جمعرات, مارچ 26, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 352

کیسز کی گرتی ہوئی تعداد کے باوجود کورونا وائرس پر فتح کا اعلان کرنا جلد بازی: ڈاکٹر فوسی

0
کیسز کی گرتی ہوئی تعداد کے باوجود کورونا وائرس پر فتح کا اعلان کرنا جلد بازی: ڈاکٹر فوسی
کیسز کی گرتی ہوئی تعداد کے باوجود کورونا وائرس پر فتح کا اعلان کرنا جلد بازی: ڈاکٹر فوسی

ڈاکٹر فوسی نے خبردار کیا ہے کہ کووڈ کیسز کی گرتی ہوئی تعداد کے باوجود کورونا وائرس پر فتح حاصل کرنے کا اعلان ابھی جلد بازی ہوگا۔ ڈاکٹر فوسی نے کہا ’’ہم وقت سے پہلے فتح کا اعلان نہیں کرنا چاہتے کیوں کہ ابھی ہمیں بہت آگے جانا ہے۔ جتنے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا، معاشرہ اتنا زیادہ محفوظ ہوگا‘‘۔

واشنگٹن: امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فوسی نے خبردار کیا ہے کہ کووڈ کیسز کی گرتی ہوئی تعداد کے باوجود کورونا وائرس پر فتح حاصل کرنے کا اعلان ابھی جلد بازی ہوگا۔

اخبار دی گارڈین نے ڈاکٹر فوسی کے حوالے سے کہا کہ ’’ہم وقت سے پہلے فتح کا اعلان نہیں کرنا چاہتے کیوں کہ ابھی ہمیں بہت آگے جانا ہے۔ جتنے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا، معاشرہ اتنا زیادہ محفوظ ہوگا‘‘۔

انہوں نے وضاحت کی ہے کہ نئے کورونا وائرس کے مختلف ویرینٹ کے امکانات، جو موجودہ ویکسین کے اثر کو کم کرسکتے ہیں، تب تک برقرار رہیں گے جب تک کہ دنیا بھر میں ’کچھ حد تک سرگرمی‘ جاری رہتی ہے۔

جانس ہاپکنز یونیورسٹی (جے ایچ یو) کا اندازہ ہے کہ عالمی سطح پر، مئی کے آغاز تک یومیہ معاملے نصف سے کم ہو جائیں گے۔ امراض پر قابو پانے اور روک تھام کے مرکز کا کہنا ہے کہ گذشتہ جمعہ تک، 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے امریکی شہریوں میں سے 59.1 فیصد افراد کو اس ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگائی جاچکی تھی۔

ویکسین کی قیمت ملک بھر میں یکساں رکھنے کی ضرورت: سپریم کورٹ

0
ویکسین کی قیمت ملک بھر میں یکساں رکھنے کی ضرورت: سپریم کورٹ
ویکسین کی قیمت ملک بھر میں یکساں رکھنے کی ضرورت: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کورونا ویکسین کی قیمت میں یکسانیت نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ پورے ملک میں کورونا ویکسین کی قیمت یکساں رکھی جانی چاہیے۔ اس نے مرکزی حکومت سے کووڈ ویکسین کی دوہری قیمت اور خریداری پالیسی کے تعلق سے کئی سوال کئے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کورونا ویکسین کی قیمت میں یکسانیت نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پیر کے روز کہا کہ پورے ملک میں کورونا ویکسین کی قیمت یکساں رکھی جانی چاہیے۔ جج ڈی وائی چندرچوڑ، جج ایل ناگیشور اور جسٹس ایس روندربھٹ کی تعطیلاتی بینچ نے کورونا کے ٹیکے کی مختلف قیمتوں کے سبب مرکزی حکومت سے ناراضگی کا اظہار کیا۔ اس نے مرکزی حکومت سے کووڈ ویکسین کی دوہری قیمت اور خریداری پالیسی کے تعلق سے کئی سوال کئے۔

جج بھٹ نے کہا، ’’ہم جانتے ہیں کہ ویکسین کی قیمت کے تعلق سے کیا پالیسی ہے۔ ‘‘بنچ نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران ضروری خدمات کی تقسیم اور فراہمی کے تعلق سے ازخود نوٹس معاملے کی سماعت کررہی تھی۔

