بدھ, مئی 13, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 337

پاکستان آہستہ آہستہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی طرف بڑھ رہا ہے: ہارٹز کا دعویٰ

0
پاکستان آہستہ آہستہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی طرف بڑھ رہا ہے: ہارٹز کا دعویٰ

ایک طرف، پاکستان عربوں اور خصوصا فلسطینیوں کے لئے بلند و بانگ دعوے کرتا رہا ہے تو دوسری طرف، پردے کے پیچھے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لئے صہیونی ریاست کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

تل ابیب: ایک طرف تو پاکستان عربوں اور خصوصا فلسطینیوں کے لئے بلند بانگ دعویٰ کرتا رہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب درپردہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کیلئے صہیونی ریاست سے بات چیت جاری رکھا ہوا ہے۔

اسرائیل سے شائع ہونے والے اخبار ’ہارٹز‘ نے خیال ظاہر کیا ہے کہ پاکستان آہستہ آہستہ اسرائیل سے تعلقات کی طرف بڑھ رہا ہے۔

اخبار کے مطابق پاکستان کے اسرائیل کو تسلیم کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ افغان طالبان کریں گے۔
دوسری جانب اسرائیل نے خلیج میں اپنا پہلا سفارت خانہ ابوظہبی میں کھول لیا ہے۔ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاشی اور تجارتی معاہدے بھی طے پا گئے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات گزشتہ برس بحال ہوئے تھے۔
عالمی مبصرین کا خیال ہے کہ پاکستان کے علاوہ کئی دوسرے عرب ممالک اب بھی اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے کے لئے خفیہ طور پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔

فضائی ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل دوسری بار اضافہ، فضائی کرایہ بھی مہنگا ہونے کا خدشہ

0
فضائی ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل دوسری بار اضافہ، فضائی کرایہ بھی مہنگا ہونے کا خدشہ
فضائی ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل دوسری بار اضافہ، فضائی کرایہ بھی مہنگا ہونے کا خدشہ

فضائی ایندھن کی قیمتوں میں آج ایک پندرہ دن کے وقفہ پر دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سال یکم مئی سے اب تک پانچ مرتبہ ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں میں ترمیم کی گئی ہے۔ قیمتوں میں چار مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی دہلی: فضائی ایندھن کی قیمتوں میں آج ایک پندرہ دن کے وقفہ پر دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے فضائی کرایہ بھی مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج فضائی ایندھن کی قیمت 2،354.07 روپے یعنی 3.57 فیصد اضافے کے ساتھ 68،262.35 روپے فی کلو میٹر ہوگئی۔ اس سے قبل 16 جون کو اس میں 2.68 فیصد کا اضافہ کیا گیا تھا۔

ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں کا پندھواڑہ جائزہ ہوتا ہے۔ اس سال یکم مئی سے اب تک پانچ مرتبہ ہوائی جہاز کے ایندھن کی قیمتوں میں ترمیم کی گئی ہے۔ قیمتوں میں چار مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ یکم جون کو تقریبا ایک فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔ اس دوران دہلی میں اس کی قیمت میں 10،457.07 روپے یعنی 18.09 فیصد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

ایئر لائن کمپنیوں کی کل لاگت کا 30 سے ​​40 فیصد فضائی ایندھن پر خرچ ہوتا ہے۔ اس وجہ سے ہوائی ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کا اثر فضائی کرایوں پر بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

دوسرے شہروں میں بھی ہوائی ایندھن مہنگا ہو گیا ہے۔ ممبئی میں اس کی قیمت 2،414.25 (3.77 فیصد) بڑھ کر 66،482.90 روپے، کولکاتہ میں 2،289.38 روپے (3.27 فیصد) اضافے کے ساتھ 72،295.24 روپے اور چنئی میں 2،491.51 (3.69 فیصد) اضافے سے 70،011.44 روپے فی کلو میٹر ہوگئی۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ لانچ کیا

0
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ لانچ کیا
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ لانچ کیا

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ حکومت مغربی بنگال نے آج اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ لانچ کیا ہے۔ اس اسکیم سے بنگال کے نوجوان خود پر انحصار کرنے کے قابل ہوں گے۔

