جمعرات, مارچ 26, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 349

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل دوسرے دن کے اضافے سے ایک نئی ریکارڈ سطح پر

0
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل دوسرے دن کے اضافے سے ایک نئی ریکارڈ سطح پر
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل دوسرے دن کے اضافے سے ایک نئی ریکارڈ سطح پر

4 مئی سے اب تک 20 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ باقی 15 دن قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 4.91 روپے اور ڈیزل 5.49 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پیر کے روز مسلسل دوسرے دن اضافہ ہونے سے ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔

ملک کے چار میٹروپولیٹن شہروں میں آج دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 28 پیسے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 4 مئی سے اب تک 20 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ باقی 15 دن قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 4.91 روپے اور ڈیزل 5.49 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 28 پیسے کے اضافے کے ساتھ 95.31 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ دہلی میں ڈیزل 27 پیسے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 86.22 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

ممبئی میں پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 28 پیسے مہنگا ہوا۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 101.52 روپے اور ڈیزل 93.58 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ وہیں کولکاتہ میں پٹرول 26 پیسے مہنگا ہوکر 95.28 روپے اور ڈیزل 27 پیسے بڑھ جانے سے 89.07 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

چنئی میں پٹرول کی قیمت میں 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 96.71 روپے اور ڈیزل 90.92 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:

شہر کا نام —— پیٹرول —— ڈیزل

دہلی ———  95.31    ——86.22
ممبئی ——— 101.52  —— 93.58
چنئی ———  96.71   —— 90.92
کولکاتا ——— 95.28  —— 89.07

نائیجیریا: پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش ناکام، 5 بندوق بردار ہلاک

0
نائیجیریا: پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش ناکام، 5 بندوق بردار ہلاک
نائیجیریا: پولیس اسٹیشن پر حملے کی کوشش ناکام، 5 بندوق بردار ہلاک

جنوبی نائیجیریا کی ریاست ایمو میں پولیس اسٹیشن پر حملے کو نائیجیریا کے فوجیوں اور خصوصی پولیس دستوں نے ناکام بنا دیا، جس میں 5 بندوق بردار ہلاک ہوگئے۔

ابوجہ: نائیجیریا کی جنوبی ریاست ایمو میں اتوار کے روز ایک پولیس اسٹیشن پر حملے کو نائیجیریائی فوجیوں جوانوں اور پولیس کے اسپیشل دستوں نے ناکام بنا دیا اور پانچ بندوق بردار ہلاک کردیا۔

ایک بیان میں فوجی ترجمان محمد یریما نے کہا کہ ایک غیرقانونی گروہ، انڈیجینیس پیپل آف بیافرا (آئی پی او بی) پر حملہ انجام دینے کا شبہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت آئی پی او بی کا سینئر ممبر جوزف ناناچی کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے ملک کے شورش زدہ جنوبی خطے میں سیکیورٹی ایجنسیوں اور سرکاری تنصیبات کے پر حملے کیے۔

مسٹر یریما کے مطابق آئی پی او بی کے ایک دیگر رکن کو گرفتار کیا گیا ہے اور وہ سیکیورٹی فورسز کو اہم معلومات فراہم کرانے میں مدد کررہا ہے۔ حالیہ مہینوں میں، نائیجیریا کے جنوبی حصے میں پولیس اسٹیشنوں اور جیل جیسی حفاظتی جگہوں پر بندوق برداروں کے حملے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔

کورونا کیسز کی شرح کم ہوکر 5.13 فیصد، ریکوری کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد

0
کورونا کیسز کی شرح کم ہوکر 5.13 فیصد، ری کوری کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد
کورونا کیسز کی شرح کم ہوکر 5.13 فیصد، ری کوری کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد

ملک میں کورونا کیسز کی رفتار میں سست روی کا سلسلہ جاری ہے اور کیسوں کی تعداد 5.13 فیصد رہ گئی ہے۔ وہیں ریکوری کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد ہوگئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں کورونا کیسز کی رفتار مسلسل سست پڑنے اور اس وبا کو شکست دینے والوں میں لگاتار اضافے سے سرگرم معاملوں کی شرح 5.13 فیصد رہ گئی ہے۔ وہیں ری کوری کی شرح بڑھ کر 93.67 فیصد ہوگئی ہے۔

