بدھ, مارچ 25, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 364

دہلی میں آکسیجن کی کمی سے اسپتالوں میں ہاہاکار: کیجریوال

0
دہلی میں آکسیجن کی کمی سے اسپتالوں میں ہاہاکار: کیجریوال
دہلی میں آکسیجن کی کمی سے اسپتالوں میں ہاہاکار: کیجریوال

دہلی میں آکسیجن کی کمی ہونے کے سبب اسپتالوں میں ہاہاکار مچا ہے۔ کیجریوال نے بتایا کہ گذشتہ روز محض 312 ٹن آکسیجن آیا ہے۔ دہلی کو 976 ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے اور اسکے مقابلے اگر ہمیں 312 ٹن آکسیجن دی جائے گی تو کیسے کام چلے گا؟

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتے کے روز کہا کہ دارالحکومت میں آکسیجن کی بہت زیادہ کمی ہونے کے سبب اسپتالوں میں ہاہاکار مچا ہے۔

مسٹر کیجریوال نے سرسوتی وہار پالی کلینک کا دورہ کرنے کے بعد کہا کہ چاروں طرف، اسپتالوں سے ایس او ایس کال آ رہے ہیں کہ اس اسپتال میں آکسیجن ختم ہو گئی ہے، اس میں نصف گھنٹے کی آکسیجن بچ گئی ہے۔ بہت زیادہ مشکل حالات پیدا ہوتے جا رہے ہیں۔ ہم نے عدالت میں بھی کہا ہے اور مرکزی حکومت کو بھی لکھا ہے کہ دہلی کو یومیہ 976 ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے لیکن ہمیں 976 ٹن کے مقابلے 490 ٹن آکسیجن الاٹ کیا گیا ہے اور ہمیں یہ 490 ٹن آکسیجن بھی نہیں مل پا رہی ہے۔

دہلی کو 976 ٹن آکسیجن کی ضرورت اور ملی 312 ٹن

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز محض 312 ٹن آکسیجن آیا ہے۔ دہلی کو 976 ٹن آکسیجن کی ضرورت ہے اور اسکے مقابلے اگر ہمیں 312 ٹن آکسیجن دی جائے گی تو کیسے کام چلے گا؟ آج سارے اسپتالوں کے اندر ہاہاکار مچا ہوا ہے۔ کئی اسپتالوں نے بولا ہے کہ انھیں اپنے مریض اسپتال سے نکالنے پڑیں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہلی کو آکسیجن چاہیے۔ میری اپیل کو جو بھی سن رہا ہے اور جن جن افراد کو فیصلہ کرنا ہے، ان سبھی سے ہاتھ جوڑ کر درخواست ہے کہ ہماری دہلی کو آکسیجن چاہیے۔ ہمیں آکسیجن دیجیے۔

آکسیجن کی وجہ سے مریض اسپتال کے باہر انتظار کرنے پر مجبور

مسٹر کیجریوال نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صرف اور صرف آکسیجن کی وجہ سے مریض اسپتال کے باہر انتظار کرنے کے لیے مجبور ہیں۔ آج ہمیں آکسیجن دے دیجیے، یہ مسئلہ دور ہو جائے گا۔ ہم نے رادھا سوامی ستسنگ ویاس میں پانچ ہزار بیڈ کی تیاری کیا ہے۔ وہاں محض 150 بیڈ ہی زیر استعمال ہیں کیونکہ آکسیجن ہی نہیں ہے۔ ہم نے کامن ویلتھ گیمس ولیج اور یمنا اسپورٹس کمپلیکس میں مشترکہ طور پر 1300 بیڈ تیار کیا ہے۔ ہم نے بُراڑی اسپتال کے اندر 2500 بیڈ تیار کیا ہے۔ اگر آج ہمیں کافی مقدار میں آکسیجن مل جائے تو نو ہزار آکسیجن بیڈ دہلی میں 24 گھنٹے کے اندر تیار ہے۔ اگر آج ہمیں کافی مقدار میں آکسیجن میں مل جائے تو نو ہزار آکسیجن بیڈ دہلی میں 24 گھنٹے کے اندر تیار ہو جائیں گے لیکن ہمارے پاس آکسیجن ہی نہیں ہے۔ دہلی آکسیجن کا پروڈکشن تو کرتا نہیں ہے، تو ہم کس کے پاس جائیں اور کس سے آکسیجن مانگیں؟

