جمعہ, مارچ 27, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 338

بنگال کے گورنر بدعنوانی میں ملوث، حوالہ کیس میں ان کا نام درج: ممتا بنرجی

0
بنگال کے گورنر بدعنوانی میں ملوث، حوالہ کیس میں ان کا نام درج: ممتا بنرجی
بنگال کے گورنر بدعنوانی میں ملوث، حوالہ کیس میں ان کا نام درج: ممتا بنرجی

مغربی بنگال میں گورنر اور حکومت کے مابین جاری کشمکش کے دوران ممتا بنرجی نے یہ کہتے ہوئے گورنر کی تنقیدوں کا جواب دیا کہ وہ کرپٹ ہیں اور انہیں حوالہ کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت نے انہیں یہاں بطور گورنر بھیج دیا ہے۔

کلکتہ: مغربی بنگال میں گورنر اور حکومت کے درمیان جاری کشمکش کے دوران ممتا بنرجی نے گورنر کی تنقیدوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بدعنوان ہیں اور حوالہ کیس میں ان کا نام آچکا ہے۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت نے انہیں گورنر بناکر یہاں بھیجا ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے کئی گورنر دیکھے ہیں مگر ان کی طرح کا گورنر بنگال میں نہیں آیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم گورنر کے خلاف مرکزی حکومت کو تین خطوط لکھ چکے ہیں۔ مگر ایک خط کا بھی جواب وزیراعظم کی طرف سے نہیں آیا ہے۔

ممتا بنرجی نے گورنر کے شمالی بنگال کے اچانک دورہ پر بھی سوال کھڑا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب شمالی بنگال میں بی جے پی کے لوگ علاحدہ ریاست کا مطالبہ کررہے ہیں ایسے میں گورنر کا دورہ کیوں ہوا۔ ممتا نے گورنر کے خلاف مزید بھیانک الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ گورنر شمالی بنگال میں علاحدگی پسند قوتوں کو مشتعل کرنے کے لئے یہ دورہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ کرنے کے بعد الزام عائد کیا کہ جی ٹی اے میں کروڑوں روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے۔ گورکھا علاقہ انتظامیہ در حقیقت بدعنوانی کا گڑھ بن گیا ہے۔ ایک طویل عرصے سے جی ٹی اے کا آڈٹ نہیں ہوا ہے۔ میں سی اے جی سے آڈٹ کراؤں گا۔ جی ٹی اے میں شفافیت کو بحال کرنا ہوگا اور اسی مقصد کے ساتھ جی ٹی اے تشکیل دیا گیا۔ کوئی اہداف پورے نہیں ہوئے۔ پہاڑی لوگوں کی کوئی ترقی نہیں ہوئی تھی۔ ترقی کی بجائے، جی ٹی اے میں برسوں سے بدعنوانی جاری ہے۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ اس بات کی جانچ ہونی چاہیے کہ گورنر ہاؤس میں کون کون لوگ جاتے ہیں۔

حکومت بنگال کا چند رعایتوں کے ساتھ لاک ڈاؤن کی مدت میں 15 جولائی تک توسیع کا اعلان

0
حکومت بنگال کا چند رعایتوں کے ساتھ لاک ڈاؤن کی مدت میں 15 جولائی تک توسیع کا اعلان
حکومت بنگال کا چند رعایتوں کے ساتھ لاک ڈاؤن کی مدت میں 15 جولائی تک توسیع کا اعلان

حکومت بنگال نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 15 دن کی توسیع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کچھ امور میں راحت دی جائے گی۔ یکم جولائی سے سرکاری اور پرائیویٹ بسوں کو 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

کلکتہ: مغربی بنگال حکومت نے بنگال میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 15 دن کی توسیع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کچھ امور میں راحت دی جائے گی۔ مگر چوں کہ کورونا کا قہر ابھی مکمل طور پر قابو میں نہیں آیا ہے اس لئے لاک ڈاؤن مکمل طور پر ختم نہیں کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ لوکل ٹرینیں چلانے کے حالات پیدا نہیں ہوئے ہیں۔ تاہم یکم جولائی سے سرکاری اور پرائیویٹ بسوں کو 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ مگر ڈرائیوروں اور کنڈکٹروں کو ویکیسن لگانا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ مسافروں کو ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ اسی کے ساتھ ہی ریاستی حکومت نے آٹو مکمل طور پر چلانے کی بھی اجازت دے دی ہے۔

