بدھ, مئی 13, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 343

وادی کشمیر کے 15 اسٹیشنوں پر آج سے وائی فائی خدمات شروع

0
وادی کشمیر کے 15 اسٹیشنوں پر آج سے وائی فائی خدمات شروع
وادی کشمیر کے 15 اسٹیشنوں پر آج سے وائی فائی خدمات شروع

وائی فائی کے عالمی دن کے موقع پر سری نگر سمیت وادی کشمیر کے 15 ریلوے اسٹیشنوں پر عوامی وائی فائی خدمات کا آغاز کیا گیا ہے۔ وائی فائی لوگوں کو جوڑنے اور دیہی اور شہری ہندوستان کے درمیان ڈیجیٹل تفریق کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

نئی دہلی: وائی فائی کے عالمی دن کے موقع پر وادی کشمیر کے سری نگر سمیت 15 ریلوے اسٹیشنوں پر آج سے پبلک وائی فائی خدمات شروع ہوگئی ہیں۔

ریلوے کی وزارت کی انٹرپرائز ریل ٹیل کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ نے یہاں یہ اطلاع دی۔ ریل ٹیل کارپوریشن لمیٹیڈ کی ریل وائر کے برانڈ نام سے سری نگر، بارہمولہ، ہرمے، پٹن، مزہوم، بڈگام، سری نگر، پمپور، کاکاپورہ، اونتی پورہ، پنجگام، بیج بہیرہ، اننت ناگ، سادورا، قاضی گنڈ اور بانیہال میں وائی فائی خدمات شروع ہوگئی ہیں۔

جموں علاقے کے 15 اسٹیشنوں کٹھوعہ، بدھی، چھن اروریا، ہیرا نگر، گھگوال، سانبا، وجے پور، باڑی برہمان، جموں توی، بجالتا، سنگر، منوال، رام نگر جے اینڈ کے، اودھم پور اور شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ پر وائی فائی پہلے سے ہی دستیاب تھی۔

وزیر ریلوے پیوش گوئل نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا ’’وائی فائی لوگوں کو جوڑنے اور دیہی اور شہری ہندوستان کے درمیان ڈیجیٹل تفریق کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس علاقے میں ہندوستانی ریلوے، ریل ٹیل کارپوریشن لمیٹڈ کے ساتھ مل کر ملک کے ہر کونے اور ہائی اسپیڈ وائی فائی لانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس سال وائی فائی کے عالمی دن کے موقع پر سری نگر اور وادی کشمیر میں 14 اسٹیشن دنیا کے سب سے بڑے مربوط پبلک وائی فائی نیٹ ورک میں شامل ہوگئے ہیں۔ ڈیجیٹل رابطے سے محروم افراد کو جوڑنے میں یہ سنگ میل ثابت ہوگا۔

ریل وائر ریٹیل براڈ بینڈ سروس کا استعمال مسافر، ہائی ڈیفی نیشن (ایچ ڈی) ویڈیو اسٹریمنگ، فلمی گانوں، گیمز ڈاؤن لوڈ کرنے کے ساتھ اپنے سرکاری کام کو آن لائن نمٹانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ کے وائی سی تصدیق شدہ ورکنگ موبائل کنکشن والا اسمارٹ فون رکھنے والا شخص اسے استعمال کرسکتا ہے۔

ملک میں یومیہ کیسز کی تعداد میں 30 ہزار سے زیادہ کی گراوٹ

0
ملک میں یومیہ کیسز کی تعداد میں 30 ہزار سے زیادہ کی گراوٹ
ملک میں یومیہ کیسز کی تعداد میں 30 ہزار سے زیادہ کی گراوٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 30،776 یومیہ کیسز میں کمی آئی ہے اور 1576 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ دریں اثنا ہفتے کے روز 38 لاکھ 10 ہزار 554 افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 27 کروڑ 66 لاکھ 93 ہزار 572 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

نئی دہلی: ملک میں جان لیوا اور ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔ 19) کی وبا کے یومیہ کیسز تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 30،776 ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے اور 1576 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