اس دوران سنیچر کو 33 لاکھ 53 ہزار 539 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 23 کروڑ 13 لاکھ 22 ہزار 417 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

ہفتہ کی صبح وزارت صحت کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 114460 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ، متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 88 لاکھ 9 ہزار 339 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 98 ہزار 232 مریض صحت مند بھی ہوئے ہیں، جس کے ساتھ اب تک دو کروڑ 69 لاکھ 84 ہزار 781 افراد ملک میں اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ فعال معاملات 77 ہزار 449 کم ہو کر 14 لاکھ 77 ہزار 779 ہوگئے ہیں اور ان کی شرح 5.13 فیصد پر آگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2677 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 46 ہزار 759 ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے اموات کی شرح جزوی اضافے کے ساتھ 1.20 فیصد ہوگئی ہے۔

مہاراشٹرا، کیرالا، کرناٹک سمیت قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے فعال معاملات میں کمی

مہاراشٹرا میں، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 8858 کم ہوکر 190878 ہوچکے ہیں۔ اس دوران ریاست میں 21776 مزید مریضوں کی شفا یابی کے بعد، کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 5528834 ہوگئی ہے۔ جبکہ 741 مزید مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 99512 ہوگئی ہے۔

کیرالا میں فعال معاملات میں 6884 کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اب یہ کم ہوکر 168049 ہوگئے ہیں اور 24003 مریضوں کی شفایابی کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 2440642 ہوگئی ہے، جبکہ 209 مزید مریضوں کی ہلاکت کے باعث اموات کی تعداد 9719 ہوگئی ہے۔

کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال معاملات میں 11911 کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ان کی تعداد 268296 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 365 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد 31260 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2383758 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے فعال معاملات میں 1329 کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی تعداد کم ہو کر 6731 ہوگئی ہے۔ یہاں مزید 60 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس بیماری سے اموات کی تعداد 24557 ہوگئی ہے۔ وہیں 1397575 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔

ناٹو سربراہ کانفرنس میں بائیڈن امریکی عزم کا اعادہ کریں گے

0
ناٹو سربراہ کانفرنس میں بائیڈن امریکی عزم کا اعادہ کریں گے
ناٹو سربراہ کانفرنس میں بائیڈن امریکی عزم کا اعادہ کریں گے

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ 14 جون کو برسلز میں شمالی اٹلانٹک معاہدہ تنظیم (ناٹو) سربراہ کانفرنس کے دوران اجتماعی دفاع کے تئیں امریکہ کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ 14 جون کو برسلز میں شمالی اٹلانٹک معاہدہ تنظیم (ناٹو) سربراہ کانفرنس کے دوران اجتماعی دفاع کے تئیں امریکہ کے عزم کا اعادہ کریں گے۔

مسٹر بائیڈن نے ہفتہ کے روز واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا ’’جمہوری اقدار کا اشتراک دنیا کی تاریخ کے سب سے کامیاب اتحاد کی بنیاد رہا ہے۔ میں برسلز میں ناٹو کے آئندہ اجلاس میں آرٹیکل 5 کے تئیں امریکہ کے مستحکم عزم کا اعادہ کروں گا اور اس بات کا یقین کروں گا کہ ہمارے اہم انفراسٹرکچر پر سائبر حملوں جیسے خطرات سمیت چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارا اتحاد مضبوط ہے‘‘۔

یمن میں حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے میں 12 افراد ہلاک، 7 دیگر زخمی

0
یمن میں حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے میں 12 افراد ہلاک، 7 دیگر زخمی
یمن میں حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے میں 12 افراد ہلاک، 7 دیگر زخمی

حوثی باغیوں نے بیلسٹک میزائلوں سے یمنی مسلح افواج کے انتظامی ہیڈکوارٹر کے فیول اسٹیشن پر حملہ کیا۔ اس حملے میں بارہ افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ یمن میں سرکاری فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازعہ چھ سال سے زیادہ عرصے سے جاری ہے۔

قاہرہ: یمن میں ماریب صوبہ آرمی ہیڈکوارٹر پر حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے میں 12 افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ حوثی باغیوں نے بیلسٹک میزائلوں سے یمنی مسلح افواج کے انتظامی ہیڈکوارٹر کے فیول اسٹیشن پر حملہ کیا۔ اس حملے میں بارہ افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

