بدھ, مئی 13, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 335

نائیجیریا: مسلح افراد نے اسکول میں موجود 165 طلبہ میں سے 140 کو اغوا کرلیا

0
نائیجیریا: مسلح افراد نے اسکول میں موجود 165 طلبہ میں سے 140 کو اغوا کرلیا
نائیجیریا: مسلح افراد نے اسکول میں موجود 165 طلبہ میں سے 140 کو اغوا کرلیا

نائیجیریا میں اسکول پر حملہ اور بچوں کا اغوا معمول کی بات بن چکی ہے۔ تازہ واقعے میں نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں مسلح افراد نے 140 طلبا کو اغوا کرلیا۔

ابوجا: نائیجیریا میں اسکول پر حملہ اور بچوں کا اغوا معمول کی بات بن چکی ہے۔ تازہ ترین واقعے میں نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں مسلح افراد نے 140 طلبہ کو اغوا کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسکول انتظامیہ نے کہا ہے کہ حملہ آوروں نے فائرنگ شروع کی۔ کڈونا میں بیتھل باپٹسٹ ہائی اسکول پر دھاوا بول دیا اور سیکیورٹی گارڈز پر قابو پالیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افراد نے اسکول میں موجود 165 میں سے اکثر بچوں کو اغوا کرلیا۔

اسکول کے ایک استاد ایمانوئیل پاول نے کہا کہ حملہ آوروں نے 140 بچوں کو اغوا کرلیا۔ جبکہ صرف 25 طلبہ بچ گئے اور ہمیں تاحال کچھ معلوم نہیں ہے کہ بچے کہاں ہیں۔

اب تک ایک خاتون استاد سمیت 26 افراد بازیاب

ریاست کڈونا کی پولیس کے ترجمان محمد جلیگ نے اسکول پر حملے کی تصدیق کی لیکن مغوی بچوں کی تعداد اور دیگر تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملزمان کے تعاقب میں ہیں اور ہم ریسکیو مشن پر ہیں اور اب تک ایک خاتون استاد سمیت 26 افراد کو بازیاب کروایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ نائیجیریا میں مسلح گینگز اکثر دور دراز گاؤں میں حملہ آور ہوتی ہیں جہاں لوٹ مار، مویشیوں کی چوری کے ساتھ ساتھ تاوان کے لیے اسکول کے بچوں اور شہریوں کو اغوا کیا جاتا ہے۔

نائیجیریا میں دسمبر 2020 سے اب تک ایک ہزار سے زائد طلبہ کو اغوا کیا گیا

رپورٹ کے مطابق نائیجیریا میں دسمبر 2020 سے اب تک ایک ہزار سے زائد طلبہ کو اغوا کیا گیا اور ان میں سے اکثر کو مقامی عہدیداروں سے مذاکرات کے بعد رہا کر دیا گیا۔ جبکہ کئی اب بھی ان کی حراست میں ہیں۔

مسلح افراد مضافات میں قائم اسکولوں اور کالجوں کو نشانہ بناتے ہیں جہاں بچوں کی بڑی تعداد ہوتی ہے۔ لیکن سیکیورٹی کے ناقص انتظامات ہوتے ہیں، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان کارروائی کرتے ہیں اور بچوں کو باآسانی اپنے ٹھکانوں میں پہنچا کر تاوان کا مطالبہ کرتے ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ترنمول کانگریس کا ریاست بھر میں احتجاج

0
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ترنمول کانگریس کا ریاست بھر میں احتجاج
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ترنمول کانگریس کا ریاست بھر میں احتجاج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ترنمول کانگریس نے اپنے ممبران اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ کورونا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے احتجاجی جلوس نکالیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف مہم چلارہی ہے۔

کلکتہ: کلکتہ میں پٹرول کی قیمت 39 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ 99.74 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ ڈیزل 92 روپے 26 پیسے فی لیٹر ہے۔ کلکتہ کو چھوڑ کر ریاست کے 23 میں سے 19 اضلاع میں پٹرول کی قیمت پہلے ہی سنچری عبور کرچکی ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کئی اضلاع میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے احتجاج کیا ہے۔

