ہفتہ, اپریل 18, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 299

مسلسل دوسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سینسیکس میں 445 پوائنٹس اور نفٹی میں 137 پوائنٹس کا اضافہ

0
مسلسل دوسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سینسیکس میں 445 پوائنٹس اور نفٹی میں 137 پوائنٹس کا اضافہ
مسلسل دوسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، سینسیکس میں 445 پوائنٹس اور نفٹی میں 137 پوائنٹس کا اضافہ

عالمی سطح پر مثبت اشاروں کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر آئل اینڈ گیس، ٹیلی کام، انرجی، پاور، آئی ٹی اور ٹیک جیسے گروپوں میں خریداری کی بنیاد پر منگل کو مسلسل دوسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی

ممبئی: عالمی سطح پر مثبت اشاروں کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر آئل اینڈ گیس، ٹیلی کام، انرجی، پاور، آئی ٹی اور ٹیک جیسے گروپوں میں خریداری کی بنیاد پر منگل کو مسلسل دوسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی۔ اس دوران بی ایس ای سینسیکس 445.36 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 59744.88 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 137.05 پوائنٹس بڑھ کر 17828.30 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 21 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 59320.14 پوائنٹس پر کھل گیا۔ اوپننگ ٹریڈ میں ہی یہ کم ہوکر 59127.04 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔ لیکن اس کے بعد خریداری شروع ہونے کی بنیاد پر 59778.87 کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ آخر میں یہ گزشتہ سیشن کے 59299.32 پوائنٹ کے مقابلے میں 0.75 فیصد یعنی 445.56 سے بڑھ کر 59744.88 پوائنٹس ہو گیا۔

بی ایس ای مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں کچھ سست خریداری

بی ایس ای مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں کچھ سست خریداری رہی۔ مڈکیپ 0.33 فیصد بڑھ کر 25688.67 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.54 فیصد بڑھ کر 28851.62 پوائنٹس پر رہا۔ بی ایس ای میں شامل گروپوں میں سے 15 اوپر اور چار نیچے تھے۔

منافع میں رہنے والوں میں آئل اینڈ گیس، ٹیلی کام، انرجی، پاور، آئی ٹی، ٹیک، جبکہ خسارے میں رہنے والوں میں ریئلٹی، ہیلتھ کیئر، میٹلز اور ایف ایم سی جی شامل ہیں۔ بی ایس ای پر کل 3449 کمپنیوں کا کاروبار ہوا، جن میں سے 2072 منافع میں اور 1211 خسارے میں جبکہ 166 میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

این ایس ای کا نفٹی 30 پوائنٹس کی کمی سے 17661.35 پوائنٹس پر کھل گیا۔ سیشن کے دوران یہ 17640.90 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر ٹوٹ گیا۔ تاہم خریداری کے آغاز کے بعد یہ 17833.45 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آخر میں یہ 0.77 فیصد یعنی 137.05 پوائنٹس بڑھ کر 17828.30 پوائنٹس ہو گیا جبکہ پچھلے سیشن کے 17691.25 پوائنٹس کے مقابلے میں0.77 یعنی 137.05 پوائنٹ بڑھ کر17828.30 پوائنٹ پر رہا۔ نفٹی میں شامل کمپنیوں میں سے 31 برتری میں اور 19 میں کمی رہی۔

ترنمول کانگریس میں شمولیت سے قبل بی جے پی رکن اسمبلی نے سر منڈوایا

0
ترنمول کانگریس میں شمولیت سے قبل بی جے پی رکن اسمبلی نے سر منڈوایا

ترنمول کانگریس میں شمولیت سے قبل تریپورہ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی آشیش داس نے آج کالی گھاٹ میں ادی کنگا میں نہانے کے بعد اپنے سر منڈوائے اور کہا ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل ہونے کا کفارہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

کلکتہ: ترنمول کانگریس میں شمولیت سے قبل تریپورہ سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی آشیش داس نے آج کالی گھاٹ میں ادی کنگا میں نہانے کے بعد اپنے سر منڈوائے اور کہا ہے کہ وہ مہالیہ کے موقع پر ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کریں گے۔

