جمعہ, مارچ 27, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 339

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ

0
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن اضافہ

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج مسلسل دوسرے دن پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں آج دہلی میں پٹرول 35 پیسے اور ڈیزل 25 پیسے مہنگا ہوا۔

نئی دہلی: آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج مسلسل دوسرے دن پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے تک اور ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔

تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی معروف کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں آج دہلی میں پٹرول 35 پیسے اور ڈیزل 25 پیسے مہنگا ہوا۔ اس اضافے کے بعد، یہاں پٹرول 98.46 روپے اور ڈیزل 88.90 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دہلی میں جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 4.23 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.75 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔

ممبئی میں پٹرول کی قیمت 34 پیسے کے اضافے سے 104.56 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل 26 پیسے مہنگا ہوکر یہ ریکارڈ 96.42 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

چنئی میں پٹرول 30 پیسے مہنگا ہوکر 99.49 روپے اور ڈیزل 23 پیسے اضافے سے 93.46 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ کولکاتہ میں پٹرول 33 پیسے اور ڈیزل 25 پیسے مہنگا ہوا۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 98.30 روپے اور ڈیزل کی قیمت 91.75 روپے ہوگیا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح رہیں:

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 98.46 —————— 88.90
ممبئی ۔————— 104.56 —————— 96.42
چنئی —————- 99.49 -—————- 93.46
کولکتہ ———— 98.33 —————— 91.75

مہنگائی بھتہ روک کر 115 لاکھ سے زائد اہلکاروں کا حق مار رہی ہے حکومت: کانگریس

0
مہنگائی بھتہ روک کر 115 لاکھ سے زائد اہلکاروں کا حق مار رہی ہے حکومت: کانگریس

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ گذشتہ برس حکومت نے مرکزی اہلکاروں کو مہنگائی بھتہ روکنے کا عجیب و غریب فیصلہ کیا جس سے ایک کروڑ سے زائد مرکزی اہلکار متاثر ہوئے ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت نے مرکزی اہلکاروں کا مہنگائی بھتہ روک کر 115 لاکھ سے زائد اہلکاروں کے ساتھ دھوکہ کرکے کروڑوں شہریوں کے حق کو مارا ہے۔

کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ گذشتہ برس حکومت نے مرکزی اہلکاروں کو مہنگائی بھتہ روکنے کا عجیب و غریب فیصلہ کیا جس سے ایک کروڑ سے زائد مرکزی اہلکار متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں 15 لاکھ فوجی اور 26 لاکھ سے زیادہ فوج سے متعلق ریٹائرڈ پینشن ہولڈر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اہلکاروں کے مفاد کا خیال رکھتے ہوئے انھیں مہنگائی بھتے کی بقایا رقم کی ادائیگی کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت کے مہنگائی بھتہ روکنے کے فیصلے سے 115 لاکھ اہلکاروں کے ساتھ ہی ان پر منحصر آٹھ کروڑ سے زیادہ ان کے اہل خانہ بھی متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ملک میں کورونا وبا جب قہر برپا کر رہی تھی اور ملک کا ہر خاندان اس سے متاثر تھا تو مودی حکومت نے دوہرا معیار اختیار کرتے ہوئے سب سے پہلے مرکزی اہلکاروں کے حق پر حملہ کرکے ان کے مہنگائی بھتے کی ادائیگی روکی ہے۔

اقوام متحدہ کا اسرائیل پر بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کا الزام، یہودی آباد کاریوں میں توسیع روکنے پر زور

0
اقوام متحدہ کا اسرائیل پر بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کا الزام، یہودی آباد کاریوں میں توسیع روکنے پر زور
اقوام متحدہ کا اسرائیل پر بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کا الزام، یہودی آباد کاریوں میں توسیع روکنے پر زور