ترنمول کانگریس نے اپنے ممبران اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ کورونا پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی جلوس نکالیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی دونوں پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف مہم چلارہی ہے۔ تفصیل پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمت کا 33.21 روپے مرکز اور 19.18 روپے ریاستی حکومت بطور ٹیکس لیتی ہے۔ مرکز ڈیزل کی بنیادی قیمت پر 33.54 ٹیکس لگا رہی ہے اور ریاست 14.18 ٹیکس لیتی ہے۔ اس موقع پر ترنمول کانگریس نے ٹوئٹر ہیش ٹیگ مودی بابو پٹرول پر قابو کرو بھی چلارہی ہے۔

دوسری طرف ترنمول نے ممبران اسمبلی کو ہدایت دی ہے کہ وہ مختلف سماجی کاموں میں شرکت کو لے کر زیادہ محتاط رہیں، جعلی ویکسین معاملے سے سبق لیں۔ پارٹی نے کہا ہے کہ اگر کسی پروگرام میں مدعو کیا جاتا ہے تو پارٹی کے درائع سے تصدیق کرائیں اس کے بغیر کسی بھی تقریب میں شرکت نہ کریں۔ پروگرام کے کنوینر سے متعلق مکمل معلومات حاصل کریں۔

اتراکھنڈ: دھامی کابینہ نے پہلی میٹنگ میں چھ قراردادیں اور سات فیصلے لیے

0
اتراکھنڈ: دھامی کابینہ نے پہلی میٹنگ میں چھ قراردادیں اور سات فیصلے لیے
اتراکھنڈ: دھامی کابینہ نے پہلی میٹنگ میں چھ قراردادیں اور سات فیصلے لیے

اتراکھنڈ میں نئی تشکیل شدہ کابینہ کے حلف برداری کے چند گھنٹوں بعد، ریاست کے پہلے نوجوان وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی کی زیرصدارت پہلی میٹنگ میں چھ اہم قراردادیں اور سات فیصلے منظور ہوئے۔

دہرادون: اتراکھنڈ میں نو ​​تشکیل شدہ کابینہ کی اتوار کے روز حلف برداری کے محض چند گھنٹوں بعد ریاست کے پہلے نوجوان وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی کی صدارت میں پہلی میٹنگ میں چھ اہم قراردادیں اور سات فیصلے لیے گئے۔

پیر کے روز سیکرٹریٹ میں واقع میڈیا سنٹر میں صحافیوں کو کابینہ وزیر اور حکومت کے ترجمان سبودھ انیال نے ان قراردادوں اور فیصلوں سے معلومات فراہم کی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت بدعنوانی سے مبرا گورننس کو یقینی بنائے گی۔ اطلات اور ٹکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے ذریعے ریاست کے عوام کو شفاف، حساس اور تیز تر خدمات فراہم کرنے کے لئے حکومت پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اس سے ایک طرف نوجوانوں کو سرکاری سروس میں روزگار کے مواقع دستیاب کرائے جائیں گے۔ وہیں دوسری طرف نوجوانوں کو انٹرپینور بنانے کے لئے خود روزگار کے مواقع کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

کابینہ میں کہا گیا کہ حکومت عالمی وبا کووڈ 19 کی موثر روک تھام اور عام آدمی کی سہولت کے لئے طبی خدمات کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ عام لوگوں کی سہولت کے لئے خصوصی طور پر تمام اضلاع میں حکومت کی جانب سے چلائی جارہی مختلف عوامی فلاح و بہبود کی اسکیموں کو کیمپوں کے ذریعے عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے حکومت پرعزم ہے۔

صومالیہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم، الشباب کے 15 دہشت گرد ہلاک

0
صومالیہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تصاد، الشباب کے 15 دہشت گرد ہلاک
صومالیہ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تصاد، الشباب کے 15 دہشت گرد ہلاک

صومالیہ کی وسطی ریاست، گلمدوگ کے دارالحکومت دھسامریب میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں الشباب کے 15 دہشت گرد مارے گئے۔

مغادیشو: صومالیہ کی وسطی ریاست، گلمدوگ کے دارالحکومت دھسامریب میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں الشباب کے 15 دہشت گرد مارے گئے۔

صومالی نیشنل آرمی (ایس این اے) کے ترجمان علی ہاشی عابدی نے بتایا کہ دھسامریب قصبے کے قریب اتوار کے روز ہونے والے مقابلے میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دھسامریب قصبے اور الذہری گاؤں کے درمیان علاقے میں ایس این اے اہلکاروں پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں اسلحہ بھی برآمد کیا۔

