بدھ, مئی 13, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 331

کانوڑ یاترا پر عدالت عظمیٰ کا از خود نوٹس، اترپردیش حکومت کو نوٹس جاری

0
کانوڑ یاترا پر عدالت عظمیٰ کا از خود نوٹس، اترپردیش حکومت کو نوٹس جاری

کانوڑ یاترا کی اجازت دینے کے اترپردیش حکومت کے فیصلے کا سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا ہے اور ریاست کو نوٹس جاری کیا ہے۔

نئی دہلی: عدالت عظمیٰ نے کانوڑ یاترا کی اجازت دینے کے اترپردیش حکومت کے فیصلے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے ریاست کو نوٹس جاری کیا ہے۔

جسٹس روہنگٹن ایف نریمن کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے اترپردیش حکومت کے اس فیصلے کا از خود نوٹس لیا اور ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔

عدالت اس معاملہ پر 16 جولائی (جمعہ) کو سماعت کرے گی۔

جسٹس نریمن نے نوٹس جاری کرنے سے قبل ایک انگریزی روزنامہ میں اس سے متعلقہ خبروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے شہری اپنے گھر چھوڑنے کے لئے پوری طرح بے چین ہیں، انہیں نہیں معلوم کہ کیا ہو رہا ہے۔ اور یہ سب اس وقت ہو رہا ہے جب وزیر اعظم خود کورونا کی تیسری لہر کی آمد کی بات کر رہے ہیں۔

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کورونا وبائی امراض کے پیش نظر ایسی کسی بھی کوشش پر قد غن لگائے گی۔

قابل غور ہے کہ کانوڑ یاترا 25 جولائی سے شروع ہونا ہے۔ اتراکھنڈ حکومت نے کورونا کی ہولناکی کو دیکھتے ہوئے کانوڑ یاترا پر پابندی عائد کردی ہے۔ جبکہ اترپردیش حکومت نے اسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی کشمیر: پلوامہ میں مسلح تصادم، دو دہشت گرد ہلاک

0
جنوبی کشمیر: پلوامہ میں مسلح تصادم، دو دہشت گرد ہلاک
جنوبی کشمیر: پلوامہ میں مسلح تصادم، دو دہشت گرد ہلاک

جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ قصبہ پلوامہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

سری نگر: جنوبی کشمیر کے قصبہ پلوامہ میں ایک شبانہ مسلح تصادم کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ قصبہ پلوامہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا: ‘مہلوک دہشت گردوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے’۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ پلوامہ میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج کی 55 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے منگل کی رات دیر گئے مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسنے والے دہشت گردوں کو خودسپردگی اختیار کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میں دو دہشت گرد مارے جا چکے تھے جن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا 95 فیصد مکمل

0
افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا 95 فیصد مکمل

امریکی افواج کا 95 فیصد انخلا مکمل ہوچکا ہے۔ 984 سی 17 طیاروں کے ذریعے ضروری سامان افغانستان سے نکال لیا گیا ہے۔ سات تنصیبات افغان وزارت دفاع کے حوالے کردی گئی ہیں۔

واشنگٹن: افغانستان میں امریکی سنٹرل کمانڈ کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کا 95 فیصد انخلا مکمل ہوچکا ہے۔ 984 سی 17 طیاروں کے ذریعے ضروری سامان افغانستان سے نکال لیا گیا ہے۔ سات تنصیبات افغان وزارت دفاع کے حوالے کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب افغان وزارتِ دفاع نے جھڑپوں میں ڈھائی سو سے زائد طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اب تک کی لڑائی میں دو لاکھ افراد بے گھر اور ساڑھے تین ہزار سے زائد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

افغانستان میں جاری لڑائی سے متعلق امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے ہتھیار ڈالنے والے 22 افغان کمانڈوز کو ہلاک کردیا۔

دوسری جانب افغان کمانڈوز کو ہلاک کرنے کی طالبان نے تردید کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق غزنی کے متعدد اضلاع میں افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، جس میں طرفین کے لوگوں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

آبادی کنٹرول قانون آر ایس ایس کا ایجنڈا ہے: آر جے ڈی

0
آبادی کنٹرول قانون آر ایس ایس کا ایجنڈا ہے: آر جے ڈی
آبادی کنٹرول قانون آر ایس ایس کا ایجنڈا ہے: آر جے ڈی

