اتوار, اپریل 19, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 304

شمالی کشمیر: قصبہ ہندوارہ میں ایک پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھی کو دہشت گرد سمجھ کر گولیوں سے بھون ڈالا

0
شمالی کشمیر: قصبہ ہندوارہ میں ایک پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھی کو دہشت گرد سمجھ کر گولیوں سے بھون ڈالا
شمالی کشمیر: قصبہ ہندوارہ میں ایک پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھی کو دہشت گرد سمجھ کر گولیوں سے بھون ڈالا

شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ میں پولیس اہلکار نے اپنے ہی ایک ساتھی کو غلط فہمی ہونے پر گولیاں برسا کر ابدی نیند سلا دیا۔

سری نگر: شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ میں گذشتہ شام ایک پولیس اہلکار نے اپنے ہی ایک ساتھی کو غلط فہمی ہونے پر گولیاں برسا کر ابدی نیند سلا دیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ ہندوارہ میں منگل کی شام ایک پولیس فالوور نے ایک مندر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہاں تعینات ایک سنتری نے اس کو دہشت گرد سمجھا اور اس پر گولیاں چلائیں۔
انہوں نے کہا مذکورہ پولیس فالوور نے کانوں میں ہیڈ فون لگایا تھا جس کی وجہ سے اپنے ساتھی کی آوازوں کو نہ سن سکا۔

مذکورہ ذرائع نے کہا کہ مذکورہ پولیس اہلکار کو نازک حالت میں ضلع ہسپتال ہندوارہ پہنچایا گیا۔ وہاں سے اس کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

متوفی پولیس اہلکار کی شناخت وجے دھر ولد کرشن دھر ساکن لنگیٹ ہندوارہ کے بطور ہوئی ہے۔

اقوام متحدہ میں سہیل شاہین طالبان حکومت کے سفیر نامزد

0
اقوام متحدہ میں سہیل شاہین طالبان حکومت کے سفیر نامزد

افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کو خط لکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے دینے کا مطالبہ کیا اور ترجمان سہیل شاہین کو افغانستان کا سفیر نامزد کیا۔

کابل: عالمی میڈیا سے ملنے والی خبروں کے مطابق افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کو خط لکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے دینے کا مطالبہ کیا اور ترجمان سہیل شاہین کو افغانستان کا سفیر نامزد کیا۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پیر کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو لکھے گئے خط میں خطاب کرنے کی درخواست کی۔

عرب میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کے ترجمان نے طالبان وزیر خارجہ کے خط کی تصدیق کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق افغانستان کی اقوام متحدہ کی نشست کے لئے درخواست 9 رکنی کمیٹی کو بھیجی گئی ہے، اس کمیٹی میں امریکہ، چین اور روس اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا پیر سے پہلے اس معاملے پر میٹنگ کا امکان نہیں اس لیے شبہ ہے کہ طالبان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اقوام متحدہ سے خطاب نہ کر سکیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا سالانہ اجلاس پیر27 ستمبر کو ختم ہوجائے گا۔ میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے طالبان کے سفیرکو قبول کرنا ایک اہم قدم ہوگا۔

چہار رخی خریداری کے زور پر سینسیکس پھر 59 ہزاری

0
چہار رخی خریداری کے زور پر سینسیکس پھر 59 ہزاری
چہار رخی خریداری کے زور پر سینسیکس پھر 59 ہزاری

اسٹاک مارکیٹ نے منگل کو دوبارہ مضبوطی حاصل کی۔ اس دوران بی ایس ای سینسیکس دوبارہ 59 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرگیا اور نفٹی 17500 کے نشان تک پہنچنے میں بھی کامیاب رہا۔

