بدھ, مارچ 25, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 369

بہار کے سابق وزیر میوالال چودھری کا کورونا انفیکشن سے انتقال

0
بہار کے سابق وزیر میوالال چودھری کا کورونا انفیکشن سے انتقال
بہار کے سابق وزیر میوالال چودھری کا کورونا انفیکشن سے انتقال

میوالال چودھری تین دن پہلے ہی کورونا مثبت ہوئے تھے۔ سانس لینے میں دشواری کے بعد انہیں پٹنہ کے پارس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم ان کی صحت میں بہتری نہیں آ رہی تھی۔ علاج کے دوران پیر کی صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

پٹنہ: بہار کے سابق وزیر اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے تارا پور سے ایم ایل اے میوالال چودھری کا آج صبح کورونا انفیکشن کے باعث انتقال ہوگیا۔ وہ 68 برس کے تھے۔

کنبے کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر چودھری تین دن پہلے ہی کورونا مثبت ہوئے تھے۔ سانس لینے میں دشواری کے بعد انہیں پٹنہ کے پارس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ تاہم ان کی صحت میں بہتری نہیں آ رہی تھی۔ علاج کے دوران پیر کی صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

واضح رہے کہ مسٹر میوالال چودھری، 4 جنوری 1953 کو بہار کے ضلع منگیر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے زرعی علوم میں پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ راجندر زرعی یونیورسٹی، پوسا، سمستی پور اور بہار زرعی یونیورسٹی، سبور، بھاگل پور کے وائس چانسلر تھے۔ وہ بہار میں زرعی ترقی کے لئے روڈ میپ کے مسودہ کمیٹی کے ممبر بھی تھے۔

مسٹر میوالال چودھری کی سیاسی زندگی کا آغاز

مسٹر چودھری نے مرکزی حکومت میں باغبانی کے کمشنر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے باغبانی مشن اور چھوٹے آبپاشی پروجیکٹ کے ساتھ قومی بانس مشن کا مسودہ تیار کرنے میں بھی مدد کی۔ اس کے بعد انہوں نے سال 2010 میں فعال سیاست میں قدم رکھا تھا۔

مسٹر چودھری نے جے ڈی یو کے ٹکٹ پر 2015 بہار کا اسمبلی انتخابات لڑا اور ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے امیدوار شکونی چودھری کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ بہار زرعی یونیورسٹی میں جونیئر سائنسدان اور پروفیسر کی تقرری میں بے ضابطگیوں کے الزامات عائد ہونے کے بعد انہیں 2017 میں جے ڈی یو سے نکال دیا گیا تھا۔ بعد میں وہ جے ڈی یو میں واپس آگئے تھے۔

بہار میں 2020 کے اسمبلی انتخابات میں، جے ڈی یو نے انہیں منگیر ضلع کے تارا پور سے اپنا امیدوار بنایا اور وہ فاتح بھی ہوئے۔ انہیں وزیر تعلیم بنایا گیا تھا لیکن ماضی میں ان پر لگائے گئے الزامات کے سلسلے میں اپوزیشن کی مخالفت کے بعد انہیں وزیر کا عہدہ چھوڑنا پڑا۔

افغانستان میں مسجد کے اندر مسلح افراد کی فائرنگ، 8 ہلاک

0
افغانستان میں مسجد کے اندر مسلح افراد کی فائرنگ، 8 ہلاک
افغانستان میں مسجد کے اندر مسلح افراد کی فائرنگ، 8 ہلاک

افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں مسجد کے اندر نامعلوم مسلح افراد نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔

کابل: شورش زدہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں مسلح افراد نے مسجد میں فائرنگ کرکے ایک ہی کنبہ کے 8 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں مسجد کے اندر نامعلوم مسلح افراد نے گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہلاک افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں 5 سگے بھائی اور 3 کزن شامل ہیں جب کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب افغان پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کی ملکیت سے متعلق تنازع پر پیش آیا تاہم واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کیجریوال کا مودی سے سرکاری اسپتالوں میں بیڈ بڑھانے کا مطالبہ

0
کیجریوال کا مودی سے سرکاری اسپتالوں میں بیڈ بڑھانے کا مطالبہ
کیجریوال کا مودی سے سرکاری اسپتالوں میں بیڈ بڑھانے کا مطالبہ

