جمعرات, مارچ 26, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 346

روس کو تعمیری شراکت دار بنانے کے لئے اسٹریٹیجک تصور میں تبدیلی کرے گا نیٹو: امریکہ

0
روس کو تعمیری شراکت دار بنانے کے لئے اسٹریٹیجک تصور میں تبدیلی کرے گا نیٹو: امریکہ
روس کو تعمیری شراکت دار بنانے کے لئے اسٹریٹیجک تصور میں تبدیلی کرے گا نیٹو: امریکہ

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے بتایا کہ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) پیر کے اجلاس کے بعد اپنے اسٹرہیٹجک انداز میں تبدیلی کرے گا اور روس کو "تعمیری شراکت داری” کے طور پر شامل کرسکتا ہے۔

واشنگٹن: امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے بتایا کہ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) پیر کے اجلاس کے بعد اپنے اسٹرہیٹجک انداز میں تبدیلی کرے گا اور روس کو "تعمیری شراکت داری” کے طور پر شامل کرسکتا ہے۔

مسٹر سلیوان نے اتوار کو ایئر فورس ون میں سوار نامہ نگاروں کو بتایا کہ "ہم دیکھیں گے کہ رہنماؤں کے پاس ایک نئے اسٹریٹجک تصوراتی عمل کے لئے وابستگی ہے جس کے نتیجے میں اگلے سال 2022 میں ناٹو کے سربراہی اجلاس میں ایک نیا تزویراتی تصور جاری کیا جائے گا۔” حتمی اسٹریٹیجک تصور 2010 میں جاری کیا گیا تھا اور دیگر باتوں کے علاوہ اس میں روس کو ‘تعمیری شراکت دار’ کی حیثیت سے شامل کیا جائے گا۔ یہ ناٹو کے لئے اس اسٹریٹجک تصور کو اپ ڈیٹ کرنے کا وقت ہے۔  وہ (مسٹر بائیڈن) اس سلسلے میں سربراہی اجلاس میں اتحادیوں اور شراکت داروں سے مشاورت کریں گے۔”

اس سے قبل یہاں جاری ایک بیان میں وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ نیٹو روس اور چین کے بارے میں اپنی اسٹریٹجک پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے جا رہا ہے اور دہشت گردی، سائبر کرائم اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے بین الاقوامی خدشات کے ساتھ ساتھ اجتماعی سلامتی کو لاحق خطرات کا ازالہ کرے گا۔

واضح رہے کہ آج جی ۔ 7 سربراہی اجلاس برطانیہ کے کارنوال کاؤنٹی میں ہورہا ہے۔ جی 7 سربراہی اجلاس میں برطانیہ، امریکہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور کینیڈا کے رہنماؤں نے عالمی اصلاحات، کووڈ ۔ 19 وبائی امراض اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پرتاپ گڑھ: اے بی پی نیوز رپورٹر کی مشتبہ حالات میں موت

0
پرتاپ گڑھ: اے بی پی نیوز رپورٹر کی مشتبہ حالات میں موت
پرتاپ گڑھ: اے بی پی نیوز رپورٹر کی مشتبہ حالات میں موت

مشتبہ حالات میں اے بی پی نیوز رپورٹر کی بائک کے پول سے ٹکرا جانے کے سبب موت ہوگئ۔ متوفی سلبھ شری واستوا کو شراب مافیا کے خلاف خبر چلانے کے سبب خوف تھا۔ انہوں نے گزشتہ 12/ جون کو اے ڈی جی کو مکتوب ارسال کر جان و مال کی حفاظت کا مطالبہ کیا تھا۔

پرتاپ گڑھ: اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی سٹی علاقے کے سکھپال نگر اینٹ بھٹّے کے نزدیک گزشتہ اتوار و پیر کی شب تقریبا 11 بجے مشتبہ حالات میں اے بی پی نیوز رپورٹر کی بائک کے پول سے ٹکرا جانے کے سبب موت ہوگئ۔ متوفی نے گزشتہ 12 جون کو اے ڈی جی کو مکتوب ارسال کر جان و مال کی حفاظت کا مطالبہ کیا تھا۔

