ہفتہ, مارچ 28, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 331

پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے تحت اضافی 198 لاکھ ٹن اناج مختص

0
پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے تحت اضافی 198 لاکھ ٹن اناج مختص
پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے تحت اضافی 198 لاکھ ٹن اناج مختص

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے غریب کلیان ان یوجنا (مئی-جون 2021) کے تحت تمام 36 ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو 78.26 لاکھ ٹن مفت اناج فراہم کیا ہے۔

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کو جولائی سے نومبر تک بڑھایا ہے اور اس اسکیم کے تحت اضافی 198.79 لاکھ ٹن اناج مختص کیا گیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت 31 ریاستوں اور مرکزی علاقوں آندھرا پردیش، انڈمان ونیکوبار، اروناچل پردیش، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، دادرو نگر حویلی اور دمن ودیو، دہلی، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، لداخ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، اڈیشہ، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، تری پورہ، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال نے غلہ اٹھانا شروع کیا ہے۔ اب تک 15.30 لاکھ ٹن مفت غذائی اجناس ریاستوں اور مرکزی علاقوں نے اٹھا لئے ہیں۔

پی ایم جی کے اے وائی کے کامیاب نفاذ کے لئے، ایف سی آئی نے تمام ریاستوں میں پہلے سے ہی کافی تعداد میں اسٹاک دستیاب کر رکھا ہے۔ اس وقت مرکزی ذخیرے میں 583 لاکھ ٹن گندم اور 298 لاکھ ٹن چاول دستیاب ہیں۔ اس اسکیم کے تحت، ہر ماہ پانچ کلوگرام اناج غریبوں کو بلا معاوضہ فراہم کیا جاتا ہے۔

فوڈ کارپوریشن آف انڈیا نے غریب کلیان ان یوجنا (مئی-جون 2021) کے تحت تمام 36 ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو 78.26 لاکھ ٹن مفت اناج فراہم کیا ہے۔

سول سروس امتحانات کی امیدواری: سپریم کورٹ میں سماعت چھ ہفتوں کے لئے ملتوی

0
سول سروس امتحانات کی امیدواری: سپریم کورٹ میں سماعت چھ ہفتوں کے لئے ملتوی
سول سروس امتحانات کی امیدواری: سپریم کورٹ میں سماعت چھ ہفتوں کے لئے ملتوی

سپریم کورٹ نے سول سروس امتحانات کے لئے امیدوار کی امیدواری منسوخ کئے جانے کو چیلنج کرنے والی عرضی کی سماعت چھ ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کے روز سول سروس کے امتحانات کے لئے امیدوار کی امیدواری منسوخ کئے جانے کو چیلنج کرنے والی عرضی کی سماعت چھ ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

جسٹس اے ایم خانویلکر کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے کہا کہ ہمیں ایک خط کے ذریعہ بتایا گیا ہے کہ اس معاملے کو نمٹانے کے لئے فریقین کے مابین بات چیت آخری مراحل میں ہے۔ اس لئے، معاملے کی سماعت چھ ہفتوں کے لئے ملتوی کی جاتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سول سروس کے امتحانات کے قواعد 2020 کے مطابق تعلیمی اہلیت کا مطلوبہ ثبوت پیش نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے ان کی امیدواری منسوخ کردی گئی ہے۔ اسی دوران، اس معاملے میں یو پی ایس سی نے گزشتہ سماعت میں کہا تھا کہ وقت پر سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے میں کورونا عذر نہیں بن سکتا۔ نیز یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے کہا تھا کہ الگ الگ امیدواروں کو مختلف بنیادوں پر اہلیت میں مہلت نہیں دی جا سکتی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران کمیشن نے سول سروس کے کچھ امیدواروں کی طرف سے دائر درخواستوں کی مخالفت کی تھی۔ جن کی امیدواری کو اس بنیاد پر منسوخ کردیا گیا تھا کہ انہوں نے سول سروسز کے رول 7 اور رول 11 کے تحت تعلیمی قابلیت کا مطلوبہ ثبوت جمع نہیں کیا تھا۔

بائیڈن کی امریکی عدالت سے ٹک ٹاک کے خلاف معاملے کو خارج کرنے کی اپیل

0
بائیڈن کی امریکی عدالت سے ٹک ٹاک کے خلاف معاملے کو خارج کرنے کی اپیل
بائیڈن کی امریکی عدالت سے ٹک ٹاک کے خلاف معاملے کو خارج کرنے کی اپیل

اس سے قبل جون میں، مسٹر بائیڈن نے مسٹر ٹرمپ کے ٹِک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر کو منسوخ کردیا تھا۔

