ہفتہ, مارچ 21, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 425

آئندہ کچھ ہفتوں میں کورونا ویکسین تیار ہوجائے گی: وزیراعظم

0

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ماہرین اور سائنس دانوں سے ہوئی بات چیت کی بنیاد پر یہ کہا جارہا ہے کہ ملک میں آئندہ کچھ ہفتوں میں کورونا کی ویکسین تیار ہوجائے گی۔ ویکسین آنے کے بعد ملک میں ٹیکہ کاری کا کام شروع کردیا جائے گا۔

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ کورونا ویکسین اگلے کچھ ہفتوں میں تیار ہوجائے گی۔ اس کے تیار ہونے کے بعد ملک بھر میں ٹیکہ کاری کا کام شروع ہوجائے گا۔ نریندر مودی نے کہا کہ کورونا ویکسین کی قیمت کا تعین عوامی صحت کو ترجیحات تسلیم کرکے ریاستوں کے ساتھ غور و خوض کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
وزیراعظم مودی نے آج یہاں سبھی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ملک میں کورونا وبا سے پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے طلب کی گئی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماہرین اور سائنس دانوں سے ہوئی بات چیت کی بنیاد پر یہ کہا جارہا ہے کہ ملک میں آئندہ کچھ ہفتوں میں کورونا کی ویکسین تیار ہوجائے گی۔ ویکسین آنے کے بعد ملک میں ٹیکہ کاری کا کام شروع کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک اور سوال سب کی ذہنوں میں ہے کہ ویکسین کی قیمت کیا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس کی قیمت کا تعین عوامی صحت کو اولین ترجیح سمجھتے ہوئے کیا جائے گا۔ اس کے لئے مرکزی حکومت ریاستوں کے ساتھ بات کر رہی ہے اور ان کی صلاح کو بھی ان میں ترجیح دی جائے گی۔

فیس بک کا کووڈ – 19 ویکسین سے متعلق فرضی معلومات والی پوسٹ کو ہٹانے کا فیصلہ

0

فیس بک اور انسٹاگرام نے کووڈ – 19 ویکسین سے متعلق فرضی معلومات والی پوسٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ – 19 ویکسین میں مائکروچپس یا کوئی ایسی چیز لگی ہونا جو ویکسین کی سرکاری فہرست میں شامل نہیں ہے، جیسے پوسٹ کو ہٹایا جائے گا۔

واشنگٹن: فیس بک اور انسٹاگرام نے سوشل میڈیا پر کووڈ – 19 ویکسین سے متعلق فرضی اطلاعات کی تشہیر کرنے والی پوسٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیس بک نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ’’جیسا کہ حالیہ خبروں میں کووڈ – 19 ویکسین کے اس ہفتے کو مارکیٹ میں آنے کا امکان ہے، ہم فیس بک اور انسٹاگرام پر اس سے متعلق گمراہ کن ان پوسٹوں کو ہٹانا شروع کردیں گے جنہیں ماہرین صحت نے مسترد کر دیا ہے‘‘۔

کمپنی نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ – 19 ویکسین میں مائکروچپس یا کوئی ایسی چیز لگی ہونا جو ویکسین کی سرکاری فہرست میں شامل نہیں ہے، جیسے پوسٹ کو ہٹایا جائے گا۔

کمپنی نے بیان میں ایک دیگر جھوٹے دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کی حفاظت کی جانچ کرنے کے لئے گروپوں کو ان کی منظوری کے بغیر لگایا جارہا ہے۔ ایسی پوسٹ کو بھی کمپنی نے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چونکہ ویکسین کے بارے میں حقائق تیار ہوتے رہیں گے، اس لئے باقاعدہ طور پر اپنی پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دینا ضروری ہے۔

مجلس نے زرعی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کی

0
مجلس نے زرعی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کی
مجلس نے زرعی قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کی حمایت کی

اسد الدین اویسی نے آج ٹویٹ کرکے ایک پوسٹر شیئر کیا جس میں انہوں نے حال ہی میں مرکز کے ذریعہ پاس کیے گئے زرعی قانون کے مخالفت کی اور ان قانونوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے کسانوں کی پرزور حمایت کی۔

حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر نے زرعی قانون کے خلاف دہلی کی سرحدوں پر مظاہرہ کرنے والے کسانوں کی آج حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کسانوں کے احتجاجی مظاہرے ایسے وقت میں شروع ہوئے تھے جب حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے تھے۔

