منگل, مئی 12, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 357

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس نے نماز جمعہ کے بعد پھر سے توڑ پھوڑ اور نمازیوں پر آنسو گیس کے گولے داغے

0
مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس نے نماز جمعہ کے بعد پھر سے توڑ پھوڑ اور نمازیوں پر آنسو گیس کے گولے داغے
مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی پولیس نے نماز جمعہ کے بعد پھر سے توڑ پھوڑ اور نمازیوں پر آنسو گیس کے گولے داغے

جنگ بندی سے مشتعل، اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں دھاوا بول دیا اور جارحیت روکنے کے معاہدہ پر جشن منانے کے لیے جمعہ کی نماز کے بعد جمع ہوئے ہزاروں فلسطینیوں پر آنسو گیس فائر کی۔

یروشیلم: جنگ بندی کا غصہ اور سبکی نکالتے ہوئے اسرائیل کی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ پر توڑ پھوڑ کی اور نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جارحیت روکنے کے معاہدہ پر جشن منانے کے لیے جمع ہزاروں فلسطینیوں پر آنسو گیس کے گولے داغے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جمعہ کو جنگ بندی کا معاہدہ ہوا لیکن مقبوضہ بیت المقدس میں کشیدگی برقرار رہی۔ جہاں اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے کمپاؤنڈ پر توڑ پھوڑ کی اور نمازیوں پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔

معاہدے کے بعد غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں ہزاروں فلسطینی سڑکوں پر نکلے اور خوشی کا اظہار کیا۔

عالمی دباؤ اور فلسطینی مزاحمت کے سامنے اسرائیل نے گھٹنے ٹیکے، جنگ بندی کا کیا اعلان

0
عالمی دباؤ اور فلسطینی مزاحمت کے سامنے اسرائیل نے ٹیکا گھٹنہ، جنگ بندی کا کیا اعلان
عالمی دباؤ اور فلسطینی مزاحمت کے سامنے اسرائیل نے ٹیکا گھٹنہ، جنگ بندی کا کیا اعلان

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، غزہ کی پٹی میں مزید کارروائی کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے سلامتی کابینہ کا اجلاس آج شام ہوا۔ وزراء نے مصر کی غیر مشروط جنگ بندی کو قبول کرنے پر اتفاق کیا اور یہ ایک گھنٹہ میں نافذ ہوجائے گی۔

تل ابیب: عالمی برادری اور مسلم ممالک کے دباؤ اور فلسطین کے گھٹنے نہ ٹیکنے کے عزم کے سبب اسرائیل نے گزشتہ 11 روز سے جاری حملہ کو یک طرفہ طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل نے جمعرات کے آخر میں اس بات کی تصدیق کی کہ سلامتی کابینہ نے متفقہ طور پر غزہ میں جنگ بندی کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، غزہ کی پٹی میں مزید کارروائی کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے سلامتی کابینہ کا اجلاس آج شام ہوا۔ وزراء نے مصر کے غیر مشروط جنگ بندی کے اقدام کو قبول کرنے پر اتفاق کیا ہے اور ایک گھنٹے کے بعد اس کا اطلاق ہوگا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اعلی سطح کی سیکیورٹی کابینہ میں وزرا نے متفقہ طور پر غزہ میں جنگ بندی کے حق میں ووٹ دیا۔

نیتن یاہو کے سیکیورٹی کابینہ کی فوجی آپریشن کو یک طرفہ طور پر روکنے کی منظوری

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ 11 روز سے جاری فوجی آپریشن کو یک طرفہ طور پر روکنے کی منظوری دے دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی کابینہ نے یہ فیصلہ امریکہ کے شدید دباؤ کے پیش نظر کیا ہے۔

العربیہ میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ اسرائیل اور حماس جمعہ کو علی الصباح 2 بجے (جی ایم ٹی 23:00 بجے جمعرات) سے باہمی طور پر اور بیک وقت جنگ بندی کریں گے۔

واضح رہے کہ مصر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے کوششیں کررہا تھا۔ اس کے ایک عہدیدار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیلی حکومت نے مصر کو غزہ میں اپنی فوجی کارروائی ختم کرنے سے متعلق فیصلے سے مطلع کردیا ہے۔ اس ضمن میں اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد فیصلے کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

