جمعہ, مارچ 20, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 433

لیبیا کے ساحل پر جہاز پلٹنے سے 74 مہاجرین ہلاک

0

لیبیا میں 120 مہاجرین سے بھرا ایک جہاز پلٹ گیا، جس میں کم از کم 74 مہاجروں کی موت ہوگئی۔ لیبیائی ساحلی محافظ دستے اور ماہی گیروں نے تقریباً 47 لوگوں کو  بچایا۔

طرابلس: لیبیا کے خومس ساحل کے نزدیک مہاجرین سے بھرا ایک جہاز پلٹ گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 74 مہاجروں کی موت ہوگئی۔ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم (آئی او ایم) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق آئی او ایم نے بتایا کہ جہاز میں تقریباً 120 لوگ سوار تھے۔

لیبیائی ساحلی محافظ دستے اور ماہی گیروں نے تقریباً 47 لوگوں کو اس حادثے سے بچایا۔ اس حادثے میں بچائے گئے ایک چھ ماہ کے بچے کے کچھ گھنٹوں بعد موت ہوگئی۔ یکم اکتوبر سے اب تک بحیرہ روم میں اس طرح کا یہ آٹھواں واقعہ ہے۔

ہم ہارے نہیں ہرائے گئے ہیں: تیجسوی

0

 

مسٹر تیجسوی نے کہا کہ مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم ہارے نہیں بلکہ ہرائے گئے ہیں۔ انتخابی نتائج ہم لوگوں کے حق میں آئے ہیں جبکہ فیصلہ ان کے حق میں آیا ہے۔

پٹنہ: بہار میں راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) زیر قیادت مہاگٹھ بندھن کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے اسمبلی انتخابات کے نتائج سے متعلق کہا کہ ہم ہارے نہیں بلکہ ہرائے گئے ہیں۔

مسٹر یادو نے اسمبلی انتخابی نتائج کے بعد پہلی مرتبہ مہاگٹھ بندھن کی حلیف جماعتوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے مہاگٹھ بندھن کے نومنتخب اراکین اسمبلی سے کہا ”مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم ہارے نہیں بلکہ ہرائے گئے ہیں۔ انتخابی نتائج ہم لوگوں کے حق میں آئے ہیں جبکہ فیصلہ ان کے حق میں آیا ہے“۔

مہاگٹھ بندھن کے لیڈر نے کہا ”سال 2015 کے اسمبلی انتخاب میں بھی یہی ہوا تھا۔ سب سے بڑی پارٹی ہونے کے بعد بھی ہمیں اقتدار سے ہٹاکر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) چور دروازے سے اقتدار میں آئی تھی۔ اس بار بھی بی جے پی نے انتخاب کو ہائی جیک کرلیا۔ انتخاب کے دوران ہم نے صحیح اور عوام سے متعلق مسائل کو اٹھایا تھا اور پہلی بار ایسا ہوا جب اپوزیشن نے ایجنڈا سیٹ کیا تھا۔ ہم نے مثبت طور سے ایشوز بنائے جسے عوام کا بھر پور تعاون ملا“۔

انتخاب کے نتائج دولت، طاقت اور چھل سے بدلا گیا

 

مسٹر یادو نے کہا کہ ملک کا نوجوان، مزدور، کسان، جیویکا دیدی، نیوجت اساتذہ یا دیگر طبقہ ہو سبھی میں غم وغصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں غصہ اس بات کا ہے کہ انتخاب کے نتائج دولت، طاقت اور چھل سے بدلا گیا۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سب سے طاقتور وزیر اعظم اور دیگر لیڈران تھے تو دوسری جانب 31 سال کا نوجوان تھا پھر بھی آر جے ڈی کو سب سے بڑی پارٹی بننے سے نہیں روک پائے۔

مہاگٹھ بندھن کے لیڈر نے کہا کہ جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ آر جے ڈی کو انہوں نے کہاں سے کہاں پہنچا دیا تو وہ خود تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ اور جنتادل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ضرور کرسی پر بیٹھیں گے لیکن وہ جانتے ہیں کہ ان کی چاندنی بس چار دنوں کی ہے۔ انہوں نے کہا ”آپ کرسی پر بیٹھے اور ہم عوام کے دلوں میں بیٹھے ہیں، کیونکہ عوام کو معلوم ہے کہ انتخاب میں کیا ہوا ہے۔ اگر مسٹر کمار میں معمولی بھی اخلاق بچا ہو تو وہ کرسی چھو ڑ دیں گے۔
عوام نے ہمیں قومی جمہور ی اتحاد (این ڈی اے) سے زیادہ حمایت دی ہے اس لئے ہم ریاست میں ”دھنیہ واد یاترا“ نکالیں گے، عوام کے مابین جائیں گے کیونہ ہم ہارے نہیں جیتے ہیں۔“

