جمعہ, مارچ 20, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 431

دہلی میں عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 2000 ہزار روپے کا جرمانہ

0

 

مسٹر کیجریوال نے کہا کہ ابھی تک ماسک نہ پہنے جانے پر 500 روپے کا جرمانہ لگتا تھا، لیکن کئی لوگ ابھی بھی ماسک کے بغیر گھوم رہے ہیں، ایسے لوگوں پر سخت کارروائی کے لئے جرمانے کی رقم کو بڑھا کر دو ہزار روپے کی گئی ہے۔

نئی دہلی: دارالحکومت میں کورونا وائرس کے خطرناک شکل اختیار کرنے کے درمیان کیجریوال حکومت نے عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف اب سخت کارروائی کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ بغیر ماسک لگائے پکڑے جانے پر جرمانہ کی رقم چار گنا بڑھا کر دو ہزار روپے کردی ہے۔

وزیراعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو کورونا کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے سبھی پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ پہلے پانچ سو روپے کا جرمانہ تھا۔

مسٹر کیجریوال نے کہا کہ ابھی تک ماسک نہ پہنے جانے پر 500 روپے کا جرمانہ لگتا تھا، لیکن کئی لوگ ابھی بھی ماسک کے بغیر گھوم رہے ہیں، ایسے لوگوں پر سخت کارروائی کے لئے جرمانے کی رقم کو بڑھا کر دو ہزار روپے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ دہلی میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور بدھ کو اعداد و شمار میں ریکارڈ 131 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔

کیجریوال کی چھٹھ کا تہوار عوامی مقامات پر نہ منانے کی اپیل

کورونا کے سلسلے میں سیاسی پارٹیوں سے سیاست نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا، ’’ہم چاہتے ہیں کہ لوگ دھوم دھام سے چھٹھ کا تہوار منائیں، لیکن عوامی مقامات پر چھٹھ نہ منائیں۔ کئی ریاستی حکومت نے بھی عوامی مقامات پر اسے منانے پر پابندی لگائی ہے۔ ہم بھی چاہتے ہیں کہ کورونا نہ پھیلے، اس لئے آپ لوگوں سے اپیل ہے کہ چھٹھ کو گھر پر ہی منائیں۔‘‘

 

سبھی پارٹیوں کی میٹنگ

 

مسٹر کیجریوال نے کہا کہ سبھی پارٹیوں کی میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ دہلی میں کورونا کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور یہ دارالحکومت کے لوگوں کے لئے بہت مشکل وقت ہے۔ یہ سیاست کرنے کا وقت نہیں ہے۔ سیاست کرنے کے لئے پوری زندگی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ ہمیں کچھ دنوں کے لئے سیاست کو درکنار کرکے دہلی کے لوگوں کو اس وبا سے بچانے کے لئے بے لوث خدمات انجام دینی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں سبھی پارٹیاں اس بات پر متفق تھیں کہ یہ وقت سبھی کو ایک ہوکر دہلی کے لوگوں کی خدمت کرنے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چھٹھ تہوار کو عوامی مقامات پر منانے کی منع ہی ہے۔ عوامی مقامات پر تہوار منانے سے کورونا پھیلا تو تصور کیجئے کہ کیا حالت ہوگی۔ اس لئے گھروں میں رہکر ہی محفوظ طریقے سے تہوار منائیں۔ ماہرین کی بھی رائے ہے کہ چھٹھ تہوار عوامی مقامات پر نہیں منائے جانے چاہئے۔

مسٹر کیجریوال نے کہا کہ دہلی کے سبھی پرائیویٹ اسپتالوں کے 80 فیصد بیڈ کورونا کے لئے ریزرو کئے جارہے ہیں۔ سبھی غیر سنجیدہ قسم کے پہلے سے طے آپریشنوں کو فی الحال ٹالنے کے لئے کہا گیا ہے۔ حکومت 663 آئی سی یو بیڈ کا مزید انتظام کررہی ہے، مرکزی حکومت 750 آئی سی یو بیڈ کا انتظام کررہی ہے۔ اس طرح کل ملاکر 1400 سے زیادہ آئی سی یو بیڈ اور ہوجائیں گے۔