آر جے ڈی کے چیف ترجمان اور پارٹی کے منیر سے رکن اسمبلی بھائی ویریندر نے واضح طور سے کہا کہ آبادی کنٹرول قانون آر ایس ایس کا ایجنڈا ہے۔ ایک فرقہ کے لوگوں کے خلاف اس طرح کا قانون بناکر گھیرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پٹنہ: بہار کی اہم اپوزیشن راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) نے اترپردیش میں آبادی کنٹرول قانون نافذ کرنے کے فیصلے کو راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا ایجنڈہ قرار دیا ہے۔

آر جے ڈی کے چیف ترجمان اور پارٹی کے منیر سے رکن اسمبلی بھائی ویریندر نے منگل کو واضح طور سے کہا کہ یہ آر ایس ایس کا ایجنڈا ہے۔ ایک فرقہ کے لوگوں کے خلاف اس طرح کا قانون بناکر گھیرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی قانون ملک میں یا پھر ریاست میں بنے تو اس کے لئے پہلے کل جماعتی میٹنگ طلب کر کے سب کی رائے لی جانی چاہئے۔ اس کے بعد جو بھی رائے بنے ویسا کام ہونا چاہئے۔

آر جے ڈی رکن اسمبلی نے کہا کہ فی الحال آبادی کنٹرول پر کوئی قانون نہیں بننا چاہئے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ٹھیک ہی کہا ہے پہلے لوگوں کو تعلیم یافتہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کمار کی بات تو درست ہے لیکن گذشتہ پندرہ سالوں سے وہ وزیراعلیٰ ہیں اور انہوں نے ریاست میں تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ ریاست میں تعلیم کی سطح مزید گر گئی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسٹر کمار آر ایس ایس کے ماڈل پر چلنا چاہ رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کو واضح طور پر لوگوں کے سامنے آکر کہنا چاہئے کہ وہ اس قانون یا ایسے ماڈل کو بہار میں نافذ نہیں کریں گے۔

پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے تحت اضافی 198 لاکھ ٹن اناج مختص

0
پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے تحت اضافی 198 لاکھ ٹن اناج مختص
پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے تحت اضافی 198 لاکھ ٹن اناج مختص

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے غریب کلیان ان یوجنا (مئی-جون 2021) کے تحت تمام 36 ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو 78.26 لاکھ ٹن مفت اناج فراہم کیا ہے۔

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کو جولائی سے نومبر تک بڑھایا ہے اور اس اسکیم کے تحت اضافی 198.79 لاکھ ٹن اناج مختص کیا گیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت 31 ریاستوں اور مرکزی علاقوں آندھرا پردیش، انڈمان ونیکوبار، اروناچل پردیش، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، دادرو نگر حویلی اور دمن ودیو، دہلی، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، لداخ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، اڈیشہ، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، تری پورہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال نے غلہ اٹھانا شروع کیا ہے۔ اب تک 15.30 لاکھ ٹن مفت غذائی اجناس ریاستوں اور مرکزی علاقوں نے اٹھا لئے ہیں۔

پی ایم جی کے اے وائی کے کامیاب نفاذ کے لئے، ایف سی آئی نے تمام ریاستوں میں پہلے سے ہی کافی تعداد میں اسٹاک دستیاب کر رکھا ہے۔ اس وقت مرکزی ذخیرے میں 583 لاکھ ٹن گندم اور 298 لاکھ ٹن چاول دستیاب ہیں۔ اس اسکیم کے تحت، ہر ماہ پانچ کلوگرام اناج غریبوں کو بلا معاوضہ فراہم کیا جاتا ہے۔

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے غریب کلیان ان یوجنا (مئی-جون 2021) کے تحت تمام 36 ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو 78.26 لاکھ ٹن مفت اناج فراہم کیا ہے۔

سول سروس امتحانات کی امیدواری: سپریم کورٹ میں سماعت چھ ہفتوں کے لئے ملتوی

0
سول سروس امتحانات کی امیدواری: سپریم کورٹ میں سماعت چھ ہفتوں کے لئے ملتوی
سول سروس امتحانات کی امیدواری: سپریم کورٹ میں سماعت چھ ہفتوں کے لئے ملتوی