اقوام متحدہ نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں یہودی آباد کاریوں میں توسیع کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں یہودی آباد کاریوں میں توسیع کی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے آبادکاریوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نئی اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ ان کی توسیع کا عمل فوری طور پر روک دیا جائے۔

مشرقی یروشلم میں آبادکاریوں میں توسیع غیر قانونی

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی مندوب ٹور وینس لینڈ نے جمعرات کو سیکیورٹی کونسل کی 2016 کی قرارد پر عمل درآمد کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ آبادکاریوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ رپورٹ میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں آبادکاریوں میں توسیع کے عمل کو روکا جائے۔

خصوصی مندوب ٹور وینس لینڈ نے 2016 کی قرار داد پر عمل درآمد سے متعلق سیکیورٹی کونسل کو دی گئی بریفنگ میں کہا ہے کہ انہیں اسرائیل کی جانب سے مشرقی یروشلم کے علاقے ہار ہوما میں 540 گھروں اور فوجی چوکیوں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری پر گہری تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا اسرائیلی قانون کے تحت بھی غیر قانونی ہے۔

مسٹر ٹور وینس لینڈ نے کہا کہ یہودی آباد کاریاں دو ریاستی حل کے علاوہ منصفانہ اور دائمی امن قائم کرنے میں رکاوٹ کا سبب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آباد کاریوں میں توسیع کا عمل فوری طور پر روکنا چاہیے۔

فلسطینیوں کی نقل مکانی کا سلسلہ ختم کیا جائے

سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی مندوب ٹور وینس لینڈ نے اسرائیلی حکام پر زور دیا کہ فلسطینی گھروں اور دیگر املاک کی تباہی سمیت فلسطینیوں کی نقل مکانی کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ منصوبے کی منظوری دی جائے جس کے تحت فلسطینی قانونی طور پر تعمیر کا عمل شروع کر سکیں اور علاقے کی ترقی سے متعلق معاملات سے نمٹ سکیں۔

سیکیورٹی کونسل کی دسمبر 2016 کی قرارداد میں شہریوں پر تشدد کی روک تھام کے علاوہ اسرائیل اور فلسطین پر زور دیا گیا تھا کہ کسی قسم کے اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات سے پرہیز کیا جائے۔ رپورٹ میں تمام فریقین پر مذاکرات کا عمل شروع کرنے پر زور دیا گیا تھا تاکہ بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر سفارتی کوششوں کے ذریعے دو ریاستی حل ممکن بنایا جا سکے۔

رواں سال مارچ سے جون کے درمیان پرتشدد واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ

سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور خصوصی مندوب ٹور وینس لینڈ نے واضح کیا ہے کہ قرارداد کی منظوری کے ساڑھے چار سال بعد بھی کسی بھی اپیل پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ مسٹر ٹور وینس لینڈ کے مطابق رواں سال مارچ سے جون کے درمیان پرتشدد واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ غزہ میں موجود گروہوں اور اسرائیل کے درمیان اس قدر شدت گزشتہ کئی سالوں میں نہیں دیکھی گئی۔

سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ مارچ سے جون کے درمیان اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے 295 فلسطینیوں کو ہلاک کیا جن میں 42 خواتین اور 73 بچے شامل ہیں جبکہ ایک ہزار 149 زخمی ہوئے۔ جبکہ اس دوران فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے 90 ارکان اور 857 اسرائیلی شہریوں کو زخمی کیا گیا۔

امریکہ: جارج فلائیڈ قتل معاملے میں سابق پولیس افسر کو 22 سال 6 مہینے قید کی سزا

0
امریکہ: جارج فلائیڈ قتل معاملے میں سابق پولیس افسر کو 22 سال 6 مہینے قید کی سزا
امریکہ: جارج فلائیڈ قتل معاملے میں سابق پولیس افسر کو 22 سال 6 مہینے قید کی سزا

امریکہ کی ایک عدالت نے جارج فلائیڈ کی حراستی موت کے جرم میں نیا پولیس کے سابق پولیس افسر ڈیرک شاون کو 22 سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

