ہفتہ, مارچ 21, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 423

مدھیہ پردیش: جیپ کے کنویں میں گرنے سے اترپردیش کے چھ باشندوں کی موت

0

مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور میں اترپردیش سے آئی ایک جیپ رات کو حادثے کا شکار ہو کر کنویں میں گر گئی۔ حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی اور دیگر تین کو کنویں سے نکال لیا گیا۔ یہ سبھی اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے باشندے ہیں اور ضلع میں ایک بارات میں آئے تھے۔

چھترپور: مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور کے مہاراج پور تھانہ حلقے میں ایک جیپ کے کنویں میں گرنے کے سبب چھ افراد کی موت ہو گئی اور دیگر تین کو بہ حفاظت نکال لیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مہاراج پور تھانہ حلقے کے ’دیوان جی کا پورہ‘ کے قریب اترپردیش کے ضلع مہوبہ سے آئی ایک جیپ رات کو حادثے کا شکار ہو کر کنویں میں گر گئی۔ حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی اور دیگر تین کو کنویں سے نکال لیا گیا ہے۔ انھیں معمولی چوٹ پہنچی ہے۔ سبھی کو اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے دیہی افراد کی مدد سے جیپ کو کوئیں سے نکال لیا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ ہلاکتوں کی شناخت چھترپال، راجو کشواہا اور گھنشیام کے بطور ہوئی ہے۔ تین دیگر افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سبھی اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے باشندے ہیں اور ضلع میں ایک بارات میں آئے تھے۔

افغانستان میں 16 طالبان دہشت گرد ہلاک، 11 زخمی

0
پلوامہ میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم، ایک دہشت گرد اور ایک عام شہری ہلاک
پلوامہ میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم، ایک دہشت گرد اور ایک عام شہری ہلاک

وزارت دفاع کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے افغانستان کے صوبہ اروزگان میں واقع سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔ اس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے 16 دہشت گردوں کو ہلاک اور 11 کو زخمی کردیا۔

کابل: افغانستان کے وسطی صوبے اروزگان میں سیکیورٹی چوکیوں پر حملہ کی کوشش کے جواب میں سیکیورٹی فورسز نے 16 دہشت گردوں کو ہلاک اور 11 کو زخمی کردیا۔

وزارت دفاع کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے صوبہ اروزگان کے دہرہ ووڈ اور جیجاب اضلاع میں واقع سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔

وزارت کے مطابق پیر کو جنوبی میوند ضلع میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے دوران طالبان کا ایک اعلی کمانڈر انس، چار دیگر دہشت گردوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

سلی گوڑی احتجاج: پولیس کے بجائے بی جے پی کے لوگوں نے اپنے ہی ورکر ایلن رائے کو ماری گولی: سبرتو مکھرجی

0

 

سینئر ریاستی وزیر سبرتو مکھرجی نے کہا کہ ایلن رائے کو بی جے پی ورکروں نے ہی گولی مار کر ہلاک کیا ہے۔ بی جے پی اقتدار کے لالچ میں پاگل ہوگئی ہے۔ مغربی بنگال کی طاقت دہلی کی طاقت سے زیادہ ہے۔ وہ لاپرواہ ہوگئے ہیں۔

کلکتہ: سلی گوڑی میں احتجاج کرنے والوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں بی جے پی ورکر ایلن رائے کی موت پر سیاست تیز ہوگئی ہے۔ سینئر ریاستی وزیر سبرتو مکھرجی نے کہا کہ رائے کو بی جے پی ورکروں نے ہی گولی مار کر ہلاک کیا ہے۔ در اصل آج مغربی بنگال پولیس نے ٹویٹ کرکے دعویٰ کیا ہے کہ ایلن رائے کو شاٹگن سے گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے اور یہ بندوقیں ریاستی پولیس استعمال نہیں کرتی ہیں۔ 