سپریم کورٹ نے سول سروس امتحانات کے لئے امیدوار کی امیدواری منسوخ کئے جانے کو چیلنج کرنے والی عرضی کی سماعت چھ ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کے روز سول سروس کے امتحانات کے لئے امیدوار کی امیدواری منسوخ کئے جانے کو چیلنج کرنے والی عرضی کی سماعت چھ ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

جسٹس اے ایم خانویلکر کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے کہا کہ ہمیں ایک خط کے ذریعہ بتایا گیا ہے کہ اس معاملے کو نمٹانے کے لئے فریقین کے مابین بات چیت آخری مراحل میں ہے۔ اس لئے، معاملے کی سماعت چھ ہفتوں کے لئے ملتوی کی جاتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سول سروس کے امتحانات کے قواعد 2020 کے مطابق تعلیمی اہلیت کا مطلوبہ ثبوت پیش نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ان کی امیدواری منسوخ کردی گئی ہے۔ اسی دوران، اس معاملے میں یو پی ایس سی نے گزشتہ سماعت میں کہا تھا کہ وقت پر سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے میں کورونا عذر نہیں بن سکتا۔ نیز یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے کہا تھا کہ الگ الگ امیدواروں کو مختلف بنیادوں پر اہلیت میں مہلت نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران کمیشن نے سول سروس کے کچھ امیدواروں کی طرف سے دائر درخواستوں کی مخالفت کی تھی۔ جن کی امیدواری کو اس بنیاد پر منسوخ کردیا گیا تھا کہ انہوں نے سول سروسز کے رول 7 اور رول 11 کے تحت تعلیمی قابلیت کا مطلوبہ ثبوت جمع نہیں کیا تھا۔

بائیڈن کی امریکی عدالت سے ٹک ٹاک کے خلاف معاملے کو خارج کرنے کی اپیل

0
بائیڈن کی امریکی عدالت سے ٹک ٹاک کے خلاف معاملے کو خارج کرنے کی اپیل
بائیڈن کی امریکی عدالت سے ٹک ٹاک کے خلاف معاملے کو خارج کرنے کی اپیل

اس سے قبل جون میں، مسٹر بائیڈن نے مسٹر ٹرمپ کے ٹِک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر کو منسوخ کردیا تھا۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی عدالت سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینی سوشل ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک اور اس کی بنیادی کمپنی بائٹ ڈانس کے خلاف معاملے کو خارج کرنے کی اپیل کی ہے۔

کولمبیا کی اپیلی عدالت میں پیش دستاویزات کے مطابق مدعا علیہ نے ٹک ٹاک اور اس کی بنیادی کمپنی بائٹ ڈانس کے خلاف معاملے کو خارج کرنے کی رضاکارانہ طور پر اپیل کی ہے۔ دستاویزات میں مدعا علیہ کے طور پر مسٹر بائیڈن اور مدعی کے طور پر ٹک ٹاک کا ذکر ہے۔

اس سے قبل جون میں مسٹر بائیڈن نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے سے متعلق مسٹر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کو منسوخ کردیا تھا۔

مون سون نے قومی دارالحکومت میں دی دستک

0
مون سون نے قومی دارالحکومت میں دی دستک
مون سون نے قومی دارالحکومت میں دی دستک

دہلی اور قومی دارالحکومت میں آج صبح سے ہی مون سون بارش کی بوندا باندی ہو رہی ہے۔ اس بار دہلی میں مون سون نے دیر سے دستک دی ہے۔

نئی دہلی: چلچلاتی دھوپ سے پریشان قومی دارالحکومت دہلی والوں کو منگل کی صبح مون سون کی پہلی بارش نے گرمی سے راحت دی ہے۔

دہلی اور قومی دارالحکومت میں آج صبح سے ہی مون سون بارش کی بوندا باندی ہو رہی ہے۔ اس بار دہلی میں مون سون نے دیر سے دستک دی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 برسوں میں پہلی بار مون سون اتنی دیر سے دہلی پہنچا ہے۔ عام طور پر مون سون 27 جون تک یہاں پہنچ جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں صبح 7 بجے سے صبح 8.30 بجے تک متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

صفدرجنگ میں 2.5 سینٹی میٹر، آیا نگرمیں 1.3، پالم میں 2.4 سینٹی میٹر اور رج میں 1.0 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے آج دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی سے اوسط بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