واشنگٹن: امریکہ کی ایک عدالت نے گذشتہ سال سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کی حراستی موت کے جرم میں نیا پولیس کے سابق پولیس افسر ڈیرک شاون کو 22 سال اور چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

ہنپین کاؤنٹی ڈسٹرکٹ جج پیٹر کاہل نے جمعہ کو متعلقہ کیس کی سماعت کے بعد یہ سزا سنائی۔ انہوں نے سزا سنائے جانے سے قبل کہا ’’یہ سزا آپ کو ملے حقوق کے غلط استعمال اور جارج فلائیڈ کے ساتھ ہوئے ظلم و بربریت کا نتیجہ ہے‘‘۔

جج نے کہا کہ ان کا یہ فیصلہ رائے عامہ کے جذبات سے الہام نہیں ہے اور اسے کچھ پیغام دینے کی کوشش کے تناظر میں نہیں لیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا ’’ایک عدالت کے جج کا کام قانون کے واضح حقائق کو نافذ کرنے کے ساتھ ہی خصوصی معاملات کو نمٹانا ہے۔”

واضح رہے کہ اپریل 2020 میں 45 سالہ شاون کے قتل کے الزام میں فلائیڈ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ حراست میں رکھے جانے کے دوران پولیس افسر نے تھرڈ ڈگری کا استعمال کرتے ہوئے فلائیڈ کی گردن کو اپنے گھٹنوں میں دبا کر رکھا تھا، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ اس واقعے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے اور ہنگامے ہوئے تھے۔

مودی حکومت منشیات کے خلاف سخت کاروائی کے لئے پرعزم: شاہ

0
مودی حکومت منشیات کے خلاف سخت کاروائی کے لئے پرعزم: شاہ
مودی حکومت منشیات کے خلاف سخت کاروائی کے لئے پرعزم: شاہ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک ٹویٹ میں منشیات مخالف مہم چلا رہے نارکوٹکس بیورو کے اہلکاروں کی تعریف کی اور انہوں نے کہا کہ مودی حکومت منشیات کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ مودی حکومت منشیات کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

منشیات کے استعمال اور اس کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر مسٹر شاہ نے ایک ٹویٹ میں منشیات مخالف مہم چلا رہے نارکوٹکس بیورو کے اہلکاروں کی تعریف کی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا ’’منشیات کے استعمال اور اس کی غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن پر مودی حکومت ہر طرح کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرینس کی اپنی پالیسی کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ میں منشیات کے خلاف مہم چلا رہے نارکوٹکس بیورو کے اہلکاروں کی کاوشوں کی تعریف کرتا ہوں‘‘۔

یورپی یونین ترکی میں شامی مہاجرین کو مزید امداد فراہم کرے گا: وان دیر لین

0
یورپی یونین ترکی میں شامی مہاجرین کو مزید امداد فراہم کرے گا: وان دیر لین
یورپی یونین ترکی میں شامی مہاجرین کو مزید امداد فراہم کرے گا: وان دیر لین

ترکی مغربی ممالک میں بڑھتی ہوئی اہمیت اور دنیا میں سب سے زیادہ پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانے والے ترکی کے لئے یورپی یونین کے ممالک نے شاہی پناہ گزینوں کی مدد کے لئے مزید امداد فراہم کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

برسلز: ترکی مغربی ممالک میں بڑھتی ہوئی اہمیت اور دنیا میں سب سے زیادہ پناہ گزینوں کا بوجھ اٹھانے والے ترکی کے لئے یورپی یونین کے ممالک نے شاہی پناہ گزینوں کی مدد کے لئے مزید امداد فراہم کرنے کا عندیہ ظاہر کیا ہے۔

ترکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ یورپی یونین کے رہنماؤں کے اجلاس کے بعد، دیر لین نے یوروپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور پرتگال کے وزیر اعظم، یوروپی یونین کے میعاد صدر، انٹونیو کوسٹا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں پناہ گزینوں کی مدد کی بات کا اعادہ کیا گیا۔

یورپی کمیشن کی صدر اُرسلا ون در لین نے کہا ہے کہ ترکی کے زیر اہتمام شامی باشندوں کی مدد کے لئے یورپی یونین 2024 تک 3 ارب یورو کا بجٹ مختص کرے گی۔

مسٹر وان دیر لین نے کہا کہ ترکی کے ساتھ تعلقات اور اس تناظر میں شامیوں کی صورتحال پر ای یو اجلاس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترکی کی حمایت جاری رکھیں گے، جو لاکھوں شامی مہاجرین اور دیگر پناہ گزینوں کو اپنے ہاں پناہ دیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے اور پناہ گزینوں کی حفاظت اور ان کے میزبانوں کی حمایت کرنا یورپ کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے ماضی میں بھی اس مسئلے کی حمایت کی ہے اور یہ آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی۔

ہم ترکی میں پناہ گزینوں کی مدد کے لئے 2024 تک مزید 3 بلین یورو مختص کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ رقم یورپی یونین کے بجٹ سے پوری ہوگی اور یہ مہاجرین کی سماجی و اقتصادی مدد کے لئے استعمال ہوگی۔ یہ اب صرف ہنگامی امدادی اشیاء نہیں ہوگی۔ کیونکہ شامی برسوں سے اس خطے میں رہ رہے ہیں اور آئندہ برسوں کے لئے وسائل ہیں۔ علاوہ ازیں، ہم ترکی کو اس کی مشرقی سرحد پر نقل مکانی کے انتظام میں مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسی کے ساتھ، یورپی یونین کمیشن اردن اور لبنان میں شامی باشندوں کو 2024 تک 2.2 بلین یورو فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا، ہم نے یورپی یونین کے اراکین کو مزید فنڈ مہیا کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے رہنما اس پیکیج کی حمایت کرتی ہے اور اسے باقاعدہ طور پر قانونی حیثیت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ 2011 میں شام میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے بعد سب سے زیادہ پناہ گزیں ترکی میں ہیں۔

امریکہ افغانستان سے اپنی حمایت ختم نہیں کرے گا: بائیڈن

0
امریکہ افغانستان سے اپنی حمایت ختم نہیں کرے گا: بائیڈن
امریکہ افغانستان سے اپنی حمایت ختم نہیں کرے گا: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات میں کہا کہ امریکہ افغانستان کے لئے اپنی حمایت ختم نہیں کرے گا اور اسے برقرار رکھے گا۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات میں کہا کہ امریکہ افغانستان سے اپنی حمایت ختم نہیں کرے گا اور اسے برقرار رکھے گا۔

مسٹر بائیڈن نے جمعہ کو میٹنگ کے دوران کہا کہ امریکہ اور افغانستان کے مابین شراکت داری ختم نہیں ہورہی ہے۔ وہ اسے بنائے رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لئے امریکی فوج، معاشی اور سیاسی حمایت جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے شہریوں کو اپنا مستقبل طے کرنا ہوگا کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔
انہوں نے افغانستان میں بلا وجہ تشدد کو روکنے کی اپیل کی۔ لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ اسے روک پانا بہت مشکل ہوگا۔

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، ممبئی میں پٹرول 104 روپے کے پار

0
پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، ممبئی میں پٹرول 104 روپے کے پار
پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، ممبئی میں پٹرول 104 روپے کے پار

پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد ممبئی میں پٹرول 104 روپے، چنئی میں 99 روپے اور دہلی میں 98 روپے کو عبور کرچکا ہے۔