ایلن رائے کی موت پولیس فائرنگ سے نہیں

اس کے بعد ہی پریس کانفرنس کرکے سبرتو مکھرجی نے کہا کہ بی جے پی ہنگامہ آرائی کے ذریعہ ریاست میں مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران ایلن رائے کی جو موت ہوئی ہے وہ پولیس کی فائرنگ سے نہیں ہوئی ہے۔ حکومت نے اس معاملے کی تحقیقات کی ہے۔ پولیس نے گولی نہیں چلائی ہے۔ آج ہمیں پولیس سے جو رپورٹ موصول ہوئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق، اس شخص کی موت گولیوں کے زخموں سے ہوئی ہے۔ اور پولیس شاٹ گن کا استعمال نہیں کرتی ہے۔

سبرتو مکھرجی نے دعوی کیا کہ شمالی بنگال میں واقع ریاستی سیکریٹریٹ اترکنیا میں احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے کچھ لوگوں نے چلائی اور اس کا مقصد پولیس کو خوف وہراس کرنا تھا۔ جھڑپ میں زخمی ہونے والے ایلن رائے کو بعد میں شاٹ گن نے ہلاک کردیا تھا۔ کسی کو بھی اس طرح کی بندوق سے ہلاک نہیں کیا جاتا جب تک کہ قریب فاصلے پر متعدد گولیاں نہ چلائی گئیں۔

 

بی جے پی اقتدار کے لالچ میں پاگل

سبرتو مکھرجی نے کہا کہ سی پی ایم نے اس سے پہلے موت کے بارے میں سیاست کی تھی۔ لیکن عام طور پر کوئی دائیں بازو کی سیاسی جماعت ایسا نہیں کرتی ہے۔ لیکن آج میں نے دیکھا کہ بی جے پی اقتدار کے لالچ میں پاگل ہوگئی ہے۔ مغربی بنگال کی طاقت دہلی کی طاقت سے زیادہ ہے۔ وہ لاپرواہ ہوگئے ہیں۔

دریں اثنا، سبرتو مکھرجی نے کہا کہ پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کے پاس شاٹگن بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کی بھی موت سے دکھ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کا مقصد پولیس کو فائرنگ پر اکسانا تھ۔ لیکن اکسانے کی ہزار کوشش کے باوجود پولیس نے کوئی فائرنگ نہیں کی۔لاٹھی چارج کرنے کے علاوہ پولیس نے کوئی فائرنگ نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے صبر سےکام لیا۔ پولیس پر لاٹھی اور ڈنڈے برسائے گئے مگر پولیس نے آتشیں اسلحہ استعمال نہیں کیا۔ 

بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری سیانتان باسو نے دعویٰ کیا کہ رپورٹ سے ہمارے الزامات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پولیس آتشیں اسلحہ استعمال کررہی تھی اور انہوں نے ایلن کو گولی مار دی۔ ہمارے خلاف الزامات مضحکہ خیز ہیں۔ کیونکہ پولیس کی راہداری کی طرف جاتے ہوئے ایلن کو سینے میں گولی لگی تھی۔ اگر جلوس میں شامل کسی نے اسے گولی ماری ہوتی تو اسے پیٹھ میں گولی ماری جاتی۔

ممبئی سمیت مہاراشٹر بھر میں بھارت بند کا مشترکہ اثر

0

نئی ممبئی واشی میں واقع ممبئی زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی (اے پی ایم سی) آج ان کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بند ہے جو مرکز کے نئے زرعی مارکیٹنگ کے قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

ممبئی: زرعی قانون کے خلاف آج اعلان کردہ کسان تنظیموں کا بھارت بند کا ممبئی سمیت مہاراشٹر میں ملا جلا اثر نظر آیا۔ حالانکہ کسان اور سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بھارت بند کے مطالبے میں شامل ہونے پر مجبور نہیں ہونا چاہئے۔

بند کا اثر شمالی ہند اور غیر بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں پڑ رہا ہے۔ شمالی ریاستوں خصوصا پنجاب، ہریانہ، اترپردیش اور دہلی کے لوگ کسانوں کے ساتھ شامل ہوگئے ہیں۔

