منگل, مئی 12, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 360

مراٹھواڑہ: کورونا کے 4717 نئے کیسز، 128 اموت

0
مراٹھواڑہ: کورونا کے 4717 نئے کیسز، 128 اموت
مراٹھواڑہ: کورونا کے 4717 نئے کیسز، 128 اموت

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں کوڈ 19 کے 4717 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 128 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کووڈ 19 کے 4717 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 128 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

صحت کے عہدیداروں نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔

تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز سے یونیوارتا کی جانب سے یکجا کی گئیں تفصیلات کے مطابق خطے کے 8 ضلعوں میں سے لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا۔ یہاں اس دوران، کورونا کے 592 نئے معاملے سامنے آئے اور 30 ​​مریضوں کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد، بیڑ میں 1258 نئے کیسز اور 21 اموات، پربھنی میں 613 نئے کیسز اور 18 کی موت، اورنگ آباد میں 748 نئے کیسز اور 17 اموات، نانڈیڑ میں 290 نئے کیسز اور 14 اموات، عثمان آباد میں 676 نئے کیسز اور 11 اموات، جالنا میں 374 نئے معاملے اور 10 اموات اور ہنگولی میں 140 نئے معاملے اور سات مریض فوت ہوئے۔

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری، دہلی اور کولکاتہ میں پٹرول کے دام 92 روپے سے متجاوز

0
پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری، دہلی اور کولکاتہ میں پٹرول کے دام 92 روپے سے متجاوز
پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری، دہلی اور کولکاتہ میں پٹرول کے دام 92 روپے سے متجاوز

ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں آج پٹرول کے دام میں 25 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دہلی اور کولکتہ میں، پہلی بار پٹرول کی قیمت 92 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔ ممبئی میں ڈیزل بھی 90 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

نئی دہلی: ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں آج پٹرول کے دام میں 25 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 27 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

دہلی اور کولکتہ میں پہلی بار پٹرول کے دام 92 روپے فی لیٹر کو عبور کر چکا ہے۔ ممبئی میں ڈیزل بھی 90 روپے فی لیٹر پہنچ گیا ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 25 – 25 پیسے کا اضافہ ہونے سے پٹرول 92.05 اور ڈیزل 82.61 روپے فی لیٹر ہوگئیں۔ دہلی میں پٹرول پہلی بار 92 روپے سے متجاوز کر گیا ہے۔

گزشتہ چار مئی سے اب تک دہلی میں پٹرول 1.65 روپے اور ڈیزل 1.88 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔ ان 9 دنوں میں سے 7 دن تک قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دو دن مستحکم رہی ہیں۔ ممبئی اور کولکتہ میں پٹرول کی قیمت میں 24 – 24 پیسے اور چنئی میں 22 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول 98.36 روپے، چنئی میں 93.84 روپے اور کولکتہ میں 92.16 روپے ہوگیا۔

ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 27 پیسے بڑھ کر 89.75 روپے، چنئی میں 24 پیسے بڑھ کر 87.49 روپے اور کولکتہ میں 25 پیسے کا اضافہ ہونے سے 85.45 روپے ہوگئی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل تھیں:

شہر—— پٹرول——— ڈیزل

دہلی ——   92.05 —— 82.61
ممبئی —— 98.36 —— 89.75
چنئی ——  93.84 ——87.49
کولکاتا —— 92.16 —— 85.45

مہاراج گنج: باراتیوں سے بھری کار حادثہ کا شکار، پانچ افراد کی موقع پر ہی موت، تین زخمی

0
مہاراج گنج: باراتیوں سے بھری کار حادثہ کا شکار، پانچ افراد کی موقع پر ہی موت، تین زخمی
مہاراج گنج: باراتیوں سے بھری کار حادثہ کا شکار، پانچ افراد کی موقع پر ہی موت، تین زخمی

