بدھ, مئی 13, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 323

اپوزیشن جماعتوں کے ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا دو بجے تک ملتوی ملتوی

0
اپوزیشن جماعتوں کے ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا دو بجے تک ملتوی ملتوی
اپوزیشن جماعتوں کے ہنگامے کی وجہ سے راجیہ سبھا دو بجے تک ملتوی ملتوی

راجیہ سبھا میں پیگاسز جاسوسی کیس، کسانوں کے مسائل اور مہنگائی پر راجیہ سبھا میں شور و غل اور ہنگامہ، ایوان کو دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے پیگاسز جاسوسی کیس، کسانوں کے مسائل اور مہنگائی پر راجیہ سبھا میں شور و غل اور ہنگامہ کیا۔ جس کی وجہ سے ایوان کو دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

صبح ضروری دستاویزات میز پر رکھے جانے کے بعد چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ضابطے 267 کے تحت سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو اور کئی دیگر ارکان نے کسانوں کی تحریک کے حوالے سے نوٹس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی تحریک ایک اہم معاملہ ہے اور اس پر دیگر التزامات کے تحت بحث کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ کئی ممبران نے مہنگائی اور معاشی صورتحال پر بات کرنے کے لیے نوٹس دیے ہیں۔ حکومت اہم امور پر بھی بات چیت کرنا چاہتی ہے۔

اس دوران کانگریس اور ترنمول کانگریس کے ارکان ایوان کے وسط میں آگئے اور شور شرابہ کرنے لگے۔ ترنمول کانگریس کے اراکین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

مسٹر نائیڈو نے کہا کہ جو ارکان ایوان کے بیچ میں کھڑے ہیں وہ اپنی جگہوں پر چلے جائیں نہیں تو وہ ضابطہ 155 کے تحت ارکان کے نام لیں گے اور وہ ایوان کی دن بھر کی کارروائی سے محروم ہو جائیں گے۔ اس کے بعد انہوں نے ارکان کو ایوان سے باہر جانے کا حکم دیا۔ اس کے بعد بھی جب ارکان کا شور جاری رہا تو چیئرمین نے کہا کہ جو ارکان ایوان کے بیچ میں کھڑے ہیں، سیکرٹریٹ ان کی فہرست ایوان نشیں کو دے گا۔ اس کے بعد بھی ہنگامہ جاری رہنے پر ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

نیپال: کھٹمنڈو وادی میں لاک ڈاؤن کی مدت میں ایک بار پھر اضافہ

0
نیپال: کھٹمنڈو وادی میں لاک ڈاؤن کی مدت میں ایک بار پھر اضافہ
نیپال: کھٹمنڈو وادی میں لاک ڈاؤن کی مدت میں ایک بار پھر اضافہ

کھٹمنڈو وادی اور نیپال کے کئی حصے اپریل کے آخر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کو کنٹرول کرنے کے لیے لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا اور موجودہ لاک ڈاؤن بدھ کی نصف شب تک جاری ہے۔

کھٹمنڈو: نیپال میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان، کھٹمنڈو وادی میں حکام نے لاک ڈاؤن کو سات دن تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وادی کی کھٹمنڈو، بھکت پور اور للت پور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتوں میں کی گئیں پابندیوں کے اقدامات میں تقریباً سبھی رعایتوں کو جاری رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کی مدت ایک بار پھر جمعرات سے 11 اگست تک بڑھا دی گئی ہے۔ نئے ضابطوں کے تحت گزشتہ فیصلے کو بدلتے ہوئے سیمینار یا تربیتی پروگراموں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پہلے زیادہ سے زیادہ 25 افراد کی شرکت کے ساتھ ایسی سرگرمیوں کی اجازت تھی۔

کھٹمنڈو کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر کالی پرساد پرجولی نے بتایا ’’ہم نے لاک ڈاؤن میں توسیع کی، لیکن کووڈ -19 کیسز میں حالیہ اضافے کے باوجود پابندیوں میں زیادہ اضافہ نہیں کیا۔ ہم نے ممنوعہ احکامات کی خلاف ورزی کے خلاف چوکسی بڑھا دی ہے اور منگل سے ممنوعہ احکامات کو سختی سے نافذ کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں‘‘۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ وادی کھٹمنڈو اور نیپال کے کئی حصے اپریل کے آخر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کو کنٹرول کرنے کے لیے لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا اور موجودہ لاک ڈاؤن بدھ کی نصف شب تک جاری ہے۔

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5395 کورونا کے نئے کیسز کا اضافہ

0
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5395 کورونا کے نئے کیسز کا اضافہ
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5395 کورونا کے نئے کیسز کا اضافہ

ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5395 کورونا کے نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ 62 لاکھ 53 ہزار 741 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی ہے اور اب تک 48 کروڑ 52 لاکھ 86 ہزار 570 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