دواؤں کی کالابازاری کرنے والوں کو پولیس کررہی ہے گرفتار

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں آکسیجن مل جاتا ہے اور اتنے سارے اضافی بیڈ بڑھا لیتے تو ایک بہ ضابطہ سسٹم تیار ہو جاتا۔ وہاں مریض کو ڈاکٹر کے ذریعے تمام دوائیں بھی مل جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ ایمبولنس کے ذریعے زیادہ پیسہ وصولنے والوں پر دہلی حکومت کاروائی کر رہی ہے۔ دہلی حکومت کی ٹیمیں پولیس کے ساتھ مشترکہ طور پر مسلسل کاروائی کر رہی ہیں۔ جو بھی دواؤں کی کالابازاری کر رہے ہیں انھیں پکڑ رہے ہیں۔ لیکن ابھی ہمیں بہت بڑی سطح پر آکسیجن کے بیڈ بڑھانے پڑیں گے۔

کورونا کی اس لہر میں جو بھی بیمار پڑ رہا ہے، اسے سب سے پہلے آکسیجن کی ضرورت پڑ رہی ہے۔ اس کے آکسیجن کا لیول گرتا ہے اور اسے آکسیجن چاہیے۔ مریض کا آکسیجن لیول 90، 89 یا 88 جیسے ہی آیا اور اسے اسی وقت آکسیجن دے دیتے ہیں تو اس کی جان بچ سکتی ہے لیکن عوام کو آکسیجن ہی نہیں مل پا رہا ہے۔

گجرات: کورونا اسپتال میں آتشزدگی، کم از کم 18 افراد کی موت

0
گجرات: کورونا اسپتال میں آتشزدگی، کم از کم 18 افراد کی موت
گجرات: کورونا اسپتال میں آتشزدگی، کم از کم 18 افراد کی موت

گجرات کے بھروچ میں گزشتہ شب ایک پرائیویٹ اسپتال میں آگ لگنے سے کم از کم 18 افراد کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں اسپتال کے دو کارکن بھی شامل ہیں۔ اموات کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

بھروچ: گجرات کے بھروچ میں گزشتہ شب ایک پرائیویٹ کووڈ اسپتال کے انتہائی نگہداشت والے یونٹ ( آئی سی یو) میں آگ لگنے سے کم از کم 18 افراد کی موت ہوگئی۔ مرنے والوں میں اسپتال کے دو کارکن بھی شامل ہیں۔ اموات کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ بھروچ۔ جمبوسار بائی پاس روڈ پر واقع پٹیل ویلفیئر اسپتال میں پیش آیا۔ آدھی رات کے بعد تقریباً رات ساڑھے بارہ بجے اس کے دو آئی سی یو میں سے ایک یونٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مقامی فائر بریگیڈ کی ٹیم فوری طور پر حرکت میں آگئی۔ بہت سے مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہوسکی ہے ممکن ہے کہ یہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوا ہوگا ۔ ذرائع نے بتایا کہ چند مریضوں کی موت منتقلی کے دوران ہوئی ہوگی۔

اس سے پہلے بھی کورونا بحران کے دوران گجرات کے راجکوٹ، احمد آباد میں ایسے واقعات میں متعدد مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔

مغربی بنگال میں ووٹ شماری کی تیاریاں مکمل

0
مغربی بنگال میں ووٹ شماری کی تیاریاں مکمل
مغربی بنگال میں ووٹ شماری کی تیاریاں مکمل

مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان سخت سیکیورٹی کے تحت اتوار کے صبح 8 بجے ووٹ شماری شروع ہوجائے گی۔ ریاست کی کل 294 اسمبلی نشستوں میں سے 292 نشستوں پر آٹھ مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی ہے۔ ریاست کے شمشیر گنج اور جنگی پور حلقوں میں دو امیدواروں کے انتقال کے سبب انتخابات ملتوی کردیئے گئے تھے۔

کولکاتہ: مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان اتوار کی صبح 8 بجے سے سخت سیکیورٹی کے تحت ووٹ شماری شروع ہوجائے گی۔ ریاست کی 292 نشستوں کے لئے 2116 امیدواروں نے انتخاب لڑا تھا، جن کی انتخابی قسمت کے فیصلے کا اعلان کل ہوگا۔

ریاست کی کل 294 اسمبلی نشستوں میں سے 292 نشستوں پر آٹھ مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی ہے۔ ریاست کے شمشیر گنج اور جنگی پور حلقوں میں دو امیدواروں کے انتقال کے سبب انتخابات ملتوی کردیئے گئے تھے۔

ترنمول کانگریس گزشتہ 10 سالوں سے وزیر اعلی ممتا بنرجی کی سربراہی میں ریاست میں برسراقتدار ہے۔ اس انتخاب میں ترنمول کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ کانگریس اور بائیں بازو کی پارٹیوں نے بھی ایڑی چوٹی کا زور لگایا ہے۔

گنتی کے مرکز سے 100 میٹر کے دائرے میں کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں

الیکشن کمیشن نے ووٹ شماری کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گنتی کے مرکز سے 100 میٹر کے دائرے میں کسی بھی گاڑی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ الیکشن کمیشن ریاست کے تمام ووٹ شماری مراکز پر کووڈ- 19 پروٹوکول پر عمل کرنے کا پابند ہے۔ نیز الیکشن کمیشن کی جانب سے اس کے لئے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

ریاستی چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) عارض آفتاب نے واضح طور پر کہا ہے کہ کورونا وائرس کے رہنما اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ گنتی کی تمام سرگرمیوں کو انجام دینے کے لئے گنتی کے مراکز میں کمیشن کی جانب سے ٹھوس انتظامات کیے گئے ہیں۔ ووٹ شماری مرکز کے اندر میزوں کی تعداد میں بھی اس بار اضافہ کیا جارہا ہے، تاکہ سماجی فاصلے کی ہدایت پر پوری طرح عمل کیا جاسکے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ 108 ووٹ شماری مراکز میں تین سطح کے حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں اسٹرانگ روم میں ای وی ایم مشین اور وی وی پی اے ٹی کو سخت سکیورٹی کے تحت رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 23 ​​اضلاع میں گنتی کے مراکز پر کم از کم 292 مبصرین اور مرکزی سیکیورٹی فورس کی 256 کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ اس بار ریاست میں 27 مارچ سے 29 اپریل تک آٹھ مراحل میں ووٹنگ ہوئی ہے۔ اس دوران تشدد کے بھی چند واقعات ہوئے ہیں جن میں متعدد لوگوں کی جانیں گئی ہيں۔

نندی گرام میں محترمہ بنرجی یا بی جے پی کے شوبھندو ادھیکاری کی جیت ہوگی، اس پر سب کی نگاہیں رہيں گی۔

نتائج کے رجحانات صبح 8.05 سے تمام گنتی کے مراکز سے آنا شروع ہوجائیں گے

الیکشن کمیشن نے آج ایک بیان میں کہا کہ مغربی بنگال قانون ساز اسمبلی کے کے انتخابات کی ووٹ شماری صبح آٹھ بجے شروع ہوگی اور نتائج کے رجحانات صبح 8.05 سے تمام گنتی کے مراکز سے آنا شروع ہوجائیں گے۔