کانگریس کی بازاروں کو بند کرنے کی مخالفت

کانگریس نے میٹنگ میں بازاروں کو بند کرنے کی مخالفت کی ہے۔ کانگریس نے عوامی طور پر چھٹھ پر پابندی نہ لگانے کے لئے دہلی حکومت کو ایک خط بھی دیا۔

بی جے پی نے بد نظامی اور بیڈ کی تعداد میں اضافے کا معاملہ اٹھایا۔ کانگریس نے عوامی طور پر چھٹھ پر پابندی نہ لگانے کے لئے دہلی حکومت کو خط بھی دیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا کی خطرناک صورت حال کے پیش نظر دہلی حکومت نے شادی کی تقریبات میں شرکت کرنے والوں کی تعداد 50 تک محدود کردی ہے۔ پہلے اسے بڑھاکر 200 کردیا گیا تھا۔

ملزم کو پکڑنے گئی پولیس کی ٹیم پر مرچ پاؤڈر اور پتھروں سے حملہ

0

پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین اور مردوں نے مرچ پاؤڈر اور پتھر پھینکنے کے علاوہ پولیس پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے بھی حملہ کیا۔ پولیس نے اپنے دفاع کے لئے چار پانچ راؤنڈ ہوائی فائرنگ بھی فائر کیے۔

بھوپال: بھوپال کے نشاط پورہ تھانہ علاقے میں آج ایک ملزم کو گرفتار کرنے گئی پولیس کی ٹیم پر کچھ خواتین اور مردوں نے مل کر حملہ کردیا، جس سے پولیس کو حالات قابو کرنے کیلئے ہلکی طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، بہت کوشش کے بعد رضوان نامی ملزم کو مقامی امن کالونی کا رہائشی ایرانی ڈیرہ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین اور مردوں نے مرچ پاؤڈر اور پتھر پھینکنے کے علاوہ پولیس پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا۔ پولیس نے اپنے دفاع کے لئے چار پانچ راؤنڈ ہوائی فائرنگ بھی فائر کیے۔

ضلع ساگر کے علاقے کھرائی تھانہ میں ایک دھوکہ دہی کا واقعہ پیش آیا، جس میں تین چار افراد نے تلاشی کے نام پر ایک بیگ میں رکھے ہوئے تقریباً سات لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کرلیا۔ تھانہ کھرائی میں مقدمہ درج کیا گیا۔ تحقیقات کے دوران حاصل کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھوپال میں ایرانی ڈیرہ کی موٹرسائیکل نمبر کا انکشاف ہوا۔ کھرائی پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے آئی تھی اور بھوپال پولیس نے انہیں زبردستی فراہم کی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس فورس صبح سات بجے رضوان نامی ملزم کے گھر پہنچی جب خواتین اور مردوں نے پولیس ٹیم پر حملہ کیا۔ آخر کار، بہت کوشش کے بعد ملزم رضوان کو گرفتار کرلیا گیا۔ آج کے معاملے میں نشاط پورہ پولیس اسٹیشن نے درجن بھر افراد کے خلاف سرکاری کاموں میں رکاوٹ ڈالنے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

جنوری تک کورونا کی چار کروڑ ویکسین تیار ہوگی: امریکہ

0

دسمبر کے آخر تک کورونا وائرس کی چار کروڑ سے زائد ویکسین بازار میں تقسیم کے لیے تیار ہوگی اور اس کے لیے محکمہ خوراک و ادویات سے اجازت ملنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک و ادویات سے اجازت ملنے کے بعد ملک میں آئندہ برس جنوری کی شروعات تک بازار میں پہنچنے کے لیے چار کروڑ سے زائد کورونا ویکسین کی خوراک تیار ہوگی۔ 

وزیر صحت الیکس آزر نے بدھ کے روز صحافیوں سے کہا، ’ہمیں امید ہے کہ دسمبر کے آخر تک ہمارے پاس کورونا وائرس کی چار کروڑ سے زائد ویکسین بازار میں تقسیم کے لیے تیار ہوگی اور اس کے لیے ہم محکمہ خوراک و ادویات سے اجازت ملنے کا انتظار کر رہے ہیں‘۔ 

انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے آتے ہی یہ ٹیکہ دو کروڑ امریکی شہریوں کو لگایا جائے گا اور ضرورت مند افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ 

یہ سمجھا جاتا ہے کہ کورونا ویکسین کی خرید فائزر اور شریک معاون بی او ۔ این ٹیک یا ماڈرنا سے کی جائے گی۔ 

ٹرمپ انتظامیہ کے آپریشن اسپیڈ کے اہم صلاح کار ڈاکٹر مونسیپ سلوئی نے اس بابت کہا کہ مستقبل قریب میں ہنگامی منظوری کے لیے کورونا کے دو الگ الگ ٹیکے تیار کیے جائیں گے۔

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے ایک دوسرے کو مدعو کیا

0

اسرائیلی صدر نے یو اے ای کے ساتھ تاریخی امن معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے کی گئی کوششوں کی تعریف کی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نئے عہد کا راستہ صاف ہوا ہے۔

تل ابیب: اسرائیل کے صدر ریووین رولین نے متحدہ عرب امارات (یو اےای) کے ساتھ ملک کے تعلقات کو اور زیادہ مستحکم کرنے کیلئے ابوظبی کے پرنس اور یو اے ای کے مسلح فورسوں کے ڈپٹی سپریم کمانڈر محمد بن النہیان کو اسرائیل کے دورے کی دعوت دی ہے۔

اسرائیلی صدر کی طرف سے دورے کی دعوت موصول ہونے کے بعد یو اے ای نے بھی آپسی تعلقات کو مستحکم کرتے ہوئے اسرائیلی صدر کو ملک کے دورے پر آنے کے لئے دعوت نامہ بھیجا ہے۔

موصول رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی صدر نے منگل کو دوبئی کے پرنس کو دعوت نامہ بھیجا۔ دعوت نامہ میں دوطرفہ تعلقات اور آپسی مفادات کو بڑھانے کے طریقوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

اسرائیلی حکومت کی طرف سے جاری ریلیز میں کہا گیا ہے ’’اسرائیلی صدر نے یو اے ای کے ساتھ تاریخی امن معاہدے پر دستخط کرنے کے لئے کی گئی کوششوں کی تعریف کی ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نئے عہد کا راستہ صاف ہوا ہے۔ صدر رولین نے اسرائیل کے دورے کے لئے عزت مآب شیخ محمد بن زائد کو دعوت دیا ہے۔‘‘

دہلی میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے متحرک ہوئی مرکزی حکومت

0

مرکزی حکومت نے کئی قدم اٹھائے ہیں جن کے تحت ڈی آر ڈی او ایئرپورٹ کے نزدیک چلائے جارہے کووڈ اسپتال میں 250 اضافی آئی سی یو بیڈ مہیا کرائے جائیں گے۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے خطرے پر لگام لگانے کےلئے مرکزی حکومت نے اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈ اور آر ٹی پی سی آر کی تعداد بڑھانے اور مرکزی پولیس فورس کے اسپتالوں میں تعینات ڈاکٹروں کی دہلی میں تعیناتی جیسے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو دہلی میں کورونا انفیکشن کی خطرناک صورت سے نمٹنے کے لئے ایک اعلی سطحی میٹنگ کی تھی۔ اس میٹنگ کے بعد مرکز اور دہلی حکومت کے ذریعہ حالات سے نمٹنے کے لئے مل کر قدم اٹھانے کی بات کہی گئی تھی۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ مرکزی حکومت نے کئی قدم اٹھائے ہیں جن کے تحت ڈی آر ڈی او ایئرپورٹ کے نزدیک چلائے جارہے کووڈ اسپتال میں 250 اضافی آئی سی یو بیڈ مہیا کرائے جائیں گے۔

