بدھ, مئی 13, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 329

ونئے وشوم اور منوج جھا نے دیا تحریک التوا کا نوٹس

0
ونئے وشوم اور منوج جھا نے دیا تحریک التوا کا نوٹس
ونئے وشوم اور منوج جھا نے دیا تحریک التوا کا نوٹس

پارلیمنٹ کا مانسون سیشن آج سے شروع ہو رہا ہے اور ان دونوں لیڈروں نے چیئرمین کو مکتوب ارسال کر کے قواعد 267 کے تحت تحریک التوا کا نوٹس دیا ہے۔

نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے لیڈر ونئے وشوم اور راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر منوج جھا نے راجیہ سبھا میں قواعد 267 کے تحت تحریک التوا کا نوٹس دیا ہے۔

پارلیمنٹ کا مانسون سیشن آج سے شروع ہو رہا ہے اور ان دونوں لیڈروں نے چیئرمین کو مکتوب ارسال کر کے قواعد 267 کے تحت تحریک التواء کا نوٹس دیا ہے۔

مسٹر وشوم اور عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجے سنگھ نے کچھ لوگوں کے فون ٹیپ کئے جانے سے متعلق رپورٹوں کے معاملے پر اور مسٹر جھا نے کورونا وبا کی دوسری لہر کے دوران لوگوں کی اموات سے متعلق اعداد و شمار میں تضاد کے معاملے پر بحث کرانے کے لئے تحریک التوا پیش کی ہے۔

افغانستان میں 967 طالبانی دہشت گرد ہلاک، 500 سے زائد زخمی

0
افغانستان میں 967 طالبانی دہشت گرد ہلاک، 500 سے زائد زخمی
افغانستان میں 967 طالبانی دہشت گرد ہلاک، 500 سے زائد زخمی

افغانستان کے 20 صوبوں اور نو شہروں میں طالبان کے خلاف لڑائی جاری ہے۔ مختلف حصوں میں گزشتہ چار دنوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 967 طالبانی دہشت گرد مارے گئے اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

کابل: افغانستان کے مختلف حصوں میں گزشتہ چار دنوں کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 967 طالبانی دہشت گرد مارے گئے اور 500 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

افغان سیکیورٹی اور ڈیفنس فورسز کے ترجمان جنرل اجمل شنواری نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے 20 صوبوں اور نو شہروں میں طالبان کے خلاف لڑائی جاری ہے۔  انہوں نے کہا ’’صورتحال میں بہتری کی توقع ہے۔ ایک فوجی جنرل کی حیثیت سے میں یقین دلاتا ہوں کہ تمام افغان علاقوں کا بہادری کے ساتھ دفاع کیا جائے گا‘‘۔

ٹولو نیوز کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی صوبہ تخار کے طالقان شہر کے بیرونی علاقہ میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ یہاں کے رہنے والے مقامی لوگوں نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے گزشتہ دو ہفتوں سے شہر کو کنٹرول میں لے رکھا ہے۔

طالقان کے رہائشی عبدالکریم نے بتایا ’’صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے۔ طالبان کی فائرنگ نے یہاں کے مکانات کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا ’’حکومت کو شہر کو اس صورتحال سے باہر نکالنے کی کوشش کرنی چاہئے‘‘۔

جودھ پور: مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک

0
جودھ پور: مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک
جودھ پور: مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک

راجستھان کے جودھ پور شہر میں مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی کنبے کے چار افراد کی موت ہو گئی۔ آگ گھر کے ایک کمرے میں لگی۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور ایف ایس ایل ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔

جودھ پور: راجستھان کے جودھ پور شہر میں مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی کنبے کے چار افراد کی موت ہو گئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پال روڈ پر واقع سبھاش نگر میں اتوار شام سبھاش چودھری کے مکان میں آگ لگنے سے بزرگ جوڑے سبھاش چودھری (81) اور نیلم چودھری (76)، ان کی بڑی بیٹی پلووی (50) اور چھوٹی بیٹی لاونیا (40) کی جھلس کر موت ہو گئی۔

