جمعہ, مارچ 27, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 344

مدھیامک اور ہائر سیکنڈری امتحانات کے نتائج کا اعلان جولائی کے اواخر تک: ممتا بنرجی

0
مدھیامک اور ہائر سیکنڈری امتحانات کے نتائج کا اعلان جولائی کے اواخر تک: ممتا بنرجی
مدھیامک اور ہائر سیکنڈری امتحانات کے نتائج کا اعلان جولائی کے اواخر تک: ممتا بنرجی

آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ جولائی کے اواخر تک مدھیامک اور ہائر سیکنڈری امتحانات کے نتائج جاری کردئیے جائیں گے۔ تاہم نتائج کن بنیادوں پر جاری کئے جائیں گے وہ محکمہ تعلیم اور سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اس کا اعلان کریں گے۔

کلکتہ: سی بی ایس سی کی طرح مغربی بنگال حکومت نے مدھیامک اور ہائر سیکنڈری کے امتحانات ملتوی کردئیے ہیں۔ تاہم آج وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ جولائی کے اواخر تک مدھیامک اور ہائر سیکنڈری امتحانات کے نتائج جاری کردئیے جائیں گے۔ تاہم نتائج کن بنیادوں پر جاری کئے جائیں گے وہ محکمہ تعلیم اور سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اس کا اعلان کریں گے۔

سپریم کورٹ کے مشاہدات اور عوامی رائے عامہ اور ماہرین کی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مدھیامک اور ہائر سیکنڈری کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔مدھیامک اور ہائر سیکنڈری میں کل 21 لاکھ امیدوار ہیں۔ حکومت نتائج کی تیاری کے لئے ایسا نظام مرتب کررہی ہے جس میں کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو۔

وزیر اعلی نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ طلباء کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ۔ ان کا مستقبل برباد نہ ہو۔ یہ بچے ہمارے عزیز اور مستقبل کے نونہال ہیں۔ میں محکمہ تعلیم سے کہوں گی کہ وہ نتائج دینے سے پہلے تمام پہلوؤں کی جانچ پڑتال کریں تاکہ ثانوی اور ہائر سیکنڈری امتحان دینے والوں کو بغیر امتحان کے تشخیص میں کوئی ذہنی پریشانی نہ ہو۔ فیصلہ طلباء کے حق میں کیا جانا چاہئے۔

کورونا کے تقریبا 67 ہزار نئے کیسز، ریکوری کی شرح بڑھ کر 95.93 فیصد

0
کورونا کے تقریبا 67 ہزار نئے کیسز، ریکوری کی شرح بڑھ کر 95.93 فیصد
کورونا کے تقریبا 67 ہزار نئے کیسز، ریکوری کی شرح بڑھ کر 95.93 فیصد

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے ریکوری کی شرح بڑھ کر 95.93 فیصد ہوگئی ہے۔ اب تک 26 کروڑ 55 لاکھ 19 ہزار 251 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی رفتار دھیمی پڑنے کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے تقریبا 67 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہنے سے ریکوری کی شرح بڑھ کر 95.93 فیصد ہوگئی ہے۔

اس درمیان بدھ کے روز 34 لاکھ 63 ہزار 961 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 26 کروڑ 55 لاکھ 19 ہزار 251 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 67،208 نئے کیسز سامنے آئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2،97،00،313 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ 03 ہزار 570 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس سے ملک میں اب تک کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد دو کروڑ 84 لاکھ 91 ہزار 670 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 38 ہزار 692 کم ہو کر آٹھ لاکھ 26 ہزار 740 رہ گئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 330 مریضوں کی موت

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 330 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 81 ہزار 903 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہوکر 2.78 فیصد ہوگئی ہے۔ وہیں شفایابی کی شرح 95.93 فیصد اور شرح اموات 1.29 فیصد ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 1696 کم ہو کر 139744 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں مزید 10567 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5679746 ہوگئی ہے۔ جبکہ مزید 1236 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 115390 ہوگئی ہے۔

