بدھ, مئی 13, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 336

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 609 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر

0
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 609 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 609 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر

ملک کا غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 25 جون کو اختتام پذیر ہفتہ میں پانچ اعشاریہ صفر سات ارب ڈالر سے بڑھ کر 609 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

ممبئی: ملک کا غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 25 جون کو اختتام پذیر ہفتہ میں پانچ اعشاریہ صفر سات ارب ڈالر سے بڑھ کر 609 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل 18 جون کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.15 ارب ڈالر کی کمی سے یہ 603.93 ارب ڈالر رہ گیا تھا۔

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق فاریکس اثاثے جو غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو ہے، 25 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 4.7 ارب ڈالر سے بڑھ کر 566.24 ارب ڈالر ہوگیا۔ اسی عرصے کے دوران سونے کے ذخائر بھی 36.5 ارب ڈالر کے اضافے سے 36.30 ارب ڈالر ہوگئے۔

اسی ہفتہ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس مختص ذخائر 10 لاکھ ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4.97 ارب ڈالر ہو گیا۔ خصوصی ڈرائنگ کے حقوق 1.50 ارب ڈالر پر مستحکم رہا۔

حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیل کا حملہ

0
حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیل کا حملہ

آئی ڈی ایف نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ‘‘اسرائیل میں آتش گیر غبارے بھیجے جانے کے جواب میں آئی ڈی ایف نے آج رات حماس کے ہتھیار تیار کرنے والی فیکٹری پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا۔

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی سے آتش گیر غباروں کے چھوڑے جانے کے جواب میں حماس کے اسلحہ تیار کرنے والی ایک فیکٹری کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی دفاعی فورس (آئی ڈی ایف) نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔

آئی ڈی ایف نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا ‘‘اسرائیل میں آتش گیر غبارے بھیجے جانے کے جواب میں آئی ڈی ایف نے آج رات حماس کے ہتھیار تیار کرنے والی فیکٹری پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا۔ آئی ڈی ایف غزہ کی پٹی سے ہونے والی دہشت گردی کی تمام کوششوں کا بھرپور جواب دیتا رہے گا‘‘۔

خیال رہے فلسطینی تنظیم حماس غزہ پٹی کو کنٹرول کرتی ہے۔ یہ تنظیم اسرائیل کے ساتھ دیرینہ تنازعہ میں شامل ہے۔ اسرائیل اب بھی فلسطین کو ایک آزاد سیاسی اور سفارتی اکائی تسلیم کرنے سے انکار کرتا ہے۔ اسرائیل غزہ پٹی سے ہونے والے کسی بھی حملہ کیلئے حماس کو ذمہ دار قرار دیتا ہے۔

اترپردیش: جون پور میں خوفناک سڑک حادثہ، بائیک سوار تین نوجوانوں کی موت

0
اترپردیش: جون پور میں خوفناک سڑک حادثہ، بائیک سوار تین نوجوانوں کی موت
اترپردیش: جون پور میں خوفناک سڑک حادثہ، بائیک سوار تین نوجوانوں کی موت

اترپردیش کے ضلع جون پور میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں تین موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی موت ہوگئی۔

جون پور: اترپردیش کے ضلع جون پور کے علاقے بادل پور کوتوالی میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں تین موٹر سائیکل پر سوار نوجوانوں کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ سنگرامئو کے علاقہ کاریگر پور گاؤں کا رہائشی 22 سالہ روی رجک کو ہفتہ کی شب تقریبا ساڑھے دس بجے ایک زہریلے سانپ نے کاٹ لیا تھا، جسے 22 سالہ سچن یادو اور 21 سالہ وکاس رجک علاج کیلئے لے جارہے تھے۔

بادل پور کے علاقے پورہ مکند گاؤں کے قریب لنک روڈ سے نیشنل ہائی وے کو عبور کرتے وقت ایک تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس سے سچن یادو کی موقع پر موت ہوگئی۔ جبکہ وکاس رجک ڈسٹرکٹ اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گیا اور روی رجک کی موت وارانسی کے ٹراما سنٹر میں علاج کے دوران ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس اس گاڑی کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی تھی جس نے بائیک کو ٹکر ماری تھی۔

ادلب میں شامی فوج کی گولہ باری سے 6 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

0
ادلب میں شامی فوج کی گولہ باری سے 6 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک
ادلب میں شامی فوج کی گولہ باری سے 6 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک

ادلب میں مارچ 2020ء سے جاری جنگ بندی کے بعد ایک دن میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

دمشق: شامی فوج نے حزب اختلاف کے مضبوط گڑھ مغربی صوبہ ادلب میں ہفتے کے روز توپ خانے سے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں چھے بچّوں سمیت آٹھ افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ شامی فوج نے آج صبح ادلب کے جنوب میں واقع علاقہ جبل الزاویہ میں متعدد دیہات پر گولہ باری کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اس نے مزید بتایا کہ ایک گاؤں ابلین میں گولہ باری سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد مارے گئے ہیں۔ ان میں میاں بیوی اور ان کے تین بچے ہیں۔ بالیون گاؤں میں گولہ باری سے دو بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔ ایک اور گاؤں بالشن میں ایک اور کم سن بچہ شامی فوج کی گولہ باری کی نذر ہوگیا ہے۔

ادلب میں مارچ 2020ء سے جاری جنگ بندی کے بعد ایک دن میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ تاہم شامی حکومت کے پشتیبان روس اور حزب اختلاف کے حامی ترکی کی ثالثی کے نتیجے میں طے شدہ اس جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

شامی رصدگاہ کے مطابق گذشتہ ہفتوں کے دوران میں روس کے لڑاکا طیاروں نے ادلب کے جنوبی علاقوں میں بمباری کی ہے اور ان فضائی حملوں کے ساتھ شامی فوج نے بھی گولہ باری کی ہے۔
جنگ زدہ ملک میں 2011ء کے اوائل میں صدر بشارالاسد کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک قریباً پانچ لاکھ افراد مارے جاچکے ہیں۔ ان میں ایک تہائی عام شہری تھے۔

تمل ناڈو میں لاک ڈاؤن 12 جولائی تک بڑھائے جانے کا اعلان

0
تمل ناڈو میں لاک ڈاؤن 12 جولائی تک بڑھائے جانے کا اعلان
تمل ناڈو میں لاک ڈاؤن 12 جولائی تک بڑھائے جانے کا اعلان

تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے طبی ماہرین اور سینیئر افسران کے ساتھ کووڈ-19 صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد لاک ڈاؤن کو مزید ایک ہفتے کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ حالانکہ اس بار پابندیوں میں کٹیگری کے بجائے پورے صوبے میں یکساں چھوٹ بھی دی گئی ہے۔

چنئی: تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ہفتے کے روز ریاست کے کئی اضلاع میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاک ڈاؤن 12 جولائی تک بڑھائے جانے کا اعلان کیا۔

مسٹر اسٹالن نے طبی ماہرین اور سینیئر افسران کے ساتھ کووڈ-19 صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد لاک ڈاؤن کو مزید ایک ہفتے کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ حالانکہ اس بار پابندیوں میں کٹیگری کے بجائے پورے صوبے میں یکساں چھوٹ بھی دی گئی ہے۔ ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن 10 مئی کو لگایا تھا جس کے بعد مرحلہ وار ڈھنگ سے چھوٹ کے ساتھ ہر ہفتے اس کی توسیع کی جاتی رہی ہے۔ فی الحال لاک ڈاؤن کی مدت پانچ جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔

قبل ازیں کورونا کیسز کی بنیاد پر اضلاع کو تین کٹیگری میں رکھ کر لاک ڈاؤن میں رخصت دی گئی تھی۔ وزیراعلیٰ نے اس کٹیگرائیزیشن کو ختم کرتے ہوئے پیر کے روز ریاست کے تمام اضلاع میں یکساں چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مسٹر اسٹالن نے کہا کہ اس دوران انٹر-اسٹیٹ سرکاری اور پرائیویٹ بس سروسز پر پابندی جاری رہے گی۔ ریاست کے تمام سنیما گھر، بار، سویمنگ پول، سماجی اور سیاسی میٹنگ، انٹرٹینمنٹ سے متعلق پروگرام، کھیل انعقاد، اسکول، کالج اور چڑیا گھر بھی بند رہیں گے۔

اسرائیل کا مسجد اقصی کا انتظام سعودی عرب کے حوالے کرنے پر غور

0
اسرائیل کا مسجد اقصی کا انتظام سعودی عرب کے حوالے کرنے پر غور
اسرائیل کا مسجد اقصی کا انتظام سعودی عرب کے حوالے کرنے پر غور