مرکزی پولیس فورس کے اسپتالوں میں تعینات 45 ڈاکٹر اور 145 نیم فوجی دستوں کو دہلی ایئرپورٹ کے نزدیک واقع اسپتال اور چھترپور میں بنائے گئے خصوصی کووڈ اسپتال میں تعینات کیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں کچھ دیگر ڈاکٹر اور طبی اہلکار بھی ان اسپتالوں میں تعینات کئے جائیں گے۔

مختلف ایجنسیوں کے افسروں کے دس ٹیموں کی تشکیل

وزارت داخلہ نے مختلف ایجنسیوں کے افسروں کی دس ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو 100 سے بھی زیادہ نجی اسپتالوں میں جاکر بستروں کے حالات اور جانچ کی صلاحیت اور آئی سی یو بیڈ کی صورت حال کا جائزہ لیں گی۔

ریلوے بھی شکور بستی میں ٹرین کوچوں میں 800 بیڈ تیار کررہی ہے مرکزی پولیس فورس کے ڈاکٹر اور طبی اہلکار یہاں تعینات کئے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ بھارت الیکٹرونکس لیمیٹڈ نے بینگلورو سے دہلی کے اسپتالوں کے لئے 250 وینٹیلیٹر بھیجے ہیں۔ اس کے علاوہ بی آئی پی ایپ مشینیں بھی بھیجی جارہی ہیں۔ گھر گھر جاکر جانچ سروے کا منصوبہ بھی تیزی سے شروع کیا جارہا ہے۔ اس کا اس ہفتے کے آخر تک شروع ہونے کا امکان ہے۔ یہ سروے 25 نومبر تک پورا کرلیا جائےگا۔ انڈین میڈیکل سائنس تحقیقی کونسل اور دہلی حکومت مل کر آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی صلاحیت 60,000 تک کرنے کی سمت میں بھی کام کررہی ہیں۔

کورونا ویکسین کے لئے گوٹیرس کی جی – 20 کے ممبر ممالک سے 28 ارب ڈالر فراہم کرانے کی اپیل

0

گوٹیرس نے کورونا ویکسین کے لئے جی – 20 کے ممبر ممالک سے 28 ارب ڈالر فراہم کرانے کی اپیل کی ہے۔ جی – 20 ممالک کی 21 اور 22 نومبر کو آن لائن میٹنگ ہونے والی ہے۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے جی – 20 کے ممبر ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کے تمام مریضوں کے علاج اور کووڈ – 19 ویکسین کے لئے 28 ارب ڈالر کی رقم فراہم کرے۔

مسٹر گوٹیرس نے منگل کے روز جی – 20 ممبر ممالک کو ایک تحریری خط میں کہا ’’میں جی – 20 ممالک سے ترقی پذیر ممالک سمیت جن ممالک میں نظام صحت اور معیشت کمزور ہے، ان کے لئے کووڈ – 19 ٹولز ایکسلیٹر (اے سی ٹی ایکسلیٹر)، کو۔وکس ویکسین اور ضروری طبی اشیا تیار کرنے کے لئے 28 ارب ڈالر کے مالی خلاء کو پر کرنے کی اپیل کرتا ہوں‘‘۔

انہوں نے جی – 20 ممالک سے ترقی پذیر ممالک کو کووڈ – 19 کی وبا سے موثر انداز میں نپٹنے اور عالمی کساد بازاری کےبحران کو روکنے کے لئے فعال بنانے کی اپیل کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ویکسین میں قوم پرستی کی مخالفت کرنے کی بھی تاکید کی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ جی – 20 ممالک کی 21 اور 22 نومبر کو آن لائن میٹنگ ہونے والی ہے۔

کولکاتا میں کالی پوجا میں شرکت کرنے کی وجہ سے محمد شکیب الحسن کو دھمکیاں، معافی مانگی

0
کولکاتا میں کالی پوجا میں شرکت کرنے کی وجہ سے محمد شکیب الحسن کو دھمکیاں، معافی مانگی
کولکاتا میں کالی پوجا میں شرکت کرنے کی وجہ سے محمد شکیب الحسن کو دھمکیاں، معافی مانگی