مسٹر عابدی نے ایس این اے ریڈیو کو بتایا کہ ایس این اے فورسز نے وسطی صومالیہ کے علاقے گلمدوگ میں گوریئل اور دھسامریب کے قصبوں کے مابین ایک مقابلے میں الشباب کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اس مقابلے میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے اور 10 بندوقیں برآمد ہوئیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کارروائی ایس این اے کو خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کی گئی ہے کہ الشباب عسکریت پسندوں نے مرکزی سڑک پر بارودی سرنگیں نصب کی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر حمایت یافتہ حکومت سے لڑنے والے دہشت گرد گروہ نے حملے میں آرمی کے ایک سینئر کمانڈر سمیت 8 فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ اس قدر مہلک حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ملک کی ریاستوں میں انتخابی عمل شروع ہونے والا ہے، جو اکتوبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اختتام پذیر ہوگا۔ ان دنوں سرکاری افواج نے وسطی اور جنوبی علاقوں میں الشباب کے خلاف کاروائیاں تیز کردی ہیں۔

الشباب کو آسٹریلیا، کینیڈا، ملائیشیا، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکہ نے ایک دہشت گرد تنظیم کا نامزد کیا ہے۔

دہلی اور کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر کے بے حد قریب

0
دہلی اور کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر کے بے حد قریب
دہلی اور کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر کے بے حد قریب

انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے اضافے کے بعد یہ فی لیٹر 99.86 روپے کی سطح پر آ گیا۔ ڈیزل 89.36 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کے روز مسلسل دوسرے دن پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ اس کی وجہ سے دہلی اور کولکتہ میں اس کی قیمت 100 روپے فی لیٹر کے بے حد قریب پہنچ گئی ہے۔ ممبئی اور چنئی میں پٹرول پہلے ہی اس سطح کو عبور کرچکا ہے۔ اسی دوران، ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ملک کے چار بڑے میٹرو میں آج پٹرول 39 پیسے مہنگا ہوگیا۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے اضافے کے بعد یہ فی لیٹر 99.86 روپے کی سطح پر آ گیا۔ ڈیزل 89.36 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ عمل 4 مئی سے شروع

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا موجودہ عمل 4 مئی سے شروع ہوا۔ دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں پٹرول کی قیمت میں 1.05 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 18 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

ممبئی میں، پٹرول 34 پیسے مہنگا ہوکر 105.92 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ ڈیزل 96.91 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔

چنئی میں، پٹرول 31 پیسے مہنگا ہوگیا اور 100.75 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔ ڈیزل بغیر کسی تبدیلی کے 93.91 روپے فی لیٹر پر رہا۔

کولکتہ میں، پٹرول 39 پیسے مہنگا ہوگیا اور یہ فی لیٹر 99.84 روپے پر پہنچ گیا۔ وہیں، ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت 92.27 روپے فی لیٹر رہی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو شہر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:

شہر کا نام —— پیٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر
دہلی ————— 99.86 —————— 89.36
ممبئی ————— 105.92 —————— 96.91
چنئی —————- 100.75 -—————- 93.91
کولکتہ ———— 99.84 —————— 92.27

فیس ماسک کا کووڈ کو پھیلنے سے روکنے میں نمایاں کردار: نئی تحقیق

0
فیس ماسک کا کووڈ کو پھیلنے سے روکنے میں نمایاں کردار: نئی تحقیق
فیس ماسک کا کووڈ کو پھیلنے سے روکنے میں نمایاں کردار: نئی تحقیق

برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی، آکسفورڈ یونیورسٹی اور کوپن ہیگن یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں فیس ماسک کے اثرات کا جائزہ 6 براعظموں میں لیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی۔

لندن: عالمی وبا کورونا سے تحفظ میں فیس ماسک کی اہمیت ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے کہ فیس ماسک کا استعمال نئے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔

برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی، آکسفورڈ یونیورسٹی اور کوپن ہیگن یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں فیس ماسک کے اثرات کا جائزہ 6 براعظموں میں لیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی۔

تحقیق کے مطابق فیس ماسک کا استعمال کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اہم ترین رکاوٹ کا کردار ادا کرتا ہے۔ تجرباتی تحقیقی رپورٹس کے مطابق اس سے کسی کے بات کرنے سے بننے والے ذرات یا ہوا میں موجود ذرات کی روک تھام ہوتی ہے۔ تاہم اب تک اس وبائی بیماری کے پھیلاؤ پر اس اثر کا وبائی ڈیٹا کو مدنظر رکھ کر جائزہ نہیں لیا گیا تھا۔