ممبئی: عالمی سطح سے مثبت اشاروں کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر چہار رخی خریداری کے زور پر پچھلے سیشن کی گراوٹ سے ابرتے ہوئے اسٹاک مارکیٹ نے منگل کو دوبارہ مضبوطی حاصل کی۔ اس دوران بی ایس ای سینسیکس دوبارہ 59 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرگیا اور نفٹی 17500 کے نشان تک پہنچنے میں بھی کامیاب رہا۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا انڈیکس سینسیکس 140 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 58530.06 پوائنٹس پر کھل گیا۔ اس کے بعد، فروخت کا دباؤ بننا شروع ہوا اور دوپہر سے پہلے یہ کم ہوکر 57232.54 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا۔ تاہم، اس کے بعد خریداری شروع ہوئی اور مضبوطی کے ساتھ یورپی مارکیٹ کھلنے کی وجہ سے، یہ ٹریڈنگ کے آخری سیشن میں خریداری سے 59084.51 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آخر میں، یہ 0.88 فیصد یعنی 514.34 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پچھلے دن کے 58490.93 پوائنٹس کے مقابلے میں 59005.27 پوائنٹس پر رہا۔

اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 54 پوائنٹس کے اضافے سے 17450.50 پوائنٹس پر کھل گیا۔ یہ سیشن کے دوران کم 17326.10 اور زیادہ سے زیادہ 17578.35 کے درمیان تھا۔ آخر میں، یہ 0.95 فیصد کے اضافے کے ساتھ 17562 پوائنٹس پر بند ہوا یعنی 165.10 پوائنٹس جو پچھلے سیشن کے 17396.90 پوائنٹس کے مقابلے میں تھا۔ نفٹی میں شامل 50 کمپنیوں میں سے 40 سبز اور 10 سرخ رنگ میں رہیں۔

بی ایس ای میں بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں، چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خریداری پر کم زور دیا گیا، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈکیپ 0.79 فیصد اضافے سے 24792.12 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.14 فیصد اضافے سے 27529.12 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اودھم پور میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے

0
اودھم پور میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے
اودھم پور میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے

جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے شیو گڑھ دھر علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور کے شیو گڑھ دھر علاقے میں منگل کے روز ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع اودھم پور کے شیو گڑھ دھر علاقے میں بھارتی فوج کا ایک چیتا ہیلی کاپٹر بظاہر تکنیکی خرابی پیدا ہونے کے سبب گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں جہاز کے دونوں پائلٹ شدید زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھے۔ مہلوک پائلٹوں کی شناخت میجر روہت کمار اور میجر انوج راجپوت کے طور پر کی گئی ہے۔

فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ ضلع اودھم پور کے پٹنی ٹاپ علاقے میں تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ پیش آنے کے بعد ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹوں کو نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے کے بعد وہاں مقامی لوگ اور فوجی اہلکار پہنچے جنہوں نے زخمی پائلٹوں کو چارپائیوں میں اٹھا کر قریبی طبی مرکز منتقل کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا: ‘بدقمستی سے دونوں پائلٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے’۔

قبل ازیں ضلع مجسٹریٹ اودھم پور اندو کنول چب نے یو این آئی کو بتایا کہ ہم حقائق کا پتہ لگا رہے ہیں۔

اودھم پور- ریاسی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سلیمان چودھری نے بتایا کہ ہمیں اس واقعے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی ہے اور ٹیموں کو جائے واردات کی طرف روانہ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل تین اگست کو ضلع کٹھوعہ کے بھسولی علاقے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر رنجیت ساگر ڈیم میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

صحت، اعلیٰ تعلیم اور پولیس کے شعبوں میں خواتین کی فوری ضرورت: ذبیح اللہ مجاہد

0
صحت، اعلیٰ تعلیم اور پولیس کے شعبوں میں خواتین کی فوری ضرورت: ذبیح اللہ مجاہد
صحت، اعلیٰ تعلیم اور پولیس کے شعبوں میں خواتین کی فوری ضرورت: ذبیح اللہ مجاہد

طالبان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ صحت، اعلیٰ تعلیم، اسکول، پولیس اور عدلیہ کے سیکٹر میں خواتین کی فوری ضرورت ہے۔

کابل: طالبان کی عبوری حکومت کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ صحت، اعلیٰ تعلیم، اسکول، پولیس اور عدلیہ کے سیکٹر میں خواتین کی فوری ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ اداروں میں خواتین نے کام شروع کردیا ہے کچھ میں جلد کام شروع کر دیں گی۔

اپنے بیان میں مسٹر ذبیح اللّٰہ نے کہا کہ گذشتہ حکومت میں وزارت خواتین امور صرف نام کی وزارت تھی، اسلام میں خواتین کے حقوق کے مطابق جدید ادارہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

