اتوار, اپریل 19, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 302

افغانستان کے مستقل نمائندے اسحق زئی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے قبل نام واپس لے لیا

0
افغانستان کے مستقل نمائندے اسحق زئی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے قبل نام واپس لے لیا
افغانستان کے مستقل نمائندے اسحق زئی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے قبل نام واپس لے لیا

پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق مسٹر اسحق زئی کا نام پیر کو خطاب کرنے والوں کی فہرست سے ہٹا دیا گیا۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے غلام اسحق زئی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب سے پہلے اپنا نام واپس لے لیا۔

مسٹر اسحق زئی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو اس کے 76 ویں سیشن کے آخری دن پیر کو خطاب کرنا تھا، لیکن اس سے پہلے ہی انہوں نے اپنا نام واپس لے لیا۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے پیر کو اس کی تصدیق کی۔

پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق مسٹر اسحق زئی کا نام پیر کو خطاب کرنے والوں کی فہرست سے ہٹا دیا گیا۔ مسٹر ڈوجارک نے کہا ‘‘افغانستان نے عام بحث میں اپنی شرکت واپس لے لی ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسٹر اسحق زئی نے اپنے خطاب سے نام واپس لینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ طالبان نے گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو ایک خط لکھا تھا، جس میں افغانستان کے نئے وزیر خارجہ عامر خان متقی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کارروائی میں شرکت کی اجازت دینے کی گزارش کی گئی تھی۔ خط میں زور دیکر کہا گیا کہ مسٹر اسحق زئی اب عالمی ادارے میں افغانستان کی نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔

طالبان کی جانب سے مسٹر گوتریس کو تحریر کئے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے اپنے دوحہ میں قائم دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں افغانستان کا مستقل نمائندے کے طور پر نامزد کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مسٹر غلام اسحق زئی افغانستان کی منتخب حکومت کے مستقل نمائندے تھے۔

بھارت بند کے پیش نظر ڈی ایم آر سی نے شری رام شرما اسٹیشن کے داخلی اور خارجی دروازے کئے بند

0
بھارت بند کے پیش نظر ڈی ایم آر سی نے شری رام شرما اسٹیشن کے داخلی اور خارجی دروازے کئے بند
بھارت بند کے پیش نظر ڈی ایم آر سی نے شری رام شرما اسٹیشن کے داخلی اور خارجی دروازے کئے بند

ڈی ایم آر سی کا یہ فیصلہ سنیکت کسان یونینوں کی جانب سے مرکز کے تین زرعی قوانین کے خلاف کئے گئے ‘بھارت بند’ کے پیش نظرکیا گیا ہے

نئی دہلی: دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے پیر کو بتایا کہ زرعی قوانین کے خلاف کئے گئے ‘بھارت بند’ کے پیش نظر گرین لائن پر پنڈت شری رام شرما میٹرو اسٹیشن کے داخلی اور خارجی دروازوں کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایم آر سی کا یہ فیصلہ سنیکت کسان یونینوں کی جانب سے مرکز کے تین زرعی قوانین کے خلاف کئے گئے ‘بھارت بند’ کے پیش نظر کیا گیا ہے، جو آج صبح 6 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

ڈی ایم آر سی نے صبح ٹویٹ کیا کہ "سیکیورٹی وجوہات کے پیش نظر پنڈت شری رام شرما میٹرو اسٹیشن کے داخلی اور خارجی دروازہ کو بند کر دیا گیا ہے۔”

دریں اثنا، دہلی ٹریفک پولیس نے بھی ٹویٹ کیا کہ "بھارت بند کی وجہ سے ٹی پوائنٹ سبھاش پارک کیریج وے (دریا گنج-لال قلعہ) تا نیتا جی سبھاش مارگ کو بند کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ "غازی پور بارڈر کو دونوں اطراف سے آنے اور جانے والی گاڑیوں کے لیے روک دیا گیا ہے۔ اتر پردیش آنے اور جانے والے مسافر ڈی این ڈی، وکاس مارگ، سگنیچر برج، وزیر آباد روڈ وغیرہ استعمال کر سکتے ہیں۔ مہاراج پور بارڈر، اپسرا اور بھوپورہ بارڈر سے اترپردیش جانے والی گاڑیوں کے لیے قومی شاہراہ -24 اور قومی شاہراہ -9 پر ٹریفک کو روڈ نمبر 56 کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔”

