بدھ, مارچ 25, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 361

اے پی کے کڑپہ ضلع میں جلیٹن اسٹکس کے دھماکہ میں 9 مزدور ہلاک، دیگر 2 شدید زخمی

0
اے پی کے کڑپہ ضلع میں جلیٹن اسٹکس کے دھماکہ میں 9 مزدور ہلاک، دیگر 2 شدید زخمی
اے پی کے کڑپہ ضلع میں جلیٹن اسٹکس کے دھماکہ میں 9 مزدور ہلاک، دیگر 2 شدید زخمی

اے پی کے کڑپہ ضلع کے ماملی پلی گاؤں میں ہوئے جلیٹن اسٹکس کے دھماکے میں نو مزدور ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

حیدرآباد: اے پی کے ضلع کڑپہ کے ماملی پلی گاؤں میں ہوئے جلیٹن اسٹکس کے دھماکے میں 9 مزدور ہلاک اور دیگر دو شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا۔

پولیس نے کہا کہ بڑی تعداد میں جلیٹن اسٹکس بدویل سے گاڑی کے ذریعہ لائے گئے تھے تاکہ چونے کی اس کان میں دھماکہ کیا جاسکے۔ جب یہ جلیٹن اسٹکس گاڑی سے نکالے جا رہے تھے تو ان میں اچانک دھماکہ ہوگیا۔ اس دھماکہ کے وقت گاڑی میں سوار 9 مزدور ہلاک اور دیگر دو شدیدزخمی ہوگئے۔

دھماکہ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ لاشیں اڑ کر دور جا گریں اور گاڑی جس میں جلیٹن اسٹکس لائے گئے تھے دھماکہ کے نتیجہ میں لوہے کے اسکراپ میں تبدیل ہوگئی۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاشوں کی شناخت کے کام کا آغاز کردیا۔

اسی دوران وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس واقعہ کے سلسلہ میں عہدیداروں سے تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔ سابق وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈو نے بھی اس واقعہ میں ہلاکتوں پر گہرے صدمہ اور دکھ کا اظہار کیا۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت کورونا سے متاثر

0
بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت کورونا سے متاثر

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ کنگنا نے اس کا انکشاف اپنے انسٹاگرام پیج پر کیا۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت کے ہفتے کے روز کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

کنگنا نے انسٹاگرام پر اپنے پیج میں یہ انکشاف کیا ہے۔

کنگنا نے لکھا ’’میں گزشتہ کچھ دنوں سے کافی تھکان اور کمزوری محسوس کررہی تھی۔ میری آنکھوں میں ہلکی جلن بھی ہو رہی تھی۔ ہماچل جانے سے قبل میں نے کل کورونا جانچ کرائی۔ آج موصولہ رپورٹ میں میرے مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ میں نے خود کو قرنطین کر لیا ہے‘‘۔

انہوں نے مزید لکھا ’’اب مجھے پتہ چل گیا ہے اور میں اسے ختم کردوں گی۔ آپ لوگ اسے اپنے آپ پرمسلط نہ ہونے دیں۔ آپ اس سے ڈریں گے تو یہ آپ کو ڈرائے گا۔ چلو اس کورونا وائرس کو ہراتے ہیں۔ یہ کچھ اور نہیں ایک فلو ہے، جو خوب طاقت ملنے پر لوگوں کو ڈرا رہا ہے۔ ہرہر مہا دیو‘‘۔

کورونا کی دوسری لہر: تین دن سے چار لاکھ سے زائد یومیہ کیسز

0
کورونا کی دوسری لہر: تین دن سے چار لاکھ سے زائد یومیہ کیسز
کورونا کی دوسری لہر: تین دن سے چار لاکھ سے زائد یومیہ کیسز

ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے درمیان گزشتہ تین دنوں میں چار لاکھ سے زائد یومیہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 4،01،078 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 676 ہوگئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے درمیان گزشتہ تین دنوں میں چار لاکھ سے زائد یومیہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ وہیں 24 گھنٹوں میں اس وبا سے چار ہزار سے زیادہ مریضوں کی موت ہو گئی، تاہم 3.18 لاکھ افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

اس دوران جمعہ کے روز 22 لاکھ 97 ہزار 257 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 16 کروڑ 73 لاکھ، 46 ہزار 544 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 4،01،078 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار 676 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 6 مئی کو 4.12 لاکھ اور 7 مئی کو 4.14 لاکھ سے زائد کیسز درج کئے گئے تھے۔

