بدھ, مئی 13, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 338

پاکستان میں پھنسے 450 ہندوستانی شہری کی وطن واپسی

0
پاکستان میں پھنسے 450 ہندوستانی شہری کی وطن واپسی
پاکستان میں پھنسے 450 ہندوستانی شہری کی وطن واپسی

کوورنا پابندیوں کے تحت پاکستان نے مارچ 2020 میں سفر پر پابندی عائد کردی تھی، جس کی وجہ سے ہندوستانی شہری یہاں کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے تھے۔

لاہور: کووڈ ۔ 19 کے تناظر میں سرحد بند ہونے کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے 450 سے زیادہ ہندوستانی شہری کو پیر کے دن وطن واپس بھیج دیا گیا۔

پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق کوورنا پابندیوں کے تحت پاکستان نے مارچ 2020 میں سفر پر پابندی عائد کردی تھی، جس کی وجہ سے ہندوستانی شہری یہاں کے مختلف حصوں میں پھنسے ہوئے تھے۔ ویسے خصوصی انتظامات کے تحت دونوں ممالک کے شہریوں کے جتھے کو وقفہ وقفہ سے وطن بھیجا جاتا رہا ہے۔

پیر کو ہندوستان واپس آنے والوں میں کشمیری طلبا بھی شامل تھے۔ جو پاکستانی تربیتی اداروں میں پیشہ ورانہ کورس کررہے تھے۔ ہندوستانی شہریوں کے واپس آنے کا عمل صبح گیارہ بجے شروع ہوا اور پورے دن جاری رہا۔ انہیں خصوصی انتظامات کے درمیان ملک کے مختلف حصوں سے واگھا بارڈر پر پہنچایا گیا۔

پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے 405 ہندوستانی شہریوں، 48 این او آر آئی (ہندوستان واپس آنے کیلئے ناقابل اعتراض) ویزہ ہولڈروں اور این او آر آئی ویزہ ہولڈروں کے آٹھ رشتہ داروں کو پاکستان سے ہندوستان بھیجے جانے کا انتظام کیا تھا۔

جی 20 ممالک کا اقتصادی اصلاحات کو فروغ دینے کیلئے تجارتی پابندیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

0
جی 20 ممالک کا اقتصادی اصلاحات کو فروغ دینے کیلئے تجارتی پابندیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ

اقتصادی اصلاحات کو فروغ دینے کے لئے کورونا مدت کے دوران نافذ تجارتی پابندیوں کو ختم کرنے کے تسلسل میں جی 20 ممالک نے گذشتہ مئی تک اس طرح کی 49 فیصد پابندیوں کو ختم کردیا ہے۔

جنیوا: اقتصادی اصلاحات کو فروغ دینے کے لئے کورونا مدت کے دوران نافذ تجارتی پابندیوں کو ختم کرنے کے تسلسل میں جی 20 ممالک نے گذشتہ مئی تک اس طرح کی 49 فیصد پابندیوں کو ختم کردیا ہے۔

یہ معلومات عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کی رپورٹ میں دی گئی ہیں۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق جی 20 ممالک نے کورونا بحران کے دوران متاثر معیشت میں اصلاحات کو فروغ دینے کیلئے گزشتہ مئی تک 22 فیصد تک تجارتی سہولیات کو دوبارہ شروع کیا تھا۔ جبکہ 49 فیصد تجارتی پابندیوں کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔

ڈبلیو ٹی او کا خیال ہے کہ اس طرح کی پابندیاں نہ صرف عالمی معیشت کی بحالی میں رکاوٹ ہیں، بلکہ کووڈ ویکسین کی پیداوار اور تقسیم پر بھی برا اثر ڈالتی ہیں۔

ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل نگوجی اوکونزوایویلا نے کہا ہے کہ اس رپورٹ کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ تجارت پر پابندیاں آسان ہو رہی ہیں۔ لیکن جی 20 ممالک میں طبی اور دیگر اہم سامان کی آزادانہ ترسیل کو یقینی بنا نے کیلئے معیشت کی بحالی ناگزیر ہے۔

