ہفتہ, اپریل 18, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 301

چین نے افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امدادی سامان کی ایک کھیپ سونپ دی

0
چین نے افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امدادی سامان کی ایک کھیپ سونپ دی
چین نے افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امدادی سامان کی ایک کھیپ سونپ دی

چین کی طرف سے عطیہ کئے گئے امدادی سامان کی ایک کھیپ بدھ کی رات کابل بین الاقومی ہوائی اڈے پر پہنچی

کابل: چین نے انسانی بنیادوں پر ہنگامی امدادی سامان کی ایک کھیپ افغانستان کو سونپ دی ہے۔

چین کی طرف سے عطیہ کئے گئے امدادی سامان کی ایک کھیپ بدھ کی رات کابل بین الاقومی ہوائی اڈے پر پہنچی، جہاں پر افغانستان میں چین کے سفیر وانگ یو نے ایک تقریب کے دوران اس سامان کو افغانستان کے پناہ گزین امور کے وزیر خلیل الرحمٰن کوسونپا۔

اس دوران مسٹر وانگ نے کہا کہ بہت سی مشکلات کے درمیان چین کم وقت میں افغانستان کے لیے انسانی بینادوں پر امدادی سامان کا انتظام کرنے میں کامیاب رہا۔ جس میں کمبل، سردیوں میں استعمال کئے جانے والے جیکٹس اور دیگر سامان شامل ہے، جس کی افغانستان کے لوگوں کو فوری ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین افغانستان کو اشیائے خوردنی سمیت دیگر امدادی سامان فراہم کرتا رہے گا۔

وہیں حقانی نے اس وقت مشکلات کا سامنا کر رہے افغانستان کے لوگوں کے لیے ہنگامی امدادی سامان فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں لڑائی کی وجہ سے اس سال کے اوائل سے اب تک 6،34،000 سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ وہیں 2012 کے بعد سے تقریبا 55 55 لاکھ افراد ہجرت کر چکے ہیں۔

اگر امریکہ نے افغانستان کی فضائی حدود میں ڈرون حملے بند نہ کیے تو سنگین نتائج ہوں گے: طالبان

0
اگر امریکہ نے افغان فضائی حدود میں ڈرون حملے بند نہ کیے تو سنگین نتائج ہوں گے: طالبان
اگر امریکہ نے افغان فضائی حدود میں ڈرون حملے بند نہ کیے تو سنگین نتائج ہوں گے: طالبان

امریکہ نے افغان فضائی حدود میں ڈرون حملے کرکے امارت اسلامیہ (طالبان) کے تمام بین الاقوامی حقوق، قوانین اور قطر کی راجدھانی دوحہ میں اس کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

کابل: طالبان نے بدھ کو امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے افغان فضائی حدود میں ڈرون حملے بند نہ کیے تو اس کے ’شدید منفی نتائج‘ ہوں گے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ”اسلامی امارات افغانستان‘ افغانستان کی واحد قانونی اکائی کے طور پر یہاں کی زمین اور فضائی حدود کا نگہبان ہے۔ ہم نے حال ہی میں دیکھا ہے کہ امریکہ نے افغانستان کے مقدس فضائی حدود پر اپنے ڈرون جہازوں سے حملہ کرکے امارت اسلامیہ (طالبان) کے تمام بین الاقوامی حقوق، قوانین اور قطر کی راجدھانی دوحہ میں اس کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان خلاف ورزیوں پر روک لگائی جانی چاہئے۔‘‘

مسٹر مجاہد نے بتایا کہ "ہم تمام ممالک بالخصوص امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی حقوق، قوانین اور وعدوں کی روشنی میں اور کسی بھی منفی نتائج سے بچنے کے لیے باہمی احترام اور عزم کے ساتھ عمل کریں۔”

امریکہ نے افغانستان میں دو ڈرون حملے اسلامک اسٹیٹ خراسان دہشت گرد تنظیم کو نشانہ بناکر کئے گئے تھے۔ جو 26 اگست کو کابل ایئرپورٹ پر مہلک خودکش حملے کا ذمہ دار تھا جس میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 200 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دریں اثنا 29 اگست کو ایک امریکی ڈرون حملے میں 7 بچوں سمیت 10 عام شہری ہلاک ہوئے جس نے پورے ملک میں غم و غصے کو جنم دیا۔ امریکی فوج نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک غلطی قرار دیا تھا۔

