ہفتہ, مارچ 28, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 321

طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک

0
طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک
طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک

امریکی بی 52 بمبار طیاروں نے افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے، جس میں 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

کابل: امریکی بی 52 بمبار طیاروں نے افغانستان کے صوبے جوزجان کے دارالحکومت شبرغان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے، جس میں 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان فواد امان نے ہفتے کی شب ٹویٹ کیا کہ امریکی بمباروں نے آج شام صوبہ جوزجان کے دارالحکومت شبرغان میں طالبان کے گڑھوں پر فضائی حملے کیے، جس میں 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ فضائی حملے میں دہشت گردوں کی بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور 100 سے زائد گاڑیاں تباہ ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی طیارے نیمروز، جوزجان، قندھار، ہرات، لشکرگاہ اور ہلمند پر طالبان کی گرفت کمزور کرنے کے لیے بھیجے گئے تھے۔

طالبان نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے جنوب مغربی صوبے نیمروز اور شمالی صوبے جوزجان پر قبضہ کر لیا ہے۔ نیمرز کا دارالحکومت زرنج 2016 میں طالبان کے قبضہ میں آنے والا پہلا صوبائی مرکز بن گیا ہے۔

ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.27 فیصد، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.39 فیصد

0
ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.27 فیصد، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.39 فیصد
ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.27 فیصد، شفایابی کی شرح بڑھ کر 97.39 فیصد

مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے39070 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 19 لاکھ 34 ہزار 455 ہو گئی ہے۔ وہیں ایکٹو کیسز 5331 گھٹ کر چار لاکھ چھ ہزار 822 ہو گئے ہیں۔

نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ 19 کے 40 ہزار سے کم نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ایکٹو کیسز 5331 گھٹ کر چار لاکھ چھ ہزار 822 ہو گئے ہیں۔ اس وبا سے صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے صحت یاب ہونے کی شرح متاثرہ افراد کی تعداد سے زیادہ ہے۔ یہ شرح 97.39 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ہفتے کے روز ملک میں 55 لاکھ 91 ہزار 657 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 50 کروڑ 68 لاکھ 10 ہزار 492 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے39070 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 19 لاکھ 34 ہزار 455 ہو گئی ہے۔ اس دوران 43 ہزار 910 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 10 لاکھ 99 ہزار 771 ہو گئی ہے۔

ایکٹو کیسز 5331 گھٹ کر چار لاکھ چھ ہزار 822 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 491 مریضوں کی موت کے سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 27 ہزار 862 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.27 فیصد، شفا یابی کی شرح 97.39 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔

اترپردیش: خوفناک سڑک حادثہ میں کار سوار چار بچوں سمیت پانچ کی موت

0
اترپردیش: خوفناک سڑک حادثہ میں کار سوار چار بچوں سمیت پانچ کی موت
اترپردیش: خوفناک سڑک حادثہ میں کار سوار چار بچوں سمیت پانچ کی موت

اترپردیش کے مئو ضلع کے دوہری گھاٹ علاقے میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں چار بچوں اور ایک خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

مئو: اترپردیش کے ضلع مئو کے دوہری گھاٹ علاقے میں ایک خوفناک سڑک حادثہ میں چار بچوں اور ایک خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے اس حادثہ کی یہاں اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست جھارکھنڈ سے سات لوگ ضلع مئو کے دوہری گھاٹ نگر پنچایت کے دوباری موڑ کے رہنے والے پریم مودانوال کے گھر ایک کار میں آ رہے تھے۔ کار ہفتہ کی رات تقریبا 1.30 بجے قابو سے باہر ہو گئی اور بیلولی سون برسا کے قریب سڑک کے کنارے پانی سے بھرے گڑھے میں الٹ گئی۔ اس حادثے میں ایک چار بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں پانچ سالہ میئنک، نو سالہ تانیہ، 38 سالہ ممتا، ڈھائی سالہ بچی اور سات سالہ دویانش شامل ہیں۔ مہیش مودنوال اور دیپیکا مودنوال حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور گاڑی سے پانچوں لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