کیرالہ میں اس دوران ایکٹو کیسز 2566 کم ہوئے ہیں۔ ان کی تعداد اب 110226 ہوگئی ہے۔ وہیں 15689 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2639593 ہوگئی ہے۔ جبکہ مزید 147 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 2639593 ہوگئی ہے۔

فیڈرل ریزرو 2023 تک سود کی شرحوں میں کرے گا اضافہ

0
فیڈرل ریزرو 2023 تک سود کی شرحوں میں کرے گا اضافہ
فیڈرل ریزرو 2023 تک سود کی شرحوں میں کرے گا اضافہ

فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نے فیڈ کی فری مارکیٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’اس موسم گرما میں روزگار میں اچھا اضافہ نظر آ سکتا ہے۔ یہ واضح ہے کہ ہم کافی مضبوط لیبر مارکیٹ کی طرف گامزن ہیں۔ ایک سال میں لیبر مارکیٹ بہت مضبوط ہوجائے گی‘‘۔

واشنگٹن: امریکہ کے سینٹرل بینک فیڈرل ریزرو نے کہا ہے کہ وہ اگلے دو برسوں میں افراط زر میں اضافے اور لیبر مارکیٹ کی مضبوطی کی امید ہے۔ اس کے بعد پالیسی شرح سود میں اضافہ کیا جائے گا۔

فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول نے فیڈ کی فری مارکیٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ’’اس موسم گرما میں روزگار میں اچھا اضافہ نظر آ سکتا ہے۔ یہ واضح ہے کہ ہم کافی مضبوط لیبر مارکیٹ کی طرف گامزن ہیں۔ ایک سال میں لیبر مارکیٹ بہت مضبوط ہوجائے گی‘‘۔

فیڈ نے اپنے بیان میں سنہ 2023 تک شرح سود میں 0.6 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ شرحوں میں تب ہی اضافہ کیا جائے گا جب بے روزگاری کم ہوگی اور افراط زر بڑھ کر دو فیصد سے زیادہ ہوجائے گا۔ فی الحال پالیسی سود کی شرحوں کو صفر 0.25 فیصد کے دائرے میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیڈ کے بیان کے بعد اسٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ دیکھی گئی۔ سونے اور چاندی کی قیمتیں بھی لڑھک گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ویکسینیشن کی وجہ سے کووڈ ۔ 19 کے انفیکشن میں کمی آئی ہے۔ ان سب کے درمیان سینٹر بینک معیشت کی حمایت جاری رکھے گا۔ وہ سرکاری سیکیورٹیز کے ذریعہ 80 ارب ڈالر اور رہن کے تعاون سے سیکیور ٹیز کے ذریعے 40 ارب ڈالر کی لیکویڈیٹی ہر ماہ بڑھتی رہے گی۔

پارٹی آئین کے مطابق مجھے پارٹی صدر کے عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکتا: چراغ پاسوان

0
پارٹی آئین کے مطابق مجھے پارٹی صدر کے عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکتا: چراغ پاسوان
پارٹی آئین کے مطابق مجھے پارٹی صدر کے عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکتا: چراغ پاسوان

لوک جن شکتی پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ استعفی دینے کے بعد ہی دوسرے رہنما کو صدر بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے قائد کا انتخاب صرف پارٹی پارلیمانی بورڈ ہی کرسکتا ہے۔ پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ پارلیمنٹ کے لیڈر کا انتخاب نہیں کرسکتے ہیں۔

نئی دہلی: لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) پر کنٹرول کرنے کی کوششوں کے درمیان پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان نے بدھ کو کہا کہ پارٹی آئین کے مطابق انہیں ان کے عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔

مسٹر پاسوان نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ استعفی دینے کے بعد ہی دوسرے رہنما کو صدر بنایا جاسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے قائد کا انتخاب صرف پارٹی پارلیمانی بورڈ ہی کرسکتا ہے۔ پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ پارلیمنٹ کے لیڈر کا انتخاب نہیں کرسکتے ہیں۔