صحت مند معاشرے کیلئے جسمانی صحت بھی ضروری، قومی اردو کونسل میں تقسیم ِ یونانی ادویات کیمپ میں ڈائریکٹر این سی پی یو ایل کا اظہار خیال

0
صحت مند معاشرے کیلئے جسمانی صحت بھی ضروری، قومی اردو کونسل میں تقسیم ِ یونانی ادویات کیمپ میں ڈائریکٹر این سی پی یو ایل کا اظہار خیال
صحت مند معاشرے کیلئے جسمانی صحت بھی ضروری، قومی اردو کونسل میں تقسیم ِ یونانی ادویات کیمپ میں ڈائریکٹر این سی پی یو ایل کا اظہار خیال

قومی اردو کونسل میں تقسیم ِ یونانی ادویات کیمپ میں پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ صحت وہ انمول شئی ہے جس کے بغیر اچھی اور پُرلطف زندگی کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔

نئی دہلی: انسانی زندگی میں صحت کی اہمیت خاص طور پر کورونا عہد کے دوران صحت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے قومی اردو کونسل میں تقسیم ِ یونانی ادویات کیمپ میں ڈائریکٹر این سی پی یو ایل پروفیسر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ صحت وہ انمول شئی ہے جس کے بغیر اچھی اور پُرلطف زندگی کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بات انہوں نے سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یونانی میڈیسن کی جانب سے قومی اردو کونسل کے صدر دفتر میں تقسیم یونانی ادویات کیمپ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ ”صحت ہی زندگی ہے“ اس لیے صحت مند معاشرے کے لیے جسمانی صحت بھی بہت ضروری ہے۔ ملک کے لوگ جس قدر صحت مند ہوں گے اسی قدر ملک کی خدمت بہتر طور پر انجام دے پائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی وزارت آیوش حکومت ہند کی طرف سے صحت بیداری مہم اور قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی ادویات کی تقسیم کا یہ عمل قابل تبریک و تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا واضح مطلب ہے کہ ہندوستانی حکومت عوام کی صحت کے تئیں نہایت حساس اور بیدار ہے۔ اس لیے صحت کے محاذ پر مستعد اور متحرک ہے۔ یوگا اور فٹ انڈیا جیسے پروگرام بھی اسی بیداریِ صحت کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم سے ہمارے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی جی کے ’صحت مشن‘ کا خواب بھی پورا ہوگا۔

مفت دوائیوں کی تقسیم کے اس عمل کے بہت مفید نتائج سامنے آئیں گے

قومی اردو کونسل کے ڈائریکٹر نے مرکزی وزارت آیوش حکومت ہند اور سی سی آر یو ایم کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر عاصم علی خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر راحت رضا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مفت دوائیوں کی تقسیم کے اس عمل کے بہت مفید نتائج سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ مرکزی وزارتِ آیوش حکومت ہند کی طرف سے آزادی کا امرت مہوتسو کی مناسبت سے 75 ہفتوں تک قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی یونانی ادویات پورے ملک میں بانٹی جائیں گی۔ قومی اردو کونسل میں ادویات کی تقسیم ڈاکٹر دانش چشتی اور ڈاکٹر نعمان خان کی نگرانی میں عمل میں آئی اور اس میں ذاکر حسین اور محمد صدام نے معاونت کی۔

ڈائریکٹر این سی پی یو ایل کی ذاتی دلچسپی لینے کی وجہ سے کئی جگہوں پر بھی دوائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ جہاں پر تقسیم کا پروگرام نہیں تھا اور اسی فہرست میں قومی کونسل برائے فروغ سندھی زبان کے افسران اور ملازمین بھی ہیں جنہیں جلد ہی یونانی بوسٹر دوائیں پہنچا دی جائیں گی۔

دلت بندھو اسکیم: سابق وزیر و بی جے پی لیڈر ای راجندر کے خلاف دلتوں کا دھرنا

0
دلت بندھو اسکیم: سابق وزیر و بی جے پی لیڈر ای راجندر کے خلاف دلتوں کا دھرنا

دلت بندھو اسکیم جس کے تحت ہر دلت کے بینک کھاتہ میں ناقابل واپسی دس لاکھ روپئے کی رقم حکومت کی جانب سے جمع کروائی جا رہی ہے