کنبے میں بزرگ جوڑے کی ایک بیٹی معذور تھی اور دوسری بیٹی اسکول میں ٹیچر تھی۔ فی الحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ہمسایوں ںے گھر میں دھواں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی اور فائر بریگیڈ کی گاڑی نے آگ پر قابو پایا۔ آگ گھر کے ایک کمرے میں لگی۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور ایف ایس ایل ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ عمر رسیدہ والدین اور معذور بہن کی دیکھ بھال پلوی ہی کرتی تھی۔ واقعہ کے بعد انتظامیہ اور پولیس کے اعلی عہدیداروں نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا۔

اترپردیش اسمبلی الیکشن: یوگی الیکشن جیتے تو یو پی چھوڑ دوں گا: منور رانا

0
اترپردیش اسمبلی الیکشن: یوگی الیکشن جیتے تو یو پی چھوڑ دوں گا: منور رانا
اترپردیش اسمبلی الیکشن: یوگی الیکشن جیتے تو یو پی چھوڑ دوں گا: منور رانا

شاعر منور رانا نے کہا کہ اویسی کی وجہ سے اگر ریاست میں بی جے پی جیتی اور یوگی آدتیہ ناتھ دوبارہ وزیراعلی بنے تو وہ یوپی چھوڑ کر کولکاتا واپس چلے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یوپی میں مسلمانوں کے ووٹ تقسیم ہوجاتے ہیں۔

لکھنٔو: شاعر منور رانا نے کہا کہ اگلے برس اترپردیش اسمبلی الیکشن میں بھی اگر یوگی آدتیہ ناتھ کی جیت ہوتی ہے تو وہ ریاست چھوڑکر کولکاتا میں بس جائیں گے۔

انہوں نے سنیچر کو آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اویسی مسلمانوں کے ووٹ تقسیم کرنے اور بی جے پی کی مدد کرنے اترپردیش آئے ہیں۔

منور رانا نے کہا کہ اویسی کی وجہ سے اگر ریاست میں بی جے پی جیتی اور یوگی آدتیہ ناتھ دوبارہ وزیراعلی بنے تو وہ یوپی چھوڑ کر کولکاتا واپس چلے جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یوپی میں مسلمانوں کے ووٹ تقسیم ہوجاتے ہیں۔

اویسی یوپی آکر یہاں کے مسلمانوں کو ورغلا رہے ہیں

اویسی یوپی آکر یہاں کے مسلمانوں کو ورغلا رہے ہیں۔ اس طرح وہ مسلمانوں کے ووٹ بینک کو تقسیم کرکے بی جے پی کی مدد کررہے ہیں۔ گزشتہ دنوں اے ٹی ایس کی جانب سے راجدھانی میں دہشت گردوں کی گرفتاری سے متعلق منور رانا نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے لئے یہ سب کیا جارہا ہے۔ بی جے پی کا ایک ہی کام ہے کہ کسی بھی طریقے سے مسلمانوں کو پریشان کرو۔ چاہے وہ تبدیلی مذہب قانون یا آبادی پر قابو پانے کے قانون کا معاملہ ہو یا پھر دہشت گردی کے نام پر گرفتاری۔

اس سے قبل ایک اور دو جولائی کی رات مشہور شاعر منور رانا کے لکھنٔو کے لال کنواں واقعے فلیٹ پر رائے بریلی پولیس نے ان کے بیٹے تبریز رانا کی تلاش میں چھاپہ مارا تھا۔ کارروائی کے تعلق سے منور رانا اور ان کی بیٹیوں نے پولیس پر نازیبا الزمات عائد کئے تھے۔ 28 جون کو رائے بریلی میں رانا کے بیٹے تبریز پر جان لیوا حملہ ہوا تھا۔

منور رانا کے گھر پر پولیس کی چھاپہ ماری

وہیں پولیس نے رائے بریلی میں چار لوگوں کو گرفتار کرنے کی بات کہی تھی کہ تبریز رانا نے چار چاچاؤں اور چچیرے بھائیوں کو پھنسانے کے لئے خود اپنی کار پر فائرنگ کرائی تھی۔ سازش رچنے کے سلسلے میں اس کی تلاش میں چھاپہ مارا گیا تھا۔