سینسیکس 60412 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر، نفٹی 18 ہزار کے قریب

0
سینسیکس 60412 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر، نفٹی 18 ہزار کے قریب
سینسیکس 60412 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر، نفٹی 18 ہزار کے قریب

سینسیکس اب ریکارڈ سطح 60412.32 پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی خریداری کی بدولت 18 ہزار کی جانب بڑھتے ہوئے 17943.50 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز، ٹاٹا اسٹیل اور بینکنگ گروپ میں خریداری کی بدولت شروعاتی کاروبار میں ہی سینسیکس اب ریکارڈ سطح 60412.32 پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی خریداری کی بدولت 18 ہزار کی جانب بڑھتے ہوئے 17943.50 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

بی ایس ای کا 30 حصص والا سینسیکس 255 پوائنٹس کے اضافے سے 60303.79 پوائنٹس پر کھلا اور دیکھنے ہی دیکھتے یہ اب تک 60412.32 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ تاہم، یہ اس سطح پر زیادہ دیر تک ٹک نہیں سکا اور منافع وصولی کے دباؤ کے نیچے اترنے لگا جس سے یہ 60 ہزار پوائنٹ کی سطح سے نیچے 59982.60 پوائنٹ پر آ گیا۔ اس کی دوبارہ خریداری کی بنیاد پر یہ فی الحال 21.68 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 60070.15 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

این ایس ای کا نفٹی خریداری کے زور پر 17932.20 پوائنٹس پر کھلا۔ اس کے فوراً بعد یہ 17943.50 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا لیکن اس کے بعد فروخت ہوئی، جس کی وجہ سے یہ 17822.25 پوائنٹ کی نچلی سطح پر آ گیا۔ ابھی یہ 12 پوائنٹس کی کمی سے 17841.10 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

کسانوں کے بھارت بند کے پیش نظر دہلی میں سخت چوکسی، لال قلعے کے گرد نقل و حرکت بند

0
کسانوں کے بھارت بند کے پیش نظر دہلی میں سخت چوکسی، لال قلعے کے گرد نقل و حرکت بند
کسانوں کے بھارت بند کے پیش نظر دہلی میں سخت چوکسی، لال قلعے کے گرد نقل و حرکت بند

کسانوں کے بھارت بند کے پیش نظر دارالحکومت دہلی میں لال قلعہ اور پارلیمنٹ کی طرف جانے والے کئی راستوں پر عام گاڑیوں کی آمدورفت پر احتیاطی اقدام کے طور پر آج صبح عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نئی دہلی: کسانوں کے بھارت بند کے پیش نظر دارالحکومت دہلی میں پیر کو سخت حفاظتی نگرانی کی جارہی ہے۔

لال قلعہ اور پارلیمنٹ کی طرف جانے والے کئی راستوں پر عام گاڑیوں کی آمدورفت پر احتیاطی اقدام کے طور پر آج صبح عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے لال قلعہ اور انڈیا گیٹ کے اطراف سے گزرنے والے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دہلی کے لال قلعے کے نزدیک سے اکثر گزر نے والے ماڈل ٹاؤن کے رہائشی اشوک کمار اور دلیپ سنگھ سمیت کئی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی ناکہ بندی کے بارے میں پہلے کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ ٹریفک پولیس کو اس بارے میں پہلے ہی آگاہ کر دینا چاہیے تھا۔

وہیں نئی دہلی کے علاوہ بیرونی دہلی، مشرقی اور شمال مشرقی اضلاع میں بھی اضافی پولیس فورس کی تعیناتی کے ساتھ ٹریفک کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔ کسانوں کے احتجاجی مقامات ٹکری اور غازی پور بارڈر سمیت ہریانہ اور اترپردیش سے دہلی میں داخلے کے تمام راستوں پر اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ دہلی پولیس کے علاوہ سیکیورٹی کے لیے مرکزی نیم فوجی دستوں کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