حیدرآباد: دلتوں کو بااختیار بنانے اور ان کو اونچا اٹھانے کے لئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے حال ہی میں شروع کردہ باوقار دلت بندھو اسکیم جس کے تحت ہر دلت کے بینک کھاتہ میں ناقابل واپسی دس لاکھ روپئے کی رقم حکومت کی جانب سے جمع کروائی جا رہی ہے کو روکنے کے لئے سابق وزیر و بی جے پی لیڈر ای راجندر کے الیکشن کمیشن کو مکتوب پر دلتوں نے ان کے خلاف احتجاج کیا۔

دلتوں نے اس مسئلہ پر ای راجندر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس اسکیم کو روکنے کی خواہش کرنے کا حق ای راجندر کو نہیں ہے۔ ان دلتوں نے کریم نگر کے وینوونکا منڈل کے ولبھ پور، مامڈی پلی، جمی کنٹہ شاہراہ پر بڑے پیمانہ پر دھرنا دیا اور ای راجندر کے خلاف نعرے بازی کی۔

انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ دلت بندھو کو روکنے کی کوشش پر ای راجندر کی شکست یقینی ہے۔ اس دھرنے میں خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ ای راجندر کو تلنگانہ کی کابینہ سے اراضیات پر غیر مجاز قبضوں کے الزامات پر برطرف کردیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے ٹی آر ایس کے ساتھ ساتھ اپنے حلقہ حضورآباد سے استعفی دے دیا تھا اور بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد اس حلقہ کا ضمنی انتخاب لازمی ہوگیا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ فروخت کے دباؤ کی وجہ سے گر گئی

0
اسٹاک مارکیٹ فروخت کے دباؤ کی وجہ سے گر گئی
اسٹاک مارکیٹ فروخت کے دباؤ کی وجہ سے گر گئی

عالمی سطح پر موصول ہونے والے منفی اشاروں کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر چو طرفہ فروخت کے دباؤ کے باعث اسٹاک مارکیٹ بدھ کو گر گئی۔

ممبئی: عالمی سطح پر موصول منفی اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر ہو رہی چو طرفہ فروخت کے دباؤ کے باعث بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ گر گئی۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 450 پوائنٹس سے زیادہ اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 110 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے۔

سینسیکس 371 پوائنٹس کی گرواٹ کے ساتھ 59296.54 پوائنٹس پر کھلا۔ اس کے بعد یہ ایک بار پھر 59419.01 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا لیکن اس کے بعد شروع ہونے والی فروخت سے ابھر نہیں پایا۔ بھاری منافع وصولی کی وجہ سے 59111.41 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا۔ تاہم اس کے بعد خریداری دیکھی گئی، جس کی وجہ سے سینسیکس 416.25 پوائنٹس پھسل کر 5951.35 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

این ایس ای کا نفٹی فروخت کے دباؤ میں گرکر 17657.95 پوائنٹس پر کھلا۔ کھلنے کے فورا بعد یہ 17689.30 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ لیکن منافع وصولی کے دباؤ میں یہ 17،608 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک کمزور ہو گیا۔ ابھی یہ 90 پوائنٹس پھسل کر 17657.80 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پی 5 کا اجلاس جلد از جلد بلانا چاہتا ہے

0
چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پی 5 کا اجلاس جلد از جلد بلانا چاہتا ہے
چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پی 5 کا اجلاس جلد از جلد بلانا چاہتا ہے

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا ہے کہ روس، چین اور فرانس نے سلامتی کونسل پی 5 کا اجلاس بلانے کی تجویز پیش کی ہے۔

اقوام متحدہ: چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پی 5 یعنی روس، چین، امریکہ، فرانس اور برطانیہ کا جلد از جلد اجلاس بلانے کی منشا ظاہر کی ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے کہا ہے کہ روس، چین اور فرانس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پی 5 کا اجلاس بلانے کی تجویز پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوٹی کانفرنس کا ایجنڈا ابھی تک تیار نہیں کیا گیا ہے اور اس کے انعقاد کا فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کام جاری رہے گا۔

پنجاب: نوجوت سدھو کے استعفیٰ سے کانگریس حیران 

0
پنجاب: نوجوت سدھو کے استعفیٰ سے کانگریس حیران 
پنجاب: نوجوت سدھو کے استعفیٰ سے کانگریس حیران 

اچانک آج پارٹی عہدہ سے پارٹی صدر نوجوت سدھو کے استعفیٰ دینے کے واقعہ نے سب کو حیران کر دیا۔