کولکاتا میں کالی پوجا کی تقریبات میں شرکت کرنے کی وجہ سے بنگلہ دیشی آل رائونڈر کرکٹر محمد شکیب الحسن کو تنقیدوں کا سامنا کرنے اور دھمکیاں ملنے کے بعد معافی مانگنی پڑی

کولکاتا: بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن نے کلکتہ کے بیلیا گھاٹا میں کالی پوجا کی تقریبات میں شرکت کرنے کی وجہ سے اپنے ملک میں سخت تنقیدوں کا سامنا اور دھمکیاں ملنے کے بعد معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’شاید مجھے اس طرح کے مذہبی جگہوں کا دورہ نہیں کرنا چاہیے مجھے اس کا بہت ہی افسوس ہے اور میں کوشش کروں گا کہ آئندہ ایسی حرکتوں کا دوبارہ ارتکاب نہ ہو۔

گزشتہ جمعرات کو بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن کلکتہ کے بیلیاگھاٹا میں واقع ایک کالی پوجا پنڈال کا افتتاح کرنے کے لئے پیٹراپول بین الاقوامی سرحد پوائنٹ کے راستے کولکاتا آئے تھے۔ انہیں مورتیوں کے سامنے پوجاکرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ اگلےدن وہ بنگلہ دیش واپس چلے گئے۔ شکیب الحسن کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بنگلہ دیش میں وہ سخت تنقیدوں کی زد میں تھے۔

بعد میں انہوں نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’میں وہاں تقریب کا افتتاح کرنے گیا تھا۔ میں وہاں مورتیوں کی پوجا کرنے نہیں گیا تھا، نہ ہی میں یہ کرسکتاہوں۔ آپ با آسانی اس کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ ایک باشعور مسلمان کی حیثیت سے میں ایسا نہیں کروں گا۔ یہ واقعہ بظاہر انتہائی حساس ہے۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے اور میں اسلامی تعلیمات پر عمل کرتا ہوں۔ غلطیاں ہوسکتی ہیں۔ اگر میں نے کوئی غلطی کی تو میں آپ سے معافی مانگتا ہوں۔

سیلفی کا واقعہ

33 سالہ شکیب الحسن نےکہا کہ جب وہ اس مقام پر پہنچے تو تقریب کا آغاز ہوچکا تھا۔ میں تھوڑی دیر وہاں روک کر واپس چلا گیا۔ اس کے علاو ہ بینا پول بین الاقوامی امیگریشن چوکی پر شکیب الحسن اس وقت ایک اور تنازعہ کے شکار ہوگئے جب ان کا ایک مداح سیلفی کھینچنے کی کوشش کرنے لگا۔

بیناپول کے رہائشی محمد صغیر نے دعوی کیا کہ ’میں شکیب الحسن کا مداح ہوں۔ میں نے انہیں کبھی بھی آمنے سامنے نہیں دیکھاتھا۔ جب میں نے اس دن انہیں بیناپول چوکی پر دیکھا تو میں اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ سکا، محمد صغیر نے مزید کہا کہ کیا ان کے ساتھ سیلفی لیناکوئی جرم ہے؟

صغیر نے کہا کہ ‘شکیب الحسن نے فون پکڑا اورمجھے دھکا دیتے ہوئے میرے موبائل فون کو پھینک دیا ۔اس کی وجہ سے میرا فون ٹوٹ گیا۔’ اس واقعے پر شکیب نےبیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر ارادی تھا۔ میں نے فون توڑنے کا ارادہ نہیں کیا تھا۔

شکیب نے اپنے بیان میں کہا کہ میں کورونا وائرس کی وجہ سےاپنے آپ کو (دوسروں سے) محفوظ فاصلے پر رکھنے کی کوشش کر رہا تھاکہ اچانک میرے قریب آگیا اور تصویریں کھینچنے لگا۔ جب میں اسے ہٹانے کی کوشش کی تو اس کا فون نیچے گرگیا۔ ممکن ہے کہ اس کا فون ٹوٹ گیا ہو۔ میں اس واقعے پر معذرت خواہ ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ انہیں بھی محتاط رہنا چاہئے تھا۔