دریں اثنا ہفتے کے روز 38 لاکھ 10 ہزار 554 افراد کو کورونا وائرس کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 27 کروڑ 66 لاکھ 93 ہزار 572 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58،419 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2،98،81،965 ہوگئی۔ اسی عرصہ کے دوران 87 ہزار 619 مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 87 لاکھ 66 ہزار نو ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 30 ہزار 776 سے گھٹ کر مجموعی تعداد سات لاکھ 29 ہزار 243 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے میں 1576 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی تعداد بڑھ کرتین لاکھ 86 ہزار 713 ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 2.44 فیصد، شفایابی کی شرح 96.27 فیصد اور اموات کی شرح 1.29 فیصد ہوگئی ہے۔

ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 2،143 سے گھٹ کر اب اس کی مجموعی تعداد 1،35،708 رہ گئی ہے۔ دریں اثنا ریاست میں مزید 10،373 مریضوں کی شفایا بی کے بعد جان لیوا وبا سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 57،10،356 ہوگئی ہے۔ جبکہ 682 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،17،356 ہوگئی ہے۔

جنوبی ہند کی ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 817 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 1،07،300 رہ گئی ہے۔ 13،145 مریضوں کی شفایابی سے مہلک ترین وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر ریاست میں اب 26،78،499 ہوگئی ہے۔ جبکہ 115 مزید مریض موت کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد اب 11948 ہوچکی ہے۔

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے لحاظ سے روس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستان چوتھے مقام پر

0
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے لحاظ سے روس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستان چوتھے مقام پر
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے لحاظ سے روس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستان چوتھے مقام پر

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل 10 ویں ہفتے میں اضافہ ہوا اور یہ ریکارڈ 608 بلین ڈالر سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 11 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں روس کا زرمبادلہ کا ذخائر 0.40 بلین ڈالر کی کمی سے 604.80 بلین ڈالر پر آگیا۔ ہندوستان اب اس معاملے میں چین، جاپان اور سوئٹزرلینڈ کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔

ممبئی: ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل 10 ویں ہفتے میں اضافہ ہوا اور یہ ریکارڈ 608 بلین ڈالر سے زیادہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے ساتھ ہی روس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستان اس معاملہ میں دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق 11 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کا ذخائر 3.07 بلین ڈالر کے اضافے کے ساتھ 608.08 بلین ڈالر ہوگیا۔ 4 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے شروع میں یہ 6.84 بلین ڈالر اضافے کے ساتھ 605.01 بلین ڈالر کی ریکارڈ ترین اونچائی پر آگیا تھا اور یہ روس سے معمولی مارجن سے کم تھا۔

11 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں روس کا زرمبادلہ کا ذخائر 0.40 بلین ڈالر کی کمی سے 604.80 بلین ڈالر پر آگیا۔ ہندوستان اب اس معاملے میں چین، جاپان اور سوئٹزرلینڈ کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔ مئی تک چین کے پاس 3،362 بلین ڈالر تھے۔ اپریل تک جاپان کے پاس 1،378 بلین ڈالر اور سوئٹزرلینڈ کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کا ذخائر اپریل تک 1،070 ارب ڈالر سے زیادہ تھا۔

مرکزی بینک نے کہا کہ 11 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران غیر ملکی اثاثے جو غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے 2.57 بلین ڈالر اضافے سے 563.46 بلین ڈالر رہا۔ اسی عرصے کے دوران سونے کا ذخائر 496 ملین ڈالر اضافے سے 38.10 بلین ڈالر ہوگیا۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ والے ذخائر 110 ملین ڈالر اضافے سے 5.01 بلین ڈالر ہوگیا جبکہ خصوصی ڈرائنگ رائئٹس ایک ملین ڈالر سے گھٹ کر 1.51 بلین ڈالر رہ گئے۔

ٹاٹا اسٹیل پیر سے دوبارہ سینسیکس میں شامل ہوگا

0
ٹاٹا اسٹیل پیر سے دوبارہ سینسیکس میں شامل ہوگا
ٹاٹا اسٹیل پیر سے دوبارہ سینسیکس میں شامل ہوگا

