جمعہ, مارچ 27, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 342

بارہویں جماعت کے امتحانات معاملے کی سماعت منگل کو

0
بارہویں جماعت کے امتحانات معاملے کی سماعت منگل کو
بارہویں جماعت کے امتحانات معاملے کی سماعت منگل کو

سپریم کورٹ نے بارہویں جماعت کے امتحانات منسوخ کرنے کے حکم کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت منگل کے لئے ملتوی کردی ہے۔ عدالت نے ان عرضیوں کی سماعت کل دوپہر 2 بجے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بارہویں جماعت کے امتحانات منسوخ کرنے کے حکم کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کی سماعت منگل کے لئے ملتوی کردی ہے۔

جسٹس اے ایم خانویلکر اور جسٹس دنیش مہیشوری کی تعطیلی بنچ نے پیر کے روز سی بی ایس ای سے کہا کہ اس نے بورڈ کے منصوبے پر اصولی رضا مندی ظاہر کی ہے۔ لیکن کچھ عرضیوں میں بورڈ امتحانات کو منسوخ کرنے کو چیلنج کیا ہے، اس لئے ان عرضی گزاروں کی بات سننا بھی ضروری ہے۔

عدالت نے کہا کہ بنچ صرف انہی عرضیوں پر سماعت کرے گی جو داخل ہو چکی ہیں۔ اب نئی درخواستیں قبول نہ کرنے کی ہدایت رجسٹری کو دی گئی ہے۔ عدالت نے ان عرضیوں کی سماعت کل دوپہر 2 بجے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے شخص کا ووٹ دینے کا حق ختم ہونا چاہئے: نریندر گری

0
دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے شخص کا ووٹ دینے کا حق ختم ہونا چاہئے: نریندر گری
دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے شخص کا ووٹ دینے کا حق ختم ہونا چاہئے: نریندر گری

اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری نے یوگی حکومت کے آبادی کنٹرول کے لئے تیار کیے جا رہے قانونی مسودے کی پرزور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے شخص کا ملک میں ووٹ دینے کا حق ختم ہونا چاہئے۔

پریاگ راج: سادھو سنتوں کی سب سے بڑی تنظیم اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری نے یوگی حکومت کے آبادی کنٹرول کے لئے تیار کیے جا رہے قانونی مسودے کی پرزور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے شخص کا ملک میں ووٹ دینے کا حق ختم ہونا چاہئے۔

پریشد کے صدر مہنت گیری نے پیر کے روز کہا کہ سادھو سنت پہلے سے ہی یہ مطالبہ کرتے آئے ہیں کہ ملک میں بڑھ رہی آبادی پر قابو پایا جائے۔ بڑھتی ہوئی آبادی پر روک نہیں لگائی گئی تو آنے والے دنوں میں آبادی میں زبردست اضافہ ہوسکتا ہے۔ آبادی کنٹرول قانون کے تحت یہ یقینی بنانا چاہئے کہ تمام فرقے آبادی کے کنٹرول پر توجہ دیں۔ آبادی پر قابو پانے سے بہت سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔

مہنت نریندر گری نے کہا ہے کہ دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والے شخص کو ہندوستان میں ووٹ دینے کا حق ختم کر دینا چاہئے اور حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے محروم کیا جانا چاہئے۔

معاشی بحران: شمالی کوریا میں مہنگائی بے قابو، کافی کپ 100 ڈالر، چائے 70 ڈالر میں

0
معاشی بحران: شمالی کوریا میں مہنگائی بے قابو، کافی کپ 100 ڈالر، چائے 70 ڈالر میں
معاشی بحران: شمالی کوریا میں مہنگائی بے قابو، کافی کپ 100 ڈالر، چائے 70 ڈالر میں

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کچھ دن پہلے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے ملک کو خراب معاشی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اشیائے خورد و نوش کی قلت ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سرحدوں کی بندش کے نتیجے میں معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے۔

دبئی: معاشی بحران کے درمیان شمالی کوریا میں مہنگائی آسمان سے بات کررہی ہے اور کافی کپ 100 ڈالر، چائے 70 ڈالر میں لوگوں کو مل رہی ہے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کچھ دن پہلے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے ملک کو خراب معاشی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اشیائے خورد و نوش کی قلت ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سرحدوں کی بندش کے نتیجے میں معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے۔ دوسری طرف مبصرین کا کہنا ہے شمالی کوریا میں غذائی قلت اور مہنگائی کی ایک بنیادی وجہ جوہری پروگرام کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیاں ہیں۔