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی عدالت سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینی سوشل ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک اور اس کی بنیادی کمپنی بائٹ ڈانس کے خلاف معاملے کو خارج کرنے کی اپیل کی ہے۔

کولمبیا کی اپیلی عدالت میں پیش دستاویزات کے مطابق مدعا علیہ نے ٹک ٹاک اور اس کی بنیادی کمپنی بائٹ ڈانس کے خلاف معاملے کو خارج کرنے کی رضاکارانہ طور پر اپیل کی ہے۔ دستاویزات میں مدعا علیہ کے طور پر مسٹر بائیڈن اور مدعی کے طور پر ٹک ٹاک کا ذکر ہے۔

اس سے قبل جون میں مسٹر بائیڈن نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے سے متعلق مسٹر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کو منسوخ کردیا تھا۔

مون سون نے قومی دارالحکومت میں دی دستک

0
مون سون نے قومی دارالحکومت میں دی دستک
مون سون نے قومی دارالحکومت میں دی دستک

دہلی اور قومی دارالحکومت میں آج صبح سے ہی مون سون بارش کی بوندا باندی ہو رہی ہے۔ اس بار دہلی میں مون سون نے دیر سے دستک دی ہے۔

نئی دہلی: چلچلاتی دھوپ سے پریشان قومی دارالحکومت دہلی والوں کو منگل کی صبح مون سون کی پہلی بارش نے گرمی سے راحت دی ہے۔

دہلی اور قومی دارالحکومت میں آج صبح سے ہی مون سون بارش کی بوندا باندی ہو رہی ہے۔ اس بار دہلی میں مون سون نے دیر سے دستک دی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 برسوں میں پہلی بار مون سون اتنی دیر سے دہلی پہنچا ہے۔ عام طور پر مون سون 27 جون تک یہاں پہنچ جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں صبح 7 بجے سے صبح 8.30 بجے تک متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔

صفدرجنگ میں 2.5 سینٹی میٹر، آیا نگرمیں 1.3، پالم میں 2.4 سینٹی میٹر اور رج میں 1.0 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے آج دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہلکی سے اوسط بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

جنوبی افریقہ کے سابق صدر کو جیل بھیجنے پر فسادات میں 6 افراد ہلاک، املاک کو نقصان اور 489 افراد زیر حراست

0
جنوبی افریقہ کے سابق صدر کو جیل بھیجنے پر فسادات میں 6 افراد ہلاک، املاک کو نقصان اور 489 افراد زیر حراست
جنوبی افریقہ کے سابق صدر کو جیل بھیجنے پر فسادات میں 6 افراد ہلاک، املاک کو نقصان اور 489 افراد زیر حراست

جنوبی افریقہ کے سابق صدر زوما کو بدعنوانی کے الزامات کے تحت جیل بھیجنے پر ملک بھر میں فسادات پھوٹ پڑے، جن میں اب تک 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پریٹوریا: کرپشن کے الزامات میں جنوبی افریقہ کے سابق صدر زوما کو جیل بھیجنے پر ملک بھر میں فسادات پھوٹ پڑے، جن میں اب تک 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جبکہ مختلف شہروں میں املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور کئی اسٹورز کو بھی لوٹ لیا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زوما کے آبائی صوبے کے شہر پیٹرمرزبرگ میں کئی عمارتوں کو آگ لگادی گئی۔

جوہانسبرگ اور ڈربن میں کئی اسٹورز کو لوٹ لیا گیا، لوٹ مار کرنیوالوں پر ربر کی گولیاں بھی چلائی گئیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فسادات سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کردی گئی ہے۔

جنوبی افریقہ کے صدر رامافوسا نے پیر کو خطاب کے دوران کہا کہ دو صوبوں میں 489 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملک کی تمام سرکاری ایجنسیز کو بھی متحرک کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر زوما پر کرپشن کے الزامات ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تشدد اور فسادات برپا کرنے والوں کو نہیں بخشا جائے گا۔

اترپردیش: جون پور میں کار ٹرک کے تصادم میں 5 افراد ہلاک

0
اترپردیش: ضلع جون پور میں کار ٹرک کے تصادم میں 5 افراد ہلاک
اترپردیش: ضلع جون پور میں کار ٹرک کے تصادم میں 5 افراد ہلاک

ضلع جون پور کے جلال پور علاقہ میں باراتیوں سے بھری ایک ایس یو وی کی ایک ٹرک سے ہونے والی ٹکر میں دو بھائیوں سمیت پانچ افراد ہلاک اور ایک نوعمر شدید زخمی ہوگیا۔