سینسیکس میں 30 کمپنیاں ہیں۔ پیر سے ٹاٹا اسٹیل کو عوامی سیکٹر کی آئل اینڈ گیس کمپنی او این جی سی کی جگہ اس میں شامل کیا جائے گا۔ سینسیکس میں کسی کمپنی کی شمولیت مارکیٹ اس کے اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔

ممبئی: ٹاٹا گروپ کی اسٹیل بنانے والی کمپنی ٹاٹا اسٹیل چھ ماہ کے وقفے کے بعد پیر کو دوبارہ بی ایس ای انڈیکس سینسیکس میں شامل ہوگی۔

سینسیکس میں 30 کمپنیاں ہیں۔ پیر سے ٹاٹا اسٹیل کو عوامی سیکٹر کی آئل اینڈ گیس کمپنی او این جی سی کی جگہ اس میں شامل کیا جائے گا۔ سینسیکس میں کسی کمپنی کی شمولیت مارکیٹ اس کے اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔

21 جون سے دوسرے انڈیکس میں بھی تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔ ‘بی ایس ای 100’ اور ‘بی ایس ای سینسیکس نیکسٹ 50’ میں باش لمیٹڈ، ایل آئی سی ہاؤسنگ فنانس لمیٹڈ اور ٹی وی ایس موٹر کی جگہ اے یو فنانس بینک، اڈانی انٹرپرائزز اور چولامنڈلم انویسٹمنٹ اینڈ فنانس کو شامل کیا جائے گا۔

بینکنگ کمپنیوں کے بی ایس ای بینکیکس انڈیکس میں آر بی ایل بینک کی جگہ اے یو اسمال فنانس بینک کو جگہ دی گئی ہے۔

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر اضافہ، دہلی میں پٹرول کی قیمت 97 روپے سے متجاوز

0
پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر اضافہ، دہلی میں پٹرول کی قیمت 97 روپے سے متجاوز
پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر اضافہ، دہلی میں پٹرول کی قیمت 97 روپے سے متجاوز

جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 2.99 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2.82 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔

نئی دہلی: پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا، جس سے دہلی اور کولکتہ میں پہلی بار پٹرول 97 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگیا۔ دوسرے شہروں میں بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتیں ریکارڈ نئی سطح تک پہنچ گئیں۔

اتوار کے روز ملک کے چار میٹرو میں پٹرول 29 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے مہنگا ہوگیا۔ اس سے قبل ہفتہ کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

آئل مارکیٹنگ کی سرخیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت 29 پیسے کے اضافے کے ساتھ 97.22 روپے اور ڈیزل کی قیمت 28 پیسے کے اضافے سے ریکارڈ 87.97 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 2.99 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2.82 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔

ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 28 پیسے کے اضافے سے 103.36 روپے اور ڈیزل 30 پیسے کے اضافے سے 95.44 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

چنئی میں پٹرول 26 پیسے اور ڈیزل 27 پیسے مہنگا ہوگیا۔ آج ایک لیٹر پٹرول 98.40 روپے اور ڈیزل 92.58 روپے میں فروخت ہورہا پے۔

کولکتہ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 28-28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں پٹرول 97.12 روپے اور ڈیزل 90.82 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

خییال رہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو شہر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 97.36 —————— 87.97
ممبئی ۔————— 103.36 —————— 95.44
چنئی —————- 98.40 -—————– 92.58
کولکاتا ———— 97.12 —————— 90.82

وزارت داخلہ: اَن لاک کے دوران خطرناک ثابت ہو سکتی ہے لاپرواہی

0
وزارت داخلہ: اَن لاک کے دوران خطرناک ثابت ہو سکتی ہے لاپرواہی
وزارت داخلہ: اَن لاک کے دوران خطرناک ثابت ہو سکتی ہے لاپرواہی

مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو آگاہ کیا ہے کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے پیش نظر کیے جانے والے اَن لاک کے دوران کسی بھی طرح کی لاپرواہی یا نرمی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو آگاہ کیا ہے کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے پیش نظر کیے جانے والے اَن لاک کے دوران کسی بھی طرح کی لاپرواہی یا نرمی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ لہٰذا مناسب کووڈ برتاؤ کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ، ٹریک، ٹریٹمنٹ اور ٹیکہ کاری کی پانچ نکاتی پالیسی کو مکمل طور پر اختیار کیے جانے کی سخت ضرورت ہے۔