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سریندر دیویدی نے آج بتایا کہ اے بی پی نیوز رپورٹر سلبھ شری واستوا 42 ساکن ریلوے روڈ پرتاپ گڑھ اتوار کو تھانہ لال گنج علاقے کے اسرہی گاؤں میں برآمد اسلحہ فیکٹری کی نیوز کور کرکے واپس گھر آرہے تھے کہ تھانہ کوتوالی سٹی علاقے کے سکھپال نگر اینٹ بھٹّے کے نزدیک بجلی کے پول سے ٹکرا جانے کے سبب شدید زخمی ہو گئے۔ جہاں علاج کے لئے ضلع اسپتال لایا گیا، ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔

وہیں اطلاع پر اہل خانہ ضلع اسپتال پہنچے۔ پولیس دیگر پہلو پر گہرائی سے تحقیقات کر قانونی کارروائی کر رہی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔ متوفی سلبھ کے پسماندگان میں اہلیہ و ایک بیٹا و بیٹی ہے۔ واضح کردیں کہ متوفی سلبھ کو شراب مافیا کے خلاف خبر چلانے کے سبب خوف تھا۔ انہوں نے گزشتہ 12/ جون کو اے ڈی جی کو مکتوب ارسال کر جان و مال کی حفاظت کا مطالبہ کیا تھا۔

’میٹ فورمن‘ کووڈ مریضوں کے پھیپھڑوں کے ورم کا ممکنہ علاج: نئی تحقیق

0
’میٹ فورمن‘ کووڈ مریضوں کے پھیپھڑوں کے ورم کا ممکنہ علاج: نئی تحقیق
’میٹ فورمن‘ کووڈ مریضوں کے پھیپھڑوں کے ورم کا ممکنہ علاج: نئی تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈشوگر کی سطح میں کمی لانے کے لئے دنیا بھر میں تجویز کی جانے والی دوا ’میٹ فورمن‘ کورونا وائرس کے مریضوں میں پھیپھڑوں کے ورم کے علاج میں مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔ اس حوالے سے ابھی کووڈ 19 کے انسانی مریضوں پر ٹرائل کی ضرورت ہے۔ تب ہی مکمل نتائج سامنے آ سکیں گے۔

نیویارک: ایک نئی تحقیق کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کی سطح میں کمی لانے کے لئے دنیا بھر میں تجویز کی جانے والی دوا ’میٹ فورمن‘ کورونا وائرس کے مریضوں میں پھیپھڑوں کے ورم کے علاج میں مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ دوا جگر میں گلوکوز بننے کی سطح کو کم کرتی ہے جس سے جسم میں بلڈ شوگر لیول کم ہوتا ہے اور جسم کا انسولین پر ردعمل بہتر ہوتا ہے۔ جبکہ یہ ورم کش خصوصیات کی بھی حامل دوا ہے، تاہم اس سرگرمی کی وجہ معلوم نہیں۔

اب امریکہ کی کیلیفورنیا کی تحقیق میں ’میٹ فورمن‘ کی ورم کش سرگرمی کے مالیکیولر میکنزم کو دریافت کیا گیا۔

چوہوں پر کی جانے والی تحقیق میں پایا گیا کہ اس دوا سے کووڈ 19 کے مریض جانوروں میں پھیپھڑوں کے ورم کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔

گزشتہ سال سے ہی دنیا بھر میں متعدد کلینکل ٹرائلز میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 سے متاثر ہونے والے ذیابیطس کے مریض اگر پہلے سے ’میٹ فورمن‘ کا استعمال کررہے ہوتے ہیں تو ان میں بیماری کی شدت اور موت کے خطرے میں کمی آتی ہے۔

ذیابیطس اور موٹاپے دونوں کو کووڈ 19 کے مریضوں کے لئے خطرہ بڑھانے والے 2 اہم ترین عناصر تسلیم کیا جاتا ہے اور ان کے شکار افراد میں سنگین نتائج کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ تاہم بلڈ شوگر کی سطح میں کمی لانے والی دیگر ادویات سے کووڈ 19 کے مریضوں میں یہ فائدہ دریافت نہیں ہوسکا۔

اگرچہ کلینیکل ٹرائلز میں ’میٹ فورمن‘ کو ورم کش سرگرمی سے منسلک کیا گیا مگر کسی بھی تحقیق میں اس کی وضاحت نہیں کی گئی جبکہ کنٹرول ٹرائلز بھی ہیں ہوئے۔

طبی جریدے جرنل ’امیونٹی‘ میں شائع نئی تحقیق میں شریک ماہرین کا کہنا تھا کہ ٹرائلز میں ایسے نتائج سامنے آئے جن سے حتمی نتیجے پر پہنچنا بہت مشکل تھا جس کی وجہ سے ان پر شکوک سامنے آئے تھے۔

