ہفتہ, اپریل 18, 2026
ہوم پیج بلاگ صفحہ 298

متھرا سڑک حادثے میں چار کی موت، دیگر چار زخمی

0
متھرا سڑک حادثے میں چار کی موت، دیگر چار زخمی
متھرا سڑک حادثے میں چار کی موت، دیگر چار زخمی

اترپردیش کے ضلع متھرا میں ایک سڑک حادثے میں میاں ۔ بیوی سمیت چار لوگوں کی موت ہوگئی۔

متھرا: اترپردیش کے ضلع متھرا کے چھاتا کوتوالی علاقے میں ایک سڑک حادثے میں میاں ۔ بیوی سمیت چار لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے اتوار کو بتایا کہ نیشنل ہائی وے -2 پر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گرو گرام سے رائے بریلی جا رہی کار کھڑے ٹرک میں پیچھے سے ٹکرا گئی جس سے ایک ہی کنبے کے چار اراکین کی موت ہوگئی۔

مہلوکین کی شناخت دھرمیندر (35) ان کی بیوی لکشمی (30)، کثملتا (26) اور موہنی (19) کے طور پر ہوئی ہے جبکہ پوجا (22)، انیردھ (06)، انجو، موہت زخمی ہوگئے۔ کار کو ٹرک سے نکالنے کے بعد ہی سبھی زخمیوں اور مہلوکین کو باہر نکالا جاسکا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔

 پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری

0
 پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری
 پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ہفتے کے آخر میں اضافے کے دوران اتوار کو مسلسل چھٹے دن پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔

نئی دہلی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ہفتے کے آخر میں اضافے کے دوران اتوار کو مسلسل چھٹے دن پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی میں پٹرول بھی 104.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.82 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ ممبئی میں پٹرول 110.12 روپے اور ڈیزل 100.66 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔

ابھی ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔

مسلسل پانچ دن کے اضافے کے بعد اس ہفتے کے پہلے دن پیر کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، لیکن منگل سے ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

دہلی میں ان کی قیمتیں اب تک کی ریکارڈ سطح پر

دارالحکومت دہلی میں ان کی قیمتیں اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 104.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.82 روپے فی لیٹر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پچھلے 10 دنوں میں پٹرول 2.95 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ ڈیزل بھی 15 دنوں میں 4.20 روپے فی لیٹر بڑھ گیا ہے۔ اس ماہ میں اب تک پٹرول 2.50 روپے اور ڈیزل 2.95 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

اوپیک ممالک کے اجلاس میں تیل کی پیداوار میں چار لاکھ بیرل یومیہ اضافے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ کورونا کے بعد عالمی سطح پر اس کی مانگ میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

خام تیل میں اضافے کے بعد امریکہ نے اپنے اسٹریٹجک ذخائر استعمال کرنے کی بات کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس نے خام تیل کی برآمدات کو روکنے کا بھی اشارہ کیا۔ جس کی وجہ سے خام تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھنے لگیں۔ برینٹ کروڈ 0.44 ڈالر فی بیرل بڑھ کر 82.39 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.05 ڈالر سے بڑھ کر 79.35 ڈالر فی بیرل رہا۔

بھوپال میں پٹرول 112.69 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 101.91 روپے فی لیٹر

ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 104.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.82 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ اس اضافے کے بعد دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 104.40 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.45 روپے فی لیٹر پر ہے۔ اس وقت بھوپال میں پٹرول 112.69 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 101.91 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

شہر—————  پٹرول     —————— ڈیزل
دہلی ————— 104.14 —————— 92.82
ممبئی————— 110.12 —————— 100.66
چنئی ————— 101.53 -—————- 97.26
کولکتہ —————104.80 —————— 95.93

افغانستان میں مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی سلامتی کونسل نے مذمت کی

0
افغانستان میں مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی سلامتی کونسل نے مذمت کی
افغانستان میں مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی سلامتی کونسل نے مذمت کی