مرکزی ہوم سکریٹری اجے بھلّا نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہفتے کے روز خط لکھ کر کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے پیش نظر مختلف شعبوں کو کھولا جانا جتنا ضروری ہے اتنا ہی ضروری یہ بھی ہے کہ اس دوران مکمل احتیاط برتی جائے اور زمینی صورتحال کے اندازے کی بنیاد پر ہی فیصلے کیے جائیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اَن لاک کے دوران پانچ نکاتی پالیسی کو سختی سے اختیار کیے جانے کی ضرورت ہے۔ اس میں مناسب کووڈ برتاؤ کے ساتھ ساتھ کورونا ٹیسٹ، متاثرہ شخص کے رابطوں کا پتہ لگانا، متاثرین کا علاج اور ٹیکہ کاری ضروری ہے۔

کووڈ برتاؤ کی تعمیل کی باضابطہ نگرانی کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ یقینی کیا جانا چاہیے کہ عوام ماسک کا استعمال کریں، ہاتھوں کو صاف کریں، سماجی دوری قائم رکھیں اور بند مقامات میں روشن دان کے ذریعے ہوا کی آمد و رفت کا انتظام ہو۔

اَن لاک کے دوران کسی طرح کی نرمی نہیں برتی جانی چاہیے

ہوم سکریٹری نے کہا کہ تمام ضلع اور متعلقہ افسران کو یہ ہدایت جاری کی جانی چاہیے کہ اَن لاک کے دوران کسی طرح کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وائرس پر ٹھوس ڈھنگ سے پابندی لگانے کے لیے ٹیسٹ، ٹریس کا پتہ لگانے اور ٹریٹمنٹ کی پالیسی کو بدستور جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ ریٹ میں کمی نہیں آنی چاہیے اور ساتھ ہی فعال کیسز میں تیزی آنے یا پوزیٹیوِٹی ریٹ کے بڑھنے پر سخت نظر رکھا جانا چاہیے۔

مائیکرو لیول پر اس طرح کا انتظام ہونا چاہیے کہ چھوٹے مقامات پر اضافے کے پیش نظر مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی ہدایات کے مطابق مقامی کنٹرول تدابیر سے ہی روک دیا جائے۔ موجودہ حالات میں ٹیکہ کاری کو بے حد اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکہ کاری بہت ضروری ہے۔ لہذا ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ٹیکہ کاری کی رفتار بڑھا کر زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکہ لگایا جانا چاہیے۔

تھپڑ کھا کر کیسا لگا؟ فرانسیسی صدر سے بچی کا معصومانہ سوال: رپورٹ

0
تھپڑ کھا کر کیسا لگا؟ فرانسیسی صدر سے بچی کا معصومانہ سوال: رپورٹ
تھپڑ کھا کر کیسا لگا؟ فرانسیسی صدر سے بچی کا معصومانہ سوال: رپورٹ

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بوائس ڈی پکارڈی قصبے کے ایک اسکول کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر میکرون کو اس وقت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک بچی نے سوال کیا کہ تھپڑ کھا کر کیسا لگا؟ آپ کی طبیعت کیسی ہے؟

پیرس: فرانسیسی صدر سے بچی نے معصومانہ سوال کرتے ہوئے کہا تھپڑ کھا کر کیسا لگا؟ جس پر میکرون نے جواب دیتے ہوئے کہا بالکل اچھا نہیں لگا، کسی کو بھی ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بوائس ڈی پکارڈی قصبے کے ایک اسکول کا دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر میکرون کو اس وقت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب ایک بچی نے سوال کیا کہ تھپڑ کھا کر کیسا لگا؟ آپ کی طبیعت کیسی ہے؟

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بچی کی جانب مسکراتے ہوئے جواب میں کہا کہ میں ٹھیک ہوں لیکن مجھے بالکل اچھا نہیں لگا یہ اچھی بات نہیں ہوتی ہے، کسی کو بھی ایسا نہیں کرنا چاہیے۔