اس کے علاوہ مچھلی اور سبزی منڈی کھولنے کے وقت میں توسیع کردی گئی ہے۔ بازار یکم جولائی سے صبح 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔ دیگر تمام دکانیں صبح 11 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔

وزیر اعلی نے کہا، جم، سیلون اور بیوٹی پارلر بھی یکم جولائی سے کھولنے کی اجازت ہوگی۔ صبح 11 بجے سے شام چھ بجے تک 50 فیصد ورک فورسیس کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی۔ مگر سبھی اسٹاف اور کسٹمر کے لئے کورونا ویکسین لینا ضروری ہوگا۔ سرکاری و پرائیوٹ دفاتر کو بھی 50 فیصد ورک فورسیس کے ساتھ کھلنے کی اجازت ہوگی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں کورونا میں صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔ مگر ابھی کچھ رعایتوں کے ساتھ لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بغیر کسی ضروری کام سے کوئی رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک نہ نکلے۔ بینک صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔

اسرائیل میں فائزر ویکسین لینے کے بعد متعدد افراد خطرناک وائرس ویرینٹ ’ڈیلٹا‘ سے متاثر

0
اسرائیل میں فائزر ویکسین لینے کے بعد متعدد افراد خطرناک وائرس ویرینٹ ’ڈیلٹا‘ سے متاثر
اسرائیل میں فائزر ویکسین لینے کے بعد متعدد افراد خطرناک وائرس ویرینٹ ’ڈیلٹا‘ سے متاثر

اسرائیل میں ویکسین لگوانے کے باوجود کئی افراد کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ڈیلٹا قسم سے متاثر ہونے والے آدھے افراد نے فائزر ویکسین لگوائی تھی۔ اسرائیل میں دوبارہ ان ڈور ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

تل ابیب: دنیا میں جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا وائرس ’کووڈ 19‘ کے کیسز میں تیزی آنے کے باعث مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ جب کہ کئی ممالک میں پہلے سے لگائے گئے لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی ہے۔ اسرائیل میں ویکسین لگوانے کے باوجود کئی افراد کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی ڈیلٹا ویرینٹ کے بڑھتے کیسز کی روک تھام کے لئے دو ہفتہ کا لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیل میں ویکسین لگوانے کے باوجود کئی افراد کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ڈیلٹا قسم سے متاثر ہونے والے آدھے افراد نے فائزر ویکسین لگوائی تھی۔ اسرائیل میں دوبارہ ان ڈور ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

دریں اثنا مملکت سعودی عرب میں 12 سے 18 سال کی عمر کے نو جوانوں کے لئے فائزر ویکسین کی منظوری دے دی گئی ہے۔

خیال رہے وبائی امراض کے ماہرین نے ’کووڈ 19‘ کے ’ڈیلٹا‘ ایرینٹ کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ ان کے اس تجزیہ کے بعد دنیا کے متعدد ’ڈیلٹا‘ کے تئیں انتہائی چوکسی برت رہے ہیں۔

جنوبی افریقہ کے صدر کا ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان

0
جنوبی افریقہ کے صدر کا ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان
جنوبی افریقہ کے صدر کا ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان

مہلک اور متعدی کورونا وائرس کے معاملات ایک بار پھر دنیا کے بیشتر حصوں میں عروج پر ہیں، جس کے سبب ان ممالک نے ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانا شروع کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے صدر نے بھی ٹی وی پر قوم سے خطاب کے دوران ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

جوہانسبرگ: دنیا کے متعدد ممالک میں ہلاکت خیز اور موذی کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے، جس کے سبب ان ممالک نے ایک بار پھر لاک ڈاؤں لگانا شروع کردیا ہے۔ اسی حوالہ سے جنوبی افریقہ کے صدر نے ٹی وی پر قوم سے خطاب کے دوران ملک بھر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

پابندیوں کے سبب ہوٹل میں ’ڈائن ان‘ کی سہولت ختم کردی گئی ہے۔ صرف ’ٹیک اوے‘ اور ’ہوم ڈلیوری‘ کی اجازت ہوگی۔ رات میں لگنے والے کرفیو میں بھی ایک گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ میں میں وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہجوم والی تقریبات پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پڑوسی ملک بنگلہ دیش نے آج کی بجائے یکم جولائی سے ملک بھر میں 7 دنوں کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دریں اثنا اسرائیل میں ویکسین لگوانے کے باوجود کئی افراد کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ ڈیلٹا قسم سے متاثر ہونے والے آدھے افراد نے فائزر ویکسین لگوائی تھی۔ خیال رہے اسرائیل میں دوبارہ ان ڈور ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