منور رانا کا الزام تھا کہ رات کے وقت اچانک پولیس ان کے فلیٹ پر آئی اور دروازہ پیٹنے لگی۔ اس سے گھر والے دہشت زدہ ہوگئے۔ دروازہ کھولا تو 8، 10 پولیس اہلکار فلیٹ میں داخل ہوگئے اور ہر کمرے میں تبریز کو تلاش کرنے لگے۔

منور رانا کے کنبے کی خواتین اور بچیوں نے دیر رات پولیس کے ایسے گھر میں داخل ہونے کی مخالفت کی۔ الزام ہے کہ جب ویڈیو بنانا شروع کیا تو ایک پولیس اہلکار نے ان کا موبائل چھین لیا تھا۔

ممبئی میں چٹان کھسکنے سے 12 افراد ہلاک، تین زخمی

0
ممبئی: چمبور میں چٹان کھسکنے سے 12 افراد ہلاک، تین زخمی
ممبئی: چمبور میں چٹان کھسکنے سے 12 افراد ہلاک، تین زخمی

ممبئی کے مضافاتی علاقے چمبور کے ماہول گاؤں میں چٹان کھسکنے کا ایک حادثہ رونما ہوا۔ جس میں بارہ افراد کے ہلاک ہونے اور تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصل ہوئی ہے۔

ممبئی: کل رات اور آج صبح موسلادھار بارش کے سبب ممبئی کے مضافاتی علاقے چمبور کے ماہول گاؤں میں چٹان کھسکنے کا ایک حادثہ رونما ہوا۔ جس میں بارہ افراد کے ہلاک ہونے اور تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصل ہوئی ہے۔ جبکہ راحتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور مزید افراد کا ملبے میں پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس نے ایک بیان میں کہا، این ڈی آر ایف کے پہنچنے سے قبل مقامی افراد اور میونسپل و فائر بریگیڈ اہلکاروں کی مدد سے 10 لاشوں کو نکالا گیا جبکہ این ڈی آر ایف ٹیم کے ذریعہ 1 خاتون کی لاش کو نکالا گیا۔

این ڈی آر ایف نے مزید کہا، "مزید 6 سے 8 افراد کے پھنس جانے کا خدشہ ہے۔ کمانڈ انسپکٹر راہول کے ماتحت این ڈی آر ایف کی ٹیم مقام حادثہ پر موجود ہے اور سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔”

اطلاعات کے مطابق یہ حادثہ صبح 6.30 بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب درخت گرنے سے مکان کی مستقل دیوار منہدم ہو گئی۔

امدادی کاروائیاں جاری ہے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

روس کی امریکہ کو وسط ایشیا میں فوجی اڈے دینے کی پیشکش: روسی اخبار

0
روس کی امریکہ کو وسط ایشیا میں فوجی اڈے دینے کی پیشکش: روسی اخبار

اخبار کے مطابق امریکہ نے روسی پیشکش کا کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا۔ اڈے دینے کی پیشکش جنیوا میں ملاقات کے دوران دی گئی۔

ماسکو: ماسکو سے شائع ہونے والے ایک اخبار کا کہنا ہے کہ روس نے امریکہ کو وسط ایشیا میں فوجی اڈے دینے کی پیشکش کی ہے۔ تاہم امریکہ نے روسی پیشکش کا کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا ہے۔

روسی اخبار کا دعویٰ ہے کہ صدر پوتن نے امریکی صدر جو بائیڈن کو جون میں افغانستان کی نگرانی کے لئے تاجکستان اور کرغزستان میں اڈے بنانے کی پیش کش کی تھی۔

اس طرح، روسی اڈوں کے استعمال سے افغانستان پر نگاہ رکھنا امریکہ کے لئے ممکن ہوجائے گا۔

