جمعہ, مارچ 27, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 333

سعودی رویت ہلال کمیٹی کا ذی الحج کے چاند سے متعلق اعلان

0
سعودی رویت ہلال کمیٹی کا ذی الحج کے چاند سے متعلق اعلان
سعودی رویت ہلال کمیٹی کا ذی الحج کے چاند سے متعلق اعلان

سعودی رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحج کے چاند سے متعلق اعلان کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 19 جولائی اور عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہوگی۔

ریاض: سعودی رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحج کے چاند سے متعلق اعلان کردیا۔ اعلان کے مطابق سعودی رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ذی الحج 11 جولائی بروز اتوار کو ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ 19 جولائی اور عید الاضحیٰ 20 جولائی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سعودی عرب میں جمعہ کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔ سپریم کورٹ نے اعلامیہ میں کہا تھا کہ ’ام القری کیلنڈر کے حساب سے جمعہ 29 ذیقعد ہے، اس اعتبار سے ذی الحج کا چاند دیکھا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے تمام مسلمانوں کے علاوہ مقامی رویت ہلال کمیٹیوں سے اپیل کی تھی کہ مذکورہ دن میں ممکنہ مطع میں چاند دیکھا جائے۔ اسی کے ساتھ چاند دیکھنے والوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ قریبی عدالت میں اپنی گواہی کا اندراج کرائے۔

ذات پات پر مبنی ریزرویشن کو ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی

0
ذات پات پر مبنی ریزرویشن کو ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی
ذات پات پر مبنی ریزرویشن کو ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی

سپریم کورٹ کا تعلیم میں ذات پات پر مبنی ریزرویشن سسٹم کو ختم کرنے کی درخواست کی سماعت سے انکار

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے تعلیم میں ذات پات پر مبنی ریزرویشن سسٹم کو ختم کرنے کی درخواست کی سماعت سے انکار کردیا۔

جسٹس ایل ناگیشورا راؤ اور جسٹس ایس رویندر بھٹ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ڈاکٹر سبھاش وجیئرن کی درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ وہ اس درخواست کی سماعت کے حق میں نہیں ہیں۔ اس کے بعد درخواست گزار نے عدالت سے درخواست واپس لینے کے لئے اجازت طلب کی، جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

درخواست گزار کا مطالبہ تھا کہ ذات پات کی بنیاد پر ریزرویشن کو ختم کرنے کے لئے وقت کی حد مقرر کرنے کی ہدایت دی جائے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ریزرویشن کے تحت ہونہار امیدوار کی نشست نسبتا کم ہونہار امیدوار کو دی جاتی ہے جس سے قوم کی ترقی متاثر ہوتی ہے۔

مرکز اور دہلی حکومت کو سپریم کورٹ کا عوامی مفاد میں ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ

0
مرکز اور دہلی حکومت کو سپریم کورٹ کا عوامی مفاد میں ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ
مرکز اور دہلی حکومت کو سپریم کورٹ کا عوامی مفاد میں ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ

حالیہ برسوں میں مرکز اور دہلی حکومت کے مابین جاری تنازعہ کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے، سپریم کورٹ نے عوامی مفاد میں ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

نئی دہلی: حالیہ برسوں میں مرکز اور دہلی حکومت کے مابین جاری تنازعہ کو بدقسمتی قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے عوامی مفاد میں ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس رشی کیش رائے پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی مرکز اور دہلی میں مختلف نظریات کی حامل حکومتیں موجود تھیں۔ کبھی اتنی تلخی نہیں ہوئی تھی اور معاملہ عدالت تک نہیں پہنچا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں یہ سب کچھ زیادہ ہی ہورہا ہے، جو بدقسمتی کی بات ہے۔
عدالت نے دہلی فسادات کے معاملے میں فیسبک کے عہدیدار کو طلب کرنے سے متعلق اسمبلی کی امن کمیٹی کے حکم کے سلسلے میں عدالت عظمی کے ذریعہ کل سنائے گئے فیصلے میں ان خیالات کا اظہار کیا گیا ہے۔