کلکتہ: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے آج طلبا کے لئے اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ اسکیم کی شروعات کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ حکومت مغربی بنگال نے آج طلبا کے لئے اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ لانچ کیا ہے۔ اس اسکیم سے بنگال کے نوجوان خود پر انحصار کرنے کے قابل ہوں گے۔ اس اسکیم کے تحت سالانہ کم سود پر 10 لاکھ روپے قرض دئیے جائیں گے۔ اسکیم کے تحت مدھیامک سے لے کر پروفیشنل کورسز تک کے لئے ملک یا بیرون ملک کسی بھی تسلیم شدہ تعلیمی انسٹی ٹیوٹ میں ڈاکٹریٹ / پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ کے لئے قرض فراہم کیا جائے گا۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ قرض یو پی ایس سی کی تیاری کرنے والوں کو بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، جو آئی آئی ٹی، آئی ایم ایس، این ایل یو ایس، آئی اے ایس، آئی پی ایس اور ڈبلیو بی سی ایس جیسے دیگر مسابقتی امتحانات کی کوچنگ کر رہے ہیں، انہیں بھی اس اسکیم کا فائدہ ملے گا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ ریاست کا کوئی بھی طالب علم روپے کی قلت کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہ سکے۔

تعلیم کے فروغ کے لئے حکومت مغربی بنگال کے متعدد اقدامات

تعلیم کے فروغ کے لئے حکومت مغربی بنگال نے متعدد اقدامات کئے ہیں جیسے اسکول بیگ، جوتے، یونیفارم، کتابیں، سائیکلیں، سوامی ویویکانند میرٹ اسکالر شپ، کنیاشری جیسے اسکالرشپ شامل ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں ان کی حکومت نے تعلیم پر 10 گنا اضافی خرچ کیا ہے۔

دوسری جانب بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے اس اسکیم پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ زیادہ دنوں تک نہیں چل سکے گا۔ حکومت نے اس کے لئے کوئی بھی منصوبہ نہیں بنایا ہے۔

نئے غلاف کعبہ کی تیاری مکمل، حرمین شریفین کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تصاویر جاری

0
نئے غلاف کعبہ کی تیاری مکمل، حرمین شریفین کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تصاویر جاری
نئے غلاف کعبہ کی تیاری مکمل، حرمین شریفین کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تصاویر جاری

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کسوہ فیکٹری کی جانب سے نئے غلاف کعبہ کے مختلف حصوں کی رونمائی کی گئی۔ 9 ذی الحج کو عرفہ کے روز پرانا غلاف تبدیل کرکے نیا غلاف کعبہ پہنایا جائے گا۔

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں نئے غلاف کعبہ کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ 9 ذی الحج کو عرفہ کے روز غلاف کعبہ تبدیل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں کسوہ فیکٹری کی جانب سے نئے غلاف کعبہ کی تیاری مکمل کرلی گئی۔ غلاف کعبہ پورا سال ماہر کاریگروں کے ہاتھوں سے تیار کیا جاتا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کسوہ فیکٹری کی جانب سے غلاف کعبہ کے مختلف حصوں کی رونمائی کی گئی۔ 9 ذی الحج کو عرفہ کے روز پرانا غلاف تبدیل کرکے نیا غلاف کعبہ پہنایا جائے گا۔

چند روز قبل حرمین شریفین کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نئے غلاف کعبہ کی تصاویر جاری کی گئی تھی۔ غلاف کعبہ مکہ کے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں ریشم سے تیار کیا جاتا ہے۔ سونے اور چاندی کے تاروں سے قرآنی آیات کندہ کی جاتی ہیں۔ اس کی تیاری میں استعمال کیا جانے والا ریشم اٹلی سونے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے آتی ہیں۔

غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو ریشم، 120 کلو سنہری دھاگہ اور سو کلو چاندی کا دھاگہ استعمال ہوتا ہے۔ غلاف کعبہ کے لیے ایک بار سفید، ایک بار سرخ اور ایک مرتبہ سیاہ رنگ استعمال کیا گیا، رنگوں کا انتخاب ہر دور کے مالی وسائل کے لحاظ سے کیا جاتا ہے۔

پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم بل اور پانچ فیصد مسلم ریزرویشن کو منظوری دی جائے: پرکاش امبیڈکر

0
پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم بل اور پانچ فیصد مسلم ریزرویشن کو منظوری دی جائے: پرکاش امبیڈکر

اسمبلی میں کپل پاٹل پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم بل اور پانچ فیصد مسلم ریزرویشن بل پیش کریں گے دونوں مطالبہ کو منظور نہ کئے جانے پر مہاراشٹرا اسمبلی کے محاصرہ کی دھمکی

