منگل, مئی 12, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 358

عالمی برادری کی اپیل کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، اب تک 237 فلسطینی شہید اور 1300 سے زائد زخمی

0
عالمی برادری کی اپیل کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، اب تک 237 فلسطینی شہید اور 1300 سے زائد زخمی
عالمی برادری کی اپیل کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، اب تک 237 فلسطینی شہید اور 1300 سے زائد زخمی

عالمی برادری کی اپیل کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے دوسرے ہفتے میں بھی جاری ہے جس میں اب تک 237 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ شہدا میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں 12 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

غزہ: عالمی برادری، امریکہ اور اسلامی ملکوں کی بار بار جنگ بندی کی اپیلوں کے باوجود فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس سے اب تک 237 فلسطینی شہید اور 1300 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ جب کہ حماس کے راکٹ حملے میں 12 اسرائیلی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملے دوسرے ہفتے میں جاری ہے جس میں اب تک 237 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ شہدا میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں 12 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔

العربیہ کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی پٹی کی بجلی بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسلحہ اور گولہ بارود ذخیرہ کرنے کے لیے بنائی گئی سرنگوں پر تباہ کرنے کا عمل پہلی ترجیح کے طور پر جاری رہے۔

نیتن یاہو کی فلسطینیوں کے راکٹ حملوں کے سخت جواب دینے کی دھمکی

اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں دو اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد سخت جواب دینے کی دھمکی دی ہے۔ جنوبی اسرائیل میں یہودی کالونیوں کی قیادت سے ملاقات میں نیتن یاھو نے کہا کہ غزہ میں انتہا پسندوں کے خلاف کارروائی مزید کئی روز جاری رہے گی۔

درایں اثنا امریکی وزیر خارجہ لائڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب بینی گینٹز سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے غزہ میں تشدد کا سلسلہ فوری روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بے گناہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی ہلاکتیں ناقابل قبول ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ کوئی شخص یا جگہ ہمارے حملوں سے محفوظ نہیں۔ ہمارے پاس غزہ میں کئی اہداف ہیں اور ہم ہر ہدف کو نشانہ بنائیں گے۔

قبل ازیں منگل کو غزہ سے عسقلان کے علاقے میں داغے گئے راکٹ حملے میں دو اسرائیلی ہلاک اور کم سے کم 10 زخمی ہو گئے تھے۔

ہوائی مسافروں میں زبردست کمی، وزارت نے روزانہ کے اعداد و شمار کی اشاعت پر لگائی روک

0
ہوائی مسافروں میں زبردست کمی، وزارت نے روزانہ کے اعداد و شمار کی اشاعت پر لگائی روک
ہوائی مسافروں میں زبردست کمی، وزارت نے روزانہ کے اعداد و شمار کی اشاعت پر لگائی روک

کووڈ ۔ 19 وبائی بیماری کی دوسری لہر کے نتیجے میں ہوائی مسافروں میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد وزارت شہری ہوا بازی نے اپنی ویب سائٹ پر روزانہ کے اعداد و شمار کی اشاعت روک دی ہے۔

نئی دہلی: کووڈ ۔ 19 وبائی بیماری کی دوسری لہر کے نتیجے میں ہوائی مسافروں میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد وزارت شہری ہوا بازی نے اپنی ویب سائٹ پر روزانہ کے اعداد و شمار جاری کرنا بند کردیئے ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے ذریعہ منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس سال مارچ کے مقابلہ میں، اپریل میں گھریلو راستوں پر مسافروں کی تعداد 26.81 فیصد کم ہوکر 57.25 لاکھ رہ گئی۔ یہ تعداد اکتوبر 2020 کے بعد سب سے کم ہے۔ اس سال مارچ میں، 78.22 لاکھ افراد نے ہوائی سفر کیا۔

