بدھ, مئی 13, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 344

پیرس: کوکا کولا اور پانی کی بوتل ہٹانے کے بعد فٹ بال کھلاڑیوں کو یوئیفا کی وارننگ

0
پیرس: کوکا کولا اور پانی کی بوتل ہٹانے کے بعد فٹ بال کھلاڑیوں کو یوئیفا کی وارننگ
پیرس: کوکا کولا اور پانی کی بوتل ہٹانے کے بعد فٹ بال کھلاڑیوں کو یوئیفا کی وارننگ

یونین آف دی یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن (یوئیفا) نے یورو کپ 2020 کے دوران کھلاڑیوں کے ذریعہ منعقدہ پریس کانفرنسوں میں اسپانسرڈ مشروبات کی بوتلوں کو ہٹانے کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے۔

پیرس: یونین آف دی یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن (یوئیفا) نے یورو کپ 2020 کے دوران کھلاڑیوں کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنسوں میں اسپانسرڈ مشروبات کی بوتلوں کو ہٹانے کے واقعات پر وارننگ جاری کی ہے۔

یوئیفا نے وارننگ جاری کی ہے کہ پریس کانفرنس کے دوران جس بھی ٹیم کا کھلاڑی اسپانسرز کی جانب سے فراہم کردہ مشروبات کی بوتلیں ہٹائے گا اس کی ٹیم کو بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ رواں ہفتہ پیر کو میچ سے قبل پریس کانفرنس کے لئے آنے والے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کوکا کولا کی بوتلیں ہٹا کر پانی کی بوتل سامنے رکھ دی تھی جس کے بعد کوکا کولا کے شیئرز کی قیمت گر گئی تھی اور اسے 4 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔

بعد ازاں اگلے روز مسلم فٹبالر اور فرانس کے مڈفیلڈر پوگبا نے پریس کانفرنس میں اپنے سامنے سے بیئر کی بوتل ہٹائی جبکہ بدھ کو اٹلی کے فٹبالر مینوئل لوکاٹیلی نے بھی کوکا کولا کی بوتلوں کو پانی کی بوتل سے تبدیل کردیا تھا۔

متواتر ان واقعات کے بعد یوئیفا ایکشن میں آیا اور اس نے ٹیموں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسپانسرز اور پارٹنرشپس یوروپ بھر میں فٹبال کے فروغ اور ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اہم جزو ہوتے ہیں‘‘۔

یوئیفا کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کنٹریکٹ کے تحت ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کے پابند ہیں اور اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو انضباطی کارروائی کی جاسکتی ہے. البتہ یوئیفا کی جانب سے کھلاڑیوں پر براہ راست جرمانے نہیں ہوں گے بلکہ ٹیموں کو جرمانہ کیا جائے گا۔

بہرحال، آنے والے دنوں میں ایسے واقعات ہوتے ہیں یا نہیں یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔

ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ کا آغاز

0
ایران میں صدارتی انتخابات کے لئے آج صبح 7 بجے سے ووٹنگ کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کے 13 ویں صدارتی انتخابات کے لئے حق رائے دہی کا آغاز آج صبح مقامی وقت کے مطابق یہاں سات بجے ہوگیا۔ ایران کے رہبر انقلاب آیت اللہ سعید علی خامنہ ای نے آج صبح اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے 13 ویں صدارتی انتخابات کے لئے حق رائے دہی کا آغاز آج صبح مقامی وقت کے مطابق یہاں سات بجے ہوگیا۔ اس الیکشن پر دنیا کی نظر ہے اور اس سلسلے میں مغرب میں خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایران کے رہبر انقلاب آیت اللہ سعید علی خامنہ ای نے آج صبح اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آج صبح سات بجے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے و بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایران میں 59 ملین 10 ہزار اور 307 افراد ووٹنگ میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت کے پیش نظر 72 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ صدارتی انتخابات سے تین امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں جن میں مہر علی زادہ، علی رضا زاکانی اور سعید جلیلی شامل ہیں۔ دو امیدوار علی رضا زاکانی اور سعید جلیلی آخری وقت میں آیت اللہ رئیسی کے حق میں دستبردار ہوگئے اور انھوں نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرکے انھیں کامیاب بنائیں۔ تین امیدواروں کے صدارتی انتخابات سے دستبردار ہوجانے کے بعد اب چار امیدوار سید ابراہیم رئیسی، محسن رضائی، قاضی زادہ ہاشمی اور عبدالناصر ہمتی صدارتی میدان میں موجود ہیں۔