آشیش داس نے کہا کہ وہ بی جے پی میں شامل ہونے کا کفارہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ تریپورہ کے سورما اسمبلی حلقہ سے بی جے پی ممبر اسمبلی آشیش داس نے کل کلکتہ پہنچنے کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی جم کر تعریف کرتے ہوئے انہوں نے تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب دیو پر عدالت کی توہین کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ ناکام ہوچکے ہیں۔ تریپورہ میں ہی نہیں بلکہ ہندوستان میں بی جے پی کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر ابھیشیک بنرجی کو تریپورہ میں ریلی کرنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ مہینے مبینہ طور پر تریپورہ کے کئی ایم ایل اے ممتا بنرجی سے ملنے کے لیے کلکتہ آئے تھے۔ ان میں بی جے پی ایم ایل اے سدیپ رائے برمن بھی تھے۔ جن کے ساتھ تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب دیو اور بی جے پی قیادت کے درمیان اختلافات عروج پر پہنچ گئے ہیں۔ ان حالات میں قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ اگلے چند مہینوں میں بی جے پی کے کئی اور ممبر اسمبلی ترنمول کانگریس میں شامل ہوسکتے ہیں۔

پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف سری نگر میں احتجاج

0
پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف سری نگر میں احتجاج
پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف سری نگر میں احتجاج

جموں و کشمیر پردیش کانگریس پارٹی نے پولیس کے ہاتھوں سینئر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج درج کیا۔

سری نگر: جموں و کشمیر پردیش کانگریس پارٹی نے منگل کے روز یہاں اتر پردیش کے سیتا پور میں پولیس کے ہاتھوں سینئر کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج درج کیا۔

اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر پردیش کانگریس پارٹی کے صدر غلام احمد میر نے کہا کہ جب تک کسانوں کو انصاف نہیں ملے گا، قاتلوں کو سزا نہیں ملے گی اور پرینکا گاندھی کو رہا نہیں کیا جائے گا تب تک ملک بھر میں کانگریس کارکن سڑکوں پر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح لکھم پور کھیری میں آٹھ کسانوں کو گاڑیوں سے کچل ڈالا گیا جس میں آٹھ کسان شہید ہوگئے یہ موجودہ حکومت کی غنڈہ گردی ایک مثال ہے۔ موصوف لیڈر کا الزام تھا کہ موجودہ سرکار اقتدار کے نشے میں ہے۔

انہوں نے کہا: ’موجودہ سرکار اقتدار کے نشے میں ہے اور مودی اور یوگی غنڈہ گردی کر رہے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ ملک کے کسانوں، نوجوانوں نے ان کو رد کر دیا ہے‘۔

مسٹر میر نے کہا کہ پارٹی کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی کو بغیر کسی ایف آئی آر اور وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ہم ان کی ہمت کی داد دیتے ہیں کہ وہ جیل میں بھی آر ایس ایس کے غنڈوں کے خلاف لڑ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرینکا جی کسانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرنے کے لئے وہاں جانا چاہتی تھیں جو نئے اراضی قانین کے خلاف احتجاج پر امن کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اس واقعے پر غم و غصہ ہے اور بی جے پی اور آر ایس ایس ملک کو توڑنا چاہتی ہے۔

پرینکا سچی کانگریسی ہیں، حراست میں بھی ہار ماننے والی نہیں: راہل

0
پرینکا سچی کانگریسی ہیں، حراست میں بھی ہار ماننے والی نہیں: راہل
پرینکا سچی کانگریسی ہیں، حراست میں بھی ہار ماننے والی نہیں: راہل

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پرینکا گاندھی کو حراست میں لئے جانے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ کنبوں کے ارکان سے ملنے جا رہی پارٹی کی اترپردیش کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو حراست میں لئے جانے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے منگل کے روز کہا کہ وہ سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں۔

کانگریس کے سابق صدر کے ساتھ محترمہ گاندھی نے بھی انہیں حراست میں لئے جانے کو غیر قانونی بتایا اور لکھنٔو کے دورے پر آ رہے وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ بغیر آڈر اور بغیر ایف آئی آر انہیں حراست میں کیوں رکھا گیا ہے۔

مسٹر گاندھی نے کہا ’’جسے حراست میں رکھا ہے، وہ ڈرتی نہیں ہیں، سچی کانگریسی ہیں، ہار نہیں مانیں گی۔ ستیہ گرہ رکے گا نہیں‘‘۔ محترمہ گاندھی نے کہا ’’نریندر مودی جی آپ کی حکومت نے بغیر کسی آرڈر اور ایف آر آئی کے مجھے گزشتہ 28 گھنٹے سے حراست میں رکھا ہے‘‘ کسانوں کو کچلنے والے یہ شخص اب تک گرفتار نہیں ہوا۔ کیوں‘‘۔