یاد رہے 8 جون کو صدر ایمانوئل میکرون کو اس وقت ایک شہری نے چہرے پر تھپڑ رسید کیا جب وہ سرکاری دورے پر ڈروم پہنچے تھے۔ جس کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ مذکورہ شخص نے ایک ہاتھ سے صدر کا ہاتھ مضبوطی سے تھامنے کے بعد انہیں اپنی طرف کھینچا اور دوسرے ہاتھ سے طمانچہ دے مارا۔

پولیس نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو تھپڑ مارنے والے شخص کو گرفتار کرلیا تھا اور بعد ازاں اسے قید کی سزا سنا دی گئی۔ زیر حراست ملزم کی شناخت 28 سالہ ڈیمن ٹیرل کے نام سے ہوئی ہے جو قوم پرست دائیں بازو کے نظریات سے متاثر تھا۔

انتونیو گٹیرس اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل دوبارہ منتخب

0
انتونیو گٹیرس اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل دوبارہ منتخب
انتونیو گٹیرس اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل دوبارہ منتخب

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس کو 193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے دوسری پانچ سالہ مدت کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس ماہ کے اوائل میں 15 رکنی سلامتی کونسل نے جنرل اسمبلی کو گوتریس کی دوبارہ تقرری کی سفارش کی تھی، ان کی دوسری میعاد کا آغاز یکم جنوری 2022 سے ہو گا۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس کو 193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے دوسری پانچ سالہ مدت کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گٹیرس نے کہا کہ میں بڑی اور چھوٹی اقوام کے مابین اعتماد کے فروغ کو یقینی بنانے، راہ ہموار اور اعتماد سازی کی فضا قائم کرنے کی ہرممکن کوشش کروں گا۔
اس ماہ کے اوائل میں 15 رکنی سلامتی کونسل نے جنرل اسمبلی کو گوتریس کی دوبارہ تقرری کی سفارش کی تھی، ان کی دوسری میعاد کا آغاز یکم جنوری 2022 سے ہو گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے سے چند ہفتوں قبل گوتریس نے جنوری 2017 میں بان کی مون کی جگہ لی تھی۔ گوتریس کی پہلی مدت کی زیادہ تر توجہ ٹرمپ انتظامیہ کو منانے پر مرکوز تھی جنہوں نے اقوام متحدہ کی اہمیت اور کثیرالجہتی پر سوال اٹھایا تھا۔ امریکہ دراصل اقوام متحدہ کو سب سے زیادہ مالی اعانت فراہم کرنے والا ملک ہے۔ جو اس کے باقاعدہ بجٹ کا 22 فیصد اور قیام امن کے لیے رکھے گئے بجٹ کا ایک چوتھائی حصہ دیتا ہے۔ رواں سال جنوری میں اقتدار میں آنے والے صدر جو بائیڈن نے اقوا متحدہ کی ان فنڈنگ کو بحال کرنا شروع کردیا ہے جنہیں ٹرمپ نے روک دیا تھا۔

اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک سے سخت محنت، سیاسی عزم اور احتساب کی ضرورت

امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا کہ اقوام متحدہ کو تاریخی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے امید ظاہر کی کہ گوتریس کی موجودگی کی بدولت اگلے پانچ سال ماضی کے مقابلے میں زیادہ امن، تحفظ اور خوشحالی کے حامل ہوں گے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے لیے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک سے سخت محنت، سیاسی عزم اور احتساب کی ضرورت ہو گی اور ہر رکن ملک کو انسانی حقوق کے لیے مضبوط عہد کرنا چاہیے۔

72 سالہ انتونیو گوتریس 1995 سے 2002 تک پرتگال کے وزیر اعظم اور 2005 سے 2015 تک اقوام متحدہ کی مہاجر ایجنسی کے سربراہ رہے تھے۔ سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے وہ آب و ہوا کے لیے اقدامات، کووڈ-19 ویکسین کی یکساں فراہمی اور ڈیجیٹل تعاون کے لیے آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