مصری صدر اور امریکی صدر کی فون پر گفتگو

اس سے پہلے مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے فون پر گفتگو کی تھی اور ان سے فلسطینی علاقوں میں تشدد کو روکنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

ادھر واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ”جنگ بندی کے لیے تحریک واضح طور پر حوصلہ افزا ہے۔ امریکہ تنازع کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوششیں کررہا ہے۔“

غزہ میں اسرائیل کے گذشتہ 11 روز سے جاری فضائی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 230 ہوگئی ہے۔ اسرائیلی طیاروں کی تباہ کن بمباری کے نتیجے میں غزہ شہر کا انفراسٹرکچر، سڑکیں اور عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں اور وہاں انسانی صورت حال ابتر ہوچکی ہے۔ ادھر اسرائیل میں غزہ سے راکٹ حملوں میں 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی کا اجلاس

قبل ازیں فلسطین اور اسرائیل کے معاملے پر اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ یہ اجلاس ترکی، فلسطین، پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر طلب گیا تھا۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے عوام کی آواز خاموش نہیں کرائی جاسکتی۔ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے خون ریزی کا سلسلہ جاری ہے۔ لوگوں کی ایک تعداد جاں بحق ہوچکی ہے۔ شہریوں کی کھانا، پانی اور صحت کی سہولیات تک رسائی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘ابھی جب ہم بات کر رہے ہیں تو وہاں فلسطین میں لوگوں کو بلا تفریق مارا جا رہا ہے، غزہ کے ہر گھر میں موت کا غم ہے، جہاں اندھیرا ہے اور صرف اسرائیلی دھماکوں کا راج ہے’۔

سلامتی کونسل جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں بھی ناکام

شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی بمباری سے الجزیرہ اور اے پی سمیت دیگر میڈیا اداروں کے دفاتر تباہ کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے فلسطین جہاں اسرائیل پوری دنیا کی آنکھوں کے سامنے معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بناتا ہے۔ دہشت زدہ کرتا ہے۔ یہاں تک کہ میڈیا کو خاموش کرادیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وقت ہے کہ کہا جائے اب بہت ہوگیا، فلسطین کے عوام کی آواز کو خاموش کرایا جا سکتا ہے اور نہ کروایا جاسکے گا۔ ہم اسلامی دنیا کے نمائندے یہاں ان کی بات اور ان کے لیے بات کر نے آئے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ ‘خوف ناک’ بات ہے سلامتی کونسل عالمی امن و سلامتی کے قیام کی اپنی بنیادی ذمہ داری انجام دینے کے قابل نہیں اور یہاں تک کہ جنگ بندی کا مطالبہ کرنے میں بھی ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں واضح ہونا چاہیے کہ نہتے فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان طاقت کے توازن کا شائبہ تک نہیں ہے۔ فلسطین کے پاس نہ کوئی بڑی فوج ہے، نہ بحریہ ہے اور نہ ہی کوئی فضائیہ ہے۔ دوسری جانب اسرائیل ہے جو دنیا کی طاقت ور ترین فوجی قوت کا حامل ہے۔ یہ جنگ قابض فوج اور مقبوضہ عوام کے درمیان ہے۔

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس تناظر میں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نومبر 1970 میں جنرل اسمبلی کی قرارداد نمبر 2649 میں اسی ایوان نے نوآبادیاتی اور غیرملکی جبر و تسلط میں رہنے والے عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت اور اس کی بحالی کی جدوجہد میں ہر قسم کے دستیاب ذرائع استعمال کرنے کو جائز تسلیم کیا گیا ہے۔

وجین نے کیرالہ کے وزیر اعلی کا دوسری بار لیا حلف

0
وجین نے کیرالہ کے وزیر اعلی کا دوسری بار لیا حلف
وجین نے کیرالہ کے وزیر اعلی کا دوسری بار لیا حلف

مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما پنارائی وجین نے کیرالہ کے چیف منسٹر کے عہدے کا مسلسل دوسری بار حلف لیا۔ گورنر عارف محمد خان نے ایک سادہ تقریب میں ان کا اور دیگر وزراء کا اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔

ترواننت پورم: مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے لیڈر پنارائی وجین نے جمعرات کے روز مسلسل دوسری بار کیرالہ کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ ان کے ساتھ 20 وزرا نے بھی حلف لیا۔

