منگل, مئی 12, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 361

تامل ناڈو میں دو ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ

0
تامل ناڈو میں دو ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ
تامل ناڈو میں دو ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ

عالمی وبا کورونا کی روک تھام کے لئے پیر کی صبح سے دو ہفتوں کے لئے تامل ناڈو میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران کچھ ضروری خدمات اس سے مستثنیٰ رہیں گی۔

چنئی: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی روک تھام کے لئے تامل ناڈو میں پیر کی صبح سے دو ہفتوں تک مکمل لاک ڈاؤن عمل میں لایا گیا ہے، حالانکہ اس دوران کچھ ضروری خدمات اس سے مستثنیٰ رہیں گی۔

ریاست کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر تمام اضلاع کے کلکٹروں اور طبی ماہرین کے ساتھ ایک میٹنگ کی تھی۔ اس کے بعد، مسٹر اسٹالن نے پیر کی صبح چار بجے سے 24 مئی کی صبح چار بجے تک ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔ لاک ڈاؤن کے دوران استعمال کی ضروری چیزوں کا لوگ ذخیرہ کرلیں، اس کے لئے ریاستی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ ہفتہ اور اتوار کو، ریاست بھر میں تمام دکانیں صبح چھ بجے سے رات نو بجے تک کھلی رہیں گی۔

سخت لاک ڈاؤن کی گائڈ لائن

لاک ڈاؤن کے دوران تمام بین ضلعی اور ضلع سے باہر کے علاقوں کی سرکاری اور نجی بسیں، آٹو، ٹیکسیاں اور جیپ نہیں چلیں گے، لیکن شادیوں، جنازوں، ملازمت کے انٹرویوز اور اسپتال جانے کے لئے ضروری دستاویزات دکھانے پر جانے کی اجازت ہوگی۔ سرکاری ٹی اے ایل ایم اے سی شراب کی دکانیں آج سے دو ہفتے تک بند رہیں گی۔

اس دوران سبزیوں اور گروسری اسٹورز اور گوشت کی دکانوں کو چھوڑ کر باقی دوکانیں بند رہیں گی۔ کرانہ اور گوشت کی دکانوں کو زیادہ سے زیادہ 50 فیصد صارف کے ساتھ دوپہر 12 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔ فوڈ سپلائی کرنے والی اور دیگر ای۔ کامرس کمپنیوں کو چھوڑ کر دیگرکام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ چائے کی دکانوں کو رات 12 بجے تک ہی کھلنے دیا جائے گا۔

اس مدت کے دوران بیوٹی پارلر، سیلون اور اسپاس کے علاوہ، تمام سماجی، سیاسی، کھیلوں، تفریح ​، تعلیمی اور ثقافتی پروگراموں پر پابندی ہوگی۔ سیکرٹریٹ، ہیلتھ، ریونیو، پولیس، فائر سروس، ضلعی انتظامیہ، پانی اور بجلی کے محکمہ کو چھوڑ کر تمام سرکاری دفاتر، آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس فرمیں بھی بند رہیں گی۔ انہیں گھر سے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

آج سے تمام مندر، پوجا کے مقام، ساحل سمندر اور سیاحتی مقامات جیسے نیلگری ضلع میں اوٹی اور کوڈیکنال کو بھی بند رہیں گے۔

موغادیشو: خود کش بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک، دیگر چھ زخمی

0
موغادیشو: خود کش بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک، دیگر چھ زخمی
موغادیشو: خود کش بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک، دیگر چھ زخمی

صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو میں ہوئے ایک خود کش بم دھماکے میں دو سینیئر پولیس افسران سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ شدید تھا جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوں میں خوف و ہراس کی کیفیت طاری ہوگئی ہے۔

موغادیشو : صومالیہ کی راجدھانی موغادیشو کے ضلع وبیری کے پولیس اسٹیشن میں ہوئے ایک خود کش بم دھماکے میں دو سینیئر پولیس افسران سمیت کم از کم چھ افراد ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہوگئے۔ اس کی تصدیق پولیس اور طبی ذرائع نے کی ہے۔