جنوبی افریقہ کے سابق صدر کو جیل بھیجنے پر فسادات میں 6 افراد ہلاک، املاک کو نقصان اور 489 افراد زیر حراست

0
جنوبی افریقہ کے سابق صدر کو جیل بھیجنے پر فسادات میں 6 افراد ہلاک، املاک کو نقصان اور 489 افراد زیر حراست
جنوبی افریقہ کے سابق صدر کو جیل بھیجنے پر فسادات میں 6 افراد ہلاک، املاک کو نقصان اور 489 افراد زیر حراست

جنوبی افریقہ کے سابق صدر زوما کو بدعنوانی کے الزامات کے تحت جیل بھیجنے پر ملک بھر میں فسادات پھوٹ پڑے، جن میں اب تک 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پریٹوریا: کرپشن کے الزامات میں جنوبی افریقہ کے سابق صدر زوما کو جیل بھیجنے پر ملک بھر میں فسادات پھوٹ پڑے، جن میں اب تک 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ مختلف شہروں میں املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور کئی اسٹورز کو بھی لوٹ لیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زوما کے آبائی صوبے کے شہر پیٹرمرزبرگ میں کئی عمارتوں کو آگ لگادی گئی۔

جوہانسبرگ اور ڈربن میں کئی اسٹورز کو لوٹ لیا گیا، لوٹ مار کرنیوالوں پر ربر کی گولیاں بھی چلائی گئیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فسادات سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کردی گئی ہے۔

جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا نے پیر کو خطاب کے دوران کہا کہ دو صوبوں میں 489 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملک کی تمام سرکاری ایجنسیز کو بھی متحرک کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر زوما پر کرپشن کے الزامات ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تشدد اور فسادات برپا کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔

اترپردیش: جون پور میں کار ٹرک کے تصادم میں 5 افراد ہلاک

0
اترپردیش: ضلع جون پور میں کار ٹرک کے تصادم میں 5 افراد ہلاک
اترپردیش: ضلع جون پور میں کار ٹرک کے تصادم میں 5 افراد ہلاک

ضلع جون پور کے جلال پور علاقہ میں باراتیوں سے بھری ایک ایس یو وی کی ایک ٹرک سے ہونے والی ٹکر میں دو بھائیوں سمیت پانچ افراد ہلاک اور ایک نوعمر شدید زخمی ہوگیا۔

جون پور: اترپردیش کے ضلع جون پور کے جلال پور علاقہ میں منگل کی صبح باراتیوں سے بھری ایک ایس یو وی کی ایک ٹرک سے ہونے والی ٹکر میں دو بھائیوں سمیت پانچ افراد ہلاک اور ایک نوعمر شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ترلوچن مکرا بائی پاس کے قریب باراتیوں سے بھری ایک بریزا اور ٹرک کے مابین ٹکر ہوئی۔ اس حادثے میں ایک ہی گاؤں کے 5 افراد بشمول 2 سگے بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جب کہ ایک نوعمر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسے ٹراما سنٹر ریفر کیا گیا ہے۔

سکرارا تھانہ علاقہ کے بانکی گاؤں کے رہنے والے ننکؤ سنگھ (45)، حوصلہ پرساد (54)، انوگرہ پرتاپ سنگھ (17) ولد وویک سنگھ، چھوٹو سنگھ (17) ولد سشیل سنگھ، پربھو دیو (14) ولد وویک سنگھ، راج ویر سنگھ (18) بریزا گاڑی سے چندولی ایک شادی میں گئے تھے۔ جہاں سے سبھی صبح میں سکرارا کیلئے لوٹ رہے تھے۔

یہ لوگ جلال پور تھانہ علاقہ کے مکرا بائی پاس ترلوچن پہنچے ہی تھے کہ جون پور کی طرف سے وارانسی جارہی ٹرک سے ان کی گاڑی ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں ننکؤ، حوصلہ پرساد، انوگرہ پرتاپ سنگھ، چھوٹو سنگھ اور پربھو دیو سنگھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

راج ویر سنگھ کی نازک حالت کے پیش نظر انہیں ٹراما سینٹر ریفر کیا گیا ہے۔

حادثہ کی اطلاع ملنے پر ضلعی مجسٹریٹ منیش کمار ورما، سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے ساہنی کے ساتھ جلالپور تھانے کی پولیس پہنچ گئی ہے۔ تمام لاشوں کو گاڑی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