چنڈی گڑھ: پنجاب کانگریس میں ہنگامہ آرائی کے کچھ ہی دن ہوئے تھے کہ اچانک آج پارٹی عہدہ سے پارٹی صدر نوجوت سدھو کے استعفیٰ دینے کے واقعہ نے سب کو حیران کر دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کانگریس میں ہر چیز کو مکمل طور پر ٹھیک نہیں کہا جا سکتا لیکن یہ کسی حد تک ٹھیک ہوگیا تھا۔ مسٹر سدھو کی قیادت میں کچھ وزراء اور ایم ایل اے کی شروع کی گئی مہم کامیاب رہی تھی اور انہوں نے کیپٹن امریندر سنگھ کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے ہٹوا دیا۔ پتہ نہیں وزیر اعلیٰ کسے بننا تھا لیکن تاج چرنجیت سنگھ چنی کے سر سجا اور وزرا کو لے کر اعلی کمان کی عدالت میں دو بار جانا پڑا۔ سخت محنت کے بعد وزراء کے ناموں کا فیصلہ کیا جاسکا۔

ایسا لگتا ہے کہ سب کچھ جو سدھو چاہتے تھے ان کے مطابق نہیں ہو رہا تھا۔ یہاں تک کہ وزراء کے ناموں پر رضامندی سے لے کر محکموں کی تقسیم اور انتظامی اور پولیس افسران میں ردوبدل تک اسے پسند نہیں آیا، یہ حیران کن واقعہ پیش آیا۔

اب آگے کیا ہوتا ہے، یہ تو وقت ہی بتائے گا

پنجاب میں کانگریس کو مضبوط کرنا اور اقتدار میں واپس آنا اتنا آسان نہیں جتنا اس کے لیڈر مانتے تھے۔ اگر پارٹی کی عزت بچانے کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جاتا تو یہ سیاسی ترقی نظر نہ آتی۔ اب آگے کیا ہوتا ہے، یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ مسٹر سدھو اپنا استعفیٰ واپس لیں گے یا نہیں۔

پارٹی کے لوگ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ انہوں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو ایک خط میں یہ کیوں لکھا کہ "سمجھوتہ انسان کے کردار کے زوال کا باعث بنتا ہے اور میں پنجاب کے مستقبل اور عوام کی بھلائی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتا۔” تاہم ایک کارکن کی حیثیت سے میں کام کرتا رہوں گا اور میں کانگریس کے ریاستی صدر کے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں۔‘‘

کنہیا کمار اور جگنیش میوانی کانگریس میں شامل

0
کنہیا کمار اور جگنیش میوانی کانگریس میں شامل
کنہیا کمار اور جگنیش میوانی کانگریس میں شامل

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے لیڈر کنہیا کمار اور گجرات سے رکن اسمبلی اور راشٹریہ دلت ادھیکار منچ کے کنوینر جگنیش میوانی آج کانگریس میں شامل ہوگئے۔

نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے لیڈر کنہیا کمار اور گجرات سے رکن اسمبلی اور راشٹریہ دلت ادھیکار منچ کے کنوینر جگنیش میوانی آج کانگریس میں شامل ہوگئے۔

کانگریس ہیڈکوارٹر میں مسٹر کنہیا کمار اور جگنیش میوانی پارٹی میں شامل ہوئے۔ دونوں کا پارٹی کا پٹکا ڈال کر استقبال کیا گیا۔

اس دوران کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ یہ بہت خوشی کا لمحہ ہے کہ کنہیا کمار اور جگنیش میوانی جی ہمارے درمیان ہیں۔ دونوں کے کانگریس میں شامل ہونے سے پارٹی کو ملک میں نئی توانائی ملے گی۔ ملک میں فاسسٹ طاقتوں کے خلاف مضبوطی سے لڑائی لڑنے میں مدد ملے گی۔

اس دوران پارٹی کے لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا، بھکت چرن داس اور ہاردک پٹیل موجود تھے۔

مسٹر کنہیا کمار بہار کے بیگو سرائے کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے بیگو سرائے پارلیمانی سیٹ سے سی پی ایم کی ٹکٹ پر لو ک سبھا کا الیکشن لڑا تھا لیکن بی جے پی کے سینئر لیڈر گری راج سنگھ سے بڑے فرق سے شکست کھا گئے تھے۔ جگنیش میوانی شمالی گجرات کمیں بناس کانٹھا ضلع کے وڈگام اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے 2017 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی حمایت سے سیٹ جیتی تھی۔