پولیس کے مطابق مہاراج گنج کے فریندا علاقے کے لیجار مہادیوا ٹولا لیلا چھاپر سے ایک بارات کیمپئر گنج علاقے کے ایک گاؤں میں جا رہی تھی۔ رات 12 بجے کے بعد کہریا کے پاس فریندا کی جانب سے آنے والے ٹرک سے کار کی زور دار ٹکر ہو گئی۔

مہاراج گنج: اترپردیش میں مہاراج گنج کے فریندا – مہاراج گنج روٹ پر کرہیہ کے پاس ہائی وے پر پیر کی دیر رات باراتیوں سے بھری کار کی سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں کار سوار پانچ باراتیوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور سنگین طور پر تین افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کی حالت سنگین ہونے کے پیش نظر گورکھپور میڈیکل کالج بھیج دیا گیا۔

پولیس نے آج یہاں کہا کہ مہاراج گنج کے فریندا علاقے کے لیجار مہادیوا ٹولا لیلا چھاپر سے ایک بارات کیمپئر گنج علاقے کے ایک گاؤں میں جا رہی تھی۔ رات 12 بجے کے بعد کہریا کے پاس فریندا کی جانب سے آنے والے ٹرک سے کار کی زور دار ٹکر ہو گئی۔

حادثے میں متھلیش، سُگریو، سُدیش کمار اور راجو کی موقع پر موت ہو گئی۔ وہیں ابھیشیک نے اسپتال لے جاتے وقت راستے میں دم توڑ دیا۔ شیلیش، کرشن مُراری اور ایک دیگر کو ایک اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

ہما قریشی دہلی میں 100 بیڈ کا کووڈ اسپتال بنوائیں گی، عوام سے کی ڈونیٹ کرنے کی اپیل

0
ہما قریشی دہلی میں 100 بیڈ کا کووڈ اسپتال بنوائیں گی، عوام سے کی ڈونیٹ کرنے کی اپیل
ہما قریشی دہلی میں 100 بیڈ کا کووڈ اسپتال بنوائیں گی، عوام سے کی ڈونیٹ کرنے کی اپیل

بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کورونا وبا کے دوران لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئیں ہیں اور وہ دہلی میں 100 بستروں پر مشتمل ایک کوڈ ہسپتال بنانے جا رہی ہیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرکے عوام سے ڈونیٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ ہما قریشی کورونا وبا کے وقت عوام کی مدد کے لیے آگے آئی ہیں اور وہ دہلی میں 100 بیڈ کا کووڈ اسپتال بنوانے جا رہی ہیں۔

کورونا وبا سے پورے ملک میں ہاہاکار مچا ہوا ہے۔ اس مشکل وقت میں بالی ووڈ اور ٹی وی انڈسٹری کے فنکار مدد کے لیے آگے آ رہے ہیں۔ ہما قریشی بھی عوام کی مدد کے لیے آگے آئی ہیں۔ ہما این جی او کے ساتھ مل کر دہلی میں 100 بیڈ کی کووڈ میڈیکل فیسیلٹی بنوائیں گی۔

ہما قریشی نے گلوبل چائلڈ رائٹس آرگنائزیشن ’سیو دی چلڈرن‘ کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ اس ادارے کے ساتھ ہما دہلی میں ایک عارضی اسپتال بنانے میں سرگرم ہیں۔  اس عارضی اسپتال میں 100 بیڈ اور ایک آکسیجن پلانٹ ہوگا۔ اس پروجیکٹ میں گھر پر علاج کروانے کووڈ-19 مریضوں کے لیے میڈیکل کٹ بھی دیے جائیں گے۔ اس میں ڈاکٹر کا کنسلٹیشن اور سائیکو سوشل تھیرپسٹ شامل ہے، جس سے مریض پوری طرح صحتیاب ہو سکے۔

عوام سے ڈونیٹ کرنے کی اپیل

ہما قریشی نے ایک ویڈیو شیئر کرکے عوام سے ڈونیٹ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ویڈیو میں ہما نے کہا، ’آپ سبھی کی طرح اس وبا کی دوسری لہر سے میں بھی تکلیف میں ہوں اور خوفزدہ ہوں۔ اب یہ ایک دوسرے کی مدد کرنے کا وقت ہے۔ میں نے ’سیو دی چلڈرن‘ سے ہاتھ ملایا ہے۔ جیسا کہ آپ سبھی کو معلوم ہے کہ دہلی میں میڈیکل سسٹم کے اوپر بہت بوجھ ہے۔ ہمارے دارالحکومت کو مدد کی ضرورت ہے۔