نئی دہلی: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 5395 کورونا کے نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے اور 562 افراد کی موت ہوئی ہیں۔

اس دوران منگل کو ملک میں 62 لاکھ 53 ہزار 741 افراد کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی اور اب تک 48 کروڑ 52 لاکھ 86 ہزار 570 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 42626 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 17 لاکھ 69 ہزار 132 ہو گئی ہے۔

اس دوران 36 ہزار 668 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 309،33022 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 5395 بڑھ کر 4 لاکھ 10 ہزار 353 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 562 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 25 ہزار 757 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح کم ہو کر 1.29 فیصد، صحت یابی کی شرح 97.37 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملات 971 کم ہوکر 77729 رہ گئے ہیں۔  دریں اثنا ریاست میں 6799 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 6110124 ہوگئی ہے۔ جبکہ 177 مریضوں کی موت کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 133215 ہوگئی ہے۔

اسے بھی پڑھیں:

کورونا کے بڑھتے معاملات: جاپان کے مزید چار صوبوں میں ایمرجنسی نافذ

پینٹاگن کے باہر ہوئی گولی باری میں ایک افسر کی موت

0
پینٹاگن کے باہر ہوئی گولی باری میں ایک افسر کی موت
پینٹاگن کے باہر ہوئی گولی باری میں ایک افسر کی موت

امریکی محکمہ دفاع کے باہر ہوئی گولی باری میں ایک افسر کی موت ہوگئی ہے۔ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے افسر کے اعزاز میں پینٹاگن میں جھنڈا سرنگوں کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع کے باہر ہوئی گولی باری میں ایک افسر کی موت ہوگئی ہے۔ پینٹاگن فورس پروٹیکشن ایجنسی (پی ایف پی اے) نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

ایجنسی کے افسر نے، منگل کے روز ٹویٹر پر ’’پی ایف پی اے پینٹاگن میں آج صبح پیش آئے واقعہ میں پینٹاگن پولیس افسر کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا‘‘۔ انہوں نے کہا ’’ہماری تعزیت اور دعائیں افسر کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ افسر کے بارے میں مزید تفصیلات ان کے گھر والوں کی اطلاع کے بعد دی جائیں گی‘‘۔

اس سے قبل پینٹاگن پولیس چیف ووڈرو کوسے نے کہا تھا کہ محکمہ دفاع کی عمارت کے باہر ایک میٹرو بس پلیٹ فارم کے پولیس افسر پر حملہ کیا گیا تھا اور فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی مزید مشتبہ کو تلاش نہیں کر رہے ہیں اور کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے مشتبہ متوفی کی شناخت آسٹن ولیم لینج (27) کے طور پر کی ہے۔ وہ جارجیا کا رہائشی تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لینج نے پینٹاگن کے ایک پولیس افسر کی گردن پر چاقو سے حملہ کیا۔ جس کے بعد دیگر افسران نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ واقعے کے حالات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مقتول افسر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے اس واقعے میں ہلاک ہونے والے افسر کے اعزاز میں پینٹاگن میں جھنڈا سرنگوں کرنے کا بھی حکم دیا۔

پیگاسس معاملے میں ایڈیٹرس گلڈ نے بھی کھٹکھٹایا سپریم کورٹ کا دروازہ

0
پیگاسس معاملے میں ایڈیٹرس گلڈ نے بھی کھٹکھٹایا سپریم کورٹ کا دروازہ
پیگاسس معاملے میں ایڈیٹرس گلڈ نے بھی کھٹکھٹایا سپریم کورٹ کا دروازہ

پیگاسس جاسوسی معاملے کی آزادی کی تفتیش کے سلسلے میں اب ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ پیگاسس معاملے پر سپریم کورٹ میں اب تک پانچ عرضیاں دائر کی جا چکی ہیں۔

نئی دہلی: پیگاسس جاسوسی معاملے کی آزادی کی تفتیش کے سلسلے میں اب ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

ایڈیٹرس گلڈ نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے صحافیوں، سماجی کارکنان اور رہنماؤں کی مبینہ جاسوسی کے الزامات کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے تفتیش کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرضی گذار نے معاملے کی تفتیش سپریم کورٹ سے کروائے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

عرضی گذار نے اسپائی ویئر قرار پر حکومت سے وہ فہرست مانگی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ کن کن لوگوں کی مبینہ جاسوسی کی گئی۔

غور طلب ہے کہ قبل ازیں سینئر جرنلسٹ این رام اور ان کے ساتھی ششی کمار بھی سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر چکے ہیں۔