اسرائیل مسجد اقصیٰ کے انتظام کے لیے ایک کونسل بنانے پر راضی ہوگیا جس کے تحت بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے انتظام و انصرام میں اب اردن کی حکومت کے ساتھ ساتھ سعودی حکومت بھی اپنا حصہ ڈالے گی۔

ابوظبی: حالیہ دنوں میں مسجد اقصی میں فائرنگ، فلسطین اور اسرائیل کے درمیان 11 روزہ جنگ اور مسجد اقصی کے تئیں فلسطینیوں کی قربانی اور آئے دن ہونے والی جھڑپ کی وجہ سے اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی عرب کو دینے پر غور کرنا شروع کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لپید کے متحدہ عرب امارات کے دو روزہ دورے کے دوران مسجد اقصیٰ کا انتظام سعودی حکومت کے حوالے کرنے سے متعلق بات ہوئی۔

اسرائیل مسجد اقصیٰ کے انتظام کے لیے ایک کونسل بنانے پر راضی ہوگیا جس کے تحت بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے انتظام و انصرام میں اب اردن کی حکومت کے ساتھ ساتھ سعودی حکومت بھی اپنا حصہ ڈالے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کا کلی اختیار و انتظام اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم کے پاس ہی رہے گا۔ تاہم یہ واضح نہیں کہ انتظامی کونسل میں سعودی عرب کے علاوہ کسی اور ملک کو بھی حصہ بنایا جائے گا یا نہیں۔

واضح رہے کہ 60 کی دہائی میں ایک ہفتے کی جنگ کے بعد اسرائیل نے مغربی کنارے کے علاقوں پر بھی قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد اسرائیل اور اردن کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا۔ جس کے تحت اردن کو متنازعہ علاقے میں مزاحمت نہ کرنے کی شرط پر مسجد اقصیٰ کا کسٹوڈین بنادیا گیا تھا۔

بار بار وزیر اعلی تبدیل کرنا اتراکھنڈ کے عوام کی توہین: کانگریس

0
بار بار وزیر اعلی تبدیل کرنا اتراکھنڈ کے عوام کی توہین: کانگریس
بار بار وزیر اعلی تبدیل کرنا اتراکھنڈ کے عوام کی توہین: کانگریس

کانگریس نے اتراکھنڈ میں بار بار وزیر تبدیل کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اتراکھنڈ کے عوام کی توہین قرار دیا۔

نئی دہلی: کانگریس نے اتراکھنڈ میں بار بار وزیر تبدیل کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے عوام کی توہین قرار دیا اور کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی قیادت ریاست میں سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے۔

کانگریس کے اتراکھنڈ کے انچارج دیویندر یادو، سابق وزیر اعلی ہریش راوت، ریاستی صدر پریتم سنگھ اور کانگریس کے شعبہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے ہفتے کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی آئینی ذمہ داریوں کا حوالہ دے کر ریاست میں سیاسی عدم استحکام پیدا کر کے اتراکھنڈ کے عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔

مسٹر یادو نے وزیر اعلی تیرتھ سنگھ راوت کے استعفے کو اتراکھنڈ کے عوام کے ساتھ دھوکا قرار دیا اور کہا کہ ریاست میں بھاری اکثریت کے باوجود بی جے پی کے پاس ریاست کو چلانے کے لئے کوئی ایسا لیڈر نہیں ہے جو وزیر اعلی کی حیثیت سے موثر انداز میں کام کر سکے۔

مسٹر سرجے والا نے اس تبدیلی کو اتراکھنڈ کے عوام پر زیادتی، مظالم اور دھوکہ دہی قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی کی مرکزی قیادت اتراکھنڈ کی ترقی کو روک کر ریاست کے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔

سابق وزیراعلی ہریش راوت نے بیمار ہونے کی وجہ سے فون پر ہی پریس کانفرنس میں وزیر اعلی کو بار بار تبدیل کرنے کی مشق کو قابل مذمت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا اس طرح کا ہائی ڈرامہ ریاست کے عوام کی توہین ہے۔

ویسٹ بینک میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپ، تقریباََ 300 فلسطینی زخمی

0
ویسٹ بینک میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپ، تقریباََ 300 فلسطینی زخمی
ویسٹ بینک میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپ، تقریباََ 300 فلسطینی زخمی

