ہفتہ, مارچ 28, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 320

ایران میں کورونا بے قابو، ہر 2 سیکنڈ میں ایک شخص کورونا سے متاثر اور ہر 2 منٹ میں ایک شخص کی ہلاکت

0
ایران میں کورونا بے قابو، ہر 2 سیکنڈ میں ایک شخص کورونا سے متاثر اور ہر 2 منٹ میں ایک شخص کی ہلاکت

ایران میں کورونا بے قابو ہوتی نظر آرہی ہے۔  سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران میں ہر 2 سیکنڈ میں ایک شخص کورونا سے متاثر ہو رہا ہے اور تقریباً ہر 2 منٹ میں ایک شخص کورونا وائرس سے ہلاک ہو رہا ہے۔

تہران: ایک بار پھر ایران میں کورونا بے قابو ہوتی نظر آ رہی ہے۔ کورونا سے کل اموات 94،603 تک پہنچ گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 40،808 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ملک میں ہر 2 منٹ بعد ایک شخص کورونا سے ہلاک ہو رہا ہے اور ایک دن میں 588 اموات کا نیا ریکارڈ بھی قائم ہوا ہے۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانب سے سماجی فاصلے کی پابندی نہیں کی جارہی، جسے یقینی بنانا ضروری ہے۔

سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور کئی شہروں کے اسپتالوں میں نئے مریضوں کے لیے بستر ختم ہو چکے ہیں۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے سست ویکسینیشن پر حکام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ 8 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک میں اب تک صرف 4 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگائی گئی ہے۔

ایرانی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے کل اموات 94،603 تک پہنچ گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 40،808 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ایران میں ہر 2 سیکنڈ میں ایک شخص کورونا سے متاثر ہو رہا ہے

سرکاری ٹی وی کے مطابق ایران میں ہر 2 سیکنڈ میں ایک شخص کورونا سے متاثر ہو رہا ہے اور تقریباً ہر 2 منٹ میں ایک شخص کورونا وائرس سے ہلاک ہو رہا ہے۔ اگر اس کا موازنہ گزشتہ مہینے سے کیا جائے تو اس وقت تقریباً 3 منٹ میں کورونا سے ایک ہلاکت رپورٹ ہو رہی تھی۔

واضح رہے جنوری میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی اور برطانوی ساختہ ویکسین کی درآمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ناقابل اعتماد ہیں اور کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہیں۔

ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی ‘جنہوں نے اتوار کے روز ایرانی ساختہ ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی تھی’ نے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ویکسینیشن کو تیز کریں اور وبائی امراض کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

دنیا پر امریکہ کی حکمرانی کا دور ختم ہو رہا ہے: نیشنل انٹرسٹ کا دعوی

0
دنیا پر امریکہ کی حکمرانی کا دور ختم ہو رہا ہے: نیشنل انٹرسٹ کا دعوی

چین کی عالمی سطح پر ترقی کا راستہ روکنے میں اور اپنے دشمنوں کے لئے کئے گئے اقدامات میں ناکامی سے ثابت ہوتا ہے کہ دنیا پر امریکہ کی حکمرانی کا دور ختم ہو رہا ہے۔

واشنگٹن: چین کی عالمی سطح پر ترقی کا راستہ روکنے میں اور اپنے دشمنوں کے لئے کئے گئے اقدامات میں ناکامی سے ثابت ہوتا ہے کہ دنیا پر امریکہ کی حکمرانی کا دور ختم ہو رہا ہے۔ یہ دعوی نیشنل انٹرسٹ میں شائع ایک مقالے میں کیا گیا ہے۔

امریکی بین الاقوامی تعلقات کے جریدے نیشنل انٹرسٹ کے شائع کردہ مقالے میں کہا گیا ہے کہ سرد جنگ کے بعد امریکہ کی زیرِ قیادت شروع ہونے والا واحد قطبی عالمی نظام اب تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے۔

مقالے میں افغانستان اور عراق میں امریکہ کی ہزیمت کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے مشرق وسطیٰ میں خاص طور پر شام، یمن اور لیبیا کے بحرانوں سے متعلق کوئی موقف اختیار کرنے کا کام انقرہ، ماسکو اور تہران پر چھوڑ دیا ہے۔

ان عناصر کے ساتھ ساتھ چین کی عالمی سطح پر ترقی کا راستہ روکنے میں اور اپنے دشمنوں کے لئے اٹھائے گئے اقدامات میں ناکامی سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ اپنی سابقہ طاقت کھو بیٹھا ہے۔