ایرانی صدر حسن روحانی کی اپنے ہم وطنوں سے پولنگ میں بھرپور انداز میں حصہ لینے کی اپیل

قبل ازیں ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے ہم وطنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ دیں اور جمعہ کو صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ میں بھرپور انداز میں حصہ لیں۔ یہ اپیل انہوں نے پولنگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل کی۔ انہوں نے ایک نشری تقریر میں ایرانی ووٹروں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ”وہ کسی ایک ادارے یا گروپ کی کمیوں، کوتاہیوں کی وجہ سے ووٹنگ کے عمل سے کنارہ کشی اختیار نہ کریں۔“ ان کا بظاہر اشارہ شورائے نگہبان کی جانب تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں ووٹنگ پر اپنے تحفظات کو مقدم نہیں رکھنا چاہیے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی بدھ کو اپنے ہم وطنوں پر زور دیا تھا کہ وہ جمعہ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں۔ کیونکہ ان انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ اور ایران پر بیرونی دباؤ کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”اگر لوگ پولنگ کے عمل میں بھرپور طریقے سے شریک نہیں ہوتے ہیں تو دشمن کی جانب سے دباؤ میں اضافہ ہوگا۔ اگر ہم دباؤ اور پابندیوں میں کمی چاہتے ہیں تو لوگوں کی شرکت میں اضافہ ہونا چاہیے اور نظام کو حاصل عوامی مقبولیت دشمن پر ظاہر ہونی چاہیے۔“

دریں اثناء خامنہ ای نے ایک نشری تقریر میں کہا کہ ”تمام ایرانیوں کو اپنی سیاسی ترجیحات سے قطع نظر جمعہ کو اپنا اپنا ووٹ ڈالنا چاہیے۔ انھوں نے امریکی اور برطانوی میڈیا پر الزام عاید کیا کہ ”وہ ایرانیوں کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی حوصلہ شکنی کررہا ہے اور صدارتی انتخابات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے۔“

تجزیہ کاروں کے مطابق ایرانی قیادت کی اپیلوں کے باوجود صدارتی انتخابات میں ریکارڈ کم ٹرن آؤٹ متوقع ہے کیونکہ لوگ انتخابی عمل میں کوئی زیادہ دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کررہے ہیں۔

رکن پارلیمنٹ پشوپتی کمار پارس ایل جے پی پارس گروپ کے صدر منتخب

0
رکن پارلیمنٹ پشوپتی کمار پارس ایل جے پی پارس گروپ کے صدر منتخب
رکن پارلیمنٹ پشوپتی کمار پارس ایل جے پی پارس گروپ کے صدر منتخب

ایل جے پی میں جاری سیاسی ہنگامے کے درمیان، بہار کے حاجی پور سے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پشوپتی کمار پارس آج پارٹی کے قومی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ مسٹر پارس نے صدر منتخب ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ایل جے پی میں کسی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ہے اور اگر اختلاف ہوتا تو وہ بلا مقابلہ منتخب نہیں ہوتے۔

پٹنہ: لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) میں جاری سیاسی رسہ کشی کے درمیان آج بہار کے حاجی پور سے پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پشوپتی کمار پارس کو قومی صدر (پارس گروپ) منتخب کرلیا گیا ہے۔