دہلی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صبح 10 بجے تک کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ملی ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے دہلی میں مناسب سیکیورٹی فورسز تعینات کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اگرچہ انڈیا گیٹ، وجے، آئی ٹی او اور پارلیمنٹ اسٹریٹ کے علاقوں میں کسی مظاہرے کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی کوئی خفیہ اطلاع ملی ہے۔ تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر پورے علاقے میں اضافی پولیس فورس تعینات کرکے خصوصی سیکیورٹی نگرانی کی جا رہی ہے۔

کسان مورچے کی اپیل پر آج بھارت بند کا انعقاد

متحدہ کسان مورچے کی اپیل پر آج بھارت بند کا انعقاد صبح 6 بجے سے شام 4 بجے تک کیا گیا ہے۔ اپوزیشن کانگریس، بائیں بازو کی جماعتوں، راشٹریہ جنتا دل، وائی ایس آر کانگریس سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے پہلے ہی اس تحریک کی حمایت کا اعلان کردیا تھا۔

کسانوں کی تحریک میں تقریباً تمام بڑی سیاسی جماعتوں کی حمایت کے پیش نظر پولیس دارالحکومت میں خصوصی چوکسی برت رہی ہے۔ جی ٹی روڈ، روہتک روڈ، اکشردھام، نوئیڈا لنک روڈ، ڈی این ڈی فلائی اوور، غازی پور روڈ، وزیر آباد روڈ سمیت قومی دارالحکومت کی کئی بڑی سڑکوں پر پولیس خصوصی نظر رکھے ہوئے ہے۔ سادہ وردی میں پولیس فورس کی ایک بڑی تعداد جگہ جگہ تعینات کی گئی ہے۔

کسان یونینوں کی بھارت بند مہم: ہم نے کوئی راستہ سیل نہیں کیا ہے: ٹکیت

0
کسان یونینوں کی بھارت بند مہم: ہم نے کوئی راستہ سیل نہیں کیا ہے: ٹکیت
کسان یونینوں کی بھارت بند مہم: ہم نے کوئی راستہ سیل نہیں کیا ہے: ٹکیت

مرکزی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کی مخالفت کررہی کسان یونینوں کی بھارت بند مہم صبح 6:00 بجے شروع ہوگئی ہے۔ کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ ہم نے کوئی راستہ سیل نہیں کیا ہے۔ ہم صرف ایک پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ہم دکانداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ابھی اپنی دکانیں بند رکھیں اور شام 4 بجے کے بعد کھولیں

نئی دہلی: مرکزی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کی مخالفت کررہی کسان یونینوں کی بھارت بند مہم صبح 6:00 بجے شروع ہوگئی ہے، جس کے سبب کئی جگہوں پر ٹریفک رکاوٹوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔

کسان تنظیموں کی جانب سے بھارت بند کے پیش نظر اترپردیش سے دہلی کے غازی پور بارڈر کی جانب سے داخل ہونے والی ٹریفک روکا گیا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی میں، لال قلعہ کے اطراف چوکسی بڑھا دی گئی ہے اور اس کی طرف جانے والے کچھ راستے بند کردیئے گئے ہیں۔

اس دوران کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے ایک بیان میں کہا کہ ایمبولینس، ڈاکٹر اور ہنگامی وجوہات کے سبب سفر کرنے والوں کو گزرنے کی گزرنے دیا جائے گا۔ ہم نے کوئی راستہ سیل نہیں کیا ہے۔ ہم صرف ایک پیغام دینا چاہتے ہیں۔ ہم دکانداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی دکانیں ابھی بند رکھیں اور شام 4 بجے کے بعد کھولیں۔

وہیں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کسانوں کی تحریک کی حمایت میں ٹوئٹر پر لکھا، کسانوں کا عدم تشدد ستیہ گرہ آج بھی برقرار ہے، لیکن استحصال پسند حکومت کو یہ پسند نہیں ہے۔

واضح رہے کہ تقریباً 40 تنظیموں کے متحدہ کسان مورچہ نے پیر کی صبح 6:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ملک بھر میں جگہ جگہ دھرنے اور مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