کیجریوال نے خط میں کہا ہے کہ دہلی میں کورونا کی حالت بے حد نازک ہو گئی ہے۔ کورونا بیڈس اور آکسیجن کی بھاری کمی ہے تقریباً سبھی آئی سی یو بیڈس بھر گئے ہیں۔ اپنی سطح پر ہم سبھی طرح کی کوشش کر رہے ہیں اور اس میں آپ کی بھی مدد کی ضرورت ہے۔

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر مرکزی حکومت کے اسپتالوں میں دس ہزار میں سے سات ہزار بیڈس کورونا مریضوں کے لئے محفوظ کرنے اور آکسیجن مہیا کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسٹر کیجریوال نے خط میں کہا ہے کہ دہلی میں آکسیجن کی بھاری کمی ہو رہی ہے اس لئے ہمیں فوراً آکسیجن مہیا کرائی جائے۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ ڈی آر ڈی اور 500 آئی سی یو بیڈ بنا رہا ہے، اسے بڑھا کر 1000 بیڈ کردئے جائیں۔ ابھی تک ہمیں مرکز سے کافی تعاون ملا ہے۔ مجھے امید ہے کہ مندرجہ بالا موضوع پر بھی آپ ہماری مدد ضروری کریں گے۔

دہلی میں کورونا کی حالت بے حد نازک

وزیراعلی نے کہا ہے کہ دہلی میں کورونا کی حالت بے حد نازک ہو گئی ہے۔ کورونا بیڈس اور آکسیجن کی بھاری کمی ہے تقریباً سبھی آئی سی یو بیڈس بھر گئے ہیں۔ اپنی سطح پر ہم سبھی طرح کی کوشش کر رہے ہیں اور اس میں آپ کی بھی مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے آگے کہا ہے کہ دہلی میں مرکزی حکومت کے اسپتالوں میں تقریباً دس ہزار بیڈ ہیں۔ ابھی تک ان میں سے صرف 1800 بیڈ ہی کورونا کے لئے ریزرو کئے گئے ہیں۔ دہلی میں حالات کی حساسیت کے پیش نظر آپ سے اپیل ہے کہ کم از کم سات ہزار بیڈ کورونا کے لئے ریزرو کئے جائیں۔ دہلی میں آکسیجن کی بھی بھاری کمی ہو رہی ہے۔ ہمیں آکسیجن بھی فوراً مہیا کرائی جائے۔

وزیراعلی نے کہا ہے کہ ان سبھی کی معلومات میں نے کل مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کو اور آج صبح مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو بھی دے دی ہے۔

اسرائیل میں گھر سے باہر ماسک لگانے کی پابندی ختم

0
اسرائیل میں گھر سے باہر ماسک لگانے کی پابندی ختم
اسرائیل میں گھر سے باہر ماسک لگانے کی پابندی ختم

اسرائیل میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آنے پر ہیلتھ ڈائریکٹر ہیزی لیوی کو پابندی کو منسوخ کرنے کے حکم پر دستخط کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ لوگوں کے لئے سنیچر سے کھلے میں ماسک لگانا ضروری نہیں ہوگا۔

تل ابیب: اسرائیل کی وزارت صحت نے ملک میں کامیاب ٹیکہ کاری کے سبب مریضوں کی تعداد میں کافی کمی آنے کے بعد لوگوں کے لئے کھلی ہوا میں ماسک لگانے کی پابندی ہٹا دی ہے۔

وزارت نے سنیچر کو کہا ’’پورے ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی آنے پر ہیلتھ ڈائریکٹر ہیزی لیوی کو پابندی کو منسوخ کرنے کے حکم پر دستخط کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ لوگوں کے لئے سنیچر سے کھلے میں ماسک لگانا ضروری نہیں ہوگا‘‘۔

وزارت نے لوگوں کو گھر سے باہر بھیڑ بھاڑ والے مقامات اور دیگر تقاریب میں ماسک لگانے کی صلاح دی اور زور دیکر کہا کہ ماسک ابھی بھی گھر کے اندر پہننے کی ضرورت ہے۔ لیکن لوگوں کے لئے کھلے علاقوں اور جہاں بھیڑ نہ ہو، ماسک پہننا ضروری نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ 20 دسمبر سے کورونا وائرس کے خلاف ٹیکہ کاری مہم شروع کی تھی اور دنیا میں اسرائیل سب سے تیزی سے ویکسین لگانے والےممالک میں شمار کیا جانے لگا ہے۔