پیگاسس معاملے پر سپریم کورٹ میں اب تک پانچ عرضیاں دائر کی جا چکی ہیں، ان میں وکیل منوہر لال شرما، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ’مارکسسٹ‘ (سی پی آئی ایم) کے راجیہ سبھا رکن جان برٹاس، سماجی کارکن پرنجوائے ٹھاکُرتا بھی شامل ہیں۔

ان عرضیوں میں سے تین چیف جسٹس این وی رمن اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ کے سامنے پانچ اگست کو فہرست بند کی جانی ہے۔

گھریلو شیئر بازار اب تک کی ریکارڈ اعلیٰ سطح پر

0

گھریلو سطح پر زیادہ تر بڑی کمپنیوں میں زبردست خرید کی بدولت گھریلو شیئر بازار میں مسلسل دوسرے دن تیزی رہی۔

ممبئی: عالمی سطح کے ملے جلے رجحانات کے درمیان گھریلو سطح پر زیادہ تر بڑی کمپنیوں میں زبردست خرید کی بدولت گھریلو شیئر بازار میں منگل کے روز مسلسل دوسرے دن تیزی رہی۔

اس دوران بی ایس ای کا سینسیکس 54 ہزار پوائنٹس کی جانب بڑھتے ہوئے اب تک کی اعلیٰ سطح 35823.36 پوائنٹس پر۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 245.60 پوائنٹس کی اعلیٰ سطح کے ساتھ 16 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کرتے ہوئے 16130.75 پوائنٹس پر رہا۔

بی ایس ای میں بڑی کمپنیوں کے مقابلے درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خرید سست تھی جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 0.19 فیصد بڑھ کر 13374.21 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.23 فیصد اٹھ کر 27143 پوائنٹس پر رہا۔

بی ایس ای میں کل 3376 کمپنیوں میں کاروبار ہوا جس میں سے 1740 ہرے نشان میں اور 1505 لال نشان میں رہے جبکہ 131 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مانسون اجلاس: اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب وقفہ سوال گیارہویں دن بھی رہا متاثر

0
مانسون اجلاس: اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب وقفہ سوال گیارہویں دن بھی رہا متاثر
مانسون اجلاس: اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب وقفہ سوال گیارہویں دن بھی رہا متاثر

اپوزیشن ارکان کا پیگاسز جاسوسی معاملے، کسانوں کے امور اور مہنگائی کے معاملے پر ہنگامہ جاری رہا جس کے سبب وقفہ سوال بھی نہیں چل ہوسکا اور ایوان کی کارروائی 2 تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں مانسون اجلاس کے 11 ویں دن بھی آج کوئی کام کاج نہیں ہوا۔ اپوزیشن ارکان کا پیگاسز جاسوسی معاملے، کسانوں کے امور اور مہنگائی کے معاملے پر ہنگامہ جاری رہا۔ جس کے سبب وقفہ سوال بھی نہیں چل ہوسکا اور ایوان کی کارروائی 2 تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

ایک بار التوا کے بعد 12 بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے بیچ میں آگئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔ پریزائیڈنگ آفیسر بھرت ہری مہتاب نے ہنگامے کے دررمیان ہی ایوان کی میز پر سبھی ضروری کام کاج رکھے۔ انہوں نے ارکان سے ہنگامہ نہ کرکے اپنی نشستوں پر جانے اور وقفہ سوال میں حصہ لینے کی اپیل کی لیکن ارکان نے ان کی بات نہ سنی، ہنگامہ جاری رکھا۔ شور شرابے بڑھتا دیکھ کر مسٹر مہتاب نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کردی۔

وقفہ سوال کے دوران اپوزیشن ارکان کا ہنگامہ

اس سے قبل وقفہ سوال کے دوران اپوزیشن ارکان کا ہنگامہ جاری رہا اور ایوان کی کارروائی جیسے ہی شروع ہوئی کانگریس، ترنمول کانگریس، ڈی ایم کے اور شرومنی اکالی دل سمیت مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان ہاتھوں میں تختیاں لیکر اسپیکر کی نشست کے پاس پہنچ گئے اور حکومت مخالف نعرے لگانے لگے۔

اسپیکر اوم برلا نے ہنگامے کے درمیان ہی وقفہ سوالات شروع کیا، ساتھ ہی ہنگامہ کررہے ارکان سے اپیل کی کہ وہ اپنی نشستوں پر جائیں اور وقفہ سوال میں کسانوں کے مسائل سے متعلق اپنے سوال حکومت سے پوچھیں۔ لیکن وہ نہ مانے اور زور زور سے نعرے بازی کرنے لگے۔