مسٹر پاسوان کے چچا پشوپتی کمار پارس ایل جے پی کے چھ ممبران پارلیمنٹ میں سے چار کی حمایت سے پارلیمانی پارٹی کے رہنما بن گئے ہیں اور انہیں لوک سبھا کے اسپیکر نے منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد رام ولاس پاسوان نے غریبوں اور پسماندہ افراد کی جنگ لڑنے کے لئے یہ پارٹی تشکیل دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ کل پارٹی کی قومی ایگزیکٹو کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں ایل جے پی کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے مسٹر پاسوان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ بہار میں پارٹی کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

ترنمول کانگریس نے گورنر کی سخت تنقید کرتے ہوئے دہلی سے واپس نہ آنے کی اپیل کی

0
ترنمول کانگریس نے گورنر کی سخت تنقید کرتے ہوئے دہلی سے واپس نہ آنے کی اپیل کی
ترنمول کانگریس نے گورنر کی سخت تنقید کرتے ہوئے دہلی سے واپس نہ آنے کی اپیل کی

بنگال کے گورنر اور ممتا حکومت کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ اس وقت گورنر چار روزہ دہلی دورے پر ہیں۔ تاہم دہلی دورے کی کوئی وجہ انہوں نے بیان نہیں کی ہے۔ ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ مہو مترا نے مزاحیہ انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انکل گورنر جی دہلی گئے ہیں مگر ہماری ان سے درخواست ہے کہ وہ دہلی سے واپس نہ آئیں۔

کلکتہ: دہلی کے دورے پر گئے مغربی بنگال گورنر کی سخت تنقید کرتے ہوئے ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ وہ مسلسل آئینی اصولوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں اور اب انہیں دہلی سے کلکتہ واپس نہیں آنا چاہیے۔

دوسری طرف بی جے پی نے الزام عائد کیا ہے کہ ترنمول کانگریس آئین کا احترام نہیں کررہی ہے۔ممتا بنرجی کی زیر قیادت پارٹی کو آئینی عہدوں کا احترام کرنا چاہیے۔ بنگال کے گورنر اور ممتا حکومت کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ اس وقت گورنر چار روزہ دہلی دورے پر ہیں۔ تاہم دہلی دورے کی کوئی وجہ انہوں نے بیان نہیں کی ہے۔ گورنر نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے مرکزی وزراء پرہلاد جوشی اور پرہلاد سنگھ پٹیل سے ملاقات کی۔ مرکزی وزیر کوئلہ اور پارلیمانی امور کے ساتھ میٹنگ کافی مفید تھی اور ان سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی ہے۔

سینئر ترنمول لیڈر اور پارٹی کی ترجمان سوگتا رے نے مسٹر دھنکر پر الزام لگایا کہ گورنر نے حالیہ مختلف فیصلوں اور بیانات پر ریاستی حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا ہے۔ ہم نے کبھی بھی ایسا گورنر نہیں دیکھا جس کو آئین اور اس کے اصولوں کا کوئی احترام نہ ہو۔ وہ ہر آئینی اصول کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ہمارے آئین کے مطابق وزار کونسل جس کی سربراہی وزیراعلیٰ کرتی ہیں کی ہدایت کے مطابق گورنر کام کرتے ہیں۔ مگر گورنر کسی بھی اصول کی پابندی کرنے کے بجائے اپنی خواہشات اور پسندیدوں کے مطابق کام کرتے ہیں۔ وہ دہلی جاکر مرکزی وزرا سے ملاقات کررہے ہیں۔

ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ مہو مترا نے مزاحیہ انداز میں ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انکل گورنر جی دہلی گئے ہیں مگر ہماری ان سے درخواست ہے کہ وہ دہلی سے واپس نہ آئیں۔

خیال رہے کہ بی جے پی کے اراکین اسمبلی کے ایک وفد سے ملاقات کرنے کے ایک دن بعد گورنر دہلی کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔ دہلی روانہ ہونے سے قبل گورنر نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھ کر کہا کہ انتخابات کے نتائج کے بعد مسلسل تشدد کے واقعات ہورہے ہیں مگر حکومت اس پر قابو پانے کے بجائے مسلسل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ گورنر نے اس خط کو شیئر بھی کیا۔ محکمہ داخلہ نے مسٹر دھنکر کے اس قدم کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گورنر نے غلط اعداد و شمار پیش کئے ہیں اور خط کو عام کرنا متعین کرنا اصول کی خلاف ورزی ہے۔