31 جولائی تک ’ون نیشن ون راشن کارڈ‘ اسکیم نافذ کرنے کی سپریم کورٹ نے دی ہدایت

0
31 جولائی تک ’ون نیشن ون راشن کارڈ‘ اسکیم نافذ کرنے کی سپریم کورٹ نے دی ہدایت
31 جولائی تک ’ون نیشن ون راشن کارڈ‘ اسکیم نافذ کرنے کی سپریم کورٹ نے دی ہدایت

سپریم کورٹ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ون نیشن ون راشن کارڈ اسکیم کو 31 جولائی تک نافذ کرنے کی ہدایت کی۔ اعلی عدالت نے حکومت سے غیر منظم اور غیر مقیم مزدوروں کی رجسٹریشن کے لئے نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (این آئی سی) کی مدد سے ایک ویب پورٹل تیار کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ’ون نیشن ون راشن کارڈ‘ اسکیم کو 31 جولائی تک نافذ کریں۔

جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے غیر مقیم مزدوروں کی فلاح و بہبود سے متعلق مرکزی اور ریاستی حکومتوں کیلئے متعدد رہنما خطوط جاری کیں۔

اعلی عدالت نے حکومت سے غیر منظم اور غیر مقیم مزدوروں کی رجسٹریشن کے لئے نیشنل انفارمیٹکس سنٹر (این آئی سی) کی مدد سے ایک ویب پورٹل تیار کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

مہاجر مزدوروں کی نقل مکانی اور کورونا وبا کی وجہ سے دگرگوں صورتحال کی اصلاح کے لئے ازخود نوٹس لینے سے متعلق اپنے حکم میں عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ حکومتیں غیر مقیم مزدوروں کے لئے راشن مہیا کرے اور وبا جاری رہنے تک کمیونٹی کچن جاری رکھا جائے۔

بنچ نے ریاستوں کو ان کے مطالبہ کے مطابق اضافی غلہ فراہم کرنے کی ہدایت کی ، اور ریاستی حکومتوں سے بھی کہا کہ وہ غیر مقیم مزدوروں میں راشن کی تقسیم کے لئے موزوں منصوبے بنائے۔

خیال رہے ’ون نیشن ون ون راشن کارڈ‘ اسکیم کے تحت راشن ملک کے کسی بھی حصے سے لیا جاسکتا ہے۔ حالانکہ دہلی کے علاوہ ، اس اسکیم کو ابھی تک مغربی بنگال اور آسام کی ریاستی حکومتوں نے نافذ نہیں کیا ہے۔

مرکزی وزارت داخلہ نے جموں ڈرون حملے کی تحقیقات این آئی اے کے حوالے کردی

0
مرکزی وزارت داخلہ نے جموں ڈرون حملے کی تحقیقات این آئی اے کے حوالے کردی
مرکزی وزارت داخلہ نے جموں ڈرون حملے کی تحقیقات این آئی اے کے حوالے کردی

مرکزی وزارت داخلہ نے چند روز قبل جموں ایئر فورس اسٹیشن پر ڈرون حملے سے متعلق کیس کی تحقیقات قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے حوالے کردی ہے۔ این آئی اے اس کیس کو دوبارہ رجسٹر کرے گی اور آج سے باضابطہ طور پر اس کی تحقیقات کی ذمہ داری سنبھالے گی۔

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے چند روز قبل جموں ایئر فورس اسٹیشن پر ڈرون حملے سے متعلق کیس کی تحقیقات قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے حوالے کردی ہے۔

این آئی اے اس کیس کو دوبارہ رجسٹر کرے گی اور آج سے باضابطہ طور پر اس کی تحقیقات کی ذمہ داری سنبھالے گی۔

اس سے قبل نیشنل سیکیورٹی گارڈ (این ایس جی) اور این آئی اے مشترکہ طور پر اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی جموں پولیس نے دہشت گردی سے متعلق دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔

این آئی اے کی ٹیم اتوار کے روز ہی دھماکے کے بعد ابتدائی شواہد اکٹھا کرنے جموں ایئر فورس اسٹیشن پہنچ گئی تھی۔ بعد ازاں یہ شواہد فارنسک تجزیہ کے لئے بھیجے گئے تھے۔

اس حملے کی تحقیقات کرنے والی ایجنسیوں نے پیر کو کہا تھا کہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کا اس میں ہاتھ ہوسکتا ہے۔ آر ڈی ایکس کے استعمال کے پیش نظر پاکستان میں فعال عناصر کے ملوث ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