فعال کیسز میں مسلسل اضافہ

فعال کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے اب ان کی تعداد بڑھ کر 37 لاکھ 23 ہزار 446 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 18 ہزار 609 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ 79 لاکھ 30 ہزار 960 ہو گئی ہے۔ اسی دوران 4187 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 38 ہزار 270 ہوگئی۔ ملک میں شفایابی کی شرح کم ہو کر81.90 فیصد اورایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 17.01 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ شرح اموات اب بھی 1.09 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز میں کمی

مہاراشٹر میں گذشتہ چار دنوں کے دوران ایکٹو کیسز میں کمی آنے کے بعد ان کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں ایکٹو کیسز 15،738 بڑھ کر 6،57،019 ہو گئے۔ اس دوران ریاست میں مزید 37،386 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 42،65،326 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 898 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 74،413 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں ایکٹو کیسز 11،744 بڑھ کر 4،02،997 ہو گئے اور 26،662 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 14،16،177 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 54 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 5682 ہے۔

کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 19،566 بڑھے ہیں اور ان کی تعداد 5،36،661 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17،804 ہوگئی ہے اور اب تک 12،84،420 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دارالحکومت میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں اضافہ

کورونا کی دوسری لہر کے درمیان قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے ایکٹو کیسز 406 بڑھے ہیں اور ان کی تعداد 91،035 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 341 مریضوں کی موت کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 18،739 ہوگئی ہے۔ جبکہ 11،83،093 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔

تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 2543 کم ہوکر 71،308 ہو گئے جبکہ 2666 افراد کی موت ہو گئی۔ وہیں4،13،225 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 4366 بڑھ کر 1،86،695 ہو گئے۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 10،50،160 ہو گئی ہے۔ وہیں 8519 افراد کی اس وباسے موت ہوگئی ہے۔ تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز 3887 بڑھ کر 1،35،355 ہو گئے اور اب تک 15،171 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 11،73،439 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5726 ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں اور اب ان کی تعداد 2،54،118 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 14،873 مریضوں کی موت ہو گئی ہے اور 11،84،688 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز 204 کم ہو کر 1،31،041 ہو گئے ہیں، جبکہ 6،88،918 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔ وہیں مزید 208 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 10،158 ہوگئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں ایکٹو کیسز 6809 بڑھ کر 94،423 ہوگئے ہیں اور اب تک 5،47،447 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا سے 6244 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

پنجاب اور ہریانہ میں فعال کیسز میں اضافہ

پنجاب میں ایکٹو کیسز 3156 بڑھ کر 69،724 ہو گئے ہیں۔ اس وباسے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3،44،779 ہوگئی ہے جبکہ 10،144 مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔  گجرات میں ایکٹو کیسز 1140 کم ہو کر 1،46،385 ہو گئے ہیں اور اب تک 8154 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5،03،497 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ہریانہ میں ایکٹو کیسز 121 بڑھ کر 1،15،963 ہو گئے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 5299 افراد کی موت ہو گئی اور اب تک 4،66،420 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔

مغربی بنگال میں ایکٹو کیسز 1324 بڑھ کر 1،324،098 ہو گئے اور اس وبا سے 12،076 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 8،18،108 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں ایکٹو کیسز 85 کم ہو کر 1،15،067 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 3139 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے جبکہ 4،49،063 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا وبا سے اب تک راجستھان میں 5346، جھارکھنڈ میں 3615، اتراکھنڈ میں 3430، جموں و کشمیر میں 2612، ہماچل پردیش میں 219، آسام میں 1793، گوا میں 1557، پڈوچیری میں 920، چندی گڑھ میں 549، منی پور 449، تریپورہ میں 405، میگھالیہ میں 199، سکم میں 160، لداخ میں 152، ناگالینڈ میں 122، اروناچل پردیش میں 72، میزورم میں 60، لکشدیپ میں نو اور دادار نگر حویلی اور دمن ودیو میں چار افراد کی موت ہو ئی ہے۔

شیوراج نے مدھیہ پردیش میں کورونا کی صورتحال سے وزیر اعظم کو آگاہ کرایا

0
شیوراج نے مدھیہ پردیش میں کورونا کی صورتحال سے وزیر اعظم کو آگاہ کرایا
شیوراج نے مدھیہ پردیش میں کورونا کی صورتحال سے وزیر اعظم کو آگاہ کرایا

چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان، جو مدھیہ پردیش میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ریاست کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