جب انہوں نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی حیثیت سے باگ ڈور سنبھالی تو عالمی ادارہ شام اور یمن میں انسانیت سوز بحرانوں سے نمٹنے اور جنگ کے خاتمے کے لیے جدوجہد کر رہا تھا۔ یہ تنازعات ابھی تک حل نہیں ہوئے اور گوتریس کو اب میانمار اور ایتھوپیا کے خطے میں ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے۔

سید ابراهیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب

0
سید ابراهیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب
سید ابراهیم رئیسی ایران کے نئے صدر منتخب

ایران میں جمعہ کو ہوئے صدارتی انتخاب میں جیت حاصل کرنے کے بعد سید ابراهیم رئیسی نئے صدر منتخب کرلئے گئے ہیں۔ عدلیہ کے سربراہ رئیس کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی حمایت حاصل تھی۔ وہ سبکدوش ہونے والے صدر حسن روحانی کی جگہ لیں گے۔

تہران: ایران میں جمعہ کو ہوئے صدارتی انتخاب میں جیت حاصل کرنے کے بعد سید ابراهیم رئیسی نئے صدر منتخب کرلئے گئے ہیں۔

سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ان کے خاص حریف نے سنیچر کو اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔
عدلیہ کے سربراہ رئیس کو سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی حمایت حاصل تھی۔ وہ سبکدوش ہونے والے صدر حسن روحانی کی جگہ لیں گے۔ ایک قدامت پسند لیڈر سمجھے جانے والے مسٹر رئیسی رائے عامہ میں بھی سب سے آگے تھے۔

سنٹرل بینک کے سابق سربراہ عبدالناصر ہمتی نے نتائج کے باضابطہ اعلان سے قبل ہی مسٹر رئیسی کو مبارکباد دے دی ہے۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ 13 ویں صدارتی انتخابات میں 90 فیصد ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے۔ ابتدائی گنتی سے پتہ چلتا ہے کہ 17 کروڑ 80 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے مسٹر رئیسی کو ووٹ دیئے۔ مسٹر رئیسی نے بدعنوانی اور غربت سے لڑنے کا وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ وہ 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے بارے میں امریکہ کے ساتھ بالواسطہ بات چیت جاری رکھیں گے۔ حالانکہ انہوں نے یہ واضح کردیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنے پر زور دیں گے۔

روحانی انتظامیہ کے ذریعہ کئے جانے والے اس معاہدے کا ایران کی معیشت پر مثبت اثر پڑا تھا۔ لیکن 2018 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے سے دستبرداری اختیار کرنے کے ساتھ ہی پابندیاں عائد کردی تھیں، جس سے ایران میں افراط زر میں اضافہ ہوا، کرنسی میں کمی آئی اور بے روزگاری بھی بہت زیادہ بڑھ گئی۔

ادھر سبکدوش ہونے والے صدر روحانی نے منتخب صدر کی کامیابی کی خواہش کی ہے۔
انہوں نے جمعہ کے صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر شرکت پر ایرانی رائے دہندگان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس انتخاب میں دشمنوں اور بدعنوانوں کو مایوسی ہوئی ہے۔

ہندوستانی ’فلائنگ سکھ‘ ملکھا سنگھ کا کورونا سے انتقال،  صدر، وزیر اعظم، وزیر کھیل سے لے کر ملک کی نامور شخصیات کا اظہار غم

0
ہندوستانی ’فلائنگ سکھ‘ ملکھا سنگھ کا کورونا سے انتقال
ہندوستانی ’فلائنگ سکھ‘ ملکھا سنگھ کا کورونا سے انتقال

فلائنگ سکھ کے نام سے مشہور ہندوستانی کھلاڑی ملکھا سنگھ کا مہلک کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا۔ وہ 91 سال کے تھے۔ ملکھا کی موت سے ایتھلیٹکس کی دنیا میں ایک عظیم دور کا خاتمہ ہو گیا۔

چندی گڑھ: فلائنگ سکھ کے نام سے مشہور ہندوستانی کھلاڑی ملکھا سنگھ کا جمعہ کی رات مہلک کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا۔ وہ 91 سال کے تھے۔ ان کے کنبہ کے ترجمان نے یہ اطلاع دی۔

