اتوار, اپریل 19, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 303

امریکہ میں ٹرین پٹری سے اتری، متعدد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

0
امریکہ میں ٹرین پٹری سے اتری، متعدد ہلاک، 50 سے زائد زخمی
امریکہ میں ٹرین پٹری سے اتری، متعدد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

امریکہ میں مسافر ٹرین کے پٹری سے اترکر حادثے کا شکار ہو جانے سے متعدد افراد ہلاک اور تقریبا 50 افراد زخمی ہو گئے۔

واشنگٹن: امریکہ کی ریاست مونٹانا میں اتوار کی علی الصبح ایک ایم ٹریک مسافر ٹرین کے پٹری سے اترکر حادثے کا شکار ہو جانے سے متعدد افراد ہلاک اور تقریبا 50 افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ مسافر ٹرین سروس فراہم کرنے والے ایم ٹریک نے بتایا کہ ایمپلائر بلڈر ٹرین کے پانچ ڈبے سنیچر کے روز مقامی وقت کے مطابق شام 04:00 بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق اتوار علی الصبح 3.30 بجے) جوپلن شہر کے نزدیک پٹری سے اتر گئی۔ ٹرین میں تقریبا 147 مسافر اور عملے کے 13 ارکان سوار تھے۔

ایم ٹریک نے ایک بیان میں کہا ’’ایم ٹریک زخمی مسافروں کو لے جانے اور دیگر مسافروں کو بحفاظت نکالنے کے لئے مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے‘‘۔

نیو یارک ٹائمز نے ہل کاؤنٹی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی سروسز کوآرڈینیٹر امانڈا فریکل کے حوالے سے بتایا کہ حادثے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور ایک سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ لبرٹی کاؤنٹی شیرف کے مطابق سی بی ایس ٹی وی نے بتایا کہ کم از کم تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 20 پیسے فی لیٹر اضافہ، پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی

0
ڈیزل کی قیمت میں 20 پیسے فی لیٹر اضافہ، پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی
ڈیزل کی قیمت میں 20 پیسے فی لیٹر اضافہ، پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی

پٹرول کی قیمت 20 ویں دن مستحکم رہی جبکہ گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 20 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا۔

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کے درمیان ہفتہ کے روز گھریلو مارکیٹ میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پٹرول کی قیمت 20 ویں دن مستحکم رہی جبکہ گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 20 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا۔

گزشتہ پانچ ستمبر کو پٹرول کی قیمتوں میں 15 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔ آج دہلی میں انڈین آئل پمپ پر پٹرول یہاں 101.19 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا، وہیں ڈیزل بھی 88.82 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 88.82 روپے فی لیٹر رہا۔

امریکی تیل کے ذخائر کے تین سال کی کم ترین سطح پر آنے اور قدرتی گیس کی پیداوار میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد ہفتے کے اختتام پر برینٹ کروڈ 78.099 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ امریکی کروڈ بڑھ کر 73.98 ڈالر فی بیرل پر رہا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہو جاتی ہیں۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:

شہر —————   پٹرول  —————    ڈیزل

دہلی —————  101.34 —————   88.82
ممبئی ————— 107.26 —————  96.41
چنئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 98.96 -—————-  93.46
کولکتہ ————  101.62 —————— 91.72

یو این جی اے اجلاس کے لیے نیویارک پہنچے وزیر اعظم مودی

0
یو این جی اے اجلاس کے لیے نیویارک پہنچے وزیر اعظم مودی
یو این جی اے اجلاس کے لیے نیویارک پہنچے وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نیویارک پہنچے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 76 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔

واشنگٹن: وزیر اعظم نریندر مودی امریکی دورے کا پہلا مرحلہ دارالحکومت واشنگٹن میں پورا کرنے کے بعد ہفتہ کے روز نیویارک پہنچے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 76 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔

مسٹر مودی نے آج ایک ٹویٹ میں کہا ’’نیویارک شہر پہنچ گیا ہوں۔ شام 6.30 بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق) یو این جی اے سے خطاب کروں گا‘‘۔

انہوں نے جمعہ کے روز یہاں امریکی صدر جوزف آر بائیڈن کے ساتھ اپنی پہلی دو طرفہ ملاقات کی اور پھر بعد دو پہر امریکی صدر اور جاپان اور اسٹریلیا کے وزرائے اعظم کے ساتھ انڈو پیسفک خطے پر قائم کواڈرینگولر فریم ورک (کواڈ) کی پہلی چوٹی کانفرنس میں شرکت کی۔