مودی پیر کو پی ایم کسان سمان ندھی کی اگلی قسط جاری کریں گے

0
مودی پیر کو پی ایم کسان سمان ندھی کی اگلی قسط جاری کریں گے
مودی پیر کو پی ایم کسان سمان ندھی کی اگلی قسط جاری کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان) یوجنا کے تحت مالی فوائد کی اگلی قسط جاری کریں گے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی پیر کو پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم کسان) یوجنا کے تحت مالی فوائد کی اگلی قسط جاری کریں گے۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقدہ اس پروگرام میں 9.75 کروڑ سے زیادہ مستحق کسان کنبوں کو 19,500 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم منتقل کی جاسکے گی۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم کسان مستفید افراد سے بات چیت کریں گے اور قوم سے بھی خطاب کریں گے۔

پی ایم کسان یوجنا کے تحت اہل مستحق کسان کنبوں کو چھ ہزار سالانہ کا مالی فائدہ دیا جاتا ہے اور اس مالی فائدہ کو 2000روپے کی تین قسطوں میں ہرچار مہینے میں دیا جاتا ہے۔ رقم سیدھے مستحق افراد کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جاتی ہے۔

اس اسکیم کے تحت اب تک 1.38 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم کسان کنبوں کے بینک اکاؤنٹوں میں منتقل کی جا چکی ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر زراعت بھی موجود رہیں گے۔

نیرج چوپڑا نے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر رقم کی تاریخ

0
نیرج چوپڑا نے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر رقم کی تاریخ
نیرج چوپڑا نے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر رقم کی تاریخ

ہندوستان کے اسٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے اپنی دوسری کوشش میں 87.58 میٹر کے تھرو کے ساتھ ٹوکیو اولمپک میں نیزہ پھینکنے کے مقابلہ میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔

ٹوکیو: ہندوستان کے اسٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے سنیچر کے روز اپنی دوسری کوشش میں 87.58 میٹر کے تھرو کے ساتھ ٹوکیو اولمپک میں نیزہ پھینکنے کے مقابلہ میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔

نیرج نے اولمپک میں ہندوستان کا پہلا ایتھلیٹ تمغہ جیتا اور وہ بھی طلائی تمغہ کی شکل میں۔

ہندوستان نے اس کے ساتھ ہی اولمپک میں اپنی بہترین کارکردگی کا ریکارڈ بھی بنایا اور لندن میں چھ تمغے جیتنے کی اپنی سابقہ کارکردگی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اولمپکس: ہندوستانی گولفر ادیتی اشوک میڈل سے محروم

0
اولمپکس: ہندوستانی گولفر ادیتی اشوک میڈل سے محروم

ہندوستانی گولفر ادیتی اشوک نے پہلے تین راؤنڈ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹاپ تین میں اپنی جگہ برقرار رکھی۔ ان کی کارکردگی کی وجہ سے سبھی کو ان سے تمغے کی امید تھی لیکن چوتھے اور آخری راؤنڈ میں چوتھے نمبر پر آنے سے وہ پوڈیم (ٹاپ تین) پر ختم نہ کر پائیں۔

ٹوکیو: نوجوان ہندوستانی گولفر ادیتی اشوک ہفتہ کو یہاں خواتین کے انفرادی اسٹروک پلے میں میڈل پانے سے محروم رہ گئیں۔ انہوں نے چوتھی پوزیشن پر مقابلہ ختم کیا جو اولمپکس میں کسی بھی ہندوستانی گولفر کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔

ادیتی نے پہلے تین راؤنڈ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹاپ تین میں اپنی جگہ برقرار رکھی۔ ان کی کارکردگی کی وجہ سے سبھی کو ان سے تمغے کی امید تھی لیکن چوتھے اور آخری راؤنڈ میں چوتھے نمبر پر آنے سے وہ پوڈیم (ٹاپ تین) پر ختم نہ کر پائیں۔

امریکہ کی نیلی کورڈا نے اپنے تمام حریفوں کو شکست دیتے ہوئے سرفہرست رہ کر گولڈ میڈل جیتا۔ دوسری جانب جاپان کی انامی مونے نے نیوزی لینڈ کی لیڈیا کیو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فائنل راؤنڈ میں چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔ لیڈیا کو کانسہ کے تمغے سے مطمئن ہونا پڑا۔