اسرائیل کی وزارت صحت کے ترجمان انت ڈینیلی نے مارچ میں کہا تھا کہ ملک کا منصوبہ ہے کہ سبھی ضروری معیاری عمل مکمل کرتے ہی ملک کے 12۔16 عمر کے بچوں کو ٹیکہ لگانا شروع کردیا جائے گا۔

نوی ممبئی میں بینک کی برانچ میں لگی آگ

0
نوی ممبئی میں بینک کی برانچ میں لگی آگ
نوی ممبئی میں بینک کی برانچ میں لگی آگ

ذرائع نے بتایا کہ واشی میں سنیچر کی شام کو یونین بینک آف انڈیا کی برانچ کے دفتر میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے محکمے نے پانی کے ٹینکر اور اپنے اہلکاروں کو جائے حادثہ پر روانہ کیا اور رات 10 بجکر 17 منٹ پر آگ پر قابو پایا جا سکا۔

تھانے: مہاراشٹر کے نوی ممبئی میں اے پی ایم سی کمپلیکس میں پبلک سیکٹر کے بینک کی ایک برانچ کے دفتر میں اچانک آگ لگ گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ واشی میں سنیچر کی شام کو یونین بینک آف انڈیا کی برانچ کے دفتر میں اچانک آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے محکمے نے پانی کے ٹینکر اور اپنے اہلکاروں کو جائے حادثہ پر روانہ کیا اور رات 10 بجکر 17 منٹ پر آگ پر قابو پایا جا سکا۔

اس حادثے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آگ لگنے کے اسباب کا ابھی پتہ نہیں چل پایا ہے۔

بہار میں کورونا ہوا بے قابو، اب تک کے سب سے زیادہ 7870 کیسز آئے سامنے 

0
بہار میں کورونا ہوا بے قابو، اب تک کے سب سے زیادہ 7870 کیسز آئے سامنے 
بہار میں کورونا ہوا بے قابو، اب تک کے سب سے زیادہ 7870 کیسز آئے سامنے 

بہار میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کورونا کے اب تک کے سب سے زیادہ 7870 نئے واقعات کی تصدیق سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست میں کورونا کی رفتار اب قابو سے باہر ہے۔

پٹنہ: بہار میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے اب تک کے سب سے زیادہ 7870 نئے کیسز کی تصدیق بتلاتی ہے کہ ریاست میں کورونا کی رفتار اب بے قابو ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے سکریٹری پرتیَی امرت نے ہفتہ کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد پریس کانفرنس میں بتایا کہ 16 اپریل کو ایک لاکھ 555 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں ریاست میں اب تک کے سب سے زیادہ 7870 کیسز سامنے آئے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں کورونا کے کیسز کافی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

مسٹر امرت نے بتایا کہ ضلع پٹنہ میں 1898 متاثرہ افراد کے ملنے کی توثیق ہوئی ہے۔ وہیں گیا، مظفر پور اور بھاگل پور میں کورونا کافی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹے میں پٹنہ کے بعد ضلع گیا میں 610، مظفرپور میں 541 اور بھاگل پور میں کورونا کے 322 کیسز سامنے آئے ہیں۔

لالو کو چارہ گھپلہ معاملے میں ملی ضمانت

0
لالو کو چارہ گھپلہ معاملے میں ملی ضمانت
لالو کو چارہ گھپلہ معاملے میں ملی ضمانت

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے بہار کے سابق وزیر اعلی اور آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو کو دمکا کے خزانے سے غیر قانونی نکاسی کیس میں ضمانت آج منظور کرلی۔

رانچی: جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے سرخیوں میں رہے چارہ گھپلے سے متعلق دمکا خزانے سے غیر قانونی نکاسی کے معاملے میں بہار کے سابق وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کی ضمانت آج منظور کرلی۔

جسٹس اپریش کمار سنگھ کی عدالت نے تمام فریقین کی سماعت کے بعد مسٹر یادو کی حراست کی مدت کو کافی سمجھتے ہوئے انہیں ضمانت دے دی۔ اس معاملے میں ضمانت کی منظوری کے بعد، اب مسٹر یادو کی رہائی کا راستہ صاف ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