سلامتی کونسل نے افغانستان کے صوبے قندوز میں ایک مسجد پر جمعہ کے روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے افغانستان کے صوبے قندوز میں ایک مسجد پر جمعہ کے روز ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

یو این ایس سی نے یہاں ایک بیان میں کہا ’’دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہروں میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔ دہشت گردی کی ان کارروائیوں کے فنڈز اور ا سپانسرز کا کردار قابل مذمت ہے۔‘‘

اس سے قبل یوروپی یونین کی بیرونی ایکشن سروس (ای ای اے ایس) نے کہا تھا کہ اسلامک اسٹیٹ – خراسان (آئی ایس آئی ایس – خراسان) دہشت گرد گروہ جس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے کو قانون کے تحت لایا جانا چاہیے اور مذہبی اقلیتوں سمیت تمام افغان شہریوں کے حقوق کی پاسداری کی جانی چاہیے۔

خیال رہے صوبہ قندوز میں ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

عدالت نے آرین خان اور دیگر ملزمین کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

0
عدالت نے آرین خان اور دیگر ملزمین کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

عدالت نے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور دیگر ملزمین کو بحری جہاز میں منشیات کی ریو پارٹی میں شرکت کرنے اور اسکے استعمال کے معاملے میں دائر کردہ درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

ممبئی: یہاں کی ایک مقامی عدالت نے اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور دیگر ملزمین کو بحری جہاز میں منشیات کی ریو پارٹی میں شرکت کرنے اور اسکے استعمال کے معاملے میں دائر کردہ درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

خان اور اسکے دیگر ساتھیوں کو گزشتہ ہفتے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز جہاز پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ خان اور اس کے دو دوست ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچا کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئےایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجیسٹریٹ آر ایم نارلیکر نے اپنے حکم میں استغاثہ کے ان دلائل سے اتفاق کیا کہ متذکرہ عدالت کو درخواست ضمانت کی سماعت کا اختیار ہی نہں ہے اور اسکے لئے انھیں خصوصی عدالت سے رجوع کرنا ہوگا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن بھی اضافہ، ممبئی میں پٹرول 109 روپے سے تجاوز

0
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن بھی اضافہ، ممبئی میں پٹرول 109 روپے سے متجاوز
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن بھی اضافہ، ممبئی میں پٹرول 109 روپے سے متجاوز

دہلی میں پٹرول 103 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92 روپے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ممبئی میں پٹرول 109 روپے سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ ڈیزل بھی سو روپے کے قریب ہے۔

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں گزشتہ روز خام تیل میں معمولی نرمی کے باوجود، پٹرول جمعرات کو مسلسل تیسرے دن مقامی سطح پر 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ دہلی میں پٹرول 103 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92 روپے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ممبئی میں پٹرول 109 روپے سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ ڈیزل بھی سو روپے کے قریب ہے۔

مسلسل چار دن کے اضافے کے بعد، پیر کو ان دونوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، لیکن منگل سے ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ان کی قیمتیں اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ اس اضافے کے بعد، دارالحکومت دہلی میں پٹرول 103.24 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.77 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پچھلے آٹھ دنوں میں پٹرول 2.05 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ ڈیزل کے بھی 11 دن میں 3.15 روپے فی لیٹر دام بڑھے۔

اوپیک ممالک کے اجلاس میں تیل کی پیداوار میں چار لاکھ بیرل یومیہ اضافے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کورونا کے بعد عالمی سطح پر اس کی مانگ میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سے بین الاقوامی بازار میں خام تیل میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

گزشتہ روز امریکی بازار میں کاروبار بند ہونے پر برینٹ کروڈ 0.48 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 81.08 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.30 ڈالر کی کمی سے 77.43 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

بھوپال میں پٹرول 111.76 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 100.80 روپے فی لیٹر

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 103.24 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.77 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 100.53 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.39 روپے فی لیٹر پر ہے۔ اس وقت بھوپال میں پٹرول 111.76 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 100.80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

شہر —————   پٹرول    ——————  ڈیزل
دہلی —————  103.24 —————— 91.77
ممبئی -————  109.25 —————— 99.55
چنئی ————— 100.75 -—————- 96.26
کولکتہ ————  103.94 —————— 94.88