ایل جے پی کے قومی نائب صدر اور پارس گروپ کے ایگزیکٹو صدر سابق رکن پارلیمنٹ سورج بھان سنگھ کی رہائش گاہ پر جمعرات کو قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ ہوئی۔ لگ بھگ 6 گھنٹے تک میٹنگ چلی۔ میٹنگ میں قومی ایگزیکٹو کمیٹی کے 78 میں سے 56 اراکین موجود تھے۔ اجلاس کے بعد صدر عہدہ کیلئے مسٹر پارس نے پرچہ داخل کیا۔ اس عہدہ کے لئے کوئی اور دعویدار نہیں ہونے کی وجہ سے مسٹر پارس کو بلا مقابلہ منتخب کرلیا گیا۔

اس کے بعد مسٹر پارس کو ایگزیکٹو صدر مسٹر سنگھ نے سرٹیفکٹ عطا کیا۔ مسٹر پارس کے پرچہ داخل کرنے کے وقت رکن پارلیمنٹ چندن سنگھ، وینا دیوی اور محبوب علی قیصر موجود تھے۔ حالانکہ اس دوران پارٹی کے رکن پارلیمنٹ پرنس راج موجود نہیں تھے۔

مسٹر پارس نے صدر منتخب ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں اپنے بھتیجے اور جموئی سے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان کو تاناشاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب بھتیجہ تانا شاہ ہوجائے گا، تو چچا کیا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایل جے پی میں کسی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ہے اور اگر اختلاف ہوتا تو وہ بلا مقابلہ منتخب نہیں ہوتے۔ ایک کی جگہ کچھ اور پرچے داخل کئے جا سکتے تھے۔

رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ پارٹی کا قومی صدر بناکر پارٹی کے ساتھیوں نے انہیں ایک بڑی ذمہ داری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ بڑے بھائی اور سابق وزیر آنجہانی رام ولاس پاسوان کے خوابوں کو ہر قیمت میں شرمندہ تعبیر کرسکیں۔

مسٹر پارس نے کہا کہ پارٹی 21 سال کی ہوئی ہے اور اب انہیں ایک بڑی ذمہ داری ملی ہے۔ انہوں نے کسی وجہ سے پارٹی چھوڑ کر گئے لیڈران کو پھر سے واپس آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو قومی سطح پر لے جانا ہے اور سماجی انصاف کے تحت پارٹی کو آگے بڑھانا ہے۔

اب ممتا حکومت ہر سال ریاست کے کسانوں کو 10 ہزارروپے دے گی: ممتا بنرجی

0
اب ممتا حکومت ہر سال ریاست کے کسانوں کو 10 ہزارروپے دے گی: ممتا بنرجی
اب ممتا حکومت ہر سال ریاست کے کسانوں کو 10 ہزارروپے دے گی: ممتا بنرجی

اسمبلی انتخابات سے قبل کسانوں سے کیے گئے وعدے کو پورا کرتے ہوئے، وزیر اعلی ممتا بنرجی نے "کرشک بانڈو” منصوبے کا اعلان کیا۔ اس کے تحت ریاست کے کسانوں کو ہر سال 10 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔

کلکتہ: اسمبلی انتخابات سے قبل کسانوں سے کئے گئے وعدے کو پورا کرتے ہوئے، وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعرات کو ’’کرشک بانڈو‘‘ منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے تحت ریاست کے کسانوں کو ہر سال 10 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ ریاست کے 60 لاکھ کسان اس سے مستفید ہوں گے۔

ریاستی سکریٹریٹ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ فیصلہ ریاست کے کسانوں کے مفاد میں لیا گیا ہے۔ کچھ دن پہلے ہی کابینہ کے اجلاس میں اس منصوبے کی منظوری دی گئی تھی، جسے آج بالآخر عملی شکل دے دی گئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت ریاست کے کسانوں کو پہلے ہر سال پانچ ہزار روپے مل رہے تھے، جسے بڑھا کر 10 ہزار کردیئے گئے ہیں۔ پہلے دن ہی 9.79 لاکھ کسانوں کو 290 کروڑ روپے دیئے گئے تھے۔