صومالی پولیس کے ترجمان صادق عدن علی نے بتایا کہ اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں وبیری ضلع پولیس کمانڈر احمد بشانے اور والیو ایڈی پولیس ڈویژن کے نائب کمانڈر عبدی باسط بھی شامل ہیں۔

علی نے بتایا ’’ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ خودکش بم حملے میں دو سینئر پولیس افسران، تین فوجیوں اور ایک پڑوسی سمیت چھ افراد ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہوئے ہیں‘‘۔

امین ایمبولینس کے ڈائریکٹر عبدالقادر عبد الرحمن حاجی عدن نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے چار لاشیں دیکھی ہیں اور تین زخمیوں کو اسپتال پہنچایا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکہ شدید تھا جس کی وجہ سے وہاں کے لوگوں میں خوف و ہراس کی کیفیت طاری ہوگئی ہے۔

یہ حملہ موغادیشو اور اس کے گردونواح میں سخت سیکیورٹی کے درمیان ہوا ہے۔ کیونکہ پولیس نے رمضان کے مقدس ماہ کے دوران وہاں کے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر اضافی چوکیاں بنا رکھی ہیں۔ اس حملے کی فوری ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

آرمی میڈیکل کور کے سابق ​​میڈیکل افسران کی کنٹریکٹ بھرتی کی منظوری

0
آرمی میڈیکل کور کے سابق ​​میڈیکل افسران کی کنٹریکٹ بھرتی کی منظوری
آرمی میڈیکل کور کے سابق ​​میڈیکل افسران کی کنٹریکٹ بھرتی کی منظوری

جنرل اور مسلح افواج کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو دور کرنے کے لئے، وزارت دفاع نے آرمی میڈیکل کور کے سابق میڈیکل افسران کے کنٹریکٹ بھرتیوں کی منظوری کا حکم جاری کیا ہے۔

نئی دہلی: جنرل اور مسلح افواج کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو کچھ حد تک دور کرنے کے لئے، وزارت دفاع نے آرمی میڈیکل کور کے سابق ​​میڈیکل آفیسرز کی معاہدہ بھرتی کی منظوری دیتے ہوئے اس سلسلے میں ایک آرڈر جاری کیا ہے۔

وزارت نے آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز ڈائریکٹوریٹ جنرل کو حکم جاری کرکے ’ٹور آف ڈیوٹی‘ اسکیم کے تحت 2017 اور 2021 کے درمیان ریٹائر ہونے والے 400 سابق میڈیکل افسران کو زیادہ سے زیادہ 11 ماہ کے لئے معاہدہ کی بنیاد پر بھرتی کرنے کے لئے کہا ہے۔

ان میڈیکل آفیسرز کو ریٹائرمنٹ کے وقت کی تنخواہ سے بنیادی پنشن میں کٹوتی کرکے ہر ماہ یکمشت رقم دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی جہاں بھی ماہرین کو تنخواہ ضروری ہوگی وہ دی جائے گی۔ یہ رقم معاہدے کی مدت کے لئے غیر تبدیل شدہ رہے گی اور کسی دوسرے الاؤنس کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ بھرتی کئے جانے والے طبی افسران کا شہریوں کے معیار کے مطابق طبی طور پر فٹ ہونا ضرری ہے۔

واضح رہے کہ وزارت دفاع نے کوڈ 19 کے موجودہ حالات پر قابو پانے کے لئے سول انتظامیہ کی مدد کے لئے اضافی افرادی قوت یکجا کرنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ نے پہلے ہی متعدد اسپتالوں میں اسپیشلسٹ، سپر اسپیشلسٹ اور معاون عملہ سمیت اضافی ڈاکٹروں کو تعینات کیا ہے۔ جبکہ شارٹ سروس کمیشن کے ڈاکٹروں کی آئندہ 31 دسمبر تک خدمات میں توسیع کردی گئی ہے، جس سے 238 اضافی ڈاکٹر دستیاب ہوں گے۔ حال ہی میں ڈائریکٹوریٹ سے ریٹائر ہونے والے میڈیکل پروفیشنلز کو بھی صحت پیشہ ور افراد کی افرادی قوت کو مزید تقویت دینے کے لئے دوبارہ ملازمت میں لایا گیا ہے۔