انہوں نے چوہوں پر اس کے تجربات کئے اور ایسے جانوروں کو شامل کیا گیا جن کو نظام تنفس کے ایک جان لیوا مرض اے آر ڈی ایس کا سامنا تھا، جس میں پھیپھڑوں میں سیال لیک ہوجاتا ہے اور سانس لینا دشوار جبکہ اہم اعضا تک آکسیجن کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔

اے آر ڈی ایس سے ایسے اثرات مرتب ہوتے ہیں جو کووڈ سے متاثر اسپتال میں زیر علاج مریضوں میں بھی موت کا باعث بنتے ہیں۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ چوہوں کو بیمار کرنے سے پہلے ’میٹ فورمن‘ کا استعمال علامات کی شدت میں کمی لاتا ہے۔

اسی طرح بیماری کے شکار جانوروں میں اس دوا سے موت کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے کیونکہ وہ مدافعتی خلیات کے باعث ہونے والے ورم کی روک تھام کرتے ہیں، ایسا کووڈ کے مریضوں میں بھی عام ہوتا ہے۔

کووڈ کے مریضوں میں ورم کی وجہ سے جسم اپنے ہی خلیات اور ٹشوز کے خلاف سرگرم ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے ایک آئی ایل ون نامی پروٹین بنتا ہے، جس کی شرح کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والے مریضوں کے پھیپھڑوں میں بہت زیادہ دریافت کی گئی ہے۔

محققین نے پایا کہ ’میٹ فورمن‘ کووڈ کے مریضوں کے پھیپھڑوں میں ورم کو متحرک ہونے سے روکنے اور اس کے پھیلاؤ میں کردار ادا کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجربات سے یہ ٹھوس اشارہ ملتا ہے کہ اس دوا سے کووڈ 19 کے سنگین شدت سے متاثر افراد کے لئے نیا علاج فراہم کیا جاسکتا ہے۔ بہرحال، اس حوالے سے ابھی کووڈ 19 کے انسانی مریضوں پر ٹرائل کی ضرورت ہے۔ تب ہی مکمل نتائج سامنے آ سکیں گے۔

اترپردیش میں مانسون کی دستک، جھما جھم بارش، آئندہ پانچ دنوں تک جاری رہنے کے آثار

0
اترپردیش میں مانسون کی دستک، جھما جھم بارش، آئندہ پانچ دنوں تک جاری رہنے کے آثار
اترپردیش میں مانسون کی دستک، جھما جھم بارش، آئندہ پانچ دنوں تک جاری رہنے کے آثار

جنوب مغربی مانسون نے اتوار کو اترپردیش میں دستک دے دی ہے جس کے سبب راجدھانی لکھنؤ کے علاوہ پوروانچل کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

لکھنؤ: جنوب مغربی مانسون نے اتوار کو اترپردیش میں دستک دے دی ہے جس کے سبب راجدھانی لکھنؤ کے علاوہ پوروانچل کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست کے مشرقی حصوں میں ہوا کے کم دباو کا علاقہ بنا ہوا ہے اور کئی علاقوں میں آج تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ زوردار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ آندھی پانی کا یہ سلسلہ کم از کم آئندہ پانچ دنوں تک جاری رہنے کے آثار ہیں۔

اس مدت میں مغرب کے کئی علاقوں میں درمیانہ سے شدید بارش کا اندازہ ہے جبکہ مغربی اترپردیش کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے آثار ہیں۔

اس درمیان ایٹا میں جیتھرا علاقہ کے پرم سکھ گاؤں میں بارش کے سبب ایک مکان کا لنٹر گر جانے سے ماں بیٹی کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر بری طرح زخمی ہوگئے۔ وزیراعلی یوگی نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا اور حادثہ میں زخمی لوگوں کا مکمل علاج کرانے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے ضلع مجسٹریٹ کو متوفیوں کے رشتہ داروں کو راحتی رقم فوری طور پر دئے جانے کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعلی یوگی نے بجلی گرنے اور بلرام پور میں پہاری نالہ میں ڈوب جانے سے ہوئی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متوفیوں کے رشتہ داروں کو قواعد کے مطابق راحتی رقم دیئے جانے اور زخمیوں کے مکمل علاج کی ہدایت دی ہے۔