تحقیقی ٹیم نے فیس ماسک کے اثرات کا تجزیہ کیا جو اپنی طرز کا سب سے بڑے سروے بھی ہے جس میں 2 کروڑ افراد اور 6 براعظموں کے 92 خطوں کے ڈیٹا کو دیکھا گیا۔ محققین نے ماضی کے تحقیقی کام کا بھی تجزیہ کیا ہے۔

فیس ماسک کے استعمال سے کیسز کی شرح میں 25 فیصد تک کمی کا امکان 

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق محققین نے ایک تیکنیک hierarchical Bayesian ماڈلنگ کو استعمال کرکے فیس ماسک پہننے اور اس کے استعمال کی پابندی کے اثرات کا ان خطوں میں کیسز کی تعداد سے موازنہ کیا۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اگر کسی خطے میں سب لوگ اس کا استعمال کریں تو کووڈ 19 کے کیسز کی شرح میں 25 فیصد تک کمی آ سکتی ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ فیس ماسک کے لازمی استعمال کی پابندی لوگ بتدریج کرتے ہیں۔ کیسز کی تعداد سے کسی علاقے میں اس کے پہننے کی شرح کی پیش گوئی بھی کی جاسکتی ہے۔

محققین نے کہا کہ اس وقت جب فیس ماسک کا استعمال گھٹ رہا ہے اور ان کو پہننے کی پابندی بھی بتدریج ختم ہورہی ہے، اس وقت ہماری تحقیق سے تصدیق ہوتی ہے کہ کسی آبادی میں فیس ماسکس کووڈ 19 کی روک تھام میں اہم اثرات مرتب کرتیے ہیں۔

اس تحقیقی ٹیم کا کام ابھی جاری ہے اور اب کورونا کی نئی اقسام پر فیس ماسک کے اثرات کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔ جبکہ یہ بھی دیکھا جارہا ہے کہ کس قسم کے ماسک کو پہننا بیماری سے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم کا نو منتخب ایرانی صدر کو فون، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

0
پاکستانی وزیر اعظم کا نو منتخب ایرانی صدر کو فون، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستانی وزیر اعظم کا نو منتخب ایرانی صدر کو فون، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کی فتح پر مبارکباد دی۔

اسلام آباد: پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کی فتح پر مبارکباد دی۔ امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، اور تشدد پر تشویش کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ایران کے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو 18 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی۔انہوں نے نو منتخب ایرانی صدر کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ صدارتی انتخاب میں آپ کی کامیابی ایران کے عوام کا آپ پر اعتماد کا مظہر ہے۔

ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق علاقائی تناظر میں وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی سیکیورٹی کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات پاکستان اور ایران کے لیے سنجیدہ احتیاطی تدابیر کا تقاضا کرتے ہیں۔ اس صورت حال سے دونوں ممالک میں افغانستان سے مہاجرین کی آمد کا امکان ہے۔

بات چیت کے ذریعے افغان تنازعہ کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے تنازعے کے بات چیت سے سیاسی حل کی ضرورت ہے۔ دونوں اطراف نے اس بات پر زور دیا گیا کہ افغانوں کی سرپرستی میں ان کی منشا سے موثر سیاسی حل کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق وزیر اعظم نے مسئلہ جموں کشمیر پر ایران کی جانب سے پاکستان کی بھر پور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر پاک-ایران سرحد کے ساتھ مارکیٹس کے قیام کو اہمیت کا حامل اقدام قرار دیا گیا۔ اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اس سے دونوں ممالک کے عوام کو سماجی اور معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔

انہوں نے بات چیت کے دوران اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو سرکاری دوروں کی بھی دعوت دی۔

وسیم رضوی کی نظرثانی درخواست پر سماعت پیر کو 

0
وسیم رضوی کی نظرثانی درخواست پر سماعت پیر کو 

اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے عدالت عظمیٰ میں نظرثانی کی عرضی دائر کی ہے، جس پر کل غور کیا جائے گا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ قرآن کی 26 آیات کو حذف کرنے سے متعلق عرضی مسترد کئے جانے کے خلاف نظرثانی عرضی پر پیرکے روز سماعت کرے گا۔ اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی نے عدالت عظمیٰ میں نظرثانی کی عرضی دائر کی ہے، جس پر کل غور کیا جائے گا۔ عرضی گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ اپنے 12 اپریل کے فیصلے پر دوبارہ نظر ثانی کرے۔ ساتھ ہی اس کے خلاف عائد 50،000 روپے کا جرمانہ بھی واپس لے۔