ممتا بنرجی نے کہا، "ہم یہ رقم 60 لاکھ کسانوں کو دیں گے۔ مرکزی حکومت سب کو پیسہ نہیں دے رہی ہے اور کم رقم دے رہی ہے۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ایک بار پھر مرکزی حکومت پر مالی مدد فراہم نہیں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ طوفان یاس سے ہونے والے نقصان کے مطابق ابھی تک مرکزی حکومت سے موصول نہیں ہوئی ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ اسکیم آج سے شروع ہوچکی ہے اور جلد ہی یہ رقم تمام کسانوں کو منتقل کردیا جائے گا۔ زراعت ہمارا وسیلہ ہے۔ اس لئے میں ان کے کنبہ کا احترام کرتی ہوں۔ یہ ایک بہت بڑا منصوبہ ہے۔ ملک میں پہلی بار، بنگال کے کسانوں کو سالانہ اتنی بڑی رقم دی جائے گی۔ کسان کی موت پر مالی امداد دی جاتی ہے۔ کرشک بانڈو یوجنا کے تحت پہلے ہی 4500 کروڑ روپئے کا فائدہ دیا جا چکا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ کسانوں کی آمدنی تین گنا سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے اور آنے والے وقت میں آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا۔ بنگال میں کسان کی موت کی صورت میں معاوضہ، حکومت بنگال میں فصلوں کے انشورنس کی ادائیگی کررہی ہے۔ یاس سے متاثرہ کسانوں کی رقم پانچ سے چھ ہفتوں میں بینک کو ارسال کردی جائے گی۔

ترنمول کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں کرشک بانڈو اسکیم کے تحت کسانوں کو سالانہ امداد بڑھانے کا وعدہ کیا تھا۔ بنگال میں بھاری اکثریت سے تیسری بار اقتدار میں آنے والی ممتا بنرجی نے یہ وعدہ پورا کیا۔ اس فیصلے سے لگ بھگ 60 لاکھ چھوٹے اور معمولی کسان مستفید ہوں گے۔ یہ اسکیم 2018 میں شروع کی گئی تھی۔ یہ اسکیم مغربی بنگال کے کسانوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے شروع کی گئی تھی۔ اس کے تحت، ریاستی حکومت کسان خاندان کے کسی ممبر کی موت پر 2 لاکھ روپے معاوضہ دیتی ہے۔ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لئے کسانوں کو کرشک بانڈو پورٹل پر اندراج کرنا ہوگا۔ منظوری کے بعد، رقم کاشتکار کے بینک اکاؤنٹ میں ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (ڈی بی ٹی) اسکیم کے تحت دو قسطوں میں بھیج دی جاتی ہے۔

مدھیامک اور ہائر سیکنڈری امتحانات کے نتائج کا اعلان جولائی کے اواخر تک: ممتا بنرجی

0
مدھیامک اور ہائر سیکنڈری امتحانات کے نتائج کا اعلان جولائی کے اواخر تک: ممتا بنرجی
مدھیامک اور ہائر سیکنڈری امتحانات کے نتائج کا اعلان جولائی کے اواخر تک: ممتا بنرجی

آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ جولائی کے اواخر تک مدھیامک اور ہائر سیکنڈری امتحانات کے نتائج جاری کردئیے جائیں گے۔ تاہم نتائج کن بنیادوں پر جاری کئے جائیں گے وہ محکمہ تعلیم اور سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اس کا اعلان کریں گے۔

کلکتہ: سی بی ایس سی کی طرح مغربی بنگال حکومت نے مدھیامک اور ہائر سیکنڈری کے امتحانات ملتوی کردئیے ہیں۔ تاہم آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ جولائی کے اواخر تک مدھیامک اور ہائر سیکنڈری امتحانات کے نتائج جاری کردئیے جائیں گے۔ تاہم نتائج کن بنیادوں پر جاری کئے جائیں گے وہ محکمہ تعلیم اور سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اس کا اعلان کریں گے۔