کانگریس اور کچھ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے کسانوں کے بھارت بند کی حمایت کی

کانگریس اور کچھ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے کسانوں کے بھارت بند کی حمایت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایجی ٹیشن کا راستہ ترک کرکے بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کریں۔

کسانوں کے آج کے احتجاج کے پیش نظر مختلف مقامات پر ٹریفک میں خلل پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ہریانہ ، اتر پردیش اور دہلی سمیت کئی دیگر ریاستوں کی پولیس نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

طالبان نے بین الاقوامی سطح پر افغانستان کی حمایت کرنے پر پاکستان کی تعریف کی

0
طالبان نے بین الاقوامی سطح پر افغانستان کی حمایت کرنے پر پاکستان کی تعریف کی
طالبان نے بین الاقوامی سطح پر افغانستان کی حمایت کرنے پر پاکستان کی تعریف کی

ذبیح اللہ مجاہد نے اتوار کے روز ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں بین الاقوامی سطح پر افغانستان کی حمایت کرنے پر پاکستان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ہے اور ہم افغانستان کے بارے میں پاکستان کے موقف کے شکر گزار ہیں۔

اسلام آباد: طالبان نے بین الاقوامی سطح پر افغانستان کی حمایت کرنے پر پاکستان کی تعریف کی ہے۔

پاکستانی روزنامہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے قائم مقام نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے اتوار کے روز ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں پاکستان کی بین الاقوامی سطح پر حمایت کرنے پر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ہے اور ہم افغانستان کے بارے میں پاکستان کے موقف کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا اور تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ ’’ہم امید کرتے ہیں کہ پڑوسی ممالک بین الاقوامی برادری کے سامنے افغانستان کی حمایت جاری رکھیں گے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ کئی ممالک نے بین الاقوامی برادری اور امریکہ کے سامنے طالبان کے حق میں آواز بلند کی ہے۔

مسٹر ذبیح اللہ نے کہا کہ قطر، ازبکستان اور کئی دیگر ممالک نے افغانستان کے بارے میں مثبت رویہ اختیار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھ روز قبل چین اور روس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گروپ (طالبان) کے حق میں بات کی تھی۔ انہوں نے پنجشیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پنجشیر میں جدوجہد ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے ساتھ جنگ ​​کرنا نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن قائم کرنے کے بعد طالبان کی ترجیح دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کو بڑھانا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی گروپ نے افغانستان پر حملہ کیا یا حکومت کے خلاف جنگ کی تو اسے مناسب جواب دیا جائے گا۔

کسان یونینوں کا ’بھارت بند‘ صبح 6 بجے سے شروع

0
کسان یونینوں کا ’بھارت بند‘ صبح 6 بجے سے شروع
کسان یونینوں کا ’بھارت بند‘ صبح 6 بجے سے شروع

مرکزی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کی مخالفت کررہی کسان یونینوں کا ’بھارت بند‘ صبح 6:00 بجے سے شروع ہوگئی ہے۔

نئی دہلی: مرکزی حکومت کے تین نئے زرعی قوانین کی مخالفت کررہی کسان یونینوں کا ’بھارت بند مہم‘ پیر کی صبح 6:00 بجے شروع ہوگئی ہے۔

تقریبا 40 تنظیموں کے متحدہ کسان مورچہ نے پیر کو صبح 6:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ملک بھر میں جگہ جگہ دھرنے اور مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ ان تنظیموں نے کہا ہے کہ وہ مختلف مقامات پر قومی شاہراہوں پر ٹریفک روکیں گے۔

کانگریس اور کچھ دیگر اپوزیشن جماعتوں نے کسانوں کے بھارت بند کی حمایت کی ہے۔ دوسری جانب مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج کا راستہ چھوڑکر بات چیت سے مسئلے کا حل نکالیں۔

کسانوں کے آج کے احتجاج کے اعلان کے پیش نظر جگہ جگہ ٹریفک متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ہریانہ، اتر پردیش اور دہلی سمیت کئی دیگر ریاستوں کی پولیس نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری اور دیگر مسائل پر خاموشی کے لیے اسدالدین اویسی نے سماج وادی پارٹی اور کانگریس پر سخت تنقید کی