مسٹر مودی نے کواڈ میٹنگ میں کئی اہم مسائل ابھارے جن میں دہشت گردی اور مذہبی بنیاد پرستی سے مقابلہ، موسمیاتی تبدیلی، جدید ٹیکنالوجی، کووڈ وبا سے مقابلہ، انڈو پیسفک خطے میں سیکیورٹی وغیرہ کے اہم مسائل شامل ہیں۔

وزیراعظم نے یکساں بین الاقوامی سفری پروٹوکول بنانے کی تجویز دی جس میں کووڈ ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ کی ریکوگنائزیشن شامل ہے۔ اس تجویزکی کواڈ کے دیگر ارکان نے بھی تعریف کی۔

مسئلہ کشمیر: عمران کو ہندوستان کا کرارا جواب، کہا ’فائر فائٹر کے بھیس میں آگ لگانے والا‘ ملک ہے پاکستان

0
مسئلہ کشمیر: عمران کو ہندوستان کا کرارا جواب، کہا ’فائر فائٹر کے بھیس میں آگ لگانے والا‘ ملک ہے پاکستان
مسئلہ کشمیر: عمران کو ہندوستان کا کرارا جواب، کہا ’فائر فائٹر کے بھیس میں آگ لگانے والا‘ ملک ہے پاکستان

ہندوستان نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کو ’فائر فائٹر کے بھیس میں آگ لگانے والا‘ ملک قرار دیا ہے۔

نیویارک: ہندوستان نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے سامنے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کو ’فائر فائٹر کے بھیس میں آگ لگانے والا‘ اور ایک ایسا ملک قرار دیا ہے جو اپنی زمین پر دہشت گردی کو حکومتی پالیسی کے تحت تحفظ فراہم کرتا ہے، جس سے پورے خطے اور دنیا بھر کے ممالک متاثر ہیں۔

یو این مشن میں ہندوستان کی فرسٹ سکریٹری سنیہا دوبے نے یو این جی اے میں جواب دینے کے حق کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کو اقتدار کی سرپرستی حاصل ہے۔ پوری دنیا کو پاکستان کی پالیسیوں کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے کیونکہ پاکستان مسلسل دہشت گردوں کی حمایت کرتا آ رہا ہے۔

انہوں نے زوردار حملہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو یہ بھی یاد دلایا کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو پاکستان نے ہی پناہ دی تھی۔

محترمہ دوبے نے کہا ’’دنیا یہ نہیں بھولی کہ کئی خوفناک واقعات کے ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کو پاکستان میں پناہ ملی تھی۔ پاکستانی قیادت اب بھی اسامہ کو شہید کے طور پردیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا ’’افسوس کی بات ہے کہ آج بھی ہم نے پاکستان کے رہنما کو دہشت گردانہ کارروائیوں کو جائز ٹھہرانے کی کوشش کرتے ہوئے سنا۔ دہشت گردی کا اس طرح دفاع کیا جانا جدید دنیا میں ناقابل قبول ہے‘‘۔

کواڈ سربراہ کانفرنس: افغانستان میں پاکستان کے کردار پر کواڈ کی گہری نظر

0
کواڈ سربراہ کانفرنس: افغانستان میں پاکستان کے کردار پر کواڈ کی گہری نظر
کواڈ سربراہ کانفرنس: افغانستان میں پاکستان کے کردار پر کواڈ کی گہری نظر

کواڈرینگولر فریم ورک (کواڈ) کی چوٹی کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال، بنیاد پرستی، دہشت گردی اور افغانستان میں پاکستان کے کردار پر سنجیدگی سے غور کیا گیا۔

واشنگٹن: وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جوزف بائیڈن کے درمیان دو طرفہ چوٹی کانفرنس اور انڈو پیسیفک خطے کے تعلق سے قائم کواڈرینگولر فریم ورک (کواڈ) کی چوٹی کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال، بنیاد پرستی، دہشت گردی اور افغانستان میں پاکستان کے کردار پر سنجیدگی سے غور کیا گیا۔

خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ افغانستان کی صورتحال پر گفت وشنید کے دوران امریکی صدر نے یہ بھی تسلیم کیا کہ افغانستان میں موجودہ حکومت جامع نہیں ہے۔ اقلیتوں اورخواتین کی کوئی حصہ داری نہیں ہے۔ انسانی حقوق سے متعلق مسائل ہیں۔ اس لیے اسے صحیح معنوں میں جمہوری نہیں سمجھا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کردار کے تعلق سے کواڈ ممالک میں ایک رائے تھی کہ افغانسان میں پاکستان خود کو جس طرح سے پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسے غور سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کواڈ میٹنگ میں افغانستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2593 کو لاگو کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ افغان سرزمین سے کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنے یا اس کی سازش کرنے کی اجازت نہیں دینے کی بات کہی گئی۔