مذکورہ بلدیاتی انتخابات میں جناب اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم پارٹی اہم کردار ادا کر رہی تھی۔ کسانوں کی حمایت کا تاخیر سے اعلان حیدر آباد کے بلدیاتی انتخابات بتایا جاتا ہے۔

مجلس سپریمو اسد الدین اویسی نے آج ٹویٹ کرکے ایک پوسٹر شیئر کیا جس میں انہوں نے حال ہی میں مرکز کے ذریعہ پاس کیے گئے زرعی قانون کے مخالفت کی اور ان قانونوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے کسانوں کی پرزور حمایت کی۔

بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مظاہرے کرنے والے کسان تنظیموں کی حمایت میں پوسٹر کو سوشل میڈیا کے دوسرے پلیٹ فارموں جیسے فیس بک وغیرہ پر بھی شیئر کیا۔ پوسٹر کی سرخی میں لکھا گیا ہے کہ "مجلس کسانوں کے ساتھ ہے۔”

پوسٹر میں مزید کہا گیا ہے کہ "ہم اور ہماری پارٹی کسانوں کے ساتھ ہیں، ان کے مطالبات واجب ہیں۔ وزیر اعظم کو کسانوں سے خود بات کرنی چاہیے۔”

تلنگانہ کے مختلف مقامات پر بھی احتجاج

ادھر تلنگانہ کے مختلف مقامات پر بھی کل جماعتی کسانوں کی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ قومی دارالحکومت نئی دہلی میں کسانوں کے ساتھ مرکز کے نامناسب رویہ کے خلاف کسانوں کی تنظیموں کی اپیل پر یہ احتجاج کیا گیا، جس میں دہلی کے کسانوں کی حمایت کی گئی۔

احتجاجی کسان تنظیموں نے کہا کہ مرکز کے نامناسب رویہ کے خلاف اس ماہ کی پانچ تاریخ کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ مرکزی حکومت کے خلاف اور کسانوں کی حمایت میں نعرے بازی کی گئی۔

حیدرآباد ۔ گولکنڈہ چوراہا پر کسانوں کی بڑی تعداد نے راستہ روکو احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے کسانوں کے ساتھ نامناسب رویہ کا مرکزی حکومت پر الزام لگایا۔

[ہمس لائیو]

سرکار سے بات چیت کر رہے کسان رہنماؤں نے سرکاری کھانا ٹھکرایا، گردوارے کا لنگر کھایا

0

کسان رہنماؤں نے سرکاری کھانا ٹھکراتے ہوئے حکومت کو سخت پیغام دیا۔ اس میٹنگ کے دوران، جو بارہ بجے سے جاری تھی، جب کھانے کا وقت ہوا تو کسانوں نے گردوارے سے لنگر منگایا اور زمین پر بیٹھ کر کھانا کھایا۔

نئی دہلی: مشتعل کسان قائدین نے جمعرات کو زرعی اصلاحات کے قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے سرکار کی طرف سے کھانے کو ٹھکراتے ہوئے حکومت کو سخت پیغام دیا۔ فصلوں کی کم سے کم امدادی قیمت کی ضمانت کی فراہمی کے لئے یہاں وگیان بھون میں کسانوں کی تنظیموں اور حکومت کے مابین مذاکرات کا چوتھا دور جاری ہے۔
وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر، خوراک اور فراہمی کے وزیر پیوش گوئل اور وزیر مملکت برائے تجارت سوم پرکاش اجلاس میں شریک ہیں۔ حکومت کسان تنظیموں کے چالیس نمائندوں سے بات چیت کر رہی ہے۔

اس میٹنگ کے دوران، جو بارہ بجے سے جاری تھی، جب کھانے کا وقت ہوا تو کسانوں نے گردوارے سے لنگر منگایا اور زمین پر بیٹھ کر کھانا کھایا۔ اس کے بعد، بات چیت دوبارہ شروع ہوئی جو اب بھی جاری ہے۔

ممتا بنرجی کا سرکاری ملازمین کے لئے 3 فیصد کی شرح سے ڈی اے دینے کا اعلان

0

ورکر یونین سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے ریاستی سرکاری ملازمین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے مرکزی حکومت کے ملازمین کی حالت خراب ہے ۔ مگر ہم اپنے ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کلکتہ: اسمبلی انتخابات سے عین قبل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج سرکاری ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اگلے سال جنوری میں 3 فیصد کی شرح کے حساب سے ڈی اے دیا جائے گا۔

