بدھ, مئی 13, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 332

اسلامو فوبیا: نئے آئی ٹی اصول پر ہوم ورک کرنے کا سپریم کورٹ کا مشورہ

0
اسلامو فوبیا: نئے آئی ٹی اصول پر ہوم ورک کرنے کا سپریم کورٹ کا مشورہ
اسلامو فوبیا: نئے آئی ٹی اصول پر ہوم ورک کرنے کا سپریم کورٹ کا مشورہ

سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعہ ملک کے ایک کسی خاص طبقے کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے یا ان کی توہین کرنے والے پوسٹ یا پیغامات کو روکنے اور ایسے لوگوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے سے متعلق عرضی کی سماعت ایک ہفتہ ملتوی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعہ ملک کے ایک کسی خاص طبقے کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے یا ان کی توہین کرنے والے پوسٹ یا پیغامات کو روکنے اور ایسے لوگوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے سے متعلق عرضی کی سماعت کو ایک ہفتہ ملتوی کردی۔ اور درخواست گزار کو مشورہ دیا کہ وہ انفارمیشن ٹکنالوجی سے متعلق نئے قواعد پڑھ کر آئیں۔

چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے ایڈووکیٹ خواجہ اعجازالدین کی عرضی کی سماعت آئندہ ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔ دریں اثنا، جسٹس رمن نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ وہ کیوں ان امور کو اٹھانا چاہتے ہیں جن کو لوگ بھول رہے ہیں؟

چیف جسٹس نے درخواست گزار سے پوچھا، "کیا آپ نے آئی ٹی کے نئے قواعد کو پڑھا ہے؟” اس کے جواب میں، درخواست گزار نے کہا کہ نئے قواعد فرقہ واریت پھیلانے کے لئے کوئی حل فراہم نہیں کرتے۔ تب عدالت نے اس سے کہا کہ وہ آئی ٹی ایکٹ کو صحیح طور پر پڑھ کر اور اس پر ہوم ورک کرکے آئیں۔

درخواست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے والے پوسٹس سوشل میڈیا پر ڈالنے والوں کے خلاف خصوصی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

منی پور میں قومی شاہراہ کے 16 منصوبوں کا افتتاح

0
منی پور میں قومی شاہراہ کے 16 منصوبوں کا افتتاح
منی پور میں قومی شاہراہ کے 16 منصوبوں کا افتتاح

مسٹر گڈکری نے کہا کہ 298 کلومیٹر طویل منصوبوں پر 4،148 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ قومی شاہراہ منصوبے منی پور کو ملک کے باقی حصوں اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ ‘ہر موسم میں رابطہ’ فراہم کریں گے۔

نئی دہلی: روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے پیر کو منی پور میں قومی شاہراہ کے 16 منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر مسٹر گڈکری نے کہا کہ 298 کلومیٹر طویل منصوبوں پر 4،148 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ قومی شاہراہ منصوبے منی پور کو ملک کے باقی حصوں اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ ‘ہر موسم میں رابطہ’ فراہم کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبے خطے کی زرعی، صنعتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیں گے۔ ریاست کے دور دراز علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال اور ہنگامی خدمات دستیاب ہوں گی۔ اس سے ریاست کے لوگوں کے لئے روزگار اور خود کے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

مسٹر گڈکری نے بتایا کہ ریاست کے لئے 5000 کروڑ روپے کے منصوبوں کو بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ – ڈی پی آر کو چھ ماہ کے اندر مکمل کرلیا جائے گا اور ایک سال کے اندر کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت شمال مشرقی خطے کو انتہائی اہمیت دے رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام فریقوں سے مسائل کے حل اور منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے تعاون طلب کیا گیا ہے اور تمام منصوبوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈالی جائیں گی۔

ٹیکساس میں فائرنگ، ایک ہلاک، پانچ زخمی

0
ٹیکساس میں فائرنگ، ایک ہلاک، پانچ زخمی
ٹیکساس میں فائرنگ، ایک ہلاک، پانچ زخمی

ٹیکساس میں ال پاسو کے باہر صحرائی علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں ال پاسو کے باہر صحرائی علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے۔

’ال پاسو ٹائمز‘ نے کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق 09:15 بجے ال پاسو کے باہر پارٹیوں کے لئے بنائی گئی ایک مشہور جگہ پر ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں سوکرو اسکول ڈسٹرکٹ کے ایکٹیویٹی کمپلیکس کے قریب ایک 21 سالہ شخص ہلاک اور کم از کم پانچ دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کی تفتیش جاری ہے اور ابھی تک فائرنگ کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا۔

پٹرول کی مہنگائی بدستور جاری، تین ماہ بعد سستا ہوا ڈیزل 

0
پٹرول کی مہنگائی بدستور جاری، تین ماہ بعد سستا ہوا ڈیزل 
پٹرول کی مہنگائی بدستور جاری، تین ماہ بعد سستا ہوا ڈیزل 