گذشتہ جمعرات کو کم جونگ ان نے اس بحران کے حل کے لیے موثر اقدامات کا وعدہ کیا۔ مگر انہیں مشکل حالات کا سامنا ہے اور ان کے پاس آپشنز بہت کم ہیں۔

شمالی کوریا کا زراعت کا شعبہ گذشتہ سال ہونے والے نقصان کی نسبت قدرے بہتر ہے۔ گھریلو اشیائے خوردونوش کی درآمد کو تبدیل کرنا مشکل ہوسکتا ہے کیونکہ سرحدیں کورونا وائرس کی وجہ سے بند ہیں۔

مقامی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دارالحکومت پیانگ یانگ میں کچھ بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ چاول اور ایندھن کی قیمتیں اب بھی نسبتا مستحکم ہیں لیکن چینی، سویا بین آئل اور آٹے جیسی درآمدی اشیا کی قیمتوں میں بے حد اضافہ ہوا۔

امریکی ٹی وی ’سی این این‘ کے مطابق حالیہ مہینوں میں کچھ مقامی طور پر تیار کردہ اشیا کی لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ پیانگ یانگ کے رہائشیوں نے بتایا کہ ٹونگل مارکیٹ میں آلو کی قیمتیں تین گنا بڑھ گئیں۔ یہاں مقامی اور غیر ملکی دونوں ہی خریداری کرتے ہیں۔

امریکی صدر بائیڈن 28 جون کو اسرائیلی صدر ریولین کی میزبانی کریں گے: وائٹ ہاؤس

0
امریکی صدر بائیڈن 28 جون کو اسرائیلی صدر ریولین کی میزبانی کریں گے: وائٹ ہاؤس
امریکی صدر بائیڈن 28 جون کو اسرائیلی صدر ریولین کی میزبانی کریں گے: وائٹ ہاؤس

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ریولین کا یہ دورہ امریکہ اور اسرائیل کے مابین پائیدار شراکت داری کو مستحکم کرنے اور ہماری حکومتوں اور ہمارے عوام کے مابین تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

واشنگٹن: فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تازہ کشیدگی اور اسرائیل کے غزہ کے علاقے میں فضائی حملے کے درمیان امریکی صدر جو بائیڈن 28 جون کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی ہم منصب ریوین ریولین کی میزبانی کریں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ریولین کے دورے سے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان پائیدار شراکت داری اور ہماری حکومتوں اور عوام کے درمیان گہرے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

اسرائیلی صدر جولائی میں اپنی سات سالہ مدت ختم ہونے سے چند دن قبل یہ دورہ کریں گے۔ ان کی جگہ اضحاق ہرزوگ کو رواں ماہ اسرائیل میں سابق وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کے موقع پر ہونے والے انتخابات میں ملک کا نیا صدر منتخب کیا گیا تھا۔

اسرائیل میں صدر کا کردار بڑی حد تک رسمی ہے لیکن اس منصب کا مقصد صہیونی ریاست میں مختلف نسلی اور مذہبی گروہوں کے درمیان اتحاد کو فروغ دینا بھی ہے۔

جین ساکی نے کہا کہ ”صدر ریولین کی مدتِ صدارت ختم ہو نے کو ہے۔ یہ دورہ گذشتہ برسوں کے دوران میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے کردار اور لگن کا ایک اعتراف بھی ہے۔“

اسرائیلی وزیر خارجہ نے نومنتخب ایرانی صدر کو ’انتہا پسند‘ قرار دیا

0
اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایران کے نئے صدر کو ’انتہا پسند‘ قرار دیا
اسرائیلی وزیر خارجہ نے ایران کے نئے صدر کو ’انتہا پسند‘ قرار دیا

اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لیپڈ نے الزام لگایا کہ نیا ایرانی صدر ’سخت گیر‘ ہے اور تہران کے جوہری عزائم کی حمایت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس پر ہزاروں ایرانیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری بھی عائد کی جاتی ہے۔ وہ عالمی دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے۔