مسٹر شرنگلا نے کہا کہ امریکی صدر کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ہندوستان کی صدارت بالخصوص افغانستان کے مسئلے پر ہندوستان کے اقدام کی تعریف کی گئی۔ مسٹر بائیڈن نے واضح طور پر کہا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ سلامتی کونسل میں ہندوستان کو مستقل رکنیت ملنی چاہیے۔

ہندوستان جانسن اینڈ جانسن کے 80 لاکھ ٹیکے تیار کرے گا

خارجہ سیکرٹری کے مطابق دوسرا اہم مسئلہ کووڈ ویکسین کا تھا۔ کواڈ کی درخواست پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان جانسن اینڈ جانسن کے 80 لاکھ ٹیکے تیار کرے گا اور یہ اگلے مہینے تک تیار ہو جائیں گے اور ان کی برآمدات کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ملاقاتوں میں ہندوستان کی ویکسین پہل اور برآمدات کھولنے کے اعلان کی کافی تعریف کی گئی۔ ہندوستانی ویکسین معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ سستی ہے، اس کی دستیابی اور ترقی پذیر ممالک میں اسے مہیا کرانے کے حوالے سے انتظامی بہتری کی ضرورت کا اظہار کیا گیا۔

مسٹر شنگلا نے ایک سوال پر یہ بھی کہا کہ ہندوستان اور امریکہ صحت اور بائیو میڈیکل سائنس کے شعبے میں ایک معاہدے کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ جس میں طبی شعبے میں تعاون، بالخصوص وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے تیاریاں، وبا کے خطرے سے بچنے کے لیے بائیو میڈیکل ریسرچ کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں مسٹر مودی نے ہندوستانی پیشہ ور افراد کے داخلے ایچ 1 بی ویزا کے مسئلہ بھی نمایاں طور پر اٹھایا۔ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔ دونوں رہنما اس سلسلے میں دونوں ممالک کے وزراء کو ضروری ہدایات دیں گے۔

عراق میں واقع ترکی کے فوجی کیمپ پر میزائل حملے

0
عراق میں واقع ترکی کے فوجی کیمپ پر میزائل حملے
عراق میں واقع ترکی کے فوجی کیمپ پر میزائل حملے

عراق کے شمالی صوبے نینوی میں ترکی کے فوجی کیمپ پر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔ کیمپ کے پاس پانچ میزائل گرے ہیں، جن میں سے تین میں دھماکہ ہوا ہے۔

انقرہ: عراق کے شمالی صوبے نینوی میں ترکی کے فوجی کیمپ پر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔ تاہم جانی و مالی نقصانات کی اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔

شفق نیوز ایجنسی نے سیکیورٹی ایجنسیوں کے ذرائع کے حوالے سے جمعہ کی دیر رات کو بتایا کہ موصل کے شمال میں ترکی فوج کے زیلکان کیمپ پر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔

کیمپ کے پاس پانچ میزائل گرے ہیں، جن میں سے تین میں دھماکہ ہوا ہے۔ جانی و مالی نقصانات کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی کی فوج کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) اور اس سے وابستہ گروہوں سے لڑنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

سینسیکس اب ایک لاکھ کی سطح کو چھو سکتا ہے

0
سینسیکس اب ایک لاکھ کی سطح کو چھو سکتا ہے
سینسیکس اب ایک لاکھ کی سطح کو چھو سکتا ہے

سینسیکس نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں 50 ہزار سے 60 ہزار تک کی سطح کو چھو لیا ہے۔ جس طرح گھریلو اور عالمی سرمایہ کاروں کا ہندوستان کے سلسلے میں رخ بنا ہوا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ سینسیکس اب ایک لاکھ کی سطح کو چھو سکتا ہے۔

نئی دہلی: ملک کے بڑے اسٹاک مارکیٹ بی ایس ای کے ہفتے کے اختتام پر 30 شیئروں والے حساس انڈیکس سینسیکس نے پہلی بار 60 ہزار کا ہندسہ عبور کیا، اب یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ کچھ ہی برسوں میں ایک لاکھ کو بھی عبور کر سکتا ہے۔