لال قلعہ تشدد کے مطلوب ملزم پنجاب سے گرفتار

0
لال قلعہ تشدد کے مطلوب ملزم پنجاب سے گرفتار

دہلی پولیس کی خصوصی سیل کی ایک ٹیم نے پنجاب کے امرتسر سے کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران لال قلعہ پر ہونے والے تشدد کے سلسلے میں مطلوب گورجوت سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔

نئی دہلی: دہلی پولیس کی خصوصی سیل کی ایک ٹیم نے پنجاب کے امرتسر سے کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران لال قلعہ پر ہونے والے تشدد کے سلسلے میں مطلوب گورجوت سنگھ کو گرفتار کیا ہے۔

خصوصی سیل کے ایک افسر نے آج بتایا کہ گورجوت سنگھ کو پنجاب کے امرتسر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ یوم جمہوریہ پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کے دوران لال قلعہ پر پرچم لہرانے کے الزام میں وہ مفرور تھا۔ گرجوت کی گرفتاری پر دہلی پولیس نے ایک لاکھ روپے انعام رکھا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ اسی سال 26 جنوری کو کسانوں نے تینوں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹریکٹر ریلی نکالی تھی۔ اس دوران دہلی کے کئی علاقوں میں پرتشدد جھڑپیں ہوئی تھیں۔  مظاہرین کے ایک گروپ نے لال قلعہ پر مذہبی جھنڈا لگایا تھا اور اس کیس میں گورجوت سنگھ کو بھی ملزم بنایا گیا تھا۔

مہاراشٹر میں ڈیلٹا پلس کے خوف سے کورونا کی پابندیاں سخت

0
مہاراشٹر میں ڈیلٹا پلس کے خوف سے کورونا کی پابندیاں سخت
مہاراشٹر میں ڈیلٹا پلس کے خوف سے کورونا کی پابندیاں سخت

ریاست مہاراشٹر نے کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویریئنٹ اور ریاست میں تیسری لہر کی انتباہ کے پیش نظر پیر سے کووڈ-19 کی پابندیاں سخت کردی ہیں۔ 

اورنگ آباد / ممبئی: ریاست مہاراشٹر نے کورونا وائرس کے ڈیلٹا پلس ویریئنٹ اور ریاست میں تیسری لہر کی انتباہ کے پیش نظر پیر سے کووڈ-19 کی پابندیاں سخت کردی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آج سے ریاست کے 33 اضلاع میں تین درجہ کی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں تمام دکانیں اور خدمات ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر بند رہیں گی۔
ریاست میں اسکول ، کالج اور کوچنگ کلاسز بند رہیں گے لیکن آن لائن تعلیم کی اجازت ہوگی۔
ذرائع نے کہا کہ ریاست میں دھرنے ، احتجاج ، ریلیوں اور بھوک ہڑتالوں پر مکمل پابندی ہوگی اور تمام مذہبی مقامات بند رہیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہر قسم کی دکانیں پیر سے جمعہ تک صبح 7 بجے سے صبح 1600 بجےتک کھلی رہیں گی۔ مقررہ وقت کے بعد صرف ہنگامی خدمات کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ دفاتر 1600 بجے تک 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کریں گے۔ جبکہ سرکاری دفاتر ضروری خدمات کے علاوہ باقی 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کریں گے۔ مالز اور سنیما گھر مکمل طور پر بند رہیں گے۔

مقررہ وقت تک 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ ریسٹورنٹس کام کریں گے۔’ڈورٹودور‘ سروس جاری رہیں گی۔

عوامی نقل و حمل 100 فیصد بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ شروع ہوں گی۔

صبح 0500 بجے سے صبح 9 بجے تک عوامی مقامات ، کھلی جگہوں پر ورزش ، واکنگ یا سائیکل چلانے کی اجازت ہوگی جبکہ نائی کی دکانیں اور بیوٹی پارلر شام 1600 بجے تک 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ شادی میں صرف 50 افراد کو اور جنازے میں 20 افراد کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صنعتیں کوڈ قوانین پر عمل کریں گی۔