1958 دولت مشترکہ کھیلوں کے چیمپیئن اور 1960 کے روم اولمپکس کی 400 میٹر دوڑ میں ریکارڈ توڑنے کے باوجود تمغے سے محروم رہے ملکھا سنگھ نے چنڈی گڑھ کے پی جی آئی اسپتال میں جمعہ کی رات آخری سانس لی۔

ان کی صحت کے تعلق سے معلومات فراہم کرتے ہوئے پی جی آئی ایم ای آر ہسپتال نے کہا تھا کہ جمعہ کی شام کووڈ 19 کے بعد پیدا شدہ پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کی حالت نازک ہوگئی تھی۔ ان کا آکسیجن لیول کم ہونے لگا اور انہیں بخار آگیا تھا۔

گزشتہ مہینے سے کووڈ ۔ 19 سے متاثر ملکھا سنگھ کی کورونا جانچ رپورٹ بدھ کے روز منفی آئی تھی۔ اس کے بعد انہیں کووڈ آئی سی یو سے جنرل آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی صحت کی نگرانی کر رہی تھی۔

جمعرات کی رات انہیں بخار آگیا اور ان کا آکسیجن لیول گر گیا تھا۔ تاہم اس سے پہلے ان کی حالت مستحکم تھی۔ انہیں گزشتہ ماہ کووڈ ۔19 انفیکشن ہوگیا تھا۔ ان کی اہلیہ 85 سالہ بین الاقوامی کھلاڑی نرمل کور کا بھی اتوار کے روز موہالی کے ایک نجی اسپتال میں کووڈ 19 انفیکشن سے انتقال ہو گیا تھا۔ ملکھا اسپتال میں ہونے کی وجہ سے اہلیہ کے آخری رسومات میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

ملکھا کی موت سے ایتھلیٹکس کی دنیا میں ایک عظیم دور کا خاتمہ ہو گیا۔ صدر، وزیر اعظم، وزیر کھیل سے لے کر ملک کی نامور شخصیات نے کووڈ کی گرفت میں آنے سے پہلے نوجوانوں کی طرح فٹ ملکھا کی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

مودی کا ملکھا کی موت پر ظاہر اظہار رنج و غم

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملکھا سنگھ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کر کے کہا ’’ہم نے ایک عظیم کھلاڑی کھو دیا ہے۔ ہندوستانیوں کے دلوں میں ملکھا سنگھ کے لئے خاص مقام تھا۔ انہوں ںے لوگوں کو اپنی شخصیت سے متاثر کیا۔ میں ان کی وفات سے بہت دکھی ہوں‘‘۔

نائیڈو کا ملکھا سنگھ کی موت پر اظہار افسوس

نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو  نے یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ ملکھا سنگھ کے انتقال سے وہ دکھی ہیں۔ مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ملکھا سنگھ نے عالمی سطح پر اپنی جادوئی کارکردگی سے ہر ہندوستانی کو متاثر کیا۔ انہیں فخر محسوس کرنے کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کھیل کے شعبے میں نہ صرف مثالیں قائم کی بلکہ وہ زندگی کے کئی شعبوں میں رول ماڈل بنے۔

نائب صدر نے کہا کہ ملکھا سنگھ کی زندگی کا سفر کھلاڑیوں کو تحریک دیتا رہے گا۔ انہیں رکاوٹوں سے آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔ مسٹر نائیڈو نے کہا  ’’ملکھا سنگھ کے اہل خانہ اور ان کے مداحوں کے تیئں میری تعزیت‘‘۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے ٹویٹ کیا کہ اسپورٹس آئیکن ’فلائنگ سکھ‘ ملکھا سنگھ کے انتقال کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا ’’ فلائنگ سکھ ملکھا سنگھ کے انتقال کے بارے میں سن کر دکھ ہوا۔ اپنی رفتار اور جرت سے انہوں نے کئی ریکارڈ قائم کئے اور ملک کے لئے شہرت حاصل کی۔ ان کا نام کھیل تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ ان کے سوگوارکنبے سے تعزیت‘‘۔