اسپیکر نے ہنگامے کے درمیان ہی وقفہ سوال شروع کیا ساتھ ہی ہنگامہ کررہے ارکان سے اپیل کی کہ وہ اپنی نشستوں پر جائیں اور وقفہ سوال میں کسانوں کے مسائل سے متعلق سوال حکومت سے پوچھیں لیکن وہ نہیں مانے اور زور زور سے نعرے بازی کرنے لگے۔

اسپیکر نے ہنگامے کے درمیان تقریباً 40 منٹ تک وقفہ سوال چلایا لیکن ہنگامہ تھمتا نہ دیکھ کر انہوں نے 20 منٹ پہلے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کردی۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ 21 اگست کو الاباما میں ریلی کریں گے

0
سابق امریکی صدر ٹرمپ 21 اگست کو الاباما میں ریلی کریں گے
سابق امریکی صدر ٹرمپ 21 اگست کو الاباما میں ریلی کریں گے

ٹرمپ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی سابق صدر صوبہ الاباما کے کلمین میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔ ریلی کی میزبانی الاباما ریپبلکن پارٹی کرے گی۔

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 21 اگست کو الاباما صوبے میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔

ٹرمپ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق صدر صوبہ الاباما کے کلمین میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔ ریلی کی میزبانی الاباما ریپبلکن پارٹی کرے گی۔

مسٹر ٹرمپ اپنی تمام عوامی تقریبات میں صدر جو بائیڈن پر ووٹ چوری کا الزام لگاتے ہوئے انتخابی اصلاحات کی اپیل کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کل ایک بیان میں کہا کہ وہ جلد ہی 2020 کے صدارتی انتخابات میں دھوکہ دہی کے نئے شواہد سامنے لائیں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ انتخابات میں دھوکہ دہی اور بے ضابطگیوں کا پتہ چلا ہے جو ملک میں کبھی نہیں ہوئیں۔ ان میں سے بیشتر کیس پہلے ہی عوام کے سامنے ہیں اور مستقبل قریب میں بہت کچھ سامنے آجائے گا۔

ہندوستانی ہاکی ٹیم: ہاکی کھلاڑیوں کی کارکردگی نے شکست کے باوجود امیدیں بلند رکھیں: کانگریس

0
ہندوستانی ہاکی ٹیم: ہاکی کھلاڑیوں کی کارکردگی نے شکست کے باوجود امیدیں بلند رکھیں: کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ ہندوستانی ہاکی ٹیم کی اولمپک کے سیمی فائنل میں شکست بھلے ہی ہوئی ہے۔ لیکن ہمارے کھلاڑیوں نے جس جوش کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے واضح ہے کہ ہندوستان میں ہاکی کا مستقبل روشن ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ ہندوستانی ہاکی ٹیم کی اولمپک کے سیمی فائنل میں شکست بھلے ہی ہوئی ہے۔ لیکن ہمارے کھلاڑیوں نے جس جوش کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے واضح ہے کہ ہندوستان میں ہاکی کا مستقبل روشن ہے۔

کانگریس مواصلات محکمے کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ پہلے ہاف میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی زبردست رہی۔ ہمارے کھلاڑیوں کے اس کھیل سے واضح ہوتا ہے کہ ہندوستان میں ہاکی کا مستقبل روشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی پرجوش رہی ہے اور ان کے عمدہ کھیل ثابت کرتا ہے کہ آئندہ اولمپک میں سونے کا تمغہ ہمارے نام ہوگا۔

کورونا کے بڑھتے معاملات: جاپان کے مزید چار صوبوں میں ایمرجنسی نافذ

0
کورونا کے بڑھتے معاملات: جاپان کے مزید چار صوبوں میں ایمرجنسی نافذ
کورونا کے بڑھتے معاملات: جاپان کے مزید چار صوبوں میں ایمرجنسی نافذ

کورونا کیسز میں حالیہ اضافے کے تناظر میں جاپان کے مزید چار صوبوں میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ جاپانی حکومت نے جن چار صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کی ہے ان میں چیبا، کاناگاوا، سیتاما اور اوساکا شامل ہیں۔

ٹوکیو: جاپان میں حال ہی میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر پیر کو مزید چار صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

جاپانی حکومت نے جن چار صوبوں میں 31 اگست تک ایمرجنسی نافذ کی ہے ان میں چیبا، کاناگاوا، سیتاما اور اوساکا شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹوکیو اور اوکی ناوا میں پہلے سے 22 اگست تک نافذ ایمرجنسی کی مدت کو بھی 31 اگست تک بڑھا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ہوکائیڈو، اشیکاوا، کیوٹو، ہیوگو اور فوکو اوکا صوبوں کے کچھ حصوں میں پیر سے اگست کے آخر تک سیمی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

نیشنل گورنرز ایسوسی ایشن نے لوگوں سے اپنے بین صوبائی سفر کو ملتوی کرنے اور ضروری سفر کی صورت میں کورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی ہے۔