اخبار کے مطابق، امریکہ نے روسی پیش کش پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ اڈہ فراہم کرنے کی پیش کش جنیوا میں ایک میٹنگ کے دوران کی گئی تھی۔

روس کی امریکہ کو فوجی اڈے کے ساتھ ساتھ ہوائی نگرانی کا ڈیٹا بھی فراہم کرنے کی پیش کش

روس نے امریکہ کو فوجی اڈے کے ساتھ ساتھ ہوائی نگرانی کا ڈیٹا بھی فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ تاہم روسی یا امریکی عہدیداروں کی طرف سے اس خبر کے بارے میں کوئی تصدیق یا تردید کا بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ اس خبر پر یقین کرنا بہت مشکل لگتا ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے روس اور امریکہ ایک دوسرے کے دشمن رہے ہیں۔ دونوں ممالک نے طویل سرد جنگ لڑی ہے۔ دونوں ممالک نے دفاع میں کبھی بھی ایک دوسرے کا ساتھ نہیں دیا۔ تاہم، روسی یا امریکی عہدیدار ہی ان سب معاملے کی حقیقت بتا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کے بعد سے ہی بین الاقوامی میڈیا میں یہ خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ امریکہ اس خطے میں کہیں ایسا فوجی اڈہ حاصل کرنا چاہتا ہے جہاں سے وہ آسانی سے افغانستان کی نگرانی کر سکے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نشیت پرمانک ہندوستانی ہیں یا بنگلہ دیشی؟ ترنمول کانگریس کا اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ

0
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نشیت پرمانک ہندوستانی ہیں یا بنگلہ دیشی؟ ترنمول کانگریس کا اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ
مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نشیت پرمانک ہندوستانی ہیں یا بنگلہ دیشی؟ ترنمول کانگریس کا اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ

کوچ بہار سے ممبر پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نشیت پرمانک کی شہریت پر آسام کانگریس کے صدر اور راجیہ سبھا رکن رپن بورا کے سوال کھڑا کئے جانے کے بعد ترنمول کانگریس نے اس پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

کلکتہ: مغربی بنگال کے کوچ بہار سے ممبر پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نشیت پرمانک کی شہریت پر آسام کانگریس کے صدر اور راجیہ سبھا رکن رپن بورا کے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر سوال کھڑا کئے جانے کے بعد ترنمول کانگریس نے اس پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

ترنمول کانگریس کے سیکریٹری کنال گھوش نے کہا ہے کہ یہ معلوم کرنے کی ضرورت ہے کہ نشیت پرمانک ہندوستانی شہری ہیں یا پھر بنگلہ دیشی؟

میڈیا کی متعدد اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے رپن بورا نے وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کر ہا ہے کہ کوچ بہار سے رکن پارلیمنٹ کا گھر بنگلہ دیش کے گائبندھا میں پلوشبری پولیس اسٹیشن میں ہے۔ وہ کمپیوٹر سیکھنے مغربی بنگال آئے تھے۔ کمپیوٹر ٹریننگ کے اختتام پر وہ ترنمول کانگریس میں شامل ہوگئے اور بعد میں بی جے پی کے ٹکٹ پر کوچ بہار سے رکن پارلیمنٹ بن گئے۔

آسام کے کانگریس صدر نے یہ بھی الزام لگایا کہ انتخابی حلف نامے میں جوڑ توڑ کرکے نشیت نے کوچ بہار کا پتہ درج کرایا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ نشیت کے مرکزی وزیر مملکت بننے کے بعد بنگلہ دیش میں ان کے گاؤں میں جشن منایا گیا۔ ان کا بڑا بھائی اب بھی بنگلہ دیش میں ہی رہتے ہیں۔ ایک غیر ملکی شہری ملک کا وزیر بن جانا ملک کے لئے سنگین معاملہ ہے۔ رپن نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ اس معاملے کی جانچ کرائی جائے۔