مرکزی حکومت کی جانب سے پیش ہوئے سالیسِٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ آکسیجن ٹاسک فورس نے مسودہ رپورٹ تیار کرلی ہے، لیکن اسے ابھی حتمی شکل دیا جانا باقی ہے۔ مسٹر مہتا نے کہا کہ اہل آبادی کو رواں سال کے آخر تک ٹیکہ لگادیا جائے گا، مرکزی حکومت دیگر ٹیکہ مینوفیکچرز جیسے فائزر کے ساتھ بات چیت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی ریاستوں نے ٹیکے کے لئے گلوبل ٹینڈرجاری کئے ہیں، لیکن ویکسین بنانے والی کمپنیاں جیسے فائزر یا دیگر کی اپنی پالیسی ہے وہ براہ راست ملک سے بات کرتی ہے، ریاست سے بات نہیں کرتی۔

اس معاملے میں سینئر ایڈووکیٹ جئے دیپ گپتا اور محترمہ میناکشی ارورا نے بھی اپنا موقف رکھا۔

مسٹر مہتا کے یہ کہنے کے بعد کہ حکومت تفصیلی حلف نامہ پیش کرے گی، عدالت نے معاملے کی سماعت دو ہفتہ کے لئے ملتوی کردی۔

کچھ رعایتوں کے ساتھ بہار میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن 8 جون تک بڑھا

0
کچھ رعایتوں کے ساتھ بہار میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن 8 جون تک بڑھا
کچھ رعایتوں کے ساتھ بہار میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن 8 جون تک بڑھا

وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں سموار کو کرائس مینجمنٹ گروپ (سی ایم جی) کی میٹنگ میں بہار میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن کو تیسری مرتبہ 8 جون 2021 تک بڑھانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ نتیش کمار نے خود ٹوئٹر پر ٹویٹ کر کے اس کی جانکاری دی۔

پٹنہ: بہار میں پابندی اور تحمل کی وجہ سے کورونا انفیکشن کے معاملے میں آئی کمی کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ایک بار پھر لاک ڈاﺅن کی مدت کو سات دنوں کیلئے بڑھا دیا ہے۔ لیکن اس بار 25 فیصد حاضری کے ساتھ سرکاری دفاتر اور ایک دن بیچ کر کے سبھی دکانوں اور اداروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ دیگر پابندیاں حسب سابق رہیں گی۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں سموار کو کرائس مینجمنٹ گروپ (سی ایم جی) کی میٹنگ میں  ریاست میں جاری لاک ڈاﺅن کو تیسری مرتبہ 8 جون 2021 تک بڑھانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ نتیش کمار نے خود ٹوئٹر پر ٹویٹ کر کے اس کی جانکاری دی۔

بعد میں چیف سکریٹری تری پوراری شرن، ڈیولپمنٹ کمشنر عامرسبحانی، پولیس ڈائریکٹر جنرل ایس کے سنگھل، ایڈیشنل چیف سکریٹری چیتنیہ پرساد، صحت اور آفات منیجمنٹ محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری پرتیہ امرت نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اس بار لاک ڈاﺅن کے دوران کچھ رعایتیں دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سبھی سرکاری دفاتر اب 25 فیصد حاضری کے ساتھ سہ پہر چار بجے تک کھلیں گے لیکن غیر سرکاری دفاتر ابھی بند رہیں گے۔ اسی طرح اب سبھی دکانیں اور ادارے ایک دن بیچ کر کے صبح چھ بجے سے دو پہر دو بجے تک کھل سکیں گے۔ کون سے گروپ کی دکانیں کس دن کھلیں گی یہ متعلقہ ضلع مجسٹریٹ طے کریں گے۔

مسٹر شرن نے کہا کہ کھاد، جراثیم کش ادویہ اور زرعی آلات سے متعلق دکانیں اور ادارے اور ضروری کھانے کی اشیاء، پھل اور سبزی، گوشت، مچھلی، دودھ اور عوامی نظام تقسیم کی دکانیں صبح چھ بجے سے دو پہر دو بجے تک کھلیں گی۔ اس دوران ماسک، سنیٹائزر اور سوشل ڈسٹنسنگ کے ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ انہوں نے بتایاکہ دیگر پابندیوں میں کسی طرح کی کوئی نرمی نہیں برتی گئی ہے۔ سبھی پابندیاں لاک ڈاﺅن کے پچھلے رہنماء اصول کے مطابق رہیں گی۔