اتوار کی رات اپنی نوعیت کے پہلے حملے میں جموں ایئر فورس اسٹیشن پر ایک ڈرون حملہ کیا گیا جس میں فضائیہ کے دو اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

بنگال کے گورنر بدعنوانی میں ملوث، حوالہ کیس میں ان کا نام درج: ممتا بنرجی

0
بنگال کے گورنر بدعنوانی میں ملوث، حوالہ کیس میں ان کا نام درج: ممتا بنرجی
بنگال کے گورنر بدعنوانی میں ملوث، حوالہ کیس میں ان کا نام درج: ممتا بنرجی

مغربی بنگال میں گورنر اور حکومت کے مابین جاری کشمکش کے دوران ممتا بنرجی نے یہ کہتے ہوئے گورنر کی تنقیدوں کا جواب دیا کہ وہ کرپٹ ہیں اور انہیں حوالہ کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت نے انہیں یہاں بطور گورنر بھیج دیا ہے۔

کلکتہ: مغربی بنگال میں گورنر اور حکومت کے درمیان جاری کشمکش کے دوران ممتا بنرجی نے گورنر کی تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بدعنوان ہیں اور حوالہ کیس میں ان کا نام آچکا ہے۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت نے انہیں گورنر بناکر یہاں بھیجا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے کئی گورنر دیکھے ہیں مگر ان کی طرح کا گورنر بنگال میں نہیں آیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم گورنر کے خلاف مرکزی حکومت کو تین خطوط لکھ چکے ہیں۔ مگر ایک خط کا بھی جواب وزیراعظم کی طرف سے نہیں آیا ہے۔

ممتا بنرجی نے گورنر کے شمالی بنگال کے اچانک دورہ پر بھی سوال کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب شمالی بنگال میں بی جے پی کے لوگ علاحدہ ریاست کا مطالبہ کررہے ہیں ایسے میں گورنر کا دورہ کیوں ہوا۔ ممتا نے گورنر کے خلاف مزید بھیانک الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ گورنر شمالی بنگال میں علاحدگی پسند قوتوں کو مشتعل کرنے کے لئے یہ دورہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ کرنے کے بعد الزام عائد کیا کہ جی ٹی اے میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے۔ گورکھا علاقہ انتظامیہ در حقیقت بدعنوانی کا گڑھ بن گیا ہے۔ ایک طویل عرصے سے جی ٹی اے کا آڈٹ نہیں ہوا ہے۔ میں سی اے جی سے آڈٹ کراؤں گا۔ جی ٹی اے میں شفافیت کو بحال کرنا ہوگا اور اسی مقصد کے ساتھ جی ٹی اے تشکیل دیا گیا۔ کوئی اہداف پورے نہیں ہوئے۔ پہاڑی لوگوں کی کوئی ترقی نہیں ہوئی تھی۔ ترقی کی بجائے، جی ٹی اے میں برسوں سے بدعنوانی جاری ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ اس بات کی جانچ ہونی چاہیے کہ گورنر ہاؤس میں کون کون لوگ جاتے ہیں۔

حکومت بنگال کا چند رعایتوں کے ساتھ لاک ڈاؤن کی مدت میں 15 جولائی تک توسیع کا اعلان

0
حکومت بنگال کا چند رعایتوں کے ساتھ لاک ڈاؤن کی مدت میں 15 جولائی تک توسیع کا اعلان
حکومت بنگال کا چند رعایتوں کے ساتھ لاک ڈاؤن کی مدت میں 15 جولائی تک توسیع کا اعلان

حکومت بنگال نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 15 دن کی توسیع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کچھ امور میں راحت دی جائے گی۔ یکم جولائی سے سرکاری اور پرائیویٹ بسوں کو 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

کلکتہ: مغربی بنگال حکومت نے بنگال میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 15 دن کی توسیع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کچھ امور میں راحت دی جائے گی۔ مگر چوں کہ کورونا کا قہر ابھی مکمل طور پر قابو میں نہیں آیا ہے اس لئے لاک ڈاؤن مکمل طور پر ختم نہیں کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ لوکل ٹرینیں چلانے کے حالات پیدا نہیں ہوئے ہیں۔ تاہم یکم جولائی سے سرکاری اور پرائیویٹ بسوں کو 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ مگر ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کو ویکیسن لگانا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ مسافروں کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اسی کے ساتھ ہی ریاستی حکومت نے آٹو مکمل طور پر چلانے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