مئی میں اس تعداد میں مزید تیزی سے کمی کے بعد، شہری ہوا بازی کی وزارت نے مسافروں اور پروازوں کے لئے روزانہ کے اعداد و شمار جاری کرنا بند کردیئے ہیں۔  حتمی اعداد و شمار 14 مئی تک کے دستیاب ہیں، جب ایک ہی دن میں 54،181 مسافر 825 پروازوں میں سوار ہوئے۔ یہ اپریل کے روزانہ اوسط سے 72 فیصد کم ہے۔

عام طور پر اپریل اور مئی میں ہوائی مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے کیونکہ اسکولوں کالجوں میں بچوں کی تعطیلات کے باعث بچے کنبے کے ساتھ ملنے جاتے ہیں۔ لیکن اس سال، روایت کے برخلاف، کووڈ ۔ 19 کی وجہ سے کمی واقع ہوئی ہے۔

اپریل میں وبا کے بھیانک شکل لیتے ہی 27 فیصد کمی

گذشتہ سال، ملک میں مسافروں کی باقاعدہ پروازیں 25 مارچ سے دو ماہ کے لئے مکمل طور پر بند کردی گئیں۔ اس کے بعد، 25 مئی 2020 سے گھریلو راستوں پر باقاعدہ پروازیں دوبارہ شروع کی گئیں۔ 2021 فروری تک ہر ماہ مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا۔ فروری میں یہ تعداد 78.27 لاکھ ہوگئی۔ مارچ میں وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے معمولی کمی کے ساتھ یہ تعداد 78.22 لاکھ ہوگئی۔ اپریل میں اس وبا کے بھیانک شکل لیتے ہی اس میں 27 فیصد کمی واقع ہوئی۔

ڈی جی سی اے کے اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال جنوری اور اپریل کے درمیان مسافروں کی تعداد میں 11.56 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس عرصے کے دوران دو کروڑ 91 لاکھ آٹھ ہزار افراد نے ہوائی سفر کیا جبکہ گذشتہ سال اسی عرصے میں یہ تعداد 3 کروڑ 29 لاکھ 12 ہزار تھی۔

جیسے جیسے وبا کے قہر میں اضافہ ہوتا گیا، پروازوں میں بھری ہوئی نشستوں کا تناسب، یعنی مسافروں کا لوڈ فیکٹر، بھی کم ہوا۔ اپریل میں لگاتار دوسرے مہینے تقریبا تمام ایئر لائنز کے مسافروں کے لوڈ فیکٹر (پی ایل ایف) میں کمی ہوئی۔

سستی ایئرلائن کمپنی اسپائس جیٹ میں سب سے زیادہ 70.8 فیصد پی ایل ایف تھا، یعنی اس کی 29 فیصد سے زیادہ نشستیں خالی تھیں۔ اس کا پی ایل ایف مارچ میں 76.5 فیصد تھا۔ گو ایئر کا پی ایل ایف 71.5 فیصد سے گھٹ کر 65.7 فیصد اور ایئر ایشیاء کا 65.1 فیصد سے کم ہوکر 64 فیصد رہ گیا۔ اسٹار ایئر کا پی ایل ایف 55.5 فیصد، وستارا کا 54.6 فیصد، انڈیگو کا 58.7 فیصد اور سرکاری ایئرلائن ایئر انڈیا 52 فیصد رہا۔ دوسری کمپنیوں کی نصف سے زیادہ نشستیں خالی تھیں۔

مختلف ہوائی کمپنیوں نے مسافروں کی کمی کی وجہ سے اپنی بہت سی پروازیں منسوخ کردیں۔ کل منسوخ شدہ پروازوں میں سے 76.9 فیصد تجارتی وجوہات کی بناء پر منسوخ کردی گئیں، کیوں کہ کمپنی کو لگتا ہے کہ وہ اس فلائٹ سے کافی کمائی نہیں کرے گی۔

بارہویں جماعت کے امتحانات کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر

0
بارہویں جماعت کے امتحانات کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
بارہویں جماعت کے امتحانات کیلئے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر

بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج گریڈنگ کی بنیاد پر اعلان کرنے کی اپیل کے برعکس کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک استاد نے امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