ممبئی: مسلم ریزرویشن کو لے کر اب ونچت بہوجن اگھاڑی میدان عمل میں آگئی ہے۔ اس نے احتجاجی مظاہرہ اور ریاستی اسمبلی کا محاصرہ پہلا روزہ مانسون اجلاس میں کرنے کا انتباہ بھی جاری کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم بل اور ریزرویشن کو منظور کیا جائے۔ اگر اسے منظور نہیں کیا گیا تو احتجاج ہوگا۔ یہ دھمکی ونچت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر نے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے فرقہ پرستی کو عام کیا ہے۔ ہندو مسلم میں نفرت پیدا کرنے کی سازش کی ہے۔ جبکہ ہم اتحاد کو فروغ دینے میں سرگرم عمل ہیں۔ ہندو مسلم فساد برپا کرنے کی سازش جاری ہے۔ مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے لئے قرآن اور توہین رسالت کا واقعات رونما کئے جارہے ہیں تاکہ فساد پربا ہو جائے۔ اس لئے ہم نے پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم بل کو منظور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ عسکریت پسندوں اور شدت پسندوں پر کارروائی ہو یہ مطالبہ آج ممبئی مراٹھی پتر کار سنگھ میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں تحفظ ناموس رسالت اور ونچت بہوجن اگھاڑی کے سربراہ پرکاش امبیڈکر نے کیا ہے۔

دونوں مطالبہ کو منظور نہ کئے جانے پر مہاراشٹرا اسمبلی کے محاصرہ کی دھمکی

مراٹھا ریزرویشن کے ساتھ مسلم ریزرویشن پر عدالت نے تعلیمی پسماندگی پر ریزرویشن کو بر قرار رکھا تھا۔ مراٹھا ریزرویشن کے خلاف ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا لیکن مسلم ریزرویشن کو برقرار رکھا تھا۔ پانچ جولائی کو اس ضمن میں ونچت اگھاڑی اسمبلی کا محاصرہ کریگی اور قانون ساز کونسل کے رکن کپل پاٹل یہ بل اور مسودہ اسمبلی میں پیش کریں گے جسے منظور کیا جائے۔ اس مظاہرہ میں انصاف پسند اور مسلم تنظیمیں شریک ہیں۔ کسی بھی قیمت پر مظاہرہ موخر یا منسوخ نہیں ہوگا۔ اگر اس میں بدامنی پیدا ہوتی ہے تو اس کے ذمہ دار سرکار ہوگی۔

پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ ملک کے حالات انتہائی خراب ہیں۔ کورونا وبا کے سبب مظاہرہ کی اجازت نہیں ہے لیکن ہم ہر قیمت پر احتجاج کریں گے۔ اس لئے سرکار سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ مسلم ریزرویشن کو بحال کرے اور ذات پات کی بنیاد پر ریزرویشن فراہم کرے کیونکہ یہ دستوری حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ریزرویشن کی برقراری ضروری ہے۔ کیونکہ تعلیمی میدان ازخود عدالت نے اسے برقرار رکھا ہے تو پھر سرکار مسلم ریزرویشن کو منظور کیوں نہیں کر رہی ہے؟

پریس کانفرنس میں سعید نوری اور معین میاں کی شرکت

اس پریس کانفرنس میں رضا اکیڈمی کے روح رواں سعید نوری اور حضرت مولانا معین الدین اشرف المعروف معین میاں نے بھی ونچت بہوجن اگھاڑی کے اس مطالبہ کی حمایت اور تائید کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں شرکت کی اور ملک کے مسلمانوں کے لئے ریزرویشن کو ضروری قرار دیا ہے۔

حکومت کورونا میں جان گنوانے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دے: سپریم کورٹ

0
حکومت کورونا میں جان گنوانے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دے: سپریم کورٹ
حکومت کورونا میں جان گنوانے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دے: سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے اپنے اہم فیصلے میں کہا ہے کہ حکومت کورونا کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین کو ایکس گریشیا رقم دینے کا پابند ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کے روز اپنے اہم فیصلے میں کہا ہے کہ حکومت کورونا کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لواحقین کو ایکس گریشیا رقم دینے کا پابند ہے۔

تاہم، عدالت نے ایکس گریشیا سے متعلق رقم طے کرنے کا فیصلہ حکومت پر چھوڑ دیا۔

جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایم آر شاہ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کہا کہ قومی آفات انتظامیہ ایکٹ (این ڈی ایم اے) کے دفعہ 12 کے التزامات کے تحت اتھارٹی قومی آفات سے متاثرہ افراد کو کم سے کم امداد فراہم کرنے کا پابند ہے۔