بنگال اسمبلی انتخابات: پانچویں مرحلے کی 45 سیٹوں پر ووٹنگ کا آغاز

0
بنگال اسمبلی انتخابات: پانچویں مرحلے کی 45 سیٹوں پر ووٹنگ کا آغاز
بنگال اسمبلی انتخابات: پانچویں مرحلے کی 45 سیٹوں پر ووٹنگ کا آغاز

بنگال اسمبلی انتخابات کے اس اہم مرحلے میں برسراقتدار ترنمول کانگریس کی کارکردگی کو اہم سمجھا جارہا ہے، جس سے طے ہوگا کہ وزیراعلی ممتا بنرجی آئندہ 2 مئی کو مسلسل تیسری مدت کے لئے وزیر اعلی کی حیثیت سے بنگال واپس آئیں گی یا نہیں۔

کولکاتا: مغربی بنگال میں ہفتہ کی صبح سخت حفاظتی انتظام کے درمیان اسمبلی انتخابات کے اہم پانچویں مرحلے کے لئے ووٹنگ کا آغاز ہوا۔ ریاستی اسمبلی کی 294 میں سے 45 نشستوں کے لئے پولنگ آج صبح 7 بجے سے شام 6:30 بجے تک ہوگی۔ اس میں 1.12 کروڑ رائے دہندگان ای وی ایم سے 319 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

اس مرحلے میں برسراقتدار ترنمول کانگریس کی کارکردگی کو اہم سمجھا جارہا ہے، جس سے طے ہوگا کہ وزیراعلی ممتا بنرجی آئندہ 2 مئی کو مسلسل تیسری مدت کے لئے وزیر اعلی کی حیثیت سے بنگال واپس آئیں گی یا نہیں۔

ریاست میں پانچویں مرحلے میں چھ اضلاع اور 45 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ جن اضلاع میں پولنگ جاری ہے وہ ہیں شمالی پرگنہ پارٹ ۔1، دارجلنگ، کلیمپونگ، مشرقی وردھمان پارٹ ۔1 اور جلپائی گوڑی۔ ریاست میں ووٹنگ کے پانچویں مرحلے میں، ووٹرز 319 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے، جن میں 39 خواتین امیدوار ہیں۔ ووٹنگ میں 1.12 کروڑ رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ ان میں سے 55.80 لاکھ خواتین اور 234 تیسرے زمرے کے لوگ ہیں، باقی مرد ووٹرز ہیں۔ پولنگ کے لئے 15789 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

بنگال میں پانچویں مرحلے میں ووٹنگ آزاد، پرامن اور منصفانہ ہونے کو یقینی بنانے کے لئے سیکیورٹی کے پختہ بندوبست کئے گئے ہیں اور مرکزی اور ریاستی فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ جس میں مرکزی فورسز کی 853 کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ اس مرحلے میں پچھلے مرحلے کی نسبت زیادہ سیکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے چوتھے مرحلے میں 44 نشستوں پر ووٹنگ کے لئے 789 کمپنیوں کو تعینات کیا گیا تھا ۔

راجستھان میں تین اسمبلی ضمنی انتخابات کے لئے پرامن طریقے سے ووٹنگ کا آغاز

0
راجستھان میں تین اسمبلی ضمنی انتخابات کے لئے پرامن طریقے سے ووٹنگ کا آغاز
راجستھان میں تین اسمبلی ضمنی انتخابات کے لئے پرامن طریقے سے ووٹنگ کا آغاز

سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح سات بجے تینوں اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے پرامن طریقے سے ووٹنگ شروع ہوگئی۔ جیسے ہی ووٹنگ شروع ہوئی وہاں ووٹرز آنا شروع ہوگئے۔ ووٹنگ شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔

جے پور: راجستھان کے راجسمند، بھیلواڑہ ضلع میں سہارا اور چورو ضلع میں سوجن گڑھ اسمبلی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ آج صبح سات بجے ہوا۔

سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان صبح سات بجے تینوں اسمبلی نشستوں پر پرامن طریقے سے ووٹنگ شروع ہوگئی۔ جیسے ہی ووٹنگ شروع ہوئی وہاں ووٹرز آنا شروع ہوگئے۔ ووٹنگ شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔

محکمہ الیکشن نے صاف و شفاف انتخابات کے ساتھ ساتھ ’محفوظ‘ انتخابات کے لئے تمام ضروری اقدامات اور انتظامات کئے ہیں۔ عالمی مہاوبا کورونا کے پیش نظر، تمام 1145 پولنگ اسٹیشنوں کو صاف ستھرا کرنے اور کورونا کی گائڈ لائن کی مکمل تعمیل کرانے کے ساتھ پرامن رائے دہندگی کے لئے انتظامات کیے گئے ہیں۔

سبھی پولنگ اسٹیشنوں کو ہائپوکلورائٹ سے سنیٹائز کردیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے قبل تھرملا سکینر کے ذریعہ ووٹرز کے درجہ حرارت کی پیمائش کی جا رہی تھی۔ کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر بغیر ماسک داخلہ نہیں دیا جارہا ہے۔ پولنگ سے قبل ووٹروں کو دستانے بھی مہیا کرائے جارہے ہیں۔ تمام پولنگ مراکز پر گولے بنائے گئے ہیں جہاں جہاں ووٹر معاشرتی فاصلے کے ساتھ اپنی باری کا انتظار کرنے کے لئے کھڑے ہیں۔

ان تینوں نشستوں پر 27 امیدوار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ جس میں 8 امیدوار سہارا سے، 9 سوجن گڑھ اسمبلی سے اور 10 راجسمند سے انتخاب لڑ رہے ہیں۔

امت شاہ کا ایک بار پھر این آر سی کے نفاذ کا اشارہ

0
امت شاہ کا ایک بار پھر این آر سی کے نفاذ کا اشارہ
امت شاہ کا ایک بار پھر این آر سی کے نفاذ کا اشارہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا ہے کہ 2 مئی کو مغربی بنگال کے لئے ایک نئی صبح کا آغاز ہوگا اور سونار بنگلہ کی تعمیر کا آغاز ہوگا۔ امت شاہ نے ایک بار پھر این آر سی کے نفاذ کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے دراندازوں کو بھگانے کے لئے این آر سی بھی نافذ کیا جاسکتا ہے۔

کلکتہ: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا ہے کہ 2 مئی کو مغربی بنگال کے لئے ایک نئی صبح کا آغاز ہوگا اور سونار بنگلہ کی تعمیر کا آغاز ہوگا۔ امت شاہ نے ایک بار پھر این آر سی کے نفاذ کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے دراندازوں کو بھگانے کے لئے این آر سی بھی نافذ کیا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل امت شاہ اور بی جے پی کے دیگر لیڈروں نے واضح لفظوں میں کہا تھا کہ اس وقت این آر سی کے نفاذ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

راہل گاندھی کو سیاح قرار دیتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ بنگال میں وہ گھومنے کے لئے آتے ہیں۔ بنگال میں کئی مراحل کی پولنگ ہو چکی ہے مگر راہل بابا نظر نہیں آ رہے ہیں ۔ایک ریلی سے خطاب کرکے این ڈی اے کی تنقید کی ہے۔ انہیں معلوم نہیں ہے کہ این ڈی اے قوم پرستی میں یقین رکھتی ہے اور ہندوستان کو خود انحصاری کی طرف لے جارہی ہے۔

دراندازی کے معاملے پر شاہ نے کہا کہ درانداز ہمارے نوجوانوں کی ملازمتیں اور غریبوں کا کھانا چھین رہے ہیں۔ اگر بنگال میں دراندازی پر قابو نہ پایا گیا تو یہ نہ صرف بنگال بلکہ پورے ملک کے لئے خطرہ ہوگا۔ انہوں نے شہریت کے معاملے پر ریاست کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی نہیں چاہتی ہیں کہ متوا اور دیگر قبائلیوں کو شہریت نہیں ملنی چاہیے۔

بی جے پی کے اقتدار میں آتے ہی شہریت ترمیمی ایکٹ کو نافذ کیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ ہم اقتدار میں آتے ہی شہریت ترمیمی ایکٹ کو نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بنگال میں 70 سال سے لوگ مقیم ہیں اور انہیں ہندوستانی شہریت نہیں ملی ہے۔ وہ مہاجر کے طور پر زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسے لوگوں کو ہندوستانی ہونے کی شناخت دینے کے ساتھ ساتھ ان کی باز آباد کاری کے لئے بھی فنڈ مختص کیا ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ بی جے پی بنگال میں 200 سے زائد سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی اور حکومت بنائے گی۔