ریاستی سیکریٹریٹ میں ورکر یونین سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے ریاستی سرکاری ملازمین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے مرکزی حکومت کے ملازمین کی حالت خراب ہے ۔ مگر ہم اپنے ملازمین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

26 جولائی 2019 کو ایس اے ٹی نے ریاستی حکومت کو آئندہ چھ ماہ میں ریاستی سرکاری ملازمین کو ڈی اے ادا کرنے کی ہدایت دی تھی۔ ریاستی حکومت کے ذریعہ نہیں ادا کئے جانے کے بعد سرکاری کارکنوں کی تنظیم ایس اے ٹی نے توہین عدالت کا مقدمہ دائر کیا۔

ریاست نے ایس اے ٹی میں ایک بار پھر نظرثانی کی درخواست دائر کردی۔ اس قانونی لڑائی کے درمیان سرکاری ملازمین کی یونین نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھا۔ اس خط کے تناظر میں ممتا بنرجی نے میٹنگ طلب کی اور کہا کہ مرکزی حکومت کے ملازمین کو غیریقینی صورت حال کا سامنا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلی ممتا بنرجی نے مرکز کے بقایا جات کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بقایا جات تقریبا 75,000 کروڑ روپئے ہیں۔ وہ 2000 روپے کی بات کر رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ کووڈ کے علاج پر روپے خرچ ہوتے ہیں۔ امفان طوفان کے متاثرین کی مدد کے لئے مرکزی حکومت نے ایک روپے نہیں دیا ہے۔

انجینئرس فیڈریشن کا بھی کسان تحریک کی حمایت کا فیصلہ

0

انجینئرس فیڈریشن نے زرعی قوانین اور الیکٹرسٹی (ترمیمی) بل کی واپسی کا مطالبہ کیا اور کسانوں کو حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکٹرسٹی (ترمیمی) بل کا ڈرافٹ جاری ہوتے ہی بجلی انجینئروں نے اس کی مخالفت کی تھی۔

لکھنؤ: آل انڈیا پاور انجینئرس فیڈریشن نے زرعی قوانین اور الیکٹرسٹی (ترمیمی) بل کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے گذشتہ سات دنوں سے سراپا احتجاج کسانوں کے حمایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

آل انڈیا پاور انجینئرس فیڈریشن کے چیئرمین شیلندر دوبے نے آج یہاں کہا کہ الیکٹرسٹی (ترمیمی) بل کا ڈرافٹ جاری ہوتے ہی بجلی انجینئروں نے اس کی مخالفت کی تھی۔ اس بل میں اس بات کی تجویز ہے کہ کسانوں کو بجلی ٹیرف میں مل رہی سبسڈی ختم کردی جائے اور بجلی کے اخراجات سے کم قیمت پر کسانوں سمیت کسی بھی صارف کو بجلی نہ دی جائے۔

اگر بل میں اس بات کی تجویز ہے کہ حکومت کو چاہے تو ڈائریکٹر بنیفٹ ٹرانسفر کے ذریعہ کسانوں کو سبسڈی دے سکتی ہے مگر اس سے پہلے کسانوں کو بجلی بل کے پوری ادائیگی کرنی پڑے گی جو سبھی کسانوں کے لئے ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسان مشترکہ مورچہ کی اپیل پر چل رہی تحریک میں زرعی قوانین کی واپسی کے ساتھ کسانوں کی یہ ایک اہم مطالبہ ہے کہ بجلی (ترمیمی) بل 2020 واپس لیا جائے۔

دہلی کے کسانوں کی حمایت میں حیدرآباد میں کسانوں کا احتجاج

0
دہلی کے کسانوں کی حمایت میں حیدرآباد میں کسانوں کا احتجاج
دہلی کے کسانوں کی حمایت میں حیدرآباد میں کسانوں کا احتجاج

قومی دارالحکومت میں کسانوں کے ساتھ مرکز کے نامناسب رویہ کے خلاف کسانوں کی تنظیموں کی اپیل پر حیدرآباد میں کسانوں نے احتجاج کیا، جس میں دہلی کے کسانوں کی حمایت کی گئی۔

