ہفتہ, مارچ 28, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 324

اب تک 132 ملکوں میں ڈیلٹا ویرینٹ پھیل چکا ہے: عالمی ادارہ صحت

0

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ نے کورونا کے خلاف جنگ میں حاصل فائدے خطرے میں ڈال دیے، ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔

جنیوا: کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے بارے میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہلاکت خیز وائرس مراکش سے پوری دنیا میں ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ نے کورونا کے خلاف جنگ میں حاصل فائدے خطرے میں ڈال دیے، ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے۔

عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویرینٹ نہ صرف بچوں بلکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو نشانہ بناتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق 4 ہفتوں میں کیسز میں 80 فیصد اضافہ ہوا، اب تک 132 ملکوں میں ڈیلٹا ویرینٹ پھیل چکا ہے۔

ترکی میں خوفناک آتشزدگی: سازشی عناصر کا سینہ چیر دیں گے: اردگان

0

ترکی میں خوفناک آتشزدگی کے باعث اب تک دو فائر فائٹرز سمیت 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر رجب طیب اردگان نے متاثرہ علاقوں کے دورے کئے۔

انقرہ: ترکی میں خوفناک آتشزدگی کے واقعات میں ممکنہ سازش پر ترک صدر رجب طیب اردگان نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر رجب طیب اردگان نے متاثرہ علاقوں کے دورے کئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اشارے ملے ہیں کہ آگ لگنے کے واقعات کے پیچھے کوئی سازش ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے تو سازشی عناصر کا سینہ چیر دیں گے، چاہے اس کی کچھ بھی قیمت دینا پڑے۔

واضح رہے کہ ترکی کے جنوبی علاقوں میں آتشزدگی کے باعث اب تک دو فائر فائٹرز سمیت 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ ترکی کی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ ملک میں خوفناک آتشزدگی کے تخریبی عناصر کار فرما ہیں اور یہ کہ آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ہے۔

ملک میں کورونا کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی

0
ملک میں کورونا کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی
ملک میں کورونا کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41649 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ، متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 16 لاکھ 13 ہزار 993 ہو گئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے سامنے آنے والے یومیہ کیسز میں معمولی کمی آئی ہے۔

دریں اثنا، جمعہ کو 52 لاکھ 99 ہزار 36 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی۔ اب تک ملک میں 46 کروڑ 15 لاکھ 18 ہزار 479 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41649 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ، متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 16 لاکھ 13 ہزار 993 ہو گئی ہے۔

اس دوران 37 ہزار 291 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 30781263 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 3765 کے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 8 ہزار 290 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 593 مریضوں کی موت کی وجہ سے، اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 23 ہزار 810 ہو گئی ہے۔ ملک میں فعال کیسز کی شرح 1.29 فیصد، ری کوری کی شرح 97.37 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہے۔

مہاراشٹر میں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 1062 کم ہو کر 80871 ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا، ریاست میں 7431 مریضوں کی صحت یابی کے بعد، کورونا کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6083319 ہوگئی ہے۔ جبکہ 231 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 132566 ہوگئی ہے۔

مدھیہ پردیش جیل میں بیرک کی دیوار گرنے سے 21 قیدی زخمی، ایک کی حالت نازک

0
مدھیہ پردیش جیل میں بیرک کی دیوار گرنے سے 21 قیدی زخمی، ایک کی حالت نازک
مدھیہ پردیش جیل میں بیرک کی دیوار گرنے سے 21 قیدی زخمی، ایک کی حالت نازک

مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع ہیڈ کوارٹر جیل کمپلیکس کی دیوار گرنے کے سبب 21 قیدی زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ ضلع میں دو دنوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔

بھنڈ: مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع ہیڈ کوارٹر جیل کمپلیکس کی دیوار گرنے کے سبب آج صبح 21 قیدی زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