ایک دن میں، تقریبا چار لاکھ افراد نے دی کورونا کو شکست

0
ایک دن میں، تقریبا چار لاکھ افراد نے دی کورونا کو شکست
ایک دن میں، تقریبا چار لاکھ افراد نے دی کورونا کو شکست

ملک میں ایک دن میں ریکارڈ پونے چار لاکھ سے زائد لوگوں نے کورونا کو شکست دی۔ جس کی وجہ سے فعال معاملات کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم، چار لاکھ سے زیادہ نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔

نئی دہلی: ملک میں ایک دن میں ریکارڈ پونے چار لاکھ سے زائد لوگوں نے کورونا کو شکست دی۔ جس کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم چار لاکھ سے زیادہ نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں۔ وہیں دوسرے دن چار ہزار سے زائد مریضوں کی اس وبا سے موت ہوئی ہے۔ اس دوران ہفتہ کے روز 20 لاکھ 23 ہزار 532 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 16 کروڑ 94 لاکھ 39 ہزار 663 افراد کو کوروناکے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 86 ہزار 444 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس سے اب تک کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ 83 لاکھ 17 ہزار 404 ہو گئی ہے۔ اس دوران 4،03،738 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 22 لاکھ 96 ہزار 414 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز کچھ دنوں کے مقابلے میں کم بڑھے ہیں اور ان کی تعداد بڑھ کر 37 لاکھ 36 ہزار 648 ہوگئی ہے۔ اس دوران 4092 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 2،42،362 ہوگئی ہے۔

ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 82.15 فیصد اور ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 16.76 فیصد ہو گئی ہے جبکہ شرح اموات اب بھی 1.09 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز میں زبردست کمی

مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز میں ایک دن کے اضافے کے بعد زبردست کمی واقع ہوئی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں ان کی تعداد 26،552 کم ہو کر 6،30،567 ہوگئی ہے۔ اس دوران ریاست میں مزید 82،266 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 43،47،592 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 864 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 75،277 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں ایکٹو کیسز 14،451 بڑھ کر 4،17،448 ہو گئے اور 27،456 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 14،43،633 ہوگئی۔ وہیں مزید 64 کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 5746 ہے۔

کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 12،200 بڑھے ہیں اور ان کی تعداد 5،48،861 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 482 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 18،286 ہوچکی ہے اور اب تک 13،19،301 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

دہلی میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں 3128 کی کمی

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں 3128 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد کم ہوکر 87،907 ہوگئی ہے۔ مزید 332 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 19،071 ہوگئی ہے۔ وہیں 12،03،253 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔

تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 2846 کم ہو کر 68،462 ہو گئے ہیں جبکہ 2704 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 4،21،219 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 697 بڑھ کر 1،87،392 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد 10،69،432 ہوچکی ہے۔ وہیں 8615 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے۔ تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز 4046 بڑھ کر 1،39،401 ہو گئے اور اب تک 15،412 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں 11،96،549 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8382 ایکٹو کیسز کم

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8382 ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں اور اب یہ تعداد کم ہوکر 2،45،736 رہ گئی ہے۔ ریاست میں ابھی تک 15،170 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے اور 12،19،409 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز 182 کم ہو کر 1،30،859 ہوچکے ہیں، جبکہ 7،01،116 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ وہیں مزید 223 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 10،381 ہوگئی ہے۔

مدھیہ پردیش میں ایکٹو کیسز 7063 بڑھ کر 1،02،486 ہو گئے ہیں اور اب تک 5،51،892 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ وہیں اس وبا سے 6334 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