تل ابیب: اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لیپڈ نے ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی کو ‘انتہا پسند’ قرار دیتے ہوئے کل ہفتہ کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں اعتدال پسند صدر حسن روحانی کے نئے منتخب ہونے والے جانشین کو ابراہیم رئیسی پر سخت تنقید کی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ نیا ایرانی صدر ’سخت گیر‘ ہے اور تہران کے جوہری عزائم کی حمایت کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اس پر ہزاروں ایرانیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری بھی عائد کی جاتی ہے۔ وہ عالمی دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے۔ اسرائیلی وزیر خارجہ کا ایران میں کل ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد پہلا باضابطہ رد عمل ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے متنبہ کیا کہ ”ابراہیم رئیسی” کے انتخاب کے بعد تہران کے جوہری پروگرام کو فوری طور پر روکنے کے عزم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایران کے خطے کے لیے تباہ کن عزائم کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیلی وزارت خارجہ نے نومنتخب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج تک ایران کے سب سے زیادہ انتہا پسند صدر ہیں۔ وہ تہران کے جوہری پروگرام میں تیز رفتار پیشرفت کے لیے پرعزم ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان لیورھایات نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنے من پسند امیدوار کی کامیابی کے لیے اپنا اثر و نفوذ استعمال کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی رجیم نے مخالف امیدوار کی کامیابی کے خدشے کے پیش نظر پچاس فی صد سے زائد ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کیلیے نا اہل قرار دیا۔

ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری نے تہران کے قصاب ابراہیم رئیسی کی بجا طور پر مذمت کی ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے ایران میں 30000 سے زیادہ قیدیوں کو غیرقانونی طور پر پھانسی دینے میں براہ راست کردار ادا کیا۔

کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کو راحت فراہم کرنے سے انکار شرمناک: کانگریس

0
کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کو راحت فراہم کرنے سے انکار شرمناک: کانگریس
کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کو راحت فراہم کرنے سے انکار شرمناک: کانگریس

کانگریس نے حکومت سے سپریم کورٹ میں کورونا سے مرنے والوں کے کنبوں کو چار لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کرنے سے انکار کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت صرف ملک کو لوٹنے کا کام کررہی ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے حکومت سے سپریم کورٹ میں کورونا سے مرنے والوں کے کنبوں کو چار لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کرنے سے انکار کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت صرف ملک کو لوٹنے کا کام کررہی ہے۔

کانگریس کے مواصلات محکمہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے اتوار کو یہاں ایک بیان میں کہا کہ چلو بھر پانی میں ڈوب مرو بی جے پی حکومت۔ مودی حکومت نے سپریم کورٹ کو حلف نامہ دیکر کہا کہ مرکز کے پاس کورونا وبا سے مرنے والے لوگوں کے کنبوں کو چار لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کے لئے پیسہ نہیں ہے۔

انہوں نے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے آگے کہا کہ کیا مودی حکومت کو ذرا بھی شرم ہے۔ کورونا متاثرین کو معاوضہ دینے کو پیسہ نہیں، پر کورونا کے دوران سنٹرل وسٹا اور پی ایم کے لئے شاندار محل بنوانے کے لئے 20,000 کروڑ روپے ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی لوٹ سے سال 2020-21 میں جمع کئے گئے 3,89,662 کروڑ روپے کہاں گئے۔

وادی کشمیر کے 15 اسٹیشنوں پر آج سے وائی فائی خدمات شروع

0
وادی کشمیر کے 15 اسٹیشنوں پر آج سے وائی فائی خدمات شروع
وادی کشمیر کے 15 اسٹیشنوں پر آج سے وائی فائی خدمات شروع

وائی فائی کے عالمی دن کے موقع پر سری نگر سمیت وادی کشمیر کے 15 ریلوے اسٹیشنوں پر عوامی وائی فائی خدمات کا آغاز کیا گیا ہے۔ وائی فائی لوگوں کو جوڑنے اور دیہی اور شہری ہندوستان کے درمیان ڈیجیٹل تفریق کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

نئی دہلی: وائی فائی کے عالمی دن کے موقع پر وادی کشمیر کے سری نگر سمیت 15 ریلوے اسٹیشنوں پر آج سے پبلک وائی فائی خدمات شروع ہوگئی ہیں۔