مسٹر یادو نے کہا کہ اگر این ڈی اے حکومت 19 لاکھ روزگار نہیں دیتی ہے تو جنوری سے بڑی عوامی تحریک چلائی جائے گی۔ ہم لوگ رونے والے نہیں عوام کے درمیان رہنے والے لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی رہیں گے لوگوں کی آواز بلند کریں گے۔

تیجسوی یادو مہاگٹھ بندھن کے قائد منتخب

0

مہاگٹھ بندھن کی حلیف آر جے ڈی، کانگریس، سی پی آئی ایم ایل، سی پی آئی اور سی پی آئی ایم کے لیڈران کی میٹنگ میں مہاگٹھ بندھن کے سبھی 110 اراکین اسمبلی نے مسٹر یادو کو اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کے ساتھ ساتھ مہاگٹھ بندھن کا لیڈر بھی منتخب کرلیا۔

پٹنہ: بہار میں راشٹریہ جنتادل (آر جے ڈی) زیر قیادت مہاگٹھ بندھن عہدہ کے امیدوار رہے تیجسوی پرساد یادو کو آج مہاگٹھ بندھن کا لیڈر منتخب کرلیا گیا۔

سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی کے یہاں 10 سرکلر روڈ واقع سرکاری رہائش پر مہاگٹھ بندھن کی حلیف آر جے ڈی، کانگریس، سی پی آئی ایم ایل، سی پی آئی اور سی پی آئی ایم کے لیڈران کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں مہاگٹھ بندھن کے سبھی 110 اراکین اسمبلی نے مسٹر یادو کو اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کے ساتھ ہی مہاگٹھ بندھن کا لیڈر بھی منتخب کرلیا۔

اس سے قبل آر جے ڈی کے نومنتخب اراکین اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی کے سلسلے میں غور و خوض کیا گیا۔

اس طرح کانگریس کے نومنتخب اراکین اسمبلی پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر صداقت آشرم میں بھی میٹنگ ہوئی۔ پارٹی کے سینئر لیڈران نے نومنتخب اراکین اسمبلی کے ساتھ صلاح و مشورہ کیا۔ اجلاس کے دوران لیڈران کے چہرے پر کم سیٹوں کی وجہ سے حکومت نہیں بنا پانے کا ملال واضح طور پر دکھائی دیا۔

اجے ماکن کا وزیر اعلی کیجریوال سے دہلی میں فوری طور پر لاک ڈاؤن کا مطالبہ

0
اجے ماکن کا وزیر اعلی کیجریوال سے دہلی میں فوری طور پر لاک ڈاؤن کا مطالبہ
اجے ماکن کا وزیر اعلی کیجریوال سے دہلی میں فوری طور پر لاک ڈاؤن کا مطالبہ

ماکن نے ٹویٹ کرکے ریکارڈ کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’اروند کجریوال جی دہلی میں فوراً لاک ڈاؤن لگاؤ۔ دہلی میں کورونا وائرس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر دن بہ دن ریکارڈ نئے کیسز اور عالمی وبا کووڈ – 19 سے ہونے والی اموات کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہلی کانگریس کے سابق صدر اجے ماکن نے وزیر اعلی اروند کجریوال سے فوری طور پر لاک ڈاؤن لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

بدھ کے روز دہلی حکومت کی وزارت صحت نے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8593 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 85 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

ماکن نے ٹویٹ کرکے ریکارڈ کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’’اروند کجریوال جی دہلی میں فوراً لاک ڈاؤن لگاؤ۔ دہلی میں کورونا وائرس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ کے 8،593 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بہتر ہوگا کہ ہم دیوالی نہ منائیں، جہاں ہزاروں (یا لاکھ سے زیادہ) لوگوں کی آخری دیوالی ثابت نہ ہو۔ برائے مہربانی یہ ایک ہنگامی صورتحال ہے‘‘۔

خیال رہے دہلی میں کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 4،59،975 اور اموات کی مجموعی تعداد 7،228 ہوچکی ہے۔

ولیعہد شہزادہ سلمان بن حماد آل خلیفہ بحرین کے نئے وزیر اعظم

0

 

نوجوان ولی عہد شہزادہ کو صرف بحرین کے اندرونی مذہبی تنازع کو قابو میں کرنے کے لئے نیا وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔

منامہ: بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد آل خلیفہ کو ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔

بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بی این اے نے شاہی خاندان کی جانب سے اس سلسلہ میں جاری ایک ایڈ منسٹریٹو آرڈر کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔

خیال رہے بحرین کے وزیر اعظم خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کا بدھ کے روز انتقال ہوگیا تھا۔ 84 سالہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ طویل عرصے سے علیل تھے اور امریکہ میں زیر علاج تھے۔ ان کا نام دنیا کی کسی بھی حکومت کے طویل ترین سربراہ کا ریکارڈ ہے۔ بحرین نے ان کی وفات پر ایک ہفتہ کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاہ بحرین نے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حماد آل خلیفہ کو فوری طور پر ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔

بحرین کے شاہی خاندان کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پارلیمنٹ سے مشورہ کیے بغیر ملک کے وزیر اعظم کی تقرری کرے۔

علاقائی ماہرین کا خیال ہے کہ نوجوان ولی عہد شہزادہ کو صرف بحرین کے اندرونی مذہبی تنازع کو قابو میں کرنے کے لئے نیا وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔ بحرین کے شیعہ مسلمانوں نے مرحوم وزیر اعظم پر ان کے حقوق پامال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

کسان احتجاج: پنجاب میں ریلوے خدمات بند ہونے سے عام لوگوں کی پریشانی میں اضافہ

0
کسان احتجاج: پنجاب میں ریلوے خدمات بند ہونے سے عام لوگوں کی پریشانی میں اضافہ
کسان احتجاج: پنجاب میں ریلوے خدمات بند ہونے سے عام لوگوں کی پریشانی میں اضافہ

شمالی ریلوے نے کسانوں کے احتجاج کے سبب پنجاب سے گزرنے والی اور ریاست سے چلنے والی تمام ٹرینوں کے روٹ کو مستقل یا جزوی طور پر منسوخ یا تبدیل کردیا ہے۔

فریدکوٹ: پنجاب میں کسان یونینوں کے نئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے سلسلے میں گذشتہ اکتوبر سے جاری احتجاج کی وجہ سے ریل ٹریفک میں خلل پیدا ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

ریلوے اور صنعتوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے کیونکہ ریل خدمات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ریاست کی کاروباری سرگرمیاں بھی شدید متاثر ہیں۔ شمالی ریلوے نے کسانوں کے احتجاج کے سبب پنجاب سے گزرنے والی اور ریاست سے چلنے والی تمام ٹرینوں کے روٹ کو مستقل یا جزوی طور پر منسوخ یا تبدیل کردیا ہے۔

ٹرینوں کی تفصیلات

ریلوے ذرائع کے مطابق، دہلی – بھٹنڈا ایکسپریس – بھٹنڈا – دہلی ایکسپریس ٹرین 20 سے 21 نومبر اور نئی دہلی – کٹڑا ایکسپریس 12 سے 19 نومبر تک اور کٹڑا – نئی دہلی ایکسپریس 13 سے 20 نومبر تک، امرتسر – اسپیشل 12 سے اجمیر ایکسپریس اجمیر امرتسر ایکسپریس اسپیشل کو 19 نومبر اور اگلی 18 نومبر تک منسوخ کردیا گیا ہے۔

وہیں 12 نومبر کو، بھی کئی میل اور ایکسپریس ٹرینوں کو بند کردیا گیا ہے۔ سری گنگا نگر ۔ دہلی ایکسپریس ٹرین وایا بھٹنڈا اور دہلی۔ 12 نومبر کو سری گنگا نگر ایکسپریس، امرتسر – 13 نومبر کو ڈبروگڑھ ایکسپریس اور 12 نومبر کو چنڈی گڑھ ۔ پاٹلی پترا ایکسپریس، ریشی کیش – باڈمیر ایکسپریس اسپیشل بذریعہ بٹھنہ 12 کو، 09806 ادھم پور – کوٹہ ایکسپریس ۔ اسپیشل ٹرین 12 اور کٹڑا ۔ امبیڈکر نگر ایکسپریس کی خصوصی ٹرین 13 نومبر کو منسوخ ہوگی۔

فیروز پور ۔ دھن آباد ایکسپریس 12 نومبر کو امبالہ سے شروع ہوگی اور امبالہ فیروز پور ۔ امبالہ کے درمیان جزوی طور پر منسوخ ہوگی۔ امرتسر ۔ ناندیڈ سچکھنڈ ایکسپریس 12 نومبر کو نئی دہلی سے روانہ ہوگی اور یہ نئی دہلی – امرتسر – نئی دہلی اور امرتسر کے درمیان جزوی طور پر منسوخ ہوجائے گی۔