ڈیفنس ایکسی لینس میں جدت کے لئے 498 کروڑ روپئے کے بجٹ کی امداد کو منظوری

0
ڈیفنس ایکسی لینس میں جدت کے لئے 498 کروڑ روپئے کے بجٹ کی امداد کو منظوری

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آئندہ پانچ برسوں کے لئے ڈیفنس ایکسی لینس میں دفاعی انوویشن آرگنائزیشن کے لئے 498.8 کروڑ روپئے کے بجٹ کی امداد کو منظوری دی ہے۔

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آئندہ پانچ برسوں کے لئے ڈیفنس ایکسی لینس میں (آئی-ڈی ای ایکس) دفاعی انوویشن آرگنائزیشن (ڈی آئی او) کے لئے 498.8 کروڑ روپئے کے بجٹ کی امداد کو منظوری دی ہے۔

اس بجٹ کی معاونت سے ‘آتم نربھر بھارت ابھیان‘ کو فروغ ملے گا۔ کیونکہ آئی ڈی ای ایکس-ڈی آئی او کا ملک کے دفاعی اور ایرو اسپیس سیکٹر میں خود انحصاری اور مقامی پن بنیادی مقصد ہے۔

محکمہ دفاعی پیداوار (ڈی ڈی پی) کے ذریعہ آئی ڈی ای ایکس کی تشکیل اور ڈی آئی او کے قیام کا مقصد ایم ایس ایم ای، اسٹارٹ اپ، انفرادی انویٹرز، آر اینڈ ڈی اداروں اور تعلیمی اداروں سمیت صنعتوں کو شامل کرکے دفاع اور ایرو اسپیس میں جدت اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک ایکو سسٹم کی تعمیر کرنا اور انہیں تحقیق اور ترقی کے لئے گرانٹ اور فنڈنگ ​​و دیگر امداد فراہم کرنا ہے۔

آئندہ پانچ سالوں کے لئے 498.8 کروڑ روپئے کے بجٹ کی مدد والی اس اسکیم کا مقصد ڈی آئی او فریم ورک کے تحت تقریباً 300 اسٹارٹ-اپس، ایم ایس ایم ای، انفرادی جدت کاروں اور 20 پارٹنر انکیوبیٹر کو مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ دفاعی ضروریات کے بارے میں ہندوستانی جدت طرازی کے نظام میں بیداری بڑھانے اور اس کے برعکس ہندوستانی دفاعی ادارے میں ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جدید حل پیش کرنے کی ان کی صلاحیت کے تئیں بیداری پیدا کرنے میں مدد کرے گا۔

اس اسکیم کا مقصد دفاع اور ایرو اسپیس سیکٹر کے لئے نئی، دیسی اور جدید ٹیکنالوجیز کی تیز رفتار ترقی کی سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ کم وقت میں ان کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ دفاعی اور ایرو اسپیس کے لئے کو-کریئیشن کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے انویٹیو اسٹار اپس کے ساتھ تعلقات کی ثقافت کو فروغ دینا، دفاعی اور ایرو اسپیس سیکٹر میں ٹیکنالوجی کو-کرئیشن اورکو-انویشن کی ثقافت کو بااختیار بنانا اور اسٹارٹ اپ کے درمیان جدت کو فروغ دے کر انہیں اس ایکو سسٹم کا حصہ بننے کے لئے ترغیب دینا ہے۔

ڈی ڈی پی پارٹنر انکیوبیٹر (پی آئی) کی حیثیت سے آئی ڈی ای ایکس نیٹ ورک کے قیام اور انتظام کے لئے ڈی آئی او کو فنڈ جاری کرے گا۔ یہ دفاع اور ایرو اسپیس کی ضروریات کے بارے میں سائنس اور ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کے پارٹنر انکیوبیٹر سمیت پارٹنر انکیوبیٹر کے ذریعہ ایم ایس ایم ای کے جدت کاروں، اسٹارٹ اپ اور ٹیکنالوجی مراکز کے ساتھ بات چیت کرے گا۔ یہ ممکنہ ٹیکنالوجیز اور اداروں کی چھٹنی اور دفاعی و ایرو اسپیس سیٹ اپ پر ان کی افادیت اور اثر کے تناظر میں جدت کاروں اور اسٹارٹ اپس کے ذریعہ تیارکی گئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کا اندازہ کرنے کے لئے مختلف چیلنجز اور ہیکاتھن کا انعقاد کرے گا۔