ریلوے کی وزارت کی انٹرپرائز ریل ٹیل کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ نے یہاں یہ اطلاع دی۔ ریل ٹیل کارپوریشن لمیٹیڈ کی ریل وائر کے برانڈ نام سے سری نگر، بارہمولہ، ہرمے، پٹن، مزہوم، بڈگام، سری نگر، پمپور، کاکاپورہ، اونتی پورہ، پنجگام، بیج بہیرہ، اننت ناگ، سادورا، قاضی گنڈ اور بانیہال میں وائی فائی خدمات شروع ہوگئی ہیں۔

جموں علاقے کے 15 اسٹیشنوں کٹھوعہ، بدھی، چھن اروریا، ہیرا نگر، گھگوال، سانبا، وجے پور، باڑی برہمان، جموں توی، بجالتا، سنگر، منوال، رام نگر جے اینڈ کے، اودھم پور اور شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ پر وائی فائی پہلے سے ہی دستیاب تھی۔

وزیر ریلوے پیوش گوئل نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا ’’وائی فائی لوگوں کو جوڑنے اور دیہی اور شہری ہندوستان کے درمیان ڈیجیٹل تفریق کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس علاقے میں ہندوستانی ریلوے، ریل ٹیل کارپوریشن لمیٹڈ کے ساتھ مل کر ملک کے ہر کونے اور ہائی اسپیڈ وائی فائی لانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس سال وائی فائی کے عالمی دن کے موقع پر سری نگر اور وادی کشمیر میں 14 اسٹیشن دنیا کے سب سے بڑے مربوط پبلک وائی فائی نیٹ ورک میں شامل ہوگئے ہیں۔ ڈیجیٹل رابطے سے محروم افراد کو جوڑنے میں یہ سنگ میل ثابت ہوگا۔

ریل وائر ریٹیل براڈ بینڈ سروس کا استعمال مسافر، ہائی ڈیفی نیشن (ایچ ڈی) ویڈیو اسٹریمنگ، فلمی گانوں، گیمز ڈاؤن لوڈ کرنے کے ساتھ اپنے سرکاری کام کو آن لائن نمٹانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ کے وائی سی تصدیق شدہ ورکنگ موبائل کنکشن والا اسمارٹ فون رکھنے والا شخص اسے استعمال کرسکتا ہے۔

ملک میں یومیہ کیسز کی تعداد میں 30 ہزار سے زیادہ کی گراوٹ

0
ملک میں یومیہ کیسز کی تعداد میں 30 ہزار سے زیادہ کی گراوٹ
ملک میں یومیہ کیسز کی تعداد میں 30 ہزار سے زیادہ کی گراوٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 30،776 یومیہ کیسز میں کمی آئی ہے اور 1576 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دریں اثنا ہفتے کے روز 38 لاکھ 10 ہزار 554 افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 27 کروڑ 66 لاکھ 93 ہزار 572 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

نئی دہلی: ملک میں جان لیوا اور ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔ 19) کی وبا کے یومیہ کیسز تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 30،776 ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے اور 1576 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

دریں اثنا ہفتے کے روز 38 لاکھ 10 ہزار 554 افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 27 کروڑ 66 لاکھ 93 ہزار 572 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58،419 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2،98،81،965 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران 87 ہزار 619 مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 87 لاکھ 66 ہزار نو ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 30 ہزار 776 سے گھٹ کر مجموعی تعداد سات لاکھ 29 ہزار 243 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے میں 1576 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی تعداد بڑھ کرتین لاکھ 86 ہزار 713 ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 2.44 فیصد، شفایابی کی شرح 96.27 فیصد اور اموات کی شرح 1.29 فیصد ہوگئی ہے۔

ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 2،143 سے گھٹ کر اب اس کی مجموعی تعداد 1،35،708 رہ گئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں مزید 10،373 مریضوں کی شفایا بی کے بعد جان لیوا وبا سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 57،10،356 ہوگئی ہے۔ جبکہ 682 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،17،356 ہوگئی ہے۔

جنوبی ہند کی ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 817 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 1،07،300 رہ گئی ہے۔ 13،145 مریضوں کی شفایابی سے مہلک ترین وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر ریاست میں اب 26،78،499 ہوگئی ہے۔ جبکہ 115 مزید مریض موت کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد اب 11948 ہوچکی ہے۔

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے لحاظ سے روس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستان چوتھے مقام پر