سپریم کورٹ کے مشاہدات اور عوامی رائے عامہ اور ماہرین کی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مدھیامک اور ہائر سیکنڈری کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔مدھیامک اور ہائر سیکنڈری میں کل 21 لاکھ امیدوار ہیں۔ حکومت نتائج کی تیاری کے لئے ایسا نظام مرتب کررہی ہے جس میں کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو۔

وزیر اعلی نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ طلباء کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ۔ ان کا مستقبل برباد نہ ہو۔ یہ بچے ہمارے عزیز اور مستقبل کے نونہال ہیں۔ میں محکمہ تعلیم سے کہوں گی کہ وہ نتائج دینے سے پہلے تمام پہلوؤں کی جانچ پڑتال کریں تاکہ ثانوی اور ہائر سیکنڈری امتحان دینے والوں کو بغیر امتحان کے تشخیص میں کوئی ذہنی پریشانی نہ ہو۔ فیصلہ طلباء کے حق میں کیا جانا چاہئے۔

کورونا کے تقریبا 67 ہزار نئے کیسز، ریکوری کی شرح بڑھ کر 95.93 فیصد

0
کورونا کے تقریبا 67 ہزار نئے کیسز، ریکوری کی شرح بڑھ کر 95.93 فیصد
کورونا کے تقریبا 67 ہزار نئے کیسز، ریکوری کی شرح بڑھ کر 95.93 فیصد

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے ریکوری کی شرح بڑھ کر 95.93 فیصد ہوگئی ہے۔ اب تک 26 کروڑ 55 لاکھ 19 ہزار 251 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی رفتار دھیمی پڑنے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے تقریبا 67 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے ریکوری کی شرح بڑھ کر 95.93 فیصد ہوگئی ہے۔

اس درمیان بدھ کے روز 34 لاکھ 63 ہزار 961 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 26 کروڑ 55 لاکھ 19 ہزار 251 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67،208 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2،97،00،313 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 03 ہزار 570 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس سے ملک میں اب تک کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد دو کروڑ 84 لاکھ 91 ہزار 670 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 38 ہزار 692 کم ہو کر آٹھ لاکھ 26 ہزار 740 رہ گئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 330 مریضوں کی موت

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 330 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 81 ہزار 903 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 2.78 فیصد ہوگئی ہے۔ وہیں شفایابی کی شرح 95.93 فیصد اور شرح اموات 1.29 فیصد ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 1696 کم ہو کر 139744 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں مزید 10567 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5679746 ہوگئی ہے۔ جبکہ مزید 1236 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 115390 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں اس دوران ایکٹو کیسز 2566 کم ہوئے ہیں۔ ان کی تعداد اب 110226 ہوگئی ہے۔ وہیں 15689 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2639593 ہوگئی ہے۔ جبکہ مزید 147 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 2639593 ہوگئی ہے۔

فیڈرل ریزرو 2023 تک سود کی شرحوں میں کرے گا اضافہ

0
فیڈرل ریزرو 2023 تک سود کی شرحوں میں کرے گا اضافہ
فیڈرل ریزرو 2023 تک سود کی شرحوں میں کرے گا اضافہ

فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نے فیڈ کی فری مارکیٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’اس موسم گرما میں روزگار میں اچھا اضافہ نظر آ سکتا ہے۔ یہ واضح ہے کہ ہم کافی مضبوط لیبر مارکیٹ کی طرف گامزن ہیں۔ ایک سال میں لیبر مارکیٹ بہت مضبوط ہوجائے گی‘‘۔

واشنگٹن: امریکہ کے سینٹرل بینک فیڈرل ریزرو نے کہا ہے کہ وہ اگلے دو برسوں میں افراط زر میں اضافے اور لیبر مارکیٹ کی مضبوطی کی امید ہے۔ اس کے بعد پالیسی شرح سود میں اضافہ کیا جائے گا۔

فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نے فیڈ کی فری مارکیٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’اس موسم گرما میں روزگار میں اچھا اضافہ نظر آ سکتا ہے۔ یہ واضح ہے کہ ہم کافی مضبوط لیبر مارکیٹ کی طرف گامزن ہیں۔ ایک سال میں لیبر مارکیٹ بہت مضبوط ہوجائے گی‘‘۔

فیڈ نے اپنے بیان میں سنہ 2023 تک شرح سود میں 0.6 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ شرحوں میں تب ہی اضافہ کیا جائے گا جب بے روزگاری کم ہوگی اور افراط زر بڑھ کر دو فیصد سے زیادہ ہوجائے گا۔ فی الحال پالیسی سود کی شرحوں کو صفر 0.25 فیصد کے دائرے میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیڈ کے بیان کے بعد اسٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ دیکھی گئی۔ سونے اور چاندی کی قیمتیں بھی لڑھک گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ویکسینیشن کی وجہ سے کووڈ ۔ 19 کے انفیکشن میں کمی آئی ہے۔ ان سب کے درمیان سینٹر بینک معیشت کی حمایت جاری رکھے گا۔ وہ سرکاری سیکیورٹیز کے ذریعہ 80 ارب ڈالر اور رہن کے تعاون سے سیکیور ٹیز کے ذریعے 40 ارب ڈالر کی لیکویڈیٹی ہر ماہ بڑھتی رہے گی۔

پارٹی آئین کے مطابق مجھے پارٹی صدر کے عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکتا: چراغ پاسوان

0
پارٹی آئین کے مطابق مجھے پارٹی صدر کے عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکتا: چراغ پاسوان
پارٹی آئین کے مطابق مجھے پارٹی صدر کے عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکتا: چراغ پاسوان

لوک جن شکتی پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ استعفی دینے کے بعد ہی دوسرے رہنما کو صدر بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے قائد کا انتخاب صرف پارٹی پارلیمانی بورڈ ہی کرسکتا ہے۔ پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ پارلیمنٹ کے لیڈر کا انتخاب نہیں کرسکتے ہیں۔

نئی دہلی: لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) پر کنٹرول کرنے کی کوششوں کے درمیان پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان نے بدھ کو کہا کہ پارٹی آئین کے مطابق انہیں ان کے عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔

مسٹر پاسوان نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ استعفی دینے کے بعد ہی دوسرے رہنما کو صدر بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے قائد کا انتخاب صرف پارٹی پارلیمانی بورڈ ہی کرسکتا ہے۔ پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ پارلیمنٹ کے لیڈر کا انتخاب نہیں کرسکتے ہیں۔

مسٹر پاسوان کے چچا پشوپتی کمار پارس ایل جے پی کے چھ ممبران پارلیمنٹ میں سے چار کی حمایت سے پارلیمانی پارٹی کے رہنما بن گئے ہیں اور انہیں لوک سبھا کے اسپیکر نے منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد رام ولاس پاسوان نے غریبوں اور پسماندہ افراد کی جنگ لڑنے کے لئے یہ پارٹی تشکیل دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کل پارٹی کی قومی ایگزیکٹو کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ایل جے پی کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے مسٹر پاسوان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ بہار میں پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ترنمول کانگریس نے گورنر کی سخت تنقید کرتے ہوئے دہلی سے واپس نہ آنے کی اپیل کی

0
ترنمول کانگریس نے گورنر کی سخت تنقید کرتے ہوئے دہلی سے واپس نہ آنے کی اپیل کی
ترنمول کانگریس نے گورنر کی سخت تنقید کرتے ہوئے دہلی سے واپس نہ آنے کی اپیل کی