جیل ذرائع نے کہا کہ صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے جیل کی ایک بیرک کی دیوار اچانک گر گئی۔ اس وجہ سے بیرک میں موجود 21 قیدی زخمی ہوگئے۔ سبھی کو علاج کے لئے ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے اور ایک کو سنگین حالت کے پیش نظر گوالیار ریفر کیا گیا ہے۔

ضلع میں دو دنوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ جیل احاطے کی عمارت پرانی ہونے کے سبب اس کی دیوار گری ہے۔

جائے واقعہ شہر کے کوتوالی تھانہ علاقے میں واقع ہے اور اطلاع ملنے پر جیل اور پولیس محکمے کے افسران اور ملازم بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

بستی ضلع میں پولیس تصادم میں دو بدمعاش گرفتار، پولیس اہلکار بھی زخمی

0

اترپردیش کے بستی ضلع کے سونہا علاقے میں آج ایک پولیس تصادم میں دو شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

بستی: اترپردیش میں بستی ضلع کے سونہا علاقے میں آج ہوئے پولیس تصادم میں دو بدمعاشوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس دوران دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے یہاں یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ سونہا علاقے میں خیرا گاؤں کے نزدیک بائیک سوار دو بدمعاشوں کو پولیس نے روکنے کی کوشش کی۔ خود کو محاصرے میں آتا دیکھ کر بدمعاش پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے۔ جس میں دو پولیس اہلکار اگرسین چورسیا و سرجیت بند گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں بھاگ رہے بدمعاش اجے دوبے و رنجیت یادو بھی گولی سے زخمی ہوگئے، جنہیں گرفتار کرلیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی بدمعاش کے قبضے سے دو پستول، 26 اے ٹی ایم کارڈ، 25 ہزار روپے کی نقدی برآمد کی گئی ہے۔ دونوں افراد اے ٹی ایم کارڈ کی ہیرا پھیری کرکے دوسروں کے کھاتوں سے پیسہ نکالتے تھے۔ زخمی پولیس اہلکاروں و بدمعاشوں کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

پلوامہ میں مسلح تصادم کے دوران دو دہشت گرد ہلاک

0

پلوامہ میں مسلح تصادم کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ مہلوک دہشت گردوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

سری نگر: جنوبی ضلع پلوامہ کے داچھی گام جنگلی علاقے میں ایک مسلح تصادم کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔ 

جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے داچھی گام جنگلی علاقے میں ہفتے کی صبح ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا: ‘مہلوک دہشت گردوں کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے’۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع پلوامہ کے داچھی گام جنگلی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج کی راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے ہفتہ کی علی الصبح مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور پر تصادم شروع ہوا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسنے والے دہشت گردوں کو خود سپردگی اختیار کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میں دو دہشت گردوں کو مارا جا چکا تھا جن کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔

راجستھان بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کا سیکنڈری امتحان 2021 کے نتائج کا اعلان

0
راجستھان بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کا سیکنڈری امتحان 2021 کے نتائج کا اعلان
راجستھان بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کا سیکنڈری امتحان 2021 کے نتائج کا اعلان

راجستھان بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے سکینڈری امتحان 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج میں 99.56 فیصد طلبا کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

اجمیر: راجستھان بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے سکینڈری امتحان 2021 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج میں 99.56 فیصد طلبا کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

اجمیر واقع بورڈ کے ہیڈکوارٹر پر چیئرمین ڈاکٹر ڈی پی جارولی نے بٹن دبا کر امتحان کے نتائج جاری کئے۔ دسویں بورڈ امتحان میں بیٹھے 12 لاکھ 14 ہزار 512 طالب علم رجسٹرڈ کئے گئے۔

حکومت کے ذریعہ کورونا دورمیں بچوں کا سال خراب نہ ہو اس کے پیش نظر امتحان میں بیٹھنے والے بچوں کو آٹھویں اور نویں کلاس کے حاصل نمبرات کی بنیاد پر تیارکئے فارمولے کو اختیار کرتے ہوئے پاس کیا گیا۔ آج جاری نتائج میں بھی طالبات نے بازی ماری، ان کا کل فیصد 99.62 رہا۔ جبکہ طلبا کا مجموعی نتیجہ 99.51 فیصد رہا۔ طلبا میں ایک کے سپلیمنٹری بھی آئی ہے۔