مسٹر وجین کی سربراہی میں سی پی آئی (ایم) کی قیادت والی بائیں بازو کے جمہوری محاذ (ایل ڈی ایف) نے 6 اپریل کو مسلسل دوسری بار انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

گورنر عارف محمد خان نے ایک سادہ تقریب میں مسٹر وجین اور دیگر وزراء کا اپنے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب سینٹرل اسٹیڈیم میں سہ پہر ساڑھے تین بجے محض 500 افراد کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

ضرورت مند کورونا مریضوں کو مفت آکسیجن کنسٹریٹرس فراہم کریں گے سلمان خان

0
ضرورت مند کورونا مریضوں کو مفت آکسیجن کنسٹریٹرس فراہم کریں گے سلمان خان
ضرورت مند کورونا مریضوں کو مفت آکسیجن کنسٹریٹرس فراہم کریں گے سلمان خان

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان ضرورت مند کورونا مریضوں کو مفت آکسیجن کنسٹریٹرس دینے جا رہے ہیں۔ سلمان نے 500 آکسیجن کنسٹریٹرس آرڈر کئے ہیں۔ یہ جانکاری سلمان نے ذیشان صدیقی کی شیئر کی گئی تصویر کو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے دی ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان ضرورت مند کورونا مریضوں کو مفت آکسیجن کنسٹریٹرس دینے جا رہے ہیں۔ کورونا وبا نے ملک بھر میں خوف و ہراس مچا رکھا ہے۔ اس مشکل وقت میں بالی ووڈ اور ٹیلیویژن کے فنکار لوگوں کی مدد کے لئے آگے آ رہے ہیں۔ سلمان خان بھی وبائی بحران کے وقت لوگوں کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔

سلمان نے 500 آکسیجن کنسٹریٹرس آرڈر کئے ہیں۔ یہ جانکاری سلمان نے ذیشان صدیقی کی شیئر کی گئی تصویر کو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دوبارہ پوسٹ کرتے ہوئے دی ہے۔

تصویر میں بہت سارے آکسیجن کنسٹریٹرس دکھائی دے رہے ہیں اور اس کے پاس دو آدمی کھڑے ہیں جو آپس میں باتیں کر رہے ہیں، 500 آکسیجن کنسٹریٹرس ممبئی پہنچ چکے ہیں۔

سلمان خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’یہ آکسیجن کنسٹریٹرس مفت میں دیئے جائیں گے لیکن انہیں استعمال کے بعد واپس ضرور کردیا جائے‘‘۔

اسی کے ساتھ ہی سلمان نے ایک ہیلپ لائن نمبر 8451869785 بھی شیئر کیا ہے۔

اسرائیل فلسطین کشیدگی ختم کرنے کیلئے جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس کی آج اسرائیل روانگی

0
اسرائیل فلسطین کشیدگی ختم کرنے کیلئے جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس کی آج اسرائیل روانگی
اسرائیل فلسطین کشیدگی ختم کرنے کیلئے جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس کی آج اسرائیل روانگی

اسرائیل فلسطین کشیدگی کے خاتمے کے لئے جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماس آج اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ وہ فلسطینی وزیر اعظم محمد شتیہ سے ملاقات کے لئے رملہ بھی جائیں گے۔

برلن: اسرائیل فلسطین کشیدگی کے خاتمہ کے لئے جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس آج اسرائیل جائیں گے۔ وہ فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ سے ملنے رملہ بھی جائیں گے۔

دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب سے لندن میں ملاقات کی، جس میں فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں مظلوم فلسطینیوں کے لئے اقوام متحدہ میں آواز بلند کرنے پاکستان، ترکی، سوڈان اور فلسطین کے وزرائے خارجہ ایک ساتھ ترکی سے نیویارک پہنچ گئے ہیں، تیونس کے وزیر خارجہ بھی اس قافلے میں شامل ہیں۔

فلسطین میں اسرائیلی جارحیت دسویں روز بھی جاری، 67 بچوں سمیت 242 فلسطینی ہلاک

0
فلسطین میں اسرائیلی جارحیت دسویں روز بھی جاری، 67 بچوں سمیت 242 فلسطینی ہلاک
فلسطین میں اسرائیلی جارحیت دسویں روز بھی جاری، 67 بچوں سمیت 242 فلسطینی ہلاک

فلسطین کے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت دسویں روز بھی جاری رہی۔ فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید افراد میں 36 خواتین بھی شامل ہیں۔