نشیت کے خلاف کم سے کم 13 مجرمانہ مقدمات

وزیر تعلیم برتیہ باسو نے آسام کانگریس کے صدر کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ نے صحیح سوال کیا ہے۔ مختلف میڈیا اداروں نے دعوی کیا ہے کہ نشیت بنگلہ دیشی شہری ہیں۔ ان کے خلاف مختلف مقدمات زیر تفتیش ہیں۔ ترنمول کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری کنال گھوش نے کہا کہ نشیت کے خلاف کم سے کم 13 مجرمانہ مقدمات ہیں۔ اس کے باوجود انہیں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ جیسی اہم ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس لئے اس کی جانچ ہونی چاہیے۔

دوسری جانب نشیت کے قریبی ذرائع نے کہا ہے یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔ کوچ بہار کے رکن پارلیمنٹ کوچ بہار میں ہی پیدا ہوئے اور یہیں تعلیم حاصل کی۔ مرکزی وزیر کے رشتہ دار بنگلہ دیش میں خوشی منا سکتے ہیں۔ اس کا ان کی شہریت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

ٹیلی کام کی وزارت میں ہوئے گھپلے پر جواب دیں مودی: کانگریس

0
ٹیلی کام کی وزارت میں ہوئے گھپلے پر جواب دیں مودی: کانگریس
ٹیلی کام کی وزارت میں ہوئے گھپلے پر جواب دیں مودی: کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ سی اے جی کی رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ ٹیلی کام کی وزارت میں ضابطہ بدل کر نجی کمپنی کے ذریعے بغیر ٹینڈر کے کروڑوں کے ٹھیکے دے کر بڑا گھپلہ کیا گیا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ کمپٹولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا (سی اے جی) کی رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ ٹیلی کام کی وزارت میں ضابطہ بدل کر نجی کمپنی کے ذریعے بغیر ٹینڈر کے کروڑوں کے ٹھیکے دے کر بڑا گھپلہ کیا گیا ہے۔ لہٰذا اس پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی تفتیش کروانی چاہیے۔

کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے ہفتے کے روز یہاں پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا کہ رپورٹ کے انکشاف کے سبب گھپلے کے سلسلے میں ہنگامہ نہ ہو اسی لیے وزیراعظم نریندر مودی نے کابینہ توسیع کے وقت ٹیلی کام کے سابق وزیر روی شنکر پرساد کو ہٹا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسٹر مودی کے وزیر بدلنے سے گھپلے پر پردہ نہیں گرے گا لہٰذا انھیں بتانا چاہیے کہ جس کمپنی کے لیے ضابطے بدلے گئے کیا بی جے پی کو اس نے چندہ دیا تھا اور بی جے پی کا کمپنی سے کیا رشتہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ کئی کمپنیاں سرکاری نشان کا استعمال کر رہی ہیں جن کے حوالے سے رائٹ ٹو انفارمیشن (آر ٹی آئی) کے تحت معلومات حاصل نہیں کی جا سکتی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو بتانا چاہیے کہ کیا اسی وجہ سے آر ٹی آئی کو کمزور کیا جا رہا ہے۔

ٹیلی کام کی وزارت میں ہوئے گھپلے پر سی اے جی نے اٹھائی انگلی

ترجمان نے کہا کہ ٹیلی کام کی وزارت میں ہوئے گھپلے پر سی اے جی نے انگلی اٹھائی ہے۔ عوام سات برس سے سی اے جی کا نام ہی بھول گئے ہیں۔ رپورٹ تقریباً 122 پیج کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ منسٹری آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جولائی 2019 سے دسمبر 2020 تک کروڑوں روپیے سی ایس سی کو فائبر کیبل کی مینٹینینس اور آپریشن کے لیے دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سی ایس سی وائی فائی چوپال سروسز انڈیا پروائیویٹ لمیٹیڈ کے معرفت سے ڈپارٹمنٹ آف ٹیلی کام نے بغیر ٹینڈر کے پرائیویٹ کمپنیوں کو ٹھیکے دیے ہیں جن میں بڑا گھپلہ ہوا ہے۔