دونوں لیڈروں کے پارٹی میں شامل ہونے سے پہلے کانگریس کے سینئر لیڈر منیش تیواری نے کنہیا کمار کے پارٹی میں شامل ہونے پر سوال کھڑے کئے۔ منیش تیواری نے ٹویٹ کرکے کہا کہ کچھ کمیونسٹ لیڈروں کے کانگریس میں شامل ہونے کی قیاس آرائی ہے۔ اب شاید 1973 کی کتاب ’کمیونسٹس ان کانگریس‘ کے صفحات پھر سے پلٹے جائیں۔ لگتا ہے کہ چیزیں جتنی زیادہ بدلتی ہیں، وہ اتنا ہی پہلے کی طرح بنی رہتی ہیں۔ آج اسے پھر سے پڑھتا ہوں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی نے کانگریس کو نشانہ بنایا

بھارتیہ جنتا پارٹی نے بھی کنہیا اور جگنیش کے بہانے کانگریس کو نشانہ بنایا۔ بی جے پی کے لیڈر امت مالویہ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ سرجیکل اسٹرائک کی برسی پر کانگریس ’بھارت تیرے ٹکڑے ہوں گے‘ والے کنہیا کمار اور جگنیش میوانی کو قبول کررہی ہے۔ یہ کوئی اتفاق نہیں ہے۔ ہندوستان کے ٹکڑے کرنے والوں کے ساتھ ہاتھ ملانا کانگریس کی عادت ہے۔

شمالی کشمیر: اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

0
شمالی کشمیر: اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار
شمالی کشمیر: اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کیا ہے۔

سری نگر: فوج نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فوج نے اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر دہشت گردوں کے ایک گروپ کو دراندازی کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا۔

انہوں نے بتایا کہ فوج کی طرف سے چلینج کئے جانے پر دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کرنا شروع کر دی جس کی فوج نے جوابی کارروائی اور نتیجتاً طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ تصادم آرائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران چار فوجی اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دس دنوں کے دوران یہ دہشت گردوں کی طرف سے دراندازی کرنے کی تیسری کوشش ہے۔

قبل ازیں 18 اور 19 ستمبر کی درمیانی شب دہشت گردوں کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا گیا تھا اس دوران دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے تھے جبکہ دہشت گرد واپس بھاگنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

اس کے بعد اوڑی سیکٹر میں چند روز قبل ہی سیکیورٹی فورسز نے تین دراندازوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

ڈیزل ایک بار پھر 25 پیسے اور پٹرول 20 پیسے فی لیٹر مہنگا

0
ڈیزل ایک بار پھر 25 پیسے اور پٹرول 20 پیسے فی لیٹر مہنگا

ڈیزل مسلسل تیسرے دن 25 پیسے فی لیٹر اور پٹرول 22 دنوں بعد 20 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کا اثر گھریلو مارکیٹ پر نظر آرہا ہے۔ جہاں ڈیزل مسلسل تیسرے دن 25 پیسے فی لیٹر اور پٹرول 22 دنوں بعد 20 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔ گزشتہ پانچ دنوں میں سے چار دن میں ڈیزل کی قیمت میں 95 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگیا ہے۔

اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں ڈیزل 89.57 روپے فی لیٹر اور پٹرول 101.39 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں جمعہ کو 20 پیسے فی لیٹر، اتوار کو 25 پیسے، پیر کو 25 پیسے اور پھر منگل کو بھی 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اس طرح پانچ دنوں میں سے چار دنوں میں 95 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

گزشتہ پانچ ستمبر کو پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے فی لیٹر کی کٹوتی کی گئی تھی اور اس کے بعد یہ 101.19 روپے فی لیٹر پر مستحکم تھا لیکن آج اس میں بھی 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 101.39 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.57 روپے فی لیٹر رہا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی

امریکہ کے تیل ذخائر کے تین سال کی کم ترین سطح پر آنے اور قدرتی گیس کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے سے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیزی بنی ہوئی ہے۔ کل ٹریڈنگ کے دوران یہ تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ پیر کے روز بریٹ کروڈ 79 ڈالر فی بیرل کی سطح کو عبور کر کے 79.53 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ بڑھ کر 75.43 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

شہر کا نام —— پٹرول————ڈیزل

دہلی————101.39————89.57
ممبئی————107.47 ———97.21
چنئی————99.15————94.17
کولکاتہ———101.87————92.67