غزہ: فلسطین کے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت دسویں روز بھی جاری رہی۔ عرب میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی جارحانہ فضائی حملوں اور بمباری کے باعث 67 بچوں سمیت 242 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اس حوالے سے فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید افراد میں 36 خواتین بھی شامل ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت نے مزید کہا کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کاروائیوں میں 4 بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی شہید اور 1108 زخمی ہوئے۔

دریں اثنا عالمی رہنماؤں کی طرف سے سخت اپیل کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک اسرائیلی شہری پرامن زندگی میں واپس نہیں آتے تب تک جنگ جاری رہے گی۔  گزشتہ روز نیتن یاہو نے کہا کہ ’اسلامی جہاد‘ کو ایسی ضربیں لگی ہیں، جن کی وہ توقع نہیں کر رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق حماس اور اسلامی جواد نے کہا ہے کہ اس کے کم از کم 20 جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان کی ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 130 ہے۔ ادھر غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک فضائی حملوں میں کم از کم 242 فلسطینی ہلاک ہو چُکے ہیں جن میں 67 بچے بھی شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد 1500 سے زائد ہے۔ حماس کے راکٹ حملوں میں اسرائیل میں ایک 5 سالہ لڑکے سمیت 12 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

حماس کا اسرائیلی دو ہوائی اڈوں پر راکٹ فائر کرنے کا دعوی

0
حماس کا اسرائیلی دو ہوائی اڈوں پر راکٹ فائر کرنے کا دعوی
حماس کا اسرائیلی دو ہوائی اڈوں پر راکٹ فائر کرنے کا دعوی

غزہ کی پٹی میں، حماس کے عسکری ونگ اعزازالدین القسام بریگیڈ نے اسرائیلی دو ہوائی اڈوں پر راکٹ فائر کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس وقت اسرائیل اور فلسطین کے درمیان صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔

غزہ پٹی: غزہ کی پٹی میں حماس کے عسکری ونگ اعزازالدین القسام بریگیڈ نے اسرائیل کے دو ہوائی اڈوں پر راکٹ فائر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

القسام بریگیڈ کے مطابق یہ حملے ’ہیٹزیرم‘ اور ’تیلنوف‘ کے ہوائی اڈوں پر کئے گئے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس وقت اسرائیل اور فلسطین کے درمیان صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ دونوں ممالک کے مابین جاری تنازع میں اب تک 242 سے زائد فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 67 بچے بھی شامل ہیں اور تقریب 1500 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسی دوران اسرائیل میں 12 افراد کی ہلاکت اور 50 سے زائد دیگر کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی فضائیہ نے حماس کے ٹیکنیکل آفس کو دھماکے سے اڑایا

0
اسرائیلی فضائیہ نے حماس کے ٹیکنیکل آفس کو دھماکے سے اڑایا
اسرائیلی فضائیہ نے حماس کے ٹیکنیکل آفس کو دھماکے سے اڑایا

آئی ڈی ایف نے ٹویٹ کیا کہ کچھ وقت پہلے ہی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے حماس کے ٹیکنیکل آفس کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا اور یہ کاروائی جابلیہ علاقے میں کی گئی ہے۔

تل ابیب: اسرائیلی فضائیہ نے شمالی غزہ پٹی میں حماس کے ٹیکنیکل آفس کو بمباری کرکے تباہ کر دیا ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔

آئی ڈی ایف نے ٹویٹ کیا کہ کچھ وقت پہلے ہی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے حماس کے ٹیکنیکل آفس کی ایک عمارت کو نشانہ بنایا اور یہ کاروائی جابلیہ علاقے میں کی گئی ہے۔

غور طلب ہے کہ مشرقی یروشلم میں قدیم زمانے سے آباد فلسطینی خاندانوں کو مںصوبہ بند ڈھنگ سے ہٹانے کے سلسلے میں اسرائیل اور فلسطین کے مابین حالیہ برسوں میں زبردست جنگ ہوئی ہے۔ جس میں دونوں جانب کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ پٹی سے اسرائیلی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے سیکڑوں راکٹ داغے تھے اور اسرائیلی فورسز نے بھی اس کا سخت جواب دیا ہے۔