مغربی بنگال کے بی جے پی کے جنرل سکریٹری سیانتن باسو نے مسٹر دھنکر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس آئینی عہدوں کا احترام نہیں کررہی ہے۔ مسٹر دھنکر نے غیر آئینی کچھ نہیں کیا۔ وہ اصول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ یہ ترنمول کانگریس اور ریاستی حکومت ہے جو ہر طرح کے غیر آئینی کام کرتی رہی ہے۔ اصولوں کے بارے میں بات کرنے سے پہلے ترنمول کانگریس کو پہلے کرسی کا احترام کرنا سیکھنا چاہئے۔

ریلائنس جیو فائبر یوزرس کیلئے ایک ساتھ کئی نئے پوسٹ پیڈ پلان لانچ، انٹرنیٹ باکس کے ساتھ انسٹالیشن بھی فری

0
ریلائنس جیو فائبر یوزرس کیلئے ایک ساتھ کئی نئے پوسٹ پیڈ پلان لانچ، انٹرنیٹ باکس کے ساتھ انسٹالیشن بھی فری
ریلائنس جیو فائبر یوزرس کیلئے ایک ساتھ کئی نئے پوسٹ پیڈ پلان لانچ، انٹرنیٹ باکس کے ساتھ انسٹالیشن بھی فری

ریلائنس جیو فائبر یوزرس کیلئے ایک ساتھ کئی نئے پوسٹ پیڈ پلان لیکر آئی ہے۔ یہ پلانس 399 روپے ماہانہ کی قیمت سے شروع ہونگے۔ نئے پلانس کو لانچ کرنے کے ساتھ ہی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سبھی نئے یوزرس کو پلان کے ساتھ انٹرنیٹ باکس یعنی راوٹر فری ملے گا۔

نئی دہلی: ریلائنس جیو فائبر یوزرس کیلئے ایک ساتھ کئی نئے پوسٹ پیڈ پلان لیکر آئی ہے۔ یہ پلانس 399 روپے ماہانہ کی قیمت سے شروع ہونگے۔ نئے پلانس کو لانچ کرنے کے ساتھ ہی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سبھی نئے یوزرس کو پلان کے ساتھ انٹرنیٹ باکس یعنی راوٹر فری ملے گا۔ گراہکوں کو کوئی انسٹالیشن فیس بھی نہیں بھرنی ہوگی۔ کل ملاکر صارفین کو 1500 روپے تک کی بچت ہوگی۔ فری انٹرنیٹ باکس اور فری انسٹالیشن کا فائدہ یوزرس کو تبھی ملے گا جب وہ کم سے کم 6 مہینے کی ویلڈیٹی کا پلان خریدیں گے۔ سبھی پلانس 17 جون سے لاگو ہوں گے۔

کمپنی نے یہاں جاری ایک ریلیز میں بتایا کہ ریلائنس جیو کے نئے پوسٹ پیڈ پلان کی ایک خاصیت یہ ہوگی کہ اس میں اپ لوڈ اور ڈاون لوڈ سپیڈ ایک جیسی ملے گی۔ 399 روپے کے پلان میں 30 ایم بی پی ایس، 699 روپے کے پلان میں 100 ایم بی پی ایس، 999 روپے والے پلان میں 150 ایم بی پی ایس اور 1499 روپے کے پلان میں 300 ایم بی پی ایس کی اپ لوڈ اور ڈاون لوڈ سپیڈ یوزرس کو ملے گی۔ اس کے علاوہ 1 جی بی پی ایس تک کے پلان بھی جیو فائبر پر دستیاب ہیں۔