نئی دہلی: بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج گریڈنگ کی بنیاد پر اعلان کرنے کی اپیل کے برعکس کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک استاد نے امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

کیرالہ کے ریاضی کے استاد ٹونی جوزف نے اپنے وکیل جوز ابراہیم کے ذریعہ ایک مداخلتی عرضی دائر کرکے کہا ہے کہ وہ ایک استاد ہیں اور اپنے طلبہ کے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں۔

مداخلت کے درخواست گزار نے کہا ہے کہ بارہویں کلاس کا امتحان طلبہ کے کریئر کو ایک نئی جہت فراہم کرتا ہے۔ صرف یہی نہیں، اعلی تعلیمی اداروں میں داخلہ اس امتحان کے نتائج پر منحصر ہے۔ ایسی صورتحال میں امتحان کی منسوخی ان محنتی طلبہ کے ساتھ ناانصافی ہوگی جنہوں نے بورڈ امتحان کے لئے سخت محنت کی ہے۔

درخواست گزار نے کہا ہے کہ طلبہ اور اساتذہ کے علاوہ ماہرین تعلیم اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کا ایک بڑا طبقہ امتحانات کے انعقاد کے حق میں ہے۔ انہوں نے یہ تجویز بھی کی ہے کہ تین سے چار ماہ کی تاخیر سے ہی سہی، لیکن یہ امتحان لیا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سلسلے میں ممتا شرما کی ایک عرضی عدالت عظمی میں زیر التوا ہے، جس میں انہوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے بارہویں کے بورڈ امتحانات منسوخ کرنے اور داخلی گریڈنگ کی بنیاد پر اس کے نتیجے کا اعلان کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی ہے۔

سینسیکس 50 ہزار پوائنٹس، نفٹی 15 ہزار پوائنٹس کے پار

0
سینسیکس 50 ہزار پوائنٹس، نفٹی 15 ہزار پوائنٹس کے پار
سینسیکس 50 ہزار پوائنٹس، نفٹی 15 ہزار پوائنٹس کے پار

کووڈ ۔ 19 کے نئے معاملات میں جاری گراوٹ سے گھریلو شیئر بازاروں میں منگل کو مسلسل دوسرے دن زوردار خریداری نظر آئی۔ بازار میں شروع سے ہی تیزی رہی۔ بی ایس ای کا سینسیکس 50 ہزار پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 15،000 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ممبئی: کووڈ ۔ 19 کے نئے معاملات میں جاری گراوٹ سے گھریلو شیئر بازاروں میں منگل کو مسلسل دوسرے دن زوردار خریداری نظر آئی۔ بی ایس ای کا سینسیکس پچاس ہزار پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسنچج کا نفٹی پندرہ ہزار پوائنٹ کے پار بند ہوا۔

بازار میں شروع سے ہی تیزی رہی۔ سینسیکس 612.60 پوائنٹ یعنی 1.24 فیصد چڑھ کر 50,193.33 پوائنٹ پر پہنچ گیا جو اس کی 16 مارچ کے بعد کی اونچی سطح ہے۔ اس ہفتہ دو دن میں یہ 1500 پوائنٹ سے زیادہ کی چھلانگ لگا چکا ہے۔

چوطرفہ خریداری سے نفٹی بھی 184.95 پوائنٹ یعنی 1.24 فیصد کی سبقت کے ساتھ 15,108.10 پوائنٹ پر بند ہوا۔ یہ اس کی بھی دس مارچ کے بعد اونچی سطح ہے۔

درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے زیادہ اعتماد دکھایا۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 1.87 فیصد بڑھ کر 21,232.21 پوائنٹ پر اسمال کیپ 1.28 فیصد کی سبقت کے ساتھ 22,847.90 پوائنٹ پر رہا۔

کووڈ ۔ 19 کے نئے معاملے مسلسل دوسرے دن تین لاکھ سے کم

کووڈ ۔ 19 کے نئے معاملے مسلسل دوسرے دن تین لاکھ سے کم رہے۔ مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج صبح آٹھ بجے تک جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2,63,533 نئے معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ معاملے کم ہونے سے سرمایہ کاروں میں معیشت کے تئیں اعتماد پیدا ہوا ہے۔