دریں اثناء، وزیر اعلی نے جمعہ کے روز ریاست بھر سے امیدواروں اور پارٹی کے گنتی ایجنٹوں کو گنتی کا عمل مکمل ہونے تک مراکز میں رہنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیر اعلی نے دعوی کیا کہ ترنمول کانگریس تیسری بار دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ ریاستی اسمبلی کی کل 294 نشستیں ہیں، جن میں سے کسی بھی پارٹی کو دوتہائی اکثریت کے لئے 148 نشستوں پر جیت درج کرنا ضروری ہے۔

کورونا بحران کے دوران ہندوستان کی مدد کے لئے مسلم ممالک یو اے ای، بحرین، قطر، سعودی عرب اور ایران آئے سامنے

0

کورونا بحران کے دوران ہندوستان کی مدد کے لئے امریکہ، فرانس، برطانیہ، روس اور آسٹریلیا کے ساتھ ساتھ مسلم ممالک یو اے ای، بحرین، قطر، سعودی عرب اور ایران مدد کے لئے آئے ہیں۔

نئی دہلی: کورونا بحران کے دوران ہندوستان کی مدد کے لئے امریکہ، فرانس، برطانیہ، روس اور آسٹریلیا کے ساتھ ساتھ مسلم ممالک یو اے ای، بحرین، قطر، سعودی عرب اور ایران مدد کے لئے آئے ہیں۔

ہندوستان کو اس مشکل گھڑی میں مدد کرنے والے بڑے ممالک میں امریکہ، فرانس، آسٹریلیا، برطانیہ اور کناڈا شامل ہیں۔ وہیں یورپی ممالک میں نیدرلینڈ، سلوانیا، بلغاریہ، آئرلینڈ، اٹلی، سوئیڈن کے ساتھ یورپی کمیشن بھی ہندوستان کی امداد کے لئے آئے ہیں۔

خلیجی ممالک بھی ہندوستان کی مدد میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جن میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، بحرین، قطر، سعودی عرب اور ایران نے ہندوستان کی مدد کی بات کی ہے۔ وہیں کیربین اور لیٹن امریکی ممالک میں بارباڈوس، سرینام، ڈومنک، پنامہ اور جمائیکا جیسے ممالک نے بھی ہندوستان کی مدد کے لئے اپنے عزم کا اظہارکیا ہے۔

ہندوستان کے پڑوسی ممالک جیسے بنگلہ دیش، افغانستان، مالدیپ، سری لنکا اور بھوٹان نے بھی ہندوستان کی مدد کی پیشکش کی ہے۔ وہیں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کمبوڈیا اور ویتنام نے بھی ہندوستان کی مدد کے لئے آگے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیل اور فلسطین نے بھی ہندوستان کو مدد دینے کی بات کہی ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس کا مئی کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان

0
فلسطینی صدر محمود عباس کا مئی کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان
فلسطینی صدر محمود عباس کا مئی کو ہونے والے انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ’’ہم نے اس وقت تک انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ مشرقی یروشلم کے فلسطینی عوام کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے‘‘۔

رملہ: فلسطینی صدر محمود عباس نے جمعہ کے روز اعلان کیا ہے کہ ملک میں 22 مئی کو ہونے والے قانون ساز انتخابات کو آئندہ اطلاع تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

مسٹر محمود عباس نے کہا ’’ہم نے اس وقت تک انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ مشرقی یروشلم کے فلسطینی عوام کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے‘‘۔

صدر محمود عباس نے مغربی کنارے کے شہر رملہ میں فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی قیادت والی میٹنگ کے بعد عام انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی اتحاد کی حکومت بنانے کے لئے کام کریں گے، جو بین الاقوامی تجاویز پر عمل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے عالمی برادری بالخصوص امریکہ، اقوام متحدہ، یوروپی یونین، روس اور چین پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں کہ وہ فلسطینیوں کو مشرقی یروشلم میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے۔ یہ طریق کار 1993 کے اوسلو معاہدے جیسے پی ایل او اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ معاہدوں کے مطابق کرائے۔