پاکستان کے شہر ہرنائی میں شدید زلزلے میں کم از کم 20 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی

0
پاکستان کے شہر ہرنائی میں شدید زلزلے میں کم از کم 20 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی
پاکستان کے شہر ہرنائی میں شدید زلزلے میں کم از کم 20 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں اور کچھ علاقوں میں ابھی بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آج علی الصبح تقریباً 03.30 بجے آنے والے شدید زلزلے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 300 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ، سبی، ہرنائی، پشین، قلعہ سیف اللہ، چمن، زیارت اور ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے سے ہرنائی سب سے زیادہ متاثر رہا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز ہرنائی میں 15 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں اور کچھ علاقوں میں ابھی بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔ تمام اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے، متاثرہ علاقوں میں راحت اور امدادی کام جاری ہے۔

ہرنائی کے ڈپٹی کمشنر سہیل انور ہاشمی کے مطابق کئی افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہرنائی میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے ملبے تلے متعدد لوگ دبے ہوئے ہیں۔ راحت اور امدادی کام جاری ہے۔ کچھ سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بجلی کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔

اتر پردیش: بارہ بنکی میں بس اور ٹرک کی ٹکر، 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی

0
اتر پردیش: بارہ بنکی میں بس اور ٹرک کی ٹکر، 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اتر پردیش: بارہ بنکی میں بس اور ٹرک کی ٹکر، 9 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہلی سے بہرائچ جانے والی ڈبل ڈیکر بس دیوا کے علاقے بابوریہ گاؤں کے قریب کسان شاہراہ پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

بارہ بنکی: اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی کے دیوا علاقے میں آج صبح سویرے ایک بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکر میں کم از کم نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہلی سے بہرائچ جانے والی ڈبل ڈیکر بس دیوا کے علاقے بابوریہ گاؤں کے قریب کسان شاہراہ پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں نو افراد کی موت اور کئی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بارہ بنکی اور لکھنؤ کے ٹراما سینٹرز میں بھیجا گیا ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ مہم شروع کی۔

دہلی میں آتشزدگی سے تین لوگوں کی موت

0
دہلی میں آتشزدگی سے تین لوگوں کی موت
دہلی میں آتشزدگی سے تین لوگوں کی موت

دہلی کے آنند پربت علاقے میں ایک گھر میں آتشزدگی سے تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے۔

نئی دہلی: وسطی دہلی کے آنند پربت علاقے میں ایک گھر میں آتشزدگی سے تین افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی۔

فائر ڈپارٹمنٹ کو رات 09:05 بجے واقعہ کی اطلاع ملی جس کے بعد محکمہ کی دو ٹیمیں جائے واقع پر پہنچیں۔ اطلاع کے مطابق ایل پی جی سلنڈر اور دیگر اشیاء میں آگ لگنے کی وجہ سے پھیل گئی تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت آگ پر قابو پالیا۔

چار افراد کو جائے واقع سے رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل) ہسپتال لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے تین افراد کو مردہ قرار دیا۔ اسی وقت ایک اور شخص کو سردار ولبھ بھائی پٹیل اسپتال بھیجا گیا لیکن ڈاکٹروں نے زخمیوں کو وہاں سے صفدر جنگ اسپتال بھیج دیا۔

وسطی دہلی کی ڈپٹی کمشنر پولیس (ڈی سی پی) شویتا چوہان نے بتایا کہ سلنڈر کے ربڑ کے پائپ سے گیس لیک ہونے کی وجہ سے کھانا پکانے کے دوران آگ لگی۔ جس میں ماں سمیت تین بہن بھائی جل گئے۔

پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت 36 سالہ سشیلا اور اس کے دو جڑواں بچوں کے طور پر ہوئی ہے۔

گھریلو شیئر بازار کی تیزی تھمی، سینسیکس میں 555 اور نفٹی میں 176 پوائنٹس کی گراوٹ