ریلائنس جیو کے 999 روپے کے پوسٹ پیڈ جیو فائبر کنکشن کے ساتھ صارفین کو فری او ٹی ٹی ایپس کا فائدہ بھی ملے گا۔ امیزن پرائم، ڈزنی ہاٹ سٹار، سونی لائیو، جی۔ 5، ووٹ سلیکٹ، سن نیکسٹ اور ہوئی چوئی جیسے 14 پاپولر او ٹی ٹی ایپس ملیں گے۔ 1499 والے پلان میں نیٹ فلکس سمیت سبھی 15 او ٹی ٹی ایپس شامل ہونگے۔ ان ایپس کی مارکٹ ویلیو 999 روپے ہے۔ او ٹی ٹی ایپس بہترین طریقے سے چل سکیں اس کیلئے 1000 روپے کی سیکورٹی ڈیپازٹ لیکر کمپنی گراہکوں کو ایک 4K سیٹ ٹاپ باکس بھی فری میں دے گی۔

سلووینیا میں کورونا وبا کے خاتمے کا اعلان، لیکن وبا کے خلاف لڑائی جاری

0
سلووینیا میں کورونا وبا کے خاتمے کا اعلان، لیکن وبا کے خلاف لڑائی جاری
سلووینیا میں کورونا وبا کے خاتمے کا اعلان، لیکن وبا کے خلاف لڑائی جاری

یوروپی ملک سلووینیا نے کورونا وائرس وبا کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔ ملک میں وبا کے خاتمے کے اعلان کے باوجود وائرس کی روک تھام کے لئے احتیاطی اقدامات اور لوگوں کی ٹیکہ کاری جاری رہے گی۔

بلغراد: یوروپی ملک سلووینیا نے بدھ سے کورونا وائرس (کووڈ ۔ 19) وبا کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔

سلووینیا کی وزارت صحت نے یہ اعلان کیا ہے۔ ملک میں وبا کے خاتمے کے اعلان کے باوجود وائرس کی روک تھام کے لئے احتیاطی اقدامات اور لوگوں کی ٹیکہ کاری جاری رہے گی۔ وزارت کے مطابق تقریبا 20 لاکھ کی آبادی والے اس ملک میں گذشتہ روز کورونا کے صرف 112 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے اور اس وبا کی وجہ سے دو افراد کی موت ہوئی ہے۔

سلووینیا میں اب تک 7،69،248 افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔ وہیں 5،51،906 افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دی گئیں ہیں۔ اس وقت اسپتال میں 122 کورونا مریض داخل ہیں جن میں سے 40 افراد انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں ہیں۔

وزارت نے منگل کے روز وزیر جاینز پوکلوکر کے حوالے سے ٹویٹ کرکے کہا ’’کل (بدھ) سے سلووینیا میں وبا کا باضابطہ طور خاتمہ تصور کیا جائے گا۔ لیکن کورونا وائرس کے خلاف لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی ہے‘‘۔

اسرائیل کا غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ

0
اسرائیل کا غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ

اسرائیل نے غزہ پٹی میں حماس کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ 11 دنوں تک پُرتشدد لڑائی کے بعد 21 مئی کو جنگ بندی نافذ کردی گئی تھی۔ اس کے بعد اسرائیل اور غزہ کے مابین لڑائی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

یروشلم: اسرائیل نے غزہ پٹی میں حماس کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے خود اس کی تصدیق کی ہے۔

آئی ڈی ایف نے ٹویٹ کیا ’’اسرائیلی فضائیہ نے خان یونس اور غزہ شہر میں حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ دہشت گردوں کے کیمپوں اور میٹنگوں کی جگہوں پر فضائی حملے کیے۔ ان مقامات سے دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دی جارہی تھیں۔

وہیں میڈیا رپورٹوں میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ حملہ فلسطینی سرزمین سے جنوبی اسرائیل میں بھیجے گئے آگ لگانے والے غباروں کے جواب میں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 11 دنوں تک پُرتشدد لڑائی کے بعد 21 مئی کو جنگ بندی نافذ کردی گئی۔ اس کے بعد اسرائیل اور غزہ کے مابین لڑائی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

مزید پڑھیں:

اسرائیلی یہودیوں اور فلسطینیوں کے مابین کشیدگی ایک بار پھر بڑھ رہی ہے: وینس لینڈ

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، جون میں اب تک پٹرول 2.43 روپے اور ڈیزل 2.26 روپے مہنگا

0
پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، جون میں اب تک پٹرول 2.43 روپے اور ڈیزل 2.26 روپے مہنگا
پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، جون میں اب تک پٹرول 2.43 روپے اور ڈیزل 2.26 روپے مہنگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ 4 مئی سے شروع ہوا تھا۔ دہلی میں مئی مہینے کے دوران پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.43 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.26 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے فی الحال عام لوگوں کو راحت ملتی نہیں دکھائی دے رہی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کے روز ایک بار پھر ان کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 13 پیسے تک مہنگا ہوگیا۔ اس سے قبل منگل کے روزقیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 25 پیسے مہنگا ہو کر 96.66 روپے اور ڈیزل 13 مہنگا ہو کر 87.41 روپے پر پہنچ گیا۔

قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ 4 مئی سے شروع ہوا تھا۔ دہلی میں مئی مہینے کے دوران پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.43 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.26 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت میں 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 14 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول اب 102.82 روپے اور ڈیزل 94.84 روپے کا ہو گیا۔

چنئی میں پٹرول 22 پیسے مہنگا ہوکر 97.91 روپے اور ڈیزل 12 پیسے مہنگا ہو کر 92.04 روپے فروخت ہوا۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 24 پیسے بڑھ کر 96.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت 13 بڑھ کر 90.25 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں:

شہر —————  پٹرول  —————— ڈیزل

دہلی ————— 96.66 —————— 87.41
ممبئی ————  102.82 ——————94.84
چنئی —————97.91 -—————- 92.04
کولکتہ ———— 96.58 —————— 90.25

بائیڈن، طیب اردگان کے درمیان مذاکرات: افغانستان کے بارے میں بائیڈن کا جواب، ‘میں اچھا محسوس کر رہا ہوں’

0
بائیڈن، طیب اردگان کے درمیان مذاکرات: افغانستان کے بارے میں بائیڈن کا جواب، 'میں اچھا محسوس کر رہا ہوں'
بائیڈن، طیب اردگان کے درمیان مذاکرات: افغانستان کے بارے میں بائیڈن کا جواب، 'میں اچھا محسوس کر رہا ہوں'

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کے بعد، امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا، "ہم نے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ لمبی بات چیت کی ہے۔ میں اس ملاقات کے بارے میں اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

بروسیلز: امریکی صدر جو بائیڈن نے ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم نے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ کافی طویل مذاکرات کئے۔ ملاقات کے بارے میں میں اچھا محسوس کر رہا ہوں۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کل ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات کے بارے میں کہا ہے کہ ”میں مذاکرات کے بارے میں اچھا محسوس کر رہا ہوں”۔

ترکی میڈیا کی اطلاع کے مطابق بائیڈن نے یورپی یونین ۔ امریکہ سربراہی اجلاس کے لئے یورپی یونین کونسل میں یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین اور یورپی یونین کونسل کے سربراہ چارلس میشل کے ساتھ ملاقات کی۔

اجلاس میں شرکت کے لئے جاتے ہوئے داخلی دروازے پر انہوں نے صحافیوں کے ساتھ مختصر بات چیت کی۔

بائیڈن سے پوچھا گیا کہ صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ کل کی ملاقات میں کیا ترکی کی افغانستان میں موجودگی کے بارے میں آپ کے درمیان اتفاقِ رائے ہو گیا ہے؟ کیا آپ نے اس موضوع پر بات چیت کی ہے؟

سوال کے جواب میں بائڈن نے کہا ہے کہ ”ہم نے کافی طویل مذاکرات کئے۔ ملاقات کے بارے میں میں اچھا محسوس کر رہا ہوں”۔ بائیڈن دیگر سوالات کا جواب دئیے بغیر وان ڈر لئین اور میشل کے ساتھ ملاقات کے لئے چلے گئے۔