حیدرآباد: مرکزی حکومت کی جانب سے حال ہی میں پارلیمنٹ میں منظور شدہ زرعی قوانین اور بجلی کے ترمیمی بل کے خلاف تلنگانہ کے مختلف مقامات پر کل جماعتی کسانوں کی تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

قومی دارالحکومت نئی دہلی میں کسانوں کے ساتھ مرکز کے نامناسب رویہ کے خلاف کسانوں کی تنظیموں کی اپیل پر یہ احتجاج کیا گیا، جس میں دہلی کے کسانوں کی حمایت کی گئی۔

اس موقع پر مودی زیر قیادت مرکزی حکومت کے خلاف اور کسانوں کی حمایت میں نعرے بازی کی گئی۔ حیدرآباد ۔ گولکنڈہ چوراہا پر کسانوں کی بڑی تعداد نے راستہ روکو احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے کسانوں کے ساتھ نامناسب رویہ کا مرکزی حکومت پر الزام لگایا۔

احتجاجی کسان تنظیموں نے کہا کہ مرکز کے نامناسب رویہ کے خلاف اس ماہ کی پانچ تاریخ کو ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ اس احتجاج کے نتیجہ میں ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔ پولیس نے احتجاجیوں کو گرفتار کرلیا۔

اے پی میں حیرت انگیز واقعہ، کلاس روم میں نابالغ لڑکے اور لڑکی کی شادی، ویڈیو وائرل

0
اے پی میں حیرت انگیز واقعہ، کلاس روم میں نابالغ لڑکے اور لڑکی کی شادی، ویڈیو وائرل
اے پی میں حیرت انگیز واقعہ، کلاس روم میں نابالغ لڑکے اور لڑکی کی شادی، ویڈیو وائرل

اے پی کے ضلع مشرقی گوداوری کے راجمندری جونیر کالج میں تعلیم حاصل کرنے والی لڑکی اور لڑکے نے کلاس روم میں شادی کی۔ یہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔

حیدرآباد: کالج کی کلاس روم میں نابالغ طالبہ اور طالب علم کی شادی کا چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ اے پی کے ضلع مشرقی گوداوری کے راجمندری جونیر کالج میں تعلیم حاصل کرنے والی لڑکی اور لڑکے نے کلاس روم میں شادی کی۔ یہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ سکنڈری ایم پی سی میں تعلیم حاصل کرنے والے ان دونوں نے گذشتہ ماہ کی 17 تاریخ کو کلاس روم میں شادی کی۔ یہ معاملہ تاخیر سے اُس وقت منظر عام پر آیا جب اس واقعہ کے سلسلہ میں ایک ویڈیو وائرل ہوا۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ طالب علم اپنی معشوقہ کے گلے میں منگل سوتر ڈال رہا ہے۔

کلاس روم میں نابالغ لڑکے اور لڑکی کی شادی
کلاس روم میں نابالغ لڑکے اور لڑکی کی شادی

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے ساتھ ہی اس کالج کے پرنسپل نے دونوں کو ٹی سی دے دی جس کے ساتھ ہی سب نے یہ سمجھا کہ یہ معاملہ یہیں ختم ہوگیا ہے تاہم مزید حیرت انگیز بات یہ سامنے آئی کہ یہ دونوں نابالغ ہیں۔

اس واقعہ کے ویڈیو کو دیکھنے کے بعد دونوں کے والدین سکتہ سے دو چار ہوگئے۔ اس بات کا ہنوز پتہ نہیں چل سکا کہ یہ شادی مزاح کے لئے کی گئی تھی یا پھر یہ شادی حقیقی معنوں میں شادی تھی۔

کسان تنظیموں نے دارالحکومت میں بڑھایا دباؤ، کہا ‘مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو دہلی آنے کے تمام راستے بند کر دیے جائیں گے’

0

کسانوں نے نوئیڈا سے غازی آباد کو آنے والے اور قومی دارالحکومت کو آنے والے کئی راستوں میں رکاوٹ کھڑی کر دی ہے جس کی وجہ سے مختلف مقامات پر جام کا مسئلہ ہو گیا ہے۔ کسان تنظمیوں نے 5 دسمبر کو قومی سطح پر دھرنے کی اپیل کی ہے۔