گذشتہ کئی دنوں سے جاری ان جھڑپوں میں فلسطین میں 61 بچوں سمیت 200 سے زائد افراد کی موت ہوئی اور ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ اسرائیل میں 10 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے اور 50 سے زائد افراد سنگین طور پر زخمی ہیں۔

کورونا کی تیسری لہر کے خدشہ کے پیش نظر کیجریوال نے طلب کی اعلی سطح کی میٹنگ

0
کورونا کی تیسری لہر کے خدشہ کے پیش نظر کیجریوال نے طلب کی اعلی سطح کی میٹنگ
کورونا کی تیسری لہر کے خدشہ کے پیش نظر کیجریوال نے طلب کی اعلی سطح کی میٹنگ

دہلی سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد، تیسری لہر کے آنے کا بھی خدشہ ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ تیسری لہر کا اثر بچوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔ اس کے پیش نظر، مسٹر کیجریوال کی سربراہی میں دہلی حکومت نے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی سمیت پورے ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد، تیسری لہر کے آنے کا بھی خدشہ ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ تیسری لہر کا اثر بچوں پر بھی پڑ سکتا ہے اس کے پیش نظر مسٹر کیجریوال کی سربراہی میں دہلی حکومت نے اپنی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

اسی ضمن میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج کورونا وائرس کی تیسری لہر کے خدشے کے پیش نظر ایک اعلی سطح کی میٹنگ کا انعقاد کیا اور اس کی تیاریوں سے متعلق اہم رہنما ہدایات پیش کیے۔

مسٹر کیجریوال نے کہا کہ اگر کورونا وائرس کی تیسری لہر آتی ہے تو ہمیں اس سے لڑنے کے لئے پہلے سے تیار رہنا ہوگا۔ بچوں کو تیسری لہر سے بچانے کے لئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔ اسپتالوں میں بستر، آکسیجن اور دواؤں کا پہلے سے بندوبست کرنا پڑے گا۔ اس کے لئے حکام کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی اور دستیابی کے حوالے سے ترجیحی بنیاد پر کام کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ دہلی میں لگائے جانے والے تمام آکسیجن پلانٹوں کے کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے اور اسٹوریج کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔ نائب وزیر اعلی اور چیف سکریٹری سمیت محکمہ صحت کے اعلی عہدیدار اس اعلی سطح کی میٹنگ میں موجود تھے۔

اگر کورونا کی تیسری لہر آتی ہے تو اس سے کیسے نمٹا جائے گا؟

اس میٹنگ میں یہ تبادلہ خیال کیا گیا کہ اگر کورونا کی تیسری لہر آتی ہے تو اس سے کیسے نمٹا جائے گا؟ بچوں پر تیسری لہر کے اثرات کے پیش نظر بہت سی تیاریاں کرنی ہوں گی۔ اس کے لئے اسپتالوں میں بستروں کا انتظام ضروری ہے۔ اس پر غور کیا گیا کہ دہلی میں تیسری لہر کے دوران کتنے معاملے سامنے آنے کا امکان ہے اور اس کے لئے کتنے بستروں کی ضرورت ہوگی؟ حکام کے تخمینے کے مطابق تیسری لہر کے دوران تقریبا 40 ہزار بستروں کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ اس کے لئے ہمیں پہلے سے تیار رہنا ہوگا۔ ان 40 ہزار بیڈ میں سے 10 ہزار کے قریب آئی سی یو بیڈ ہونے چاہئیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تیسری لہر کے لئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔ ٹاسک فورس میں ہندوستانی انتظامی خدمات (آئی اے ایس) کے سینئر افسران سمیت مختلف شعبوں کے ماہرین بھی شامل ہوں گے۔ یہ ٹاسک فورس بچوں پر کورونا کے اثرات اور بچوں کو ان سے بچانے کی تدبیر، وغیرہ پر غور کرے گی اور اس کے مطابق مناسب فیصلے کرے گی۔

اجلاس میں آکسیجن اور دواؤں کے انتظام پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس پر زور دیا گیا کہ کسی بھی صورت میں آکسیجن کی بلیک مارکیٹنگ نہیں ہونی چاہئے۔ کالا بازاری کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کئے جائیں گے، تاکہ یہ ضرورت مندوں کو آسانی سے میسر ہو۔ اس کی نگرانی کے لئے عہدیداروں کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