مقالے میں اس پہلو پر بھی غور کیا گیا ہے کہ واحد قطب والے عالمی نظام کے بعد نیا عالمی نظام کیا ہو گا۔ تجزئیے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت امریکہ، چین اور روس کی شرکت سے کثیر قطبی یا  پھر 2 قطبی نظام جیسے مختلف نظام ایجنڈے پر ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ یہ متعدد عالمی نظام ایک دوسرے کے ساتھ مسلسل رقابت کی حالت میں ہیں اور کسی ایک نظام کے غالب ہونے میں بیسیوں سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

ہندوستان سے کناڈا جانے والی تمام براہ راست پروازوں پر عائد پابندی میں 21 ستمبر تک کا اضافہ

0
ہندوستان سے کناڈا جانے والی تمام براہ راست پروازوں پر عائد پابندی میں 21 ستمبر تک کا اضافہ
ہندوستان سے کناڈا جانے والی تمام براہ راست پروازوں پر عائد پابندی میں 21 ستمبر تک کا اضافہ

کناڈا نے ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے پیش نظر ہندوستان سے براہ راست کمرشیل اور پرائیویٹ مسافر بردار پروازوں پر عائد پابندی 21 ستمبر تک بڑھا دی ہے۔

ٹورنٹو: کناڈا نے ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے پیش نظر ہندوستان سے براہ راست مسافر بردار پروازوں پر عائد پابندی 21 ستمبر تک بڑھا دی ہے۔

کناڈا کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ‘‘کناڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کی جانب سے صحت عامہ کے نئے مشورے کی بنیاد پر کناڈا کا محکمہ ٹرانسپورٹ ’نوٹس ٹو ایئرمین‘ (این او ٹی اے ایم) کی توسیع کررہا ہے۔ جس کے تحت ہندوستان سے کناڈا جانے والی تمام براہ راست کمرشیل اور پرائیویٹ مسافر بردار پروازوں پر 21 ستمبر تک پابندی لگا دی گئی ہے‘‘۔

افغانستان میں 570 سے زائد طالبان ہلاک، 161 دیگر زخمی

0
افغانستان میں 570 سے زائد طالبان ہلاک، 161 دیگر زخمی
افغانستان میں 570 سے زائد طالبان ہلاک، 161 دیگر زخمی

افغانستان میں سرکاری سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 570 سے زائد طالبان کو ہلاک کیا ہے۔

کابل: افغانستان میں سرکاری سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 570 سے زائد طالبان کو ہلاک کیا ہے۔ افغان وزارت دفاع نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

وزارت دفاع نے ٹویٹ کیا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ننگرہار، خوست، لوگر، پکتیا، قندھار، ہرات، فراہ، جوزان، سمگن، ہلمند، تخار، قندوز اور پنج شیر صوبوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 579 طالبان مارے گئے اور 161 دیگر زخمی ہوئے۔

افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے آغاز کے بعد سے ملک میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے حملوں کو روکنے کے لیے اپنی کارروائیاں بھی تیز کر دی ہیں۔

افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء طے شدہ شکل میں جاری رہے گا: جو بائیڈن

0
افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء طے شدہ شکل میں جاری رہے گا: جو بائیڈن
افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء طے شدہ شکل میں جاری رہے گا: جو بائیڈن

افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے حتمی مرحلہ کے دوران امریکہ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس افغانستان پلان پر نظر ثانی کا ارادہ نہیں رکھتا۔ أفغانستان میں 650 کے لگ بھگ امریکی فوجی موجود ہیں اور انخلاء پروگرام طے شدہ شکل میں آگے بڑھ رہا ہے۔ 

واشنگٹن: افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے حتمی مرحلہ کے دوران امریکہ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس افغانستان پلان پر نظر ثانی کا ارادہ نہیں رکھتا۔ انخلاء طے شدہ شکل میں جاری رکھا جائے گا۔ یہ اطلاع نیویارک ٹائمز نے دی ہے۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلاء طے شدہ شکل میں جاری رکھا جائے گا۔