اس کے علاوہ مچھلی اور سبزی منڈی کھولنے کے وقت میں توسیع کردی گئی ہے۔ بازار یکم جولائی سے صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔ دیگر تمام دکانیں صبح 11 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔

وزیر اعلی نے کہا، جم، سیلون اور بیوٹی پارلر بھی یکم جولائی سے کھولنے کی اجازت ہوگی۔ صبح 11 بجے سے شام چھ بجے تک 50 فیصد ورک فورسیس کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ مگر سبھی اسٹاف اور کسٹمر کے لئے کورونا ویکسین لینا ضروری ہوگا۔ سرکاری و پرائیوٹ دفاتر کو بھی 50 فیصد ورک فورسیس کے ساتھ کھلنے کی اجازت ہوگی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں کورونا میں صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔ مگر ابھی کچھ رعایتوں کے ساتھ لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بغیر کسی ضروری کام سے کوئی رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک نہ نکلے۔ بینک صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔

اسرائیل میں فائزر ویکسین لینے کے بعد متعدد افراد خطرناک وائرس ویرینٹ ’ڈیلٹا‘ سے متاثر

0
اسرائیل میں فائزر ویکسین لینے کے بعد متعدد افراد خطرناک وائرس ویرینٹ ’ڈیلٹا‘ سے متاثر
اسرائیل میں فائزر ویکسین لینے کے بعد متعدد افراد خطرناک وائرس ویرینٹ ’ڈیلٹا‘ سے متاثر

اسرائیل میں ویکسین لگوانے کے باوجود کئی افراد کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ڈیلٹا قسم سے متاثر ہونے والے آدھے افراد نے فائزر ویکسین لگوائی تھی۔ اسرائیل میں دوبارہ ان ڈور ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

تل ابیب: دنیا میں جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا وائرس ’کووڈ 19‘ کے کیسز میں تیزی آنے کے باعث مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ جب کہ کئی ممالک میں پہلے سے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی ہے۔ اسرائیل میں ویکسین لگوانے کے باوجود کئی افراد کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی ڈیلٹا ویرینٹ کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کے لئے دو ہفتہ کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل میں ویکسین لگوانے کے باوجود کئی افراد کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ڈیلٹا قسم سے متاثر ہونے والے آدھے افراد نے فائزر ویکسین لگوائی تھی۔ اسرائیل میں دوبارہ ان ڈور ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

دریں اثنا مملکت سعودی عرب میں 12 سے 18 سال کی عمر کے نو جوانوں کے لئے فائزر ویکسین کی منظوری دے دی گئی ہے۔

خیال رہے وبائی امراض کے ماہرین نے ’کووڈ 19‘ کے ’ڈیلٹا‘ ایرینٹ کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ ان کے اس تجزیہ کے بعد دنیا کے متعدد ’ڈیلٹا‘ کے تئیں انتہائی چوکسی برت رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے صدر کا ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان

0
جنوبی افریقہ کے صدر کا ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان
جنوبی افریقہ کے صدر کا ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان

مہلک اور متعدی کورونا وائرس کے معاملات ایک بار پھر دنیا کے بیشتر حصوں میں عروج پر ہیں، جس کے سبب ان ممالک نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانا شروع کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے صدر نے بھی ٹی وی پر قوم سے خطاب کے دوران ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

جوہانسبرگ: دنیا کے متعدد ممالک میں ہلاکت خیز اور موذی کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے، جس کے سبب ان ممالک نے ایک بار پھر لاک ڈاؤں لگانا شروع کردیا ہے۔ اسی حوالہ سے جنوبی افریقہ کے صدر نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کے دوران ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

پابندیوں کے سبب ہوٹل میں ’ڈائن ان‘ کی سہولت ختم کردی گئی ہے۔ صرف ’ٹیک اوے‘ اور ’ہوم ڈلیوری‘ کی اجازت ہوگی۔ رات میں لگنے والے کرفیو میں بھی ایک گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ میں میں وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہجوم والی تقریبات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پڑوسی ملک بنگلہ دیش نے آج کی بجائے یکم جولائی سے ملک بھر میں 7 دنوں کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دریں اثنا اسرائیل میں ویکسین لگوانے کے باوجود کئی افراد کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ڈیلٹا قسم سے متاثر ہونے والے آدھے افراد نے فائزر ویکسین لگوائی تھی۔ خیال رہے اسرائیل میں دوبارہ ان ڈور ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