چیف سیکریٹری کے تبادلے پر، ممتا بنرجی کی وزیراعظم کو طویل خط لکھ کر فیصلے پر نظرثانی کی اپیل

0
چیف سیکریٹری کے تبادلے پر، ممتا بنرجی کی وزیراعظم کو طویل خط لکھ کر فیصلے پر نظرثانی کی اپیل
چیف سیکریٹری کے تبادلے پر، ممتا بنرجی کی وزیراعظم کو طویل خط لکھ کر فیصلے پر نظرثانی کی اپیل

چیف سیکریٹری کے تبادلے پر بنگال حکومت اور مرکزی حکومت کے مابین جاری تنازع کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھتے ہوئے ممتا بنرجی نے اپیل کی ہے کہ چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے کو دہلی طلب کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ ممتا بنرجی کے خط پر اب تک مرکزی حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

کلکتہ: چیف سیکریٹری کے تبادلے پر بنگال حکومت اور مرکزی حکومت کے مابین جاری تنازع کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھتے ہوئے ممتا بنرجی نے اپیل کی ہے کہ چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے کو دہلی طلب کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ کیوں کہ ان کی مدت ملازمت میں تین مہینے کی توسیع بنگال حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے۔ مگر اس کے باوجود مرکزی حکومت انہیں اچانک دہلی طلب کیا ہے۔

خیال رہے کہ 28 مئی کو یاس طوفان کے بعد وزیرا عظم نریندر مودی کے دورے کے دوران ممتا بنرجی اور وزیر اعظم کے درمیان ملاقات کو لے کر تنازع شروع ہونے کے بعد دیر رات مرکزی حکومت نے چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے جن کی مدت ملازمت 31 مئی کو ختم ہو رہی تھی۔ کو اچانک 31 مارچ رپورٹ کرنے کو کہا گیا تھا۔ مگر چیف سیکریٹری کو بنگال حکومت نے ریلیز نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج وہ کلکتہ میں ہی ہیں۔

ممتا بنرجی کے خط پر اب تک مرکزی حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

ممتا بنرجی نے کئی صفحات پر مشتمل خط پر وزیر اعظم کو لکھا ہے کہ کورونا وائرس کی صورت حال کی وجہ سے ہم نے چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے کی مدت ملازمت میں تین ماہ کی توسیع کی اپیل کی تھی۔ جسے مرکزی حکومت نے منظور کرلیا تھا مگر اب اچانک انہیں دہلی طلب کیا جارہاہے۔ ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ بنگال کے عوام مشکل ترین وقت سے گزررہی ہے۔ کورونا وبا کے ساتھ ساتھ اس وقت یاس طوفان کی وجہ سے کئی علاقے برباد ہوگئے ہیں۔ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم کی اپیل کی ہے کہ بنگال کے عوام کے مفادات کےلئے اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ الاپن بندو پادھیائے جیسے سینئر و تجربہ کار بیوروکریٹ کی بنگال کے عوام کوضرورت ہے۔

مرکز کا ریاستی حکومت سے رابطہ کئے بغیر یک طرفہ فیصلہ غیر آئینی

اس سے قبل وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کے اس قدم کو غیر آئینی قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ مرکز نے ریاستی حکومت سے رابطہ کئے بغیر یک طرفہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ممتا بنرجی نے اپنے خط میں ائیر فورسیس کے ہوائی اڈہ کالائیکونڈا میٹنگ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے امید ہے کہ چیف سیکریٹری کے تبادلےکی وجہ میری اور آپ کی کلائیکونڈا میٹنگ نہیں ہونی چاہیے۔ اگر یہ بات ہے کہ تو یہ پھر بنگال کے عوام کے مفادات کو پامال کیا جارہا ہے۔  ممتا نے لکھا ہے کہ ہماری درخواست پر مدت ملازمت میں توسیع کے بعد ریاستی حکومت سے رابطہ اور مشورہ کئے بغیر ایسا فیصلہ کیوں کیا گیا؟ یہ مکمل طور پر ناقابل عمل ہے اور اس سے ملک بھر کے تمام آئی اے ایس افسران کے کام متاثر ہوں گے۔

ممتا بنرجی نے آج کے خط میں جارحانہ رویہ اختیار کئے بغیر طویل خط لکھا ہے۔ جب کہ سنیچر کو پریس کانفرنس کرکے ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت اور بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی بنگال میں اپنی شکست کو ہضم نہیں کر پارہی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت ملک بھر کے آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کی توہین کررہی ہیں۔ انہوں نے وزیرا عظم کی میٹنگ میں بی جے پی کے ممبران اسمبلی کی موجودگی پر بھی سوال اٹھایا تھا۔