0
گھریلو شیئر بازار کی تیزی تھمی، سینسیکس میں 555 اور نفٹی میں 176 پوائنٹس کی گراوٹ
گھریلو شیئر بازار کی تیزی تھمی، سینسیکس میں 555 اور نفٹی میں 176 پوائنٹس کی گراوٹ

سرمایہ کاروں کی ہمہ جہت فروخت کے دباؤ میں آج گھریلو شیئر بازار کی پچھلے دنوں سے جاری تیزی پر بریک لگ گیا اور سینسیکس و نفٹی تقریباً ایک فیصد تک لڑھک گئے۔

ممبئی: خام تیل میں جاری تیزی کے سبب غیر ملکی بازاروں کی زبردست کمی سے تشویش میں مبتلا سرمایہ کاروں کی ہمہ جہت فروخت کے دباؤ میں آج گھریلو شیئر بازار کی پچھلے دنوں سے جاری تیزی پر بریک لگ گیا اور سینسیکس و نفٹی تقریباً ایک فیصد تک لڑھک گئے۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 555.15 پوائنٹس کا غوطہ لگاکر 59،189.73 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 176.30 پوائنٹس ٹوٹ کر 17646 پوائنٹس پر آ گیا۔ اس دوران، بڑی کمپنیوں کی طرح، چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی فروخت کا زور رہا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 314.51 پوائنٹس گر کر 25،374.16 پوائنٹس اور اسمال کیپ 158.62 پوائنٹس اتر کر 28693.00 پوائنٹس پر آ گیا۔

بی ایس ای میں تمام 19 گروپوں میں فروخت کا دباؤ رہا۔ دھاتی گروپ کے حصص سب سے زیادہ 2.98 فیصد گرے۔ ان کے علاوہ دیگر گروپس کے حصص میں بھی 0.09 سے 1.68 فیصد تک کی گراوٹ رہی۔ بی ایس ای میں مجموعی طور پر 3446 کمپنیوں کے حصص میں کا کاروبار ہوا جن میں سے 1847 گراوٹ جبکہ 1443 میں تیزی رہی وہیں 156 میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 42 کی قیمتیں گریں جبکہ آٹھ میں اضافہ رہا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

0
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

لگاتار دوسرے دن ملک میں پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے لیٹر مہنگا ہوگیا۔

نئی دہلی: اوپیک کی جانب سے مانگ کے مطابق تیل کی پیداوار میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں کام تیل کی قیمتوں میں ابال جاری رہنے کے دباؤ میں بدھ کے روز لگاتار دوسرے دن ملک میں پٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے لیٹر مہنگا ہوگیا۔

مسلسل چار دنوں کی تیزی کے بعد، پیر کو ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی لیکن منگل کو اس میں اضافہ کیا گیا۔ بدھ کو اس میں ایک بار پھر اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے قومی دارالحکومت دہلی میں ان کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 102.94 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.42 روپے فی لیٹر کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ ایک ہفتے میں پٹرول 1.75 جبکہ ڈیزل 10 دنوں میں 2.80 روپے فی لیٹر بڑھ گیا ہے۔

اوپیک ممالک کے اجلاس میں تیل کی پیداوار میں چار لاکھ بیرل یومیہ اضافے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کورونا کے بعد عالمی سطح پر اس کی مانگ میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز امریکی مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر برینٹ کروڈ 1.30 ڈالر فی بیرل اضافے کے ساتھ 82.56 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.11 ڈالر اضافے کے ساتھ 78.73 ڈالر فی بیرل رہا۔

دہلی میں پٹرول 102.94 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.42 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا

ملک کی سرخیل تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 102.94 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.42 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 100.24 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.04 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ اس وقت بھوپال میں پٹرول 111.45 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 100.42 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اس طرح رہیں:

شہر —————    پٹرول   ————— ڈیزل

دہلی —————  102.94 ————— 91.42
ممبئی ————— 108.96 ————— 99.17
چنئی ————— 100.49 ————— 95.93
کولکتہ ————  103.65 ————— 94.53