دھمکی کی ویڈیو وائرل

بنگلہ دیش کے شہرسلہٹ کے شاہ پور تعلق پاڑہ کے رہائشی محسن نے اتوار کو 12.30 منٹ پر فیس بک لائیو پر شکیب الحسن سے متعلق کہا کہ اس نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ اگر اس نے معافی نہیں مانگی تو میں اس کے ٹکرے ٹکرے کردوں گا اور ضرورت پڑی تو میں سلہٹ سے ڈھاکہ جاؤں گا۔ بعد میں کارروائی کے خوف سے وہ دوبارہ فیس بک لائیو پر آیا اور اپنے اقدامات پر معذرت کرلی۔

دونوں ویڈیوز کو فیس بک سے ہٹا دیا گیا ہے۔ محسن کے اہل خانہ نے دعوی کیا ہے کہ وہ نشے کا عادی ہے اور ا س کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق سلہٹ میٹرو پولیٹن پولیس نے منگل کی صبح کو ہندوستانی میڈیا سے کی ہے۔

آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو متعدد بدعنوانی کے بارے میں اطلاع نہیں دینے کی وجہ سے آل راؤنڈر شکیب کو ایک سال کی معطلی کی سزا کے ساتھ، دو سال کی پابندی کا سامناتھا۔ اوریہ پابندی اس سال 29 اکتوبر کو ختم ہوگیا ہے اور اب وہ دوبارہ کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوگئے ہیں۔

بہار اسمبلی کا اجلاس 23 سے 27 نومبر تک

0

نتیش کمار کی صدارت میں آج نوتشکیل کابینہ کی ہوئی پہلی میٹنگ میں سترہویں اسمبلی کا پہلا اجلاس 23 سے 27 نومبر تک طلب کرنے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔

پٹنہ: بہار قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 23 سے 27 نومبر تک طلب کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں آج نوتشکیل کابینہ کی ہوئی پہلی میٹنگ میں سترہویں اسمبلی کا پہلا اجلاس 23 سے 27 نومبر تک طلب کرنے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ کابینہ کے اجلاس میں صرف ایک ہی ایجنڈا تھا جس پر مہر لگا۔

اس سیشن میں 23 اور 24 نومبر کو نومنتخب اراکین اسمبلی کو حلف دلایا جائے گا۔ 25 نومبر کو اسمبلی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔ 26 نومبر کو گورنر کا خطبہ اور 27 نومبر کو خطبہ پر بحث اور حکومت کا جواب ہوگا۔

دہلی میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مزید سخت اقدامات، پھر سے لاک ڈاؤن کرنے کی مانگ

0

 

دہلی حکومت نے مرکزی حکومت کو ایک تجویز بھیجی ہے جس میں محدود سطح پر پھر سے لاک ڈاؤن کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے قہر سے نمٹنے کے لیے کیجریوال حکومت سخت اقدامات کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ جس میں کچھ علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن اور شادی بیاہ کی تقریبات میں شرکاء کی تعداد 50 تک محدود رکھنے پر غور کیا جارہا ہے۔

وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کے روز اس کا اشارہ کیا۔ مسٹر کیجریوال نے میڈیا کو بتایا کہ ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت کو ایک تجویز بھیجی ہے جس میں محدود سطح پر پھر سے لاک ڈاؤن کرنے کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

اگر اس تجویز پر منظوری مل جاتی ہے تو زيادہ انفیکشن والے علاقوں میں پھر سے تالا بندی کی جاسکتی ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ کچھ بازاروں میں دیوالی کے تہوار کے دوران بہت لاپرواہی سامنے آئی۔ بازار آنے والے لوگوں نے نہ تو ماسک پہن رکھے تھے، نہ ہی سماجی دوری کی پابندی کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ اگر بازاروں میں ماسک پہننے اور معاشرتی فاصلے کے اصولوں پر عمل نہیں کیا جاتا ہے اور وہ جگہ ایک کورونا وائرس کی ہاٹ اسپاٹ بن سکتی ہے تو ان بازاروں کو پھر سے محدود وقفے کے لیے بند کرنے کی اجازت دی جائے۔ اس طرح کی تجویز مرکز کو بھیجی جارہی ہے۔