گذشتہ کچھ ہفتوں میں، ہم ’سیو دی چلڈرن‘ کے ساتھ مل کر خاص پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ ہم شہر میں 100 بیڈ کی ایک کووڈ میڈیکل فیسیلِٹی بنانے کا پلان کر رہے ہیں۔ اس ایمرجنسی میڈیکل فیسیلٹی میں تجربہ کار میڈیکل پروفیشنلس، دوائیں اور اس کا اپنا آکسیجن پلانٹ ہوگا جو مریض گھر پر ہیں، انھیں ہم ایک کووڈ کیئر کٹ کے ساتھ ٹیلی کنسلٹیشن اور کافی کچھ دیں گے۔ میں اور میرا خاندان ڈونیٹ کر چکا ہے لیکن ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔ ہر تعاون ایک زندگی بچائے گا اور کوئی ڈونیشن چھوٹی نہیں ہے۔ اس لیے پلیز، میں آپ سے ہماری اور ایک دوسرے کی مدد کی اپیل کرتی ہوں‘۔

اننت ناگ تصادم: 3 دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری

0
اننت ناگ تصادم: 3 دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری
اننت ناگ تصادم: 3 دہشت گرد ہلاک، آپریشن جاری

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ضلع کوکرناگ کے علاقے ویلو گاؤں میں دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین ایک جھڑپ میں تین نامعلوم دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے کے ویلو گاؤں میں منگل کی صبح دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شروع ہونے والے تصادم میں 3 عدم شناخت دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے کے ویلو گاؤں میں منگل کی صبح شروع ہونے والے تصادم میں تین عدم شناخت دہشت گرد یلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔

قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع اننت ناگ کے ویلو گاؤں میں منگل کی علی الصبح دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان تصادم چھڑ گیا ہے۔

برکینا فاسو میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران 20 دہشت گرد ہلاک، چار کیمپ تباہ

0
برکینا فاسو میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران 20 دہشت گرد ہلاک، چار کیمپ تباہ
برکینا فاسو میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران 20 دہشت گرد ہلاک، چار کیمپ تباہ

برکینا فاسو میں پانچ مئی سے چلائےجا رہے انسداد دہشت گردی آپریشن میں تقریباََ 20 دہشت گرد مارے گئے ہیں اور ان کے چار کیمپ تباہ ہوگئے ہیں۔

واگاڈوگو: برکینا فاسو میں انسداد دہشت گردی مہم کے تحت تقریباََ 20 دہشت گرد مارے گئے اور 4 دہشت گرد کیمپ تباہ ہو گئے۔

برکینا فاسو کی سرکاری نیوز ایجنسی اے آئی بی نے پیر کے روز یہ اطلا ع دی۔  ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پانچ مئی سے چلائےجا رہے انسداد دہشت گردی آپریشن میں تقریباََ 20 دہشت گرد مارے گئے ہیں اور ان کے چار کیمپ تباہ ہوگئے ہیں۔

فوج نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف ملک کے شمالی اور ساحلی خطے میں ہاؤنے، جس کا مطلب مقامی زبان میں وقار ہے، نام سے آپریش چلایا جا رہا ہے۔  رپورٹ میں بتایا گیا ’’تقریبا 20 دہشت گرد مارے گئے، چار کیمپ تباہ اور مختلف آلات ضبط کئے گئے ہیں‘‘۔

 

بیت المقدس: مسجد اقصی پر اسرائیلی فورسز کے تازہ حملے میں 50 سے زیادہ فلسطینی زخمی، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

0
بیت المقدس: مسجد اقصی پر اسرائیلی فورسز کے تازہ حملے میں 50 سے زیادہ فلسطینی زخمی، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
بیت المقدس: مسجد اقصی پر اسرائیلی فورسز کے تازہ حملے میں 50 سے زیادہ فلسطینی زخمی، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