سینسیکس میں مسلسل پانچ ہفتوں تک تیزی رہی ہے۔ سینسیکس نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں 50 ہزار سے 60 ہزار تک کی سطح کو چھو لیا ہے۔ جس طرح گھریلو اور عالمی سرمایہ کاروں کا ہندوستان کے سلسلے میں رخ بنا ہوا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ سینسیکس اب ایک لاکھ کی سطح کو چھو سکتا ہے۔

تاہم، تجزیہ کاروں نے اس امکان کا اظہار کیا کہ مارکیٹ اس وقت جس اونچائی پر ہے اس میں تیز اصلاح کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ سنتوش مینا (ہیڈ آف ریسرچ، سواستک انویسٹ مارٹ لمیٹڈ) نے بتایا کہ "ابھی ہم سال 2003-2007 کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی طرح رجحان دیکھ رہے ہیں، جو کہ اگلے 2-3 سال تک جاری رہنے کی توقع ہے۔ پچھلے کچھ دنوں میں جس طرح کے رجحانات دیکھے جا رہے ہیں اس کے پیش نظر اس بات سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ قریبی مدت میں ایک تیز کرکشن دیکھا جا سکتا ہے۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان

انہوں نے بتایا کہ مجموعی طور پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ اس کے پیش نظر سینسیکس ایک لاکھ پوائنٹس کی طرف جا سکتا ہے۔ سرمایہ کاروں کو یہ بھی مشورہ دیا جا رہا ہے کہ جب 10 سے 20 فیصد کی کرکشن کا امکان ہو تب بھی سرمایہ کاری کریں کیونکہ یہ سرمایہ کاری کے لیے موزوں ترین موقع ہے۔

موتی لال اوسوال فنانشل سروسز لمیٹڈ کے سربراہ ریسرچ گوتم ڈوگل نے بتایا کہ موجودہ صورتحال میں درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں کے سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

کورونا ویکسین: اب فون کال کے ذریعے دوسری خوراک لینے کی ترغیب دی جائے گی

0
کورونا ویکسین: اب فون کال کے ذریعے دوسری خوراک لینے کی ترغیب دی جائے گی
کورونا ویکسین: اب فون کال کے ذریعے دوسری خوراک لینے کی ترغیب دی جائے گی

کورونا ویکسین مہم وقتا فوقتا چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ مستفیدین کو ویکسین دینا ہے۔ حکومت لوگوں کو مکمل طور پر ویکسینٹ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

پٹنہ: کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں عوام کو دی جانی چاہئیں، حکومت اور محکمہ صحت لوگوں کو انفیکشن سے محفوظ رکھنے کی کوشش میں منہمک ہے۔ زیادہ سے زیادہ مستفیدین کو ویکسین دینے کے مقصد سے کووڈ ویکسینیشن مہا ابھیان وقتا فوقتا چلایا جا رہا ہے۔ حکومت لوگوں کو مکمل طور پر ویکسینٹ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اسی سلسلے میں جمعہ کے روز اے این کالج پٹنہ میں این ایس ایس (نیشنل سروس اسکیم) یونٹ اور کیئر انڈیا کے درمیان ایم او یو (مفاہمت کی یادداشت) پر دستخط ہوئے۔ اس مفاہمت کی یادداشت کے مطابق اے این کالج کا این ایس ایس یونٹ اور کیئر انڈیا کے رضاکار پٹنہ کے مختلف مقامات پر اسٹریٹ ڈراموں اور دیگر ذرائع سے لوگوں کو کورونا کی روک تھام اور ویکسینیشن کی اہمیت سے آگاہ کریں گے۔

مفاہمت کی یادداشت پر کالج کے پرنسپل پروفیسر ایس پی شاہی، این ایس ایس پروگرام آفیسر ڈاکٹر رتنا امرت، ڈاکٹر ابھیشیک دت اور کیئر انڈیا کی جانب سے سنیل بابو، ڈائریکٹر، کووڈ کیئر ٹاسک فورس، کیئر انڈیا اور سمت کمار، سینئر اسٹریٹجک پروگرام منیجر نے دستخط کیے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے این کالج پٹنہ کے پرنسپل پروفیسر ایس پی شاہی نے کہا کہ نیشنل سروس اسکیم طلباء کی شخصیت کی نشوونما میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور انہیں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کووڈ ویکسینیشن مہم سے جوڑ کر ویکسینٹ کرنے میں مدد ملے گی۔