بھوپال: مدھیہ پردیش میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کی کوششوں میں مصروف حکومت کے سربراہ شیوراج سنگھ چوہان نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کرکے ریاست کی صورتحال سے آگاہ کرایا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر چوہان نے ٹیلیفون پر مودی سے بات چیت کی اور کورونا کی وجہ سے موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا۔ ذرائع کے مطابق مسٹر مودی نے ریاستی حکومت کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی جانب سے وزیر اعلی کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ مسٹر چوہان نے مسٹر مودی کو بتایا کہ ریاست میں کورونا انفیکشن کی شرح کم ہو رہی ہے۔ صحتیاب ہونے والوں کی شرح بڑھنے کے بارے میں بھی وزیر اعظم کو جانکاری دی۔

مسٹر چوہان نے کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کو روکنے کے لئے حالیہ ریاستی حکومت کی جانب سے کی گئی کوششوں کے بارے میں بتایا۔ کِل کورونا مہم، کورونا کرفیو، کورونا رضاکاروں، آئیسولیشن سینٹر، کووڈ سینٹر، عارضی اسپتالوں کی تعمیر اور اس سے وابستہ دیگر متعلقہ معلومات کا بھی مسٹر چوہان نے اشتراک کیا۔

عید الفطر کے بعد طالبان تین دن تک جنگ بندی کرے گا

0
عید الفطر کے بعد طالبان تین دن تک جنگ بندی کرے گا
عید الفطر کے بعد طالبان تین دن تک جنگ بندی کرے گا

طالبان اپنے دہشت گردوں کو رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر عید الفطر کے بعد تین دن تک لڑائی نہ کرنے کے لئے کہے گا۔

کابل: افغانستان میں طالبان نے رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام پر عید الفطر کے بعد تین دن تک جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کے قریبی ذرائع نے یہ معلومات دی۔

ذرائع کے مطابق طالبان اپنے دہشت گردوں کو عید الفطر کے بعد تین دن تک لڑائی نہ کرنے کے لئے کہے گا۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے نمائندوں کے مابین جاری امن مذاکرات کے باوجود پرتشدد جھڑپیں اور بم دھماکوں کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔

پٹرول – ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، ممبئی میں پٹرول 97.61 روپے فی لیٹر

0
پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، ممبئی میں پٹرول 97.61 روپے فی لیٹر
پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، ممبئی میں پٹرول 97.61 روپے فی لیٹر

مسلسل چوتھا روز پٹرول – ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ آج، ان کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ چار دن میں پٹرول 87 پیسے اور ڈیزل میں ایک روپیہ اضافہ ہوا ہے۔ انتخابی نتائج کے بعد چار مئی سے دونوں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔

نئی دہلی: ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
پٹرول کی قیمتوں میں 28 پیسے اور ڈیزل 33 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ یہ مسلسل چوتھا روز ہے جب دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ آج ان کی قیمت اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ چار دنوں کے دوران پٹرول 87 پیسے اور ڈیزل ایک روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں جمعہ کو پٹرول 28 پیسے اضافے کے ساتھ 91.27 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت 31 پیسے بڑھ کر 81.73 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

انتخابی نتائج کے بعد سے دونوں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

گزشتہ سطح ریکارڈ 27 فروری سے 23 مارچ 2021 تک رہا تھا۔ اس کے بعد چار ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوران چار دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کٹوتی کی گئی تھی جبکہ بقیہ دن قیمتیں مستحکم رکھی گئی تھیں۔

انتخابی نتائج کے بعد چار مئی سے دونوں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔

ممبئی اور کولکاتہ میں آج پٹرول 27-27 پیسے اور چنئی میں 25 پیسے مہنگا ہو ا ہے۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 97.61 روپے، چنئی میں 93.15 روپے اور کولکاتہ میں 91.41 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے۔

ممبئی میں ڈیزل کی قیمت میں 33 پیسے، چنئی میں 30 پیسے اور کولکاتہ میں 31 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں ڈیزل کی قیمت 88.82 روپے، چنئی میں 86.65 روپے اور کولکتہ میں 84.57 روپے فی لیٹر ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں نافذ ہوتی ہیں۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں

شہر ———   پیٹرول ——— ڈیزل

دہلی ———  91.27 ——81.73
ممبئی ———97.61 —— 88.82
چنئی ———93.15 ——86.65
کولکتہ ———91.41 ——84.57

راجستھان میں عالمی مہاماری کے پیش نظر 10 سے 24 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ

0
راجستھان میں عالمی مہاماری کے پیش نظر 10 سے 24 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ
راجستھان میں عالمی مہاماری کے پیش نظر 10 سے 24 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ

راجستھان میں بڑھتی ہوئی عالمی مہاماری کورونا کی دوسری لہر کو توڑنے کے لئے، حکومت نے 10 سے 24 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جے پور: راجستھان میں بڑھتی عالمی مہاماری کورونا کی دوسری لہر کی کڑی کو توڑنے کے لیے حکومت نے 10 سے 24 مئی تک سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ اشوک گہلوت کی صدارت میں جمعرات کی رات ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ہوئی کابینیہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

ریاست میں 10 مئی صبح پانچ بجے سے 24 مئی صبح پانچ بجے تک یہ لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ شادی کی تقریب بھی 31 مئی تک نہیں ہوگی۔ اس دوران ہر طرح کے مذہبی مقامات بند رہیں گے۔ گاؤں میں منریگا کے کام بھی بند رہیں گے۔

اس دوران نجی اور روڈویز بسوں کو بھی بند کیا جائے گا۔ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں آمد و رفت بند رہے گی۔ گھر پر شادی کرنے کی اجازت ہوگی لیکن 11 سے زیادہ مہمانوں کی اجازت نہیں۔ کورٹ میرج کی اجازت بھی ہوگی۔ شادی کی جگہ مالکوں، ٹینٹ کاروباریوں، کیٹرنگ چلانے والوں اور بینڈ-باجا والوں وغیرہ کو ایڈوانس بکنگ کی رقم لوٹانا ہوگی یا بعد میں انعقاد ہونے پر شامل کرنا ہوگی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے سخت لاک ڈاؤن کی گائڈ لائن بھی جاری

محکمہ داخلہ نے سخت لاک ڈاؤن کی گائڈ لائن بھی جاری کردی۔ نئی گائڈ لائن میں پہلے سے جاری پابندیوں کو جاری رکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگائی گئی ہے۔ 17 مئی تک کے لیے پہلے سے جاری پابندیوں کو جاری رکھا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوارن بس، ٹیکسی بند رہیں گی۔ بازار بند رہیں گے۔

لاک ڈاؤن میں پہلے کی طرح پھل، سبزی، دودھ، کرانہ جیسی عام ضرورت کی چیزیں ملتی رہیں گی۔ ان کے کھلنے اور بند رہنے کا وقت پہلے کی طرح ہی رہے گا۔
میڈیکل خدمات کے علاوہ ہر طرح کے پرائیویٹ اور سرکاری ٹرانسپورٹ کے وسائل-بس، جیپ وغیرہ پوری طرح بند رہیں گے۔ بارات کے لیے بس، آٹو، ٹیمپو، جیپ وغیرہ کی اجازت نہیں ہوگی۔

ہر طرح کی آمد و رفت پر پابندی

میڈیکل، ایمرجنسی خدمات اور پرمیٹیڈ کٹیگری کو چھوڑ کر ایک ضلع سے دوسرے ضلع، ایک شہر سے دوسرے شہر، شہر سے گاؤں، گاؤں سے شہر اور ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں میں ہر طرح کی آمد و رفت پر پابندی رہے گا۔

صنعتوں اور تعمیرات سے متعلق تمام یونٹس میں کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ مزدوروں کو آئی کارڈ جاری کرنے ہوں گے۔ صنعتوں میں اہلکاروں کو لانے لے جانے کے لیے بس کی اجازت، پاس جاری ہوں گے۔ صنعتوں میں مینوفیکچرنگ یونٹس میں مزدوروں کو لانے لے جانے کے لیے خصوصی بسوں کو چلانے کی اجازت ہوگی۔

مزدوروں کے پاس جاری ہوں گے۔ ان اداروں کو مزدوروں کے پاس کے لیے مجاز شخص کے دستخط اور تفصیلات، اسپیشل بس نمبر، ڈرائیور کا نام ضلع کلیکٹر دفتر میں دینے ہوں گے۔

دہلی میں کورونا انفیکشن کے 19133 نئے معاملے، 335 اموات

0
دہلی میں کورونا انفیکشن کے 19133 نئے معاملے، 335 اموات
دہلی میں کورونا انفیکشن کے 19133 نئے معاملے، 335 اموات

دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کے نئے معاملوں سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کو مجموعی طور سے 12،73،035 ہوگئی ہے۔ مزید 335 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 18،398 ہوگئی ہے۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں جمعرات کو کورونا انفیکشن کے 19،133 نئے معاملے رپورٹ ہوئے جبکہ 335 ​​افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔

دارالحکومت میں کورونا وائرس انفیکشن کے نئے معاملوں سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کو مجموعی طور سے 12،73،035 ہوگئی ہے۔ مزید 335 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 18،398 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل بدھ کو دہلی میں کورونا کے 20،960 نئےمعاملے اور 311 مزید افراد کی موت ہوئی تھی۔