جمشید پور میں ٹریلر اور آٹو کے مابین تصادم، تین کی موت، چار شدید طور پر زخمی

0
جمشید پور میں ٹریلر اور آٹو کے مابین تصادم، تین کی موت، چار شدید طور پر زخمی
جمشید پور میں ٹریلر اور آٹو کے مابین تصادم، تین کی موت، چار شدید طور پر زخمی

جمشید پور میں خوفناک سڑک حادثے میں ایک خاتون سمیت تین افراد ہلاک اور چار دیگر شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

جمشید پور: جھارکھنڈ میں سرائے کیلا۔ کھرسانواں ضلع کے نیم ڈیہہ تھانہ علاقہ میں اتوار کو خوفناک سڑک حادثے میں خاتون سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ جبکہ چار دیگر شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ قومی شاہراہ نمبر ۔32 پر چنڈل اسٹیشن کے نزدیک ٹریلر اور آٹو کے مابین تصادم میں آٹو سوار سدھیر ٹڈو، سکرمنی مارڈی اور آٹو ڈرائیور نیلم کمار ہیمبرم کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثے میں چار افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

مقامی لوگوں سے اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرانے کے ساتھ ہی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ آٹو پر سوار لوگ سدھیر ٹڈو کے علاج کیلئے ہرپال ڈیہہ گاﺅں جا رہے تھے تبھی چنڈل اسٹیشن کے نزدیک یہ حادثہ رونما ہوگیا۔ سبھی متوفی اور زخمی جریا ڈیہہ اور نوتن ڈیہہ گاﺅں کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔

ہریانہ: لاک ڈاؤن میں کچھ نرمی کے ساتھ ایک ہفتہ کی توسیع

0
ہریانہ: لاک ڈاؤن میں کچھ نرمی کے ساتھ ایک ہفتہ کی توسیع
ہریانہ: لاک ڈاؤن میں کچھ نرمی کے ساتھ ایک ہفتہ کی توسیع

ہریانہ میں عالمی وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر دو مئی سے نافذ کیا گیا لاک ڈاؤن پانچ جولائی تک بڑھایا گیا ہے۔ تاہم، اس دوران میں بہت سی پابندیاں ختم کردی گئیں ہیں۔

چنڈی گڑھ: ہریانہ میں کووڈ-19 کی عالمی وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر دو مئی سے نافذ کیا گیا لاک ڈاؤن پانچ جولائی تک بڑھایا گیا ہے۔ حالانکہ اس دوران کافی ساری پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔

ہریانہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے آج یہاں جاری کردہ بیان کے مطابق کووڈ-19 پازیٹیوٹی شرح اور انفیکشن کے نئے معاملات کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ لیکن وبا پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے وبائی الرٹ-سیف ہریانہ کو پانچ جولائی تک بڑھایا جارہا ہے۔

اتھارٹی کے احکام میں واضح کیا گیا ہے کہ آنگن واڑی مراکز اور کریچ 31 جولائی تک بند رہیں گے۔ یونیورسٹی کیمپس کو ریسرچ اسکالرز، لیبارٹریوں میں پریکٹکل کلاسز وغیرہ کے لئے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تمام دوکانیں صبح نو بجے سے رات آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی۔ مال صبح دس بجے سے رات آٹھ بجے تک کھلے رہ سکتے ہیں۔ ریستوراں اور بار صبح دس بجے سے رات دس بجے تک صارفین بیٹھانے کی 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھلے رہیں گے۔

مذہبی مقامات ایک وقت میں 50 افراد کی موجودگی کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ کارپوریٹ دفتر صد فیصد موجودگی کے ساتھ کھلے رکھے جاسکتے ہیں بشرطیکہ ضروری سوشل ڈسٹینسنگ، صفائی اور کووڈ-19 کے پیش نظر ضوابط کی پیروی کی جائے۔ جم کو صبح چھ بجے سے رات آتھ بجے تک 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولے جانے کی اجازت ہوگی۔ اسپورٹس کمپلیکس اسٹیڈیم کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے کھلے رہیں گے سوائے رابطہ کھیلوں کے (شائقین کی اجازت نہیں ہوگی) کے علاوہ سوئمنگ پول اور سپا بند ہی رہیں گے۔