ہر طالب علم فائدہ اٹھانے والوں کو فون کر کے حوصلہ افزائی کرے گا

طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ٹیم لیڈر، کیئر انڈیا، پٹنہ کی مون سون موہنتی نے کہا کہ ہر طالب علم دن بھر میں دس سے پندرہ ان فائدہ اٹھانے والوں کو فون کر کے حوصلہ افزائی کرے گا جو دوسری خوراک سے اب دور ہیں۔ اس کے لیے ہر طالب علم کو محض ایک منٹ کا وقت ملے گا۔ مون سون موہنتی نے بتایا کہ اس سے ان مستحقین کو حوصلہ ملے گا جو دوسری خوراک لینے سے کسی بھی وجہ سے محروم ہیں۔

کورونا آگاہی پر ایک پینٹنگ مقابلہ بھی منعقد کیا گیا۔ جس میں کالج کی طالبہ سویتا کماری نے پہلی پوزیشن حاصل کی، جس کے لئے انہیں شیلڈ سے نوازا گیا۔ کورونا وائرس سے بچاؤ اور ویکسینیشن کی اہمیت پر کالج کے این ایس ایس کے رضاکاروں اور کیئر انڈیا کے رضاکاروں نے نکڑ ناٹک کا بھی اہتمام کیا۔ اظہار تشکر ڈاکٹر ابھیشیک دت نے کیا، اس پروگرام میں کالج کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ارون کمار، پروفیسر کلا ناتھ مشرا، پروفیسر ترپتی گینگوار، ڈاکٹر ودیا بھوشن، یشاشوی سنگھ، مختلف شعبہ جات کے طلباء اور این ایس ایس کے رضاکار موجود تھے۔

لوگوں کو آیوشمان اسکیم سے فائدہ اٹھانا چاہیے

0
لوگوں کو آیوشمان اسکیم سے فائدہ اٹھانا چاہیے
لوگوں کو آیوشمان اسکیم سے فائدہ اٹھانا چاہیے

کینسر کی شکار مہرتاباں خانم نے آیوشمان اسکیم کی مدد سے مفت علاج کرایا

گیا: پچپن سالہ مہر تاباں خانم کے چہرے پر مسکراہٹ ہے۔ اس سکون کی وجہ کینسر سے لڑنے کے دوران ضروری علاج کے اخراجات میں ان کا پریشان نہ ہونا ہے۔ جب پیسے کی کمی کینسر جیسی بیماریوں کے علاج میں رکاوٹ بن گئی تو آیوشمان اسکیم کارڈ معاون کے طور پر سامنے آیا۔ آج مہر تاباں آیوشمان یوجنا کی مدد سے مہاویر کینسر انسٹی ٹیوٹ، پٹنہ میں بہتر علاج کرانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

ضلع کے بارہ چٹی بلاک کی رہائشی مہر تاباں خانم کو اس وقت حیرت ہوئی جب انہیں معلوم ہوا کہ انہیں اس سال جنوری میں چھاتی کا کینسر ہے۔ ایک سادہ دیہی گھرانے سے تعلق رکھنے والی مہر تاباں نے اپنے علاج اور اخراجات کی فکر شروع کر دی۔ گھر والے اسے پٹنہ کے مہاویر کینسر ہسپتال لے گئے جہاں علاج کا عمل شروع ہوا۔ اس دوران ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا، پھر پیسے کی کمی کی وجہ سے خدشات بڑھ گئے، لیکن اس دوران آیوشمان اسکیم کے بارے میں معلومات موصول ہوئیں۔ آیوشمان اسکیم کے تحت علاج کے بارے میں معلومات لینے کے بعد ایک کارڈ بنایا گیا اور پھر وہاں ان کا ضروری علاج کیا جانا ممکن ہوسکا۔

جن کے پاس آیوشمان کارڈ ہے انہیں اس کا استعمال ضرور کرنا چاہیے

مہر تاباں نے بتایا کہ زندگی اور موت صرف اور صرف اللہ کے دائرہ اختیار میں ہے، لیکن مریض کے لیے سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ علاج کے لیے پیسہ کہاں سے آئیں گے۔ آیوشمان کارڈ نے ان جیسے بہت سے لوگوں کی زندگیاں بدل دی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ اللہ کسی کو کوئی بیماری نہ دے، پھر بھی کوئی نہیں جانتا کہ کون اور کب کیسے بیمار ہوجائے۔ وہ اس بات پر زور دیتی ہے کہ ایسے تمام لوگ جن کے پاس آیوشمان کارڈ ہے اور وہ کسی بیماری میں مبتلا بھی ہیں، پھر انہیں اس کا استعمال ضرور کرنا چاہیے تاکہ علاج کے اخراجات میں پریشانی سے بچا جا سکے۔