بنچ نے واضح طور پر کہا کہ دونوں حکومتوں کو مل کر کام کرنا ضروری ہے۔

عدالت نے کہا کہ یہ خیال کرنا قطعا نامناسب ہے کہ صرف ہماری سوچ ہی صحیح ہے، باقی سب کچھ غلط ہے۔

اسدالدین اویسی کا مشن یوپی پر، حصہ داری کے مطالبے کے ساتھ آواز بلند کرنے کا دعوی

0
اسدالدین اویسی کا مشن یوپی پر، حصہ داری کے مطالبے کے ساتھ آواز بلند کرنے کا دعوی
اسدالدین اویسی کا مشن یوپی پر، حصہ داری کے مطالبے کے ساتھ آواز بلند کرنے کا دعوی

حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی بہار کے بعد یوپی میں اپنی پارٹی کو وسعت دینے کے لئے ان دنوں کافی سرگرم ہیں۔

لکھنؤ: اترپردیش میں آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں نے اپنی تیاریاں شرو ع کردی ہیں۔ اسی ضمن میں مشن یوپی کے تحت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی یک روزہ دورے پر یوپی پہنچے۔ اس دوران انہوں نے ‘حصہ داری’ کا مطالبہ کرتے ہوئے اسمبلی میں آواز بلند کر کے آگے بڑھنے کا دعوی کیا۔

حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی بہار کے بعد یوپی میں اپنی پارٹی کو وسعت دینے کے لئے ان دنوں کافی سرگرم ہیں۔ مسٹر اویسی نے سابق کابینی وزیر اوم پرکاش راج بھر کی قیادت میں بننے والے بھاگیداری سنکلپ مورچہ میں اپنی شمولیت کو یقینی بنایا ہے اور پارٹی کے ریاستی صدر و کارکنوں اب 100 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا اعلان کررہے ہیں۔

یک روزہ دورے پر لکھنؤ کے اموسی ائیر پورٹ پر اترنے کے بعد اسدالدین اویسی نے ایک ہوٹل میں سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے سربراہ اوم پرکاش راج بھر سے ملاقات کی۔ دونوں لیڈروں کے درمیان 40 منٹ کی ہوئی میٹنگ میں سنکلپ مورچہ کی کامیابی، اس کے لئے امکانی اقدامات، کن پارٹیوں سے اتحاد کے امکانات ہیں وغیرہ موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اسدالدین اویسی نے مسلم سماج کے تعلیمی پسماندگی کے لئے کانگریس و بی جے پی کو مورد الزام ٹھہرایا

ملاقات کے بعد مسٹر پرکاش نے جہاں بی جے پی کو اپنا ہدف تنقید بنایا اور کابینی توسیع کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے اسے ٹرین کا ڈبہ تبدیل کرنے جیسا گردانہ وہیں اسدالدین اویسی نے مسلم سماج کے تعلیمی پسماندگی کے لئے کانگریس و بی جے پی دونوں کو مورد الزام ٹھہرایا۔

اس سے قبل لکھنؤ پہنچنے کے بعد اسدالدین اویسی نے راجدھانی سے 130 کلو میٹر دور ضلع بہرائچ پہنچ کر سید سالار مسعود غازی کے دربار میں حاضری دی۔ پھر بہرائچ میں ہی ایم آئی ایم کے دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وہاں موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف کھجور اور افطار پارٹی سے کام نہیں چلے گا۔ مسلم ۔ یادو کا ملاپ کام نہیں کرے گا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران یوگی کو بھی ہدف تنقید بنایا۔