چیئرمین ڈاکٹر جارولی نے دسویں کے علاوہ سیکنڈری پروفیشنل ایگزامنیشن، پرویشکا اور سینئر اپادھیائے امتحان کے نتائج بھی جاری کئے۔ بورڈ کے سکریٹری اروند کمار سینگوا نے بتایا کہ تمام نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

عالمی دباؤ میں شیئر بازار آج پھر کمزور

0
عالمی دباؤ میں شیئر بازار آج پھر کمزور
عالمی دباؤ میں شیئر بازار آج پھر کمزور

کمزور عالمی اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر دھات اور انرجی جیسے گروپ میں ہوئی فروخت کے سبب شیئر بازار آج پھر کمزور ہو کر بند ہوئے۔

ممبئی: عالمی سطح سے ملنے والے کمزور اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر دھات اور انرجی جیسے گروپ میں ہوئی فروخت کے سبب شیئر بازار آج پھر کمزور ہو کر بند ہوئے۔

بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 66.23 پوائنٹس گر کر 52586.84 پوائنٹس پر رہا۔ اس دوران نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 15.40 پوائنٹس کمزور ہو کر 15763.05 پوائنٹس پر تھا۔

بی ایس ای میں بڑی کمپنیوں میں جہاں فروخت ہوئی وہیں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خرید دیکھی گئی جس سے مڈکیپ 0.52 فیصد بڑھ کر 23087.22 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.69 فیصد چڑھ کر 26786.62 پوائنٹس پر رہا۔

بی ایس ای میں شامل گروپ میں سبقت میں رہنے والوں میں ہیلتھ کیئر 2.25 فیصد، یوٹیلٹیز 0.93 فیصد، آٹو 0.86 فیصد اور انڈسٹریل 0.66 فیصد شامل ہیں۔ نقصان میں رہنے والوں میں دھات ایک فیصد اور انرجی 0.77 فیصد شامل ہے۔

فیس بک کی اگلی پراڈکٹ ہوگی ’اسمارٹ عینک‘: زکربرگ

0
فیس بک کی اگلی پراڈکٹ ہوگی ’اسمارٹ عینک‘: زکربرگ
فیس بک کی اگلی پراڈکٹ ہوگی ’اسمارٹ عینک‘: زکربرگ

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی اسمارٹ عینک پہننے پر صارف کی آنکھوں کے سامنے ایک گرافک پر مشتمل ڈسپلے نمایاں ہوگا، صارف ان سے کالز کرسکے گا، اس کے علاوہ اپنی موجودہ جگہ کو لائیو اسٹریم اور دیگر بہت کچھ کرسکے گا۔

واشنگٹن: فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے بالآخر صارفین کا انتظار ختم کرتے ہوئے انہیں اسمارٹ عینک متعارف کروائے جانے کی خوشخبری سنادی۔

حال ہی میں مارک زکر برگ نے صارفین کو یہ بتایا کہ فیس بک کی اگلی پراڈکٹ ’رے بین‘ کی اسمارٹ عینک ہوگی جو کہ EssilorLuxottica کارپوریشن کے اشتراک سے لانچ کروائی جائے گی۔

زکر برگ کے مطابق یہ عینک عام عینکوں کی طرح ہی دکھائی دے گی تاہم یہ عینک کب لانچ ہوگی اور کس طرح کام کرے گی اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں لیکن امید کی جا رہی ہے کہ رواں برس کے اختتام تک یہ صارفین کیلئے دستیاب ہوگی۔