پنجاب میں ایکٹو کیسز 2224 بڑھ کر 71،948 ہو گئے ہیں اور کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 3،51،426 ہوگئی ہے۔ وہیں 10،315 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ گجرات میں ایکٹو کیسز 2964 کم ہو کر 1،43،421 ہو گئے اور اب تک 8273 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 5،18،234 مریض اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ ہریانہ میں ایکٹو کیسز 146 بڑھ کر 1،16،109 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 5454 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 4،80،786 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

بنگال میں کورونا ایکٹو کیسز میں اضافہ

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 1066 بڑھ کر 1،25،164 ہو گئے ہیں اور اس وبا سے 12،203 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 8،36،351 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں ایکٹو کیسز 2090 کم ہو کر 1،12،977 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں ابھی تک 3215 افراد کی اس وباسے موت ہو گئی ہے۔ وہیں 4،64،025 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وبا سے اب تک راجستھان میں 5506، جھارکھنڈ میں 3756، اتراکھنڈ میں 3548، جموں و کشمیر میں 2672، ہماچل پردیش میں 1830، آسام میں 1830، گوا میں 1628، پڈوچیری میں 939، چندی گڑھ میں 558، منی پور میں 461، تریپورہ میں 406، میگھالیہ میں 210، سکم میں 165، لداخ میں 153، ناگالینڈ میں 137، اردنچل پردیش میں 60، میزورم میں 60، لکشدیپ میں نو اور دادار نگر حویلی اور دمن ودیو میں چار افرا کی موت ہوئی ہے۔

روینا ٹنڈن نے دہلی کے لئے بھیجا 300 آکسیجن سلنڈر

0
روینا ٹنڈن نے دہلی کے لئے بھیجا 300 آکسیجن سلنڈر 
روینا ٹنڈن نے دہلی کے لئے بھیجا 300 آکسیجن سلنڈر 

روینا ٹنڈن نے بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر کے مابین دہلی میں آکسیجن کی قلت انھیں آزردہ اور انتہائی رنجیدگی کے عالم میں مبتلا کردیا تھا۔ لہٰذا انھوں نے ذاتی طور پر وہاں سلنڈر بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ روینا ٹنڈن نے کورونا وبا کے بحران کے دوران راجدھانی دہلی کے لوگوں کی مدد کے لئے 300 آکسیجن سلنڈر بھیجا ہے۔

انہوں نے اپنے رودر فاؤنڈیشن کی طرف سے ’آکسیجن سیوا آن دی وہیل ممبئی ٹو دہلی“ نام سے پہل شروع کی ہے۔ جس کے ذریعہ وہ ممبئی سے دہلی آکسیجن سلنڈر بھیج رہی ہیں۔

روینہ نے بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر کے مابین دہلی میں آکسیجن کی قلت انھیں آزردہ اور انتہائی رنجیدگی کے عالم میں مبتلا کردیا تھا۔ لہٰذا انھوں نے ذاتی طور پر وہاں سلنڈر بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

روینا ٹنڈن نے کہا ”میں نے دہلی کے لئے تقریباً 300 سلنڈر ارسال کر دیئے ہیں اور مزید سلنڈروں کے لئے فنڈ جمع کرنے کا کام زوروں پر ہے۔ مدد دینے والے ہمارے دوست بھی ہوسکتے ہیں اور کوئی بھی جن کے پاس ضرورت سے زیادہ پیسہ ہو۔ ہم لوگوں پر دباؤ نہیں بنا رہے ہیں۔ عام لوگ آ رہے ہیں اور ڈونیٹ کررہے ہیں۔ اس وقت ایمرجنسی کے لئے بچت کی ضرورت ہے جس کا کسی کو بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ لیکن، ہاں ہم ان لوگوں کے پاس جا رہے ہیں جو تبدیلی لاسکتے ہیں، ہم ان سے مدد کے لئے کہہ رہے ہیں۔