ملک میں ڈیزل اور پٹرول ریکارڈ سطح پر، پٹرول 111 روپے اور ڈیزل 100 روپے سے متجاوز

0
ملک میں ڈیزل اور پٹرول ریکارڈ سطح پر، پٹرول 111 روپے اور ڈیزل 100 روپے سے متجاوز
ملک میں ڈیزل اور پٹرول ریکارڈ سطح پر، پٹرول 111 روپے اور ڈیزل 100 روپے سے متجاوز

ملک میں پٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ اس سے ملک کے کچھ شہروں میں پہلی بار پٹرول 111 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 100 روپے فی لیٹرسے تجاوز کر گیا ہے۔

نئی دہلی: تیل پیدا کرنے والے ممالک کی سر فہرست تنظیم اوپیک کے مطالبے کے مطابق تیل پیداوار میں اضافہ نہیں ہونے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی سات سال کی بلند ترین سطح 81 ڈالر فی بیرل عبور ہونے سے منگل کو ملک میں پٹرول 25 پیسے اور ڈیزل 30 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ اس سے ملک کے کچھ شہروں میں پہلی بار پٹرول 111 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 100 روپے فی لیٹرسے تجاوز کر گیا ہے۔

مسلسل چار دن کے اضافے کے بعد گزشتہ روز ان دونوں مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی لیکن آج پھر اس میں اضافہ کیا گیا۔ جس کی وجہ سے دارالحکومت دہلی میں ان کی قیمتیں اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 102.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.07 روپے فی لیٹر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ ایک ہفتے میں پٹرول 1.24 پیسے اور ڈیزل بھی گزشتہ 10 دنوں میں 2.45 روپے فی لیٹر مہنگا ہوچکا ہے۔

اوپیک ممالک کی کل ہوئی میٹنگ میں یومیہ چار لاکھ بیرل تیل پیداوار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ کورونا کے بعد اب عالمی سطح پر اس کی مانگ میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ اس فیصلے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں زبردست تیزی نظر آئی۔

گزشتہ روز امریکی مارکیٹ میں کاروبار بند ہونے پر برینٹ کروڈ 2.28 ڈالر فی بیرل اضافے کے ساتھ 81.26 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ 2.07 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 77.62 ڈالر فی بیرل رہا۔

بھوپال میں پٹرول 111.14 روپے فی لیٹر

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 102.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.07 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ اس اضافے کے بعد بھی دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 99.94 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.68 روپے فی لیٹر ہے۔ اس وقت بھوپال میں پٹرول 111.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 100.05 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

شہر کا نام ———— پٹرول ———— ڈیزل

دہلی ————   102.64 ———— 91.07
ممبئی————   108.68 ———— 98.80
چنئی ————   100.23 ———— 95.59
کولکتہ ———— 103.36 ———— 94.17

مہاراشٹر: احمد نگر ضلع کے 61 گاؤں میں مکمل لاک ڈاؤن

0
مہاراشٹر: احمد نگر ضلع کے 61 گاؤں میں مکمل لاک ڈاؤن
مہاراشٹر: احمد نگر ضلع کے 61 گاؤں میں مکمل لاک ڈاؤن

مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر میں کورونا معاملات میں اضافہ کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے 61 گاؤں میں مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔

پونے: مہاراشٹر کے ضلع احمد نگر میں کورونا معاملات میں اضافہ کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے پیر سے 13 اکتوبر تک 61 گاؤں میں مکمل لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔ ان گاؤں میں کسی بھی جگہ پر پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر حکم امتناعی سے متعلق احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔

احمد نگر ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر راجندر بھونسلے نے بتایا کہ ان گاؤوں میں روزانہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان میں کورونا پازیوٹی شرح پانچ فیصد سے زیادہ درج کی گئی ہے۔ اس کے مد نظر ان گاؤوں میں حکم امتناعی جاری کرنے کے ساتھ ہی لاک ڈاؤن بھی لگا دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ضلع کے سنگم نیر، شری گونڈہ، راہتا، پارنیر، اکولے، کرجت، کوپرگاؤں، نواسہ اور دیگر کو ملاکر 13 تعلقہ کورونا سے بری طرح متاثر ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں میں صرف ادویات، دودھ اور ضروری خدمات کی فراہمی معمول کے مطابق رہے گی۔

انہوں نے لوگوں سے ضلع انتظامیہ کی ہدایات کو ماننے اور صورت حال معمول پر آنے تک ان کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

محکمہ صحت کے ایک افسر نے بتایا کہ ضلع میں گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ 500 سے 800 معاملے آ رہے تھے اور فعال مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر دس فیصد سے زیادہ ہو گئی تھی۔ جس کے پیش نطر موجودہ حالات میں مکمل لاک ڈاؤن کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا تھا۔