کشمیر میں دو الگ الگ مسلح جھڑپوں میں 4 دہشت گرد ہلاک

0
کشمیر میں دو الگ الگ مسلح جھڑپوں میں 4 دہشت گرد ہلاک
کشمیر میں دو الگ الگ مسلح جھڑپوں میں 4 دہشت گرد ہلاک

جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع کولگام کے زوڈار میں ہونے والی ایک مسلح جھڑپ کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

سری نگر: جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور کولگام اضلاع میں دو شبانہ مسلح جھڑپوں کے دوران چار دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ یہ مسلح جھڑپیں ضلع پلوامہ کے پوچھل اور ضلع کولگام کے زوڈار میں رونما ہوئی ہیں۔

جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع کولگام کے زوڈار میں ہونے والی ایک مسلح جھڑپ کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس دہشت گرد مخالف آپریشن میں کولگام پولیس اور فوج کی ایک آر آر نے حصہ لیا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایسی ہی ایک جھڑپ ضلع پلوامہ کے پوچھل میں رونما ہوئی جس میں دو جنگجو مارے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے۔

اس دوران کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا کہ وادی میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ جنگجو مارے گئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا: ‘پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز ان آپریشن کے لئے مبارکبادی کے مستحق ہیں کیوں کہ ان کے دوران ہمارا یا عوام کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا’۔

قبل ازیں جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ اس نے معراج الدین حلوائی عرف عبید نامی حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر کو ایک جھڑپ میں ہلاک کیا ہے۔

آج شام نئی کابینہ اور وزارتی کونسل کی پہلی میٹنگ

0
آج شام نئی کابینہ اور وزارتی کونسل کی پہلی میٹنگ
آج شام نئی کابینہ اور وزارتی کونسل کی پہلی میٹنگ

سرکاری ذرائع کے مطابق نئی کابینہ کا اجلاس آج شام 5 بجے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ہوگا۔ اس کے بعد سات بجے وزرا کی کونسل کا اجلاس ہوگا۔

نئی دہلی: مودی کابینہ میں پہلی توسیع اور تنظیم نو کے بعد نئی کابینہ اور وزراء کی کونسل کی پہلی میٹنگ آج شام ہوگی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس آج شام 5 بجے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ہوگا۔ اس کے بعد سات بجے وزرا کی کونسل کا اجلاس ہوگا۔ وزراء کی کونسل کے اجلاس میں تمام کابینہ اور وزراء مملکت شریک ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ پہلے سے طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق کابینہ کا اجلاس بدھ کی صبح 11 بجے ہونا تھا، لیکن کابینہ میں توسیع اور تنظیم نو کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا۔

بدھ کی شام 43 نئے وزرا نے حلف لیا، جن میں 15 کابینہ کے وزیر اور 28 وزیر مملکت شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کابینہ میں وزرا کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔

کابینہ میں توسیع کے بعد، مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا اور نئے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی میعاد کے لئے نیک خواہشات ب پیش کی۔

ویربھدرا سنگھ کی موت پر مودی نے تعزیت کی

0
ویربھدرا سنگھ کی موت پر مودی نے تعزیت کی
ویربھدرا سنگھ کی موت پر مودی نے تعزیت کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر رہنما ویربھدرا سنگھ کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے سابق وزیر اعلی اور کانگریس کے سینئر رہنما ویربھدرا سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مسٹر مودی نے جمعرات کو ایک ٹویٹ پیغام میں کہا، "مسٹر سنگھ جی کا طویل سیاسی کیریئر رہا۔ وہ ایک بہت ہی تجربہ کار رہنما اور منتظم تھے۔ انہوں نے ہماچل پردیش میں مرکزی کردار ادا کیا اور ریاست کے لوگوں کی خدمت کی۔ ان کے انتقال سے مایوس ہوں۔ ان کے اہل خانہ اور حامیوں سے میری تعزیت اوم شانتی۔”