مشرقی یروشلم کے بغیر کوئی بھی انتخابات نہیں ہوسکتا

خیال رہے جمعرات کی شام پی ایل او کی سربراہی میں میٹنگ بلائی گئی تھی۔ میٹنگ کے دوران مسٹر محمود عباس نے اس بات کی تصدیق کی کہ مشرقی یروشلم کے بغیر کوئی بھی انتخابات نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے مشرقی یروشلم میں مقبوضہ فلسطینی والے علاقہ میں انتخابات کو روک دیا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے اس موضوع پر منصفانہ فیصلہ لینے کے لئے انتخابات سے انکار کرنے کے بعد انہوں نے ایک میٹنگ بلائی تھی۔

صدر محمود عباس نے اصرار کیا کہ مشرقی یروشلم میں فلسطینی عوام کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ مسٹر محمود عباس نے جنوری میں 2021 کے عام انتخابات کا اعلان کیا جس میں 22 مئی کو قانون ساز انتخابات، 31 جولائی کو صدارتی انتخابات اور 31 اگست کو فلسطین کی قومی کونسل کے اعلی ترین فیصلہ ساز ادارہ کے انتخابات بھی شامل ہوں گے۔

اسرائیل میں بھگدڑ مچنے سے 44 افراد ہلاک، متعدد زخمی

0
اسرائیل میں بھگدڑ مچنے سے 44 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اسرائیل میں بھگدڑ مچنے سے 44 افراد ہلاک، متعدد زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہودیوں کی بڑی تعداد اسرائیل کے سب سے بڑے سالانہ مذہبی عوامی اجتماع میں شریک تھے۔

تل ابیب: اسرائیل میں بھگدڑ مچنے سے 44 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو نے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ شمالی اسرائیل میں یہودیوں کے ایک مذہبی مقام ماؤنٹ میرون پر پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب یہودیوں کی بڑی تعداد اسرائیل کے سب سے بڑے سالانہ مذہبی عوامی اجتماع میں شریک تھے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں کم از کم 44 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعہ میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسپتالوں کو مفت آکسیجن کی فراہمی کے لئے افکو کی چوتھی یونٹ کی منظوری

0
اسپتالوں کو مفت آکسیجن کی فراہمی کے لئے افکو کی چوتھی یونٹ کی منظوری
اسپتالوں کو مفت آکسیجن کی فراہمی کے لئے افکو کی چوتھی یونٹ کی منظوری

میڈیکل گریڈ آکسیجن کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے اڈیشہ کے پارادیپ میں چوتھے آکسیجن پلانٹ کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کی پیداواری صلاحیت 150 کیوبک میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ توقع ہے کہ اس کی پیداوار 15 جون تک شروع ہو جائے گی۔ اس سے اسپتالوں کو مفت آکسیجن مل سکے گی۔

نئی دہلی: انڈین فارمرز فرٹیلائزر کوآپریٹو (افکو) نے ملک کی خدمت میں اسپتالوں کو مفت آکسیجن فراہم کرنے کے لئے چوتھی یونٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

جمعرات کو افکو کے منیجنگ ڈائریکٹر یو ایس اوستھی نے ٹویٹ کیا کہ میڈیکل گریڈ آکسیجن کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے اڈیشہ کے پارادیپ میں چوتھے آکسیجن پلانٹ کا حکم دیا گیا ہے۔ اس سے قبل تین آکسیجن پلانٹ لگانے کی منظوری دی گئی تھی۔

پارادیپ پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 150 کیوبک میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ توقع ہے کہ اس کی پیداوار 15 جون تک شروع ہو جائے گی۔ اس سے اسپتالوں کو مفت آکسیجن مل سکے گی۔

اقوام متحدہ نے بھی کووڈ 19 جنگ میں ہندوستان کی مدد کے لئے بڑھایا ہاتھ

0
اقوام متحدہ نے بھی کووڈ 19 جنگ میں ہندوستان کی مدد کے لئے بڑھایا ہاتھ
اقوام متحدہ نے بھی کووڈ 19 جنگ میں ہندوستان کی مدد کے لئے بڑھایا ہاتھ

ہندوستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی تشویشناک حالات سے نمٹنے کے لئے جہاں پوری دنیا سے مدد کے لئے ہاتھ آگے بڑھ رہے ہیں، وہیں اقوام متحدہ نے بھی کووڈ 19 جنگ میں ہندوستان کی مدد کرنے کی پیش کش کی ہے۔

اقوام متحدہ: ہندوستان میں کورونا وائرس کی تشویشناک حالات سے نمٹنے کے لئے پوری دنیا سے مدد کے لئے ہاتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے بھی کووڈ 19 جنگ میں ہندوستان کی مدد کرنے کی پیش کش کی ہے۔

یہ اطلاع اقوام متحدہ کے ترجمان نے دی ہے۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا ’’ہندوستان میں ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر ریناٹا لوک ۔ ڈیسالین کی سربراہی میں اقوام متحدہ کی ٹیم آلات اور سامان فراہم کرکے اس وبا سے نمٹنے کے لئے ہندوستانی حکام کی مدد کررہی ہے”۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور اقوام متحدہ کا فنڈ برائے اطفال (یونیسف) سامان اور آلات کی خریداری کررہے ہیں جس میں آکسیجن کی فراہمی کے لئے 7000 آکسیجن کنسٹریزر اور 500 ناک کے سازوسامان کے ساتھ ساتھ آکسیجن تیار کرنے والے آلات، کووڈ ۔ 19 تجرباتی مشین اور کٹس شامل ہیں۔

طبی حکام کی مدد کے لئے 2600 ڈبلیو ایچ او فیلڈ افسران تعینات

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او ہندوستان میں موبائل اسپتال یونٹوں کو قائم کرنے اور لیبارٹریوں کی فراہمی میں مدد فراہم کررہا ہے۔ طبی حکام کی مدد کے لئے 2600 ڈبلیو ایچ او فیلڈ افسران کو فوری طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ ملک کی مغربی ریاست مہاراشٹر جو ہندوستان میں آبادی کے لحاظ سے دوسری بڑی ریاست ہے، یونیسف نے اس وائرس سے نمٹنے کے لئے ماہرین کو تعینات کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اقوام متحدہ کی ٹیم بھی اپنی مہم جاری رکھ رہی ہے جس میں ماسک پہننا، ہاتھ دھونا، اور سماجی دوری کو بنائے رکھنے کے لئے انھیں چھ فٹ دور رہنے کو کہا گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ دنیا بھر میں 25 اپریل کو ختم ہوئے ہفتے میں کورونا کے مجموعی معاملات میں سے 38 فیصد اکیلے ہندوستان میں ہیں۔ ہندوستان میں گذشتہ سات دنوں میں اس وبا کی وجہ سے 15،161 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

7 مئی سے ضلع ریوا میں کورونا کرفیو، 30 اپریل سے 3 مئی تک رہے گا لاک ڈاؤن

0
7 مئی سے ضلع ریوا میں کورونا کرفیو، 30 اپریل سے 3 مئی تک رہے گا لاک ڈاؤن
7 مئی سے ضلع ریوا میں کورونا کرفیو، 30 اپریل سے 3 مئی تک رہے گا لاک ڈاؤن

ریوا کلکٹر ایلیاراجا ٹی نے ریوا ضلع میں دفعہ 144 کے تحت ضلع میں 7 مئی کی صبح 6 بجے تک کورونا کرفیو نافذ کرنے کا احکامات صادر کئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ضلع میں 30 اپریل کو صبح 6 بجے سے 3 مئی کی صبح 6 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ اس دوران عام طور پر طبی مقاصد کے لئے اپنے گھر سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔

ریوا: کورونا انفیکشن پر قابو پانے کے لئے ریوا کلکٹر ایلیاراجا ٹی نے ریوا ضلع میں دفعہ 144 کے تحت ضلع میں 7 مئی کی صبح 6 بجے تک کورونا کرفیو نافذ کرنے کا احکامات صادر کئے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ضلع میں 30 اپریل کو صبح 6 بجے سے 3 مئی کی صبح 6 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ اس دوران عام طور پر طبی مقاصد کے لئے اپنے گھر سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔

کلکٹر اور ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر ایلیاراجا ٹی کے جانب سے جاری احکامات کے مطابق کورونا کرفیو کے دوران دودھ، ڈسپنسری، کیمسٹ اسپتال، کووڈ ویکسینیشن سنٹر اور پٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔

مکمل لاک ڈاؤن کے دنوں کے اضافی کورونا کرفیو کے دوران ریوا شہر کی کرہیا منڈی صبح 9 بجے تک کھلی رہے گی۔ ہاتھ ٹھیلے والوں کو صبح 6 بجے سے دوپہر 11 بجے تک سبزیاں اور پھل فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔ پیداوار سے متعلق سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ سرکاری آمدنی کے کاموں میں نرمی رہے گی اور پبلک ڈسٹری بیوشن کی دکانیں طے شدہ اوقات کے مطابق کھلیں گی۔ تمام سرکاری دفاتر جیسے محصول، پولیس، بینک، بجلی، لوکل باڈیز اور دیگر ہنگامی خدمات لاک ڈاؤن سے مستثیٰ رہیں گی۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے کے لئے ووٹنگ کا آغاز

0
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے کے لئے ووٹنگ کا آغاز
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے کے لئے ووٹنگ کا آغاز

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے کے لئے جمعرات کی صبح 7 بجے سے ریاست کی 294 سیٹوں میں سے 35 سیٹ پر ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔

کولکتہ: کورونا کی دوسری لہر کے درمیان مغربی بنگال اسمبلی میں انتخابات کے آٹھویں اور آخری مرحلے کے لئے جمعرات کی صبح 7 بجے سے ریاست کی 294 سیٹوں میں سے 35 سیٹ پر ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ جو شام کے ساڑھے چھ بجے تک جاری رہے گی۔

بنگال میں آخری مرحلے میں چار اضلاع مالدہ، کولکتہ شمالی، مرشد آباد اور ویربھوم کی 35 اسمبلی سیٹوں کے لئے آج پرامن طریقے سے پولنگ شروع ہو گئی ہے۔ ان میں ویربھوم اور مرشد آباد کی 11 – 11، کولکتہ شمالی کی سات اور مالدہ کی چھ سیٹوں پر پولنگ ہو رہی ہے۔ ریاست میں آخری مرحلے میں 35 خواتین امیدواروں سمیت کل 283 امیدواروں کی قسمت کا آج فیصلہ ہوگا۔

ان امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ 53،55،835 مرد، 41،21،735 خواتین ووٹرز اور 158 ٹرانس جینڈر ووٹروں سمیت 84،77،728 ووٹرز کریں گے۔ ووٹنگ کے لئے کل 11،860 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

ریاست میں حکمران جماعت ترنمول کانگریس کی کارکردگی پر سب کی نگاہیں ہیں کیونکہ ان انتخابات میں فیصلہ ہوگا کہ وزیر اعلیٰ اور ترنمول کی سربراہ ممتا بنرجی 2 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے بعد تیسری مدت کار کے لئے واپس آسکیں گی یا نہیں۔ تاہم مرکز میں برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی نے محترمہ بنرجی کو اس مرتبہ اقتدار سے بے دخل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔

ریاست میں آٹھویں مرحلے کے لئے آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے مرکزی فورسز کی 641 کمپنیاں تعینات کی گئیں ہیں۔ ان میں سے 224 ضلع ویربھوم، 212 مرشد آباد، 110 مالدہ اور 95 شمالی کولکاتہ میں تعینات کی گئی ہیں۔

ہجوم سے بچنے کے لئے ہر بوتھ میں صرف 1000 ووٹر ووٹ ڈال سکیں گے۔

اسے بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج کے بعد فتح کے جشن پر لگائی پابندی