نظرثانی عرضی میں انہوں نے دلیل پیش کی ہے کہ عدالت عظمیٰ نے قرآن مجید سے 26 آیات کو حذف کرنے سے متعلق عرضی مسترد کرنے سے قبل پہلے قومی سلامتی سے متعلق مسئلے پر غور نہیں کیا۔

واضح رہے کہ جسٹس روہنگٹن پھلی نریمن کی سربراہی میں بنچ نے گزشتہ 12 اپریل کو اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے ان پر 50،000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

جسٹس نریمن نے کہا تھا ’’یہ مکمل طور پر غیر سنجیدہ رٹ پٹیشن ہے‘‘۔ معاملے کی سماعت کے دوران جسٹس نریمن نے پوچھا تھا کہ کیا عرضی گزار عرضی کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا تھا ’’کیا آپ عرضی شنوائی کے لئے دے رہے ہیں؟ کیا آپ واقعی سنجیدہ ہیں؟۔

فلپائن میں فوجی طیارہ حادثہ میں 29 افراد ہلاک

0
فلپائن میں فوجی طیارہ حادثہ میں 29 افراد ہلاک
فلپائن میں فوجی طیارہ حادثہ میں 29 افراد ہلاک

فلپائن کے وزیر دفاع ڈیلفین لورینزانا نے بتایا کہ طیارہ حادثے میں 29 فوجی ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے تھے، جب کہ 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

منیلا: جنوبی فلپائن میں اتوار کو تباہ ہونے والے فوجی طیارہ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے۔ اس طیارہ حادثے میں 50 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آرمی حکام نے اتوار کو بتایا کہ 17 جوان تاحال لاپتہ ہیں۔ فوج کا سی -130 ہرکولس طیارہ رن وے پر لینڈ کرنے کی کوشش کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

فلپائن کے وزیر دفاع ڈیلفین لورینزانا نے بتایا کہ طیارہ حادثے میں 29 فوجی ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے تھے، جب کہ 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

مسٹر لورینزانا نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہاز میں 92 افراد سوار تھے۔ جن میں تین پائلٹ اور عملے کے دیگر ممبر شامل تھے۔ بہت سارے مسافروں نے حال ہی میں بنیادی فوجی تربیت حاصل کی تھی اور انہیں خطے میں دہشت گردی سے لڑنے والی مشترکہ ٹاسک فورس کے حصے کے طور پر شورش زدہ جولو جزیرے میں تعینات کیا جانا تھا۔

فضائیہ نے بتایا کہ ’’امدادی کام جاری ہے۔‘‘

یہ حادثہ صوبہ سولو کے پٹیکول میں پیش آیا اور تصاویر میں درختوں کے درمیان طیارے کے ملبے سے آگ کے لپٹے اور دھواں نکلتے دکھائی دے رہا ہے۔

حیدرآباد میں پٹرول 103.41 روپے اور ڈیزل 97.40 روپے فی لیٹر

0
حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت 103.41 روپے اور ڈیزل 97.40 روپے فی لیٹر
حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت 103.41 روپے اور ڈیزل 97.40 روپے فی لیٹر

شہر حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول پر 36 پیسے اور ڈیزل پر 20 پیسے کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ 

حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کیا گیا ہے۔ پٹرول پر 36 پیسے اور ڈیزل پر 20 پیسے کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ریاستی دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر 103.41 روپئے اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر97.40 روپئے تک جا پہنچی ہے۔

دو ماہ کے عرصہ کے دوران ایک لیٹر پٹرول پر 9 روپئے 18 پیسے کا اضافہ درج کیا گیا ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپئے 70 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

بنگال، آسام، تمل ناڈو، کیرل اور پڈوچیری میں انتخابات کے نتائج کے بعد پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تاہم مئی کے دوسرے ہفتہ سے پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کیا گیا ہے۔

جولائی میں دو مرتبہ پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافہ نے عام آدمی کے بوجھ میں کافی اضافہ کردیا ہے۔ عام آدمی کا کہنا ہے کہ پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں جاری غیر معمولی اضافہ سے ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبہ جات پر اثر پڑ رہا ہے اور روز مرہ کی ضروری اشیا کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