نیویارک ٹائمز کی، ناموں کو پوشیدہ رکھتے ہوئے اعلیٰ سطحی حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق وائٹ ہاؤس افغانستان پلان پر نظر ثانی کا ارادہ نہیں رکھتا۔ خبر کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ اس بارے میں تجسس کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ افغانستان میں طالبان کی تیزی سے پیش رفت کے جواب میں واشنگٹن انتظامیہ کیا قدم اٹھاتی ہے۔ لیکن واشنگٹن انتظامیہ انخلاء کے پلان پر ثابت قدم ہے اور قندوز شہر کے حالات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ طالبان کے خلاف محدود پیمانے کا فضائی آپریشن کیا گیا ہے لیکن اس کے علاوہ زیادہ وسیع قدم اٹھائے جانے کی توقع نہیں ہے۔ ایک سرکاری شخصیت نے اخبار کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ أفغانستان میں 650 کے لگ بھگ امریکی فوجی موجود ہیں اور انخلاء پروگرام طے شدہ شکل میں آگے بڑھ رہا ہے۔

حالیہ ایک ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک

واضح رہے کہ افغان حکومتی فورسز کے کنٹرول سے نکلنے والے صوبائی مراکز کی تعداد شمال مشرق میں صوبہ تخار کے شہر تالقان کے بھی طالبان کے کنٹرول میں جانے سے 5 ہو گئی تھی۔

وقتاً فوقتاً افغان فوج کے ساتھ تعاون کے لئے امریکی فوجی کاروائیاں مہینے کے آخر میں ختم ہو جائیں گی۔ اقوام متحدہ کے مطابق طالبان کے حملوں اور جھڑپوں میں حالیہ ایک ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

افغانستان آزاد انسانی حقوق کمیشن کے جاری کردہ اعلان کے مطابق ماہِ مئی کے آغاز سے اب تک تقریباً ایک لاکھ شہریوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا جا چکا ہے۔

امریکہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہ کرے: طالبان

0
امریکہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہ کرے: طالبان
امریکہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہ کرے: طالبان

طالبان کے ترجمان نے کہا ’’ہم افغانستان میں امریکی مداخلت کے خلاف وارننگ دے رہے ہیں۔

قاہرہ: طالبان نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہ کرے۔
طالبان کے ترجمان نے الجزیرہ سے یہ بات کہی ہے۔

امریکہ نے سنیچر کے روز بی 52 اسٹریٹوفورٹریس طیارہ سے افغانستان کے صوبہ زرنج کے دارالحکومت شبرغان میں طالبان کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے کئے جس میں 200 سے زائد لوگ مارے گئے تھے۔

طالبان کے ترجمان نے کہا ’’ہم افغانستان میں امریکی مداخلت کے خلاف وارننگ دے رہے ہیں۔

افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی شروع ہونے کے بعد سے اس ملک میں طالبان کے حملے بڑھ گئے ہیں۔ افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کی واپسی 11 ستمبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

برکینا فاسو میں مسلح افراد کے حملے میں 12 سیکیورٹی افسران ہلاک

0
برکینا فاسو میں مسلح افراد کے حملے میں 12 سیکیورٹی افسران ہلاک
برکینا فاسو میں مسلح افراد کے حملے میں 12 سیکیورٹی افسران ہلاک

برکینا فاسو کے شمالی حصے میں ہوئے مسلح افراد کے حملے میں بارہ سیکیورٹی افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔ سال 2016 سے دہشت گرد تنظیم القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ سے وابستہ اسلامی گروپوں کی سرگرمیاں وہاں جاری ہیں۔

ماسکو: مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کے شمالی صوبے سورو میں ہوئے مسلح افراد کے حملے میں بارہ سیکیورٹی افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔

ریڈیو اومیگا نے اتوار کی دیر رات جاری رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد میں سات فوجی اور پانچ گشتی اہلکار شامل ہیں جبکہ مزید سات سیکیورٹی افسران لاپتہ ہیں۔

برکینا فاسو کے شمالی حصے میں سال 2016 سے دہشت گرد تنظیم القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ سے وابستہ اسلامی گروپوں کی سرگرمیاں جاری ہیں۔

چاڈ میں فرقہ وارانہ فسادات میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی

0
چاڈ میں فرقہ وارانہ فسادات میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی
چاڈ میں فرقہ وارانہ فسادات میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی

وسطی افریقی ملک چاڈ کے مغربی حصے میں رونما ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

نجا مینا: وسطی افریقی ملک چاڈ کے مغربی حصے میں رونما ہوئے فرقہ وارانہ فسادات میں کم از کم 21 افراد ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے۔

الوحدہ اخبار نے اتوار کو مقامی حکام کے حوالے سے خبر دی کہ چاڈ کے حجر لیمس علاقے میں فرقہ وارانہ جھڑپیں ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کھیت کی زمین کے تنازعہ میں کئی گھنٹوں تک جھڑپیں جاری رہیں، جس سے کم از کم 21 افراد ہلاک اور 20 افراد زخمی ہوئے۔ فسادات سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی فورسز اور ایک وزارتی وفد کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا ہے۔