عالمی برادری اور مسلم ملکوں کے تشدد روکنے کی اپیل کے باوجود بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے مابین ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب دوبارہ جھڑپیں شروع ہوگئیں ہیں جس کے نتیجے میں مزید 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

یروشیلم: عالمی برادری اور مسلم ملکوں کے تشدد روکنے کی اپیل کے باوجود مسلمانوں کے لئے نہایت مقدس بیت المقدس میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دوبارہ جھڑپیں شروع ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں مزید 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بیت المقدس میں ایک مقامی طبی کارکن نے بتایا کہ القدس میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تازہ جھڑپوں کے بعد کے اسرائیلی پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔

ماہِ رمضان میں اسلام کا تیسرا مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ تشدد کا مرکز بنا ہوا ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں‌ پر آنسوگیس کی شیلنگ، دھاتی گولیوں اور صوتی بموں کا استعمال

ہلال احمر فلسطین کے مطابق تازہ جھڑپوں میں القدس اور اس کے اطراف میں 53 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہلال احمر کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی شہریوں‌ پر آنسوگیس کی شیلنگ، دھاتی گولیوں اور صوتی بموں کا استعمال کیا گیا۔

فلسطین ریڈ کریسنٹ کے مطابق بیت المقدس میں مسجد اقصٰی کے قریب ایک مرتبہ پھر اسرائیلی فورسز کی پُرتشدد کارروائیوں کے نتیجے میں سیکڑوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ڈان میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ہلال احمر نے صحافیوں کو ایک مختصر بیان میں کہا کہ ‘حملوں میں سیکڑوں افراد زخمی ہیں’ اور ان میں سے 50 کو علاج کے لیے ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے مشرقی بیت المقدس پر قبضے کا سالانہ جشن

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے مشرقی بیت المقدس پر قبضے کا سالانہ جشن ‘یومِ یروشلم’ منانے پر قبل ہی علاقے میں کشیدگی جاری تھی۔ اسرائیل نے 1967 میں جنگ کے ذریعے مشرقی بیت المقدس اور اولڈ سٹی پر قبضہ کرلیا تھا جو یہودیوں اور مسیحیوں کے لیے مقدس مقامات ہیں۔

تناؤ کو دور کرنے کی کوشش میں اسرائیلی پولیس نے کہا کہ انہوں نے یہودی گروپوں پر ‘یوم یروشلم’ کے موقع پر بیت المقدس کے مقدس پلازہ کے دورے پر آنے کی پابندی عائد کردی ہے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی پولیس کی جانب سے ‘یوم یروشلم’ پر منعقد ہونے والے مارچ کا معین راستہ بھی تبدیل کردیا جائے گا جس میں ہزاروں یہودی نوجوان پرچم لہراتے ہوئے اولڈ سٹی کے دمشق گیٹ اور مسلم کوارٹر سے گزرتے ہیں۔

براہ راست ویڈیو میں دکھایا گیا کہ فلسطینی اور اسرائیلی پولیس کے مابین جھڑپیں ہوئی اور اسرائیلی پولیس نے نہتے فلسطینوں پر اسٹین گرینیڈ استعمال کیے۔ تاہم یہ جھڑپیں گزشتہ ہفتے کے آخر میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے مقابلے میں کم تھیں۔ تازہ جھڑپوں میں ہلاکتوں کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ انہوں نے امن قائم رکھنے کے لیے ہزاروں اسرائیلی افسران کو یروشلم کی گلیوں اور چھتوں پر تعینات کیا ہے۔

مشرقی بیت المقدس میں شیخ جرح کے پڑوس سے متعدد فلسطینی خاندانوں کو منصوبہ بندی کے تحت بے دخل کیے جانے پر بھی جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی سپریم کورٹ میں طویل عرصے سے جاری بے دخلی کے معاملے پر اتوار کو سماعت ہوئی تھی، یاد رہے کہ ایک ٹرائل کورٹ نے یہودی آباد کاروں کے حق میں فیصلہ سنایا تھا۔