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کی اسمارٹ عینک پہننے پر صارف کی آنکھوں کے سامنے ایک گرافک پر مشتمل ڈسپلے نمایاں ہوگا، صارف ان سے کالز کرسکے گا، اس کے علاوہ اپنی موجودہ جگہ کو لائیو اسٹریم اور دیگر بہت کچھ کرسکے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ اسمارٹ عینک اسمارٹ فون کی جگہ لینے کی اہل ہوگی۔

گزشتہ برس برازیل کے کمپیوٹر سائنسدان ہیوگو برا کی جانب سے اسمارٹ عینک کا ایک ٹیزر جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں یہ کس طرح بڑی تبدیلی ثابت ہوگا۔

ایئرپورٹ اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ترمیمی بل 2021 لوک سبھا میں منظور

0
ایئرپورٹ اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ترمیمی بل 2021 لوک سبھا میں منظور
ایئرپورٹ اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ترمیمی بل 2021 لوک سبھا میں منظور

ایئرپورٹ اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ترمیمی) بل 2021 کو ایوان زیریں لوک سبھا میں صوتی ووٹوں کے ذریعے بغیر کسی بحث کے منظور کرلیا گیا۔

نئی دہلی: ایئرپورٹ اکنامک ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ترمیمی) بل 2021 کو جمعرات کے روز ایوان زیریں لوک سبھا میں صوتی ووٹوں کے ذریعے بغیر کسی بحث کے منظور کرلیا گیا۔

شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے اس بل کے حوالہ سے کہا کہ حکومت کا مقصد عام لوگوں، غریبوں، دیہی علاقوں میں رہنے والے لوگوں اور چھوٹے شہروں میں سستے ہوائی سفر کی سہولت مہیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے بیشتر حصوں تک قابل رسائی ہوائی سفر مہیا کرانے کے لئے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں سفر کو انتہائی یکساں اور جمہوریت کی طرح بنایا گیا ہے اور اب صرف امیروں کی بجائے غریب لوگوں کو ہوائی سفر مہیا کیا جارہا ہے۔

نئے ہوائی اڈے کی تعمیر میں چھوٹے شہروں کو ترجیح

مسٹر سندھیا نے کہا "نئے ہوائی اڈے تعمیر ہو رہے ہیں، جس میں چھوٹے شہروں کو ترجیح دی جائے گی۔ ہوائی اڈوں کی ترقی اور تعمیر میں پرائیویٹ اور حکومت کی شرکت ہوگی۔ ’آتم نربھر‘ بھارت کے وژن کے تحت ہندوستان ہوا بازی کے شعبے میں پوری دنیا کی قیادت کرے گا۔

اس بل کے مقاصد اور اسباب میں کہا گیا ہے کہ یہ ’مہا ومان پتّن‘ (میجر ایئر پورٹ) کی تعریف میں ترمیم کرنے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ ہوائی اڈوں کے کسی گروپ کی فیس کا تعین کرنے کے لئے اس کے دائرہ کار میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس سے چھوٹے ہوائی اڈوں کی ترقی کو فروغ ملے گا۔

ہوائی اڈوں کی ترقی سے انتہائی دور دراز علاقوں تک ہوائی رابطے کو ملے گی وسعت

اس میں کہا گیا ہے کہ ہوائی اڈوں پر جہاں ٹریفک کا امکان کم ہے اور نقصانات کی وجہ سے مناسب مسابقتی بولی لگانے کا امکان نہیں ہے۔ سرکاری نجی شراکت کے ذریعہ زیادہ ہوائی اڈوں کی ترقی سے دور دراز اور انتہائی دور دراز علاقوں تک ہوائی رابطے کو وسعت ملے گی۔

اس میں کہا گیا ہے کہ اس نقطہ نظر سے نہ صرف ہوائی اڈوں کو ابھی ٹریفک کا امکان کم ہے اور نفع و نقصان منطقی اور مسابقتی بولیاں لگانے والوں کا امکان نہیں ہے، وہاں پبلک پرائیویٹ شراکت سے زیادہ سے زیادہ ایئرپورٹوں اور دور دراز علاقوں میں فضائی رابطہ کو فروغ حاصل ہوگا۔