مسٹر ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ خواتین کی رہ جانے والی تنخواہیں بھی ادا کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ طالبان نے خواتین کی وزارت کو وزارتِ اخلاقیات میں تبدیل کردیا ہے۔

افغان مہاجرین خسرہ کی ویکسینیشن کے 21 دن بعد امریکہ میں داخل ہو سکیں گے: سی ڈی سی

0
افغان مہاجرین خسرہ کی ویکسینیشن کے 21 دن بعد امریکہ میں داخل ہو سکیں گے: سی ڈی سی

سی ڈی سی نے بائیڈن انتظامیہ کو سفارش کی ہے کہ وہ افغانستان کے مہاجرین کو خسرہ کی ویکسین لینے کے 21 دن بعد ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے۔

واشنگٹن: امریکی بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز (سی ڈی سی) نے بائیڈن انتظامیہ کو سفارش کی ہے کہ وہ افغان مہاجرین کو خسرہ کی ویکسینیشن کے 21 دن بعد ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے۔

پولیٹیکو میگزین کی رپورٹ کے مطابق اب تک بیرون ملک امریکی فوجی اڈوں میں رہنے والے تقریبا 60 فیصد افغان شہریوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی ہے۔ وہیں 127 تارکین وطن کو خسرہ سے متاثر ہونے کے بعد نیو میکسیکو کے ہولومن ایئر فورس بیس پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جین ساکی کے مطابق امریکہ اور بیرون ملک تمام فوجی مقامات پر افغان مہاجرین کے خسرہ سے متاثر ہونے کے اب تک سات کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ 10 ستمبر کو ایسے چار کیسز سامنے آنے کے بعد امریکہ نے افغان مہاجرین کو لے جانے والی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔

امریکہ کا نومبر سے سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ

0
امریکہ کا نومبر سے سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ
امریکہ کا نومبر سے سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ

امریکہ نے نومبر سے مکمل ویکسین والے افراد پر سے تمام سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

امریکہ نے نومبر سے ویکسین والے افراد پر سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واشنگٹن: امریکہ نے نومبر سے ویکسین شدہ افراد پر سے تمام سفری پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے کہا ہے کہ مکمل ویکسین والے مسافر نومبر سے امریکہ کا سفر کر سکیں گے۔

عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ گزشتہ سال سے سفری پابندی کے شکار ملکوں سے غیر امریکی شہریوں کو امریکہ آنے کی اجازت دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

دریں اثنا برطانیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’ہمارے یوکے/یو ایس ورکنگ گروپ کے تعاون سے نومبر سے ٹرانس اٹلانٹک پروازیں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔‘‘

قبل ازیں، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا تھا کہ امریکہ نے برطانوی شہریوں کو جنہوں نے کورونا ویکسین کی مکمل خوراکیں لی ہیں، نومبر سے سفر کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ امریکہ برطانیہ سے آنے والے مسافروں کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کے لیے تیار ہے۔

اب تک برطانیہ میں تقریبا ساڑھے چار کروڑ افراد کو کووڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

کنگنا رناوت ہتک عزت معاملے میں عدالت میں پیش ہوئی

0
کنگنا رناوت ہتک عزت معاملے میں عدالت میں پیش ہوئی
کنگنا رناوت ہتک عزت معاملے میں عدالت میں پیش ہوئی

اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف 14 ستمبر کو عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے رناوت کے خلاف وارننگ جاری کی اور پیر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

ممبئی: اداکارہ کنگنا رناوت پیر کو مغربی مضافاتی علاقے اندھیری کی ایک عدالت میں نغمہ نگار جاوید اختر کی جانب سے اپنے خلاف دائر ہتک عزت کے معاملے میں پیش ہوئی۔

مسٹر جاوید اختر نے محترمہ رناوت کے خلاف 14 ستمبر کو عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا اور عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے رناوت کے خلاف وارننگ جاری کی اور پیر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

دریں اثنا، رناوت کے وکیل نے آج معاملہ کو دوسری عدالت میں منتقل کرنے کے لیے ایک درخواست دی۔ درخواست کی سماعت یکم اکتوبر کو ہوگی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔

چرنجیت سنگھ چنی نے پنجاب کے 16 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر لیا حلف

0
چرنجیت سنگھ چنی نے پنجاب کے 16 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر لیا حلف
چرنجیت سنگھ چنی نے پنجاب کے 16 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر لیا حلف

پنجاب کے گورنر بنواری لال پروہت نے آج گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں چرنجیت سنگھ چنی کو پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر اپنے عہدے کا حلف دلایا۔

چنڈی گڑھ: کیپٹن امریندر سنگھ حکومت میں وزیر رہے چرنجیت سنگھ چنی نے آج پنجاب کے 16 ویں وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ گورنر پنجاب بنواری لال پروہت نے آج گورنر ہاؤس میں منعقدہ ایک مختصر تقریب میں پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر مسٹر چنی کو عہدے کا حلف دلایا۔

ان کے بعد مسٹر سکھجندر سنگھ رندھاوا اور او پی سونی نے بھی حلف لیا۔ انہیں ڈپٹی چیف منسٹر بنایا گیا ہے حلف برداری کی تقریب میں میڈیا کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی جس کی وجہ سے میڈیا اہلکاروں کو سخت گرمی میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

حلف برداری کی تقریب کے درمیان راہل گاندھی گورنر ہاؤس پہنچے۔ ان کے ہمراہ پنجاب امور کے انچارج ہریش راوت، ہریش چودھری، اجے ماکن، سابق وزیر اعلیٰ راجندر کور بھٹال، ریاستی کانگریس پارٹی کے صدر نوجوت سنگھ سدھو، ورکنگ صدر کلجیت سنگھ ناگڑ، سکھویندر سنگھ ڈینی اور سنگت سنگھ گلجیان، رانا کے پی سنگھ اور ترپٹ راجندر سنگھ باجوہ، ارونا چودھری، بلبیر سنگھ سدھو، منپریت سنگھ بادل، رانا گورمیت سنگھ سوڈھی، سکھبندر سنگھ سرکاریا، وجے اندر سنگلا، رضیہ سلطانہ، گورپریت سنگھ کانگڑ، سادھو سنگھ دھرم سوت، ایم پی پرتاپ سنگھ باجوہ، سنیل جاکھڑ، مہندر سنگھ کے پی، چیئرمین، پنجاب اسٹیٹ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ انڈسٹریل ٹریننگ لال سنگھ، چیئرمین، پنجاب منڈی بورڈ بھی موجود تھے۔

ایک ملک، ایک الیکشن پر ابھی غور نہیں: الیکشن کمشنر

0
ایک ملک، ایک الیکشن پر ابھی غور نہیں: الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ایک ملک، ایک الیکشن ایک آئینی عمل ہے، اس کے لئے کتنا وقت درکار ہوگا، کہا نہیں جا سکتا۔

ماؤنٹ آبو: چیف الیکشن کمشنر سشیل چندرا نے کہا ہے کہ ایک ملک، ایک الیکشن ابھی زیر غور نہیں ہے۔

مسٹر سشیل چندرا نے اتوار کو یہاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ایک ملک، ایک الیکشن ایک آئینی عمل ہے، اس کے لئے کتنا وقت درکار ہوگا، کہا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹنگ بڑھانے کے لئے پولنگ بوتھوں پر بجلی، پانی، ٹوائلیٹ، چارجنگ اور سیلفی پوائنٹ جیسی سہولیات کا اضافہ کیا جائے گا۔ پولنگ مراکز میں اضافہ کرکے ووٹروں کی رسائی آسان بنائی جائے گی۔ اب پرائیویٹ اسکولوں میں بھی پولنگ مرکز کھولے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے نوجوانوں کے نام سو فیصد ووٹر لسٹ میں جوڑے جائیں، اس پر پورا فوکس کیا جا رہا ہے۔ ووٹروں میں خواتین کی شراکت داری پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔

مسٹر سشیل چندرا نے ملک میں ووٹنگ فیصد بڑھانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں سبھی کا ووٹ دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر لسٹ میں خصوصی مختصر نظر ثانی پروگرام 2022 میں کوئی بھی اہل ووٹر لسٹ میں درج ہونے سے محروم نہ رہے۔