مسٹر کیجریوال نے کہا کہ اگر بستروں کو بڑے پیمانے پر بڑھایا جائے، تو اس کے لئے بڑی مقدار میں آکسیجن کی بھی ضرورت ہوگی۔ اس کے لئے بھی تیاری کرنی ہوگی، تاکہ آکسیجن کی طلب اچانک نہ بڑھ جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس کے لئے دہلی حکومت آکسیجن ٹینکر پہلے ہی خریدے گی اور بڑی تعداد میں آکسیجن سلنڈر بھی خریدے جائیں گے، تاکہ مختلف اسپتالوں میں آکسیجن لے جانے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

اسرائیل کے فضائی حملے میں غزہ میں قطری ہلال احمر کے دفتر کو بنایا گیا نشانہ

0
اسرائیل کے فضائی حملے میں غزہ میں قطری ہلال احمر کے دفتر کو بنایا گیا نشانہ
اسرائیل کے فضائی حملے میں غزہ میں قطری ہلال احمر کے دفتر کو بنایا گیا نشانہ

غزہ پٹی پر اسرائیل کی فورسز نے فضائی حملے میں قطری ہلال احمر (کیو آر سی ایس) کے دفتر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 فسلطینی جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع الجزیرہ کی رپورٹ میں دی گئی ہے۔

غزہ: اسرائیل نے غزہ میں اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے میڈیا دفاتر کو نشانہ بنانے کے بعد اب رفاہی تنظیموں کے دفتر کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ اس نے قطری ہلال احمر کے دفتر پر فضائی حملہ کیا۔ اس حملے کی قطر کی وزارت خارجہ نے مذمت کی ہے۔

غزہ پٹی پر اسرائیل کی فورسز نے فضائی حملے میں قطری ہلال احمر (کیو آر سی ایس) کے دفتر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 فسلطینی جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع الجزیرہ کی رپورٹ میں دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قطری ہلال احمر غزہ میں ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتی ہے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق امدادی کام کے لیے ٹیمیں بھیجنے کا اعادہ کرتے ہیں۔ کیو آر سی ایس سیکریٹری جنرل علی بن حسن الحمادی نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے جس پر اسرائیل نے دستخط کیے ہیں۔

فلاحی اور میڈیا کے اداروں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون، عالمی اقدار اور روایات کی خلاف ورزی

قطر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی قابض حکومت ہلال احمر کی عمارت پر بمباری کی جبکہ فورسز فلاحی اور میڈیا کے اداروں کو نشانہ بنا رہی ہیں جو بین الاقوامی قانون، عالمی اقدار اور روایات کی خلاف ورزی ہے۔ رپورٹ کے مطابق قطری ہلال احمر کے دفتر پر حملے میں تنظیم کی ایمبولینسز، طبی مراکز، ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (میڈیسنز سانز فرنٹیئرز یا ایم ایس ایف) کے عملے کو بھی نشانہ بنایا۔

ایم ایس ایف نے کہا ہے کہ گزشتہ شب غزہ میں ایم ایس ایف کی کلینک کو اسرائیل نے بمباری کرکے تباہ کیا جہاں ٹراما اور جھلسے ہوئے افراد کا علاج کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے سے کلینک کے اندر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن اس بمباری سے متعدد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کیو آر سی ایس غزہ میں فلسطینیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کام کررہی ہے جو اسرائیلی جارحیت سے متاثر ہیں اور یہ سلسلہ دوسرے ہفتے میں داخل ہوچکا ہے۔

غزہ کے حالات کے پیش دو روز قبل قطری تنظیم نے فلسطینیوں کی مدد کے لیے مزید 10 لاکھ ڈالر فنڈ مختص کرنے کا اعلان کیا تھا جو حالیہ حملوں میں متاثر ہونے والے خاندانوں میں خرچ کیے جائیں گے۔ اس فنڈ کو آبادی کی بنیادی ضروریات، ادویات اور ایمبولینس سمیت دیگر طبی ضروریات کے لیے خرچ کیا جائے گا۔

اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد

غزہ میں اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں اب 59 بچوں اور خواتین سمیت 200 سے زائد افراد جاں بحق اور 1300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز نے دو روز قبل غزہ سٹی میں کثیرالمنزلہ عمارت پر بمباری کی تھی جہاں الجزیرہ، اے پی اور دیگر بین الاقوامی میڈیا کے اداروں کے دفاتر موجود تھے۔