مواصلات اور ایم ایم سی جی گروپوں کو چھوڑ کر دیگر گروپوں کی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے خریداری کی۔ سینسیکس کی 30 کمپنیوں میں سے 25 کے شیئر سبقت میں رہے۔ مہندرا اینڈ مہندرا میں 5.91 فیصد اور بجاج آٹو میں 5.17 فیصد کی تیزی رہی۔

بیرون ملک بیشتر اہم شیئر بازار سبز نشان میں رہے۔ ایشیا میں جاپان کا نکئی 2.09 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.42 فیصد، جنوبی کوریا کا کوسپی 1.23 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.32 فیصد کی سبقت میں رہا۔ یوروپ میں شروعاتی کاروبار میں برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.35 فیصد اور جرمنی کا ڈیکس 0.34 فیصد چمکا۔

ریاستی وزراء کی گرفتاری کے خلاف ممتا بنرجی ایکشن میں، سی بی آئی کے دفتر میں داخل ہوکر گرفتار کرنے کا دیا چیلنج

0
ریاستی وزراء کی گرفتاری کے خلاف ممتا بنرجی ایکشن میں، سی بی آئی کے دفتر میں داخل ہوکر گرفتار کرنے کا دیا چیلنج
ریاستی وزراء کی گرفتاری کے خلاف ممتا بنرجی ایکشن میں، سی بی آئی کے دفتر میں داخل ہوکر گرفتار کرنے کا دیا چیلنج

ریاستی وزراء کی گرفتاری سے برہم وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سی بی آئی کے دفتر پہنچ گئیں۔ افسران سے ملاقات کرکے کہا ہے نوٹس کے بغیر ان وزراء کی گرفتاری کیوں عمل میں آئی ہے۔ ناردا اسٹنگ آپریشن میں ملوث بی جے پی کے لیڈران مکل رائے اور شوبھندو ادھیکاری کی گرفتار ی کیوں نہیں کی گئی ہے۔

کلکتہ: مغربی بنگال حکومت کے دو سینئر وزرا سبرتو مکھرجی اور فرہاد حکیم کی سی بی آئی کے ذریعہ ناردا اسٹنگ معاملے میں گرفتاری سے برہم وزیرا علیٰ ممتا بنرجی سی بی آئی کے دفتر پہنچ گئیں۔ سی بی آئی کے افسران سے ملاقات کرکے کہا ہے نوٹس کے بغیر ان وزراء کی گرفتاری کیوں عمل میں آئی ہے۔ ناردا اسٹنگ آپریشن میں ملوث بی جے پی کے لیڈران مکل رائے اور شوبھندو ادھیکاری کی گرفتار ی کیوں نہیں کی گئی ہے۔ سی بی آئی نے مجھے گرفتار کیوں نہیں کیا ہے۔ اگر سی بی آئی غیر قانونی طریقے سے انہیں گرفتار کرسکتی ہے تو مجھے بھی گرفتار کرے۔

کلکتہ شہر میں واقع نظام پلس جہاں سی بی آئی کا دفتر ہے۔ ممتا بنرجی کے پہنچنے کے بعد بڑی تعداد میں ترنمول کانگریس کے کارکنان سی بی آئی کے دفتر کے باہر پہنچ گئے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے باوجود حالات دھماکہ خیز ہوگئے ہیں۔

2 مئی کو آئے بنگال اسمبلی انتخابات کے نتائج کے محض 15 دنوں بعد سی بی آئی نے آج ڈرامائی انداز میں ریاستی وزرا فرہاد حکیم اور سبرتو مکھرجی کی رہائش گاہ کا محاصرہ کرکے گرفتار کرلیا۔ گرفتاری سے قبل بڑی تعداد میں مرکزی فورسیس کے جوان ان کے گھروں کا محاصرہ کرلیا تھا۔ ان دونوں وزرا کے علاوہ ترنمول کانگریس کے ممبر اسمبلی مدن مترا اور سابق میئر شوبھن چٹرجی جنہو ں نے ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں چلے گئے تھے اور ٹکٹ نہیں ملنے پر بی جے پی چھوڑ دیا تھا کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