نئی دہلی: کسان تنظیموں نے زرعی اصلاحی قوانین کو واپس لینے کے مطالبے میں قومی دارالحکومت میں دباؤ بڑھا دیا ہے اور کہا ہے کہ مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد ہی وہ واپس جائیں گے۔

کسانوں نے نوئیڈا سے غازی آباد کو آنے والے اور قومی دارالحکومت کو آنے والے کئی راستوں میں رکاوٹ کھڑی کر دی ہے جس کی وجہ سے مختلف مقامات پر جام کا مسئلہ ہو گیا ہے۔ اس دوران وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ کسانوں کے مسائل کا حل ضرور نکلے گا۔

مسٹر تومر نے کہا کہ کسان تحریک کا راستہ چھوڑ کر بات چیت کا راستہ اختیار کریں۔ دہلی کے راستے بند ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ دہلی کے عوام برداشت اور خندہ پیشانی کا ثبوت دیں۔

 3 دسمبر کو حکومت کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کا لائحہ عمل تیار

کسان تنظیموں کی آج دن بھر میٹنگ ہوتی رہی اور تین دسمبر کو حکومت کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ کسانوں نے کہا ہے کہ اگر ان کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے تو دہلی آنے کے تمام راستے بند کر دیے جائیں گے۔

 

کسان تنظمیوں نے پانچ دسمبر کو قومی سطح پر دھرنے کی اپیل کی ہے۔

کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد ہی کسان دہلی سے واپس جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو قومی زرعی پالیسی بنانی چاہیے اور کسانوں کے مسائل حل کرنے چاہییں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے بار بار کسانوں کو دھوکہ دیا۔

آرٹسٹوں کی کسانوں کے مطالبات کی حمایت

اس درمیان کچھ آرٹسٹوں نے کسانوں کے مطالبات کی حمایت کی ہے۔ پنجاب اور ہریانہ سے خاتون کسانوں کا آنا بھی شروع ہو گیا ہے۔ گذشتہ 32 کسانوں تنظیموں کے ساتھ حکومت کے چوتھے دور کی بات چیت ہوگی۔

کسان تنظیموں نے حکومت سے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلا کر زرعی اصلاحی قوانین کو رد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور فصلوں کے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کو قانونی درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دنیا کی پہلی کورونا ویکسین کے عام استعمال کی برطانیہ نے دی اجازت، اگلے ہفتے سے ٹیکے لگانے کا آغاز

0

برطانوی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے انگلینڈ کے ہسپتالوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ آئندہ ہفتے سے کورونا ویکسین کو سب سے پہلے طبی رضاکاروں پر استعمال شروع کر دیا جائے۔

لندن: برطانیہ نے کورونا کی امریکہ کی فائزر اور جرمنی کی بائیو این ٹیک کمپنیوں کے ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی۔ ان ویکسینوں کو ہنگامی بنیادوں پر استعمال کرنے کے ساتھ ہی عام استعمال کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔

اس طرح برطانیہ دنیا کا پہلی کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دینے والا ملک بن گیا۔ جلد ہی وہاں اس ویکسین کا عام استعمال بھی شروع ہو جائے گا۔

ادویہ ساز کمپنیوں فائزر اور بائیو این ٹیک نے گزشتہ ماہ 10 نومبر کو دعویٰ کیا تھا کہ ان کی تیار کردہ ویکسین بیماری سے تحفظ کے لیے 90 فیصد سے زیادہ مؤثر ہیں۔

برطانوی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے انگلینڈ کے ہسپتالوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ آئندہ ہفتے سے کورونا ویکسین کو سب سے پہلے طبی رضاکاروں پر استعمال شروع کر دیا جائے۔

برطانوی حکومت نے پہلے ہی مذکورہ کمپنی کو 4 کروڑ ویکسینز کا آرڈر دے رکھا ہے جو 2 کروڑ افراد کو لگائی جائیں گی۔

ہر ایک آدمی کو مذکورہ ویکسین کے دو ڈوز دیئے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر میڈیکل اسٹاف اور اولڈ ہومز میں رہنے والے عمر رسیدہ لوگوں کو ویکسین کے ڈوز لگائے جائیں گے۔

برطانیہ کے بعد امید کی جاتی ہے کہ جلد ہی یورپی یونین اور امریکہ میں بھی ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی جائے گی جس کے بعد ممکنہ طور پر اس ویکسین کے استعمال کی اجازت کچھ ایشیائی ممالک بھی دیں گے۔