ہفتہ, مارچ 28, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 323

پیگاسس معاملے میں ایڈیٹرس گلڈ نے بھی کھٹکھٹایا سپریم کورٹ کا دروازہ

0
پیگاسس معاملے میں ایڈیٹرس گلڈ نے بھی کھٹکھٹایا سپریم کورٹ کا دروازہ
پیگاسس معاملے میں ایڈیٹرس گلڈ نے بھی کھٹکھٹایا سپریم کورٹ کا دروازہ

پیگاسس جاسوسی معاملے کی آزادی کی تفتیش کے سلسلے میں اب ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ پیگاسس معاملے پر سپریم کورٹ میں اب تک پانچ عرضیاں دائر کی جا چکی ہیں۔

نئی دہلی: پیگاسس جاسوسی معاملے کی آزادی کی تفتیش کے سلسلے میں اب ایڈیٹرس گلڈ آف انڈیا نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

ایڈیٹرس گلڈ نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کرکے صحافیوں، سماجی کارکنان اور رہنماؤں کی مبینہ جاسوسی کے الزامات کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) سے تفتیش کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرضی گذار نے معاملے کی تفتیش سپریم کورٹ سے کروائے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

عرضی گذار نے اسپائی ویئر قرار پر حکومت سے وہ فہرست مانگی ہے جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ کن کن لوگوں کی مبینہ جاسوسی کی گئی۔

غور طلب ہے کہ قبل ازیں سینئر جرنلسٹ این رام اور ان کے ساتھی ششی کمار بھی سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر چکے ہیں۔

پیگاسس معاملے پر سپریم کورٹ میں اب تک پانچ عرضیاں دائر کی جا چکی ہیں، ان میں وکیل منوہر لال شرما، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ’مارکسسٹ‘ (سی پی آئی ایم) کے راجیہ سبھا رکن جان برٹاس، سماجی کارکن پرنجوائے ٹھاکُرتا بھی شامل ہیں۔

ان عرضیوں میں سے تین چیف جسٹس این وی رمن اور جسٹس سوریہ کانت کی بینچ کے سامنے پانچ اگست کو فہرست بند کی جانی ہے۔

گھریلو شیئر بازار اب تک کی ریکارڈ اعلیٰ سطح پر

0

گھریلو سطح پر زیادہ تر بڑی کمپنیوں میں زبردست خرید کی بدولت گھریلو شیئر بازار میں مسلسل دوسرے دن تیزی رہی۔

ممبئی: عالمی سطح کے ملے جلے رجحانات کے درمیان گھریلو سطح پر زیادہ تر بڑی کمپنیوں میں زبردست خرید کی بدولت گھریلو شیئر بازار میں منگل کے روز مسلسل دوسرے دن تیزی رہی۔

اس دوران بی ایس ای کا سینسیکس 54 ہزار پوائنٹس کی جانب بڑھتے ہوئے اب تک کی اعلیٰ سطح 35823.36 پوائنٹس پر۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 245.60 پوائنٹس کی اعلیٰ سطح کے ساتھ 16 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کرتے ہوئے 16130.75 پوائنٹس پر رہا۔

بی ایس ای میں بڑی کمپنیوں کے مقابلے درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خرید سست تھی جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 0.19 فیصد بڑھ کر 13374.21 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.23 فیصد اٹھ کر 27143 پوائنٹس پر رہا۔

بی ایس ای میں کل 3376 کمپنیوں میں کاروبار ہوا جس میں سے 1740 ہرے نشان میں اور 1505 لال نشان میں رہے جبکہ 131 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مانسون اجلاس: اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب وقفہ سوال گیارہویں دن بھی رہا متاثر

0
مانسون اجلاس: اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب وقفہ سوال گیارہویں دن بھی رہا متاثر
مانسون اجلاس: اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب وقفہ سوال گیارہویں دن بھی رہا متاثر

اپوزیشن ارکان کا پیگاسز جاسوسی معاملے، کسانوں کے امور اور مہنگائی کے معاملے پر ہنگامہ جاری رہا جس کے سبب وقفہ سوال بھی نہیں چل ہوسکا اور ایوان کی کارروائی 2 تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

نئی دہلی: لوک سبھا میں مانسون اجلاس کے 11 ویں دن بھی آج کوئی کام کاج نہیں ہوا۔ اپوزیشن ارکان کا پیگاسز جاسوسی معاملے، کسانوں کے امور اور مہنگائی کے معاملے پر ہنگامہ جاری رہا۔ جس کے سبب وقفہ سوال بھی نہیں چل ہوسکا اور ایوان کی کارروائی 2 تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔

ایک بار التوا کے بعد 12 بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے بیچ میں آگئے اور ہنگامہ کرنے لگے۔ پریزائیڈنگ آفیسر بھرت ہری مہتاب نے ہنگامے کے دررمیان ہی ایوان کی میز پر سبھی ضروری کام کاج رکھے۔ انہوں نے ارکان سے ہنگامہ نہ کرکے اپنی نشستوں پر جانے اور وقفہ سوال میں حصہ لینے کی اپیل کی لیکن ارکان نے ان کی بات نہ سنی، ہنگامہ جاری رکھا۔ شور شرابے بڑھتا دیکھ کر مسٹر مہتاب نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کردی۔

وقفہ سوال کے دوران اپوزیشن ارکان کا ہنگامہ

اس سے قبل وقفہ سوال کے دوران اپوزیشن ارکان کا ہنگامہ جاری رہا اور ایوان کی کارروائی جیسے ہی شروع ہوئی کانگریس، ترنمول کانگریس، ڈی ایم کے اور شرومنی اکالی دل سمیت مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان ہاتھوں میں تختیاں لیکر اسپیکر کی نشست کے پاس پہنچ گئے اور حکومت مخالف نعرے لگانے لگے۔

اسپیکر اوم برلا نے ہنگامے کے درمیان ہی وقفہ سوالات شروع کیا، ساتھ ہی ہنگامہ کررہے ارکان سے اپیل کی کہ وہ اپنی نشستوں پر جائیں اور وقفہ سوال میں کسانوں کے مسائل سے متعلق اپنے سوال حکومت سے پوچھیں۔ لیکن وہ نہ مانے اور زور زور سے نعرے بازی کرنے لگے۔

اسپیکر نے ہنگامے کے درمیان ہی وقفہ سوال شروع کیا ساتھ ہی ہنگامہ کررہے ارکان سے اپیل کی کہ وہ اپنی نشستوں پر جائیں اور وقفہ سوال میں کسانوں کے مسائل سے متعلق سوال حکومت سے پوچھیں لیکن وہ نہیں مانے اور زور زور سے نعرے بازی کرنے لگے۔

اسپیکر نے ہنگامے کے درمیان تقریباً 40 منٹ تک وقفہ سوال چلایا لیکن ہنگامہ تھمتا نہ دیکھ کر انہوں نے 20 منٹ پہلے ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کردی۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ 21 اگست کو الاباما میں ریلی کریں گے

0
سابق امریکی صدر ٹرمپ 21 اگست کو الاباما میں ریلی کریں گے
سابق امریکی صدر ٹرمپ 21 اگست کو الاباما میں ریلی کریں گے

ٹرمپ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی سابق صدر صوبہ الاباما کے کلمین میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔ ریلی کی میزبانی الاباما ریپبلکن پارٹی کرے گی۔

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 21 اگست کو الاباما صوبے میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔

ٹرمپ کے دفتر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق صدر صوبہ الاباما کے کلمین میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔ ریلی کی میزبانی الاباما ریپبلکن پارٹی کرے گی۔

مسٹر ٹرمپ اپنی تمام عوامی تقریبات میں صدر جو بائیڈن پر ووٹ چوری کا الزام لگاتے ہوئے انتخابی اصلاحات کی اپیل کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کل ایک بیان میں کہا کہ وہ جلد ہی 2020 کے صدارتی انتخابات میں دھوکہ دہی کے نئے شواہد سامنے لائیں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ انتخابات میں دھوکہ دہی اور بے ضابطگیوں کا پتہ چلا ہے جو ملک میں کبھی نہیں ہوئیں۔ ان میں سے بیشتر کیس پہلے ہی عوام کے سامنے ہیں اور مستقبل قریب میں بہت کچھ سامنے آجائے گا۔

ہندوستانی ہاکی ٹیم: ہاکی کھلاڑیوں کی کارکردگی نے شکست کے باوجود امیدیں بلند رکھیں: کانگریس

0
ہندوستانی ہاکی ٹیم: ہاکی کھلاڑیوں کی کارکردگی نے شکست کے باوجود امیدیں بلند رکھیں: کانگریس

کانگریس نے کہا ہے کہ ہندوستانی ہاکی ٹیم کی اولمپک کے سیمی فائنل میں شکست بھلے ہی ہوئی ہے۔ لیکن ہمارے کھلاڑیوں نے جس جوش کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے واضح ہے کہ ہندوستان میں ہاکی کا مستقبل روشن ہے۔