چیف سیکریٹری کو دہلی طلب کرنے کا فیصلہ انتقامی سیاست کا نتیجہ

خیال رہے کہ دیر رات اچانک چیف سیکریٹری کو دہلی طلب کئے جانے پر سابق بیورو کریٹس نے بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت سے مشورہ کیے بغیر ایسی ہدایات جاری کرنا غیر قانونی ہے۔ کانگریس اور بی جے پی کے وابستہ لیڈروں نے بھی اس پورے معاملے کو انتقامی سیاست کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

اس سے قبل ممتا بنرجی نے کہا کہ چوں کہ چیف سیکریٹری بنگالی ہیں اس لئے ان کی توہین کی جارہی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ بنگال کے مفادات کے لئے میں وزیر اعظم کا پاؤں پکڑنے کو تیار ہوں۔ مگر بنگال کے وزیر اعلیٰ اور عوام کی توہین برداشت نہیں کرو ں گی۔

چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے جہاں کل نوبنو میں تھے آج بھی وہ دفتر پہنچے ہیں۔

بارہویں بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت جمعرات تک کے لئے ملتوی

0
بارہویں بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت جمعرات تک کے لئے ملتوی
بارہویں بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت جمعرات تک کے لئے ملتوی

سپریم کورٹ نے بارہویں بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کے لئے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کی درخواست پر سماعت جمعرات تک ملتوی کردی ہے۔ مسٹر وینوگوپال نے بنچ کو بتایا کہ حکومت اگلے دو دنوں میں امتحان سے متعلق فیصلہ کرے گی، لہذا سماعت اس وقت تک ملتوی کردی جانی چاہئے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کے بارہویں بورڈ امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت جمعرات تک ملتوی کردی ہے۔

جسٹس اے ایم کھانویلکر اور جسٹس دنیش مہیشوری کی تعطیلی بنچ نے پیر کو مختصر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے جمعرات کو اس پر غور کرنے کا فیصلہ کیا۔

مسٹر وینوگوپال نے بنچ کو بتایا کہ حکومت اگلے دو دنوں میں امتحان سے متعلق فیصلہ کرے گی، لہذا سماعت اس وقت تک ملتوی کردی جانی چاہئے۔ اس کے لئے عدالت نے مسٹر وینوگوپال کو بتایا کہ حکومت فیصلہ لے سکتی ہے لیکن اگر وہ گذشتہ سال کی پالیسی سے مختلف آرڈر پاس کرتی ہے تو اسے معقول وجوہات بتانی ہوں گی۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گزاروں کو امید ہے کہ گذشتہ سال اپنائی گئی پالیسی پر عمل اس سال بھی کیا جانا چاہئے، لہذا اگر حکومت اس سے مختلف کررہی ہے تو اسے معقول وجوہات بتانی ہوں گی۔

عدالت محترمہ ممتا شرما کے ذریعہ دائر کردہ ایک پی آئی ایل کی سماعت کررہی ہے جس میں سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کے 12 ویں بورڈ کے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے گذشتہ سال کے امتحانات نتائج پالیسی پر عمل کرتے ہوئے نتائج کے اعلان کی بھی درخواست کی ہے۔

امریکہ: میامی شہر میں اندھا دھند فائرنگ، دو کی موت، 20 سے زائد زخمی

0
امریکہ: میامی شہر میں اندھا دھند فائرنگ، دو کی موت، 20 سے زائد زخمی
امریکہ: میامی شہر میں اندھا دھند فائرنگ، دو کی موت، 20 سے زائد زخمی

امریکہ کے میامی شہر میں بندوق سے انجام دیے گئے فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد کی موت اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

واشنگٹن: امریکہ کے شہر میامی میں فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد کی موت اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

میامی ڈیڈ محکمہ پولیس کے ڈائریکٹر الفریڈو ’فریڈی‘ رمیریز نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

مسٹر رمیریز نے ٹویٹ کیا ’’بندوق سے انجام دیے گئے اس بزدلانہ تشدد میں دو افراد کی موت ہو گئی اور 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ قاتلوں نے ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ہم انصاف کا مطالبہ کریں گے۔ سوگوار کنبوں کے تیئں میری تعزیت‘‘۔