جون پور: اترپردیش کے ضلع جون پور کے جلال پور علاقہ میں منگل کی صبح باراتیوں سے بھری ایک ایس یو وی کی ایک ٹرک سے ہونے والی ٹکر میں دو بھائیوں سمیت پانچ افراد ہلاک اور ایک نوعمر شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ترلوچن مکرا بائی پاس کے قریب باراتیوں سے بھری ایک بریزا اور ٹرک کے مابین ٹکر ہوئی۔ اس حادثے میں ایک ہی گاؤں کے 5 افراد بشمول 2 سگے بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جب کہ ایک نوعمر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسے ٹراما سنٹر ریفر کیا گیا ہے۔

سکرارا تھانہ علاقہ کے بانکی گاؤں کے رہنے والے ننکؤ سنگھ (45)، حوصلہ پرساد (54)، انوگرہ پرتاپ سنگھ (17) ولد وویک سنگھ، چھوٹو سنگھ (17) ولد سشیل سنگھ، پربھو دیو (14) ولد وویک سنگھ، راج ویر سنگھ (18) بریزا گاڑی سے چندولی ایک شادی میں گئے تھے۔ جہاں سے سبھی صبح میں سکرارا کیلئے لوٹ رہے تھے۔

یہ لوگ جلال پور تھانہ علاقہ کے مکرا بائی پاس ترلوچن پہنچے ہی تھے کہ جون پور کی طرف سے وارانسی جارہی ٹرک سے ان کی گاڑی ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں ننکؤ، حوصلہ پرساد، انوگرہ پرتاپ سنگھ، چھوٹو سنگھ اور پربھو دیو سنگھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

راج ویر سنگھ کی نازک حالت کے پیش نظر انہیں ٹراما سینٹر ریفر کیا گیا ہے۔

حادثہ کی اطلاع ملنے پر ضلعی مجسٹریٹ منیش کمار ورما، سپرنٹنڈنٹ پولیس اجے ساہنی کے ساتھ جلالپور تھانے کی پولیس پہنچ گئی ہے۔ تمام لاشوں کو گاڑی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

اسلامو فوبیا: نئے آئی ٹی اصول پر ہوم ورک کرنے کا سپریم کورٹ کا مشورہ

0
اسلامو فوبیا: نئے آئی ٹی اصول پر ہوم ورک کرنے کا سپریم کورٹ کا مشورہ
اسلامو فوبیا: نئے آئی ٹی اصول پر ہوم ورک کرنے کا سپریم کورٹ کا مشورہ

سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعہ ملک کے ایک کسی خاص طبقے کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے یا ان کی توہین کرنے والے پوسٹ یا پیغامات کو روکنے اور ایسے لوگوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے سے متعلق عرضی کی سماعت ایک ہفتہ ملتوی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کو سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعہ ملک کے ایک کسی خاص طبقے کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے یا ان کی توہین کرنے والے پوسٹ یا پیغامات کو روکنے اور ایسے لوگوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے سے متعلق عرضی کی سماعت کو ایک ہفتہ ملتوی کردی۔ اور درخواست گزار کو مشورہ دیا کہ وہ انفارمیشن ٹکنالوجی سے متعلق نئے قواعد پڑھ کر آئیں۔

چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے ایڈووکیٹ خواجہ اعجازالدین کی عرضی کی سماعت آئندہ ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔ دریں اثنا، جسٹس رمن نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ وہ کیوں ان امور کو اٹھانا چاہتے ہیں جن کو لوگ بھول رہے ہیں؟

چیف جسٹس نے درخواست گزار سے پوچھا، "کیا آپ نے آئی ٹی کے نئے قواعد کو پڑھا ہے؟” اس کے جواب میں، درخواست گزار نے کہا کہ نئے قواعد فرقہ واریت پھیلانے کے لئے کوئی حل فراہم نہیں کرتے۔ تب عدالت نے اس سے کہا کہ وہ آئی ٹی ایکٹ کو صحیح طور پر پڑھ کر اور اس پر ہوم ورک کرکے آئیں۔

درخواست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے والے پوسٹس سوشل میڈیا پر ڈالنے والوں کے خلاف خصوصی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

منی پور میں قومی شاہراہ کے 16 منصوبوں کا افتتاح

0
منی پور میں قومی شاہراہ کے 16 منصوبوں کا افتتاح
منی پور میں قومی شاہراہ کے 16 منصوبوں کا افتتاح

