ہفتہ, مارچ 28, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 332

شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

0
شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
شام میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ

شام کی دير الزور صوبے میں ایک اور امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے شام کے مشرق میں امریکی فوج پر ہفتے کے روز حملہ ہوا تھا۔

دمشق: شام کی دير الزور صوبے میں ایک اور امریکی فوجی اڈے پر حملہ ہوا ہے۔ سانا خبررساں ادارے نے اتوار کے روز بتایا کہ عمر تیل علاقے میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔

اس سے پہلے شام کے مشرق میں امریکی فوج پر ہفتے کے روز حملہ ہوا تھا۔

سانا نے ایک امریکی فوجی اڈے کے پہلے کونوکو گیس کارخانے میں ہوئے ایک دھماکے کی بھی اطلاع دی۔

پنٹاگن کے ایک افسر نے بعد میں توثیق کی کہ امریکی فوج شام میں ’ایک غیر متوقع گولی باری‘ کی زد میں آئی تھی۔

اردو زبان اور اردو اساتذہ کے ساتھ انصاف کیا جائے گا، اردو کاررواں کو بہار کے وزیر تعلیم کی یقین دہانی

0
اردو زبان اور اردو اساتذہ کے ساتھ انصاف کیا جائے گا، اردو کاررواں کو بہار کے وزیر تعلیم کی یقین دہانی
اردو زبان اور اردو اساتذہ کے ساتھ انصاف کیا جائے گا، اردو کاررواں کو بہار کے وزیر تعلیم کی یقین دہانی

اردو زبان کی ترقی اور اردو کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے بہار کے وزیر تعلیم وجئے چودھری نے کہا کہ اردو زبان، اردو اساتذہ اور اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

پٹنہ: اردو زبان کی ترقی اور اردو کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے بہار کے وزیر تعلیم وجئے چودھری نے کہا کہ اردو زبان، اردو اساتذہ اور اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ یہ یقین دہانی انہوں نے اردو کارواں کے ایک نمائندہ وفد کو آج یہاں دلائی۔

اردو کارواں کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیر تعلیم نے عرضداشت پر سنجیدگی سے غور کیا اور وفد کو یقین دلایا کہ وہ ان تمام مسائل سے متعلق کاغذات، دستاویزات اور سرکاری نوٹی فیکیشن اور سرکلر کو دیکھیں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اردو زبان، اردو اساتذہ اور اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم نے وفد کے اراکین کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹے تک اردو سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے گفتگو کے دوران بار بار یہ بات کہی کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کام پر یقین رکھتے ہیں اردو اور اقلیتوں کے مسائل کے سلسلے میں سنجیدہ ہیں اور سماج کے ہر طبقے کو ساتھ لے کر ریاست کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وزیر تعلیم نے دوران گفتگو امیر شریعت کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا

وزیر تعلیم نے دوران گفتگو امیر شریعت مولانا سید محمد ولی رحمانی کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ باشعور ملی رہنما تھے۔ ان میں ملک وقوم کا سچا درد تھا۔ ہم سب مل کر ان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں گے۔ وزیر تعلیم نے یقین دلایا کہ امیر شریعت نے وقتاً فوقتاً اردو کے جن مسائل کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کرائی ہے ان تمام مسائل کو حکومت حل کرنے کی کوشش کرے گی۔ ان میں اردو مشاورتی کمیٹی بہار اردو اکادمی اور گورنمنٹ اردو لائبریری کی مجلسِ عاملہ کی تشکیل نو کا معاملہ بھی شامل ہے۔

اردو کاررواں کے وفد نے اردو کے مسائل کے سلسلے میں وزیر تعلیم کو ایک عرضداشت پیش کی

اردو کاررواں کے ایک وفد نے آج سکریٹریٹ وزیر تعلیم وجئے کمار چودھری سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں اردو کے مسائل کے سلسلے میں ایک عرضداشت پیش کی۔ عرضداشت میں وزیر تعلیم سے اردو کی لازمیت ختم کرنے اور اسے اختیاری مضمون کے زمرے میں ڈالنے والے سرکلر نمبر 799 مورخہ 15 مئی 2020 کو واپس لینے، اردو کو لازمی مضمون کی حیثیت سے برقرار رکھنے، ہر اسکول میں ایک اردو ٹیچر کا لازمی طور پر تقرر کرنے اور اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کو ہندی ٹی ای ٹی امیدواروں کی طرح ہی گریس مارکس دے کر ان کا رزلٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ وفد نے امید ظاہر کی کہ وزیر تعلیم ان اہم مسائل پر توجہ دے کر انہیں حل کر نے کے لئے جلد ضروری اقدامات کریں گے۔