ہندوستان کی دیکشا ڈاگر بھی کچھ خاص نہ کر سکی اور 50 ویں نمبر پر مقابلہ ختم کیا۔ گولڈ میڈل یافتہ نیلی کورڈا کی بہن نے اچھا مظاہرہ کیا۔ وہ 14 ویں نمبر پر رہیں۔

افغانستان: طالبانی تشدد کو روکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 25 دہشت گرد ہلاک

0
افغانستان: طالبانی تشدد کو روکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 25 دہشت گرد ہلاک
افغانستان: طالبانی تشدد کو روکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 25 دہشت گرد ہلاک

افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد سے طالبان کی جانب سے تشدد میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ طالبانی تشدد کو روکنے کے لیے افغان فوج نے بھی کمر کس لی ہے اور روزانہ فضائی اور زمینی کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کا خاتمہ کر رہی ہے۔

کابل: افغانستان کے قندوز اور نیمروز صوبوں میں طالبانی تشدد کو روکنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دونوں صوبوں کے طالبانی گورنروں سمیت 25 دہشت گرد مارے گئے۔

وزارت دفاع کے نائب ترجمان فواد امان نے ہفتہ کے روز ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ صوبہ قندوز کے ضلع دشت آرچی میں جمعہ کی شب افغانستان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی فورس اور باغی فورسز کے جوانوں کے ساتھ جھڑپ میں صوبے کے طالبانی گورنر سمیت گیارہ دہشت گرد مارے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ صوبہ نیمروز کے زرنج شہر میں طالبانی دہشت گردوں کے ایک اجتماع پر فضائیہ کے حملے میں طالبانی گورنر عبدالخالق سمیت 14 دہشت گرد مارے گئے۔

اس کے علاوہ صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد اور صوبہ تخار کے دارالحکومت تلیکان پر طالبان کے حملوں کو گزشتہ رات سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ شہروں کے مضافات میں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ افغانستان سے مئی سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد سے طالبان کی طرف سے تشدد میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ طالبانی تشدد کو روکنے کے لیے افغان فوج نے بھی کمر کس لی ہے اور روزانہ فضائی اور زمینی کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کا خاتمہ کر رہی ہے۔

بڈگام ضلع میں مسلح تصادم کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک، تلاشی آپریشن جاری

0
بڈگام ضلع میں مسلح تصادم کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک، تلاشی آپریشن جاری
بڈگام ضلع میں مسلح تصادم کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک، تلاشی آپریشن جاری

بڈگام ضلع کے موچھو علاقے میں ایک شبانہ مسلح تصادم کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ایک عدم شناخت دہشت گرد کو ہلاک کیا ہے۔

سری نگر: وسطی ضلع بڈگام کے موچھو علاقے میں ایک شبانہ مسلح تصادم کے دوران سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے موچھو میں ہفتہ کی علی الصبح ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا: ‘موچھو بڈگام میں ایک عدم شناخت دہشت گرد مارا گیا۔ ایک اے کے 47 اور ایک پستول برآمد ہوئی ہے۔ تلاشی آپریشن جاری ہے’۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے موچھو علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے جمعہ کی رات دیر گئے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسنے والے دہشت گردوں کو خودسپردگی اختیار کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میں ایک دہشت گرد کو مارا جا چکا تھا جس کی لاش برآمد کی گئی ہے۔

کسانوں کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بحث نہیں، زرعی قانون ختم کرے حکومت: راہل

0
کسانوں کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بحث نہیں، زرعی قانون ختم کرے حکومت: راہل

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں کسانوں کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بحث نہیں چاہتیں بلکہ حکومت سے کسان مخالف زرعی تینوں قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی اور دیگر اپوزیشن پارٹیاں کسانوں کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بحث نہیں چاہتیں بلکہ حکومت سے کسان مخالف زرعی تینوں قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