نندی گرام اسمبلی نتائج: کلکتہ ہائی کورٹ کے جج کوشک چندرا نے کیس کی سماعت سے خود کو کیا الگ، ممتا بنرجی پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ

0
نندی گرام اسمبلی نتائج: کلکتہ ہائی کورٹ کے جج کوشک چندرا نے کیس کی سماعت سے خود کو کیا الگ، ممتا بنرجی پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ
نندی گرام اسمبلی نتائج: کلکتہ ہائی کورٹ کے جج کوشک چندرا نے کیس کی سماعت سے خود کو کیا الگ، ممتا بنرجی پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ

24 جون کو ممتا بنرجی نے کلکتہ ہائیکورٹ میں عرضی دائر کرکے درخواست کی تھی کہ نندی گرام کے انتخابی نتائج کو چیلنج کئے جانے والی عرضی کی سماعت سے کوشک چندرا کو الگ کیا جائے۔

کلکتہ: کلکتہ ہائی کورٹ کے جسٹس کوشک چندرا نے آج مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ نندی گرام کے انتخابی نتائج کو چیلنج کئے جانے والی عرضی کی سماعت سے خود کو الگ کرلیا ہے۔ تاہم عدالت نے وزیر اعلی پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

24 جون کو ممتا بنرجی نے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرکے درخواست کی تھی کہ نندی گرام کے انتخابی نتائج کو چیلنج کئے جانے والی عرضی کی سماعت سے کوشک چندرا کو الگ کیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ چوں کہ ماضی بطور وکیل کوشک چندرا بی جے پی سے وابستہ رہے ہیں اس لئے ان کے جانبدار ہونے کا شبہ ہے۔ چندرا نے کہا کہ جب انہوں نے 18 جون کو اس درخواست پر سماعت شروع کی تھی اس وقت اس کیس سے ان کو ہٹانے کی درخواست نہیں کی گئی تھی۔ مگر سماعت کے بعد ترنمول کانگریس کے لیڈروں نے ٹوئٹر کے ذریعہ یہ آواز بلند کی کہ میں بی جے پی سے وابستہ رہا ہوں۔

چندرا نے ممتا بنرجی پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے آپ کو اس بات پر قائل کرنے سے قاصر ہوں کہ اس کیس کی میری عدالت میں سماعت کی وجہ سے مفادات کا ٹکراؤ ہے۔ درخواست گزار نے جج کی جانبداری سے متعلق انگلی اٹھانے میں جلد بازی سے کام لیا ہے۔ جب کہ اس درخواست کی سماعت کرنے میں میری کوئی ذاتی دلچسپی نہیں ہے۔ چیف جسٹس کے ذریعہ مجھے تفویض کردہ کیس کی سماعت کرنا میرا آئینی فرض ہے۔

چندرا نے خود کو اس کیس کی سماعت سے علاحدہ کرنے کا اعلان کیا

چندرا نے کہا کہ جج کو بھی دوسرے شہری کی طرح رائے دہندگی کے حقوق اور سیاسی جھکاؤ کا حق حاصل ہے۔ تاہم جج کی سابقہ مشغولیت اور وابستگی کی بنیاد پر جانبدار نہیں قرار دیا جاسکتا ہے۔ ان ریمارکس کے بعد چندرا نے خود کو اس کیس کی سماعت سے علاحدہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اس معاملے کی سماعت سے خود کو علاحدہ نہیں کرتے ہیں تو اس سے مزید تنازع کھڑا ہوگا۔

عدالت نے حکم دیا کہ جرمانہ کی رقم دو ہفتوں میں مغربی بنگال بار کونسل کے پاس جمع کروانی ہوگی۔ عدالت نے کہا کہ یہ رقم کوووڈ 19 کی وجہ سے انتقال ہونے والے وکلا کے لواحقین کے لئے استعمال ہوگی۔