وفد میں امارت شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا محمد شبلی القاسمی اردو کارواں کے نائب صدر مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی، بہار اردو اکیڈمی سابق سکریٹری مشتاق احمد نوری اور پروفیسر صفدر امام قادری جنرل سکریٹری ڈاکٹر ریحان غنی اور سکریٹری ڈاکٹر انوارالہدی شامل تھے۔

گجرات: رتھ یاترا سے قبل مسلمانوں نے چاندی سے تیار رتھ مہنت کو سونپا

0
گجرات: رتھ یاترا سے قبل مسلمانوں نے چاندی سے تیار رتھ مہنت کو سونپا
گجرات: رتھ یاترا سے قبل مسلمانوں نے چاندی سے تیار رتھ مہنت کو سونپا

ہر سال کی طرح قومی اتحاد کی شاندار مثال پیش کرتے ہوئے رتھ یاترا سے قبل مقامی مسلمانوں نے آج مندر کے مہنت کو چاندی سے تیار رتھ سونپا۔

احمد آباد: گجرات حکومت نے احمد آباد کے تاریخی لارڈ جگن ناتھ مندر کی سالانہ رتھ یاترا کو متعدد شرائط کے ساتھ اس بار منظوری دے دی ہے۔ ہر سال کی طرح قومی اتحاد کی شاندار مثال پیش کرتے ہوئے مقامی مسلمانوں نے آج مندر کے مہنت کو چاندی سے تیار رتھ سونپا۔

ہر سال کی طرح مسلم برادری نے اس بار بھی مہنت دلیپ داس کو چاندی کا رتھ سونپا۔ روایت کے مطابق آج حزب اختلاف کی پارٹی کانگریس کے قائدین مندر میں تین رتھوں کی پوجا کر کے پرساد حاصل کریں گے۔ شام کی آرتی میں وزیر اعلی وجے روپانی شریک ہوں گے۔

گذشتہ روز اس مندر میں ’نیترو اپچار پوجا‘ (آنکھوں کے علاج کی عبادت) کا طریقہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر راجندر ترویدی اور وزیر مملکت برائے داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ نے مکمل کیا تھا۔

مدھیہ پردیش: چھتر پور میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت

0
مدھیہ پردیش: چھتر پور میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت
مدھیہ پردیش: چھتر پور میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت

مدھیہ پردیش کے ضلع چھتر پور میں بجاور علاقے میں آج کرنٹ لگنے کی وجہ سے چھ افراد کی موت ہوگئی۔

چھتر پور: مدھیہ پردیش کے ضلع چھتر پور کے بیجاور علاقے میں بجلی کی زد میں آنے سے 6 افراد کی موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہوجالا گاؤں میں زیر تعمیر مکان میں ٹینک بنایا گیا تھا۔ اس ٹینک سے پانی نکالنے کے لئے روشنی کے انتظام کے لئے لائٹ لگائی گئی تھی۔ ایک شخص پانی نکالتے وقت بجلی کی زد میں آگیا۔ اسے بچانے کی کوشش میں رشتہ داروں اور جاننے والوں نے کوشش کی اور چھ افراد یکے بعد دیگر ے ہلاک ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ متوفیوں کی شناخت لکشمن، شنکر، ملن، نریندر، رام پرساد اور وجئے کے نام سے ہوئی ہے۔ ان سب کا تعلق ایک ہی کنبہ سے بتایا جاتا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سب کو بیجاور کے صحت مرکز لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے سبھی کو مردہ قرار دے دیا۔

کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں معمولی گراوٹ

0
کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں معمولی گراوٹ
کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں معمولی گراوٹ