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوا۔ جس کے بعد ممبئی میں پٹرول 104 روپے، چنئی میں 99 روپے اور دہلی میں 98 روپے فی لیٹر کو عبور کرچکا ہے۔ ممبئی میں ڈیزل بھی 96 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کے روز ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت میں 35 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 37 پیسے کا اضافہ کیا۔ اس سے قبل جمعہ کے روز دونوں پٹرولیم ایندھن کی قیمتیں مستحکم تھیں۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں آج 35 ۔ 35 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد یہاں پٹرول 98.11 روپے اور ڈیزل 88.65 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

جون میں اب تک دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 3.88 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔

ممبئی میں پٹرول کی قیمت پہلی مرتبہ 104 روپے فی لیٹر سے اوپر

ممبئی میں پٹرول کی قیمت 33 پیسے بڑھ کر 104.22 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ یہ پہلی مرتبہ 104 روپے فی لیٹر سے اوپر پہنچ چکا ہے۔ ڈیزل 37 پیسے مہنگا ہوکر 96.16 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

چنئی میں پٹرول 31 پیسے مہنگا ہوکر 99.19 روپے اور ڈیزل 34 پیسے اضافے کے ساتھ 93.23 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ کولکاتہ میں پٹرول 34 پیسے اور ڈیزل 35 پیسے مہنگا ہوا۔ یہاں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 97.97 روپے اور ڈیزل کی قیمت 91.50 روپے ہوگئی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔ اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:

شہر کا نام —— پیٹرول —— ڈیزل

دہلی —— 98.11 —— 88.65
ممبئی —— 104.22 —— 96.16
چنئی —— 99.19 —— 93.23
کولکاتہ —— 97.97 —— 91.50

چین کے غلبہ کو چنوتی دے گا ریلائنس کا میگا سولر انرجی پروجیکٹ

0
چین کے غلبہ کو چنوتی دے گا ریلائنس کا میگا سولر انرجی پروجیکٹ

ریلائنس انڈسٹریز کی عام سالانہ میٹنگ میں مکیش انبانی نے اگلے تین برسوں میں اینڈ ٹو اینڈ رینوویبل انرجی ایکو سسٹم پر 75 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ چین کو ٹکر دینے کیلئے ریلائنس گجرات کے جام نگر میں 5 ہزار ایکڑ میں دھیرو بھائی انبانی گرین انرجی گیگا کمپلیکس بنائے گا۔

نئی دہلی: ٹیلی کام اور رٹیل سیکٹر میں جھنڈے گاڑنے کے بعد، ریلائنس اب سولر انرجی سیکٹر کی شکل و صورت تبدیل کرنے جارہا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کی بدھ کو ہوئی عام سالانہ میٹنگ میں مکیش انبانی نے اگلے تین برسوں میں اینڈ ٹو اینڈ رینوویبل انرجی ایکو سسٹم پر 75 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ چین کو ٹکر دینے کیلئے ریلائنس گجرات کے جام نگر میں 5 ہزار ایکڑ میں دھیرو بھائی انبانی گرین انرجی گیگا کمپلیکس بنائے گا۔

بھارت کے سولر انرجی مارکٹ پر چینی کمپنیوں کا قبضہ ہے۔ سولر سیل، سولر پینل اور سولر ماڈیولس کی کل مانگ کا قریب 80 فیصدی چین سے امپور ٹ ہوتا ہے۔ کووڈ سے پہلے سال 2018-19 میں ملک میں 2.16 ارب ڈالر کا سولر ایکویپمنٹ چین سے منگوایا گیا۔ ایسا نہیں ہے کہ بھارت میں سولر ایکویپمنٹ نہیں بنتے لیکن چینی مال کے سامنے وہ ٹک نہیں پاتے کیونکہ چینی ایکویپمنٹ 30 سے 40 فیصد سستے بیٹھتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں سولر سیل بننے کے کام میں آنے والا پولی سلیکن میٹریل کے 64% حصے پر بھی چینی کمپنیاں قابض ہیں۔