یمن میں سرکاری فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان تنازعہ چھ سال سے زیادہ عرصے سے جاری ہے۔

زرعی قانون کے نفاذ کے ایک سال مکمل ہونے پر پھر کانگریس نے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا

0
زرعی قانون کے نفاذ کے ایک سال مکمل ہونے پر پھر کانگریس نے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا
زرعی قانون کے نفاذ کے ایک سال مکمل ہونے پر پھر کانگریس نے اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا

کانگریس محکمہ مواصلات کے چیف رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج یہاں کہا کہ مودی حکومت نے ایک سال قبل آج ہی کے دن زراعت سے متعلق تین سیاہ ایگریکلچر آرڈیننس لے کر آئی تھی اور اپنے مٹھی بھر سرمایہ دار دوستوں کے لئے 25 لاکھ کروڑ روپے کے سالانہ زرعی پیداوار کے کاروبار کے لئے موقع فراہم کیا تھا۔

نئی دہلی: کانگریس نے زراعت سے متعلق تینوں قوانین کو نافذ کرنے کے ایک سال مکمل ہونے پر ہفتہ کو کہا کہ یہ تینوں قانون ظالمانہ ہیں اور ان کے سبب سیکڑوں کسان شہید ہوئے ہیں۔ اس لئے حکومت کو انہیں فوراً واپس لینا چاہیے۔

کانگریس محکمہ مواصلات کے چیف رندیپ سنگھ سرجے والا نے آج یہاں کہا کہ مودی حکومت نے ایک سال قبل آج ہی کے دن زراعت سے متعلق تین سیاہ ایگریکلچر آرڈیننس لے کر آئی تھی اور اپنے مٹھی بھر سرمایہ دار دوستوں کے لئے 25 لاکھ کروڑ روپے کے سالانہ زرعی پیداوار کے کاروبار کے لئے موقع فراہم کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ان تینوں سیاہ قوانین کے خلاف ملک کا کسان تحریک کرنے پرمجبور ہوا۔ انہوں نے دہلی کی سرحدوں پر تحریک کرکے حکومت پر ان قوانین کو واپس کرنے کا دباؤ بنایا لیکن حکومت نے ان کی ایک نہیں سنی اور اپنی ضد پر اڑی رہی جس کے سبب شدید سردی اور دیگر وجوہات سے 500 سے زائد کسان تحریک کے دوران شہید ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت کو ملک کے کسانوں کے مفاد میں اپنی ضد کو چھوڑ دینا چاہیے اوران تینوں زرعی قوانین کو واپس لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسان تحریک کررہے ہیں اور وہ حکومت کے کسی بھی ظلم سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج

0
پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج
پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج

یوتھ کانگریس نے پٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے بڑھی ہوئی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے وقت حکومت نے ملکی معیشت کو بھی آفت میں ڈال دیا ہے۔

نئی دہلی: یوتھ کانگریس نے ہفتہ کے روز پٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے بڑھی ہوئی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے صدر سرینواس بی وی نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے وقت حکومت نے ملکی معیشت کو بھی آفت میں ڈال دیا ہے۔ ایک طرف ملک کی معیشت چوپٹ ہو رہی ہے، دوسری طرف پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حزب اختلاف میں تھی، تو وہ پٹرول اور ڈیزل کی شرح میں معمولی اضافہ کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا کرتی تھی، لیکن آج جب چوطرفہ مہنگائی کی مار پڑ رہی ہے، تو بی جے پی بیٹھی خاموش ہے۔

یوتھ کانگریس کے رہنما نے کہا کہ آج ان کی تنظیم حکومت کو نیند سے جگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ملک کے متعدد علاقوں میں پٹرول 100 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 90 روپے فی لیٹر کے پار ہوچکا ہے اور قیمتیں ہر آئے دن بڑھتی جارہی ہیں۔

دہلی: تالا بندی جاری رہنے کے ساتھ دکانیں بھی کھلیں گی: کیجریوال

0
دہلی: تالا بندی جاری رہنے کے ساتھ دکانیں بھی کھلیں گی: کیجریوال
دہلی: تالا بندی جاری رہنے کے ساتھ دکانیں بھی کھلیں گی: کیجریوال