ملک میں مہلک کورونا وائرس (کوڈ 19) کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی آئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40611 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ آٹھ لاکھ 36 ہزار 327 ہوگئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس (کووڈ 19) کے یومیہ کیسز میں معمولی گراوٹ آئی ہے۔ جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے مقابلہ میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد اس سے تھوڑی زیادہ ہے۔ ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد ایک بار پھر ایک ہزار سے نیچے آگئی ہے۔

دریں اثنا ہفتہ کو 37 لاکھ 23 ہزار 267 افراد کو ویکسین لگائے گئے۔ اب تک 37 کروڑ 57 لاکھ 70 ہزار 291 افراد کو کورونا ویکسین دیئے جا چکے ہیں۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 40611 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ آٹھ لاکھ 36 ہزار 327 ہوگئی ہے۔ اس دوران 41 ہزار 526 مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد 2 کروڑ 99 لاکھ 75 ہزار 64 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 915 سے گھٹ کر 4 لاکھ 54 ہزار 118 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 895 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ آٹھ ہزار 40 ہوگئی ہے۔

ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.47 فیصد، شفایابی کی شرح 97.20 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوگئی ہے۔

ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز 1776 اضافے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر 117270 ہوگئی ہے۔  دریں اثنا ریاست میں 6026 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5906466، جبکہ 494 مریضوں کی ہلاکت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 125528 ہوگئی ہے۔

اٹاوہ بلاک پرمکھ انتخاب کے دوران فائرنگ

0
اٹاوہ بلاک پرمکھ انتخاب کے دوران فائرنگ
اٹاوہ بلاک پرمکھ انتخاب کے دوران فائرنگ

اٹاوہ کے بڈپورا بلاک پرمکھ کے انتخاب میں ووٹنگ میں تشدد پر آمادہ بی جے پی کارکنوں نے فائرنگ کی۔ جسے روکنے کی کوشش میں پہنچے ایس پی سٹی پرشانت کمار کو ایک بی جے پی لیڈر نے تھپڑ رسید کردیا۔

اٹاوہ: اترپردیش کے ضلع اٹاوہ کے بڈپورا بلاک پرمکھ کے انتخاب میں ووٹنگ میں تشدد پر آمادہ بی جے پی کارکنوں نے فائرنگ کی۔ جسے روکنے کی کوشش میں پہنچے ایس پی سٹی پرشانت کمار کو ایک بی جے پی لیڈر نے تھپڑ رسید کردیا۔

ایس پی سٹی کو تھپڑ مارنے سے مشتعل پولیس نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے اور ہنگامے کے سبب ووٹنگ بھی ایک گھنٹوں تک متاثر رہی۔

ایس ایس پی ڈاکٹر برجیس کمار سنگھ نے آج یہاں بتایا کہ ووٹنگ کے دوران باہر شرپسند عناصر نے فائرنگ و ہنگامہ کیا ہے۔ ایس پی سٹی پر بھی ہاتھ اٹھانے کی بات سامنے آئی ہے۔ ویڈیو فوٹیج نکلوائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موقع سے 7 کھوکھے برآمد کئے گئے ہیں۔ سبھی شرپسند عناصر کی شناخت کی جا رہی ہے۔

اٹاوہ میں بڈپورا بلاک میں پرمکھ کا انتخاب بی جے پی و ایس پی دونوں کے لئے ہی وقار کا سوال ہے۔ ایس پی کی جانب سے ایم ایل سی راکیش یادو کے بھتیجے آنند یادو ٹنٹی امیدوار ہیں۔ جبکہ بی جے پی کی جانب سے گنیش راجپوت ہیں۔بی جے پی رکن اسمبلی سریتا بھدوریا، ضلع صدر اجے دھاکرے کا آبائی بلاک ہونے سے اس سیٹ پر بی جے پی کا وقار بھی داؤ پر ہے۔

اس دوران بی جے پی ضلع صدر اجے دھاکرے، رکن اسمبلی سریتا بھدوریا نے ایس پی سٹی پر ان کے کارکنوں پر لاٹھیاں برسانے کا الزام لگایا۔ وہیں ایس پی سٹی پرشانت کمار نے کہا کہ آپ کے لوگوں نے تھپڑ مارا ہے۔ حالانکہ بی جے پی لیڈروں نے کسی کو بھی تھپڑ مارنے سے انکار کیا ہے۔ اس دوران ایک گھنٹے تک ہنگامہ کیا اور ووٹنگ متاثر رہی ہے۔