اسرائیل نے تین ممالک پر عائد سفری پابندی ختم کر دی

0
اسرائیل نے تین ممالک پر عائد سفری پابندی ختم کر دی
اسرائیل نے تین ممالک پر عائد سفری پابندی ختم کر دی

اسرائیل نے تین ممالک بلغاریہ، برازیل اور ترکی پر سے کورونا پابندیاں ختم کر دیں ہیں اور اب اسرائیلی شہری ان ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔

یروشلم: اسرائیل نے پیر کو تین ممالک بلغاریہ، برازیل اور ترکی پر عائد کورونا پابندیاں ختم کر دی ہیں اور اب اسرائیلی شہری ان ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ ان ممالک میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

اسرائیلی وزارت صحت نے بتایا کہ یہ تینوں ممالک اسرائیلی سیاحوں کے پسندیدہ مقامات ہیں اور کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اسرائیلی عوام کو جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

اس کے ساتھ اب اسرائیل آنے والے سیاحوں کو صرف 24 گھنٹے قرنطینہ پر عمل کرنا پڑے گا جب تک کہ ان کی کووڈ رپورٹ منفی نہیں آتی۔

سپریم کورٹ نے کہا، 12 ستمبر کا این ای ای ٹی-یو جی سی امتحان منسوخ نہیں ہوگا

0
سپریم کورٹ نے کہا، 12 ستمبر کا این ای ای ٹی-یو جی سی امتحان منسوخ نہیں ہوگا
سپریم کورٹ نے کہا، 12 ستمبر کا این ای ای ٹی-یو جی سی امتحان منسوخ نہیں ہوگا

سپریم کورٹ نے کہا کہ ایم بی بی ایس اور اس کے مختلف میڈیکل کورسز کے لیے 12 ستمبر کو منعقد ہونے والے این ای ای ٹی-یو جی سی امتحان کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے روز کہا کہ ایم بی بی ایس اور اس کے مختلف میڈیکل کورسز کے لیے 12 ستمبر کو منعقد ہونے والے این ای ای ٹی-یو جی سی امتحان کو منسوخ نہیں کیا جائے گا۔ جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور بی آر گوائی کی بینچ نے امتحان کو منسوخ کرنے والی رٹ پٹیشن کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ امتحان میں بدسلوکی سے متعلق صرف پانچ ایف آئی آر درج کئے جانے کی وجہ سے ہم اس امتحان کو منسوخ کرنے کا حکم نہیں دے سکتے جس میں تقریبا ساڑھے سات لاکھ طلباء حاضر ہوئے تھے۔

بینج نے سماعت کے آغاز میں اس عرضی کو غیر ضرروی قرار دیتے ہوئے 5 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا اشارہ دیا تھا لیکن بعد میں کہا کہ یہ رقم اس وکیل سے وصول کی جانی چاہئے جس نے اس درخواست کے لیے غلط مشورہ دیا تھا۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ 12 ستمبر 2021 کو ہونے والے این ای ای ٹی امتحان میں دھاندلی کی گئی تھی اور اس معاملے میں پانچ ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

عرضی میں عدالت عظمیٰ سے دوبارہ امتحان لینے کی درخواست کی گئی تھی جسے عدالت نے یکسر مسترد کر دیا۔

پیغمبر اسلام کا خاکہ بنانے والے ولکس کی سڑک حادثے میں دردناک موت

0
پیغمبر اسلام کا خاکہ بنانے والے ولکس کی سڑک حادثے میں دردناک موت
پیغمبر اسلام کا خاکہ بنانے والے ولکس کی سڑک حادثے میں دردناک موت

سویڈن کے کارٹونسٹ لارس ولکس جنہوں نے پیغمبر اسلام کا خاکہ بنایا تھا، ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔

اسٹاک ہوم: سویڈن کے کارٹونسٹ لارس ولکس جنہوں نے پیغمبر اسلام کا خاکہ بنایا تھا، ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ ’واشنگٹن ٹائمز‘ نے یہ رپورٹ سویڈش میڈیا کے حوالے سے دی ہے۔

ولکس کی عمر 75 سال تھی۔ یہ حادثہ اتوار کو جنوبی سویڈن کے قصبے مارکریڈ کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہ پولیس کی سیکیورٹی میں کہیں جا رہا تھا۔ روزنامہ ’دی ڈیگنز نیہیئٹر‘ (ڈی این) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ولکس کے ساتھی نے اس کی موت کی تصدیق کی ہے۔