مسٹر گاندھی جمعہ کو اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ یہاں جنتر منتر پر منعقد ‘کسان سنسد’ میں حصہ لینے کے بعد صحافیوں کے سوال پر کہا کہ اپوزیشن کو اب کسانوں کے مسئلے پر بحث نہیں چاہیے۔ بحث سے اب کام نہیں چلے گا اس لیے حکومت کو زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو منسوخ کرنا چاہیے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ بحث کا وقت گزر چکا ہے۔ زرعی قانون کسانوں کے مفاد میں نہیں ہے اس لیے حکومت کو مظاہرین کسانوں کی بات مانتے ہوئے تینوں قوانین کو فوری طور ختم کرنے کا اعلان کرنا چاہیے۔ مسٹر گاندھی سے جب پوچھا گیا کہ حکومت نے کسانوں کے مسئلے پر بحث کرنے کے لئے تیار ہونے کی بات کی ہے تو مسٹر گاندھی نے کہا، ’’نہیں، نہیں! بحث سے کوئی کام نہیں چلے گا۔ یہ کالے قانون ہیں۔ ان کو منسوخ کرنا پڑے گا۔‘‘

اپوزیشن کی کسانوں کے مسئلے اور ان کالے قوانین کو ہٹانے کے لیے بھرپور حمایت

انہوں نے کہا، "آج اپوزیشن جماعتوں نے مل کر کسانوں کے مسئلے اور ان کالے قوانین کو ہٹانے کے لیے اپنی بھرپور حمایت دی ہے۔ پارلیمنٹ میں آپ جانتے ہیں کیا ہورہا ہے۔ پارلیمنٹ میں ہم پیگاسس کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں، وہاں پر وہ پیگاسس کی بات نہیں ہونے دے رہے ہیں۔ نریندر مودی جی ہر ہندوستانی کے فون میں داخل ہوگئے ہیں۔ یہاں پر ہم ہندوستان کے تمام کسانوں کو اپنا مکمل تعاون دینے آئے ہیں۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بھی زراعت کے قانون کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا، "کسان ہمارے ملک کی روح ہیں۔ پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگ انہیں کی وجہ سے پارلیمنٹ میں ہیں۔ پارلیمنٹ سے سڑک تک کسانوں کی آواز اٹھانا ہم سب کا فرض ہے۔ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں۔ سیاہ قانون منسوخ کرو۔‘‘

کانگریس کے محکمہ مواصلات کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ پورا اپوزیشن کسانوں کے مطالبات پر متحد ہے۔ انہوں نے کہا، "آج مسٹر راہل گاندھی سمیت 14 سیاسی جماعتوں کے رہنما جنتر منتر پر کسان سنسد میں شامل ہوئے۔ کسانوں کی لڑائی کو اپنا تعاون دیا اور کسانوں کی لڑائی کی حمایت کرنے کے اپنے فیصلہ کن عزم کا اعادہ کیا۔ کسانوں نے بھی مودی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کی۔

سیلاب زدگان کو امداد اور راحت فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے: نتیش

0
سیلاب زدگان کو امداد اور راحت فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے: نتیش
سیلاب زدگان کو امداد اور راحت فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے: نتیش

سروے کے دوران وزیر اعلیٰ نے جنوبی بہار کی ندیوں کے آبی سطح کی صورت حال، ندیوں کے کٹاﺅ کی حالت، تباہ مقامات پر سیلاب سے لڑنے کے کام اور سیلاب کے سبب فصلوں کے نقصان اور پانی کے جماﺅ کی حالت کا جائزہ لیا۔

پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج پٹنہ، نالندہ، گیا اور جہان آباد اضلاع کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کیا۔ سروے کے دوران وزیر اعلیٰ نے جنوبی بہار کی ندیوں کے آبی سطح کی صورت حال، ندیوں کے کٹاﺅ کی حالت، تباہ مقامات پر سیلاب سے لڑنے کے کام اور سیلاب کے سبب فصلوں کے نقصان اور پانی کے جماﺅ کی حالت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پٹنہ ضلع کے دنیا واں، فتوحہ، دھنروا بلاک، نالندہ ضلع کے ہلسا، کرائے پرسرائے، ایکنگر سرائے، رہوئی بلاک، جہان آباد ضلع کے ہلاس گنج، مودن گنج بلاک اور گیا ضلع کے بودھ گیا، ٹیکاری بلاکوں کا ہوائی سروے کیا۔