نئی ممبئی واشی میں واقع ممبئی زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹی (اے پی ایم سی) آج ان کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بند ہے جو مرکز کے نئے زرعی مارکیٹنگ کے قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

متعدد سیاسی جماعتوں اور ٹریڈ یونینوں کے تعاون سے کسانوں کی یونینوں نے قوانین کو منسوخ کرنے کے اپنے مطالبے کی حمایت میں بھارت بند کا مطالبہ کیا ہے۔ واشی اے پی ایم سی ریاست میں 300 کے قریب اے پی ایم سی کی بڑی تنظیم ہے۔ پانچ ہول سیل مارکیٹوں میں روزانہ پچاس ہزار کے لگ بھگ کاروبار ہوتا ہے۔

امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے پر روک

0

ٹرمپ انتظامیہ نے چین حکومت کے ذریعہ امریکی شہریوں کے ڈاٹا چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔ ایک وفاقی جج نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے پر روک لگادی ہے۔

واشنگٹن: امریکہ میں ایک وفاقی جج نے چین کی کمپنی بائٹ ڈانس کے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے پر روک لگادی ہے۔
پیر کے روز عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ’’ٹک ٹاک ایپ پر پابندی عمل میں آنے سے روکنے کے لئے ابتدائی حکم امتناعی جاری کیا گیا ہے۔ اس میمورنڈم اوپینئن کے ساتھ ایک آرڈر دیا جائے گا‘‘۔ جج نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے اختیار سے باہر جاکر ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی اور اس کے کام کو من مانا اور ڈراونا قرار دیا۔‘‘
واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے چین حکومت کے ذریعہ امریکی شہریوں کے ڈاٹا چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ میں ٹک ٹاک پر 20 دسمبر سے پابندی عمل میں آنی تھی لیکن بعد میں انتظامیہ نے کمپنی کو اپنی جائیداد فروخت کرکے امریکہ سے جانے کا حکم دیا، جس کے سبب اس میں تاخیر ہوئی۔

اداکارہ پرینکا چوپڑا نے زرعی قانونوں کے خلاف کسانوں کے احتجاج کی حمایت کی

0
اداکارہ پرینکا چوپڑا نے کسانوں کے احتجاج کی حمایت کی
اداکارہ پرینکا چوپڑا نے کسانوں کے احتجاج کی حمایت کی

ہمارے کسان ہندوستان کے غذائی سپاہی ہیں۔ ان کے خدشات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کی امیدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔

ممبئی: اداکارہ پرینکا چوپڑا نے متنازعہ زرعی بل کو لے کر جاری کسانوں کے احتجاج کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے پنجابی اسٹار دلجیت دوسنج کی ٹویٹ کو دوبارہ شیئر کیا ہے اور اس مسئلے کے فوری حل کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں  انہوں نے لکھا ہے کہ "ہمارے کسان ہندوستان کے غذائی سپاہی ہیں۔ ان کے خدشات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کی امیدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک ترقی پذیر جمہوریت کی حیثیت سے، ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اس بحران کا حل جلد سے جلد نکل جائے۔”

پرینکا ان چند بالی ووڈ اسٹار میں شامل ہیں جنھوں نے کسانوں کے احتجاج کی حمایت کی تھی۔ واضح رہیکہ پنجابی فلم انڈسٹری سے وابستہ فلمی ادکاروں کی ایک بڑی تعداد گزشتہ کئی دنوں سے کسانوں کے معاملے کو لیکر کبھی سڑکوں پر تو کبھی سوشیل میڑیا کے توسط سے اپنی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ترنمول کانگریس کسی بھی بند کی حمایت نہیں کرتی ہے مگر کسانوں کے ساتھ ہے: ممتا بنرجی