تشدد بھڑکانے اور جھڑپوں میں ملوث کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ذات پر مبنی مردم شماری کا معاملہ وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے درمیان کا معاملہ ہے: شاہنواز

0
ذات پر مبنی مردم شماری کا معاملہ وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے درمیان کا معاملہ ہے: شاہنواز
ذات پر مبنی مردم شماری کا معاملہ وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کے درمیان کا معاملہ ہے: شاہنواز

وزیر صنعت سید شاہنواز حسین نے ذات پر مبنی مردم شماری کے معاملے پر کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ دیا ہے۔ اس لئے یہ اب ان کے درمیان کا معاملہ ہے۔

گیا: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سنیئر لیڈر اور بہار کے وزیر صنعت سید شاہنواز حسین نے ذات پر مبنی مردم شماری کے معاملے پر اتوار کو کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ دیا ہے۔ اس لئے یہ اب ان کے درمیان کا معاملہ ہے۔

مسٹر حسین نے آج یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں ذات کی مردم شماری کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا، ’’سی ایم صاحب نے پی ایم صاحب کو خط لکھا ہے۔ اب یہ معاملہ انہیں دونوں کے درمیان ہے۔ الگ الگ پارٹی ہے تو بہت سے امور پر الگ الگ رائے ہوتی ہے۔

وزیر صنعت نے حکمراں جنتادل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ کے ملک کی مختلف ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں اتحاد کے تعلق سے دئے بیان پر کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ ہمارا اتحاد بہار میں ہے۔ جے ڈی یو پہلے بھی گجرات میں الگ ہوکر لڑی ہے۔ یہ مرکزی قیادت طے کرے گی کہ کس پارٹی سے کہاں اتحاد ہوگا اور کون کہاں الیکشن لڑے گی۔

نتیس کمار کی قیادت میں حکومت پورے پانچ برسوں کا اپنا دور مکمل کرے گی

گیا ضلع کے انچارج وزیر نے مگدھ کے علاقے میں صنعت کاری پر کہا کہ گیا میں کھادی مال کی تعمیر ہو رہی ہے جو نہ صرف مقامی لوگوں کو بلکہ غیر ممالک سے آنے والے سیاحوں کو بھی راغب کرے گا۔ گیا میں ڈوبھی کے پاس سبل بیگھہ گاوں میں انڈسٹریل پارک تیار کیا جارہا ہے جو نہ صرف بہار کے لئے بلکہ پورے ملک کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے بہار اور گیا میں کئے جارہے ترقیاتی کاموں کی بات کرتے ہوئے ایک بار پھر دہرایا کہ نتیس کمار کی قیادت میں حکومت پورے پانچ برسوں کا اپنا دور مکمل کرے گی۔

اس موقع پر جے ڈی یو رکن پارلیمنٹ وجے مانجھی، سابق وزیر ڈاکٹر پریم کمار، باراچٹی کی ایم ایل اے جیوتی مانجھی بھی موجود تھیں۔

انڈیگو کا اولمپک میں گولڈ حاصل کرنے والے نیرج چوپڑا کو ایک سال کے لئے مفت ٹکٹ دینے کا اعلان

0

ہندوستان کی معروف ایئر لائن انڈیگو کی طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کو یہ پیشکش 8 اگست 2021 سے 7 اگست 2022 کی مدت کے لیے ویلڈ ہوگی۔

نئی دہلی: ہندوستان کی معروف ایئر لائن انڈیگو نے ٹوکیو اولمپکس کے طلائی تمغہ جیتنے والے نیرج چوپڑا کو ایک سال کی مدت کے لیے مفت ٹکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

انڈیگو کی یہ پیشکش 8 اگست 2021 سے 7 اگست 2022 کی مدت کے لیے ویلڈ ہوگی۔

اس کا اعلان کرتے ہوئے انڈیگو کے چیف ایگزیکٹو افسر اور ڈائریکٹر رنجے دتہ نے بتایا کہ ہم سب آپ کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ آپ قوم کے لیے فخر کا باعث بنے ہیں اور ہم آپ کے لیے ایک سال کے لیے انڈیگو کا ٹکٹ پیش کرتے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ انڈیگو کے تمام ملازمین ہماری کسی بھی پرواز میں آپ کا استقبال کرتے ہوئے خوش ہوں گے۔