ممبران اسمبلی کے خلاف کارروائی کے لئے سی بی آئی نے اجازت نہیں لی

گورنر جگدیپ دھنکر نے گزشتہ ہفتے ہی ریاستی وزرا کے خلاف کارروائی کی منظوری دی تھی۔ جب کہ بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی نے کہا کہ ممبران اسمبلی کے خلاف کارروائی کے لئے سی بی آئی نے اجازت نہیں لی ہے۔ گورنر نے کہا کہ انھیں اجازت دینے کا اختیار ہے۔

2014 میں ناردا نیوز پورٹل کے سی ای او میتھوز سیموئل نے ایک صنعت کار کی حیثیت سے ترنمول کانگریس کے ایک درجن لیڈر جن میں کئی ریاستی وزرا، ممبران پارلیمنٹ اور ممبران اسمبلی سے ملاقات کرکے انہیں صنعت کھولنے کے نام پر رشوت دیتے ہوئے کیمرہ میں قید کرلیا تھا۔ یہ اسٹنگ آپریشن 2016 میں مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے عین قبل جاری کیا تھا۔ 2017 میں کلکتہ ہائی کورٹ نے سی بی آئی کو جانچ کی ہدایت دی تھی۔

ترنمول اور دیگر جماعتوں نے اٹھائے سی بی آئی کی اس کارروائی پر سوال

ترنمول اور دیگر جماعتوں نے سی بی آئی کی اس کارروائی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بنگال میں کورونا وائرس عروج پر ہے۔ فرہاد حکیم کلکتہ کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت کے اعتبار سے اہم کردار ادا کررہے ہیں کو بغیر نوٹس کے گرفتار کیسے کیا جا سکتا ہے۔

شوبھندو ادھیکاری جو اس وقت بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہیں کی گرفتاری نہیں ہونے پر بھی سوال اٹھائے جارہے ہیں۔ سی بی آئی نے صرف ترنمول کانگریس کے لیڈران کو ہی گرفتار کیوں کیا ہے۔ جب کہ شوبھندو ادھیکاری نے ناردا اسٹنگ آپریشن میں روپے لینے کا اقرار کیا تھا۔ اسی طرح مکل رائے کے خلا ف کارروائی نہیں کئے جانے پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔

جھانسی میں خوفناک سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک، چار زخمی

0
جھانسی میں خوفناک سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک، چار زخمی
جھانسی میں خوفناک سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک، چار زخمی

اترپردیش کے جھانسی کے ایرچ پولیس تھانہ علاقے کے کوٹرا مارگ پر کار اور دو بائیک کے مابین ٹکر میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

جھانسی: اترپردیش کے جھانسی کے ایرچ پولیس تھانہ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں پانچ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ہلاک شدگان میں ایک تین سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس نے پیر کے روز بتایا کہ اتوار کی رات ایرچ پولیس تھانہ علاقے کے کوٹرا مارگ پر کار اور دو بائیک کے مابین ٹکر میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین سالہ بچہ کرشنا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ گھنارام (60)، پریم چندر (40) اور دھرمیندر (28) کی موت ہوگئی۔ جبکہ ایک اور سندیپ جھانسی میڈیکل کالج میں علاج کے دوران چل بسا۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے چاروں افراد کو مردہ قرار دے دیا۔ جبکہ ایک شدید زخمی شخص کو جھانسی میڈیکل کالج میں علاج کے لئے بھیجا گیا تھا لیکن وہ بھی علاج کے دوران دم توڑ گیا۔

اس حادثے میں گلاب، پردیپ، کلپنا اور پردیومن زخمیوں میں شامل ہیں۔

اسٹیشن انچارج کے مطابق کچھ لوگ شادی کی ایک تقریب سے واپس آرہے تھے، جبکہ کچھ تریودیشی میں حصہ لینے کے بعد لوٹ رہے تھے۔