مغربی بنگال کے وزیر اعلی ممتا بنرجی نندیگرام اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے شوبھندو ادھیکاری سے ہار گئے تھے۔ شوبھندو ادھیکاری انتخابات سے عین قبل ترنمول کانگریس کا ساتھ چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ 17 جون کو ممتا بنرجی نے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی دائر کرتے ہوئے نندی گرام کے نتائج کو چیلنج کیا تھا۔

اس کیس کی سماعت کوشک چندرا کی عدالت میں شروع ہونے کے بعد ممتا بنرجی نے کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس راجیش بنڈل کو خط لکھ کر درخواست کی کہ چوں کہ کوشک چندرا بی جے پی کے سرگرم ممبر رہ چکے ہیں اس لئے اس معاملے میں ان سے جانبداری کی امید ہے اس لئے اس کیس کی سماعت سے ان کو الگ کیا جائے۔

کئی تصویر میں چندرا بی جے پی لیڈروں کے ساتھ بیٹھے نظر آئے

ممتا بنرجی کے وکیل نے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن اور مشہور وکیل پرشانت بھوشن کے ٹویٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کئی ایسی تصویریں ہیں جس میں کوشک چندرا بی جے پی لیڈروں کے ساتھ بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جسٹس چندرا نے تصدیق کی تھی کہ وہ تصاویر ان کی ہی ہیں۔

خیال رہے کہ نندی گرام اسمبلی حلقہ جہاں سے ممتا بنرجی انتخاب لڑی تھیں کے نتائج حیران کن تھے۔ ممتا بنرجی مسلسل پیچھے چلیں بعد میں وہ آگے ہوئںں اور ان کی جیت کا اعلان کردیا گی۔ مگر بعد میں الیکشن کمیشن نے 19659 ووٹوں سے شکست کا اعلان کردیا۔ ممتا بنرجی نے گنتی میں دھاندلی اور دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے دوبارہ گنتی کی درخواست کی جس کو الیکشن کمیشن نے مسترد کردیا۔ اس وقت ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ وہ نتائج کو چیلنج کریں گی۔

کابینہ کی توسیع اور تشکیل نو سے پہلے وزرا کے استعفی کی لگی لائن

0
کابینہ کی توسیع اور تشکیل نو سے پہلے وزرا کے استعفی کی لگی لائن
کابینہ کی توسیع اور تشکیل نو سے پہلے وزرا کے استعفی کی لگی لائن

بدھ کی شام ہونے والی کابینہ میں توسیع سے پہلے استعفی دینے والے وزرا میں پانچ کابینی وزیر بھی ہیں۔

نئی دہلی: مرکزی کابینہ میں توسیع اور تشکیل نو سے پہلے نئے وزرا کے لئے جگہ بناتے ہوئے آج ایک کے بعد ایک کئی وزرا نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا۔ بدھ کی شام ہونے والی کابینہ میں توسیع سے پہلے استعفی دینے والے وزرا میں پانچ کابینی وزیر بھی ہیں۔

استعفی دینے والے وزرا میں سماجی انصاف اور امپارمنٹ کے وزیر تھاورچند گہلوت، وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک، محنت اور روزگار کے وزیر سنتوش کمار گنگوار، کیمیکل اور کھاد کے وزیر ڈی وی سدانند گوڑا، وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن، خواتین اور اطفال کی فلاح و بہبود کے وزیر مملکت دیباشری چودھری، تعلیم کے وزیر مملکت سنجے دھوترے، چھوٹی، مائکرو اور درمیانہ صنعت کے وزیر مملکت پرتاپ سارنگی، جنگلات اور ماحولیا ت کے وزیر مملکت بابل سپریو اور فوڈ اینڈ سپلائی کے وزیر مملکت راو صاحب دانوے شامل ہیں۔

مودی حکومت کے پھر سے اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار کابینہ کی توسیع اور تشکیل نو کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق صبح وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میٹنگ کے بعد مرکزی وزرا نے استعفے دیئے۔ میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا بھی شامل ہوئے۔