  ریلائنس کے میدان میں اترنے سے صورتحال بدلنے کی امید

ریلائنس کے میدان میں اترنے سے صورتحال بدلنے کی امید ہے۔ 2030 تک ریلائنس نے 100 گیگا واٹ سولر انرجی پروڈیوس کرنے کا نشانہ رکھا ہے۔ جن میں سے ایک سولر ماڈیول فوٹو وولٹیک ماڈیول بنائے گی۔ دوسری انرجی کے سٹوریج کیلئے انتہائی جدید انرجی سٹوریج بیٹری بنانے کا کام کرے گی۔ تیسری، گرین ہائیڈروجن کے پروڈکشن کیلئے ایک الیکٹرو لائزر بنائے گی۔ چوتھی ہائیڈروجن کو انرجی میں بدلنے کیلئے فیول سیل بنائے گی۔

سولر انرجی کیلئے ریلائنس نے اینڈ ٹو اینڈ اپروچ کو اپنایا ہے جو کار گر ثابت ہوسکتی ہے۔ میگا کارخانوں کے علاوہ ریلائنس پروجیکٹ اور مالی انتظام کیلئے دو ڈویژن بھی بنائے گا۔ جن میں سے ایک ڈویژن رینوویبل انرجی پروڈکٹس کو بنانے اور انتظام کا کام دیکھے گا۔ جبکہ دوسرا ڈویژن رینوویبل انرجی پروڈکٹس کے مالی انتظام پر نظر رکھے گا۔ مطلب صاف ہے کہ کچے مال سے لکر رینوویبل انرجی ایکویپمنٹ کے پروڈکشن سے لیکر بڑے پروجیکٹ کی تعمیر اور ان کے مالی انتظام کا پورا کام ایک ہی چھت کے نیچے ہوگا۔ ظاہر ہے کہ اس سے لاگت میں کمی آئے گی اور ریلائنس چینی کمپنیوں کو ٹکر دے پائے گا۔

رینوویبل انرجی پر بولتے ہوئے مکیش انبانی نے کہا کہ ’’ہمارے سبھی پروڈکٹ ’میڈ اِن انڈیا، بائے انڈیا، فار انڈیا اینڈ دی ورلڈ‘ ہونگے۔ ریلائنس، گجرات اور بھارت کو دنیا سولر اور ہائیڈروجن نقشے پر قائم کرے گا۔ اگر ہم سولر انرجی کا صحیح استعمال کر پائے تو بھارت فوسل فیول کے نیٹ امپورٹر کی جگہ پر سولر انرجی کا نیٹ ایکسپورٹر بن سکتا ہے۔ ریلائنس اپنے نیو انرجی بزنس کو صحیح معنی میں گلوبل بزنس بنانا چاہتی ہے۔ ہم نے عالمی سطح پر کچھ بہترین ٹیلنٹ کے ساتھ ریلائنس نیو انرجی کونسل کا قیام کیا ہے۔‘‘

ریلائنس کی سولر انرجی کا ایک حصہ روف ۔ ٹاپ سولر اور گاوؤں میں سولر انرجی کی پیداوار سے آئے گا۔ گاوؤں میں سولر انرجی کے پروڈکشن سے دیہی معیشت کو تقویت ملنے کی امید ہے۔ ریلائنس کا ارادہ سولر ماڈیول کی قیمت سب سے کم رکھنے کا ہے، تاکہ سولر انرجی کو کفایتی بنایا جاسکے۔ ادھر سرکار بھی سولر انرجی کو لیکر خاص سنجیدہ دکھائی دیتی ہے۔ سولر انرجی کو بڑھاوا دینے کیلئے مرکزی سرکار نے پردھان منتری کسان اُرجا سرکشا، روف ٹاپ سولر، سولر پارک جیسے متعدد منصوبے چلائے ہوئے ہیں۔