فلسطین ریڈ کریسنٹ نے ایک بیان میں کہا ’’ویسٹ بینک میں نابلس شہر کے پاس بائٹا اور اسارن بستیوں میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 294 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں‘‘۔

غزہ: ویسٹ بینک کے نابلس شہر میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں کم از کم 294 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطین ریڈ کریسنٹ نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کے روز پیش آیا۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ اس سے پہلے دن یہودی رہائشی بائٹا علاقے میں ماؤنٹ صبیح کی چوٹی کو چھوڑ گئے جبکہ اسرائیلی فوج وہاں موجود رہی۔

فلسطین ریڈ کریسنٹ نے ایک بیان میں کہا ’’ویسٹ بینک میں نابلس شہر کے پاس بائٹا اور اسارن بستیوں میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 294 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں‘‘۔ ماؤنٹ صبیح فلسطینیوں اور اسرائیلی فورسز اور مقامی باشندوں کے مابین تقریبا روزانہ جھگڑے کا مرکز بن چکا ہے۔ یہاں کئی ہفتے پہلے فوجی تحفظ کے تحت پہاڑ کی چوٹی پر ایک چھوٹی سی بستی کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا۔

ایک بار پھر پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ممبئی میں پٹرول 105 روپے، دہلی میں 100 روپے کے قریب

0
ایک بار پھر پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ممبئی میں پٹرول 105 روپے، دہلی میں 100 روپے کے قریب
ایک بار پھر پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ممبئی میں پٹرول 105 روپے، دہلی میں 100 روپے کے قریب

دو دن کے وقفے کے بعد، ایک بار پھر پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ممبئی میں 105 روپے فی لیٹر، چنئی میں 100 روپے اور دہلی و کولکتہ میں پہلی بار 99 روپے فی لیٹر کی قیمت کو کر گئی ہے۔

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کے روز دو دن کے وقفے کے بعد ایک بار پھر پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا، جس کی وجہ سے پہلی بار ممبئی میں اس کی قیمت 105 روپے، چنئی میں 100 اور دہلی و کولکتہ میں 99 روپے فی لیٹر کو عبور کر گئی ہے۔ ڈیزل مسلسل تیسرے روز بھی پرانی قیمتوں میں برقرار رہا۔

ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول آج 40 پیسے مہنگا ہوگیا۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے اضافے کے بعد یہ فی لیٹر 99.16 روپے کی اونچی سطح پر پہنچ گیا۔ ڈیزل 89.18 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ سلسلہ 4 مئی سے شروع ہوا تھا۔ مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔

ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 34 پیسے کے اضافہ سے ریکارڈ بلند ترین 105.24 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ ڈیزل 96.72 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔

چنئی میں بھی پٹرول سو روپے کو عبور کرگیا وہاں اس کی قیمت 33 پیسے اضافے سے 100.13 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 93.72 روپے فی لیٹر پر رہا۔

کولکتہ میں پٹرول 40 پیسے مہنگا ہوا اور یہ فی لیٹر 99.04 روپے تک پہنچ گیا۔ وہاں ڈیزل 92.03 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح تھیں۔

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 99.16 —————— 89.18

ممبئی ————— 105.24 —————— 96.72

چنئی —————- 100.13 -—————- 93.72

کولکاتا ———— 99.04 —————— 92.03

امریکی سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ کا انتقال

0
امریکی سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ کا انتقال
امریکی سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ کا انتقال

امریکی سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ کا انتقال ہوگیا۔ ڈونلڈ رمزفیلڈ سابق صدر جارج بش جونیئر کے دور میں وزیر دفاع تھے۔ ان کے دور میں افغانستان اور عراق جنگ کا آغاز کیا گیا تھا۔

واشنگٹن: افغانستان اور عراق میں جنگ کا آغاز کرنے والے امریکہ کے سابق وزیر دفاع ڈونلڈ رمزفیلڈ 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ڈونلڈ رمزفیلڈ سابق صدر جارج بش جونیئر کے دور میں وزیر دفاع تھے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ رمزفیلڈ کے اہل خانہ کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

ڈونلڈ رمزفیلڈ کے دور میں افغانستان اور عراق جنگ کا آغاز کیا گیا تھا۔ عراق کی ابو غریب جیل اور گوانتانامو بے میں قیدیوں پر بہیمانہ تشدد کے واقعات کے سبب رمزفیلڈ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