امریکی فوج بغیر کسی نوٹس کے بگرام ایئر بیس رات کی تاریکی میں خالی کر گئے، شہریوں کی لوٹ مار

0
امریکی فوج بگرام ایئر بیس رات کی تاریکی میں خالی کر گئے، شہریوں کی لوٹ مار
امریکی فوج بگرام ایئر بیس رات کی تاریکی میں خالی کر گئے، شہریوں کی لوٹ مار

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ’امریکی فورسز رات کے اندھیرے میں بغیر کسی نوٹس کے بگرام ایئر بیس چھوڑ کر روانہ ہوئی، جس کے بعد شہریوں نے وہاں پہنچ کر قیمتی اشیاء لوٹ لیں‘۔

کابل: افغان دارالحکومت سے 25 کلومیٹر دور مسافت پر واقع صوبے پروان کے ضلع بگرام سے امریکی فوج نے رات کی تاریکی میں بغیر مطلع کیے علاقہ چھوڑ دیا اور شہریوں کا اس کا فائدہ اٹھاکر فوج کے قیتمی سامان لوٹ لئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے اپنے اور نیٹو افواج کے زیر استعمال ’بگرام ایئربیس‘ کو دو روز قبل چھوڑا، جس کے بعد شہریوں نے وہاں پہنچ کر لوٹ مار مچائی اور قیمتی اشیا لے کر چلتے بنے۔

امریکی فوج کے بگرام ائیربیس سے جانے کے بعد بیرکوں اور گوداموں میں شہریوں نے لوٹ مار کی، فوجی اڈے کی بجلی بند کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی، جس میں ائیربیس پر اسلحہ اور دیگر سامان بھی بکھرا پڑا نظر آ رہا ہے۔

افغان میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئربیس سے چوری ہونے والے سامان مارکیٹ میں فروخت کیلیے آگیا ہے۔ ایک شہری نے تو فوجی جوتوں کی دکان بھی کھول لی، جو بہت ہی سستے داموں فوجی بوٹ فروخت کررہا ہے۔ اس حوالے سے چوبیس گھنٹے تک افغان حکومت اور فورسز پر شدید تنقید کی گئی اور کار کردگی پر مختلف سوالات بھی اٹھائے گئے، جن میں سب سے اہم بات طالبان کے آگے سرینڈر کا خیال تھا۔

افغان حکومت اور سیکیورٹی فورسز نے سرینڈر یا طالبان کے خلاف عدم کارروائیوں کے تاثر کو مسترد کیا جبکہ اب بگرام ایئربیس کے نئے افغان کمانڈر نے بڑا انکشاف کر کے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ’امریکی فورسز رات کے اندھیرے میں بغیر کسی نوٹس کے بگرام ایئربیس چھوڑ کر روانہ ہوئی، جس کے بعد شہریوں نے وہاں پہنچ کر قیمتی اشیاء لوٹ لیں‘۔

اگر امریکی فوج اطلاع کردیتی تو لوٹ مار روک سکتے تھے

انہوں نے بتایا کہ ’افغان فورسز کو بگرام ایئربیس خالی ہونے کی بات دو گھنٹے بعد علم میں آئی، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے وہاں کا کنٹرول سنبھالا اور عوام کو منتشر کیا‘۔ افغان کمانڈر نے کہا کہ ’اگر امریکی فوج اطلاع کردیتی تو لوٹ مار روک سکتے تھے‘۔

دوسری جانب افغانستان میں افغان فوج اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات بھی ہیں، افغان طالبان نے ملک کے مزید گیارہ اضلاع پر قبضہ کرلیا۔

افغان فورسز نے جھڑپوں میں 261 طالبان کو مارنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ میدان جنگ میں مضبوط پوزیشن کے باوجود مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں۔ آئندہ ماہ مذاکرات میں تحریری امن منصوبہ افغان حکومت کو پیش کریں گے‘۔