اسدالدین اویسی نے سیمانچل کے ریلوے منصوبوں کا معاملہ اٹھایا

0
اسدالدین اویسی نے سیمانچل کے ریلوے منصوبوں میں تیزی لانے کے لیے ریلوے کو لکھا خط
اسدالدین اویسی نے سیمانچل کے ریلوے منصوبوں میں تیزی لانے کے لیے ریلوے کو لکھا خط

اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے وزارت ریلوے کو ارریہ – گلگلیہ اور جلال گڑھ – کشن گنج کے ریل منصوبوں کے کام کو تیز کرنے کے لئے خط لکھا ہے۔

کشن گنج: اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے وزارت ریلوے کو ارریہ – گلگلیہ اور جلال گڑھ – کشن گنج کے ریل منصوبوں کے کام کو تیز کرنے کے لئے جمعرات کو وزارت ریلوے کو خط لکھا۔ انہوں نے کہا کہ جلال گڑھ – کشن گنج پروجیکٹ، بہار کے امور، بیسہ، کوچادھامن سے کشن گنج جانے والے لوگوں کے لئے آسانیاں فراہم کرسکتا ہے جو برسوں سے تعطل کا شکار ہے۔

انہوں نے وزارت ریلوے کو ایک خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بہار کے اے ایم آئی ایم یوتھ صدر ایڈووکیٹ مسٹر محمد عادل حسن کی نمائندگی میں ماڈل ای اسٹیٹس کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور اپ گریڈیشن کے سلسلے میں سرگرم رہیں گے جس سے اجہریل ہالٹ اسٹیشن، کٹیہار این ایف ریلوے میں لوگوں کو مدد ملے گی۔

جب اسدالدین اویسی نے اس علاقے کا دورہ کیا تھا تو انہوں نے لوگوں کی شکایات سنی تھیں اور انہوں نے ذاتی طور پر ریلوے سے معاملے کو ترجیح دینے اور اس پر ہمدردانہ جذبہ کے ساتھ کام کرنے کی درخواست کی تھی۔

ریلوے کے کام میں رکاوٹیں اور تاخیر ہمیشہ سے عوام کی تکلیف کا باعث رہی ہیں۔ لیکن خاص طور پر وبائی مرض کرونا وائرس کے اس دور میں حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔ مسافرین کا جگہ جگہ پھنسے رہنا، گھنٹوں انتظار کرنا اور نقل و حمل کے لیے رابطہ اچھا نہ ہونے سے عوام کا بحران بڑھتا جارہا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے سیمانچل کے مختلف مسائل کے ساتھ ساتھ اس مسئلہ کو بھی زور و شور سے اٹھایا تاکہ ٹراسپورٹ کے اس بحران کو حل کیا جاسکے۔

اے آئی ایم آئی ایم نے خاص طور پر سیمانچل میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور اس کا سہرا بھی بہار کے شمال مشرقی حصے میں سیمانچل میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی محنت کو دیا جاتا ہے، جہاں تقریبا ایک کروڑ کی آبادی ہے۔ یہاں کے باشندوں میں مسلمانوں کی غالب اکثریت ہے۔ کئی دہائیوں سے بہار کے کچھ حصوں میں ریلوے اور نقل و حمل کے دیگر طریقوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔

اسدالدین اویسی ایک ہندوستانی سیاستدان ہیں جو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ہیں۔ وہ چار بار ممبر پارلیمنٹ رہے، جو ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں، لوک سبھا میں حیدرآباد حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے سیاست میں اپنے 56 سالہ عرصہ کے دوران معاشرے کے دیگر اقلیتوں اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے امداد فراہم کرنے کا ایک طویل ٹریک ریکارڈ رکھا ہے۔ کئی قابل ذکر پیشہ ور کالجوں اور تعلیمی اداروں اور اسپتالوں اور طبی مراکز اور ایک کوآپریٹو شہری بینک کو چلانے کے علاوہ، اے آئی ایم آئی ایم ذات پات، برادری اور طبقے سے قطع نظر تمام لوگوں کی خدمت میں بھی مصروف رہتی ہے۔