تمل ناڈو: لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتہ کی توسیع

0
تمل ناڈو: لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتہ کی توسیع
تمل ناڈو: لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتہ کی توسیع

تامل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے اضافی مہلت کے ساتھ ریاست کے لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

چنئی: تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ریاست میں نافذ لاک ڈاؤن میں اضافی مہلتوں کے ساتھ مزید ایک ہفتہ کی توسیع کا ہفتہ کے روز اعلان کیا۔

مسٹر اسٹالن نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ ریاست میں گزشتہ 10 مئی سے لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا جس میں ہر ایک ہفتہ مرحلہ وار طریقے سے توسیع کی جاتی رہی ہے۔ موجودہ لاک ڈاؤن کی مدت پیر کو ختم ہونے جارہی ہے، جسے اب 19 جولائی تک بڑھادیا گیا ہے۔ حالانکہ پہلے سے اعلان کردہ رعایتیں جاری رہیں گی۔

اس کے ساتھ ہی پڈوچیری کے علاوہ دیگر بین ریاستی عوامی اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ چلتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اجازت یافتہ بین الاقوامی ہوائی خدمات کے علاوہ تھیٹر، بار، سوئمنگ پول، زولوجیکل پارکس، اسکول اور کالج بند رہیں گے اور سماجی و سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

وہیں شادی کی تقریب میں صرف 50 اور آخری رسومات کے موقع پر 20 افراد کو ہی شامل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ ممنوعہ علاقوں کے علاوہ دیگر مقامات پر چائے کی دکانیں، ہوٹل، ریستوراں، بیکری، سڑک کے کنارے کھانے، مٹھائیاں اور نمکین کی دکانیں رات 9 بجے تک کھلی رہیں گی۔

اترپردیش: پنچایت انتخابات میں تشدد، خواتین کے ساتھ بدسلوکی شرمناک: کانگریس

0
اترپردیش: پنچایت انتخابات میں تشدد، خواتین کے ساتھ بدسلوکی شرمناک: کانگریس
اترپردیش: پنچایت انتخابات میں تشدد، خواتین کے ساتھ بدسلوکی شرمناک: کانگریس

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش میں بلاک پرمکھ کے انتخابات میں نامزدگی کے دوران خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے پیش نظر یوگی حکومت پر حملہ بولا

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش میں بلاک پرمکھ کے انتخابات میں نامزدگی کے دوران خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے پیش نظر یوگی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ریاست میں افراتفری کا ماحول ہے۔


مسٹر گاندھی نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا ’’اتر پردیش میں ’تشدد‘ کا نام تبدیل کرکے ’ماسٹر اسٹروک‘ رکھ دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک خبرکی کٹنگ بھی پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے ’’اترپردیش میں سہ مرحلہ پنچایتی انتخابات کے تحت بلاک پرمکھوں کے چناؤ میں آٹھ جولائی کو کاغذات نامزدگی کے دوران کنوج، لکھیم پور کھیری، سیتا پور اناؤ گورکھپور سے تشدد اور خواتین کے ساتھ زیادتی ہوئی‘‘۔

 

محترمہ واڈرا نے کہا ’’چند برس قبل ایک عصمت دری کی متاثرہ نے بی جے پی ایم ایل اے کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ متاثرہ اور اس کے کنبہ کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ آج ایک عورت کا نامزدگی روکنے کے لئے بی جے پی نے تمام حدیں پار کردیں۔ حکومت وہی ۔ سلوک وہی‘‘۔

کانگریس کی ریاستی جنرل سکریٹری نے بھی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ایک خاتون کو نامزدگی کے لئے جانے سے زبردستی روکنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کے ساتھ بدتمیزی کی جارہی ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین، ہندوستان اور روس ہماری مدد کریں: افغانستان

0
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین، ہندوستان اور روس ہماری مدد کریں: افغانستان
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین، ہندوستان اور روس ہماری مدد کریں: افغانستان

افغانستان نے چین، ہندوستان اور روس سے اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے بجائے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی۔