عدالت نے کہا کہ ایکٹ کی دفعہ 12 (تین) کے تحت دی جانی والی کم سے کم امداد میں معاوضہ بھی شامل ہے۔

عدالت نے گورو بنسل اور رپک کنسل کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی حکومت کے اس مؤقف کو مسترد کردیا کہ دفعہ 12 لازمی دفعات نہیں ہیں۔

عدالت نے دفعہ 12 کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 12 کی دفعات لازمی ہیں۔ تاہم، عدالت نے حکومت کو معاوضے کے طور پر کسی بھی رقم کو طے کرنے سے انکار کردیا۔

درخواست گزاروں نے کورونا کے متاثرہ افراد کے لواحقین کو چار لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی حکومت کو ہدایت دینے کی عدالت سے مانگ کی تھی۔

کینیڈا: گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹا، اچانک گرمی بڑھنے سے 134 افراد ہلاک

0
کینیڈا: گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹا، اچانک گرمی بڑھنے سے 134 افراد ہلاک
کینیڈا: گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹا، اچانک گرمی بڑھنے سے 134 افراد ہلاک

کینیڈا کی راجدھانی اوٹاوا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ریاست وینکور میں درجہ حرارت میں اچانک اور غیرمعمولی اضافہ سے پارہ پہلی بار 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

اوٹاوہ: تبدیلی آب و ہوا کے غیر معمولی مضر اثرات اب دنیا بھر میں نظر آنے لگے ہیں۔ کینیڈا کی راجدھانی اوٹاوا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ریاست وینکور میں درجہ حرارت میں اچانک اور غیرمعمولی اضافہ سے پارہ پہلی بار 49.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلسل تین روز سے جاری غیر متوقع شدید گرمی سے کم سے کم 134 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ حبس اور گھٹن سے دم توڑنے والے افراد میں زیادہ تر بوڑھے اور بیمار تھے۔

ویسٹرن کینیڈا میں گرمی کا 126 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ وینکور کینیڈا کے سرد ترین علاقوں میں سے ایک ہے اور اسی لیے لوگوں کے گھروں میں ایئرکنڈیشنر نہیں تھے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق درجہ حرارت جمعہ سے بڑھنا شروع ہوا تھا اور مزید کئی روز تک گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔

جھارکھنڈ: دھنباد میں تیز رفتاری بس حادثے کا شکار، 40 سے زائد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

0
جھارکھنڈ: دھنباد میں تیز رفتاری بس حادثے کا شکار، 40 سے زائد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
جھارکھنڈ: دھنباد میں تیز رفتاری بس حادثے کا شکار، 40 سے زائد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک

جھارکھنڈ میں ضلع دھنباد کے تھانہ راج گنج علاقے میں جی ٹی روڈ پر پہلے ہی سے کھڑے ایک ٹرک میں ایک بے قابو بس نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس ٹکر میں بس میں سوار 40 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔

دھنباد / رانچی: جھارکھنڈ میں ضلع دھنباد کے تھانہ راج گنج علاقے میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتاری کے باعث آج ایک بس حادثہ کا شکار ہوگئی۔ جس میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس ذرائع نے بدھ کے روز بتایا کہ جی ٹی روڈ پر پہلے ہی سے کھڑے ایک ٹرک میں ایک بے قابو بس نے پیچھے سے ٹکر مار دی۔ اس ٹکر میں بس میں سوار 40 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔ بس بہار کے چھپرا سے کولکتہ جارہی تھی۔ بس میں سوار تقریبا سبھی مسافر مزدور ہیں اور مزدوری کے لئے کولکتہ جارہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی مسافروں کو بس سے نکال لیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد 108 نمبر والی 5 ایمبولینسں موقع پر پہنچ گئیں۔ تمام زخمیوں کو ایس این ایم ایم سی ایچ دھنباد لایا گیا۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

سپریم کورٹ: جولائی سے راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کا کام شروع ہوگا

0
سپریم کورٹ: جولائی سے راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کا کام شروع ہوگا
سپریم کورٹ: جولائی سے راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک کرنے کا کام شروع ہوگا