سویڈش پولیس نے حادثے کی اطلاع دی ہے لیکن کسی کے نام جاری نہیں کیے۔

پولیس نے کہا ’’اتوار کی سہ پہر مارکریڈ کے باہر ای 4 پر ایک کار اور ٹرک میں ٹکر ہوئی۔ ساؤتھ زون میں حادثے کے وقت دو پولیس افسران گاڑی میں بحیثیت گارڈ سفر کر رہے تھے۔ اس حادثے میں تینوں ہلاک ہو گئے ہیں‘‘۔

پولیس کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثہ کیسے ہوا، معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

خیال رہے 2007 میں پیغمبر اسلام کا اسکیچ بنانے کے بعد مسلمانوں کی ناراضگی کی وجہ سے ولکس کو پولیس سیکیورٹی دی گئی تھی۔

ممتا کی بھوانی پور میں فتح کی ہیٹ ٹرک، وزیر اعلی کا عہدہ محفوظ

0
ممتا کی بھوانی پور میں فتح کی ہیٹ ٹرک، وزیر اعلی کا عہدہ محفوظ
ممتا کی بھوانی پور میں فتح کی ہیٹ ٹرک، وزیر اعلی کا عہدہ محفوظ

ممتا بنرجی نے بھوانی پور سیٹ پر ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے یہاں تیسری بار فتح کی ہیٹ ٹرک کی اور اسی کے ساتھ ہی اپنا وزیر اعلی کا عہدہ محفوظ کرلیا ہے۔

کولکتہ: ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے اتوار کو بھوانی پور سیٹ پر ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے یہاں تیسری بار جیت کی ہیٹ ٹرک کی اور اسی کے ساتھ ہی اپنا وزیر اعلی کا عہدہ محفوظ کرلیا ہے۔

محترمہ بنرجی نے اپنی نزدیکی حریف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پرینکا ٹبریوال کو 58,832 ووٹوں سے شکست دی۔ ووٹوں کے اعداد و شمار کے لحاظ سے اس بار ان کی جیت کا فرق بھی سب سے زیادہ ہے۔

محترمہ بنرجی کی سیاسی زندگی

پانچ جنوری 1955 کو پیدا ہوئی محترمہ بنرجی 1970 کی دہائی کے دوران کانگریس میں شامل ہوئیں اور 1984 میں جادوپور پارلیمانی حلقہ سے مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے سومناتھ چٹرجی کو شکست دیکر اپنا پہلا الیکشن جیتا تھا۔ وہ 1989 میں اس سیٹ پر سی پی ایم کی مالنی بھٹا چاریہ سے الیکشن میں شکست کھاگئیں، لیکن 1991 میں نوتشکیل شدہ کولکتہ جنوبی پارلیمانی حلقہ کے طور پر اس سیٹ کو پھر سے اپنے قبضہ میں لیا۔ اس کے بعد 1996, 1998, 1999, 2004 اور 2009 کے عام انتخابات میں کولکتہ جنوبی سیٹ پر اپنی جیت کا سفر جاری رکھا۔

محترمہ بنرجی نے کچھ سیاسی اختلافات کے سبب 1997 میں کانگریس چھوڑ دی اور آل انڈیا ترنمول کانگریس قائم کی۔ کچھ ہی وقت میں ان کی پارٹی مغربی بنگال میں اہم اپوزیشن جماعت کے طور پر ابھری۔ 2011 میں بھوانی پور ضمنی انتخابات میں سی پی ایم کی نندنی مکھرجی کو 54,213 ووٹوں سے شکست دی اور ریاست کی وزیراعلی منتخب ہوئیں۔ انہوں نے 2016 میں بھوانی پور سے کانگریس کی دیپا داس منشی کو 25,301 ووٹوں کے فرق سے شکست دیکر دوسری بات جیت حاصل کی۔

اس برس مارچ اپریل میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال میں ایک بار پھر زبردست جیت حاصل کی لیکن محترمہ بنرجی نندی گرام اسمبلی حلقہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے شوبھندو ادھیکاری سے محض 1736 ووٹوں سے شکست کھا گئی۔ انہوں نے گزشتہ پانچ مئی کو تیسری بار وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیا۔ ایک لازمی عمل کے تحت انہیں چھ مہینے یعنی پانچ نومبر تک کسی بھی اسمبلی سیٹ پر جیت حاصل کرنی تھی اور بھوانی پور سے منتخب رکن اسمبلی شاون دیو چٹو پادھیائے ان کے وزیر اعلی کے عہدہ پر برقرار رہنے کا راستہ ہموار کرنے کے لئے یہ سیٹ چھوڑ دی۔