو یقینی بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس آکسیجن کو دارالحکومت کے مختلف اسپتالوں میں پہنچایا جائے گا۔

مسٹر گوئل نے جنوبی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پہنچنے والی ٹرین کی 44 سیکنڈ کی ویڈیو کے ساتھ ٹویٹ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کے روز چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ میں ’جندل اسٹیل ورکس‘ سے ٹرین دہلی کے لئے روانہ ہوئی۔

ملک بھر میں آکسیجن کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ریلوے نے حیات بخش گیس کی طلب کو پورا کرنے کے لئے مائع میڈیکل آکسیجن لانے کے لئے آکسیجن ایکسپریس ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

قومی دارالحکومت دہلی میں آکسیجن گیس کی زبردست قلت کا سامنا ہے۔ پیر کو دہلی میں کورونا کے 20،201 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی تھی اور 380 مزید افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ دارالحکومت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد اب 10،47،916 ہوگئی ہے، جبکہ اس وبا سے اب تک 14،628 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57،690 افراد کے کورونا ٹسٹ کئے گئے۔ اتوار کے دن 30.21 فیصد کے مقابلے میں مثبت شرح 35.02 فیصد پر پہنچ گئی۔

کورونا کے پیش نظر چلی کی سرحدیں اگلے 30 دن کے لئے بند

0
کورونا کے پیش نظر چلی کی سرحدیں اگلے 30 دن کے لئے بند
کورونا کے پیش نظر چلی کی سرحدیں اگلے 30 دن کے لئے بند

چلی نے کورونا وائرس (کوڈ 19) کی وجہ سے اپنی سرحدوں کو ایک اور ماہ کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر صحت اینرک پیرس نے ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔

بیونس آئرس: چلی نے کورونا وائرس (کووڈ ۔ 19) کے پیش نظر اپنی سرحدوں کو مزید ایک ماہ کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر صحت اینرک پیرس نے ایک پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے 30 دن تک ملک کی سرحدیں بند رہیں گی۔ مسٹر پیرس کی تقریر ٹوئٹر پر بھی نشر ہوئی۔

اس سے قبل چلی کے حکام نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے 5 اپریل کو سرحدوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جس میں اگلے 30 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ ہنگامی صورتحال اور ٹرکوں کی نقل و حرکت سے مستثنیٰ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان ہی ٹرک ڈرائیوروں کو بارڈر میں داخلہ دیا جائے گا، جس کی کورونا رپورٹ منفی ہوگی۔