0

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ میں سینگور کو فراموش نہیں کرسکتی ہوں۔ میں نے کسانو ں کے لئے بھوک ہڑتال کی تھی اور 2006 میں 26 روزہ بھوک ہڑتال کا واقعہ ابھی بھی سب کو یاد ہے۔ میری پارٹی کسی بھی بند کی حمایت نہیں کرتی ہے۔ مگر کسانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے مطالبے کی حمایت کرتی ہیں۔

کلکتہ: وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نےکہا ہے کہ وہ کسانوں کے ہڑتال کی حمایت نہیں کرتی ہیں مگر کسانوں کے ساتھ ہیں اور ان کے مطالبے کی حمایت کرتی ہیں۔ ممتا بنرجی نے وزیر اعظم مودی سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد نئے زرعی آرڈیننس کو واپس لے۔

 مدنی پور میں منعقد ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ میں سینگور کو فراموش نہیں کرسکتی ہوں، میں نے کسانو ں کے لئے بھوک ہڑتال کی تھی اور 2006 میں 26 روزہ بھوک ہڑتال کا واقعہ ابھی بھی سب کو یاد ہے۔ میں کسانوں سے زرخیز زمین لینے کے خلاف تھی۔ تاہم میری پارٹی کسی بھی بند کی حمایت نہیں کرتی ہے۔ اس لئے ہم کل کسانوں کے ذریعہ کئے جانے والے مطالبات کی حمایت کر تے ہیں۔

خیال رہے کہ نئے قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے مختلف گروپوں نے منگل کو بھارت بند کا مطالبہ کیا ہے۔

شوبھندو ادھیکاری ترنمول کے خلاف بغاوت پر آمادہ

مشرقی مدنی پور کے نندی گرام کے ممبر اسمبلی شوبھندو ادھیکاری ترنمول کانگریس کے خلاف بغاوت پر آمادہ ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ہفتے ہی ممتا بنرجی کے کابینہ سے استعفیٰ دیا ہے۔ مگر اب تک پارٹی انہوں نے نہیں چھوڑی ہے۔ مدنی پور پہنچنے کے بعد ممتا بنرجی نے شوبھندو ادھیکاری کا نام لئے بغیر کہا کہ پارٹی میں ڈسپلن شکنی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ممتا بنرجی نے شوبھندو ادھیکاری کے والد ششیر ادھیکاری جو ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ہیں سے بھی کہا تھا کہ وہ پارٹی مخالف سرگرمیوں پر روک لگائے۔

بنگال میں بی جے پی جیسی پارٹی کے لئے کوئی جگہ نہیں

ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی بیرونی پارٹی ہے۔ بنگال میں بی جے پی جیسی پارٹی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ممتا بنرجی نے مشرقی مدنی پور کے عوام سے اپیل کی کہ بیرونی طاقتوں کو بنگال پر قبضہ کرنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ پارٹی میں بلیک میل کرنے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگا ل میں سی پی ایم اور کانگریس کے لوگ بھی میری مخالفت میں بی جے پی جیسی پارٹی کی حمایت کررہے ہیں۔

وزیر اعلی نے اعلان کیا کہ ان کی پارٹی مسلسل تیسری بار اقتدار میں آنے کے بعد اگلے سال جون کے بعد بھی مفت راشن جاری رکھے گی۔ اگلے سال اپریل سے مئی میں 294 رکنی مغربی بنگال اسمبلی میں انتخابات ہونے کا امکان ہے۔

سلطان الہند پر تبصرہ کا معاملہ: صحافی امیش دیوگن کے خلاف دائر ایف آئی آر منسوخ کرنے سے سپریم کورٹ کا انکار

0

سلطان الہند خواجہ غریب نواز رحمۃ الله علیہ پر تبصرہ کے معاملے میں صحافی امیش دیوگن کے خلاف دائر ایف آئی آر منسوخ کرنے سے سپریم کورٹ نے انکار کردیا۔ عدالت نے دیوگن کے خلاف دائر سبھی ایف آئی آر کو ایک ساتھ کرنے اور انہیں اجمیر منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے صوفی خواجہ معین الدین چشتی کے خلاف قابل اعتراض تبصرے کے معاملے میں صحافی امیش دیوگن کے خلاف درج ایف آئی آر منسوخ کرنے سے پیر کے روز انکار کردیا۔

جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے اگرچہ واضح کیا کہ تادیبی کارروائی سے صحافی امیش دیوگن کو 8 جولائی کو دیا گیا تحفظ جاری رہے گا۔

عدالت نے دیوگن کے خلاف دائر سبھی ایف آئی آر کو ایک ساتھ کرنے اور انہیں اجمیر منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ 15 جون کو نشر ہونے والے پرائم ٹائم شو میں صوفی معین الدین چشتی کے خلاف کئے گئے نازیبا تبصرے کی بنیاد پر دیوگن کے خلاف راجستھان، مدھیہ پردیش، اترپردیش، مہاراشٹر اور تلنگانہ میں سات معاملے درج کرائی گئی ہیں۔

شکر پور علاقے میں تصادم، پانچ دہشت گرد گرفتار

0

 

مشرقی دلی کے شکر پور علاقے میں تصادم کے بعد پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے ہتھیار کے علاوہ دیگر مشتبہ سامان ضبط کیا گیا ہے۔ دو دہشت گرد پنجاب اور تین کشمیر کے ہیں۔

نئی دہلی: دلی پولیس کے اسپیشل سیل کی ٹیم نے یہاں تصادم کے بعد پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن میں دو پنجاب اور تین کشمیر کے ہیں۔
اسپیشل سیل کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ پیر کی صبح مشرقی دلی کے شکر پور علاقے میں تصادم کے بعد پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے قبضے سے ہتھیار کے علاوہ دیگر مشتبہ سامان ضبط کیا گیا ہے۔ دو دہشت گرد پنجاب اور تین کشمیر کے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار کئے گئے لوگ کس دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں، فی الحال اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس جانچ میں مصروف ہے۔

ایسا امکان ہے کہ دہشت گرد راجدھانی میں کسی بڑے حملے کی سازش کر رہے تھے لیکن وقت رہتے سبھی کو گرفتار کرکے پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

برطانیہ میں پرندے پالنے والوں پر لگی پابندی

0

انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلس کے چیف ویٹرنری آفیسرز نے ملک میں جنگلی اور پالتو دونوں طرح کے پرندوں میں ایوین انفلونزا کے کئی معاملے سامنے آنے کے بعد مرغیوں اور پالتو پرندوں کی حفاظت کے لئے کوششیں کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

لندن: برطانیہ میں برڈ فلو کے بڑھتے معاملوں کے درمیان افسران نے پرندے پالنے والوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 14 دسمبر سے پرندوں کو یمیشہ گھروں کے اندر رکھیں۔

اس سلسلے میں فوڈ اینڈ رولر ڈپارٹمنٹ نے ایک پریس ریلیز جاری کی ہے۔ پریس ریلیز میں کہا گیا ’’انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویلس کے چیف ویٹرنری آفیسرز نے ملک میں جنگلی اور پالتو دونوں طرح کے پرندوں میں ایوین انفلونزا کے کئی معاملے سامنے آنے کے بعد مرغیوں اور پالتو پرندوں کی حفاظت کے لئے کوششیں کرنے کا مشورہ دیا ہے‘‘۔ افسران نے پرندوں کو گھروں میں رکھنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ برڈ فلو سے انسانی صحت اور فوڈ سیکیورٹی کے لئے خطرہ ’کافی کم‘ ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ التزام 14 دسمبر سے نافذ ہوں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ سبھی پرندوں کو پرندوں کی پناہ گاہوں میں رکھنا اور بیماری کے پھیلاؤ کو محدود کرنے اور بیماری ختم کرنے کے لئے سخت بایو سیکیورٹی اقدامات پر عمل کرنا قانونی طور پر ضروری ہوگا‘‘۔