آیوشمان بھارت پروگرام کے ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر نیلین موریہ نے بتایا کہ آیوشمان بھارت پروگرام کے تین سال مکمل ہوچکے ہیں اور اس دوران کئی غریب خاندانوں کو اس پروگرام سے جوڑا گیا ہے۔ انہیں اس سکیم کے فوائد سے آگاہ کرنے کے لیے عوامی بیداری بھی لائی گئی ہے۔ کارڈ بنانے کا کام پنچایت کی سطح پر کیمپ موڈ میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے ضلع کے باشندگان سے اپیل کی ہے کہ اس تعلق سے بنیادی صحت مرکز سے ضروری معلومات لینے کے بعد اپنا کارڈ بنوالیں۔

مالی سال 2022 میں جی ڈی پی کی شرح 7.5 فیصد ہو سکتا ہے: اے ڈی بی

0
مالی سال 2022 میں جی ڈی پی کی شرح 7.5 فیصد ہو سکتا ہے: اے ڈی بی
مالی سال 2022 میں جی ڈی پی کی شرح 7.5 فیصد ہو سکتا ہے: اے ڈی بی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ گھریلو طلب اور برآمدات میں اضافے کی وجہ سے ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح مالی سال 2021 میں 10 فیصد پر برقرار رہ سکتی ہے۔ لیکن یہ نرم پڑ کر مالی سال 2022 میں 7.5 فیصد ہو سکتا ہے۔

نئی دہلی: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بدھ کے روز کہا کہ گھریلو طلب اور برآمدات میں اضافے کی وجہ سے ہندوستان کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح مالی سال 2021 میں 10 فیصد پر برقرار رہ سکتی ہے۔ لیکن یہ نرم پڑ کر مالی سال 2022 میں 7.5 فیصد ہو سکتا ہے۔

اے ڈی بی نے اپنی ’ایشیین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک 2021‘ کی اپ ڈیٹ رپورٹ میں کہا ہے کہ مارچ 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال میں کورونا وبا کی دوسری لہر سے خدمات بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ اس نے گھریلو کھپت اور شہری شعبے پر بھی اثر ڈالا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہا کہ کورونا ویکسینیشن میں تیزی سے اضافے نے وبا کے اثرات کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تاجروں، عام لوگوں اور صحت کے شعبے کی تیاری نے وبا کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کی ہے۔

دوسری لہر کے اثرات کو کافی حد تک کم کیا گیا ہے

ہندوستان میں اے ڈی بی کے ڈائریکٹر تاکیو کونشی نے کہا ’’ہندوستانی معیشت میں بحالی کے بہتر آثار دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ دوسری لہر کے اثرات کو کافی حد تک کم کیا گیا ہے۔ حکومت کے ویکسینیشن اقدامات، مالی محرک پیکجز اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے مزید وسائل کے ساتھ ساتھ صحت کے اقدامات کو مضبوط بنانے نے تیزی سے صحت یاب ہونے میں بہت مدد کی ہے‘‘۔

ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے کہا ہے کہ مالی سال 2021 کی تین آخری سہ ماہیوں میں معیشت میں تیز ترقی کی توقع کی جا رہی تھی۔ کیونکہ ای ویبل، موبیلٹی ڈیٹا اور پی ایم آئی میں بہتری کی وجہ سے کورونا کی دوسری لہر کے باوجود موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی 20.1 فیصد کی رفتارسے بڑھی ہے۔ نجی کھپت اور سرمایہ کاری کمزور رہنے کی توقع ہے کیونکہ دوسری لہر میں لوگوں کی آمدنی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ خرچ کرنے کی صلاحیت اور کریڈٹ اتارنے کو بھی متاثر کررہی ہے۔

تاہم حکومت کے قومی مونیٹائزیشن پلان کے ساتھ سرکاری اور بنیادی ڈھانچے کے اخراجات میں اضافے کی توقع ہے۔ زرعی شعبہ میں تیزی برقرار رہ سکتی ہے۔ عالمی طلب سے برآمدات کو بڑھا سکتی ہے۔

اے ڈی بی نے کہا کہ ممکنہ طور پر تیل کی عالمی قیمتوں میں آ رہی تیزی کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے افراط زر کا دباؤ برقرار رہے گا۔