کابل اسکول بم دھماکے کی امریکہ اور یوروپی یونین نے کی شدید مذمت

0
کابل اسکول بم دھماکے کی امریکہ اور یوروپی یونین نے کی شدید مذمت
کابل اسکول بم دھماکے کی امریکہ اور یوروپی یونین نے کی شدید مذمت

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سید الشہدا اسکول میں ہفتہ کے روز ہوئے بم دھماکے میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور 151 زخمی ہوگئے تھے۔ یوروپی یونین اور امریکہ نے اس دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

ماسکو: یوروپی یونین (ای یو) اور امریکہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں لڑکیوں کے اسکول میں ہوئے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ کابل کے سید الشہداء اسکول میں ہفتے کے روز ہوئے بم دھماکے سے کم از کم 53 افراد ہلاک اور 151 زخمی ہوگئے تھے۔

یوروپی یونین کے ایکسٹرنل آپریشن سروس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ’’یوروپی یونین افغانستان میں خوفناک دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسکول میں بچوں پر حملہ نہ صرف افغان آبادی پر بلکہ دنیا بھر میں ان سبھی پر حملہ کیا ہے، جو خواتین اور لڑکیوں کے مساوی حقوق کا احترام کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان کے اسکول پر ہونے والے وحشیانہ حملے کی مذمت کی اور معصوم شہریوں پر حملے اور تشدد کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزارت نے ان بم دھماکوں کو افغانستان کے مستقبل پر حملہ قرار دیا۔

کابل میں اسکول پر حملے کی کسی بھی دہشت گردانہ تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تاہم افغان صدر اشرف غنی نے طالبان باغیوں پر ملک میں تشدد بڑھانے کا الزام لگایا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے میں طالبان دہشت گردوں کے ملوث ہونے سے انکار کرتے ہوئے داعش کے دہشت گرد گروپ (روس میں کالعدم قرار) پر بم دھماکہ کرنے کا الزام لگا یا ہے۔

اے پی کے کڑپہ ضلع میں جلیٹن اسٹکس کے دھماکہ میں 9 مزدور ہلاک، دیگر 2 شدید زخمی

0
اے پی کے کڑپہ ضلع میں جلیٹن اسٹکس کے دھماکہ میں 9 مزدور ہلاک، دیگر 2 شدید زخمی
اے پی کے کڑپہ ضلع میں جلیٹن اسٹکس کے دھماکہ میں 9 مزدور ہلاک، دیگر 2 شدید زخمی

اے پی کے کڑپہ ضلع کے ماملی پلی گاؤں میں ہوئے جلیٹن اسٹکس کے دھماکے میں نو مزدور ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: اے پی کے ضلع کڑپہ کے ماملی پلی گاؤں میں ہوئے جلیٹن اسٹکس کے دھماکے میں 9 مزدور ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا۔

پولیس نے کہا کہ بڑی تعداد میں جلیٹن اسٹکس بدویل سے گاڑی کے ذریعہ لائے گئے تھے تاکہ چونے کی اس کان میں دھماکہ کیا جاسکے۔ جب یہ جلیٹن اسٹکس گاڑی سے نکالے جا رہے تھے تو ان میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔ اس دھماکہ کے وقت گاڑی میں سوار 9 مزدور ہلاک اور دیگر دو شدیدزخمی ہوگئے۔

دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لاشیں اڑ کر دور جا گریں اور گاڑی جس میں جلیٹن اسٹکس لائے گئے تھے دھماکہ کے نتیجہ میں لوہے کے اسکراپ میں تبدیل ہوگئی۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کی شناخت کے کام کا آغاز کردیا۔

اسی دوران وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس واقعہ کے سلسلہ میں عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ سابق وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو نے بھی اس واقعہ میں ہلاکتوں پر گہرے صدمہ اور دکھ کا اظہار کیا۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت کورونا سے متاثر

0
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت کورونا سے متاثر

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ کنگنا نے اس کا انکشاف اپنے انسٹاگرام پیج پر کیا۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت کے ہفتے کے روز کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