بنگال کے گورنر اور ممتا حکومت کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ اس وقت گورنر چار روزہ دہلی دورے پر ہیں۔ تاہم دہلی دورے کی کوئی وجہ انہوں نے بیان نہیں کی ہے۔ ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ مہو مترا نے مزاحیہ انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انکل گورنر جی دہلی گئے ہیں مگر ہماری ان سے درخواست ہے کہ وہ دہلی سے واپس نہ آئیں۔

کلکتہ: دہلی کے دورے پر گئے مغربی بنگال گورنر کی سخت تنقید کرتے ہوئے ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ وہ مسلسل آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور اب انہیں دہلی سے کلکتہ واپس نہیں آنا چاہیے۔

دوسری طرف بی جے پی نے الزام عائد کیا ہے کہ ترنمول کانگریس آئین کا احترام نہیں کررہی ہے۔ممتا بنرجی کی زیر قیادت پارٹی کو آئینی عہدوں کا احترام کرنا چاہیے۔ بنگال کے گورنر اور ممتا حکومت کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ اس وقت گورنر چار روزہ دہلی دورے پر ہیں۔ تاہم دہلی دورے کی کوئی وجہ انہوں نے بیان نہیں کی ہے۔ گورنر نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے مرکزی وزراء پرہلاد جوشی اور پرہلاد سنگھ پٹیل سے ملاقات کی۔ مرکزی وزیر کوئلہ اور پارلیمانی امور کے ساتھ میٹنگ کافی مفید تھی اور ان سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی ہے۔

سینئر ترنمول لیڈر اور پارٹی کی ترجمان سوگتا رے نے مسٹر دھنکر پر الزام لگایا کہ گورنر نے حالیہ مختلف فیصلوں اور بیانات پر ریاستی حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا ہے۔ ہم نے کبھی بھی ایسا گورنر نہیں دیکھا جس کو آئین اور اس کے اصولوں کا کوئی احترام نہ ہو۔ وہ ہر آئینی اصول کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ہمارے آئین کے مطابق وزار کونسل جس کی سربراہی وزیراعلیٰ کرتی ہیں کی ہدایت کے مطابق گورنر کام کرتے ہیں۔ مگر گورنر کسی بھی اصول کی پابندی کرنے کے بجائے اپنی خواہشات اور پسندیدوں کے مطابق کام کرتے ہیں۔ وہ دہلی جاکر مرکزی وزرا سے ملاقات کررہے ہیں۔

ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ مہو مترا نے مزاحیہ انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انکل گورنر جی دہلی گئے ہیں مگر ہماری ان سے درخواست ہے کہ وہ دہلی سے واپس نہ آئیں۔

خیال رہے کہ بی جے پی کے اراکین اسمبلی کے ایک وفد سے ملاقات کرنے کے ایک دن بعد گورنر دہلی کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔ دہلی روانہ ہونے سے قبل گورنر نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھ کر کہا کہ انتخابات کے نتائج کے بعد مسلسل تشدد کے واقعات ہورہے ہیں مگر حکومت اس پر قابو پانے کے بجائے مسلسل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ گورنر نے اس خط کو شیئر بھی کیا۔ محکمہ داخلہ نے مسٹر دھنکر کے اس قدم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گورنر نے غلط اعداد و شمار پیش کئے ہیں اور خط کو عام کرنا متعین کرنا اصول کی خلاف ورزی ہے۔

مغربی بنگال کے بی جے پی کے جنرل سکریٹری سیانتن باسو نے مسٹر دھنکر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس آئینی عہدوں کا احترام نہیں کررہی ہے۔ مسٹر دھنکر نے غیر آئینی کچھ نہیں کیا۔ وہ اصول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ یہ ترنمول کانگریس اور ریاستی حکومت ہے جو ہر طرح کے غیر آئینی کام کرتی رہی ہے۔ اصولوں کے بارے میں بات کرنے سے پہلے ترنمول کانگریس کو پہلے کرسی کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے۔