سروے کے دوران آبی وسائل کے وزیر نجے کمار جھا، آبی وسائل محکمہ کے سیکریٹری مسٹر سنجیوہنس، آفات مینجمنٹ محکمہ کے او ایس ڈی و پٹنہ ڈویزن کے کمشنر سنجے کمار اگروال اور وزیر اعلیٰ کے سیکریٹری انوپم کمار ساتھ تھے۔

ہوائی سروے کے بعد ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت

ہوائی سروے کے بعد ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج ہم نے پٹنہ،نالندہ، گیا اور جہان آباد ضلع کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہوائی سروے کیا ہے۔ ان اضلاع کے کئی علاقے سیلاب سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔ اگر گنگا ندی کے پانی کی سطح اور زیادہ بڑھتی ہے تو ان علاقوں میں سیلاب کا خطرہ مزید بڑھ جائے گا۔ ہم نے ہدایت دی ہے کہ کل پٹنہ اور نالندہ ضلع کے ڈی ایم اور ان کے ساتھ دوسرے افسران جاکر پورے علاقے کا سروے کریں گے۔ ٹال علاقوں کا بھی جائزہ لیں گے۔ اس کے اگلے دن گیا اور جہان آباد کے ڈی ایم اور افسران ان علاقوں کا سروے کریں گے۔

وزیر اعلیٰ مسٹر کمار نے کہا کہ آئندہ ہفتہ ہم پھر ایک مرتبہ ان علاقوں کا ہوائی سروے کریں گے۔ سیلاب کو قابو کر نے کے لیے محکمہ نے کام شروع کر دیا ہے، لیکن پھر سے بارش ہونے کے سبب گنگا ندی کے پانی کی سطح اور زیادہ بڑھے گی جس سے ان علاقوں میں مزید پانی پھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی ندیوں کے پانی کی سطح کی حالت کے تعلق سے محکمہ روز مجھے جانکاری دیتا ہے۔ لیکن آج ہم نے خود ہوائی سروے کر کے حالات کا جائزہ لیا ہے تاکہ لوگوں کو راحت پہنچانے کا کام بہتر طریقہ سے ہو سکے۔

چھوٹی چھوٹی ندیوں کو جوڑنے سے بہت فائدہ ہوگا

ندیوں کو جوڑنے کے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی ندیوں کو جوڑنے سے بہت فائدہ ہو گا، پانی جمع ہو سکے گا اور جہاں پانی کے مسائل ہوں گے وہاں اس میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کی حالت میں لوگوں کو ہر طرح سے راحت پہنچانے کا کام کیا جارہا ہے۔ آفات مینجمنٹ محکمہ اور آبی وسائل محکمہ کے افسران بھی سروے کے دوران ساتھ تھے۔ جو بھی علاقے متاثر ہوئے ہیں وہاں کے لوگوں کو راحت دلانا اور مدد پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ فصلوں کو بھی نقصان ہوا ہے، پانی زیادہ رہنے سے روپائی کے کام میں بھی دقت آرہی ہے۔  جس طرح سے بارش ہو رہی ہے سب کو ہوشیار رہنا ہے۔ ہم لوگ مانسون کی شروعات میں ہی سیلاب کے سلسلہ میں تمام طرح کی تیاریوں کی جائزہ لیتے ہیں اور جہاں بھی سیلاب کی صورتحال بنی ہے وہاں فوری راحت پہنچانے کے لیے کام کیا جاتا ہے۔ ہم شروع سے کہتے رہے ہیں کہ ریاست کے خزانے پر پہلا حق آفات متاثرین کا ہے۔ اس لیے متاثر لوگوں کو راحت دلانا ہماری ترجیح ہے۔ سال 2007 سے ہی اس پر کا م کیا جارہا ہے۔

ذات پر مبنی مردم شماری کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے خط بھیج دیا ہے۔ ہماری پارٹی کے ممبران پارلیمنٹ نے وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کر کے اپنی باتیں رکھی ہیں۔ فون ٹیپنگ سے متعلق سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عدالت عظمیٰ اس معاملہ کو دیکھ رہی ہے، وہ بھی اس پر اپنا فیصلہ سنائے گی۔