کیجریوال نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کووڈ – 19 کے متاثرین میں کمی آنے کے پیش نظر آئندہ ہفتے سے تالا بندی میں مزید مہلت دی جارہی ہے۔ 7 جون سے آڈ-ایون کے طرز پر دکانوں اور شاپنگ مال کو کھول دیا جائے گا اور 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ میٹرو سروس بھی شروع کی جائے گی۔

نئی دہلی: حکومت دہلی نے آج کہا کہ کورونا وائرس کے متاثرین میں تیزی سے کمی آنے کے باوجود مستقبل میں اس کا خطرہ درپیش ہونے کے مدنظر دہلی میں تالا بندی جاری رکھتے ہوئے پیر سے آڈ-ایون کے طرز پر دکانیں اور مال کھولے جائیں گے، جبکہ میٹرو سروس 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ شروع کی جائے گی۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کووڈ – 19 کے متاثرین میں کمی آنے کے پیش نظر آئندہ ہفتے سے لاک ڈاؤن میں مزید مہلت دی جارہی ہے۔ 7 جون سے آڈ-ایون کے طرز پر دکانوں اور شاپنگ مال کو کھول دیا جائے گا اور 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ میٹرو سروس بھی شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا “ماہرین نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کی پیش گوئی کی ہے۔ ہمیں اس کے لئے بھی تیاری کرنی ہوگی”۔

انہوں نے کہا کہ نجی دفاتر 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولے جاسکتے ہیں۔ ضروری سامانوں کی دکانیں روزانہ کھلیں گی۔ نئی رہنما ہدایات کے مطابق سرکاری دفاتر میں گروپ اے کے افسران 100 فیصد اور ان کے نیچے دیگر افسران 50 فیصد صلاحیت میں کام کریں گے۔ لازمی خدمات میں 100٪ ملازمین کام کریں گے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانا ضروری ہے۔ فیکٹری اور تعمیراتی سرگرمیاں گزشتہ ہفتہ سے کھول دی گئی ہيں۔ پچھلے 24 گھنٹے میں تقریبا 400 متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے اور 0.5 فیصد انفیکشن کی شرح ہے۔ پیر کی صبح 5 بجے سے متعدد دیگر سرگرمیوں میں رعایت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر تیسری لہر آتی ہے تو حکومت اس کے لئے تیار ہے۔ گزشتہ روز تقریبا چھ گھنٹے تک دو الگ الگ ملاقاتوں میں حصہ لیا اور ماہرین سے گفتگو کی۔ اس بار کورونا کی پیک میں تقریبا 22 ہزار متاثرین 22 یا 23 اپریل کو سامنے آئے تھے۔ اگلی پیک 37 ہزار کی ہوسکتی ہے۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیاری شروع کردی گئی ہے۔

مہاراشٹر میں ان لاک کا عمل 7 جون سے شروع

0
مہاراشٹر میں ان لاک کا عمل 7 جون سے شروع
مہاراشٹر میں ان لاک کا عمل 7 جون سے شروع

کورونا وبا پر قابو پانے کے تناظر میں مہاراشٹر میں ’بریک دی چین‘ کے تحت نافذ پابندیوں میں 7 جون سے نرمی کی جائے گی۔ مہاراشٹر اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف اینڈ ری ہیبلٹیشن کے پرنسپل سکریٹری اسیم گپتا نے جمعہ کی رات اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔

ممبئی: کورونا وبا پر قابو پانے کے تناظر میں مہاراشٹر میں ’بریک دی چین‘ کے تحت نافذ کی جانے والی پابندیوں میں 7 جون سے نرمی کی جائے گی۔