مغربی بنگال حکومت کے ذرائع کے مطابق جولائی سے آدھار کارڈ سے لنک کرنے کا کام شروع ہوگا۔ اس کے لئے کسی ایک آرگنائزیشن کو ذمہ داری دی جائے گی۔ ضلع مجسٹریٹ کو تعاون کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو نے تمام اضلاع کے ضلع کلکٹروں کو ہدایت جاری کی ہے۔ 

کلکتہ: سپریم کورٹ کی سخت ہدایت کے بعد مغربی بنگال حکومت نے آدھار کارڈ کو راشن کارڈ سے لنک مکمل کرنے کے لئے جلد سے جلد اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

مغربی بنگال حکومت کے ذرائع کے مطابق جولائی سے آدھار کارڈ سے لنک کرنے کا کام شروع ہوگا۔ اس کے لئے کسی ایک آرگنائزیشن کو ذمہ داری دی جائے گی۔ ضلع مجسٹریٹ کو تعاون کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو نے تمام اضلاع کے ضلع کلکٹروں کو ہدایت جاری کی ہے۔

سپریم کورٹ نے آج مرکزی اور ریاستی حکومت کو ملک بھر میں 31 جولائی تک ایک ملک اور ایک راشن کارڈ متعارف کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد محکمہ خوراک نے ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔ محکمہ خوراک نے ضلع کلکٹروں کو ہدایت دی ہے کہ ڈیجٹیل راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے جلد سے جلد لنک کردیا جائے۔ پہلے مرحلے میں گھر گھر جاکر لنک کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں جو لوگ گھروں پر نہیں ملے ہیں انہیں آفس میں آکر یہ کام مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

منگل کو محکمہ خوراک کے سکریٹری نے ریاست کے تمام ضلع کلکٹروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔ ذرائع کے مطابق چوں کہ بڑی تعداد میں جعلی راشن کارڈ ہیں۔ اس لئے وزیر اعلیٰ نے پہلے ہی راشن کارڈ کو آدھار کارڈ سے لنک جوڑ نے کی ہدایت دی تھی۔ یہ کام اگلے یکم جولائی سے شروع ہورہا ہے۔ یہ ایجنسی جو کام کرے گی اسے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ضلع مجسٹریٹوں کی ہر ممکن مدد کریں۔

ویڈیو کانفرنس میں ضلعی مجسٹریٹ نے کہا کہ حکومت دروازے پر راشن سے متعلق رہنما اصول بنانے پر کام شروع کر رہی ہے۔ لیکن اس سے پہلے، آدھار کارڈ کو ڈیجیٹل راشن کارڈ سے جوڑنے کا کام جنگ کے وقت کی سرگرمیوں میں مکمل ہونا ہے۔

عدالت عظمی نے مرکزی حکومت کو غیر مقیم مزدوروں کے لئے ایک پورٹل بنانے کی ہدایت کی۔

سینٹرل وسٹا منصوبے کو روکنے سے سپریم کورٹ کا انکار

0
سینٹرل وسٹا منصوبے کو روکنے سے سپریم کورٹ کا انکار

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس وبائی مرض کے پیش نظر مودی سرکار کے سینٹرل وسٹا منصوبے کو روکنے سے انکار کردیا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو کورونا وائرس وبائی مرض کے پیش نظر مودی سرکار کے سینٹرل وسٹا منصوبے کو روکنے سے انکار کردیا۔

جسٹس اے ایم کھانولکر کی سربراہی میں تین رکنی ڈویژن بنچ نے دہلی ہائی کورٹ کے متعلقہ فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔ ہائی کورٹ نے سنٹرل وسٹا کا کام روکنے کے مطالبے کو مسترد کردیا تھا۔ بنچ میں جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس انیرودھ بوس بھی شامل ہیں۔

بنچ نے کہا کہ وہ دہلی ہائی کورٹ کے حکم میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا، کیوں کہ درخواست گزاروں نے خصوصی طور پر سنٹرل وسٹا منصوبے کے تعمیراتی کام کو روکنے کی درخواست کی ہے۔ جبکہ قومی دارالحکومت میں لاک ڈاؤن کے دوران جاری قومی دیگر عوامی منصوبوں کے بارے میں بنیادی تحقیق بھی نہیں کی گئی تھی۔

ہائی کورٹ نے 31 مئی کو اس منصوبے پر روکنے کے لئے ایک پی آئی ایل کو مسترد کردیا تھا اور درخواست گزاروں پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ عدالت عالیہ نے درخواست گزاروں پر عائد ایک لاکھ روپے جرمانہ کے معاملے میں مداخلت سے بھی انکار کردیا۔