ناردا اسٹنگ آپریشن کیس میں ریاستی وزیر فرہاد حکیم گرفتار

0
ناردا اسٹنگ آپریشن کیس میں ریاستی وزیر فرہاد حکیم گرفتار
ناردا اسٹنگ آپریشن کیس میں ریاستی وزیر فرہاد حکیم گرفتار

ممتا بنرجی کے کابینہ کے سینئر وزیر فرہاد حکیم کو سی بی آئی نے آج صبح ان کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے۔

کلکتہ: ممتا بنرجی کے کابینہ کے سینئر وزیر فرہاد حکیم کو آج صبح سی بی آئی نے ان کے گھر سے ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں گرفتار کرلیا ہے۔

ریاستی وزیر نے کہا ہے کہ یہ پوری کارروائی کسی پیشگی اطلاع کے بغیر کی گئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتہ ہی فرہاد حکیم نے وزارت کا حلف لیا تھا۔

اقوام متحدہ کا اسرائیل اور فلسطینیوں سے جلد از جلد جھڑپ روکنے کا مطالبہ

0
اقوام متحدہ کا اسرائیل اور فلسطینیوں سے جلد از جلد جھڑپ روکنے کا مطالبہ
اقوام متحدہ کا اسرائیل اور فلسطینیوں سے جلد از جلد جھڑپ روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران، مسٹر گوٹیرس نے کہا، "لڑائی کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔ اسے فوری طور پر روکا جائے۔ ایک طرف راکٹ اور مارٹر اور دوسری طرف فضائی اور توپ کے جملے بند ہونے چاہئے۔ میں تمام فریقوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس اپیل پر دھیان دیں۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین جاری جھڑپ کو جلد از جلد روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے یہ مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران، مسٹر گوٹیرس نے کہا، "لڑائی کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔ اسے فوری طور پر روکا جائے۔ ایک طرف راکٹ اور مارٹر اور دوسری طرف فضائی اور توپ کے جملے بند ہونے چاہئے۔ میں تمام فریقوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس اپیل پر دھیان دیں۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے لئے تنظیم تمام فریقوں سے فوری طور پر بات چیت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا، "اس جھڑپ میں انسانی بحرانوں اور انتہا پسندی کو بڑھاوا دینے کی صلاحیت ہے۔” نہ صرف فلسطین اور اسرائیل بلکہ پورے خطے میں ہی انسانی بحرانوں اور انتہا پسندی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس سے خطرناک طور پر عدم استحکام پیدا ہوگا۔ ”

اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا وقت کی ضرورت: ہندوستان

0
اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا وقت کی ضرورت: ہندوستان
اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا وقت کی ضرورت: ہندوستان

ہندوستان نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین کشیدگی کم کرنے کے لئے وقت کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں طرف سے "انتہائی تحمل” کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

نئی دہلی: ہندوستان نے اتوار کے روز اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لئے وقت کی ضرورت کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں فریقوں کو ‘انتہائی تحمل’ کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

ہندوستان نے دونوں ممالک پر بھی زور دیا کہ وہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کی کارروائیوں سے باز رہیں اور موجودہ جمود کو یک طرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوششوں سے باز رہیں۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندہ، ٹی ایس تیرومورتی نے مغربی ایشیاء کے بارے میں کھلی بحث میں کہا، "دونوں فریق کے درمیان کشیدگی کو کم کرنا وقت کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی تباہی کی طرف بڑھنے اور کسی بھی گراوٹ کو روکا جا سکے۔”

انہوں نے کہا کہ غزہ سے بلااشتعال راکٹ فائر کرنے سے اسرائیل میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، جس کی ہندوستان مذمت کرتا ہے۔ اسی دوران، غزہ میں ہونے والے جوابی حملے کرنے  سے بھی زبردست تکلیف کا سامنا ہے اور اس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔

ہندوستان نے تشدد، اشتعال انگیزی اور تباہی کی تمام کارروائیوں کی مذمت کی

سفیر نے کہا کہ ہندوستان نے تشدد، اشتعال انگیزی اور تباہی کی تمام کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا، "اس راکٹ فائر سے ہندوستان اسرائیل میں مقیم اپنے ایک شہری کو بھی کھو چکا ہے۔ اشکلون میں ایک نگراں۔ ہم ان تمام شہریوں کے ساتھ ان کے انتقال پر دل کی گہرائیوں سے تعزیت کرتے ہیں جو موجودہ تشدد کے دور میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ منگل کے روز فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملے میں کیرل کے اڈوکی کی رہائشی 30 سالہ ہندوستانی خاتون ہلاک ہوگئی۔

غزہ کی پٹی پر گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 181 ہوگئی ہے، جس میں 52 بچے بھی شامل ہیں۔  تنازعہ کے آغاز سے ہی اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 181 ہوگئی ہے، جس میں 52 بچے اور 21 خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی ہوم فرنٹ کمانڈ نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی سے حملے میں 10 افراد ہلاک اور 50 کے قریب شدید زخمی اور سیکڑوں دیگر معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ یہ سن 2014 کے بعد سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین سب سے پُرتشدد تنازعہ ہے۔

بحیرہ عرب کا طوفان تاوتے انتہائی شدید طوفان میں بدلا، گجرات میں موسلا دھار بارش کی وارننگ

0
بحیرہ عرب کا طوفان تاوتے انتہائی شدید طوفان میں بدلا، گجرات میں موسلا دھار بارش کی وارننگ
بحیرہ عرب کا طوفان تاوتے انتہائی شدید طوفان میں بدلا، گجرات میں موسلا دھار بارش کی وارننگ

بحیرہ عرب میں اٹھا سمندری طوفان تاوتے کے آئندہ چوبیس گھنٹے میں مزید خوفناک شکل اختیار کرلینے اور 18 مئی کی صبح گجرات کے مہووا (بھاو نگر) اور پور بندر کے درمیان سے ساحل سے ٹکرانے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔

احمد آباد: بحیرہ عرب میں اٹھا سمندری طوفان تاوتے اب نہایت شدید (ویری سیویر) زمرہ کے طوفان میں تبدیل ہوگیا ہے۔ اس کے آئندہ چوبیس گھنٹے میں مزید خوفناک شکل اختیار کرلینے اور 18 مئی کی صبح گجرات کے مہووا (بھاو نگر) اور پور بندر کے درمیان سے ساحل سے ٹکرانے کا اندازہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات سے آج موصولہ اطلاع کے مطابق یہ طوفان آج دوپہر ساڑھے گیارہ بجے گجرات کے ویراول ساحل سے 620 کلومیٹر جنوب ۔ جنوب مشرق میں واقع تھا۔  اس کے کل گجرات کے ساحل کے مزید قریب پہنچنے کے دوران ہواوں کی رفتار 155 سے لیکر 185 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ساحلی گجرات میں بھاو نگر، گر سومناتھ، امریلی، پوربندر کے علاوہ احمد آباد، ودوڈرہ، بھروچ، ولساڈ وغیرہ میں شدید سے نہایت شدید بارش بھی ہو سکتی ہے۔

سمندر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ماہی گیروں کو اس میں نہیں جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ گجرات کی بندرگاہوں پر بھی دو نمبر کا وارننگ سگنل لگا دیا گیا ہے۔

موسم مرکز کی طرف سے جاری بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ طوفان، شدید بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں کچے و پکے مکانات، سڑکوں، بجلی کے کھمبوں، درختوں اور فصلوں وغیرہ کو نقصان ہو سکتا ہے۔ اس میں خطرے والے علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے، ماہی گیروں میں سمندر میں نہیں جانے، سڑک اور ریل آمد و رفت کو بھی کنٹرول کرنے، طوفان کے دوران لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