کابل: افغانستان نے چین، ہندوستان اور روس سے کہا ہے کہ وہ اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے بجائے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی کے قومی سلامتی کے مشیر حمد اللہ محیب نے جمعہ کو روس 24 نیوز چینل کو بتایا، "ہمیں ایک سپر پاور کو دوسرے کے ساتھ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔” امن و استحکام اسی وقت ممکن ہے جب ہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم غیر ملکی طاقتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری سیکیورٹی فورسز کی تعاون کریں۔ انہیں ہمارے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔ ہم یقینی طور پر چین، ہندوستان اور روس سمیت تمام غیر ملکی طاقتوں کی تکنیکی مدد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔”

افغانستان اب دنیا میں دہشت گردی کا مرکز نہیں رہا: جو بائیڈن

0
افغانستان اب دنیا میں دہشت گردی کا مرکز نہیں رہا: جو بائیڈن
افغانستان اب دنیا میں دہشت گردی کا مرکز نہیں رہا: جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اہداف حاصل ہوچکے ہیں۔ افغانستان دنیا میں دہشت گردی کا مرکز نہیں رہا ہے۔

واشنگٹن: افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کا جواز پیش کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی اہداف پورے ہو گئے، افغانستان دنیا میں دہشت گردی کا مرکز نہیں رہا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں کہا افغانستان میں امریکہ کے اہداف پورے ہو گئے۔ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے ساتھ ہی مشن مکمل ہوگیا تھا۔ افغانستان دنیا میں اب دہشت گردی کا مرکز نہیں رہا۔ انھوں نے کہا امریکہ کی ایک اور نسل کو افغانستان نہیں بھیجوں گا۔ 11 ستمبر تک تمام امریکی فوجی واپس آ جائیں گے، تاہم امریکا امن عمل کی حمایت اور افغان فورسز کی مدد جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کا مکمل افغانستان پر کنٹرول مشکل ہے۔ ہمارا کام ختم ہو گیا، اب افغان عوام کا حق ہے وہ جسے منتخب کریں، اُن پر اپنی مرضی کی حکومت مسلط نہیں کر سکتے۔

طالبان کا افغانستان کے 85 فیصد حصے پر قبضہ کرنے کا دعویٰ

واضح رہے کہ امریکی فورسز کے انخلا کے ساتھ طالبان نے تیزی کے ساتھ افغانستان کے اضلاع پر قبضہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ آج ماسکو میں موجود طالبان وفد نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان افغانستان پر قبضے کے قریب پہنچ گئے ہیں، اور 85 فی صد ملک پر قبضہ کیا جا چکا ہے۔

وفد نے دعویٰ کیا کہ وہ 398 میں سے 250 اضلاع میں حکومت بنا چکے ہیں، طالبان نے ایران کے ساتھ سرحدی گزرگاہ اسلام قلع بھی فتح کر لیا ہے۔ سو سے زائد افغان فوجی اہلکار چیک پوسٹ چھوڑ کر ایران بھاگ گئے۔

ہرات میں بھی دشہت گردوں نے پیش قدمی کی، ایک کے بعد ایک ضلعے میں داخل ہو رہے ہیں، جب کہ افغان اہلکار ہتھیار ڈال کر فرار یا طالبان کے ماتحت ہونے لگے ہیں۔ ترکمانستان کی سرحد پر بھی طالبان کا کنٹرول قائم ہو گیا ہے، تاجکستان کی سرحدی گزرگاہ پر طالبان کے جھنڈے کے لہرانے کی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے۔

یاد رہے کہ ایران کی میزبانی میں انٹرا افغان ڈائیلاگ میں طالبان نے یقین دلایا تھا کہ کابل پر بھی بزور طاقت قبضہ نہیں کریں گے۔ دوسری طرف طالبان نے افغان فضائیہ کے پائلٹس کی ٹارگٹ کلنگ شروع کردی ہے۔ چند دن میں 7 پائلٹ ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ طالبان کا کہنا ہے کہ یہ پائلٹ اپنے ہی لوگوں پر بم گراتے ہیں، اس لیے ٹارگٹ کر رہے ہیں۔

ادھر وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دوحہ مذاکرات کے بعد طالبان بدل چکے ہیں۔ طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ ذہین اور قابل لوگ ہیں۔ پاکستان کو اس بدلتی صورت حال کے لیے تیار ہونا پڑے گا۔ اشرف غنی طالبان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں لیکن طالبان کو اشرف غنی پر اعتراضات ہیں۔