دارالحکومت دہلی میں اَن لاک کا عمل پیر سے شروع 

0
دارالحکومت دہلی میں اَن لاک کا عمل پیر سے شروع 
دارالحکومت دہلی میں اَن لاک کا عمل پیر سے شروع 

دہلی حکومت نے کورونا کے حالات کنٹرول ہونے کے بعد معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے دارالحکومت میں پیر سے اَن لاک کا عمل شروع کرنے کا اعلان کیا۔ مسٹر کیجریوال نے کہا کہ کل صبح پانچ بجے کے بعد ان تمام سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی، جو پوری طرح سے ممنوع ہیں۔

نئی دہلی: دہلی حکومت نے کورونا کے حالات کنٹرول ہونے کے بعد معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے دارالحکومت میں پیر سے اَن لاک کا عمل شروع کرنے کا اتوار کو اعلان کیا۔ مسٹر کیجریوال نے ایک ڈیجیٹل پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کل صبح پانچ بجے کے بعد ان تمام سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی، جو پوری طرح سے ممنوع ہیں، حالانکہ کچھ سرگرمیوں کو محدود انداز میں (جزوی طور پر اجازت) دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام بازار، مارکیٹ کمپلیکس اور مالز، جنہیں گزشتہ ہفتے آڈ ایون کی بنیاد پر پھر سے کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔ کل صبح دس بجے سے رات آٹھ بجے کے درمیان پوری طرح کھلے رہیں گے اور ریستوراں بھی 50 فیصد بیٹھنے کی گنجائش پر کھلیں گے۔ ایک زون میں صرف ایک ہفتہ واری بازار کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالج، تعلیمی اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ، ثقافتی، سماجی، سیاسی، کھیل، مذہبی اجلاس، اسٹیڈیم، اسپورٹ کامپلیکس، تفریح، اسپا اور جم، سویمنگ پول، سینما تھیٹر، ملٹی پلیکس فی الحال بند رہیں گے۔ دہلی کی لائف لائن میٹرو، 50 فیصد صلاحیت پر آپریٹ ہوگی، جبکہ ٹیکسی اور آٹو کو ایک وقت میں صرف دو مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ مذہبی مقامات کھولے جارہے ہیں لیکن وہاں عقیدت مندوں کو اجازت نہیں دی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ میں توقع کرتاہوں کہ اسی طرح سے کورونا کے معاملات کم ہوتے رہے، تو آہستہ آہستہ ہم سب کی زندگی پٹری پر آجائے گی۔ یہ بہت بڑا سانحہ ہے اور ہمیں سب کو مل کر اس کا مقابلہ بھی کرنا ہے اور امید کرنی ہے کہ اب کورونا کے معاملات نہ بڑھیں، خدا کرے کہ تیسری لہر نہ آئے۔

ملک میں کورونا کی رفتار دھیمی، شفایابی کی شرح بڑھ کر 95 فیصد سے تجاوز

0
ملک میں کورونا کی رفتار دھیمی، شفایابی کی شرح بڑھ کر 95 فیصد سے تجاوز
ملک میں کورونا کی رفتار دھیمی، شفایابی کی شرح بڑھ کر 95 فیصد سے تجاوز

ملک میں کورونا کی رفتار دھیمی پڑنے سے ایکٹو کیسز کی شرح 3.68 فیصد ہوگئی ہے۔ شفایابی کی شرح 95.7 فیصد ہوگئی ہے۔ وہیں جمعہ کو 34 لاکھ 33 ہزار 763 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک 24 کروڑ 96 لاکھ 304 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

نئی دہلی: ملک میں کورونا کی رفتار دھیمی پڑنے سے اور اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے کی وجہ سے شفایابی کی شرح 95.7 فیصد ہوگئی ہے۔ وہیں ایکٹو کیسز کی شرح 3.68 فیصد ہوگئی ہے۔

دریں اثنا جمعہ کو 34 لاکھ 33 ہزار 763 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 24 کروڑ 96 لاکھ 304 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

وزارت صحت کی طرف سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84،332 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 93 لاکھ 59 ہزار 155 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 21 ہزار 311 مریض صحتاب ہوئے ہیں، جس سے ملک میں اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد دو کروڑ 79 لاکھ 11 ہزار 384 ہو گئی۔ ایکٹو کیسز 40 ہزار 981 کم ہو کر 10 لاکھ 80 ہزار 690 رہ گئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4002 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 67 ہزار 81 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے شرح اموات فی الحال 1.25 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز میں اضافہ