پٹرول کی مہنگائی آج ایک بار پھر ایک نئی ریکارڈ سطح پر آگئیں جبکہ ڈیزل قریب تین ماہ بعد سستا ہوا۔

نئی دہلی: پٹرول کی مہنگائی آج ایک بار پھر ایک نئی ریکارڈ سطح پر آگئیں جبکہ ڈیزل قریب تین ماہ بعد سستا ہوا۔ اس سے قبل اتوار کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

پیر کے اضافے کے بعد پہلی مرتبہ دہلی میں پٹرول کی قیمت 101 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 107 روپے فی لیٹر کو عبور کر گئی۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں پٹرول کی قیمت 28 پیسے اضافے کے ساتھ 101.19 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل 15 پیسے سستا ہوکر 15 اپریل کے بعد 89.72 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

مغربی بنگال انتخابات کے دوران 15 اپریل کو ملک میں آخری بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ اس کے بعد قیمت یا تو بڑھ گئی یا 87 دن تک مستحکم رہی۔ آج 88 ویں دن ڈیزل سستا ہوا ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری ہیں۔

دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.38 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

ممبئی میں پیٹرول 27 پیسے مہنگا ہوکر 107.20 روپے اور ڈیزل 17 پیسے سستا ہوکر 97.29 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ چنئی میں پٹرول 25 پیسے مہنگا اور ڈیزل 15 پیسے سستا ہوا۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 101.92 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے تھی۔ کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 34 پیسے اضافے سے 101.35 روپے ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت 16 پیسے کی کمی سے 92.81 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 101.19 —————— 89.72
ممبئی۔————— 107.20 —————— 97.29
چنئی —————— 101.92 -—————- 94.24
کولکاتہ ———— 101.35 —————— 92.81

شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

0
شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

شام کی دير الزور صوبے میں ایک اور امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے شام کے مشرق میں امریکی فوج پر ہفتے کے روز حملہ ہوا تھا۔

دمشق: شام کی دير الزور صوبے میں ایک اور امریکی فوجی اڈے پر حملہ ہوا ہے۔ سانا خبررساں ادارے نے اتوار کے روز بتایا کہ عمر تیل علاقے میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔

اس سے پہلے شام کے مشرق میں امریکی فوج پر ہفتے کے روز حملہ ہوا تھا۔

سانا نے ایک امریکی فوجی اڈے کے پہلے کونوکو گیس کارخانے میں ہوئے ایک دھماکے کی بھی اطلاع دی۔

پنٹاگن کے ایک افسر نے بعد میں توثیق کی کہ امریکی فوج شام میں ’ایک غیر متوقع گولی باری‘ کی زد میں آئی تھی۔

اردو زبان اور اردو اساتذہ کے ساتھ انصاف کیا جائے گا، اردو کاررواں کو بہار کے وزیر تعلیم کی یقین دہانی

0
اردو زبان اور اردو اساتذہ کے ساتھ انصاف کیا جائے گا، اردو کاررواں کو بہار کے وزیر تعلیم کی یقین دہانی
اردو زبان اور اردو اساتذہ کے ساتھ انصاف کیا جائے گا، اردو کاررواں کو بہار کے وزیر تعلیم کی یقین دہانی

اردو زبان کی ترقی اور اردو کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے بہار کے وزیر تعلیم وجئے چودھری نے کہا کہ اردو زبان، اردو اساتذہ اور اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

پٹنہ: اردو زبان کی ترقی اور اردو کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے بہار کے وزیر تعلیم وجئے چودھری نے کہا کہ اردو زبان، اردو اساتذہ اور اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ یہ یقین دہانی انہوں نے اردو کارواں کے ایک نمائندہ وفد کو آج یہاں دلائی۔

اردو کارواں کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیر تعلیم نے عرضداشت پر سنجیدگی سے غور کیا اور وفد کو یقین دلایا کہ وہ ان تمام مسائل سے متعلق کاغذات، دستاویزات اور سرکاری نوٹی فیکیشن اور سرکلر کو دیکھیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اردو زبان، اردو اساتذہ اور اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے وفد کے اراکین کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹے تک اردو سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے گفتگو کے دوران بار بار یہ بات کہی کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کام پر یقین رکھتے ہیں اردو اور اقلیتوں کے مسائل کے سلسلے میں سنجیدہ ہیں اور سماج کے ہر طبقے کو ساتھ لے کر ریاست کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وزیر تعلیم نے دوران گفتگو امیر شریعت کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا

وزیر تعلیم نے دوران گفتگو امیر شریعت مولانا سید محمد ولی رحمانی کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ باشعور ملی رہنما تھے۔ ان میں ملک وقوم کا سچا درد تھا۔ ہم سب مل کر ان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔ وزیر تعلیم نے یقین دلایا کہ امیر شریعت نے وقتاً فوقتاً اردو کے جن مسائل کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کرائی ہے ان تمام مسائل کو حکومت حل کرنے کی کوشش کرے گی۔ ان میں اردو مشاورتی کمیٹی بہار اردو اکادمی اور گورنمنٹ اردو لائبریری کی مجلسِ عاملہ کی تشکیل نو کا معاملہ بھی شامل ہے۔

اردو کاررواں کے وفد نے اردو کے مسائل کے سلسلے میں وزیر تعلیم کو ایک عرضداشت پیش کی

اردو کاررواں کے ایک وفد نے آج سکریٹریٹ وزیر تعلیم وجئے کمار چودھری سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں اردو کے مسائل کے سلسلے میں ایک عرضداشت پیش کی۔ عرضداشت میں وزیر تعلیم سے اردو کی لازمیت ختم کرنے اور اسے اختیاری مضمون کے زمرے میں ڈالنے والے سرکلر نمبر 799 مورخہ 15 مئی 2020 کو واپس لینے، اردو کو لازمی مضمون کی حیثیت سے برقرار رکھنے، ہر اسکول میں ایک اردو ٹیچر کا لازمی طور پر تقرر کرنے اور اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کو ہندی ٹی ای ٹی امیدواروں کی طرح ہی گریس مارکس دے کر ان کا رزلٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ وفد نے امید ظاہر کی کہ وزیر تعلیم ان اہم مسائل پر توجہ دے کر انہیں حل کر نے کے لئے جلد ضروری اقدامات کریں گے۔

وفد میں امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی اردو کارواں کے نائب صدر مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی، بہار اردو اکیڈمی سابق سکریٹری مشتاق احمد نوری اور پروفیسر صفدر امام قادری جنرل سکریٹری ڈاکٹر ریحان غنی اور سکریٹری ڈاکٹر انوارالہدی شامل تھے۔

گجرات: رتھ یاترا سے قبل مسلمانوں نے چاندی سے تیار رتھ مہنت کو سونپا

0
گجرات: رتھ یاترا سے قبل مسلمانوں نے چاندی سے تیار رتھ مہنت کو سونپا
گجرات: رتھ یاترا سے قبل مسلمانوں نے چاندی سے تیار رتھ مہنت کو سونپا

ہر سال کی طرح قومی اتحاد کی شاندار مثال پیش کرتے ہوئے رتھ یاترا سے قبل مقامی مسلمانوں نے آج مندر کے مہنت کو چاندی سے تیار رتھ سونپا۔

احمد آباد: گجرات حکومت نے احمد آباد کے تاریخی لارڈ جگن ناتھ مندر کی سالانہ رتھ یاترا کو متعدد شرائط کے ساتھ اس بار منظوری دے دی ہے۔ ہر سال کی طرح قومی اتحاد کی شاندار مثال پیش کرتے ہوئے مقامی مسلمانوں نے آج مندر کے مہنت کو چاندی سے تیار رتھ سونپا۔

ہر سال کی طرح مسلم برادری نے اس بار بھی مہنت دلیپ داس کو چاندی کا رتھ سونپا۔ روایت کے مطابق آج حزب اختلاف کی پارٹی کانگریس کے قائدین مندر میں تین رتھوں کی پوجا کر کے پرساد حاصل کریں گے۔ شام کی آرتی میں وزیر اعلی وجے روپانی شریک ہوں گے۔

گذشتہ روز اس مندر میں ’نیترو اپچار پوجا‘ (آنکھوں کے علاج کی عبادت) کا طریقہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر راجندر ترویدی اور وزیر مملکت برائے داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ نے مکمل کیا تھا۔

مدھیہ پردیش: چھتر پور میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت

0
مدھیہ پردیش: چھتر پور میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت
مدھیہ پردیش: چھتر پور میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت

مدھیہ پردیش کے ضلع چھتر پور میں بجاور علاقے میں آج کرنٹ لگنے کی وجہ سے چھ افراد کی موت ہوگئی۔

چھتر پور: مدھیہ پردیش کے ضلع چھتر پور کے بیجاور علاقے میں بجلی کی زد میں آنے سے 6 افراد کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہوجالا گاؤں میں زیر تعمیر مکان میں ٹینک بنایا گیا تھا۔ اس ٹینک سے پانی نکالنے کے لئے روشنی کے انتظام کے لئے لائٹ لگائی گئی تھی۔ ایک شخص پانی نکالتے وقت بجلی کی زد میں آگیا۔ اسے بچانے کی کوشش میں رشتہ داروں اور جاننے والوں نے کوشش کی اور چھ افراد یکے بعد دیگر ے ہلاک ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ متوفیوں کی شناخت لکشمن، شنکر، ملن، نریندر، رام پرساد اور وجئے کے نام سے ہوئی ہے۔ ان سب کا تعلق ایک ہی کنبہ سے بتایا جاتا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سب کو بیجاور کے صحت مرکز لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے سبھی کو مردہ قرار دے دیا۔

کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں معمولی گراوٹ

0
کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں معمولی گراوٹ
کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں معمولی گراوٹ

ملک میں مہلک کورونا وائرس (کوڈ 19) کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی آئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40611 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ آٹھ لاکھ 36 ہزار 327 ہوگئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس (کووڈ 19) کے یومیہ کیسز میں معمولی گراوٹ آئی ہے۔ جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد اس سے تھوڑی زیادہ ہے۔ ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک بار پھر ایک ہزار سے نیچے آگئی ہے۔

دریں اثنا ہفتہ کو 37 لاکھ 23 ہزار 267 افراد کو ویکسین لگائے گئے۔ اب تک 37 کروڑ 57 لاکھ 70 ہزار 291 افراد کو کورونا ویکسین دیئے جا چکے ہیں۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40611 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ آٹھ لاکھ 36 ہزار 327 ہوگئی ہے۔ اس دوران 41 ہزار 526 مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد 2 کروڑ 99 لاکھ 75 ہزار 64 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 915 سے گھٹ کر 4 لاکھ 54 ہزار 118 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 895 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ آٹھ ہزار 40 ہوگئی ہے۔

ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.47 فیصد، شفایابی کی شرح 97.20 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوگئی ہے۔

ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز 1776 اضافے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 117270 ہوگئی ہے۔  دریں اثنا ریاست میں 6026 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5906466، جبکہ 494 مریضوں کی ہلاکت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 125528 ہوگئی ہے۔

اٹاوہ بلاک پرمکھ انتخاب کے دوران فائرنگ

0
اٹاوہ بلاک پرمکھ انتخاب کے دوران فائرنگ
اٹاوہ بلاک پرمکھ انتخاب کے دوران فائرنگ

اٹاوہ کے بڈپورا بلاک پرمکھ کے انتخاب میں ووٹنگ میں تشدد پر آمادہ بی جے پی کارکنوں نے فائرنگ کی۔ جسے روکنے کی کوشش میں پہنچے ایس پی سٹی پرشانت کمار کو ایک بی جے پی لیڈر نے تھپڑ رسید کردیا۔

اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے بڈپورا بلاک پرمکھ کے انتخاب میں ووٹنگ میں تشدد پر آمادہ بی جے پی کارکنوں نے فائرنگ کی۔ جسے روکنے کی کوشش میں پہنچے ایس پی سٹی پرشانت کمار کو ایک بی جے پی لیڈر نے تھپڑ رسید کردیا۔

ایس پی سٹی کو تھپڑ مارنے سے مشتعل پولیس نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور ہنگامے کے سبب ووٹنگ بھی ایک گھنٹوں تک متاثر رہی۔

ایس ایس پی ڈاکٹر برجیس کمار سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ ووٹنگ کے دوران باہر شرپسند عناصر نے فائرنگ و ہنگامہ کیا ہے۔ ایس پی سٹی پر بھی ہاتھ اٹھانے کی بات سامنے آئی ہے۔ ویڈیو فوٹیج نکلوائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موقع سے 7 کھوکھے برآمد کئے گئے ہیں۔ سبھی شرپسند عناصر کی شناخت کی جا رہی ہے۔

اٹاوہ میں بڈپورا بلاک میں پرمکھ کا انتخاب بی جے پی و ایس پی دونوں کے لئے ہی وقار کا سوال ہے۔ ایس پی کی جانب سے ایم ایل سی راکیش یادو کے بھتیجے آنند یادو ٹنٹی امیدوار ہیں۔ جبکہ بی جے پی کی جانب سے گنیش راجپوت ہیں۔بی جے پی رکن اسمبلی سریتا بھدوریا، ضلع صدر اجے دھاکرے کا آبائی بلاک ہونے سے اس سیٹ پر بی جے پی کا وقار بھی داؤ پر ہے۔

اس دوران بی جے پی ضلع صدر اجے دھاکرے، رکن اسمبلی سریتا بھدوریا نے ایس پی سٹی پر ان کے کارکنوں پر لاٹھیاں برسانے کا الزام لگایا۔ وہیں ایس پی سٹی پرشانت کمار نے کہا کہ آپ کے لوگوں نے تھپڑ مارا ہے۔ حالانکہ بی جے پی لیڈروں نے کسی کو بھی تھپڑ مارنے سے انکار کیا ہے۔ اس دوران ایک گھنٹے تک ہنگامہ کیا اور ووٹنگ متاثر رہی ہے۔