مغربی بنگال کے گورنر ایک بار پھر اچانک دہلی کے دورے پر

0
مغربی بنگال کے گورنر ایک بار پھر اچانک دہلی کے دورے پر
مغربی بنگال کے گورنر ایک بار پھر اچانک دہلی کے دورے پر

اطلاعات کے مطابق گورنر کو ہنگامی حالات میں دہلی طلب کیا گیا ہے۔ ایک بار پھر گورنر جگدیپ دھنکر دہلی کے سفر پر ہیں۔ گورنر کے اس دورے پر قیاس آرائیوں کا بازار گرام ہے۔

کلکتہ: ممتا بنرجی کے دہلی کے سفر سے عین قبل اچانک ایک بار پھر گورنر جگدیپ دھنکر دہلی کے سفر پر ہیں۔ گورنر کے اس دورے پر قیاس آرائیوں کا بازار گرام ہے۔ تاہم انہوں نے اس سفر سے متعلق سوشل میڈیا پر کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔

گورنر جگدیپ دھنکر گزشتہ مہینے ہی دہلی گئے تھے جہاں انہوں نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی مرکزی وزرا اور حقوق انسانی کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق گورنر کو ہنگامی حالات میں دہلی طلب کیا گیا ہے۔ آج صبح وہ 10:46 منٹ پر دہلی کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔ اس سے قبل جب وہ دہلی کے سفر پر گئے ہیں وہ ٹوئٹر پر تفصیل سے آگاہ کرتے تھے مگر اس مرتبہ انہوں نے دہلی کے سفر کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔

تاہم انہوں نے دہلی کے سفر سے قبل ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بھگوت گیتا کے ایک شلوک کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’کام کرتے رہو، پھلوں کی توقع نہ کرو‘‘۔ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ وہ گیتا کے اس شلوک کے ذریعہ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

ایک ایسے وقت میں جب بنگال میں تشدد کے واقعات پر قومی حقوق انسانی کمیشن کی رپورٹ جسے کلکتہ ہائی کورٹ میں جمع کیا گیا ہے موضوع بحث ہے۔ اسی طرح بی جے پی چھوڑ چکے مکل رائے کو پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ایسے حالات میں گورنر کا دورہ کافی اہم ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ کچھ دنوں میں گورنر کے ٹویٹ میں ممتا بنرجی کی حکومت یا پولیس انتظامیہ پر کوئی تنقید نہیں ہوئی ہے۔ جب کہ اس درمیان کافی کچھ نئے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

جرمنی میں سیلاب سے 90 سے زائد افراد ہلاک، 618 زخمی، تعداد میں اضافے کا خدشہ

0
جرمنی میں سیلاب سے 90 سے زائد افراد ہلاک، 618 زخمی، تعداد میں اضافے کا خدشہ
جرمنی میں سیلاب سے 90 سے زائد افراد ہلاک، 618 زخمی، تعداد میں اضافے کا خدشہ

جرمنی کی ریاست رائن لینڈ – پیلے ٹینیٹ کے اہرویلر ضلع میں سیلاب سے 90 سے زائد افراد ہلاک اور 618 زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

برلن: جرمنی کی ریاست رائن لینڈ – پیلے ٹینیٹ کے اہرویلر ضلع میں سیلاب سے 90 سے زائد افراد ہلاک اور 618 زخمی ہوگئے ہیں۔ کوبلنز پولیس نے ہفتہ کے روز یہ اطلاع دی۔

پولیس نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہفتہ کی صبح 5 بجے تک سیلاب کے باعث 90 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے متعلقہ واقعات میں 618 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔

ضلع کے بیشتر حصوں میں ابھی بھی بجلی اور مواصلات درہم برہم ہیں۔ خراب موسم کی وجہ سے سڑکیں بند ہیں اور لوگوں کو علاقے میں سفر کرنے سے احتیاط برتنے کے لئے کہا گیا ہے۔ پولیس تباہی سے دوچار علاقوں میں گشت کر رہی ہے۔ طوفانی بارش اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے اس ہفتے کے دوران مغربی یورپ میں تباہی برپا کردی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عمارتوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے۔