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 1041 بڑھ کر 1،64،629 ہو گئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں مزید 8104 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5616857 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 2619 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 106367 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں دوران ایکٹو کیسز 1295 کم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد اب 1،34،422 ہوگئی ہے اور 15355 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2557597 ہوگئی ہے۔ وہیں مزید 173 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 10804 ہوچکی ہے۔

کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 6883 کم ہوئے ہیں اوران کی تعداد 203790 ہوگئی ہے۔ اسی دوران مزید 159 مریضوں کی موت کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 32644 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2511105 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا کی رفتار میں سست روی جاری، ایکٹو کیسز 290 کم ہوئے ہیں اور اب ان کی تعداد 3922 ہوگئی ہے۔ یہاں مزید 24 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 24،772 ہوگئی ہے۔ وہیں 1401977 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔

تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 802 کم ہو کر 22759 ہوچکے ہیں اور اب تک 3456 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ وہیں 574103 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 96100 ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد 1688198 ہوچکی ہے۔ وہیں 11،824 افراد کی موت ہو گئی ہے۔

تامل ناڈو میں ایکٹو کیسز 13862 کم ہو کر 174802 ہو گئے اور مزید 388 مریضوں کی موت ہونے سے مرنےوالوں کی تعداد 28،906 ہوگئی ہے۔ وہیں 2120889 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 1116 کم ہوئے ہیں اور ان کی تعداد 11127 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے مزید 70 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 21،667 ہوگئی ہے اور 16،66،001 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز 1343 کم ہوکر 15932 ہو گئے ہیں۔ وہیں 956459 افراد کوروناسے صحتیاب ہوئے ہیں، جبکہ مزید 15 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 13،300 ہوگئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں ایکٹو کیسز 878 کم ہو کر 5447 پر رہ گئے ہیں اور اب تک 773615 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ 8510 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔

پنجاب میں ایکٹو کیسز 938 کم ہو کر 15306 ہو گئے ہیں اورانفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 555245 ہوگئی ہے جبکہ 15،435 مریضوں کی موت ہو گئی۔

گجرات میں ایکٹو کیسز 1054 کم ہو کر 11657 ہو گئے ہیں اور اب تک 9،985 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں 797734 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ ہریانہ میں ایکٹو کیسز 616 کم ہو کر 5749 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے 8،904 افراد کی موت ہو گئی ہے اور اب تک 7،50،443 افراد اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال اور بہار میں کورونا کے ایکٹو کیسز میں اضافہ

مغربی بنگال میں کورونا کے ایکٹو کیسز 473 بڑھ کر 15192 ہو چکے ہیں اور 16،731 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1421064 صحتیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں ایکٹو کیسز 552 بڑھ کر 5596 ہوگئے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا وائرس کی وجہ سے 14 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی کل تعداد 9466 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 701234 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا سے راجستھان میں اب تک 8799، اتراکھنڈ میں 6909، جھارکھنڈ میں 5060، جموں و کشمیر میں 4160، آسام میں 3873، ہماچل پردیش میں 3367، گوا میں 2810، پڈوچیری میں 1668، منی پور میں 944، میگھالیہ میں 714، چندی گڑھ 786، تریپورہ میں604، ناگالینڈ میں 445، سکم میں 281، لداخ میں 1978، اروناچل پردیش میں 138، انڈومان اور نکوبار میں 125، میزورم میں 62، لکشدیپ میں 43 اور دادر نگر حویلی اور دمن و دیو میں 4 افراد کی موت ہوئی ہے۔

روس کی جانب سے ایران کو سیٹلائٹ سسٹم کی پیش کش کی خبریں فرضی: پوتن

0
روس کی جانب سے ایران کو سیٹلائٹ سسٹم کی پیش کش کی خبریں فرضی: پوتن
روس کی جانب سے ایران کو سیٹلائٹ سسٹم کی پیش کش کی خبریں فرضی: پوتن

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے ساتھ انٹرویو میں روس ایران سیٹلائٹ معاہدے کے تعلق سے ایک سوال کے جواب میں مسٹر پوتن نے کہا کہ ہمارے ایران کے ساتھ فوجی اور تکنیکی تعاون کے منصوبے سے متعلق خبریں فرضی ہیں۔