مہاراشٹر اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف اینڈ ری ہیبلٹیشن کے پرنسپل سکریٹری اسیم گپتا نے جمعہ کی رات اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریاست کے اضلاع میں کووڈ انفیکشن شرح اور آکسیجن بیڈ کے استعمال کی بنیاد پر پانچ مراحل میں تقیسم کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں پانچ فیصد سے کم انفیکشن کی شرح اور 25 فیصد سے بھی کم آکسیجن ایمبولینس کا استعمال کرنے والے اضلاع آئیں گے۔ ایسے اضلاع میں تمام سرگرمیاں آسانی سے جاری رہیں گی۔ دوسرے مرحلے میں پانچ فیصد سے کم انفیکشن شرح اور 25 فیصد سے 40 فیصد آکسیجن بیڈ استعمال کر نے والے ان اضلاع میں تعمیراتی، زرعی خدمات سمیت تمام سرگرمیاں شروع کی جا سکتی ہیں۔ ریستوران، مال، سنیما ہال، جم، سیلون اور سپا اپنی 50 فیصد گنجائش سے شروع ہوں گے۔

تیسرے مرحلے میں 10 فیصد انفیکشن کی شرح اور 40 فیصد سے زیادہ آکسیجن بیڈ کے استعمال کرنے والے اضلاع میں لازمی خدمات کے ساتھ دیگر دکانیں شام 4 بجے تک کھلی رہیں گی۔ ہفتہ اور اتوار کو صرف لازمی خدمات ہی جاری رہیں گی۔ چوتھے مرحلے میں 10 سے 20 فیصد تک انفیکشن کی شرح اور 60 فیصد سے زیادہ آکسیجن بیڈ استعمال کرنے والے اضلاع آئیں گئے۔ ان اضلاع میں ہنگامی خدمات شام 4 بجے تک جاری رہیں گی، دیگر تمام سرگرمیاں بند رہیں گی۔

ہماچل پردیش: بی جے پی کے ممبر اسمبلی نریندر برگٹا کا انتقال

0
ہماچل پردیش: بی جے پی کے ممبر اسمبلی نریندر برگٹا کا انتقال
ہماچل پردیش: بی جے پی کے ممبر اسمبلی نریندر برگٹا کا انتقال

نریندر برگٹا 15 ستمبر 1952 کو جوبل کوٹکھائی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ہماچل پردیش یونیورسٹی شملہ سے پولیٹیکل سائنس میں پوسٹ گریجویشن کیا تھا۔ سال 1998 میں وہ پانچ سال کے لئے پارٹی جنتا یووا مورچہ کے صدر کے طور پر مقرر ہوئے تھے۔ وہ پارٹی میں مختلف عہدوں پر بھی فائز رہے۔

شملہ: بی جے پی ہماچل پردیش ودھان سبھا کے چیف وہپ اور جوبل کوٹکھائی اسمبلی حلقہ سے منتخب ایم ایل اے نریندر برگٹا کا انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 69 برس تھی۔

یہ اطلاع ان کے بیٹے چیتن برگٹا نے فیس بک پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے دی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ان کے والد لمبے عرصے سے بیمار تھے اور وہ پی جی آئی چنڈی گڑھ میں زیرعلاج تھے۔ آج صبح انہوں نے آخری سانس لی۔

نریندر برگٹا 15 ستمبر 1952 کو جوبل کوٹکھائی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ہماچل پردیش یونیورسٹی شملہ سے پولیٹیکل سائنس میں پوسٹ گریجویشن کیا تھا۔ سال 1998 میں وہ پانچ سال کے لئے پارٹی جنتا یووا مورچہ کے صدر کے طور پر مقرر ہوئے تھے۔ وہ پارٹی میں مختلف عہدوں پر بھی فائز رہے۔

مسٹر برگٹا (87۔1983) بھارتیہ جنتا پارٹی ڈسٹرکٹ شملہ کے جنرل سکریٹری، (2018۔1993) ریاستی بی جے پی کے ایگزیکٹو ممبر اور (96۔1994) راشٹریہ کسان مورچہ کے سکریٹری بھی رہے۔ وہ 1998 میں پہلی مرتبہ شملہ حلقہ سے ریاستی قانون ساز اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے تھے اور پھر دسمبر 2007 میں جوبل کوٹکھائی سے دوبارہ منتخب ہوئے تھے۔

برگٹا 2002 – 1998 تک وزیر مملکت برائے باغبانی اور 2007 سے 2012 تک باغبانی، تکنیکی تعلیم اور صحت کے وزیر رہے۔

سال 2017 میں جوبل کوٹکھائی اسمبلی سیٹ جیتنے کے بعد وہ ہماچل پردیش ودھان سبھا کے چیف وہپ مقرر ہوئے تھے۔