بانڈرا ٹرمینس ایکسپریس 12 نومبر کو امبالہ سے اور جزوی طور پر امبالہ – امرتسر – امبالہ کے درمیان جزوی طورپر منسوخ رہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آج بھی بہت ساری ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ ان سبھی ٹرینوں کے علاوہ کافی ٹرینوں کو منسوخ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کشمیریوں کو پاکستانی قرار دینا بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈہ: فاروق عبداللہ

0
کشمیریوں کو پاکستانی قرار دینا بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈہ: فاروق عبداللہ
کشمیریوں کو پاکستانی قرار دینا بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈہ: فاروق عبداللہ

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بی جے پی کا یہ پرانا ہتھکنڈہ ہے کہ وہ جموں کے لوگوں کو ڈرانے اور اپنے ساتھ جوڑنے کے لئے کہتی رہتی ہے کہ کشمیر کے لوگ پاکستانی ہیں اورہم ہی صرف ہندوستانی ہیں

جموں: نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ کشمیر کے لوگوں کو پاکستانی قرار دینا بھارتیہ جنتا پارٹی کا پرانا ہتھکنڈہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی وہ جماعت ہے کہ جس نے ملک کو کافی پیچھے دھکیل دیا ہے جس کے لئے انہیں ملک کے سامنے جواب دینا ہوگا۔

ڈاکٹر عبداللہ نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ ‘بی جے پی کا یہ پرانا ہتھکنڈہ ہے کہ وہ جموں کے لوگوں کو ڈرانے اور اپنے ساتھ جوڑنے کے لئے کہتی رہتی ہے کہ کشمیر کے لوگ پاکستانی ہیں اورہم ہی صرف ہندوستانی ہیں۔’

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی کو سوچنا چاہئے کہ انہوں نے جموں کے ساتھ کیا کیا، آج ہماری زمین اور نوکریوں کو باہر کے لوگوں کو دیا جا رہا ہے اس صورتحال میں ہمارے بچے بچیاں کہاں جائیں گی۔

انہوں نے کہا، ‘فاروق عبداللہ کو یہ لوگ کچھ بھی کہیں اس کا جواب فاروق عبداللہ دے سکتا ہے لیکن انہیں ایک دن جموں کے لوگوں کو جواب دینا پڑے گا’۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد جو جموں کے لوگوں کے ساتھ وعدے کئے گئے انہیں بھی پورے نہیں کئے گئے۔

مین اسٹریم سیاسی لیڈروں کو بند کرنا

انہوں نے کہا کہ مین اسٹریم سیاسی لیڈروں کو بند کرنا ان کی کمزوری ہے اور ان لوگوں نے جتنا ہم کو بند کیا اتنا ان کے خلاف طوفان اٹھ گیا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر ملک کو سب سے زیادہ کسی جماعت نے دھکا دیا ہے تو وہ یہی حکمران جماعت ہے لیکن ان کو ایک دن ملک کے سامنے جواب دینا ہوگا۔

گپکار اعلامیہ کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ‘جو بھی، نہ صرف جموں و کشمیر میں بلکہ پورے ملک میں، بی جے پی کے خلاف بات کرتا ہے اس پر ملک دشمن اور پاکستانی ہونے کا لیبل لگایا جاتا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ لوگ خود نیشنلسٹ ہیں۔’

مغربی بنگال میں سات ماہ بعد لوکل ٹرین خدمات دوبارہ شروع

0

مسافروں کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ داخلے اور خارجی راستوں کے نشانات ہوں گے۔ واش روم کی صفائی کے ساتھ بڑی تعداد میں صابن اور سینیٹائزر بھی مہیا کیے جائیں گے۔ ٹرین کے اندر صفائی کے ساتھ ساتھ پلیٹ فارم پر بھی صفائی ہوگی۔

کلکتہ: مغربی بنگال میں سات مہینے کے بعد آج سے لوکل ٹرین کی خدمات آج سے شروع ہوگئی ہیں۔ تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے سخت انتظامات اور نگرانی کی جارہی ہے اور مسافر بھی قوانین پر عمل کررہے ہیں۔

مشرقی اور جنوب مشرقی ریلوے کے تحت چلنے والی لوکل ٹرین خدمات آج سے شروع ہوگئی ہے۔ تاہم پہلے دن ای ایم یو ٹرینوں میں آج اتنی بھیڑ نظر نہیں آرہی ہیں جو کورونا عہد سے قبل تھی۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق آہستہ آہستہ مسافروں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ مہنگے ٹرانسپورٹ کے بجائے مسافر لوکل ٹرین میں سفر کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے کووڈ – 19 کے قواعد پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ اسٹیشن کے احاطے اور ٹرینوں میں ماسک پہننا لازمی ہے۔ ریلوے افسر نے بتایا کہ مشرقی ریلوے کے سیالدہ سیکشن میں 413 مضافاتی ٹرینیں اور ہوڑہ سیکشن میں 202 ٹرینیں بدھ سے چلنا شروع ہوگئی ہیں۔ جب کہ جنوب مشرقی ریلوے 81 باقاعدہ ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔

حکومت اور ریلوے انتظامیہ کے درمیان طویل میٹنگوں کے بعد ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار جاری

کورونا انفیکشن کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے نتیجے میں لوکل ٹرین کی خدمات بند کردی گئی تھیں۔عوام کے شدید مطالبے کے بعد اب لوکل ٹرین کی خدمات شروع کی گئی ہے۔ ریاستی حکومت اور ریلوے انتظامیہ کے درمیان طویل میٹنگوں کے بعد ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ہر مسافر کو ماسک لگانے کے ساتھ 50 فیصد سیٹوں پر بھی بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔

حکومت نے اور ریلوے انتظامیہ کے مابین ذمہ داری شیئر کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے ایس او پی جاری کیا۔ ریلوے ضرورت کے مطابق ٹرینوں کی مناسب تعداد کو یقینی بنائے گی۔

حکومت کے مطابق مسافروں کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ داخلے اور خارجی راستوں کے نشانات ہوں گے۔ ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے جی آر پی کی مدد کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی ای ٹکٹنگ اور ڈیجیٹل ادائیگی کی خدمات میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ ساتھ واش روم کی صفائی کے ساتھ بڑی تعداد میں صابن اور سینیٹائزر بھی مہیا کیے جائیں گے۔ ٹرین کے اندر صفائی کے ساتھ ساتھ پلیٹ فارم پر بھی صفائی ہوگی۔ تھرمل چیکنگ کے ساتھ دیگر حفاظتی معیارات بھی طے کیے جائیں گے، تاکہ متاثرہ شخص اسٹیشن کے اندر داخل نہ ہوسکے۔ اسٹیشنوں تک آمد و رفت کی مناسب موجودگی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

کولمبیا: کوئلے کی کان میں دھماکہ، دو ہلاک، دو زخمی

0

دھماکہ گیس کے اخراج سے ہوا ہے۔ حادثے میں 2 مزدور ہلاک اور 2 شدید طور پر جھلس گئے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام شروع ہوگیا ہے۔

بوگوٹا: کولمبیا میں ٹوپاگا کے گاؤں پناس ڈی اگوئیلا میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ گیس کے اخراج سے ہوا ہے۔ ٹوپاگا کے میئر الوارو برّیرا نے بتایا کہ دھماکے میں دو مزدور شدید طور پر جھلس گئے۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے بعد راحت اور بچاؤ کا کام شروع ہوگیا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قومی مائننگ ایجنسی کے ارکان، بائیکا پولیس اور سول سیکیورٹی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ کاربن ڈائی آکسائڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے معائنہ کرتے وقت سانس لینے کے آلات کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ہلاک شدگان کی شناخت ہوگئی ہے جن میں ایک کا تعلق کولمبیا اور دوسرا وینزویلا سے ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات: پارٹیوں کی پوزیشن، جیت اور سبقت کی تعداد

0

پٹنہ: ریاست کے 55 مراکز پر صبح 11 بجے تک بہار قانون ساز اسمبلی کی 243 نشستوں کے لئے ووٹوں کی گنتی میں رجحان / سبقت مندرجہ ذیل ہے: 

کل نشستیں ………………………………… 243
نتائج کا اعلان …………….……………… 000
پارٹی……………………… جیت ………… سبقت
بھارتیہ جنتا پارٹی ……….. 00 ………….. 62
جنتادل متحدہ ……………. 00 ………….. 49
راشٹریہ جنتا دل …………. 00 ………….. 60
کانگریس ……………………00 ………….. 20
لوک جن شکتی پارٹی……. 00 …………… 05
راشٹریہ لوک سمتا پارٹی… 00 …………… 00
ہندوستانی عوام مورچہ … 00 …………… 01
وکاس شیل انسان پارٹی… 00 …………… 06
جن ادھیکار پارٹی ………. 00 …………… 00
بہوجن سماج پارٹی …….. 00 …………… 01
(سی پی آئی – ایم ایل) … 00 …………… 13
ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) 00 00
مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) 00 03
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) 00 00
آزاد ………………………. 00 ……………. 04
دیگر …………………….. 00 …………….. 01
مجموعی………………. 243 …………… 226