این بی سی میامی نشریاتی ادارے کے مطابق اتوار کی صبح ایل مولا بینکٹ ہال کے باہر فائرنگ کی گئی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، مئی میں پٹرول 3.87 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا

0
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، مئی میں پٹرول 3.87 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، مئی میں پٹرول 3.87 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پیر کے روز ایک بار پھر اضافہ کیا گیا۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 29 پیسے اضافے کے ساتھ 94.23 روپے اور ڈیزل 28 پیسے بڑھ کر 85.15 روپے فی لیٹر پر ہوگیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے ان کی قیمتیں ہر دن اضافے کے ساتھ نئے ریکارڈ بنا رہی ہیں۔

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پیر کے روز ایک بار پھر اضافہ کیا گیا۔ مئی میں ان کی قیمتوں میں 16 دن اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 3.87 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوگیا۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی سمیت ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول کی قیمت میں 29 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 28 پیسے کا اضافہ ہوا۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول 29 پیسے اضافے کے ساتھ 94.23 روپے اور ڈیزل 28 پیسے بڑھ کر 85.15 روپے فی لیٹر پر ہوگیا۔ گزشتہ کئی دنوں سے ان کی قیمتیں ہر دن اضافے کے ساتھ نئے ریکارڈ بنا رہی ہیں۔

ممبئی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 28-28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 100.47 روپے اور ڈیزل 92.45 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ چنئی میں ان کی قیمتوں میں 25-25 پیسے کا اضافہ ہوا اور پٹرول 95.76 روپے اور ڈیزل 89.90 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔

کولکاتہ میں پٹرول 28 پیسے مہنگا ہوکر 94.25 روپے اور ڈیزل 26 پیسے اضافے کے ساتھ 88 روپے فی لیٹر پہنچ گیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر، ہر روز صبح چھ بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح رہیں:

شہر _____ پٹرول _____ ڈیزل

دہلی ____    94.23 ____  85.15
ممبئی ____  100.47 ____ 92.45
چنئی ____  95.76 ____   89.90
کولکتہ ___  94.25 ____   88.00

اسے بھی پڑھیں:

مودی سرکار مسلسل پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے لوگوں کو مشکلات میں ڈال رہی ہے: گہلوت

مودی سرکار مسلسل پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے لوگوں کو مشکلات میں ڈال رہی ہے: گہلوت

0
مودی سرکار مسلسل پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے لوگوں کو مشکلات میں ڈال رہی ہے: گہلوت
مودی سرکار مسلسل پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے لوگوں کو مشکلات میں ڈال رہی ہے: گہلوت

راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ بین الاقوامی بازار میں کچے تیل کی قیمت کم ہونے کے باوجود پٹرول ڈیزل کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ متعدد ریاستوں میں پٹرول کی قیمت سو روپے لیٹر سے زیادہ ہوگئی ہے۔ ایک طرف عام آدمی کووڈ اور آمدنی کم ہونے سے پریشان ہے وہیں مودی حکومت مہنگائی سے اس کے لئے مشکل پیدا کررہی ہے۔

جئے پور: راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے مرکز کی مودی حکومت پر مہنگائی بڑھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی وبا کورونا میں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے لوگوں کو مشکل میں ڈال رہی ہے۔

مسٹر گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ آج یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی بازار میں کچے تیل کی قیمت کم ہونے کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔ متعدد ریاستوں میں پٹرول کی قیمت سو روپے لیٹر سے زیادہ ہوگئی ہے، ایک طرف عام آدمی کووڈ اور آمدنی کم ہونے سے پریشان ہے وہیں مودی حکومت مہنگائی سے اس کے لئے مشکل پیدا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی کو لگاتار کم کررہی ہے جس میں ریاستوں کو حصہ ملتا تھا لیکن اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی اور ایڈیشنل ایکسائز ڈیوٹی لگاکر اپنی جیب بھر رہی ہے۔ مرکزی حکومت کی ایک تہائی کمائی پٹرول-ڈیزل کے ٹیکس سے ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب مرکزی حکومت کو پٹرول-ڈیزل پر ٹیکس کم کرکے عام آدمی کو راحت دینی چاہیے تھی تب اس سال کے بجٹ میں ان پر ایک نیا ٹیکس لگادیا۔ اس سے ٹرانسپورٹیشن چارج بڑھ گئے ہیں جس سے ابھی چیزوں پر مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ عام آدمی مودی حکومت کے ذریعہ بنے گئے اس مہنگائی کے جال سے بری طرح تنگ آچکا ہے۔