مسٹر گڈکری نے کہا کہ 298 کلومیٹر طویل منصوبوں پر 4،148 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ قومی شاہراہ منصوبے منی پور کو ملک کے باقی حصوں اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ ‘ہر موسم میں رابطہ’ فراہم کریں گے۔

نئی دہلی: روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری نے پیر کو منی پور میں قومی شاہراہ کے 16 منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر مسٹر گڈکری نے کہا کہ 298 کلومیٹر طویل منصوبوں پر 4،148 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ قومی شاہراہ منصوبے منی پور کو ملک کے باقی حصوں اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ ‘ہر موسم میں رابطہ’ فراہم کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبے خطے کی زرعی، صنعتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دیں گے۔ ریاست کے دور دراز علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال اور ہنگامی خدمات دستیاب ہوں گی۔ اس سے ریاست کے لوگوں کے لئے روزگار اور خود کے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

مسٹر گڈکری نے بتایا کہ ریاست کے لئے 5000 کروڑ روپے کے منصوبوں کو بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ – ڈی پی آر کو چھ ماہ کے اندر مکمل کرلیا جائے گا اور ایک سال کے اندر کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت شمال مشرقی خطے کو انتہائی اہمیت دے رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام فریقوں سے مسائل کے حل اور منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے تعاون طلب کیا گیا ہے اور تمام منصوبوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈالی جائیں گی۔

ٹیکساس میں فائرنگ، ایک ہلاک، پانچ زخمی

0
ٹیکساس میں فائرنگ، ایک ہلاک، پانچ زخمی
ٹیکساس میں فائرنگ، ایک ہلاک، پانچ زخمی

ٹیکساس میں ال پاسو کے باہر صحرائی علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

واشنگٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں ال پاسو کے باہر صحرائی علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مقامی میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے۔

’ال پاسو ٹائمز‘ نے کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق 09:15 بجے ال پاسو کے باہر پارٹیوں کے لئے بنائی گئی ایک مشہور جگہ پر ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں سوکرو اسکول ڈسٹرکٹ کے ایکٹیویٹی کمپلیکس کے قریب ایک 21 سالہ شخص ہلاک اور کم از کم پانچ دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کی تفتیش جاری ہے اور ابھی تک فائرنگ کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا۔

پٹرول کی مہنگائی بدستور جاری، تین ماہ بعد سستا ہوا ڈیزل 

0
پٹرول کی مہنگائی بدستور جاری، تین ماہ بعد سستا ہوا ڈیزل 
پٹرول کی مہنگائی بدستور جاری، تین ماہ بعد سستا ہوا ڈیزل 

پٹرول کی مہنگائی آج ایک بار پھر ایک نئی ریکارڈ سطح پر آگئیں جبکہ ڈیزل قریب تین ماہ بعد سستا ہوا۔

نئی دہلی: پٹرول کی مہنگائی آج ایک بار پھر ایک نئی ریکارڈ سطح پر آگئیں جبکہ ڈیزل قریب تین ماہ بعد سستا ہوا۔ اس سے قبل اتوار کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

پیر کے اضافے کے بعد پہلی مرتبہ دہلی میں پٹرول کی قیمت 101 روپے فی لیٹر اور ممبئی میں 107 روپے فی لیٹر کو عبور کر گئی۔

معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں پٹرول کی قیمت 28 پیسے اضافے کے ساتھ 101.19 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل 15 پیسے سستا ہوکر 15 اپریل کے بعد 89.72 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

مغربی بنگال انتخابات کے دوران 15 اپریل کو ملک میں آخری بار پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ اس کے بعد قیمت یا تو بڑھ گئی یا 87 دن تک مستحکم رہی۔ آج 88 ویں دن ڈیزل سستا ہوا ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری ہیں۔

دہلی میں مئی اور جون میں پٹرول 8.41 روپے اور ڈیزل 8.45 روپے مہنگا ہوا تھا۔ جولائی میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.38 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

ممبئی میں پیٹرول 27 پیسے مہنگا ہوکر 107.20 روپے اور ڈیزل 17 پیسے سستا ہوکر 97.29 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ چنئی میں پٹرول 25 پیسے مہنگا اور ڈیزل 15 پیسے سستا ہوا۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 101.92 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے تھی۔ کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 34 پیسے اضافے سے 101.35 روپے ہوگئی۔ ڈیزل کی قیمت 16 پیسے کی کمی سے 92.81 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 101.19 —————— 89.72
ممبئی۔————— 107.20 —————— 97.29
چنئی —————— 101.92 -—————- 94.24
کولکاتہ ———— 101.35 —————— 92.81