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ ہندوستانی ہاکی ٹیم کی اولمپک کے سیمی فائنل میں شکست بھلے ہی ہوئی ہے۔ لیکن ہمارے کھلاڑیوں نے جس جوش کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے واضح ہے کہ ہندوستان میں ہاکی کا مستقبل روشن ہے۔

کانگریس مواصلات محکمے کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ پہلے ہاف میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی زبردست رہی۔ ہمارے کھلاڑیوں کے اس کھیل سے واضح ہوتا ہے کہ ہندوستان میں ہاکی کا مستقبل روشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی پرجوش رہی ہے اور ان کے عمدہ کھیل ثابت کرتا ہے کہ آئندہ اولمپک میں سونے کا تمغہ ہمارے نام ہوگا۔

کورونا کے بڑھتے معاملات: جاپان کے مزید چار صوبوں میں ایمرجنسی نافذ

0
کورونا کے بڑھتے معاملات: جاپان کے مزید چار صوبوں میں ایمرجنسی نافذ
کورونا کے بڑھتے معاملات: جاپان کے مزید چار صوبوں میں ایمرجنسی نافذ

کورونا کیسز میں حالیہ اضافے کے تناظر میں جاپان کے مزید چار صوبوں میں ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔ جاپانی حکومت نے جن چار صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کی ہے ان میں چیبا، کاناگاوا، سیتاما اور اوساکا شامل ہیں۔

ٹوکیو: جاپان میں حال ہی میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر پیر کو مزید چار صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

جاپانی حکومت نے جن چار صوبوں میں 31 اگست تک ایمرجنسی نافذ کی ہے ان میں چیبا، کاناگاوا، سیتاما اور اوساکا شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹوکیو اور اوکی ناوا میں پہلے سے 22 اگست تک نافذ ایمرجنسی کی مدت کو بھی 31 اگست تک بڑھا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ہوکائیڈو، اشیکاوا، کیوٹو، ہیوگو اور فوکو اوکا صوبوں کے کچھ حصوں میں پیر سے اگست کے آخر تک سیمی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

نیشنل گورنرز ایسوسی ایشن نے لوگوں سے اپنے بین صوبائی سفر کو ملتوی کرنے اور ضروری سفر کی صورت میں کورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی ہے۔

افغان فوج اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 20 افراد ہلاک، 90 دیگر زخمی

0
افغان فوج اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 20 افراد ہلاک، 90 دیگر زخمی
افغان فوج اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 20 افراد ہلاک، 90 دیگر زخمی

ٹولو نیوز کے مطابق افغان فوج اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں عام شہریوں کے علاوہ کم از کم 16 فوجیوں کی بھی جانیں گئی ہیں۔

کابل: افغانستان میں ہرات شہر اور اس کے مضافات میں گزشتہ چار دنوں سے افغان فوج اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور دیگر90 زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹولو نیوز کے مطابق فوج اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں عام شہریوں کے علاوہ کم از کم 16 فوجیوں کی بھی جانیں گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو طالبان دہشت گردوں نے ہرات کے مضافاتی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ شمال مغربی صوبہ ہرات کے 17 میں سے 16 اضلاع ابھی طالبان کے قبضے میں ہیں۔

افغانستان سے بین الاقوامی فوجیوں کے انخلا کے درمیان فوج اور طالبان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے باعث تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ طالبان نے دیہی علاقوں کے بڑے حصوں پر قبضہ کر لیا ہے اور بڑے شہروں کو نشانہ بناتے ہوئے حملے تیز کر دیئے ہیں۔

کیلیفورنیا: ہیلی کاپٹر حادثے میں چار کی موت

0
کیلیفورنیا: ہیلی کاپٹر حادثے میں چار کی موت
کیلیفورنیا: ہیلی کاپٹر حادثے میں چار کی موت

امریکہ کے کیلیفورنیا صوبے کے کولوسا کاؤنٹی میں پیش آئے ہیلی کاپٹر حادثے میں چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ کولوسا کاؤنٹی شیرف محکمہ نے ہیلی کاپٹر میں سوار سبھی لوگوں کے حادثے میں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

ماسکو: امریکہ کے کیلیفورنیا صوبے کے کولوسا کاؤنٹی میں پیش آئے ہیلی کاپٹر حادثے میں چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ مقامی شیرف محکمہ نے یہ اطلاع دی ہے۔

یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دو پہر تقریباً ایک بجکر 15 منٹ پر سیکر مینٹوں کے شمال میں کاؤنٹی کے ایک دور دراز علاقے میں اتوار کو رابنسن آر 66 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔

کولوسا کاؤنٹی شیرف محکمہ نے ہیلی کاپٹر میں سوار سبھی لوگوں کے حادثے میں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) حادثے کے اسباب کی جانچ کررہی ہے۔

این ٹی ایس بی نے ٹوئٹر پر کہا ’’این ٹی ایس بی یکم اگست کو کیلی فورنیا میں کولوسا رابنسن آر 66 ہیلی کاپٹر حادثے کے شکار ہونے کی جانچ کررہی ہے‘‘۔

سی بی ایس نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ کولوسا کے قریب ریزرویشن روڈ پر ہائی وے 45 کے قریب پیش آیا۔

ہندوستان نے آج سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی

0
ہندوستان نے آج سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی
ہندوستان نے آج سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی

ہندوستان نے اگست مہینے کے لئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی صدارت کی ذمہ داری سنبھال لی۔

نئی دہلی: ہندوستان نے اگست مہینے کے لئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی صدارت کی ذمہ داری اتوار کو سنبھال لی اور کہا کہ وہ عالمی پلیٹ فارم پر ’تحمل کے لہجہ‘ کے طور پر دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہندوستان دیگر اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے اور ہمیشہ تحمل کے لہجہ، بات چیت کا حامی اور بین الاقوامی قانون کا حمایتی رہے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج کے دن کو ملک کیلئے اہم دن قرار دیا۔ مسٹر باگچی نے ٹویٹ کیا کہ ایک اہم دن، ہندوستان نے اگست مہینہ کے لئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی۔

فرانس اور روس نے اس موقع پر ہندستان کو مبارکباد دی

ہندوستان میں فرانس کے سفیر ایمانوئل لینن نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ ہندستان آج فرانس کی جگہ پر یو این ایس سی کی صدارت سنبھال رہا ہے۔ ہم ہندوستان کے ساتھ سمندری سیکیورٹی، امن کے قیام اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے جیسے اسٹریٹجک امور پر کام کرنے اور موجودہ بحرانوں کا سامنا کرنے کے لئے قواعد پر مبنی، کثیر الجہتی نظام کو برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

روس کے سفیر نکولے کشادیف نے کہا کہ نتیجہ خیز اور موثر کام کی امید ہے۔ بہت ساری خوشیوں اور کامیابیوں کی خواہش۔

اس درمیان اقوام متحدہ میں ہندوستان کے سابق مستقل نمائندے سید اکبرالدین نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی غالباً نو اگست کو کونسل کی میٹنگ کی صدارت کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ یو این ایس سی کی صدارت رکن ممالک کے ناموں کے انگریزی حروف کے مطابق ماہانہ بنیاد پر ہوتی ہے۔ یکم جنوری 2021 کو دو سال کے لئے یو این ایس سی کے رکن بنے ہندوستان کو 31دسمبر 2022 کو ختم ہونے والی اپنی مدت کار کے دوران دو بار صدر کا عہدہ ملے گا۔

مسلسل دوسرے دن ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد میں اضافہ

0
مسلسل دوسرے دن ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ
مسلسل دوسرے دن ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ

ملک میں لگاتار دوسرے دن کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ درج کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 41،831 نئے کیسز کی رپورٹ ہوئی ہے۔

نئی دہلی: ملک میں لگاتار دوسرے دن کورونا وائرس (کووڈ 19) کے نئے کیسز کے مقابلہ میں اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد کم رہی جس کے سبب ایکٹیو کیسز میں اضافہ درج کیا گیا۔

دریں اثنا ہفتہ کے روز ملک میں 60 لاکھ 15 ہزار 842 افراد کو کورونا ویکسین دی گئی جس سے اب تک ملک میں 46 کروڑ 75 لاکھ 34 ہزار 311 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 41،831 نئے کیسز کی رپورٹ ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ 16 لاکھ 55 ہزار 824 ہو گئی ہے۔

اسی دوران 39 ہزار 258 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 3،08،20،521 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 2032 سے بڑھ کر چار لاکھ 10 ہزار 952 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 541 مریضوں کی موت کے باعث ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 24 ہزار 351 ہو گئی ہے۔