واشنگٹن: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے امریکی میڈیا میں روس کی جانب سے ایران کو جدید ترین سیٹلائٹ سسٹم فراہم کرنے کی تیاری کی خبروں کو ’بکواس‘ اور ’فرضی‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے ساتھ انٹرویو میں روس ایران سیٹلائٹ معاہدے کے تعلق سے ایک سوال کے جواب میں مسٹر پوتن نے کہا ’’ہمارے ایران کے ساتھ فوجی اور تکنیکی تعاون کے منصوبے سے متعلق خبریں فرضی ہیں۔ کم از کم مجھے اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں پتہ، جو لوگ اس تعلق سے بات کر رہے ہیں وہ شاید اس سلسلے میں زیادہ جانتے ہوں گے۔ یہ صرف ’بکواس‘ ہے‘‘

امریکی اخبار ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے جمعرات کے روز الزام لگایا ہے کہ روس ایران کو زمین کے مشاہدے کے لئے ایک اعلی صلاحیت والے کیمرے سے لیس سیٹلائٹ کنوپس – وی دینے والا ہے۔  اس کے لئے 2015 میں ایرانی اور روسی کمپنیوں کے مابین ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ نشریاتی ادارے کے مطابق سیٹلائٹ سے ایران، امریکہ میں امریکی فوجیوں سمیت فوجی اہداف کا پتہ لگانے اور ان کی نگرانی کرنے میں اہل ہو جائے گا۔

دہلی اور کولکتہ میں پہلی بار پٹرول 96 روپے سے تجاوز

0
دہلی اور کولکتہ میں پہلی بار پٹرول 96 روپے سے تجاوز
دہلی اور کولکتہ میں پہلی بار پٹرول 96 روپے سے تجاوز

ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 24 پیسے تک مہنگا ہوگیا۔ دہلی اور کولکتہ میں پہلی بار پٹرول 96 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا۔ گزشتہ 4 مئی سے اب تک دہلی میں پٹرول 5.72 روپے اور ڈیزل 6.25 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتے کے روز مسلسل دوسرے دن اضافہ کیا، جس سے دہلی اور کولکتہ میں پہلی بار پٹرول 96 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گیا۔  ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 24 پیسے تک مہنگا ہوگیا۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 27 پیسے مہنگا ہو کر 96.12 روپے اور ڈیزل 23 پیسے مہنگا ہو کر 86.98 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔

گزشتہ 4 مئی سے اب تک 23 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ بقیہ 17 دنوں میں قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران دہلی میں پٹرول 5.72 روپے اور ڈیزل 6.25 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

ممبئی میں پٹرول میں 26 پیسے اور ڈیزل میں 24 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پٹرول کی قیمت 102.30 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.39 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ چنئی میں پٹرول 24 پیسے مہنگا ہوکر 97.43 روپے اور ڈیزل 22 پیسے مہنگا ہو کر 91.64 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔

کولکتہ میں پٹرول 26 پیسے اور ڈیزل 23 پیسے بڑھا ہے۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 96.06 روپے اور ڈیزل 89.83 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہو جاتی ہیں۔

آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:

شہر ————— پیٹرول ——————  ڈیزل

دہلی ————— 96.12 ——————  86.98
ممبئی ————  102.30 —————— 94.39
چنئی ————  97.43 -—————-    91.64
کولکتہ ————96.06 ——————    89.83

بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے اپنے بیٹے کے ساتھ ترنمول کانگریس میں شامل

0
بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے اپنے بیٹے کے ساتھ ترنمول کانگریس میں شامل
بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے اپنے بیٹے کے ساتھ ترنمول کانگریس میں شامل

مکل رائے کے آج صبح سے ہی ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی خبر گردش کرنے لگی تھی۔ اس درمیان بی جے پی کے سینئر لیڈر کیلاش وجے ورگی اور دیگر لیڈران نے فون کرنا شروع کردیا تھا۔ تاہم انہوں نے بی جے پی لیڈروں سے بات کرنے کے بجائے آج دوپہر اپنے صاحبزادے کے ساتھ ترنمول کانگریس بھون پہنچ گئے۔ ترنمول کانگریس بھون میں مکل رائے کا ابھیشیک بنرجی نے خیر مقدم کیا۔