تاہم فلسطینیوں نے فیصلے کی مخالفت کی تھی اور اس اقدام کو بیت المقدس سے بے دخل کرنے کی سازش قرار دیا تھا۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون نے اتوار کے روز اپنے اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات میں بیت المقدس کی صورتحال کے بارے میں ‘شدید خدشات’ کا اظہار کیا تھا۔

اقوام متحدہ کا اس صورتحال پر تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے بھی اتوار کے روز اس صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔

علاوہ ازیں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کے حملوں کے بعد فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنے کے تل ابیب کے منصوبوں کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں خصوصی عبادات کے لیے مسجد اقصیٰ کے قریب جمع ہونے سیکڑوں فلسطینیوں کو مسلسل دوسری رات بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 80 افراد زخمی ہوئے جن میں کم سن اور ایک سال کی عمر کا بچہ بھی شامل تھا۔ جبکہ 14 افراد کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اس سے قبل جمعہ کو مشرقی بیت المقدس میں رات کے وقت ہونے والی جھڑپ میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینی صحت ورکرز نے بتایا تھا کہ کم از کم 205 فلسطینی اور 17 اسرائیلی پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

پنچایت انتخابات کے بعد یوپی کے دیہی علاقوں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے: مایاوتی

0
پنچایت انتخابات کے بعد یوپی کے دیہی علاقوں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے: مایاوتی
پنچایت انتخابات کے بعد یوپی کے دیہی علاقوں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے: مایاوتی

مایاوتی نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں پنچایت انتخابات کے بعد دیہی علاقوں میں کورونا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کی روک تھام کے لئے جنگی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا ہے کہ اتر پردیش میں پنچایت انتخابات کے بعد دیہی علاقوں میں کورونا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کی روک تھام کے لئے جنگی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

محترمہ مایاوتی نے پیر کے روز یکے بعد دیگرے ٹویٹ کرکے یوپی کے گاؤں قصبوں میں کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کے تعلق سے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا ’’یوپی میں پنچایت انتخابات کے اختتام کے بعد، یہاں خاص طور پر چھوٹے قصبوں اور دیہی علاقوں میں کافی تیزی سے کورونا وبا کے پھیلنے کی دل دہلانے والی خبریں آرہی ہیں۔ لوگ کافی دہشت میں ہیں۔ اس کی روک تھام کے لئے حکومت کو جنگی سطح پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

بی ایس پی سربراہ نے کہا ’’ساتھ ہی، ابھی حال ہی میں ملک کی جن ریاستوں میں اسمبلی کے عام انتخابات ختم ہوگئے ہیں، وہاں کے شہروں کے ساتھ ساتھ گاؤں میں بھی کورونا وبا کا قہر کافی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ وہاں کی ریاستی حکومتوں کو بھی اس جانب خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، بی ایس پی کا یہ مشورہ ہے۔

انہوں نے کہا ’’سپریم کورٹ نے حال ہی میں ریاستوں کو کورونا کے علاج کے لئے آکسیجن وغیرہ کی تقسیم اور سپلائی سے متعلق اپنے فیصلے میں مرکزی حکومت کو جو قدم اٹھانے کی خصوصی ہدایت دی ہیں حکومت اس پر جلد ہی مکمل طور پر ضرور عمل کرے تو یہ بہتر ہوگا‘‘۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک بار پھر بلند ترین سطح پر

0
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک بار پھر بلند ترین سطح پر
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک بار پھر بلند ترین سطح پر

پیر کے روز دو دن بعد پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک نئی اونچائی پر آگئیں۔ دہلی میں آج پٹرول 26 پیسے مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت 91.53 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ڈیزل میں 33 پیسے کا اضافہ ہو کر پہلی مرتبہ 82 روپے سے تجاوز کرگیا۔