دہلی میں پوزیٹو آنے کی شرح 24.29 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ 18 دنوں میں یہ پہلا موقع ہے جب یہ شرح 25 فیصد سے نیچے آئی ہے۔ گذشتہ روز دارالحکومت میں کم از کم 78،780 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 20،028 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے اور انہیں اسپتال سے چھٹی دی گئی۔ دارالحکومت میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 16،64،008 ہوگئی ہے۔

اس وقت شہر میں کورنٹائن میں 50،562 کووڈ مریض ہیں۔ فعال معاملوں کی تعداد 90،629 ہوگئی ہے۔ دارالحکومت میں کنٹیمنٹ زون کی تعداد بڑھ کر 49،123 ہوگئی ہے۔

اس دوران حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68،025 افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے۔ جن میں سے 56،857 کو کورونا کی پہلی ویکسین دی گئی جبکہ 11،348 کو دوسری خوراک دی گئی۔ قومی دارالحکومت میں اب تک 35،52،037 افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

15 مئی تک مدھیہ پردیش میں کورونا کرفیو، دیہی علاقوں میں پھیل رہا ہے کورونا

0
15 مئی تک مدھیہ پردیش میں کورونا کرفیو، دیہی علاقوں میں پھیل رہا ہے کورونا
15 مئی تک مدھیہ پردیش میں کورونا کرفیو، دیہی علاقوں میں پھیل رہا ہے کورونا

مدھیہ پردیش میں کورونا کی دوسری لہر سے پیدا ہوئی صورتحال بڑی حد تک قابو میں آگئی ہے۔ لیکن اس پر مکمل طور پر قابو پانے کے لئے پوری ریاست میں 15 مئی تک کورونا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے سبب پیدا شدہ صورتحال کافی حد تک کنٹرول میں آئی ہے۔ لیکن اس پر مکمل قابو پانے کے لیے پورے ریاست میں 15 مئی تک کورونا کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مسٹر چوہان نے یہاں ’کِل کورونا 2 مہم‘ کے سلسلے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاست کے مختلف عوامی نمائندوں، افسران اور فیلڈ عملے سے خطاب کیا۔

وزیراعلیٰ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ اس بار کورونا وائرس گاؤں تک میں پھیل گیا ہے۔ اس وائرس کی چین کو توڑنا ہوگا اور اس کے لیے 15 مئی تک مکمل مدھیہ پردیش میں کرفیو رہے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام عوامی نمائندے، انتظامی عملے کے ساتھ مل کر گاؤں گاؤں تک پہنچیں اور کورونا مریضوں کی شناخت کرکے ان کے گھروں کو چھوٹے چھوٹے علاقے کے طور پر بنائے۔ اس کے ساتھ ہی متعلقہ مریض کا فوراً علاج شروع کیا جائے۔ یہ کام تمام گاؤں کے ساتھ ہی چھوٹے قصبوں اور شہروں میں بھی کیا جائے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کرنے کے بعد ہم ریاست میں کورونا کی چین کو توڑ کر اس پر مؤثر ڈھنگ سے قابو پا سکتے ہیں۔

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے تعلق سے بائیڈن کے فیصلے کی دو تہائی امریکیوں نے حمایت کی

0
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے تعلق سے بائیڈن کے فیصلے کی دو تہائی امریکیوں نے حمایت کی
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے تعلق سے بائیڈن کے فیصلے کی دو تہائی امریکیوں نے حمایت کی

امریکی صدر جو بائیڈن کے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے فیصلے کی ملک کی دو تہائی آبادی نے حمایت کی۔ چارلس کوچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک سروے میں ان حقائق کا انکشاف ہوا ہے۔

واشنگٹن: افغانستان میں تعینات امریکی افواج کے انخلا کے تعلق سے امریکی صدر جو بائیڈن کے فیصلے کی ملک کے دوتہائی آبادی نے حمایت کی ہے۔ چارلس کوچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک سروے میں ان حقائق کا انکشاف ہوا ہے۔

اگلے ستمبر تک، عام لوگوں سے امریکی فوجوں کے انخلا کے بارے میں رائے طلب کی گئی تھی۔ جس میں 66 فیصد نے جواب دیا اور وہ مضبوطی سے یا کسی حد تک اس کی حمایت کرتے ہیں۔

اڑتیس فیصد فوجی خاندانوں کے لوگوں اور بزرگ شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں تعینات امریکی افواج کے انخلا کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ جبکہ تیس فیصد نے کچھ حد تک حمایت کا اظہار کیا ہے۔