کلکتہ: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی موجودگی میں بی جے پی کے قومی نائب صدر مکل رائے اپنے بیٹے سبھرانشو رائے کے ساتھ آج ترنمول کانگریس میں یہ کہتے ہوئے شامل ہوگئے۔ وہ آج اپنے گھر میں واپس آئے ہیں اور 20 جون کو عوام کے سامنے تفصیل سے اپنی بات رکھیں گے کہ انہوں نے بی جے پی کیوں چھوڑا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس وقت بنگال میں جو صورت حال ہے ایسے میں کوئی بھی بی جے پی میں رہنا پسند نہیں کرے گا۔

مکل رائے کے آج صبح سے ہی ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کی خبر گردش کرنے لگی تھی۔ اس درمیان بی جے پی کے سینئر لیڈر کیلاش وجے ورگی اور دیگر لیڈران نے فون کرنا شروع کردیا تھا۔ تاہم انہوں نے بی جے پی لیڈروں سے بات کرنے کے بجائے آج دوپہر اپنے صاحبزادے کے ساتھ ترنمول کانگریس بھون پہنچ گئے۔ ترنمول کانگریس بھون میں مکل رائے کا ابھیشیک بنرجی نے خیر مقدم کیا۔ اس کے بعد ممتا بنرجی بھی پہنچ گئیں اور اس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان دو گھنٹے سے زائد میٹنگ ہوئی۔

طویل میٹنگ کے بعد ممتا بنرجی مکل رائے اور پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ اسٹیج پر پہنچی تو ابھیشیک بنرجی نے مکل رائے کے تئیں ادب و احترام کا مظاہرہ کیا۔ ممتا بنرجی نے بھی اپنے لئے رکھی مخصوص کرسی پر بیٹھنے کے بجائے عام کرسی منگوا کر بیٹھیں۔

بی جے پی کی شکست کے بعد مکل رائے کی ترنمول کانگریس میں شمولیت ایک بڑا جھٹکا

بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد مکل رائے کی ترنمول کانگریس میں شمولیت ایک بڑا جھٹکا ہے۔ مکل رائے چانکیہ کے طور پر مشہور رہے ہیں۔ 2019 کے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کو 18 سیٹ دلانے میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔ مگر 2021 کے اسمبلی انتخابات میں انہیں کنارہ لگادیا گیا تھا۔ مکل رائے کو ایسی سیٹ سے امیدوار بنایا گیا جہاں کے لئے وہ بالکل نئے تھے۔ تاہم وہ جیتنے میں کامیاب رہے۔ نتائج کے بعد سے ہی مکل رائے کی ناراضگی کی خبر گردش کررہی تھی۔ وہ اور ان کی اہلیہ کورونا کی شکار ہوگئیں۔ مگر بی جے پی لیڈروں نے ان کی خبر گیری نہیں کی۔ مگر اچانک ابھیشیک بنرجی اسپتال پہنچ کر سب کو حیران کردیا۔ اس کے بعد وزیر اعظم مودی، امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے فون کرکے خیریت معلوم کی۔

مکل رائے ترنمول کانگریس کے بانی لیڈروں میں سے رہے ہیں۔ مگر تین سال نو مہینے قبل وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے۔ مکل رائے کی بی جے پی میں شمولیت کو بی جے پی کی بڑی کامیابی قرار دی جارہی تھی۔ مکل رائے نے بھی بی جے پی کو کامیابی دلانے کیلئے سخت محنت کی۔

دو گھنٹے کی میٹنگ کے بعد ممتا بنرجی اور مکل رائے نے پارٹی کے سینئر لیڈروں کے ساتھ پریس کانفرنس کی۔ اسٹیج پر ابھیشیک بنرجی نے مکل رائے اور سبھرانشو رائے کا شال اوڑھا کر خیرمقدم کیا۔

مکل رائے نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ وہ اس وقت بی جے پی چھوڑنے سے متعلق کچھ بھی نہیں کہیں گے۔ مگر میں اپنے گھر آکر خوشی محسوس کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئیڈولوجی کی وجہ سے ہی بی جے پی چھوڑ کر یہاں آئے ہیں۔ ان سے جب پوچھا گیا کہ جب وہ بی جے پی میں گئے تھے تو اپنے ساتھ کئی لیڈروں کو لے کر چلے گئے تھے۔ کیا ان لیڈروں کی واپسی ہوگی۔ مکل رائے نے کہا کہ یہ وقت ہی بتائے گا۔