شادی کی تقریبات میں مہمانوں کی تعداد 200 تک رکھنے کی اجازت تھی لیکن کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے پیش نظر ان کی تعداد 50 تک محدود کرنے کی تجویز لیفٹیننٹ گورنر کو ارسال کردی گئی ہے۔

وزیر صحت نے کل ہی کہا تھا "پھر سے لاک ڈاؤن کرنے کا کوئی ارادہ نہیں”

قابل ذکر ہے کہ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کل ہی کہا تھا کہ پھر سے لاک ڈاؤن کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

 

مسٹر اروند کجریوال نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال معمول پر آنے سے ازدواجی تقاریب میں مہمانوں کی تعداد 50 سے بڑھا کر 200 کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں بستروں کی تعداد کافی ہے، لیکن آئی سی یو والے بستروں کی کمی ہے جس کے لئے مرکزی حکومت نے مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "تمام حکومتیں مل کر کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کام کر رہی ہیں، لیکن سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ لوگوں کو خیال رکھنا چاہئے۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد بغیر ماسک کے گھوم رہی ہے۔ میری اپیل ہے کہ براہ کرم ماسک پہنیں اور سماجی دوری کی پابندی کریں”۔

اتوار کے روز مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ساتھ ایک اعلی سطح کی میٹنگ میں دہلی حکومت کو 750 آئی سی یو بیڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دہلی کے اندر کورونا وائرس نومبر کے مہینے میں زیادہ خوفناک صورت اختیار کرتا جارہا ہے۔ نئے متاثرین کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 99 افراد کی موت ہوچکی ہے، جو ملک کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاست مہاراشٹر کی یومیہ تعداد سے زیادہ ہے۔ نومبر میں اب تک، کورونا وائرس سے دہلی میں 1100 سے زیادہ افراد فوت ہوچکے ہیں۔

گڈ گورننس کی حقیقت چھپانے کے لیے زندہ جلانے کے معاملے کو دبا دیا گیا: راہل

0

راہل گاندھی نے بہار کے حاجی پور ڈیٹ لائن سے چھپی ایک خبر کو ٹوئٹر پر پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اسمبلی انتخابات کا ماحول خراب نہ ہو اس لیے پولیس نے لڑکی کو زندہ جلانے کا معاملہ دبا دیا۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بہار کے ضلع ویشالی میں لڑکی کو زندہ جلانے کا معاملہ پس پشت ڈالنے کے سلسلے میں حکومت کو سخت ہدف تنقید بنایا۔ منگل کے روز انہوں نے کہا کہ انتخابی مفادات کے لیے ’گڈ گورننس‘ کی نقلی بنیاد کھسکنے سے بچانے کے لیے غیر انسانی اقدام زیادہ بڑا جرم اور خطرناک روش ہے۔

مسٹر گاندھی نے کہا یہ واقعہ بہار اسمبلی انتخابات کے دوران ہوا تھا اور ریاستی حکومت نے ’گڈ گورننس‘ کی اپنی جھوٹی تشہیر پر پردہ ڈالنے اور ووٹرز کو گمراہ کرنے کے لیے خطرناک قدم اٹھایا ہے۔

مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا، ’کس کا جرم زیادہ خطرناک ہے۔ جس نے یہ غیر انسانی فعل کیا یا جس نے انتخابی فائدے کے لیے اسے چھپایا تاکہ اس ’کُشاسن‘ (بد حکمرانی) پر اپنے جھوٹے ’سُشاسن‘ (بہتر حکمرانی) کی بنیاد رکھ سکے؟‘

کانگریس کے رہنما نے اس ٹویٹ کے ساتھ بہار کے حاجی پور ڈیٹ لائن سے چھپی ایک خبر کو پوسٹ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اسمبلی انتخابات کا ماحول خراب نہ ہو لہٰذا پولیس نے لڑکی کو زندہ جلانے کا معاملہ دبا دیا۔