0
مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری اور دیگر مسائل پر خاموشی کے لیے اسدالدین اویسی نے سماج وادی پارٹی اور کانگریس پر سخت تنقید کی
مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری اور دیگر مسائل پر خاموشی کے لیے اسدالدین اویسی نے سماج وادی پارٹی اور کانگریس پر سخت تنقید کی

اسد الدین اویسی نے میرٹھ میں مسلمانوں کے مذہبی رہنما مولانا کلیم صدیقی کی حالیہ گرفتاری پر  سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پر خاموش رہنے کا الزام لگاتے ہوئے ان دونوں پارٹیوں کی سخت تنقید کی ہے۔

پریاگراج: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے میرٹھ میں مسلمانوں کے مذہبی رہنما مولانا کلیم صدیقی کی حالیہ گرفتاری پر  سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور کانگریس پر خاموش رہنے کا الزام لگاتے ہوئے ان دونوں پارٹیوں کی سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے یہ بات اترپردیش کے پریاگراج (الہ آباد) کے اولڈ سٹی علاقے میں اسلامیہ انٹرمیڈیٹ کالج میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ "ایس پی اور کانگریس ووٹ کھو جانے کے خوف سے مولانا کلیم کی گرفتاری اور دیگر مسائل پر خاموش ہیں۔ ایس پی اور کانگریس مسلمانوں کو صرف اپنے فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہیں، لیکن انہوں نے کبھی بھی مسلم کمیونٹی کی مساوی نمائندگی کے لیے کچھ نہیں کیا ہے۔

یو پی اے ٹی ایس نے معروف اسلامی اسکالر مولانا کلیم صدیقی کو 22 ستمبر کو میرٹھ سے مبینہ طور پر تبدیلی کا ریکیٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد ایک مقامی عدالت نے صدیقی کو 5 اکتوبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا تھا۔

اسد الدین اویسی نے اپنے ایک ٹویٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ ہندوستان کا آئین کسی کو بھی اپنے مذہب کی تبلیغ کی اجازت دیتا ہے۔

ضلع بانڈی پورہ میں مسلح تصادم کے دوران دو دہشت گرد ہلاک

0
ضلع بانڈی پورہ میں مسلح تصادم کے دوران دو دہشت گرد ہلاک
ضلع بانڈی پورہ میں مسلح تصادم کے دوران دو دہشت گرد ہلاک

جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے وترینہ نامی علاقے میں اتوار کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

سری نگر: شمالی ضلع بانڈی پورہ کے وترینہ نامی گاؤں میں ایک مسلح تصادم کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ کے وترینہ نامی علاقے میں اتوار کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا: ‘مہلوک دہشت گردوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے، نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے’۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وترینہ میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج کی 14 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے اتوار کی صبح مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسنے والے دہشت گردوں کو خودسپردگی اختیار کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میں دو دہشت گرد مارے جا چکے تھے جن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

گوٹیرس کی آرمینیا اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ میٹنگ

0
گوٹیرس کی آرمینیا اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ میٹنگ
گوٹیرس کی آرمینیا اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ میٹنگ

انٹونیو گوٹیرس نے آرمینیا کے وزیر خارجہ آرارات میرزویان اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیحون بایراموف کے ساتھ دو الگ الگ مٹینگیں کیں۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے آرمینیا کے وزیر خارجہ آرارات میرزویان اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیحون بایراموف کے ساتھ دو الگ الگ مٹینگیں کیں۔

اقوام متحدہ نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ’’سیکرٹری جنرل نے آرمینیا کے وزیر خارجہ ارارت میرزویان سے ملاقات کی۔ سیکرٹری جنرل اور وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ اور آرمینیا کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے آذربائیجان-آرمینیا سرحد کی صورتحال اور علاقائی تعاون اور دیرپا امن کو فروغ دینے کی کوششوں پربھی تبادلہ خیال کیا۔ مسٹر گوٹیرس نے مسٹر بیراموف کے ساتھ ایک الگ میٹنگ میں اقوام متحدہ اور آذربائیجان کے درمیان تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