کنگنا نے انسٹاگرام پر اپنے پیج میں یہ انکشاف کیا ہے۔

کنگنا نے لکھا ’’میں گزشتہ کچھ دنوں سے کافی تھکان اور کمزوری محسوس کررہی تھی۔ میری آنکھوں میں ہلکی جلن بھی ہو رہی تھی۔ ہماچل جانے سے قبل میں نے کل کورونا جانچ کرائی۔ آج موصولہ رپورٹ میں میرے مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ میں نے خود کو قرنطین کر لیا ہے‘‘۔

انہوں نے مزید لکھا ’’اب مجھے پتہ چل گیا ہے اور میں اسے ختم کردوں گی۔ آپ لوگ اسے اپنے آپ پرمسلط نہ ہونے دیں۔ آپ اس سے ڈریں گے تو یہ آپ کو ڈرائے گا۔ چلو اس کورونا وائرس کو ہراتے ہیں۔ یہ کچھ اور نہیں ایک فلو ہے، جو خوب طاقت ملنے پر لوگوں کو ڈرا رہا ہے۔ ہرہر مہا دیو‘‘۔

کورونا کی دوسری لہر: تین دن سے چار لاکھ سے زائد یومیہ کیسز

0
کورونا کی دوسری لہر: تین دن سے چار لاکھ سے زائد یومیہ کیسز
کورونا کی دوسری لہر: تین دن سے چار لاکھ سے زائد یومیہ کیسز

ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے درمیان گزشتہ تین دنوں میں چار لاکھ سے زائد یومیہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 4،01،078 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 676 ہوگئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے درمیان گزشتہ تین دنوں میں چار لاکھ سے زائد یومیہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں 24 گھنٹوں میں اس وبا سے چار ہزار سے زیادہ مریضوں کی موت ہو گئی، تاہم 3.18 لاکھ افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

اس دوران جمعہ کے روز 22 لاکھ 97 ہزار 257 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 16 کروڑ 73 لاکھ، 46 ہزار 544 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 4،01،078 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 676 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 6 مئی کو 4.12 لاکھ اور 7 مئی کو 4.14 لاکھ سے زائد کیسز درج کئے گئے تھے۔

فعال کیسز میں مسلسل اضافہ

فعال کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے اب ان کی تعداد بڑھ کر 37 لاکھ 23 ہزار 446 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 18 ہزار 609 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ 79 لاکھ 30 ہزار 960 ہو گئی ہے۔ اسی دوران 4187 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 38 ہزار 270 ہوگئی۔ ملک میں شفایابی کی شرح کم ہو کر81.90 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 17.01 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ شرح اموات اب بھی 1.09 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز میں کمی

مہاراشٹر میں گذشتہ چار دنوں کے دوران ایکٹو کیسز میں کمی آنے کے بعد ان کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں ایکٹو کیسز 15،738 بڑھ کر 6،57،019 ہو گئے۔ اس دوران ریاست میں مزید 37،386 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 42،65،326 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 898 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 74،413 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں ایکٹو کیسز 11،744 بڑھ کر 4،02،997 ہو گئے اور 26،662 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 14،16،177 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 54 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 5682 ہے۔

کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 19،566 بڑھے ہیں اور ان کی تعداد 5،36،661 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17،804 ہوگئی ہے اور اب تک 12،84،420 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دارالحکومت میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں اضافہ

کورونا کی دوسری لہر کے درمیان قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے ایکٹو کیسز 406 بڑھے ہیں اور ان کی تعداد 91،035 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 341 مریضوں کی موت کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 18،739 ہوگئی ہے۔ جبکہ 11،83،093 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔

تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 2543 کم ہوکر 71،308 ہو گئے جبکہ 2666 افراد کی موت ہو گئی۔ وہیں4،13،225 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 4366 بڑھ کر 1،86،695 ہو گئے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 10،50،160 ہو گئی ہے۔ وہیں 8519 افراد کی اس وباسے موت ہوگئی ہے۔ تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز 3887 بڑھ کر 1،35،355 ہو گئے اور اب تک 15،171 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 11،73،439 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5726 ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں اور اب ان کی تعداد 2،54،118 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 14،873 مریضوں کی موت ہو گئی ہے اور 11،84،688 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز 204 کم ہو کر 1،31،041 ہو گئے ہیں، جبکہ 6،88،918 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 208 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 10،158 ہوگئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں ایکٹو کیسز 6809 بڑھ کر 94،423 ہوگئے ہیں اور اب تک 5،47،447 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا سے 6244 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

پنجاب اور ہریانہ میں فعال کیسز میں اضافہ

پنجاب میں ایکٹو کیسز 3156 بڑھ کر 69،724 ہو گئے ہیں۔ اس وباسے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3،44،779 ہوگئی ہے جبکہ 10،144 مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔  گجرات میں ایکٹو کیسز 1140 کم ہو کر 1،46،385 ہو گئے ہیں اور اب تک 8154 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5،03،497 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ہریانہ میں ایکٹو کیسز 121 بڑھ کر 1،15،963 ہو گئے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 5299 افراد کی موت ہو گئی اور اب تک 4،66،420 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔

مغربی بنگال میں ایکٹو کیسز 1324 بڑھ کر 1،324،098 ہو گئے اور اس وبا سے 12،076 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 8،18،108 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں ایکٹو کیسز 85 کم ہو کر 1،15،067 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 3139 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے جبکہ 4،49،063 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وبا سے اب تک راجستھان میں 5346، جھارکھنڈ میں 3615، اتراکھنڈ میں 3430، جموں و کشمیر میں 2612، ہماچل پردیش میں 219، آسام میں 1793، گوا میں 1557، پڈوچیری میں 920، چندی گڑھ میں 549، منی پور 449، تریپورہ میں 405، میگھالیہ میں 199، سکم میں 160، لداخ میں 152، ناگالینڈ میں 122، اروناچل پردیش میں 72، میزورم میں 60، لکشدیپ میں نو اور دادار نگر حویلی اور دمن ودیو میں چار افراد کی موت ہو ئی ہے۔

شیوراج نے مدھیہ پردیش میں کورونا کی صورتحال سے وزیر اعظم کو آگاہ کرایا

0
شیوراج نے مدھیہ پردیش میں کورونا کی صورتحال سے وزیر اعظم کو آگاہ کرایا
شیوراج نے مدھیہ پردیش میں کورونا کی صورتحال سے وزیر اعظم کو آگاہ کرایا

چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان، جو مدھیہ پردیش میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ریاست کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

بھوپال: مدھیہ پردیش میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کی کوششوں میں مصروف حکومت کے سربراہ شیوراج سنگھ چوہان نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کرکے ریاست کی صورتحال سے آگاہ کرایا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر چوہان نے ٹیلیفون پر مودی سے بات چیت کی اور کورونا کی وجہ سے موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا۔ ذرائع کے مطابق مسٹر مودی نے ریاستی حکومت کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے وزیر اعلی کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ مسٹر چوہان نے مسٹر مودی کو بتایا کہ ریاست میں کورونا انفیکشن کی شرح کم ہو رہی ہے۔ صحتیاب ہونے والوں کی شرح بڑھنے کے بارے میں بھی وزیر اعظم کو جانکاری دی۔

مسٹر چوہان نے کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کو روکنے کے لئے حالیہ ریاستی حکومت کی جانب سے کی گئی کوششوں کے بارے میں بتایا۔ کِل کورونا مہم، کورونا کرفیو، کورونا رضاکاروں، آئیسولیشن سینٹر، کووڈ سینٹر، عارضی اسپتالوں کی تعمیر اور اس سے وابستہ دیگر متعلقہ معلومات کا بھی مسٹر چوہان نے اشتراک کیا۔