مضبوط صحافت سے جمہوریت مضبوط ہوگی: گہلوت

0

راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ہندی صحافت کے دن پر نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندی صحافت کی ملک میں سنہری تاریخ ہے۔ تحریک آزادی سے لے کر آج تک یہ اپنا اہم کردار ادا کرتی آئی ہے۔

جئے پور: راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے منصفانہ صحافت کو جمہوریت کی ضرورت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جتنی مضبوط صحافت ہوگی، اتنی ہی مضبوظ جمہوریت ہوگی۔

مسٹر گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ ہندی صحافت کے دن پر آج یہ بات کہی۔ انہوں نے اس موقع پر نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہندی صحافت کی ملک میں سنہری تاریخ ہے۔ تحریک آزادی سے لے کر آج تک یہ اپنا اہم کردار ادا کرتی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیرجانبدارانہ صحافت ہمارے جمہوریت کی ضرورت ہے، جتنی مضبوط صحافت ہوگی، اتنی ہی مضبوط جمہوریت ہوگی۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر گلاب چند کٹاریا نے ہندوستانی جمہوریت میں بنیادی ستون کی شکل میں عوام کو بیدارکرنے کے لئے پرعزم تمام صحافیوں کو ہندی صحافت کے دن کی دلی مبارک باد پیش کی۔

مدھیہ پردیش: ہنی ٹریپ پین ڈرائیو معاملے میں پولیس نے کمل ناتھ کو جاری کیا نوٹس

0
مدھیہ پردیش: ہنی ٹریپ پین ڈرائیو معاملے میں پولیس نے کمل ناتھ کو جاری کیا نوٹس
مدھیہ پردیش: ہنی ٹریپ پین ڈرائیو معاملے میں پولیس نے کمل ناتھ کو جاری کیا نوٹس

مشہور ہنی ٹریپ معاملے میں مدھیہ پردیش پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے کمل ناتھ کو نوٹس جاری کرکے 2 جون کو اس کے سامنے بیان اور فزیکل ایویڈنس (سی ڈی/پین ڈرائیو) مہیا کرانے کے لئے کہا ہے۔

اندور: مشہور ہنی ٹرپ معاملے میں مدھیہ پردیش پولیس کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ کو نوٹس جاری کرکے 2 جون کو اس کے سامنے بیان اور فزیکل ایویڈنس (سی ڈی/پین ڈرائیو) مہیا کرانے کے لئے کہا ہے۔

ایس آئی ٹی کے تفتیشی اسسٹنٹ (انسپکٹر) ششیکانت چورسیا کی جانب سے مسٹر کمل ناتھ کو ایک صفحہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، جو آج میڈیا تک پہنچا۔ نوٹس کے مطابق مسٹر کمل ناتھ سے توقع کی گئی ہے کہ وہ 2 جون کو دوپہر 12:30 بجے بھوپال کے شیام لال ہلس تھانہ علاقہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر حاضر ہوکر زیر دستخط (مسٹر چورسیا) کے سامنے بیان اور فزیکل ثبوت سی ڈی/پین ڈرائیو) ایس آئی ٹی کو دینے کی زحمت کریں۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کل بھیجے گئے نوٹس میں مشہور ہنی ٹرپ کی اس مبینہ پین ڈرائیو کا ذکر کیا گیا ہے، جس کا ذکر سینئر کانگریس لیڈر کمل ناتھ نے حال ہی میں 21 مئی کو منعقدہ ایک آن لائن پریس کانفرنس میں کیا تھا۔ نوٹس میں اسی پین ڈرائیو کو جانچ کے لئے دستیاب کرائے جانے اور اسی پین ڈرائیو کے تعلق سے بیان درج کرائے جانے کی توقع کی گئی ہے۔

نوٹس کے مطابق مسٹر کمل ناتھ کے ذریعہ کی گئی پریس کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ ہنی ٹرپ معاملہ کی سی ڈی اور پین ڈرائیو ان کے پاس موجود ہے۔ اس پریس کانفرنس کو سوشل میڈیا پر بھی نشر کیا گیا تھا اور متعلقہ خبریں اخباروں میں شائع ہوئیں۔