لال قلعہ تشدد کے مطلوب ملزم پنجاب سے گرفتار

0
لال قلعہ تشدد کے مطلوب ملزم پنجاب سے گرفتار

دہلی پولیس کی خصوصی سیل کی ایک ٹیم نے پنجاب کے امرتسر سے کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران لال قلعہ پر ہونے والے تشدد کے سلسلے میں مطلوب گورجوت سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔

نئی دہلی: دہلی پولیس کی خصوصی سیل کی ایک ٹیم نے پنجاب کے امرتسر سے کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران لال قلعہ پر ہونے والے تشدد کے سلسلے میں مطلوب گورجوت سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔

خصوصی سیل کے ایک افسر نے آج بتایا کہ گورجوت سنگھ کو پنجاب کے امرتسر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ یوم جمہوریہ پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران لال قلعہ پر پرچم لہرانے کے الزام میں وہ مفرور تھا۔ گرجوت کی گرفتاری پر دہلی پولیس نے ایک لاکھ روپے انعام رکھا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ اسی سال 26 جنوری کو کسانوں نے تینوں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹریکٹر ریلی نکالی تھی۔ اس دوران دہلی کے کئی علاقوں میں پرتشدد جھڑپیں ہوئی تھیں۔  مظاہرین کے ایک گروپ نے لال قلعہ پر مذہبی جھنڈا لگایا تھا اور اس کیس میں گورجوت سنگھ کو بھی ملزم بنایا گیا تھا۔

مہاراشٹر میں ڈیلٹا پلس کے خوف سے کورونا کی پابندیاں سخت

0
مہاراشٹر میں ڈیلٹا پلس کے خوف سے کورونا کی پابندیاں سخت
مہاراشٹر میں ڈیلٹا پلس کے خوف سے کورونا کی پابندیاں سخت

ریاست مہاراشٹر نے کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویریئنٹ اور ریاست میں تیسری لہر کی انتباہ کے پیش نظر پیر سے کووڈ-19 کی پابندیاں سخت کردی ہیں۔ 

اورنگ آباد / ممبئی: ریاست مہاراشٹر نے کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویریئنٹ اور ریاست میں تیسری لہر کی انتباہ کے پیش نظر پیر سے کووڈ-19 کی پابندیاں سخت کردی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آج سے ریاست کے 33 اضلاع میں تین درجہ کی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں تمام دکانیں اور خدمات ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر بند رہیں گی۔
ریاست میں اسکول ، کالج اور کوچنگ کلاسز بند رہیں گے لیکن آن لائن تعلیم کی اجازت ہوگی۔
ذرائع نے کہا کہ ریاست میں دھرنے ، احتجاج ، ریلیوں اور بھوک ہڑتالوں پر مکمل پابندی ہوگی اور تمام مذہبی مقامات بند رہیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہر قسم کی دکانیں پیر سے جمعہ تک صبح 7 بجے سے صبح 1600 بجےتک کھلی رہیں گی۔ مقررہ وقت کے بعد صرف ہنگامی خدمات کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ دفاتر 1600 بجے تک 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کریں گے۔ جبکہ سرکاری دفاتر ضروری خدمات کے علاوہ باقی 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کریں گے۔ مالز اور سنیما گھر مکمل طور پر بند رہیں گے۔

مقررہ وقت تک 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ ریسٹورنٹس کام کریں گے۔’ڈورٹودور‘ سروس جاری رہیں گی۔

عوامی نقل و حمل 100 فیصد بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ شروع ہوں گی۔

صبح 0500 بجے سے صبح 9 بجے تک عوامی مقامات ، کھلی جگہوں پر ورزش ، واکنگ یا سائیکل چلانے کی اجازت ہوگی جبکہ نائی کی دکانیں اور بیوٹی پارلر شام 1600 بجے تک 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ شادی میں صرف 50 افراد کو اور جنازے میں 20 افراد کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صنعتیں کوڈ قوانین پر عمل کریں گی۔