جموں و کشمیر: جموں ایئر فورس سٹیشن دھماکوں سے گونج اٹھا، دو اہلکار زخمی

0
جموں و کشمیر: جموں کا ایئر فورس سٹیشن دھماکوں سے گونج اٹھا، دو اہلکار زخمی
جموں و کشمیر: جموں کا ایئر فورس سٹیشن دھماکوں سے گونج اٹھا، دو اہلکار زخمی

جموں ایئر فورس سٹیشن کے ٹیکنیکل ایئریا میں گذشتہ رات کو پانچ منٹ کے وقفے کے اندر دو زوردار دھماکے ہوئے۔ جن کی وجہ سے ایئر فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے جموں ایئر فورس سٹیشن کے ٹیکنیکل ایئریا میں گذشتہ رات کو پانچ منٹ کے وقفے کے اندر دو زوردار دھماکے ہوئے۔ جن کی وجہ سے ایئر فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ ہائی سیکیورٹی جموں ایئر فورس سٹیشن میں دھماکوں کے بعد اس کی اور دیگر اہم ترین تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پہلا دھماکہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب قریب ایک بجکر 45 منٹ پر ایک عمارت کی چھت پر ہوا۔ جبکہ پانچ منٹ سے بھی کم وقت کے بعد ایک اور دھماکہ کھلے میدان میں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکوں سے ایک عمارت کو نقصان پہنچا اور ایئر فورس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کی شناخت ارونگ سنگھ اور ایس کے سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔

انڈین ایئر فورس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر کہا: ‘جموں ایئر فورس سٹیشن کے ٹیکنیکل ایئریا میں اتوار کی علی الصبح کم شدت والے دو دھماکے ہوئے۔ ایک دھماکے کی وجہ سے ایک عمارت کی چھت کو معمولی نقصان ہوا جبکہ دوسرا ایک کھلے میدان میں پھٹ گیا’۔

ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا: ‘ساز و سامان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تحقیقات میں سول ایجنسیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے’۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ دھماکے ڈرونز کے استعمال سے کئے گئے ہیں۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے معاملے پر فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل ایچ ایس اروڑہ سے بات کی ہے۔ ایئر مارشل اروڑہ از خود جموں کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

امریکہ: البوکرک شہر میں گرم ہوا کا غبارہ حادثے کا شکار، پانچ کی موت

0
امریکہ: البوکرک شہر میں گرم ہوا کا غبارہ حادثے کا شکار، پانچ کی موت
امریکہ: البوکرک شہر میں گرم ہوا کا غبارہ حادثے کا شکار، پانچ کی موت

امریکہ کے البوکرک شہر میں ایک گرم ہوا کے غبارے کا حادثے کا شکار ہوجانے سے کم از کم پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق غبارہ سنیچر کی صبح سینٹرل ایوینیو اور انسیر بُلے وارڈ کے نزدیک بجلی کے ہائپر ٹینشن تاروں سے ٹکرا گیا تھا۔

واشنگٹن: امریکہ میں نیو میکسیکو صوبے کے البوکرک شہر میں ایک گرم ہوا کے غبارے کا حادثے کا شکار ہوجانے سے کم از کم پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔ شہر کی پولیس نے یہ اطلاع دی ہے۔

البوکرک پولیس محکمے نے سنیچر کو ٹویٹ کرکے کہا ’’بدقسمتی سے گرم ہوا کے غبارے کے حادثے میں چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ ایک دیگر شخص کو سنگین حالت میں مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ اس شخص کی اسپتال میں موت ہوگئی‘‘۔

پولیس کے مطابق غبارہ سنیچر کی صبح سینٹرل ایوینیو اور انسیر بُلے وارڈ کے نزدیک بجلی کے ہائپر ٹینشن تاروں سے ٹکرا گیا تھا۔

پولیس نے کہا کہ متاثرین میں تین مرد اور دو خواتین شامل ہیں اور سبھی کی عمریں 40 سے 60 کے درمیان ہیں۔

حادثے کے بعد شہر کے جنوب مغربی حصے میں بجلی سپلائی متاثر ہوگئی۔ وفاقی ہوا بازی انتظامیہ (ایف اے اے) اور قومی ٹرانسپورٹ سلامتی بورڈ (این ٹی ایس بی) کے تعاون سے جانچ کی جارہی ہے۔