ریلائنس جیو فائبر یوزرس کیلئے ایک ساتھ کئی نئے پوسٹ پیڈ پلان لانچ، انٹرنیٹ باکس کے ساتھ انسٹالیشن بھی فری

0
ریلائنس جیو فائبر یوزرس کیلئے ایک ساتھ کئی نئے پوسٹ پیڈ پلان لانچ، انٹرنیٹ باکس کے ساتھ انسٹالیشن بھی فری
ریلائنس جیو فائبر یوزرس کیلئے ایک ساتھ کئی نئے پوسٹ پیڈ پلان لانچ، انٹرنیٹ باکس کے ساتھ انسٹالیشن بھی فری

ریلائنس جیو فائبر یوزرس کیلئے ایک ساتھ کئی نئے پوسٹ پیڈ پلان لیکر آئی ہے۔ یہ پلانس 399 روپے ماہانہ کی قیمت سے شروع ہونگے۔ نئے پلانس کو لانچ کرنے کے ساتھ ہی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سبھی نئے یوزرس کو پلان کے ساتھ انٹرنیٹ باکس یعنی راوٹر فری ملے گا۔

نئی دہلی: ریلائنس جیو فائبر یوزرس کیلئے ایک ساتھ کئی نئے پوسٹ پیڈ پلان لیکر آئی ہے۔ یہ پلانس 399 روپے ماہانہ کی قیمت سے شروع ہونگے۔ نئے پلانس کو لانچ کرنے کے ساتھ ہی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سبھی نئے یوزرس کو پلان کے ساتھ انٹرنیٹ باکس یعنی راوٹر فری ملے گا۔ گراہکوں کو کوئی انسٹالیشن فیس بھی نہیں بھرنی ہوگی۔ کل ملاکر صارفین کو 1500 روپے تک کی بچت ہوگی۔ فری انٹرنیٹ باکس اور فری انسٹالیشن کا فائدہ یوزرس کو تبھی ملے گا جب وہ کم سے کم 6 مہینے کی ویلڈیٹی کا پلان خریدیں گے۔ سبھی پلانس 17 جون سے لاگو ہوں گے۔

کمپنی نے یہاں جاری ایک ریلیز میں بتایا کہ ریلائنس جیو کے نئے پوسٹ پیڈ پلان کی ایک خاصیت یہ ہوگی کہ اس میں اپ لوڈ اور ڈاون لوڈ سپیڈ ایک جیسی ملے گی۔ 399 روپے کے پلان میں 30 ایم بی پی ایس، 699 روپے کے پلان میں 100 ایم بی پی ایس، 999 روپے والے پلان میں 150 ایم بی پی ایس اور 1499 روپے کے پلان میں 300 ایم بی پی ایس کی اپ لوڈ اور ڈاون لوڈ سپیڈ یوزرس کو ملے گی۔ اس کے علاوہ 1 جی بی پی ایس تک کے پلان بھی جیو فائبر پر دستیاب ہیں۔

ریلائنس جیو کے 999 روپے کے پوسٹ پیڈ جیو فائبر کنکشن کے ساتھ صارفین کو فری او ٹی ٹی ایپس کا فائدہ بھی ملے گا۔ امیزن پرائم، ڈزنی ہاٹ سٹار، سونی لائیو، جی۔ 5، ووٹ سلیکٹ، سن نیکسٹ اور ہوئی چوئی جیسے 14 پاپولر او ٹی ٹی ایپس ملیں گے۔ 1499 والے پلان میں نیٹ فلکس سمیت سبھی 15 او ٹی ٹی ایپس شامل ہونگے۔ ان ایپس کی مارکٹ ویلیو 999 روپے ہے۔ او ٹی ٹی ایپس بہترین طریقے سے چل سکیں اس کیلئے 1000 روپے کی سیکورٹی ڈیپازٹ لیکر کمپنی گراہکوں کو ایک 4K سیٹ ٹاپ باکس بھی فری میں دے گی۔