0
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے لحاظ سے روس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستان چوتھے مقام پر
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے لحاظ سے روس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستان چوتھے مقام پر

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل 10 ویں ہفتے میں اضافہ ہوا اور یہ ریکارڈ 608 بلین ڈالر سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 11 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں روس کا زرمبادلہ کا ذخائر 0.40 بلین ڈالر کی کمی سے 604.80 بلین ڈالر پر آگیا۔ ہندوستان اب اس معاملے میں چین، جاپان اور سوئٹزرلینڈ کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔

ممبئی: ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل 10 ویں ہفتے میں اضافہ ہوا اور یہ ریکارڈ 608 بلین ڈالر سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے ساتھ ہی روس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستان اس معاملہ میں دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق 11 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کا ذخائر 3.07 بلین ڈالر کے اضافے کے ساتھ 608.08 بلین ڈالر ہوگیا۔ 4 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے شروع میں یہ 6.84 بلین ڈالر اضافے کے ساتھ 605.01 بلین ڈالر کی ریکارڈ ترین اونچائی پر آگیا تھا اور یہ روس سے معمولی مارجن سے کم تھا۔

11 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں روس کا زرمبادلہ کا ذخائر 0.40 بلین ڈالر کی کمی سے 604.80 بلین ڈالر پر آگیا۔ ہندوستان اب اس معاملے میں چین، جاپان اور سوئٹزرلینڈ کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔ مئی تک چین کے پاس 3،362 بلین ڈالر تھے۔ اپریل تک جاپان کے پاس 1،378 بلین ڈالر اور سوئٹزرلینڈ کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کا ذخائر اپریل تک 1،070 ارب ڈالر سے زیادہ تھا۔

مرکزی بینک نے کہا کہ 11 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران غیر ملکی اثاثے جو غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے 2.57 بلین ڈالر اضافے سے 563.46 بلین ڈالر رہا۔ اسی عرصے کے دوران سونے کا ذخائر 496 ملین ڈالر اضافے سے 38.10 بلین ڈالر ہوگیا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ والے ذخائر 110 ملین ڈالر اضافے سے 5.01 بلین ڈالر ہوگیا جبکہ خصوصی ڈرائنگ رائئٹس ایک ملین ڈالر سے گھٹ کر 1.51 بلین ڈالر رہ گئے۔

ٹاٹا اسٹیل پیر سے دوبارہ سینسیکس میں شامل ہوگا

0
ٹاٹا اسٹیل پیر سے دوبارہ سینسیکس میں شامل ہوگا
ٹاٹا اسٹیل پیر سے دوبارہ سینسیکس میں شامل ہوگا

سینسیکس میں 30 کمپنیاں ہیں۔ پیر سے ٹاٹا اسٹیل کو عوامی سیکٹر کی آئل اینڈ گیس کمپنی او این جی سی کی جگہ اس میں شامل کیا جائے گا۔ سینسیکس میں کسی کمپنی کی شمولیت مارکیٹ اس کے اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔

ممبئی: ٹاٹا گروپ کی اسٹیل بنانے والی کمپنی ٹاٹا اسٹیل چھ ماہ کے وقفے کے بعد پیر کو دوبارہ بی ایس ای انڈیکس سینسیکس میں شامل ہوگی۔

سینسیکس میں 30 کمپنیاں ہیں۔ پیر سے ٹاٹا اسٹیل کو عوامی سیکٹر کی آئل اینڈ گیس کمپنی او این جی سی کی جگہ اس میں شامل کیا جائے گا۔ سینسیکس میں کسی کمپنی کی شمولیت مارکیٹ اس کے اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔

21 جون سے دوسرے انڈیکس میں بھی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ ‘بی ایس ای 100’ اور ‘بی ایس ای سینسیکس نیکسٹ 50’ میں باش لمیٹڈ، ایل آئی سی ہاؤسنگ فنانس لمیٹڈ اور ٹی وی ایس موٹر کی جگہ اے یو فنانس بینک، اڈانی انٹرپرائزز اور چولامنڈلم انویسٹمنٹ اینڈ فنانس کو شامل کیا جائے گا۔

بینکنگ کمپنیوں کے بی ایس ای بینکیکس انڈیکس میں آر بی ایل بینک کی جگہ اے یو اسمال فنانس بینک کو جگہ دی گئی ہے۔