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں دو دن بعد پیر کے روز ایک مرتبہ پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 26 پیسے مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت 91.53 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ڈیزل میں 33 پیسے کا اضافہ ہو کر پہلی مرتبہ 82 روپے سے تجاوز کرگیا۔ آج ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 82.06 روپے رہی۔

گزشتہ 4 مئی سے دہلی میں پٹرول 1.13 روپے اور ڈیزل میں 1.33 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ ممبئی اور کولکتہ میں پٹرول کی قیمت میں 25۔25 پیسے اور چنئی میں 23 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 97.86 روپے، چنئی میں 93.38 روپے اور کولکاتہ میں 91.66 روپے ہوگئی ہے۔

ممبئی میں ڈیزل کی قیمت میں 33 پیسے اضافے کے ساتھ 89.17 روپے، چنئی میں 31 پیسے بڑھ کر 86.96 روپے اور کولکتہ میں 33 پیسے بڑھ کر 84.90 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہرروز صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہو جاتی ہیں ۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:

شہر ۔۔۔۔۔۔ پیٹرول ۔۔۔۔۔۔۔ ڈیزل

دہلی ——91.53 ——— 82.06
ممبئی ——97.86 ——— 89.17
چنئی ——93.38 ——— 86.96
کولکاتا ——91.66 ——— 84.90

راجستھان میں آج سے 24 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ، وزیر اعلی کی لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل

0
راجستھان میں 24 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ، لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل
راجستھان میں 24 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ، لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل

عالمی مہاماری کورونا کی دوسری لہر کا سلسلہ توڑنے کے لئے راجستھان میں آج صبح 5 بجے سے 24 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا ہے۔ اس دوران، ہنگامی اور ضروری خدمات، میڈیکل، دودھ اور دیگر ضروری خدمات کے لئے رعایت رہے گی۔

جے پور: راجستھان میں عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کی چین توڑنے کے لئے آج صبح پانچ بجے سے لے کر چوبیس مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ ہوگیا ہے۔

اس مدت کے دوران، ہنگامی اور ضروری خدمات، میڈیکل، دودھ اور دیگر ضروری خدمات کے لئے رعایت رہے گی۔ قبل ازیں، وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ ریاست بھر میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ ریاست کے عوام کی زندگی کی حفاظت کے لئے لاک ڈاؤن کا اثر پہلے دن سے گاؤں ڈھانی تک نظر آنا چاہئے۔ اس میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جانی چاہئے۔ جو بھی شخص رہنما ہدایات کی خلاف ورزی کرے، اس کے خلاف سختی سے کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جانچ، علاج، ویکسینیشن اور وسائل میں توسیع کے لئے تمام کوششوں کے ساتھ، حکومت انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرائے گی۔ اس کے بغیر، اس مہلک لہر کو روک پانا ممکن نہیں ہے۔

ریاست کے باشندے انتہائی سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ لاک ڈاؤن پر عمل کریں

انہوں نے اتوار کی رات وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر ویڈیو کانفرنسوں کے ذریعے کووڈ انفیکشن، لاک ڈاؤن اور وسائل کی دستیابی سمیت دیگر موضوعات پر ایک اعلی سطح کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد انہون نے کہا کہ کورونا انفیکشن شہروں کے ساتھ ساتھ گاؤں ڈھانی میں بھی پھیل رہا ہے۔ اس سے ہونے والی اموات کافی تشویشناک ہیں۔ ایسی صورتحال میں ریاست کے باشندے انتہائی سنجیدگی اور ذمہ داری کے ساتھ لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے پولیس فورس تھانہ اور چوکی کی سطح تک فلیگ مارچ کریں۔

وزیر اعلی نے محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ کے عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں سے آنے والے مریضوں کو ریفرل ٹرانسپورٹ کی مفت سہولت فراہم کرائیں۔ نیز نجی اسپتالوں میں مریضوں سے آکسیجن، بیڈ اور وینٹیلیٹر وغیرہ کی زیادہ قیمت وصول کرنے کے پیش نظر ان سہولیات کی قیمتوں کا عقلی اعتبار سے تعین کیا جائے۔